Baaghi TV

Tag: نادرا

  • نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

    نادرا نے جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری کا اجرا کر دیا

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پاکستان میں پہلی بار جنسی مجرموں کی قومی رجسٹری این ایس او آر کا اجرا کر دیا ہے-

    باغی ٹی وی: چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق کسی بھی فرد کو ملازم رکھنے سے پہلے اس کا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر شارٹ کوڈ 7000 پر ایس ایم ایس کر کے تصدیق کی جا سکتی ہے کہ آیا وہ جنسی مجرم ہے یا نہیں۔ مجرم ہونے کی صورت میں اردو میں اس طرح کا جواب موصول ہو سکتا ہے: نام اور ولدیت۔ خبردار! یہ شخص ایک مجرم ہے، اسے بچوں کے قریب جانے کی اجازت نہ دی جائے-

    ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا ہے،مولانا فضل الرحمان

    جنسی جرائم میں سزایافتہ افراد کے اس ڈیٹا بیس کی بدولت شہری اور ادارے ملک بھر میں کسی بھی جگہ سے ایسے افراد کی شناخت اور ٹریکنگ کرسکتے ہیں جوبچوں اورخواتین کی بےحرمتی سمیت جنسی جرائم میں سزا یافتہ ہیں اس سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے مختلف اداروں اور صوبائی حکومتوں کے ساتھ روابط بھی قائم کر دئیے گئے ہیں جن کی بدولت اس رجسٹری میں براہ راست تازہ ترین معلومات کا اضافہ ہوتا رہے گا۔

    ہم نے اپنے اداروں کا تحفظ کرنا ہے اور ججز کے بگاڑ کو سیدھا کرنا …

    اس سہولت کا مقصد جنسی تشدد اور بدسلوکی کی روک تھام کے سلسلے میں شہریوں اور اداروں کو ایک ایسا پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے جہاں سے وہ اپنی ضرورت کے مطابق فوری معلومات حاصل کر سکیں۔ شہریوں، ملازم رکھنے والے اداروں اور محکموں کو تصدیقی ایس ایم ایس کے ذریعے ایسے مجرموں کے بارے میں خبردار کر دیا جائے گا۔

    کراچی سے تحریک انصاف کو خدا حافظ کہہ دیا ،ملک سے جلد ان سیاسی …

  • سابق آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا لیک،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نادرا کو طلب کر لیا

    سابق آرمی چیف کی فیملی کا ڈیٹا لیک،پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے چیئرمین نادرا کو طلب کر لیا

    پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کے معاملے کا نوٹس لے لیا

    چیئرمین نورعالم خان کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس ہوا ,اجلاس میں سابق آرمی چیف کی فیملی کے ڈیٹا تک رسائی کا معاملہ زیر غور آیا ،پی اے سی نے معاملے پر چیئرمین نادرا کو فوری طور پر اجلاس میں طلب کر لیا ممبر کمیٹی مشاہد حسین سیدکا کہنا تھا کہ معاملے میں ملوث نادرا افسران کے خلاف کارروائی کی گئی ہے۔

    چیئرمین کمیٹی نورعالم خان کا کہنا تھا کہ چاہتے ہیں اس ڈیٹا لیک کے پیچھے اصل شخصیت کو بے نقاب کیا جائے ،

    بیرونی سازش ہو اور فوج خاموشی سے بیٹھی رہے، یہ گناہ کبیرہ ہے،آرمی چیف

    سینئرصحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالہ سے اہم انکشافات کئے ہیں

    قبل ازیں ایف بی آر نے مبینہ طور پر جنرل ر قمر جاوید باجوہ کی فیملی کے ٹیکس ریٹرن لیک میں ملوث گریڈ 18 کے دو افسران کو عہدوں سے ہٹا دیا ہے، افسران کے خلاف تحقیقات کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے،ف

  • نادرا نے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی

    نادرا نے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی

    نادرا نے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی

    نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی شناختی کارڈ ہولڈرز کیلئے نئی سروس "اجازت آپ کی” متعارف کرا دی ہے۔ نادرا کے مطابق اس نئی سروس کے ذریعے ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہو گا جبکہ شناختی کارڈ کی تصدیق متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔


    چیئرمین نادرا محمد طارق ملک نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ "خدمات فراہم کرنے والے ادارے بشمول بینک کسی بھی شہری کی ذاتی معلومات استعمال کرنے سے پہلے شہری سے پاس کوڈ کے ذریعے اجازت لیں گے۔ جبکہ اپنا زیر استعمال موبائل نمبر نادرا کے ساتھ رجسٹر کرائیں اور پاس کوڈ حاصل کریں۔ انہوں نے مزید لکھا کہ؛ رجسٹریشن کیلئے اپنا 13 ہندسوں کا شناختی کارڈ نمبر 8009 پر بھیجیں
    مزید یہ بھی پڑھیں
    مودی نے عالمی اداروں کو دنیا کے بڑے چیلنجز کے حل میں ناکام قرار دے دیا
    پاکستان میں غربت بھارت کےمقابلے میں بظاہر نہیں نظر آتی،جاوید اختر
    مریم نواز کی جانب سے عدالتِ عظمیٰ کے ججز پر تنقید،چیف جسٹس کو خط ارسال
    زمان پارک سے عمران خان کے جاتے ہی سیکورٹی بیریئر ہٹانے کا کام شروع
    عمران خان جن کے کندھے پر بیٹھ کر آنا چاہ رہا وہ کندھے اب نہیں رہے. مریم نواز شریف
    راجن پور: این اے 193 میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ کا وقت ختم
    یہ وہی بینچ ہے جس نے عمران خان کےخلاف فیصلہ دیا،پھرشورشرابہ کیوں؟پرویز الہٰی
    ہم کون سی صدی میں رہتے ہیں جہاں طاقتوروں نے نجی جیل بنائے ہوئے؟ شیری رحمان
    بچوں کو سکول چھوڑنے والی سرکاری گاڑی بارکھان سیکنڈل کے مرکزی ملزم کے بیٹے کی ملکیت
    شیخ رشید بتائیں،سسرال میں کوئی روتا ہے؟ حنیف عباسی
    چیئرمین نادرا کا کہنا تھا کہ؛ ” نادرا کا شہریوں کی ذاتی معلومات کے یقینی تحفظ کی جانب انقلابی قدم ہم نے ‘اجازت آپ کی’ سروس متعارف کرا دی ہے لہذا شہریوں کی ذاتی معلومات دینے یا نہ دینے کا مکمل اختیار اب شہریوں کے اپنے ہاتھ میں ہے. ان کا مزید کہنا تھا کہ؛ "شناختی کارڈ کی تصدیق اب متعلقہ شہری کی رضامندی کے بعد کی جائے گی۔”

  • نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    نادرا کی درخواست پرگوگل پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دی گئیں

    اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کی درخواست پر گوگل نے اپنے پلے اسٹور سے 14 ایپلیکیشنز ہٹا دیں۔

    باغی ٹی وی: میڈیا رپورٹ کے مطابق نادرا نے پاکستانی شہریوں کی معلومات کی خلاف ورزی کا معاملہ الفابیٹ کی زیر ملکیت امریکی ٹیکنالوجی کمپنی کے ساتھ اٹھایا تھا نادرا نے’گوگل پلے اسٹورز پر موجود ایپلیکیشنز کی جانب سے شہریوں کی ذاتی معلومات اور ان کی پرائیویسی کی خلاف ورزی پر‘ گوگل کو خط لکھا۔

    کے پی او حملہ:ملک کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کا آپریشن جاری

    خط میں کہا کہ پاکستانی شہریوں کا ذاتی ڈیٹا آپ کے پلیٹ فارم اور گوگل پلے سٹور پر دستیاب مختلف ایپلی کیشنز کے ذریعے غیر قانونی طور پر فروخت یا شیئر کیا جا رہا ہے،جس سے پاکستان کے باشندوں کی رازداری کو نقصان پہنچ رہا ہے اور وہ ڈیٹا چوری ہو رہا ہے جو پاکستان کی وفاقی حکومت کا ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ یہ ایپلیکیشنز نادرا کے نام اور پروڈکٹس کو غیر قانونی اور دھوکا دہی سے استعمال کر کے صارفین کو یہ تاثر دے کر فریب دے رہی ہیں کہ ایپیلیکشنز کسی نہ کسی طریقے سے نادرا سے باضابطہ طور پر منسلک، مجاز یا آپریٹ ہو رہی ہیں۔

    ملکی مسائل کے حل کی کوئی بات کوئی نہیں کررہا،ایک دوسرے پر الزامات لگانے پر مصروف ہیں،شاہد خاقان

    یہ نشاندہی کرتے ہوئے کہ گوگل کی نقالی سے متعلق پالیسی صارفین کو کسی اور کی نقالی کرنے کی اجازت نہیں دیتی، نادرا نے کمپنی کو آگاہ کیا کہ ’کچھ ایپس نادرا کی نقالی کر رہی ہیں یا یہ ظاہر کرتی ہیں کہ وہ اپنے صارفین کو نادرا کی مصنوعات اور خدمات فراہم کرنے کی اجازت رکھتی ہیں‘ اور یوں پاکستانی شہریوں سے ذاتی معلومات حاصل کررہی ہیں،ایسی غیر قانونی سرگرمیوں کو روکا جائے، جس سے پاکستان کے لیے سنگین سیکیورٹی مضمرات ہو سکتے ہیں-

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ نادرا کے خط کے جواب میں گوگل نے ایپ سٹور سے 14 ایپلیکیشنز کو ہٹا دیا ہے،2021 میں عہدہ سنبھالنے کے بعد انہوں نے رضاکارانہ طور پر شہریوں کے ذاتی ڈیٹا تک ’سپر رسائی‘ کو ترک کر دیا تھا اور اسے نادرا کے ملازمین کے لیے بھی ناقابل رسائی بنا دیا تھا۔

    پنجاب میں بڑے پیمانے پر پولیس افسران کے تبادلے اور تقرریاں ،نوٹیفیکیشن جاری

    انہوں نے بتایا کہ ڈیٹا بیس اتھارٹی نے اپنے انفارمیشن سیکیورٹی ڈپارٹمنٹ کو بھی بحال کردیا تھا، جو اس سے قبل 2014 میں ان کے ادارہ چھوڑنے کے بعد غیر فعال کر دیا گیا تھا۔

    دوسری جانب نادرا کے اعلامیہ کے مطابق اتھارٹی نے صارفین کے ذاتی ڈیٹا کے تحفظ کیلیے صارفین کا موبائل نمبر ریکارڈ میں لازمی شامل کرنے کا فیصلہ کرلیا-

  • 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

    5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے،نادرا

    کراچی: نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلا معاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے۔

    باغی ٹی وی : خصوصی افراد کے عالمی دن کے موقع پر نادرا کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ معذوری کے حقوق دراصل انسانی حقوق ہیں، واضح طور پر معذور افراد ملکی معیشت میں اس سے زیادہ حصہ ڈالتے ہیں جتنا وہ لیتے ہیں۔


    چیئرمین نادرا طارق ملک کے مطابق نادرا خصوصی افراد کو اپنے حقوق تک رسائی میں شناخت اور پہچان فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے۔


    نادرا نے 5 لاکھ 48 ہزار خصوصی افراد کو بلامعاوضہ شناختی کارڈ جاری کیے جس میں 3 لاکھ 90 ہزار جسمانی معذور، 36 ہزار قوت سماعت سے متاثر،2 2ہزار سے زائد متاثرہ بصارت اور ایک لاکھ محدود ذہنی صلاحیت کے حامل افراد کو شناختی کارڈ جاری کیے۔

    ہر سال 3 دسمبر کو دنیابھر میں خصوصی افراد کاعالمی دن منایا جا تا ہے ایک محتاط اندازے کے مطابق پاکستان بھر میں 18سال تک کی عمر کے 60لاکھ سے زائد بچے کسی نہ کسی معذوری کا شکار ہیں۔جن میں ذہنی معذوری کا شکار بھی ہیں۔جن میں ذہنی معذوربچوں کی تعداد 30فیصد، نابینا پن کا شکار 20فیصد ،قوت سماعت سے محروم 10فیصد جبکہ جسمانی معذوری کا شکار 40فیصد ہیں۔

    بڑی تعداد کے حوالے سے صوبائی سطح پر سندھ میں سب سے ذیادہ 3.05فیصد اور پنجاب میں میں دوسرے نمبر پر2.23فیصد ہیں۔پاکستان میں سرکاری ونجی 744اسپیشل ایجوکیشن کے ادارے کام کر رہے ہیں۔صوبہ پنجاب میں سرکاری تعلیمی اداروں کی تعداد 237ہے-

  • نادرا کے500سابق ملازمین جن کےپاس حساس معلومات تھیں ،وہ پاکستان چھوڑگئے

    نادرا کے500سابق ملازمین جن کےپاس حساس معلومات تھیں ،وہ پاکستان چھوڑگئے

    اسلام آباد:نادرا کے500سابق ملازمین جن کےپاس حساس معلومات تھیں ،وہ پاکستان چھوڑگئے ،اس حوالے سے چیئرمین نادرا نے انکشاف کیا ہے کہ نادرا کے 500 سابق ملازمین کا پاکستانی شہریت ترک کرکے ملک چھوڑ چکے ہیں‌، دوسری طرف پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ڈی جی نادرا خیبرپختون خوا کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا چیئرمین نورعالم خان کی زیرصدارت اجلاس میں چيئرمين نادرا طارق ملک انکشاف کیا کہ ملازمت سے ريٹائرمنٹ کے بعد 500 افراد پاکستانی شہریت چھوڑ گئے، اور ان شہريت چھوڑنے والوں کے پاس حساس معلومات تھیں۔

    چیئرمین نادرا کے انکشاف پر کميٹی نے شہریت چھوڑنے والوں کی فہرست طلب کرلی۔چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نورعالم نے کہا کہ جن افسران کی دہری شہریت ہے اُن کو سائڈ پرتو کرسکتے ہیں۔

    چیئرمین پی اے سی نورعالم نے چیئرمین نادرا سے پوچھا کہ ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا لگانے کا معیار کیا ہے؟، خیبرپختونخوا افغانستان کے قریب ہے، یہ حساس عہدہ ہے۔ چیئرمین پی اے سی نے ڈی جی نادرا خیبرپختونخوا کو ہٹانے کی ہدایت کردی۔

    چیئرمین نادرا نے بتایا کہ ادارے میں 43 لوگوں کو کرپشن پر نکالا گیا، 2600 ملازمین کے کیسز کو دیکھ رہا ہوں۔چیئرمین پی اے سی نے حکم دیا کہ نکالے جانے کے بعد دوبارہ نادرا میں آنے والوں کی لسٹ بھی دیں۔

    کميٹی نے دوبئی سے ڈی پورٹ 380 افغانیوں کی فہرست بھی مانگ لی جن سے پاکستانی پاسپورٹ برآمد ہوئے تھے۔ کمیٹی نے غیر قانونی کاروبار میں ملوث افغانیوں کے خلاف کارروائی کا حکم دے ديا۔چیئرمین پی اے سی نے کہا کہ افغان مہاجرین شناختی کارڈ بنوا رہے ہیں ،اِس پر نظر رکھیں۔

    صحافیوں کے خلاف مقدمات، شیریں مزاری میدان میں آ گئیں، بڑا اعلان کر دیا

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

    پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

    شہر قائد کراچی میں پولیس نے نادرا کا جعلی ہیڈ کوارٹر تلاش کر لیا

    بلوچستان اور خیبرپختونخواہ کے جعلی شناختی کارڈوں کی کھیپ برآمد کر لی گئی، پولیس نے اختر نامی شخص گرفتار کر لیا، پولیس نے جعلی نادرا ہیڈ کوارٹر چلانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا ، 33 جعلی شناختی کارڈ مردوں کے برآمد کر لئے گئے، 23 عورتوں کی بھی شناختی کارڈ ملے ،اختر کراچی پولیس کا برطرف اہلکار نکلا

    سابق پولیس اہلکار منشیات فروشی میں پہلے بھی گرفتار ہوچکا ہے’چھاپوں کے دوران ڈپٹی کمشنر ویسٹ اور ساؤتھ کی جعلی مہریں بھی برآمد ہوئی جعلی آفس میں سرٹیفکیٹ بنانے کیلئے مشینیں لگائی گئی تھی’ مبینہ طور پر اختر کالعدم بلوچستان لبریشن آرمی کے کارندوں کے شناختی کارڈ بنانے میں ملوث ہے ،

    دوسری جانب نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے خفیہ اطلاع پر گودھرا اور خمیسو گوٹھ کے اطراف چھاپہ مار کارروائی کی، پولیس نے خفیہ طور پر چلائی جانے وال گٹکا ماوا فیکٹری پر چھاپہ مار کارروائی کی جسکے نتیجے میں 3 ملزمان گرفتار ہوئے جبکہ بھاری مقدار میں چھالیہ اور تیار گٹکاماوا برآمد کر لیا گیا، جبکہ دوسری کاروائی میں منشیات فروشی میں ملوث ملزمان گرفتار کر لیے گئے جبکے قبضے سے چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد ہوئی ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں جنسے مزید انٹیروگیشن جاری ہے فیکٹری میں چھاپہ مار کارروائی میں پولیس نے 280 کلو چھالیہ، 400 تیار گٹکاماوا سمیت بھاری مقدار میں گیلی چھایہ تمباکو چونا پیکنگ کا سامان اور آلات برآمد کئے گئے جبکہ منشیات فروشوں سے دورانِ گرفتاری 400 گرام چرس اور نقد زرفروخدگی برآمد کی گئی، فیکٹری سے گرفتار ملزمان کی شناخت محمد احسان عرف شانی ولد محمد جمیل ، شاداب معین ولد معین ، عمران ولد محمود کے ناموں سے ہوئی جبکہ منشیات فروشوں کی شناخت شہریار ولد محمد یوسف اور آصف ولد محمد ہارون کے ناموں سے ہوئی گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے

    لودھراں میں خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ،پولیس کا کاروائی سے گریز

    دوران ڈکیتی ماں باپ کے سامنے حافظ قرآن بیٹی کے ساتھ درندوں کی زیادتی

    سکول سے گھر آنیوالی خاتون کے سامنے نوجوان نے کپڑے اتار دیئے، ویڈیو وائرل،مقدمہ درج

    تقریب کے بہانے بلا کر خاتون کے ساتھ ہوٹل میں اجتماعی زیادتی

  • گزشتہ 3 سال کے دوران متعدد افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بننے کا انکشاف

    گزشتہ 3 سال کے دوران متعدد افغان باشندوں کے شناختی کارڈ بننے کا انکشاف

    پاکستان کی وزارت داخلہ نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ تین سال کے دوران متعدد افغان باشندوں نے جعلی دستاویزات جمع کراتے ہوئے نادرا سے شناختی کارڈ بنوا لیے تھے۔ نشاندہی ہونے کے بعد 181 افغان شہریوں کے شناختی منسوخ کر دیے گئے۔

    وزارت داخلہ کے مطابق: شناختی کارڈ بنانے والے آٹھ ہزار 152 افراد کی شہریت کی تصدیق کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ سینیٹ آف پاکستان میں جمع کرائی گئی وزارت داخلہ کی ایک رپورٹ کے مطابق نادرا نے گزشتہ تین سال میں اپنے ملازمین کے خلاف بھی کارروائی کی اور افغان شہریوں کی شناختی کارڈ کے اجراء میں معاونت پر 43 ملازمین کو نوکریوں سے برطرف کیا۔

    رپورٹ کے مطابق ’نادرا کا کام پاکستانی شہریوں کو شناختی کارڈ جاری کرنا ہے اور ملک میں بڑی تعداد میں غیر ملکی افراد کے قیام کی وجہ سے نادرا کو بہت محتاط ہو کر کام کرنا پڑتا ہے۔ اس کے باوجود نادرا کے ملازمین کی ملی بھگت سے کچھ افغان شہری جعلی شناختی کارڈ بنوانے میں کامیاب ہو جاتے ہیں۔ گزشتہ تین سال میں ایسے ملازمین خلاف 279 انکوائریاں شروع کی گئی ہیں۔‘
    رپورٹ کے مطابق نظام میں موجود ان خامیوں کو ختم کرنے کے لیے نادرا نے کچھ اقدامات کیے ہیں جس کے بعد غیر ملکیوں کے لیے شناختی کارڈ بنوانے کا راستہ بند ہو جائے گا۔

    وزارت داخلہ کے مطابق شناختی کارڈ بنانے والے آٹھ ہزار 152 افراد کی شہریت کی تصدیق کی تحقیقات جاری ہیں۔

    اب کسی بھی مجاز افسر کو اس کے تصدیق کیے گئے دستاویزات کی مزید تصدیق کے لیے ایس ایم ایس بھیجا جائے گا۔ جس کی تصدیق کے بعد ہی کاغذات تسلیم کیے جائیں گے۔ پہلی بار شناختی کارڈ بنوانے کی صورت میں خاندان کے سربراہ کو ایم ایم ایس بھیجا جائے گا۔ اگر متعلقہ فرد اس کے خاندان سے تعلق نہیں رکھتا ہوگا تو وہ نادرا کو آگاہ کر سکیں گے۔ علاقائی زبان و لب و لہجہ بھی چیک کیا جا سکے گا۔ کسی بھی شناختی کارڈ کے حصول کے لیے متعلقہ یونین کونسل سے پیدائش کے سرٹیفکیٹ کا حصول یقینی بنایا گیا ہے اور یونین کونسل کے نظام کو نادرا کے ریکارڈ سے لنک منسلک کر دیا گیا ہے جس سے معلوم ہو سکے گا کہ بچے کے والدین کا تعلق متعلقہ یونین کونسل سے ہے یا نہیں۔

    نادرا نے اپنے نظام میں نئے ایس او پیز بھی متعارف کرائے ہیں جس کے تحت روزانہ کی بنیاد پر نئے شناختی کارڈ کے لیے آنے والی درخواستوں کا فرداً فرداً جائزہ لیا جا رہا ہے۔ اس سے نادرا کو جعلی اور مشکوک درخواستوں کو جانچنے میں مدد مل رہی ہے۔
    صرف یہی نہیں بلکہ کسی بھی جعلی اور مشکوک درخواست کی اطلاع فوری طور پر انٹیلی جنس بیورو اور آئی ایس آئی کو دی جاتی ہے۔ اگر یہ ایجنسیاں اس معاملے میں کسی نادرا ملازم کی نشاندہی کریں تو ان کے خلاف بھی تادیبی کارروائی کی جا رہی ہے۔
    نادرا نے ’پراسرار صارف‘ کی اصطلاح بھی متعارف کروائی ہے جس کے تحت خفیہ طریقے سے کسی بھی مشکوک شخص کے بارے میں معلومات اکٹھی جاتی ہیں اور کلیئرنس نہ ہونے کی صورت میں کیس متعلقہ ایجنسیوں کو بھیج دیا جاتا ہے۔

  • خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے، چیئرمین نادرا

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے کہا ہے کہ نادرا نے پاکستان میں غیر رجسٹرڈ خواتین کی رجسٹریشن بڑھانے کے لیے 19 صرف خواتین کے رجسٹریشن مراکز قائم کیے ہیں اور 10 موبائل رجسٹریشن وینز تعینات کی ہیں۔

    ان خیالات کا اظہار چیئرمین نادرا طارق ملک نے اسلام آباد میں عورت فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام ” عورتوں کی سیاسی عمل میں شمولیت کے بغیر جمہوریت کا تصور ناممکن” کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر سیاسی جماعتوں، انسانی حقوق کی تنظیم، عورت فاؤنڈیشن اور زندگی کے مختلف شعبوں کے نمائندے بھی موجود تھے۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت 56.95 ملین خواتین ووٹر رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گزشتہ انتخابی فہرست 2018 کے بعد سے، مردوں کے مقابلے خواتین ووٹرز کی رجسٹریشن کی شرح میں 53.2 فیصد (10 ملین خواتین ووٹرز) کا اضافہ ہوا ہے۔

    چیئرمین نادرا نے کہا کہ مجموعی طور پر صنفی فرق اب کم ہو کر 8.9 فیصد رہ گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ نادرا کی توجہ کے پی اور بلوچستان کے اضلاع پر ہے جہاں صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔

    چیئرمین نادرا طارق ملک نے بتایا کہ خواتین کو نچلی سطح سے بااختیار بنانا ہوگا۔ رجسٹریشن کے باوجود نادرا خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے کثیر الجہتی مداخلتوں میں مصروف عمل ہے۔ اس سلسلے میں نادرا نے خواتین کی رجسٹریشن کو بڑھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ جمعہ کو پورے ملک میں خواتین کے دن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اسی مقصد کے لیے خواتین کی رجسٹریشن کے لیے 258 نادرا رجسٹریشن سینٹرز ہفتے کے روز بھی فعال رہتے ہیں۔

    انہوں نے سامعین کو بتایا کہ 222 موبائل رجسٹریشن گاڑیاں بڑے پیمانے پر غیر رجسٹرڈ شہریوں خصوصاً دور دراز یا پسماندہ علاقوں میں رہنے والی خواتین کی رجسٹریشن کے لیے استعمال کیے جا رہے ہیں۔ مزید برآں، 66 وورتوں کے لئے مخصوص ڈیسک قائم کیے جائیں گے جہاں پر صنفی فرق 10 فیصد سے زیادہ ہے۔ انہوں نے کہا، صنفی فرق کو کم کرنے کا ایک اہم ذریعہ نادرا دفاتر میں خاتون افسروں کو انچارج بنانا ہے اور 96 فیصدنادرا دفاتر میں خواتین عملہ ہے۔

    انہوں نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے مرد کو خواتین کی رجسٹریشن اور غیر رجسٹرڈ شہریوں کو بڑھانے کے حوالے سے پالیسی میں اصلاحات کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے اس سال مارچ میں بچوں کو اکیلے والد یا والدہ کے ساتھ رجسٹر کرنے کی پالیسی کا آغاز کیا جس سےاکیلی ماؤں کو والد کے شناختی کارڈ کے بغیر اپنے بچوں کو آسانی سے شناختی کارڈ حاصل کرنے کے قابل بنایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ پالیسی گزشتہ سال جولائی میں نادرا میں انکلوسیو رجسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کو قیام کیا گیا تھا۔

  • ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں

    ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں

    اسلام آباد : ملک بھرمیں نکاح رجسٹرڈ ختم، نیا نظام متعارف کروانےکی تیاریاں ،اطلاعات کے مطابق وفاقی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جدید خطوط پر نکاح کے اندراج کے لیے نیا نظام متعارف کرایا جا رہا ہے، ملک بھرمیں اب نکاح رجسٹرڈ ختم کر دیئے جائیں گے۔

    نکاح رجسٹرڈ کی جگہ ایک ٹیب متعارف کی جائے گی ، امام مسجد کو لوکل گورنمنٹ والے ایک ماہ کا کورس کروائیں گے ٹیب پے نکاح پڑھانے کانکاح خواں کا اکاؤنٹ بنایا جائیگا۔

    اس میں نکاح کی فیس نکاح خواں جمع کروائے گاگواہان کے شناختی کارڈ پہلے سکین ہوں گے پھربائیو میٹرک کے بعد اگر شناختی کارڈ کی سکینگ اور انگوٹھے کے نشان میچ ہوئے تو گواہ قابل قبول ہوگا۔

    دلہا کی تصویر بھی مولوی صاحب بنائیں گے اگر دلہا مفرور ہوایا کسی مقدمے میں اشتہاری یا ٹیکس چور ہوا تو دلہا کو موقع پر گرفتار کر لیا جائیگا کیونکہ ٹیب کا تصویری رابطہ نادرا سے منسلک ہوگا۔

    اگر ایک نکاح کی فیس جمع نہ کروائی تو دوسرا نکاح درج نہیں ہوسکتا، امام مسجد کی سم کے ذریعے پیسے لوکل گورنمنٹ کے اکاؤنٹ میں منتقل ہوں گے-