Baaghi TV

Tag: نادیہ جمیل

  • کونسی مائیں  بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    کونسی مائیں بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہیں؟نادیہ جمیل کی ویڈیو وائرل

    پاکستان شوبز کی اداکارہ و سماجی کارکن نادیہ جمیل نے ماؤں کی ذہنی اور جسمانی صحت کو سب سے اہم قرار دے دیا۔

    نادیہ جمیل نے ‘المعارد ویمین سوسائٹی’ کے ایک ایونٹ میں ماں کے کردار سے متعلق بدلتے ہوئے نظریات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ آج کی ماں کو خود کو نظرانداز کرنے کے بجائے اپنی جسمانی اور ذہنی صحت کو ترجیح دینی چاہیے تاکہ وہ ایک متوازن اور مؤثر والدہ ثابت ہو سکے۔

    انہوں نے کہا کہ مختلف نسلوں میں ماں کے تصور میں واضح تبدیلی آئی ہے پہلے ماں کو صرف قربانی دینے والی اور ہر حال میں بچوں کو خود پر مقدم رکھنے والی ہستی تصور کیا جاتا تھا،جن میں سے ایک یہ ہے کہ محبت کا ایک بہت خوبصورت چہرہ قربانی ہے، جیسے ماں خود بھوکی رہ لے لیکن بچوں کو پہلے کھلائے لیکن
    اب یہ شعور بڑھ رہا ہے کہ ایک خوش، صحت مند اور خودمختار ماں ہی بہتر انداز میں اپنی اولاد کی پرورش کر سکتی ہے۔

    نادیہ جمیل نے کہا کہ ‘لیکن آج میں جب ایک 23 سال کے بیٹے کی ماں ہوں اور ساتھ ہی 4 سال کی بیٹی کی بھی ماں ہوں تو میں اپنی چھوٹی بیٹی کی پرورش کے دوران خود میں بہت سی تبدیلیاں لائی ہوں اور اب میں ایک بہت مختلف ماں ہوں کیونکہ اب میں اپنی بھلائی، خیر کے بارے میں سوچتی ہوں۔’

    انہوں نے کہا کہ میری اس تبدیلی کی وجہ یہ ہے کہ میں ہی اگر نفسیاتی طور پر مضبوط نہیں ہوں، صحتمند، خوشحال نہیں ہوں تو میں ایک اچھی ماں بن ہی نہیں سکتی، میرے اچھی ماں بننے کیلئے ضروری ہے کہ میں بے تحاشہ مشکلات کو بے وجہ برداشت نہ کروں کیونکہ یہ مجھے ذہنی طور پر ختم کر دے گا، ہمیں اپنی حدود کا تعین کرنا سکھایا ہی نہیں جاتا کہ کس حد تک ہمیں قربانی دینی ہے اور کس حد کے بعد ہمیں اپنے لیے اسٹینڈ لینا ہے، اگر میرا بیٹا بھی مجھے سے بدتمیزی سے بات کرے تو مجھے اور اسے پتہ ہونا چاہئے کہ کس حد تک بدتمیزی قبول کی جاسکتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عورت کو چاہیے کہ وہ صرف ماں ہونے کے کردار تک خود کو محدود نہ کرے بلکہ اپنی ذات، خواہشات، مشاغل اور زندگی کے دیگر پہلوؤں پر بھی توجہ دے یہ سوچ اب اہمیت اختیار کر رہی ہے کہ ماں کا اپنے لیے وقت نکالنا نہ صرف اس کی اپنی صحت کے لیے ضروری ہے بلکہ اس کا مثبت اثر بچوں کی نشوونما اور گھریلو فضا پر بھی پڑتا ہے۔ اداکارہ کا کہنا تھا کہ ایک مضبوط ماں ہی مضبوط نسل کی بنیاد رکھ سکتی ہے۔

    سوشل میڈیا پر نادیہ جمیل یہ ویڈیو گردش کر رہی ہے جس پر صارفین انہیں سراہا رہے ہیں تاہم کچھ صارفین کا کہنا ہے کہ ماں ایک ایسی ہستی ہے جس کیلئے اولین ترجیح صرف اس کی اولاد ہی رہتی ہے چاہے زمانہ کتنا ہی بدل کیوں نہ جائے۔

  • اداکارہ نادیہ جمیل سے تشدد کا شکار بچی نے کیا فرمائش کی؟

    اداکارہ نادیہ جمیل سے تشدد کا شکار بچی نے کیا فرمائش کی؟

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی کمسن رضوانہ سے ملاقات کی، معروف اداکارہ نادیہ جمیل بھی ان کے ہمراہ تھیں۔

    چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے آج تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ سے جنرل ہسپتال لاہور میں ملاقات کی۔ معروف اداکارہ نادیہ جمیل بھی چیئرپرسن سارہ احمد کے ہمراہ موجود تھیں۔

    چئیرپرسن چائلڈ پروٹیکشن بیورو سارہ احمد نے زیرعلاج کمسن گھریلو ملازمہ رضوانہ کی عیادت کی اور بچی کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔چیئرپرسن سارہ احمد نے تشدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کے والدین سے بھی ملاقات کی۔انہوں نے ڈاکٹروں سے بچی کی صحت کے بارے میں دریافت کیا۔ چئیرپرسن سارہ احمد نے بچی کو علاج معالجہ کیلئے فراہم کردہ سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے سارہ احمد نے کہا کہ شدد کا شکار کمسن گھریلو ملازمہ کا علاج معالجہ جنرل ہسپتال لاہور میں جاری ہے۔ رضوانہ کی طبیعت میں پہلے سے بہتری آئی ہے جو کہ خوش آئند ہے۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم جنرل ہسپتال میں بچی کی دیکھ بھال کیلئے مستقل موجود ہے۔ انہوں نے کہا کہ بچی کی صحتیابی کے بعد بچی کو چائلڈ پروٹیکشن بیورو منتقل کر دیا جائے گا۔ کمسن بچی رضوانہ کو مکمل انصاف ملنے تک جدوجہد جاری رکھیں گے۔

    معروف اداکارہ نادیہ جمیل نے رضوانہ سے ملاقات کا احوال ٹویٹر پر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں نے رضوانہ اور اسکی والدہ سے ملی ہوں،کوئی تصویر شیئر کرنے کی بجائے ملاقات کا احوال بیان کروں گی ، رضوانہ بہت درد میں ہے، اسکو بری طرح مارا پیٹا اور زخمی کیا گیا ہے، اس کے سر میں درد تھا، جب ہم نے پوچھا کہ وہ کیا چاہتی ہے تو اسکی آنکھوں میں چمک دیکھنے کو ملی اور اس نے خوبصورت سی مسکراہٹ اور پرجوش لہجے میں کہا "گڑیا چاہئے”

    نادیہ جمیل کہتی ہیں کہ بچوں کی معصومیت۔ میرا دل ٹوٹ گیا۔میں نے اس سے پوچھا کہ وہ گڑیا کا کیا نام رکھنے جا رہی ہے تو اس نے سر میں چوٹوں کی وجہ سے ہونے والے درد کی پرواہ کیے بغیر میری طرف دیکھا اور کہا۔
    "ڈولی!”

    نادیہ جمیل کہتئ ہیں،پھر وہ میری طرف دیکھ کر بولی۔بہت مارا ہے مجھے باجی، بہت مارا،

    طالبہ کے ساتھ جنسی تعلق،حمل ہونے پر پرنسپل نے اسقاط حمل کروا دیا

    ویڈیو بنا کر ہراساں کرنے کے ملزم کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

    ناکے پر کیوں نہیں رکے؟ پولیس اہلکار نے شہری پر گولیاں چلا دیں

    بارہ سالہ بچی کی نازیبا ویڈیو بنانے والا ملزم گرفتار

    واقعہ کا اسلام آباد پولیس نے مقدمہ درج کر لیا

     ابتدائی طور پر بچی کے زخم پرانے ہیں تاہم حتمی فیصلہ میڈیکل بورڈ کی رپورٹ پر ہوگا

    پولیس نے بچی اور اسکے والد کا بیان ریکارڈ کر لیا

    میری اہلیہ سخت مزاج ہے لیکن اس نے مارپیٹ نہیں کی ہے

    وزیراعظم نے کہا ہے کہ بچی کوعلاج کی بہترین سہولیات کی فراہم کی جائیں

    واضح رہے کہ تشدد کا شکار 14 سالہ گھریلو ملازمہ رضوانہ کا تعلق سرگودھا سے ہے تشدد کا واقعہ علاقہ تھانہ ہمک اسلام آباد میں پیش آیا ، بچی کو مضروب حالت میں اس کی والدہ اسلام آباد سے واپس سرگودھا لیکر آئی،

  • اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے

    پاکستانی معروف سینئر اداکارہ نادیہ جمیل کے والد انتقال کر گئے ہیں۔

    باغی ٹی وی : اداکارہ نے یہ افسوسناک خبر سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے اکاؤنٹ پر شیئر کی ہے نادیہ جمیل نے والد کے ہمراہ ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’ہم اللّٰہ کے ہیں اور اللّٰہ ہی کی طرف لوٹتے ہیں، براہ کرم میرے والد کے آخری سفر کے لیے دعا کریں۔

    گزشتہ روز نادیہ جمیل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر مداحوں کو والد کی طبیعت کی ناسازی کی اطلاع دی تھی اور دعاؤں کی اپیل کی تھی انہوں نے کہا تھاکہ میرے سب سے اچھے دوست، میرے ابو کی طبیعت ٹھیک نہیں۔ میں تمام دعاؤں، تمام شفا بخش توانائیوں اور ہر ایک سے اور ان کو بھیجنے والے ہر فرد سے اچھے وائبز کی درخواست کر رہا ہوں۔

    میرا پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ، دوست، والد۔ میرا شاعر، فلسفی، مزاحیہ طور پر مضحکہ خیز، ٹھنڈا، نرم مزاج، انتہائی ٹھنڈا باپ، ہسپتال میں ہے اور ہم سب چاہتے ہیں کہ وہ گھر پر، صحت مند ہوں- وہ ہمارے ساتھ دوبارہ زور سے ہنسیں، کلام میں جو سکون ملتا ہے اس کے بارے میں سکھائیں انہوں نے اپنے والد کو پہلا استاد، سرپرست، فرشتہ صفت انسان قرار دیا-

  • چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    چائلڈ ابیوز کے حوالے سے ہمارے ملکی قوانین خاموش ہیں نادیہ جمیل

    اداکارہ نادیہ جمیل جنہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌کو شکست دی ہے. وہ حساس موضوعات پر نہ صرف آواز اٹھاتی ہیں بلکہ وہ بچوں کے حقوق کے لئے ایک مضبوط آواز ہیں. آج انہوں نے لاہور میں چائلڈ‌پروٹیکشن بیورو کے زیراہتمام ہونے والی واک میں شرکت کی . نادیہ جمیل نے اس موقع پر کہا کہ چائلڈ ابیوز صرف غریب خآندانوں میں‌نہیں‌ہوتا بلکہ ہر طبقے میں‌ایسا ہوتا ہے . اور چائلڈ ابیوز کا تعلق معاشی صورتحال سے بھی نہیں‌ہے بلکہ اسکا تعلق سوچ کے ساتھ ہے . ہر پاکستانی کو یہ سکھایا جانا چاہیے کہ بچوں کی عزت کرنی ہے ، جب اس چیز کا شعور پھیلے گا تو یقینا بچوں‌کی گھروں اور سکول ہر جگہ عزت کی جائیگی . ہمارے ہاں بچوں کے ساتھ کچھ نہ بھی کیا جائے تو کوئی ان کے گال کھینچ دیتا ہے کوئی گود میں‌بٹھا لیتا ہے یہ نہیں ہونا چاہیے. باہر کے ملکوں میں بھی چائلڈ ابیوز ہوتا ہے لیکن وہاں کے قوانین سخت ہیں ہمارے

    ہاں‌اس ھوالے سے قوانین تو موجود ہیں لیکن ان پر عمل در آمد نہیں‌ہوتا یہ بالکل خاموش ہیں. جس کی وجہ سے مسائل زیادہ ہیں. سب سے زیادہ گھنائونی بات یہ ہے کہ ہمارے ہاں بچہ بازی بہت زیادہ ہوتی ہے جس پر پورا ملک خاموش ہے . چھوٹے چھوٹے بچے جنسی تشدد کا شکار ہوے ہیں‌. نادیہ جمیل نے کہا کہ جن گھروں میں‌ پیسہ نہیں‌ہوتا ، وہاں‌مایوسی زیادہ ہوتی ہے اور جہاں مایوسی زیادہ ہوتی ہے وہاں ایسی چیزیں بھی زیادہ ہوتی ہے چند سو روپوں کی خاطر اپنے بچوں‌کو کسی کے بھی حوالے کر دیا جاتا ہے، بچوں‌کو زریعہ آمدنی سمجھا جاتا ہے .

  • جوائے لینڈ کی ریلیز کی حمایت میں بولنے پر سوشل میڈیا صارف نے نادیہ جمیل کو مرنے کی بددعا دیدی

    جوائے لینڈ کی ریلیز کی حمایت میں بولنے پر سوشل میڈیا صارف نے نادیہ جمیل کو مرنے کی بددعا دیدی

    جوائے لینڈ فلم کی ریلیز پر کبھی پابندی لگ رہی ہے تو کبھی پابندی ہٹ رہی ہے. فلم کو کلئیرنس سرٹیفیکیٹ دینے کے بعد اس پر پابندی عائد کر دی گئی اس کے بعد پھر اسے سندھ میں دکھایا جا رہا ہے جبکہ پنجاب میں اس پر پابندی عائد کر دی گئی ہے. شوبز حلقوں میں اس حوالے سے کافی تشویش پائی جاتی ہے. سرمد کھوسٹ اور صائم صادق کی اس فلم نے کانز فلمی میلے میں‌ایوارڈ‌جیتا اور دنیا بھر میں اسے پذیرائی دی گئی. تاہم آج کے دن فلم صوبہ سندھ میں ریلیز کر گی گئی ہے جبکہ پنجاب کے سینما گھر جوائے لینڈ کی ریلیز سے محروم ہیں . جبکہ اس فلم کو دیکھنے کےلئے

    شائقین پاکستان بھر میں پائے جاتے ہیں . فلم پر طرح طرح کے تبصرے ہو رہے ہیںنادیہ جمیل اس فلم کی ریلیز کے حق میں ہیں انہوں نے کھل کر ٹویٹر پر اس فلم کی ریلیز کی حمایت کی اور پابندی پراحتجاج کیا. نادیہ جمیل کو اس فلم کے حق میں بولتا دیکھ کر کچھ سوشل میڈیا صارفین نے ان کا ساتھ دیا جبکہ کچھ نے انکو لیا آڑھے ہاتھوں اور ایک سوشل میڈیا صارف نے تو اداکارہ کو بددعا ہی دیدی اور کہا کہ کاش تم کینسر سے مر ہی جاتی ہے .اس قسم کے کمنٹ کے بعد نادیہ جمیل کے لئے سوشل میڈیا پر خاصی ہمدردی دکھائی گئی اور جس نے ایسا کمنٹ کیا اس کو دیگر سوشل میڈیا صارفین نے لیا آڑھے ہاتھوں .

  • کینسر نے کس طرح سے نادیہ جمیل کی زندگی کو متاثر کیا ، اداکارہ کا جذباتی ٹویٹ

    کینسر نے کس طرح سے نادیہ جمیل کی زندگی کو متاثر کیا ، اداکارہ کا جذباتی ٹویٹ

    اداکارہ نادیہ جمیل جو کینسر جیسی بیماری کو شکست دیکر دوبارہ زندگی کی طرف لوٹی ہیں بہت ہی زندہ دل ہیں . انہوں نے کینسر جیسی بیماری کو بالکل بھی سر پہ سوار نہیں‌ کیا. نادیہ جمیل اکثر و بیش تر اپنے مداحوں اور ٹویٹر فالورز کے ساتھ اپنی پوسٹوں کے زریعے بات چیت کرتی رہتی ہیں اور جواب بھی دیتی ہیں. نادیہ جمیل نے حال ہی میں کی ایک ایسی پوسٹ جس نے سب کو جذباتی کر دیا . انہوں نے لکھا کہ کس طرح سے ان کی زندگی کینسر جیسے مرض کی وجہ سے متاثر ہوئی انہوں نے کہا کہ کینسر کے لئے جو میری کیمو ہوتی رہی اس سے میری سیدھی ٹانگ متاثر ہوئی اس کے علاوہ میری ماں ،میرے بچے بہت زیادہ متاثر ہوئے . نادیہ جمیل کو ایک ناقد نے لکھا کہ کینسر نے آپکی ذہنی صحت کو

    بھی متاثر کیا ہے آپ کو اپنی ذہنی صحت پر توجہ دینے کی اشد ضرورت ہے. اس قسم کے سخت ٹویٹ کے بعد نادیہ جمیل کے مداحوں کی جانب سے ناقد کو کھری کھری سنائیں گئیں اور کسی نے بھی اس کے اس قسم کے ٹویٹ کو پسند نہیں‌کیا جس میں اس نے اداکارہ کا دل دکھایا. یاد رہے کہ نادیہ جمیل چھاتی کے کینسر میں مبتلا ہو گئیں تھیں کافی عرصہ تک وہ اس مرض سے لڑتی رہیں اور بالاخر وہ صحتیاب ہو گئیں .

  • بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دینے والی نادیہ جمیل

    بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دینے والی نادیہ جمیل

    اداکارہ نادیہ جمیل جو ایک لمبا عرصہ بیمار رہی ہیں انہوں نے بہت بہادری کے ساتھ کینسر جیسے مرض‌ کو شکست دی. نادیہ نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں‌نے کچھ دل کو چھو جانے والی باتیں کیں، نادیہ جمیل نے کہا کہ جب میری کیمو ہوئی تو میرے سر کے بال ،بھنویں ،ناخن سب ختم ہو گئے تو تب میرا تکبر ٹوٹا کہ یہ ہے اصل نادیہ جمیل. تب مجھے احساس ہوا کہ انسان تو کچھ بھی نہیں ہے. نادیہ نے کہا کہ اس بیماری کے دوران میں نے بہت کچھ سیکھا اللہ کے قریب ہوئی اسکے کرشموں کو پہچانا. مجھے صحیح معنوں میں سمجھ آئی کہ ہر انسان جو دنیا میں آیا ہے اسکو اپنی زندگی خود لیکر چلنا ہے اپنی زندگی کی گاڑی کو خود کھینچنا ہے. نادیہ نے یہ بھی کہا کہ اگر

    مجھے یہ بیماری نہ آتی تو شاید میں اتنا کچھ نہ سیکھ پاتی. نادیہ نے کہا کہ جب مجھے کینسر ہوا تب کورونا کے دن تھے کوئی میرے پاس آ جا نہ سکتا تھا میری والدہ اور دو بچوں کے علاوہ میرے پاس کوئی نہ تھا. سوچیں تنہائی اور بیماری ہو تو انسان کی ذہنی حالت کیسی ہو سکتی ہے. نادیہ جمیل نے کہا کہ جیسے وقت سے بڑا استاد کوئی نہیں اسی طرح سے بیماری سے بڑا کوئی استاد نہیں‌. یہ وہ وقت ہوتا ہے جب آپ کو سمجھ میں آتی ہے کہ کون آپ کا اپنا ہے اور کون نہیں. میں‌ نے ھوصلے اورہمت سے وقت گزارا اللہ نے اس سخت بیماری سے میری جان چھڑوا دی جس کے لئے میں اسکی شکر گزار ہوں.