Baaghi TV

Tag: نادیہ حسین

  • اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے  پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے سے پیشی کیلئےکال اپ نوٹس جاری

    لاہور: پاکستان شوبز کی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کو ایف آئی اے میں پیشی کے لئے کال اپ نوٹس جاری کردیا گیا۔

    باغی ٹی وی: رپورٹ کے مطابق نادیہ حسین کو کال اپ نوٹس ان کے اکاونٹ میں شوہر کی جانب سے کروڑوں روپے منتقل ہونے پر جاری کیا گیا ہے ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل کی جانب سے اداکارہ نادیہ حسین کو 14 اپریل کو دوپہر ڈیڑھ بجے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے،نادیہ حسین سے مختلف سوالات کرنے ہیں۔

    واضح رہے کہ نادیہ حسین کے شوہر عاطف خان کے خلاف اربوں کی مبینہ کرپشن کےالزام میں تحقیقات جاری ہیں،پاکستان کے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین کے خلاف سوشل میڈیا پر ایف آئی اے پر الزامات عائد کرنے پر دی پریوینشن آف الیکٹرانک کرائمز (پیکا) ایکٹ کے تحت تحقیقات کا آغاز کیا تھا۔

    پی ٹی آئی میں شدید دھڑے بندی اور گروپنگ ، بیرون ملک فنڈنگ رُک گئی،فیصل واوڈا

    ایف آئی اے نے اداکارہ نادیہ حسین کے الزامات کو حقائق کے منافی قرار دیتے ہوئے کہا کہ الزامات ادارے کی ساکھ کو نقصان پہنچانے کی کوشش اور سنگین جرم ہے-

    کراچی سے فتنہ الخواج کا دہشتگرد گرفتار

  • میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھا،ناکہ ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ،نادیہ حسین

    کراچی: ادکارہ نادیہ حسین نے کہا کہ جعلسازوں نے مجھ سے پیسے مانگے، چاہتی ہوں جعلساز کو پکڑا جائے اور اسے سزا ملے،اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا-

    باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے ایف آئی اے پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ جعلسازہم جیسے شہریوں جن کو مدد کی ضرورت ہو ان کا شکارکرتے ہیں، جعلسازوں نے اپنی کارروائی اوررابطہ واٹس ایپ کے ذریعے کیا ہے، وہ ہمیشہ کہتے تھے کہ ہمیں واٹس ایپ پر کال کریں۔

    اداکارہ نے بتایا کہ میں نہیں جانتی کہ وہ کیسے پکڑے جائیں گے، اگر میری کسی پوسٹ یا بیان سے ڈائریکٹر ایف آئی اے کی تذلیل ہوئی تومیرا ایسا کوئی رجحان نہیں تھا، میرا مقصد صرف جعلسازی کو ہائی لائٹ کرنا تھانہیں چاہتی کہ یہ جعلساز باآسانی اپنی کارروائی جاری رکھیں، سائبرکرائم ڈیپارٹمنٹ نے تاحال فرانزک مکمل نہیں کی،میرا فون ابھی بھی ان کے پاس ہے، اس سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں ، میراخیال ہے اداروں اورمجھے مل کر آگاہی پیغام کی ویڈیو بنانی چاہئے، اگر کسی کو ایسی جعلسازکالزآتی ہیں تو ایف آئی اے میں رپورٹ کریں-

    اداکارہ ریما خان کی اپیل،عدالت نے پنجاب حکومت سے جواب طلب کرلیا

    اس سے قبل معروف اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کے دفتر پہنچیں نادیہ حسین اپنے وکیل کے ہمراہ ایف آئی اے کے دفتر پہنچیں، نادیہ حسین کو آج ایف آئی کی جانب سے طلب کیا گیا تھااس سے قبل 14 مارچ کو ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل کی ٹیم نے معروف ماڈل اور اداکارہ نادیہ حسین کا موبائل فون سیز کر دیا تھا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ جس شخص نے سینئر ایف آئی اے افسر کی ڈی پی واٹس ایپ پر لگا کر ایف آئی اے افسر بن کر نادیہ حسین سے بات کی اور ان سے رشوت مانگی موبائل فون سے اس کا پتہ لگایا جائے گا۔

    تربیلا اورمنگلا ڈیم پر پانی کی سطح ڈیڈ لیول پر،دریائے سندھ میں 50 فیصد سے کم

    نادیہ حسین کے خلاف سائبر کرائم سرکل میں انکوائری جاری ہے ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ نادیہ حسین نے شکایت درج کروانے کے بجائے سوشل میڈیا پر ایف آئی اے کے خلاف بے بنیاد الزامات لگائے۔

  • نادیہ حسین کی  شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    نادیہ حسین کی شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ

    کراچی: معروف پاکستانی اداکارہ اور ماڈل نادیہ حسین نے 54 کروڑ روپے کے فراڈ کے کیس میں ملوث شوہر کی گرفتار ی کے بعد سوشل میڈیا پر مبہم پوسٹ شیئر کر دی۔

    باغی ٹی وی: انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسٹوری شیئر کی ہے،انہوں نے انسٹا اسٹوری میں اپنی میک اپ کے بغیر سادہ تصویر شیئر کی ہے،سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کے کیپشن مین انہوں نے پیغام بھی شیئر کیا ہے، انہوں نے لکھا ہے کہ تاریکی میں روشنی زیادہ نمایاں ہوتی ہے اور میں وہ روشنی ہوں۔

    واضح رہے کہ 2 روز قبل نادیہ حسین کے شوہر عاطف احمد خان کو ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل نے کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر گرفتار کیا تھاگزشتہ روز عاطف خان کو 54 کروڑ روپے فراڈ کے کیس میں کراچی کی جوڈیشل عدالت نے 5 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا گیا۔

    نماز کی امامت کے دوران بلی امام کے کندھے پر چڑھ گئی

    عاطف احمد خان نجی بینک کے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ہیں، ان پر کمپنی کے فنڈز میں مبینہ طور پر 54 کروڑ روپے سے زائد کی خوردبرد کا الزام ہےعاطف احمد خان پر الزام ہے کہ انہوں نے کمپنی کے 80 ملین روپے ذاتی ٹریڈنگ کے لیے استعمال کیے۔

    تحقیقات کے مطابق انہوں نے غیر قانونی طور پر 654 ملین روپے تھرڈ پارٹی سے حاصل کیے اور انہیں کمپنی کے فنڈز سے زیادہ مار ک اپ کے ساتھ واپس کیا،عاطف احمد خان نے کمپنی کے مالیاتی ریکارڈ میں جعلسازی کی تاکہ اپنی مالی بدانتظامیوں کو چھپایا جا سکے۔

    دفتر خارجہ کی ترکمانستان میں تعینات سفیر کو امریکا میں داخلے سے روکنے کی تصدیق

    یہ کارروائی نجی بینک کے گروپ ہیڈ عاصم واجد جواد کی شکایت پر کی گئی ہے، جنہوں نے عاطف احمد خان پر مالیاتی خوردبرد اور ریکارڈ میں ہیرا پھیری کے الزامات عائد کیے تھے۔

  • امریکی خاتون کا تماشا نا بنایا جائے،نا ہی میڈیا زیادہ توجہ دے، نادیہ حسین

    امریکی خاتون کا تماشا نا بنایا جائے،نا ہی میڈیا زیادہ توجہ دے، نادیہ حسین

    کراچی: معروف پاکستانی ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین نے کہا ہے کہ نوجوان کی محبت میں گرفتار ہوکر کراچی آنے والی امریکی خاتون کو واپس بھیجا جائے، ان کا تماشا نہیں بنایا جانا چاہیے،امریکی سفارت خانے کو بھی خاتون کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیے-

    باغی ٹی وی : نادیہ حسین نے انسٹاگرام پر جاری اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ امریکی خاتون 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن پر تماشا بنانے کی ضرورت نہیں، انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے، کیونکہ وہ جس طرح کی باتیں کر رہی ہیں اس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ ان کا ذہنی توازن درست نہیں ہے۔

    نادیہ حسین نے واضح کیا کہ وہ ان کا مذاق نہیں اڑا رہیں بلکہ لوگوں کو معاملے کی سنگینی سمجھانا چاہ رہی ہیں، انہوں نے بتایا کہ کہا جا رہا ہے کہ خاتون کئی ماہ سے پاکستان میں ہیں اور اب ان کے ویزے کی میعاد بھی ختم ہو چکی ہے، اس لیے انہیں واپس بھیجا جانا چاہیے۔

    امریکا میں چھوٹے طیارے کو حادثہ، ہلاکتوں کی تعداد 7 ہوگئی

    نادیہ حسین نے گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت حکومت سندھ سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ امریکی خاتون کو واپس بھیجنے کا انتظام کریں، امر یکی سفارتخانےکوبھی خاتون کی مدد کے لیے آگے آنا چاہیےانہوں نے میڈیا سے بھی اپیل کی کہ اب وہ خاتون کو اتنی توجہ نہ د ے، خا تو ن سے بات نہ کی جائے، اس کا تماشا بنانے کی ضرورت نہیں ہے۔

    خانہ جنگی کے شکار سوڈان میں مارکیٹ پر بمباری میں 54 افراد ہلاک اور 158 زخمی

    واضح رہے کہ امریکی خاتون اونیجا اینڈریو رابنسن مبینہ طور پر اکتوبر 2024 میں پاکستان آئی تھیں اور تب سے یہیں موجود ہیں،2 بچوں کی امریکی ماں 33 سالہ اونیجا اینڈریو رابنسن کو گارڈن کراچی کے 19 سالہ ندال میمن سے محبت ہوگئی تھی، سوشل میڈیا پر محبت میں مبتلا خاتون 11 اکتوبر کو کراچی پہنچی تھی، 19 سالہ ندال میمن راضی تھا تاہم اس کے گھر والوں نے امریکی خاتون سے بیٹے کی شادی کرانے سے انکار کر دیا۔

    زمین سے عنقریب ٹکرانے والے سیارچے کی نگرانی شروع

    امریکی خاتون کئی ماہ کراچی میں دربدر رہیں، ان کے ویزے کی میعاد ختم ہوگئی تھی اور واپسی کا ٹکٹ بھی نہیں تھا، پولیس ذرائع کے مطابق اے ایس ایف نے خاتون کو زبردستی کراچی میں داخل ہونے سے روک کر ایئرپورٹ پولیس کے حوالے کردیا تھاکراچی کی ایک این جی او نے خاتون کی امریکا واپسی کے لیے ٹکٹ بھی دیا اور مالی مدد بھی کی تھی تاہم اس نے واپسی سے انکار کردیا اور نوجوان کے گھر پہنچ کر بلڈنگ میں ڈیرے ڈال لیے۔

    بجلی ٹیرف میں کمی کیلئے حکومتی اقدامات شروع

  • دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں،نادیہ حسین

    دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں،نادیہ حسین

    کراچی: پاکستانی اداکارہ و ماڈل نادیہ حسین کا کہنا ہے کہ پاکستان میں تو مرد باحجاب اور باپردہ خواتین کو چھیڑنے اور ان کے ساتھ نامناسب حرکت کرنے سے باز نہیں آتے، جبکہ دبئی میں بھی پاکستانی مرد خواتین کو بری نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

    باغی ٹی وی : ایک پوڈکاسٹ میں میزبان سے گفتگو کرتے ہوئے نادیہ حسین نے پاکستان میں بچیوں، لڑکیوں اور خواتین کے ساتھ بڑھتی زیادتی کے افسوسناک واقعات پر بات چیت کی اور کہا کہ حال ہی میں وہ دبئی کے جمیرا بیچ گئی جہاں انہوں نے دیکھا کہ ہمارے نچلے طبقے کے مرد حضرات شلوار قمیض اور جوگرز پہن کر وہاں آئے ہوتے ہیں اس کے علاوہ کاندھے پر ان کا بستہ ہوتا ہے اور درخت کے برابر میں بیٹھ کر خواتین کو گھور رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتا گھور رہے ہوتے ہیں یا کیا لیکن دیکھ ضرور رہے ہوتے ہیں، خواتین وہاں ٹو پیس پہنے آئی ہوتی ہیں اور مجھے پتا تھا یہ سب پاکستانی مرد ہیں جو اس طرح سے انہیں دیکھ رہے ہیں،چاہے ان کے اطراف میں کچھ بھی ہوجائے ان مرد حضرات کو کوئی فرق نہیں پڑتا، انہیں صرف خواتین کو دیکھنے سے مطلب ہے لیکن ان کی حد وہاں صرف یہ ہے کہ وہ دیکھ ہی سکتے ہیں، ہمارے ملک کا المیہ یہ ہے کہ اگر یہاں کوئی مرد کسی عورت کو دیکھے تو پھر ان میں مزید کوئی حرکت کرنے کی ہمت بھی آجاتی ہے،ایسے مردوں کو سر عام پھانسی دی جانی چاہیے ، دبئی میں ان کے پاس صرف دیکھنے تک کا اوزار ہے، اس سے آگے وہ کچھ نہیں کرسکتے۔

    پنجاب میں چاول کے جعلی بیج کے باعث کسانوں کو بھاری نقصان ہوا،حنا پرویز بٹ

    اداکارہ کا کہنا تھا کہ جرم کا غریب یا امیر سے کوئی تعلق نہیں، مجرم کو مجرم کے طور پر دیکھا جانا چاہیے اور مجرمان کو سزا ملنی چاہیے، بات امیر غریب کے بجائے صحیح اور غلط کی ہونی چاہیےاسلام آباد میں اہلیہ کو قتل کرنے والے ظاہر جعفر سے لے کر کراچی میں گاڑی سے بیٹی اور والد کو قتل کرنے والی نتاشا اقبال تک ہر مجرم کو سزا دی جانی چاہیے،کسی ملزم کو مثالی بنا کر اسے سر عام سزا دی جانی چاہیے اور یہ ضروری بن چکا ہے، ورنہ جرائم کم نہیں ہوں گے۔

    لاہور کے کالج میں طالبہ سے زیادتی ،مبینہ من گھڑت ویڈیو کے خلاف مقدمہ درج

  • "ابے او خلیل”اداکارہ نادیہ خلیل الرحمان قمر پر برہم،نئی گالی بھی بتا دی

    "ابے او خلیل”اداکارہ نادیہ خلیل الرحمان قمر پر برہم،نئی گالی بھی بتا دی

    پاکستانی ڈرامہ نگار خلیل الرحمان آج کل خبروں میں ہیں، گینگ سے تشدد کا نشانہ بننے سے لے کر نازیبا ویڈیو لیک ہونے تک ہر روز خلیل الرحمان قمر کی دو چار خبریں آ رہی ہیں، ہر خبر میں نئے انکشافات سامنے آ رہے جس میں خلیل الرحمان قمر کا حقیقی کردار بے نقاب ہو رہا ہے

    خلیل الرحمان قمر آمنہ عروج کو فون کرتے تھے، خود ملنے گئے، ایک بار نہیں کئی بار ملے، نازیبا ویڈیو بنیں اور وائرل ہو گئیں، مقدمہ درج ہوا تو آمنہ عروج ،حسن شاہ و دیگر کو گرفتار کر لیا گیا خلیل الرحمان قمر بھی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ایف آئی اے پہنچ گئے کہ میری ساکھ متاثر ہوئی ہے،خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو وائرل ہونے کے بعد انہیں سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے،ایسے میں اداکارہ نادیہ حسین بھی خاموش نہ رہیں، انہوں نے خلیل الرحمان قمر کا نام رکھ دیا، اداکارہ نادیہ حسین کی ویڈیو سامنے آئی ہے جس وہ خلیل الرحمان قمر کو نئے نام سے مخاطب کر رہی ہیں،نادیہ حسین نے خلیل الرحمان قمر سے شدید نفرت کا اظہار کیا اور کہا کہ "میری نئی سب سے پسندیدہ گالی، ابے اوو خلیل۔۔۔۔ میرا مطلب ذلیل”.

    خلیل الرحمان قمر نے وائرل ہونے والی نازیبا ویڈیو کو تسلیم کیا ہے اور کہا ہے کہ یہ ویڈیو ان کی ہے تا ہم گن پوائنٹ پر بنوائی گئی تھی، خلیل الرحمان قمر کی یہ بات جھوٹ معلوم ہوتی ہے کیونکہ ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گن پوائنٹ پر اس طرح کی ویڈیو نہیں بن سکتیں،خلیل الرحمان قمر آرام سے سگریٹ پی رہے ہیں، پرسکون ہیں اور لڑکی کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،

    علاوہ ازیں ٹویٹر پر ایک صارف کہتے ہیں کہ معترضین کے لیے:اخلاقیات کو ایک طرف رکھیں – خلیل الرحمن قمر اور خاتون کے درمیان ایک معاملہ ہے – خاتون بدیانتی کرتی ہے وڈیو بنواتی اور بلیک میل کرتی ہے – قمر پولیس کے پاس آتا ہے ، اصل بات نہیں بتاتا اور کہتا ہے کہ مجھے سکرپٹ کے بہانے بلا کر میرے ساتھ زیادتی کی گئی – قمر ایک با اثر بندہ ہے – خاتون اور اس کے ساتھیوں کو گرفتار کرا دیتا ہے – کوئی خاتون کی بات نہیں سنتا کہ اصل بات چھپائی گئی ہے – اب اس کا گروپ وڈیو کے ذریعے پورے واقعے کو سامنے لے آتا ہے – کیا خاتون یہ کہتی کہ قمر نفلی عبادت کے لیے ہمارے ہاں آیا تھا اور ہم نے اس کے ساتھ زیادتی کی – وڈیو پر اعتراض صرف اسی صورت میں بنتا ہے اگر اسے خاتون کی مرضی کے بغیر شیئر کیا گیا ہو – اب بھی اخلاقیات کی نہیں صرف ‘ پروفیشنل اخلاقیات ‘ کی بات کرتے ہیں – ابھی تک کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا کہ قمر مارکیٹ ریٹ پر ‘فیس’ ادا کرتا تھا – صاف ظاہر ہے کہ وہ محض ‘لارے لپے ‘ پر مفت بری کرتا تھا جو ہر لحاظ سے بدیانتی ہے –
    کون سا لبرل اصول خلیل الرحمن قمر کو نردوش ٹھہراتا ہے ؟
    خلیل الرحمن قمر کے پاس الیکٹرونک میڈیا کی طاقت ہے – وہ وہاں پر بیٹھ کر لوگوں کے مختصر لباس اور دوسرے پرسنل چوائسز پر انتہائی بدتمیزی سے تنقید کرتا ہے – پتہ چلتا ہے کہ قمر کا اپنا چوائس کپڑے مختصر کرنا ہی نہیں اتارنا ہے بلکہ ایک قدم آگے جا کر کچھ اور بھی کرنا ہے – اس کی باتیں لاکھوں لوگوں نے ٹی وی کے ذریعے سنیں – اب دوسرے اپنا جواب سوشل میڈیا پر دے رہے ہیں –

    خلیل الرحما ن قمر کیس،آمنہ عروج کے مزید جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد، جیل بھجوا دیا گیا

    نازیبا ویڈیو”لیک” ہونے سے میری ساکھ کو نقصان پہنچا،خلیل الرحمان قمر کا دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر کو زنا کے جرم میں کیوں نہیں پکڑا جارہا؟صارفین برہم

    خلیل الرحمان قمر کی ایک اور "ویڈیو "آنے والی ہے

    تھانے میں آمنہ کو کرنٹ لگایا گیا،خلیل سے معافی مانگو

    خلیل قمر اور آمنہ کی انتہائی شرمناک ویڈیو،اس رات ہوا کیا تھا؟

    میری ویڈیو وائرل ہو گئی،دل کرتا ہے عدالت کے باہر خود کشی کر لوں،آمنہ عروج

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد کرنیوالے ریکارڈ یافتہ ملزم نکلے

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو لیک ہو گئیں

    خلیل الرحمان قمر کیس،مرکزی ملزم حسن شاہ گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کی کہانی،مکمل حقائق،ڈرامہ نگاری سے ڈرامائی بیان

    خلیل الرحمان قمر کے اغوا کے پیچھے کون؟

    خلیل الرحمان قمر پر تشدد میں ملوث خاتون سمیت 12 ملزمان گرفتار

    خلیل الرحمان قمر کی برابری کی خواہش آمنہ نے پوری کر دی

    خلیل الرحمان قمر کی نازیبا ویڈیو،تصاویر بھی خاتون کے پاس موجود ہیں،دعویٰ

    خلیل الرحمان قمر سے فون پر چیٹ،تصاویر کا تبادلہ،پھر اس نے ملنے کا کہا،ملزمہ کا بیان

    خواتین آدھے کپڑے پہن کر مردوں‌کو ہراساں کررہی ہیں خلیل الرحمان قمر

    سونیا کی جرائت کیسے ہوئی وہ کہے کہ اس نے میرے پاس تم ہو رد کیا خلیل الرحمان قمر

    اچھی بیوی کون ہوتی ہے خلیل الرحمان قمر نے بتا دیا

    خلیل الرحمان قمر نے پہلا لو لیٹر کس کو اور کس عمر میں لکھا

    خلیل الرحمان قمر کو اپنے حسن کی اداؤں سے لوٹنے والی آمنہ کی تصاویر

    خلیل الرحمان قمر اور آمنہ کی نازیبا ویڈیوز؟ ڈاکٹر عمر عادل کی نس بندی ہونی چاہئے

    ہمارے پاس ویڈیوز،خلیل الرحمان قمر آمنہ سے فزیکل ہونا چاہتا تھا،حسن شاہ کا دعوٰی

  • نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    نادیہ حسین بابر علی کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی

    آج سوشل میڈیا کا دور ہے ہر کوئی اپنی کوئی نہ کوئی وڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر شئیر کرکے لوگوں سے داد وصول کررہا ہوتا ہے۔ حال ہی میں ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین اور سینئر اداکار بابر علی نے اپنی ایک وڈیو انسٹاگرام پر جاری کی۔ یہ مزاحیہ وڈیو ہے جس میں نادیہ حسین اور بابر علی لپ سنگ کررہے ہیں ۔ وڈیو کچھ اس طرح ہے بابر علی نادیہ حسین سے کہتے ہیں شکر ہے خوبصورتی پر ٹیکس نہیں ہے ورنہ مجھے کروڑوں روپے بھرنا پڑنا تھا، نادیہ حسین بابر علی کی یہ بات سن کر خوش ہوتی ہیں بنیادی طور پر بابر علی نادیہ کے بارے میں نہیں بلکہ اپنے چہرے کے بارے میں کہہ رہے ہوتے ہیں نادیہ جب یہ محسوس کرتی ہیں تو وہ برا مناتی ہیں۔وڈیو کے آخر میں نوے کی دہائی کے بھارتی گلوکار کمار شانو کا گیت لگایا جاتا ہے” کتنا حسین چہرہ کتنی پیاری آنکھیں” .

    نادیہ حسین اور بابر علی کی اس وڈیو کو کافی پسند کیا جا رہا ہے، خصوصی طور پر ان کی اس میں اداکاری اور چہرے کے تاثرات بہت سراہے جا رہے ہیں. یاد رہے کہ نادیہ خان نہ صرف ماڈل اور اداکارہ ہیں بلکہ بیوٹیشن بھی ہیں‌انہوں نے حال ہی میں لاہور میں اپنے میک اپ برینڈ کے دو شاپنگ مالز میں ریک بھی لگائے ہیں. دوسری طرف بابر علی ہمیشہ کی طرح صرف جاندار کرداروں میں ہی نظر آتے ہیں اس کے لئے چاہے ان کو کسی سکرپٹ کا کتنا ہی انتظار کیوں نہ کرنا پڑے.

  • نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    نادیہ حسین نے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی

    ماڈل و اداکارہ نادیہ حسین جن کا اپنا میک اپ برینڈ بھی ہے، انہوں نے گزشتہ روز لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی . اس موقع پر نادیہ حسین نے یہ کہا کہ میری کوشش ہے میں خواتین تک بہترین میک اپ پہنچائوں. لاہور میں اب میرا میک اپ دستیاب ہو گا اور یہ تین ہزار سے شروع ہوتا ہے. نادیہ حسین نے اس موقع پر ایک ماڈل پر میک اپ بھی کرکے دکھایا. میک اپ کافی سافٹ اور شائنی تھا میک اپ کرنے کے دوران انہوں نے اپنی پراڈکٹس کا بھی تعارف کروایا. نادیہ حسین کہتی ہیں کہ اب زیادہ بھر بھر کر فائونڈیشن لگانے کا وقت نہیں رہا. ہلکی سی فائونڈیشن کے ساتھ گلٹری میک اپ پسند کیا جا رہا ہے. نادیہ نے مزید یہ بھی کہا کہ اب تو شادی بیاہ کی تقریبات میں بھی میک اپ ہلکا ہی

    کیا جاتا ہے. انہوں نے کہا کہ میک اپ خریدتے وقت کوالٹی کا دھیان رکھا جانا چاہیے اور خصوصی طور پر میک اپ کرنے سے پہلے یہ دیکھ لینا چاہیے کہ جہاں جا رہی ہیں وہ کیا جگہ ہے آفس ہے ، شاپنگ ہے یا کوئی تقریب ہے اس حساب سے میک اپ کریں. یاد رہے کہ نادیہ حسین نے دو ہفتہ پہلے لاہور کے ایک شاپنگ مال میں اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور گزشتہ روز ایک بار پھر اپنے میک اپ برینڈ کی لانچ کی اور خواتین سے کہا کہ وہ ان کا میک اپ ایک بار ٹرائی ضرور کریں.