Baaghi TV

Tag: نارروال

  • متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،احسن اقبال

    متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،احسن اقبال

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہےکہ کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔

    باغی ٹی وی: نارووال میں ایجوکشنل کانفرنس 2024 سے وفاقی وزیر احسن اقبال نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، متحد ہوکر ہی ملک کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے،تحریک انصاف کی نااہل قیادت نے ملک کو تباہ کر دیا، پی ٹی آئی نے ملک میں نفرت کی سیاست کو فروغ دیا۔

    انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو سوشل میڈیا کا استعمال کرنے کی تربیت دینا ضروری ہے، انہیں فیک نیوز کے ذریعے گمراہ کیا جا رہا ہے، نوجوان علامہ اقبال کے کلام کو سمجھ کراپنی کردارسازی کرسکتے ہیں ہم نے اگرترقی کرنی ہے تو ہمیں تعلیم پرتوجہ دینا ہوگی، قوموں کی ترقی کے لئے تعلیم و تحقیق بنیادی اہمیت کی حامل ہیں۔

    احسن اقبال نے کہا کہ نہتے فلسطینیوں پر اسرائیلی بربریت جاری ہے، عالمی برادری اسرائیل کو جنگ سے روکنے کے لئے کردار ادا کرےحکومت تعلیم کے شعبے میں اہم اقدامات کر رہی ہے، نوجوانوں کو تعلیم و ہنر دے کر روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں، یونیور سٹی آف نارووال فروغ تعلیم کے لئے اہم ادارہ ہے۔

  • سوات ، نارووال میں تشدد اور قتل کے لرزہ خیز واقعات

    سوات ، نارووال میں تشدد اور قتل کے لرزہ خیز واقعات

    سوات: تحصیل چارباغ میں نامعلوم افراد نے میاں بیوی کو بے دردی سے قتل کردیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق سوات کی تحصیل چار باغ میں قتل کی لرزہ خیز واردات ہوئی جہاں ملزمان نے میاں بیوی کو بڑی بے دردی سے قتل کردیا ملزمان نے دونوں میاں بیوی کو چھری سے زبح کردیا اور فرار ہوگئے۔ قتل ہونے والے میاں بیوی کا تعلق کوہستان سے ہے جب کہ پولیس نے لاشوں کو قبضے میں لیکر تفتیش شروع کردی ہے۔

    راولپنڈی: تلخ کلامی پر فائرنگ، سٹیج اداکار زندگی کی بازی ہار گیا

    ادھر پنجاب کے ضلع نارووال کی تحصیل ظفر وال میں سوتیلی ماں نے تشدد کرکے 8 سالہ بیٹی کو قتل کردیااحسان نامی شخص نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، گزشتہ رات سوتیلی ماں نے 8 سالہ زارا فاطمہ پر شدید تشدد کیا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی ملزمہ کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے، اور اس کے خلاف بچی کے ماموں کی مدعیت میں مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے۔

    لاہور کی دوشیزہ کو گجرات میں فروخت ،تین روز تک عزت لوٹی جاتی رہی

    ظفروال پولیس حکام کے مطابق نواحی گاؤں سپوال کے رہائشی احسان نے دوسری شادی کی ہوئی تھی، اور اس کی دوسری بیوی ماریہ بچوں کو اکثر مار پیٹ کرتی تھی، گزشتہ رات سوتیلی ماں نے 8 سالہ زارا فاطمہ پر شدید تشدد کیا جس سے بچی جاں بحق ہوگئی، اہل محلہ نے پولیس کو واقعہ کی فوری اطلاع دی، اور پولیس تھانہ ظفروال نے موقع پر پہنچ کر سوتیلی ماں کو گرفتار کر لیا-

    قبل ازیں راولپنڈی میں تلخ کلامی پر ملزم نے فائرنگ کرکے سٹیج اداکار کو جان سے مار ڈالا راولپنڈی کے تھانہ کینٹ کے علاقہ سیروز تھیٹ میں فائرنگ کے باعث سٹیج اداکار اور ڈانسر نوید گولی لگنے سے جاں بحق ہو گئے،۔کینٹ پولیس نے مقدمہ میں نامزد مرکزی ملزم افتخار شہزاد کو گرفتار کر لیا مدعی کا کہنا تھا کہ نوید حسین کی عمران وینس کے ساتھ تلخ کلامی ہوئی۔پولیس نے مقتول کے بھائی کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کردی ہے

    خفیہ اطلاع پر پولیس ان ایکشن، دو خواتین سمیت 18 ملزمان گرفتار،ویڈیو بھی سامنے آ گئی