Baaghi TV

Tag: ناروال

  • رشتے کا تنازعہ؛  تین افراد قتل

    رشتے کا تنازعہ؛ تین افراد قتل

    نارووال کے محلہ گرین سٹی میں رشتے کے تنازع پرایک ہی خاندان کے تین افراد کو فائرنگ کو قتل کردیا گیا جبکہ پولیس کےمطابق گھر کے سربراہ محمد نواز کو فون کرکے باہر بلایا گیا اور بعدازاں بیٹےافضال اور بیٹی تحمینہ کو باہر آنے کو کہا گیا۔ ملزمان نے فائرنگ کرکے گھر کے سربراہ محمد نواز،بیٹے محمد افضال اور بیٹی تحمینہ کو موقع پر ہی اندھا دھند فائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتاردیا اور فرار ہوگئے ہیں ۔

    جبکہ پولیس نے بتایا ہے کہ ملزم حمزہ مقتولہ تحمینہ سے شادی کا خواہش مند تھا تاہم اہلخانہ نے اپنی بیٹی کی شادی دوسری جگہ پر کردی تھی تاہم بعدازاں تینوں مقتولین کی نماز جنازہ دربارعالیا قلی شریف پر ادا کر دی گئی، جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    دوسری جانب گجرات کے نواحی علاقہ باغانوالہ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے، ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہوسکی ہے اور ریسکیو ذرائع کے مطابق دھماکے میں زخمی ہونے والے تمام افراد کو تشیویشناک حالت میں ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا گیا۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    انٹربینک میں ڈالر 302 روپے کا ہوگیا
    بجلی بحران کے فوری حل کیلیے نگران وزیراعظم پاکستان کو پانج نکاتی مشورہ
    نوازشریف ہی عوام کومہنگائی، بجلی کے بلوں میں اضافے سے بچائیں گے،مریم نواز
    تاہم زخمیو ں کی شناخت 3 سالہ افنان، سات سالہ فیضان، 12 سالہ شہزاد اور 22 سالہ رضوان کے نام سے ہوئی، ڈاکٹرز کے مطابق چاروں زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے طبی امداد فراہم کی جارہی ہے اور ابتدائی طور پر دھماکے کی نوعیت کے حوالے سے بم ڈسپوزل اسکواڈ کا کہنا ہے کہ ہینڈ گرینڈ تھا یا لینڈ مائن دھماکا تھا چیک کیا جارہا ہے۔

  • جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

    جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو شامل کر لیا

    پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے ناروال سے اہم سیاسی شخصیات کو اپنے قافلے میں شامل کر لیا۔

    باغی ٹی وی: استحکام پاکستان پارٹی کے سربراہ جہانگیر ترین سے میاں عثمان رشید اور چوہدری سجاد مہیس سمیت دیگر سیاسی شخصیات نے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی اور پارٹی میں باضابطہ شمولیت کا اعلان کیا،اس موقع پر مراد راس ، نعمان لنگڑیال، رانا نذیر اور عون چودھری اور پارٹی کے دیگر رہنما موجود تھے جہانگیر ترین نے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والوں کو خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ ہم سب مل کر استحکام پاکستان کیلئے کام کریں گے۔

    واضح رہے کہ نکلئی برادران نے جہانگیر ترین اعتماد کرتے ہوئے پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا تھا۔

  • نارروال؛ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    نارروال؛ آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق

    پنجاب کے شہروں سیالکوٹ، نارووال اور شیخورہ میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے ہیں جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 5 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہوئے ہیں علاوہ ازیں انہوں نے بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    اس سے قبل پنجاب کے ضلع نارروال کی تحصیل شکرگڑھ میں آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق، جب کہ 4 افراد زخمی ہوگئے تھے جبکہ ریسکیو حکام کے مطابق جلی ظفروال پنج پیر، رتن پور، خورد قانو گوئی اور چانگو والی میں گری، واقعے میں ایک قربانی کا بیل بھی آسمانی بجلی کی نظر ہوگیا۔ علاوہ ازیں ریسکیو حکام نے بتایا کہ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچیں اور زخمیوں و لاشوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال نارووال منتقل کردیا گیا۔

    جبکہ ڈپٹی کمشنر نارووال کے مطابق رتن پور، پنچ پیر اور چانگوالی میں آسمانی بجلی گرنے کے واقعات پیش آئے، ان واقعات میں 4 افراد جاں بحق اور 6 زخمی ہوئے۔ اور انہوں نے یہ بھی بتایا کہ آسمانی بجلی گرنے سے جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
    مزید یہ بھی پڑھیں؛
    ڈاؤیونیورسٹی ایشیا کی بہترین جامعات کی فہرست میں شامل
    تعلیمی میدان میں گلگت بلتستان کے نوجوان آزاد کشمیر اور اسلام آباد کے نوجوانوں سے آگے
    سلمان خان نے نوازالدین صدیقی کی اہلیہ کو ذاتی زندگی کے بارے میں بات کرنے سے منع کر دیا
    قومی اسمبلی: نااہلی کی سزا 5 سال کرنے کا بل اتفاق رائے سے منظور
    مئیر کراچی انتخابات: پی ٹی آئی کےمزید 6 اراکین پی ٹی آئی سے فارغ
    دوسری جانب شیخوپورہ میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے ایک شخص جاں بحق ہو گیا، ریسکیو ذرائع کا بتانا ہے کہ آسمانی بجلی گرنے سے منڈیالہ گاؤں میں ایک شخص کی موت واقع ہوئی۔ جبکہ اس سے قبل مئی کے مہینے میں تھرپارکر کی تحصیل مٹھی، اسلام کوٹ اور ننگرپارکر میں بھی آسمانی بجلی گرنے سے 6 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔ تاہم خیال رہے کہ محکمہ موسمیات نے آج نے پنجاب سمیت ملک کے مختلف شہروں میں شدید بارشوں کی پیشگوئی کر رکھی ہے۔

    خیال رہے کہ مردان:گڑھی کپورہ میں کمرے کی چھت گر گئی ریسکیو کے مطابق مردان:حادثے کے نتیجے میں خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے جبکہ مردان:حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی، مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کردیا گیا،مردان:زخمیوں میں 40 سالہ زوجہ مطلب اور 6 سالہ بیٹا شامل ہیں۔

    دوسری جانب ریسکیو1122 کے مطابق بونیر میں بھی چھت گرگئی گاوں تختہ بند میں طوفانی بارش کیوجہ سے کمرے کی چھت گر گئی جبکہ حادثے کے نتیجے میں 6 افراد زخمی جبکہ ایک خاتون موقع پر جانبحق، ریسکیو1122 میڈیکل ٹیموں نے زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈگر ہسپتال منتقل کر دیا، جانبحق و زخمیوں کی شناخت درجہ ذیل ناموں سے ہوئی:

    جانبحق۔ مسماة (ز)

    زخمی
    1- مدیحہ عمر 14سال ساکن تحتہ بند
    2- جہانگیر عمر 45سال ساکن تحتہ بند
    3- حاشر عمر 9سال ساکن تختہ بند

    4- ارسلان عمر 7سال ساکن تختہ بند
    5۔حماد عمر 8سال ساکن تختہ بند

    6۔حبیبہ عمر 15سال ساکن تحتہ بند

  • چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی افسران سے الوداعی ملاقات

    چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کی افسران سے الوداعی ملاقات

    سید علی اکبر ڈی پی او ناروال تعینات

    سید علی اکبر نےچیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی کا چارج چھوڑ دیا۔ چارج چھوڑنے پر چیف ٹریفک آفیسر نے افسران سے الوداعی ملاقات کی- ٹریفک وارڈنز کی جانب سے سید علی اکبر کو گلدستے اور پھول پیش کیئے گئے- چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی سید علی اکبر کو ٹریفک ہیڈ کواٹر سے پولیس لائن تک تمام راستے ٹریفک سٹاف نے پھول نچھاور کیے-

    چیف ٹریفک آفیسر سید علی اکبر راولپنڈی میں 1 سال سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے تھے- گزشتہ روز سید علی اکبر کو ڈی پی او ناروال تعینات کیا گیا-