Baaghi TV

Tag: نارووال

  • نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    نارووال:اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی،کالوہے کی سلاخوں اور پتھروں سےقتل

    نارووال کے نواحی گاؤں بھیکو چھور سے اتوار کو لاپتا ہونے والے کم عمر بہن بھائی کی لاشیں مل گئیں،6 سالہ اُمِ کلثوم اور 3 سالہ محمد وارث کو نامعلوم حملہ آوروں نے مبینہ طور پر لوہے کی سلاخوں اور پتھروں سے مار کر قتل کر دیا-

    مقتولین کے والد محمد کاشف نے پولیس کو بتایا کہ بچے شام ساڑھے 6 بجے کے قریب قریبی دکان سے ٹافیاں اور بسکٹ خریدنے کے لیے گھر سے نکلے تھے لیکن واپس نہیں آئےپولیس نے نامعلوم افراد کے خلاف تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 365 کے تحت ابتدائی معلوماتی رپورٹ (ایف آئی آر) درج کر لی تھی، پیر کی صبح اطلاع ملی کہ 2 لاشیں گاؤں کے قبرستان میں پڑی ہیں۔

    پولیس ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کی تصدیق کی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او) فیصل شہزاد بھی موقع پر پہنچے اور انہوں نے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ایس پی) تفتیش، پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی (پی ایف ایس اے)، اور ہومیسائیڈ انویسٹی گیشن یونٹ کو طلب کر کے مکمل تحقیقات کا آغاز کیاابتدائی رپورٹس اور طبی معائنے کے مطابق بچوں کو بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایا گیا، لیکن اُن کے ساتھ جنسی زیادتی نہیں کی گئی۔

    اسلحہ و شراب برآمدگی کیس ، علی امین گنڈاپور کےوارنٹ گرفتاری منسوخ

    ڈی پی او کے مطابق کئی مشتبہ افراد جن میں مقامی افراد اور خاندان کے افراد بھی شامل ہیں کو تفتیش کے لیے حراست میں لیا گیا ہے،لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

    پاکستان کا ریاستِ فلسطین کو تسلیم کرنے اور اقوام متحدہ میں مکمل رکنیت دینے کا مطالبہ

  • خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    خواتین کیساتھ زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنیوالے دو ملزمان پولیس مقابلے میں ہلاک

    خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور زیادتی کی ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والے دو ملزمان پولیس مقابلے میں اپنے ہی نامعلوم ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے جبکہ دیگر کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :پولیس کے مطابق پولیس تھانہ ندوکے کی ٹیم گرفتار دو ملزمان زبیر عرف زوہیب اور ماجد کو دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لئے لے کر جا رہی تھی کہ نہر کی پٹڑی کے قریب پہنچنے پر پانچ نامعلوم ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی پولیس نے جوابی فائرنگ کی، اسی دوران دو ملزمان ماجد اور زبیر نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ہلاک ہوگئے،دونوں ملزمان خواتین کے ساتھ ہراسگی، زیادتی اور ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث اور ریکارڈ یافتہ تھے۔

    ادھر ترجمان نارووال پولیس کے مطابق پولیس نے نہر کی پٹڑی پر خواتین کے ساتھ بدسلوکی اور نازیبا حرکات میں ملوث مزید چند ملزمان کو بھی گرفتار کیا ہے، نہر کی پٹڑی پر کچھ اوباش لڑکے خواتین کے ساتھ بدسلوکی کرتے ہیں، نازیبا حرکات کرتے ہیں، ان کی ویڈیوز بناتے ہیں اور بلیک میل کرتے ہیں، نہر کنارے سیر و تفریح کے لئے جانے والی فیملیز کو ہراساں کیا جارہا ہے، نازیبا ویڈیو بنانے والا گروہ مبینہ طورپر 10 سے زائد نوجوان لڑکیوں، خواتین کو ہراساں کرچکا ہے اور نازیبا ویڈیو بنا کر ڈھائی لاکھ روپے وصول کرچکا ہے،وزیر اعلی پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات تحت نارووال پولیس نے یہ کارروائی کی، پولیس نے متعدد مرکزی ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    منڈی بہاؤالدین :مبینہ پولیس مقابلہ،اشتہاری ڈکیت ہلاک

    سیالکوٹ:پسرور , ستراہ روڈپر ٹریکٹر ٹرالی کی موٹرسائیکل کو ٹکر 2 جاں بحق

  • گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان  گرفتار

    گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والے گینگ کے 5 ملزمان گرفتار

    نارووال: گن پوائنٹ پر لڑکیوں کی ویڈیوز بنانے والےگینگ کے 13 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

    باغی ٹی وی :ڈی پی او کے مطابق 13 رکنی گینگ کے ملزمان نہر پر سیر کے لیے آنے والی لڑکیوں اور جوڑوں کی گن پوائنٹ پر نازیبا ویڈیوز بناتے اور پھر انہیں وائرل کرنے کی دھمکی دے کر لاکھوں روپے بٹورتے،ملزمان کوٹ گھمن کی لڑکیوں کے گھر پہنچے اور ویڈیو ز وائرل کرنے کی دھمکی دے کر 4 لاکھ روپے ڈیمانڈ کی اور ڈیڑھ لاکھ روپے لیے، مزید رقم مانگتے رہے، لڑکیوں کی پھوپھی کی مدعیت میں 13 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

    دوسری جانب سرگودھا میں بیوہ عور ت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، نارووال میں اوباش گینگ خواتین سے زیادتی میں ملوث ہے، سرگودھا میں بیوہ عورت کو کار میں لفٹ دے کر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا، سرگودھا کے چک 85 جھال کے قریب تین کار سواروں نے چنیوٹ کی بیوہ عورت (ن) کو لفٹ دی اور باری باری زیادتی کا نشانہ بناتے ہوئے فرار ہو گئے، چک 90 جنوبی میں 8 سالہ بچے ناصر زبیر کو اوباش نے قبرستان کے قریب بدفعلی کا نشانہ بنایا اور فرار ہونے گئے-

    پاکستان میں آئی ٹی کا انقلاب دیکھنا چاہتی ہوں،مریم نواز

    سرگودھا میں ہی قبرستان میں آٹھ سالہ بچے کو بدفعلی کو نشانہ بنا دیا گیا،اور فرار ہونے کی کوشش کی تا ہم بچے کی جانب سے چیخ و پکار کرنے پر اہل علاقہ نے ملزمان کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا،پولیس نے واقعات کا مقدمہ درج کر لیا ہے-

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

  • بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں،سراج الحق

    نارووال: جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق نے کہا ہے کہ سندھ میں ہزاروں اسکول ہیں مگر طلبہ نہیں جن پر وڈیروں کا قبضہ ہے-

    باغی ٹی وی : نارووال کے علاقے نورکوٹ میں جلسے سے خطاب میں سراج الحق کا کہنا تھاکہ ہربچہ سوا تین لاکھ کا مقروض ہے، حالات خراب ہیں، 10 کروڑ عوام خط غربت سے نیچے ہیں، اگر 30 سالوں سے حالات خراب ہیں تو ذمہ دارپی پی، ن لیگ، پی ٹی آئی ہے، نوازشریف کہتے ہیں تین بارباری لے لی ایک اور باری دے دو، آصف زرداری کہتے ہیں ایک اور باری دے دیں۔

    سراج الحق نے کہا کہ بارڈر کے دونوں طرف انگریز کے بنے قانون چل رہے ہیں، آج بھی سب سے زیادہ غربت سندھ میں ہے، بلاول بھٹو کہتے ہیں تعلیم دوں گا، سندھ میں ہزاروں اسکول ہیں مگر طلبہ نہیں جن پر وڈیروں کا قبضہ ہے اگر سودی نظام چاہتے ہو تو نواز شریف اور زرداری کو ووٹ دو، ہم کرپٹ لوگوں سے دولت کے کر غریبوں کو دیں گےامریکا کاصدر وائٹ ہاؤس میں رہتا ہےاس سے بڑا تو ہمارا گورنر ہاؤس ہے۔

    سندھ میں پیپلزپارٹی کو ٹف ٹائم دینے کیلئے اتحادی جماعتوں نے سر …

    انہوں نے کہا کہ یہ حکمران عافیہ صدیقی کو آزادی نہیں دلا سکے، میں وزیراعظم بنا تو عافیہ صدیقی کو آزادی دلاؤں گا، ریمنڈ ڈیوس نے دن کی روشنی میں 3 شہریوں کو شہید کیاان حکمرانوں نےریمنڈ ڈیوس کو امریکا بھیج دیا، ریمنڈ ڈیوس نےکتاب میں لکھا ساری سیاسی جماعتوں کے برعکس جماعت اسلامی نے میری سزا کا مطالبہ کیا-

    پی ٹی آئی کی لیاقت باغ میں انتخابی جلسے کی درخواست مسترد

    عمران خان بشری بی بی غیر شرعی نکاح کیس کا تحریری فیصلہ جاری

  • پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دکھائیں گے؟احسن اقبال

    نارووال ۔ سابق وفاقی وزیر، ن لیگی رہنما احسن اقبال نے موضع سہارن میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے چئیرمین 4 سالوں میں صرف انتشار نفرت سے عوام کے دلوں کو بھڑکایا

    احسن اقبال کا کہنا تھا کہ بابائے قوم قائد اعظم محمد علی جناح جو بانی پاکستان ہیں ان کی یاد گارکو پی ٹی آئی نے نقصان پہنچایا،شہید کرنل شیر خان جس کے بارے میں ہندوستان کے کمانڈر نے کہا تھا یہ اکیلا جوان ہمارے ساتھ اتنی بہادری سے لڑا ہے اس کو تمغہ امتیاز ضرور دینا ہم نے اس کو نشان حیدر دیا ،پاکستان سرحدوں کی محافظ فوج کی چھاؤنیوں پر انہوں نے حملہ کیا ،پی ٹی آئی کو ووٹ دینے والے کل کو شہیدوں کو کیا منہ دیکھائیں گے؟مسلم لیگ ن پاکستان کی ماں ہے ، ووٹ صرف ن لیگ کو دیا جائے تاکہ ملک دوبارہ ترقی کی طرف گامزن کیا جا سکے۔

    دوسری جانب نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ن لیگ آسانی کے ساتھ پنجاب میں 100سے زائد نشستیں حاصل کرلے گی۔تمام صوبوں میں اتحادیوں کے ساتھ ایڈجسمنٹ کی ہے ، ان کی طاقت بھی ہماری طاقت ہوگی۔ اس اتحاد کے پاس اکثریت ہوگی ، اس اتحاد میں ن لیگ اکثریتی جماعت ہوگی اور اتحادیوں کی اضافی نشستیں ہوں گی۔

    عمران خان کیخلاف بات کرنے پر پی ٹی آئی رہنما نے امام مسجد کو منافق کہہ دیا

    میں وعدے کر کے یوٹرن نہیں لیتا تھا، نواز شریف

    خیبر پختونخوا والو، آپ بھی جھوٹے شخص کے جھانسے میں آگئے؟ نواز شریف کا سوال

    مریم نواز کے جلسے میں پارٹی پرچم پھاڑنے والے طالب علموں پر مقدمہ درج

     نواز شریف کے مخالف عبرت ناک انجام کو پہنچ رہے ہیں

    پاکستان کو نواز دو کے سلوگن سے مسلم لیگ ن نے انتخابی منشور جاری 

    ہم ووٹ مانگنے جاتے تو لوگ خواجہ سرا سمجھ کر 50 کا نوٹ دیتے، نایاب علی

     پرانے سیاستدان عوامی خدمت کے بجائے ذات کیلئے سیاست کررہے ہیں

  • نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا

    نارووال میں انسانیت سوز واقعہ،زمیندار نے 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا

    نارووال میں زمیندار نے لہسن کے کھیت میں داخل ہونے کے پاداش میں 6سالہ بچی کو جانوروں کی طرح زنجیروں سے جکڑ دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ انسانیت سوز واقعہ ضلع نارووال کے گاﺅں ننگل سودکاں میں پیش آیا، سفاک ملزم نے غریب گھر کی معصوم بچی کو گردن میں زنجیر ڈال کر تالے لگا دیئے تھے بچی کی دادی سفاک شخص کی منت سماجت کرتی رہی مگر اسے ترس نہ آیا، وہاں موجود کسی شخص نے اس واقعے کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دی، جس کے وائرل ہونے پر ظفروال پولیس نے کارر وائی کرتے ہوئے بچی کو بازیاب کرایاجبکہ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈی پی او نارووال نے کہا ہے کہ معصوم بچی کو زنجیروں میں جکڑنے والے اس سفاک شخص کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور اسے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔

    محمد یوسف پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مقرر

    دوسری جانب پنجاب کے شہر چکوال میں ایک دینی مدرسے میں دو اساتذہ نے ملکر 15 طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کر لیا،مدعی مقدمہ کا کہنا ہے کہ میرا بیٹا مدرسہ میں زیر تعلیم تھا، دو اساتذہ ذیشان اور انیس نے میرے بیٹے سمیت 15 طلبا کے ساتھ زیادتی کی، اور انہیں خاموش رہنے کی دھمکی دی، زیادتی کا نشانہ بننے والے طلباء کی عمریں 12اور14سال بتائی جاتی ہیں ملزمان چاقو سے ڈراتے اور جسم پر Z کانشان بناتے تھے،صدر پولیس نے مستنیر سلطان ولد نذر محمد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا پولیس نے ملزم انیس کو حراست میں لے کر نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی نے سپریم کورٹ سے رجوع کرلیا

    درج مقدمے میں کہا گیا ہے کہ مدرسے کے استاد زیادتی کے ساتھ تشدد کا نشانہ بھی بناتے تھے اور انکے جسموں‌پر چھریوں سے نشانات بناتے تھے،دونوں ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے، ڈی پی او چکوال کے مطابق ایک ملزم کو میانوالی جبکہ دوسرے کو جاتلی سے گرفتار کیا گیا ہے-

  • کیا میں نے کوئی قتل کیا  کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    کیا میں نے کوئی قتل کیا کوئی جوا خانہ بنایا؟ احسن اقبال کا عدالت میں بیان

    اسلام آباد ہائیکورٹ میں نارووال اسپورٹس سٹی ریفرنس میں احسن اقبال کی بریت کیس کی سماعت ہوئی

    جسٹس عامر فاروق نے نیب سے استفسار کیا کہ نیب قوانین میں ترمیم ہو گئی ، کیس پر کیا اثر پڑیگا؟ عدالت کے سامنے کچھ بات کتنا چاہتا ہوں، احسن اقبال روسٹرم پر آ گئے ،احسن اقبال نے کہا کہ میں کسی نئے قانون سے فائدہ نہیں اٹھانا چاہتا، میری دو سال کردار کشی کی گئی، مجھے گرفتار کیا گیا تو نیب سے پوچھا کہ کیا میں نے کوئی کرپشن کی ؟کیا ایک کھیلوں کا منصوبہ بنانا میرا قصور ہے؟ میری غلطی تھی کہ پراجیکٹ کی تمام فورمز سے منظوری کروائی، نیب نے مجھ پر 2.2 ارب روپے کے قومی خزانے کے نقصان کا الزام لگایا، جس رقم کے نقصان کا الزام لگایا گیا اس میں سے رقم جاری ہی نہیں ہوئی،میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ میں نے قومی خزانے کو نقصان پہنچا کر اپنا کیا بنایا، نیب بتائے میں نے کونسی جائیدادیں بنائیں، کونسے اثاثے بنائے، میں نے اپنی جائیدادیں بیچ بیچ کر سیاست کی ہے،کیا میں نے کوئی قتل کیا ہے کوئی جوا خانہ بنایا ہے؟ کھیلوں کا منصوبہ بنایا ہے، ہر ہفتے عدالت میں سرکار بنام احسن اقبال کی آواز لگتی ہے

    جسٹس عامر فاروق نے احسن اقبال سے استفسار کیا کہ منصوبے پر کتنا کام ہو چکا ہے؟ وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ کا مسعود چشتی کیس کا فیصلہ پڑھ کر سنانا چاہتا ہوں،

    نیب کی غفلت سے میرا بازو مستقل ٹیڑھا ہو گیا، احسن اقبال نیب اور حکومت پر برس پڑے

    ناروال اسپورٹس کمپلیکس کیس،ریفرنس دائر ہونے کے بعد احسن اقبال نے کیا مطالبہ کر دیا؟

    احتساب عدالت نے احسن اقبال کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

  • لیگی رہنما احسن اقبال کےشہرمیں نجی کالج کےلڑکوں کا     نامعلوم لڑکے پرتشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غمگین

    لیگی رہنما احسن اقبال کےشہرمیں نجی کالج کےلڑکوں کا نامعلوم لڑکے پرتشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غمگین

    نارروال :ن لیگی رہنما احسن اقبال کے شہرمیں نجی کالج کے لڑکوں کا نامعلوم لڑکے پر تشدد:وائرل ویڈیو سے ہرپاکستانی غصے میں آگیا،اطلاعات کے مطابق ن لیگ کے مرکزی رہنما چوہدری احسن اقبال کے شہرنارووال میں تشدد کی ایک ایسی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں نجی تعلیمی ادارے میں کچھ لڑکے مل کرایک دوسرے طالب علم پر سخت تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے

    ذرائع کے مطابق اس ویڈیو میں اس نوجوان کو مارنے والے مسلسل بھاری جوتوں سے مار مار نڈھال کردیتےہں ، یہ طالب علم اپنے ساتھیوں سے بار بار معافی مانگتا ہے لیکن انکو ترس نہیں اور وہ مارتے ہی چلے جاتے ہیں‌

     

    ن لیگی مرکزی رہنما احسن اقبال کے علاقے میں ذرائع کے مطابق کسی نجی تعلیمی ادارے کے کچھ نوجوانوں نے اس بے بس طالب پراس قدر تشدد کیا کہ دیکھنے والے بھی یہ منظر نہ دیکھ سکے

    دوسری طرف وزیراعلیٰ‌پنجاب سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اس واقع میں ملوث شدت پسندوں کے خلاف کارروئی کرے اور ان کو مقام عبرت بنائے ، ادھر اس کے ساتھ ساتھ یہ بھی درخواست کی گئی ہےاس سارے واقعہ کا جائزہ لے کر رپورٹ جلد جمع کروائی جائے تاکہ مجرموں کو قرار واقعی سز دی جاسکے

     

     

    یاد رہے کہ اس سے پہلے بھی احسن اقبال کے علاقے میں ایسے واقعات پیش آچکے ہیں اور ان ایسے کیسزمیں مجرموں کو سزا بھی نہیں ملتی کیوںکہ اثرورسوخ رکاوٹ بن جاتا ہے

  • پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان

    نارروال : پاکستان کا سکھ برادری کی سہولت کے لیے بڑا اقدام:مودی پریشان،کیا کررہا ہے پاکستان ،اطلاعات کے مطابق حکومت پاکستان نے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا ، 100 پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے سکھ کمیونٹی کی سہولت کے لیے بڑا اقدام اٹھاتے ہوئے 15سال سے بند نارووال کرتارپور شکرگڑھ ریلوے ٹریک بحالی کا کام شروع کردیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ پہلےمرحلےمیں17کلومیٹرکا نارووال سےدربارصاحب ٹریک بحال کیا جائے گا، ریلوے ٹریک بحالی کے لیے سامان نارووال ریلوے جنکشن پہنچنا شروع ہوگیا ہے۔

    100پونڈوزنی ٹریک ڈالا جائے گا جس پر ٹرین کو تیز رفتاری سے چلایا جاسکے گا جبکہ جسٹر اور دربار صاحب کرتارپور اسٹیشن کو بھی مرمت کیا جائے گا۔

    یاد رہے گذشتہ سال بابا گورونانک کے 552ویں جنم دن کی تقریبات کے موقع پر پاکستان نے سکھ یاتریوں کی سہولت کیلئے 30 نومبر تک 10دن کی پیشگی اطلاع کی شرط میں نرمی کا اعلان کیا تھا ، طریقہ کار کے مطابق یاتریوں کی فہرست پر آمد سے 10دن پہلے ضروری ضابطوں کی کارروائی ہونا ہوتی ہے۔

  • پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس

    پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس

    لاہور: پرواز کا روٹ تبدیل کیوں کیا؟نارووال کےرہائشی خالد محمودکاپی آئی اے کولیگل نوٹس ،اطلاعات کے مطابق نارووال کے ایک مسافر جہنون نے چند دن پہلے پی آئی اے پر سفرکیا تھااب اپنے ساتھ ہونے والی زیادتی پر پی آئی اے کو لیگل نوٹس بھیج دیا ہے

    اس حوالے سے باغی ٹی وی کو ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ مسافرخالدمحمود نےپی آئی اے انتظامیہ کو 5 کروڑ روپےہرجانہ اداکرنے مطالبہ کیا ہے ، کیا پی آئی اے اتنی بڑی رقم ہرجانےکے طور دے دے گی یا پھرحسب روایت یہ لیگل نوٹس بھی ردی کی ٹوکری میں پھینک دیا جائے گا، فی الحال اس کے بارے میں کچھ نہیں کہا جاسکتا

     

    ذرائع کے مطابق پی آئی اے کو بھیجے جانے والے لیگل نوٹس میں کہا گیا ہے کہ لاہور پہنچنے والی پرواز کو اسلام آباد اتارا گیا۔ جس کی وجہ سے اسے اور اس کے گھروالوں کو پرواز کا روٹ تبدیل کرنے پرپریشانی کا سامنا کرنا پڑا

    شہری نے پی آئی اے انتظامیہ ،ایم ڈی پی آئی اے اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کونوٹس میں فریق بناتے ہوئے کہاہے کہ چونکہ پی آئی اے نے اپنے وعدے کی خلاف ورزی کی ہے اوراس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کی ہے جس کا ازالہ صرف اسی صورت میں ہوسکتا ہےکہ پی آئی اے اپنے غلط رویے اورعہد کی خلاف ورزی اور اس کے ساتھ ساتھ میرے ساتھ زیادتی کے ہرجانے کے طور پر 5 کروڑ روپے ہرجانہ ادا کرے ورنہ یہ معاملہ بہت آگے جاسکتاہے جس کا نقصان بلا شبہ پی آئی اے کو ہی ہوگا