Baaghi TV

Tag: نارووال سپورٹس سٹی

  • نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم

    نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کرنے کا عزم

    نارووال: وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری کا کہنا ہے کہ آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تیار کروانا میرا عزم ہے۔

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی زیرصدارت نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی معاملات کے حوالے سے میٹنگ،وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال پروفیسر ڈاکٹر محمد یونس،فیڈرل سیکرٹری فار بین الصوبائی رابطہ ندیم ارشد کیانی،ڈی۔جی پاکستان سپورٹس بورڈ و ایڈیشنل سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ ظہور احمد،ڈپٹی کمشنرنارووال سید حسن رضا،فوکل پرسن نارووال سپورٹس سٹی فاروق اعظم،ہائیر ایجوکیشن کمیشن اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے نمائندگان کی شرکت۔نارووال سپورٹس سٹی کی پاکستان سپورٹس بورڈ سے یونیورسٹی آف نارووال کو ہینڈنگ اوور کے بعد نارووال سپورٹس سٹی کے انتظامی اور مالی معاملات کو چلانے کے حوالے سے وائس چانسلر یونیورسٹی آف نارووال،پاکستان سپورٹس بورڈ اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے نمائندگان پر مشتمل تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی۔

    یہ کمیٹی اس امر کو یقینی بنائے گی کہ سپورٹس سٹی میں جاری ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کو تیزی سے مکمل کرے اور ان پراجیکٹس کی ادائیگیوں کو یقینی بنائے تاکہ نارووال سپورٹس سٹی کو تمام تر کھیلوں کیلئے جلد از جلد اوپن کیا جاسکےاس موقع پر وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی پروفیسر احسن اقبال چودھری کی جانب سے نارووال سپورٹس سٹی میں موجود سکواش و بیڈمنٹن ہالز،باسکٹ بال،کرکٹ،فٹبال، اور ہاکی گراؤنڈز اور سپورٹس سٹی کے ہاسٹلز کی بحالی کے کام کو جلد از جلد مکمل کرنے کے حوالے سے ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کو ہدایات دی گئیں۔علاوہ ازیں سپورٹس سٹی میں کبڈی گراؤنڈ بنانے اور بجلی سمیت تمام تر معاملات جلد مکمل کرنے کی ہدایات کی گئیں۔انکا مزید کہنا تھا کہ آئندہ سال ساوتھ ایشن گیمز کے انعقاد سے پہلے نارووال سپورٹس سٹی کو انٹرنیشنل معیار کے مطابق تیار کرنا ہوگا۔کرکٹ گراونڈ کو از سر نو تیار کریں تاکہ ہم اگلے سیزن میں فرسٹ کلاس کرکٹ کے میچز اس گراونڈ میں کروا سکیں۔

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی پروفیسر احسن اقبال چودھری کا کہنا تھا کہ میں ہر ہفتے نارووال سپورٹس سٹی کا دورہ کروں گا اور ایگزیکیوٹنگ ایجنسیز کی پرفارمنس کو میں بذات خود مانیٹر کروں گا۔

  • احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

    احسن اقبال کا نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہار

    اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر عملدرآمد میں تاخیر پر برہمی کا اظہارکیا ہے-

    باغی ٹی وی : وفاقی وزیر منصوبہ بندی ، ترقی و خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے نارووال سپورٹس سٹی منصوبے پر تاخیر پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزارت بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) اور پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) کو ہدایت کی ہے کہ وہ نارووال اسپورٹس سٹی کا پی سی ون 30 نومبر کو وزارت منصوبہ بندی میں جمع کرائیں۔

    آرمی چیف کا پاک بحریہ اور پاک فضائیہ کے ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ

    وفاقی وزیر نے یہ ہدایات نارووال سپورٹس سٹی منصوبے کی پیشرفت کا جائزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے دیں۔ اجلاس میں آئی پی سی، پی ایس بی، نیسپاک اور پی تھری اے بورڈ کے حکام نے شرکت کی۔وفاقی وزیر نے منصوبے میں تاخیر پر عدم اطمینان کا اظہار کیا اور آئی پی سی کے عہدیداروں کو منصوبے پر تیز عملدرآمد نہ کرنے پر شدید برہمی کا اظہار بھی کیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ سات ماہ گزر جانے کے باوجود اس منصوبے میں کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جو وزارت آئی پی سی کے غیر سنجیدہ رویے کو ظاہر کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوام کا پیسہ ہے جسے عوام کے لئے استعمال کیا جانا چاہئے۔

    عمران خان نے سیاست کےساتھ سماجی اقدار کو بھی نقصان پہنچایا ،خواجہ آصف

    سپورٹس سٹی میں 14 سٹیڈیمز اور کھیلوں کے کورٹس ہیں جن میں کرکٹ، فٹ بال، ہاکی، والی بال، اسکواش، ٹیبل ٹینس، لان ٹینس، بیڈمنٹن کورٹ اور دیگر کھیلوں کے علاوہ سوئمنگ پول ہیں جن کا آغاز وفاقی وزیر نے کیا تھا تاہم 2018 میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی حکومت نے اس منصوبے کو بند کر دیا۔

    وفاقی وزیر نے کہا کہ نارووال سپورٹس سٹی ایک قومی اثاثہ ہے۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو یہ منصوبہ 23 مارچ 2023 کو فعال کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

    بھارت کے100 ہندو یاتریوں کو مذہبی رسومات کی ادائیگی کیلئے پاکستانی ویزہ جاری