Baaghi TV

Tag: نازیہ حسن

  • پاپ میوزک کی نمبر ون  پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن

    پاپ میوزک کی نمبر ون پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن

    آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے

    نازیہ حسن

    پاپ میوزک کی نمبر ون پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں پیدا ہوئیں انہوں نے اپنے فنی کیریئر کا آغاز پاکستان ٹیلی وژن کے مشہور پروگرام سنگ سنگ چلیں سے کیا جس میں ان کے بھائی زوہیب حسن بھی ان کے ساتھ شرکت کرتے تھے،ان دونوں بھائی بہن نے گلوکاری کے ساتھ ساتھ اعلیٰ تعلیم بھی حاصل کی۔

    پاکستان پاپ موسیقی کو روشناس کرانے کا سہرا بھی انہی بھائی بہن کو جاتا ہے عالمی سطح پر نازیہ حسن کو اس وقت شہرت ملی جب انہوں نے بھارتی موسیقار بدو کی موسیقی میں فلم قربانی کا مشہور نغمہ آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے ریکارڈ کروایااس نغمے نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے اور اس پر انہیں بھارت کا مشہور فلم فیئر ایوارڈ بھی عطا ہواوہ یہ ایوارڈ حاصل کرنے والی پہلی پاکستانی شخصیت تھیں فلم قربانی کے اس نغمے کی مقبولیت کے بعد نازیہ اور زوہیب حسن کا مشہور البم ڈسکو دیوانے ریلیز ہوا، اس کیسٹ نے بھی فرو خت اور مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کئے۔

    برڈ فلو کا وائرس انسان میں منتقل ہونے کا دوسر ا کیس سامنے آگیا

    نازیہ حسن اور زوہیب حسن نے پاکستان میں پاپ موسیقی کے فروغ میں اہم کردار ادا کیا اور صاف ستھرا انداز اپناتے ہوئے عالمی شہرت حاصل کی، دونوں بہن بھائی نے جب جدید انداز میں ٹیلی وژن اور اسٹیج پر پرفارم کرنے شروع کیا تو ان پر اعتراضات کی بھرمار بھی ہوئی لیکن دونوں سب اعتراضات سے بے نیاز آگے بڑھتے رہے۔

    02 اپریل کو پیدا ہونے والی چند مشہور شخصیات

    نازیہ حسن اور زوہیب حسن کے دیگر مقبول کیسٹوں میں بوم بوم اور ینگ ترنگ کے نام سرفہرست ہیں، 1995ء میں نازیہ حسن کی شادی مرزا اشتیاق بیگ سے ہوئی، ان کے ایک بیٹا بھی ہوا، شادی کے کچھ عرصے کے بعد اطلاع ملی کہ نازیہ حسن کینسر کے موذی مرض میں مبتلا ہیں اس کے بعد ان کے اپنے شوہر اشتیاق بیگ سے اختلافات کی خبریں بھی منظرعام پر آئیں، نازیہ حسن 13 اگست 2000ء کو لندن میں وفات پاگئیں، وہ نارتھ لندن کے مسلم قبرستان میں آسودۂ خاک ہیں۔۔!!!

    ’گمراہ کن‘ اشتہارات بند نہ کیے تو سخت کارروائی ہو گی،بھارتی سپریم کورٹ …

  • گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے

    کراچی: عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ نازیہ حسن کو مداحوں سے بچھڑے 23 برس بیت گئے-

    باغی ٹی وی: نازیہ حسن کو برصغیر میں پاپ موسیقی کے بانیوں میں شمار کیا جاتا ہے۔ نازیہ حسن 3 اپریل 1965 میں کراچی پاکستان میں پیدا ہوئیں۔ تعلیم لندن میں حاصل کی۔ 1980 میں 15 سال کی عمر میں وہ اس وقت شہرت کی بلندیوں تک پہنچ گئیں جب انہوں نے بھارتی فلم قربانی کا گیت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے تو بات بن جائے گایا۔ اس گانے کی شہرت کے بعد نازیہ حسن نے گیتوں کے کئی البم اپنے بھائی زوہیب حسن کے جاری کیے جب انہوں نے بالی وڈ فلم قربانی میں "آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے” جیسا منفرد گیت پیش کیا تو گویا پوری دنیا میں ان کی بات بن گئی۔

    بابراعظم کو کھیلتا دیکھ کر انجوائے کرتا ہوں،ویرات کوہلی

    نازیہ حسن نے اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کرپاکستانی موسیقی میں ایک نئی جہت متعارف کروائی، جہاں جہاں اردو پہنچ سکی وہاں وہاں نازیہ حسن کی گلوکاری نے اپنی چھاپ چھوڑی ہے اردو میں ان کے گیتوں اور نغموں میں ڈسکو دیوانے، بوم بوم، آنکھیں ملانے والے مشہور ہوئے جبکہ انگریزی زبان میں ڈریمردیوانے نے دھوم مچائی، دنیا بھرمیں ان کے ساڑھے چھ کروڑ ریکارڈزفروخت ہوئے۔

    ورسٹائل گلوکارہ نے پرائیڈ آف پرفارمنس، بیسٹ فی میل پلے بیک سنگر سمیت متعدد ایوارڈز اپنے نام کئے جلد شہرت کی بلندیاں چھونے والی نازیہ حسن بہت جلد دنیا سے رخصت بھی ہوگئیں، وہ لنگ کینسر جیسے موذی مرض میں مبتلا ہوئیں اور محض 35 برس کی عمر میں 13 اگست 2000 کو لندن کے ایک اسپتال میں انتقال کر گئیں۔

    سعودی عرب نے فلسطین کے لیےغیر مقیم سفیرنامزد کر دیا

  • نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب  پر ان کے بہنوئی اشتیاق نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    نازیہ حسن کے بھائی ذوہیب پر ان کے بہنوئی اشتیاق نے ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا

    پاپ گلوکارہ ناذیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ ہیں بہت ہی زیادہ غصے میں انہوں نے اپنے سالے ذوہیب حسن پر برطانیہ میں ہتک عزت کا دعوی دائر کر دیا ہے. اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ ایک عرصے سے میں ذوہیب حسن کے الزامات کو برداشت کررہا ہوں انہوں نے نازیہ حسن کی 22 ویں برسی کے موقع پر بھی مجھ پر سنگین قسم کے الزامات لگائے تھے. اب بہت ہو چکا اس لئے میں نے ان پر ہتک عزت کا دعوی دائر کرنے کا فیصلہ کیا. تفصیلات کے مطابق اشتیاق بیگ زوہیب حسن پر ہتک عزت کا دعوی دائر کر چکے ہیں . اشتیاق بیگ کا کہنا ہے کہ ذوہیب حسن کے ان الزامات کی وجہ سے میری ساکھ بری طرح سے متاثر ہوئی ہے. مجھے لوگوں کی طرف سے شدید نفرت کا سامنا کرنا پڑا ہے. اب پانی سر سے گزر چکا ہے. اب ذوہیب سے عدالت میں ملاقات ہو گی.

    یاد رہے کہ نازیہ حسن کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ نازیہ اور اشتیاق بیگ کے درمیان طلاق ہو چکی تھی لیکن اشیتاق بیگ کہتے ہیں کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی. نازیہ حسن کی وفات کو 22 سال کا عرصہ بیت چکا ہے لیکن اشتیاق بیگ اور نازیہ حسن کے گھر والوں کے درمیان لفظی جنگ جاری ہے تاہم اب اشیتاق بیگ نے اپنے سالے ذوہیب پر برطانیہ کی عدالت میں مقدمہ دائر کر دیا ہے.

  • عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    عدنان صدیقی نازیہ حسن کا گیت آپ جیسا کوئی گانے کا ریمیکس کرنے پر بھڑک اٹھے

    حال ہی میں فلم این ایکش ہیرو ریلیز ہوئی ہے اس میں پاکستان کی معروف گلوکارہ نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کا ریمکس شامل کیا گیا ہے . اس گانے پر ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ نے ڈانس کیا ہے. گانا سوشل میڈیا پر بہت وائرل ہو رہا ہے کوئی اس کو پسند کررہا ہے تو کوئی تنقید. اداکار عدنان صدیقی اس ریمکس پر بھڑک اٹھے ہیں ان کا کہنا ہےکہ نازیہ حسن کے گانے کو برباد کر دیا گیا ہے. سوشل میڈیا پوسٹ کے زریعے انہوں نے کہا کہ کیا یہ دنیا میں ایک نیا رجحان پیدا ہو گیا ہےکہ کلاسک چیزوں کو برباد کیا جائے. نازیہ حسن کو قبر میں شدید تکلیف ہو رہی ہو گی جو ان کے گانے کے ساتھ کیا گیا ہے. مجھے سمجھ نہیں آتی کہ انہیں ایسا کرنے کی ضرورت کیوں پیش آئی

    . عدنان صدیقی نے کہا کہ نازیہ حسن ایک بہت بڑی گلوکارہ تھیں ان جیسا کوئی نہیں تھا. عدنان صدیقی کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے اپنے اپنے انداز میں کمنٹس کئے کسی نے لکھا کہ عدنان بالکل ٹھیک کہہ رہے ہیں ہم ان کی بات سے متفق ہیں جبکہ کسی صارف نے کہا کہ ریمیکس میں کوئی برائی بھی نہیں ہے جدید تقاضوں کو مد نظر رکھ کر چلنے میں‌کوئی برائی نہیں ہے.

  • نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے آج بھی بالی وڈ میں مقبول

    نازیہ حسن کا گانا آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے آج بھی بالی وڈ میں مقبول

    پاکستانی گلوکارہ نازیہ حسن 80 کی دہائی کی وہ پاکستانی پاپ گلوکارہ تھیں جنہوں نے پاکستان کے ساتھ ساتھ بالی وڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگایا. اسی کی دہائی میں بالی وڈ کی معروف اداکارائوں پر نازیہ حسن کے گانے فلمائے گئے. زینت امان پر ان کا ایک گانا فلمایا گیا گانے کے بول تھے آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے بات بن بن جائے . یہ گانا آج بھی مقبول ہے. حال ہی میں اس گانے کو ملائکہ اروڑہ پر فلمایا گیا ہے. تفصیلات کے مطابق حال ہی میں اداکار آیوشمان کھرانہ کی فلم این ایکشن ہیرو کے لیے موسیقار تنیشک باغچی نے اس گانے کو نئے انداز

    میں دوبارہ ترتیب دیا ہے۔ تنیشک باغچی کی جانب سے دوبارہ ترتیب کیے گئے اس گانے کو گلوکارہ زاہرہ ایس خان اور گلوکار التمش فریدی کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ اسے ملائکہ اروڑہ اور آیوشمان کھرانہ پر فلمایا گیا ہے. ملائکہ اروڑہ نے یقینا گانے میں اچھا رقص کیا ہو گا. اس گانے کی مقبولیت کی وجہ سے آج بھی اسے فلموں میں شامل کیا جا رہا ہے. یاد رہے کہ ملائکہ اروڑہ آئٹیم نمبرز کے لئے مشہور ہیں ان پر آج تک جب کبھی بھی آئٹم سانگ فلمایا گیا ہے وہ سپر ہٹ ہی ہو ا ہے.

  • کیا نازیہ حسن اور انکے شوہر  کی طلاق ہوئی تھی؟ اشتیاق بیگ بول پڑے

    کیا نازیہ حسن اور انکے شوہر کی طلاق ہوئی تھی؟ اشتیاق بیگ بول پڑے

    پاپ گلوکارہ نازیہ حسن کے شوہر اشتیاق بیگ نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ ان کی اور نازیہ کی طلاق کبھی بھی نہیں ہوئی، صرف افواہیں ہی پھیلائی جاتی رہیں . نازیہ کی موت سے چار ماہ قبل میں اور نازیہ جب یوکے میں تھے تو ہم نے طلاق کی افواہوں کی تردید بھی کی تھی اور میرے پاس اس حوالے سے تمام شواہد موجود ہیں. اشتیاق بیگ نے کہا کہ اس وقت نہ میرے پاس وقت تھا نہ میں ان چیزوں میں پڑنا چاہتا تھا اسلئے کبھی کلئیر کرنا مناسب نہیں سمجھا. آج مجھ سے سوال ہوا ہے تو میں جواب میں‌ کہہ رہا ہوں کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی تھی. میں نے نازیہ کے ساتھ بہت محبت کی اور اسکا ثبوت یہ ہے کہ نازیہ کی موت کو کئی سال گزر چلے ہیں لیکن میں نے دوسری شادی نہیں کی. نازیہ جتنی خوبصورت

    نظر آتی تھیں اس سے کہیں زیادہ وہ خوبصورت انسان تھیں. انہوں نے گلوکاری کو چھوڑنے کا فیصلہ خود کیا لیکن نازیہ کی فیملی نے مجھ پہ الزام لگادیا کہ میں نے نازیہ کو ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے. زوہیب کو نازیہ حسن کے بغیر کوئی شو نہیں دیتا تھا لہذا وہ نہیں چاہتا تھا کہ نازیہ کیرئیر کو خیرباد کہے بس انہی وجوہات کی بنا پر ان کی فیملی نے مجھ سے تعلقات خراب کر لئے.نازیہ کی فیملی نے ان کو بہت مجبور کیا کہ وہ گائیں لیکن نازیہ جب فیصلہ کر چکی تھی کہ اسکو گانا نہیں گانا تو پھر اس نے نہیں گایا یوں ہمارے آپسی تعلقات بگڑے اور نازیہ کی فیملی نے مجھ سے ملنا چھوڑ دیا لیکن یہ بات طے ہے کہ ہماری کبھی بھی طلاق نہیں ہوئی تھی.

  • نازیہ حسن سے پہلے کن گلوکارائوں‌ کی تصاویر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں ہوئیں ؟

    نازیہ حسن سے پہلے کن گلوکارائوں‌ کی تصاویر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں ہوئیں ؟

    نازیہ حسن کو دنیا سے رخصت ہوئے بائیس برس بیت چکے ہیں لیکن ان کی مقبولیت تاحال برقرار ہے ان کے مداح نہ صرف پاکستان بلکہ دنیا بھر میں‌پائے جاتے ہیں. اگست 2000 میں زندگی کی بازی ہارنے والی گلوکارہ کی تصاویر ان کی برسی کے موقع پر ٹائمز سکوائر کے بل بورڈ پر آویزاں کی گئیں. یقینا انکو خراج تحسین پیش کرنے کا یہ بہترین طریقہ تھا لیکن ناذیہ حسین کے پاکستانی مداح اس پر بہت خوش ہیں، تفصیلات کے مطابق میوزک سٹریمنگ ویب سائٹ اسپاٹی فائے نے ان کی تصویر پہلی بار امریکہ کے شہر نیویارک کے شہرہ آفاق ٹائمز اسکوائر کے بل بورڈز پر آویزاں کردیں.یاد رہے کہ اسپاٹی فائے نے ٹائمز اسکوائر پر نازیہ

    حسن کی تصویر اکوئل پاکستان نامی منصوبے کے تحت آویزاں کیں، جسے ویب سائٹ نے رواں برس مارچ میں شروع کیا تھا۔نازیہ حسن سے پہلے بھی حدیقہ کیانی اور گلوکارہ نتاشا بیگ کی بھی ٹائم اسکوائر پر آویزاں کی جا چکی ہیں. نازیہ حسن کی ٹائم اسکوائر پر تصاویر آویزاں کرنے پر یقینا پاکستانیوں کے سر فخر سے بلند ہو گئے ہیں. یاد رہے کہ نازیہ حسن پاکستان کی بہترین پاپ گلوکارہ تھیں ان کے گائے ہوئے گیت آج بھی نوجوان نسل سنتی ہے ان کی گائیکی یقینا نوجوان نسل کے لئے مشعل راہ ہے. نازیہ حسن کا کیرئیر دیکھیں تو وہ کامیاب نظر آتی ہیں لیکن ذاتی زندگی میں وہ کافی پریشان تھیں.

  • دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    دلوں کی دھڑکن ، نازیہ حسن کی یادیں اب بھی ستاتی ہیں ، 19 سال قبل وہ خطرناک بیماری کی وجہ سے فوت ہوئیں

    کراچی : پاکستان میں مہذب اداکارہ کے طور پرجانے والی معروف پاکستانی گلوکارہ اور پوپ اسٹار نازیہ حسن کو بچھڑے 19برس بیت گئے ہیں لیکن وہ آج بھی اپنے مداحوں کے دلوں میں زندہ ہیں۔نازیہ حسن کے مداح اسے بڑی محبت سے یاد کرتے ہیں.یہی وجہ ہے 19سال گزرنے کے باوجود آج بھی نازیہ حسن دلوں پر راج کرتی ہے.

    معروف اداکارہ ، نرم مزاج ، خوش طبیعت ، پری چہرہ، خوبصورت آواز، نازیہ حسن موسیقی کی دنیا میں آتے ہی چھا گئیں، 1980 میں بحثیت پاپ گلوکارہ پی ٹی وی سے فنی زندگی کا آغاز کیا۔ اپنے بھائی زوہیب حسن کے ساتھ مل کر بہت سے سدا بہار گیت گائے۔نازیہ حسن کو عالمی سطح پر شہر ت آپ جیسا کوئی میری زندگی میں آئے کے گانے سے ملی۔

    پاکستان کی یہ معروف اداکارہ نازیہ حسن کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہوئیں تو انھیں علاج کے لیے لندن منتقل کیا گیا لیکن سال 2000 میں زندگی ہار گئیں۔ گلوکارہ کے دنیا سے رخصت ہونے کے بعد بھی ان کے گیت آج بھی بےحد مقبول ہیں۔ معروف گلوگارہ نے ہمیشہ اپنی آواز کے ذریعے دوسروں میں خوشیاں بانٹیں، کئی سالوں تک ان کے البمز چھائے رہے۔