Baaghi TV

Tag: ناظم جوکھیو

  • مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

    مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا

    کراچی:عدالت میں مقتول ناظم جوکھیو کی والدہ نے صلحنامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا۔

    باغی ٹی وی: تفصیلات کے مطابق ملیر کورٹ میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی عدالت کے روبرو ناظم جوکھیوقتل کے مقدمے میں مقتول کی والدہ نے صلح نامے سے متعلق بیان قلمبند کرادیا، مقتول کی والدہ نے عدالت کے روبرو حلف نامے کی تصدیق کردی۔

    مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ جام اویس سمیت 6 ملزمان سے صلح ہوگئی ہے ملزمان کے ساتھ صلح کے لیے مجھ پرکوئی دباؤ نہیں، اللہ کے نام پر معاف کیا ہے-

    مقتول کی والدہ نے بیان میں کہا کہ ہم نے اپنے بڑوں کے کہنے پر ایم پی اے جام اویس و دیگر ملزمان کے ساتھ صلح کر لی ہے، اگرعدالت جام اویس و دیگر ملزمان کوکیس سے بری کرتی ہے توکوئی اعتراض نہیں ہے۔

    صلح کرنے والے ملزمان میں ایم پی اے جام اویس، معراج، سلیم، دودا خان، محمد سومار اور احمد خان شامل ہیں، 3ملزمان حیدر علی، میر علی اور نیاز سالار کے خلاف مقدمہ چلے گا۔

    ‘پاکستان میں صحافیوں کے قتل میں ملوث 96 فیصد ملزمان کو سزا نہیں دی…

    واضح رہے کہ ناظم جوکھیو کےقانونی ورثا نے مبینہ طور پر عدالت سے باہر معاملات طے پانے کا صلح نامہ جمع کروایا تھا جس کے تحت اللہ کے نام پر مبینہ قاتلوں کو معاف کر دیا گیا۔

    مقتول کے قانونی ورثا کی جانب سے عدالت میں جمع کروائی گئی درخواست میں کہا گیا تھا کہ ناظم جوکھیو کے قانونی ورثا کی ملزمان کے ساتھ صلح ہوگئی ہے لہٰذا فریقین کی جانب سے درخواست جمع کروائی ہے کہ عدالت ملزمان کو بری کردے۔

    اس حوالے سے کہا گیا تھا کہ قانونی ورثا نے ملزمان کو معاف کر دیا ہے اور اللہ کے نام پر دیت بھی معاف کردی ہے، درخواست میں بتایا گیا کہ ناظم جوکھیو کی والدہ اور ان کی بیوہ نے دستخط کردیئے ہیں۔

    مچھر کالونی میں ٹھٹھہ کے رہائیشی ٹیلی کام کمپنی کے 2 ملازمین کو ڈاکو ظاہر کرکے قتل…

  • جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف

    جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف

    کراچی : ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم جام اویس کا جیل کی بجائےاسپتال میں داخل ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہائی پروفائل کیسزمیں مرکزی ملزمان کی عیاشیوں کی تفصیلات سامنے آئی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس کے مرکزی ملزم رکن سندھ اسمبلی جام اویس نے قید کا بیشتر حصہ جیل کے بجائے اسپتال میں گزاردیا۔

    ریٹنگ ایجنسی فچ نے پاکستان کا آؤٹ لک مستحکم سے منفی کردیا

    ذرائع کا کہنا ہے کہ جام اویس بیماری کا بہانہ بنا کر طویل عرصے سے گلستان جوہر کے نجی اسپتال میں داخل ہیں اورجیل حکام نے جام اویس کو پیشی پرعدالت لانے سے بھی گریزکیا۔رابطہ کرنے پر جیل حکام نے رکن سندھ اسمبلی جام اویس کی اسپتال میں داخلے کی تصدیق کی ہے۔

    عمران خان کا الیکشن کمیشن کے فیصلے پرعدالت جانے اوراحتجاج ختم کرنے کا اعلان

    سپرٹینڈنٹ ملیرجیل کا کہنا ہے کہ جام اویس کو سانس لینے میں تکلئف اور کمزوری لاحق ہے۔عدالتی احکامات کے باوجود جیل حکام جام اویس کو مسلسل 4 پیشیوں سے پیش نہیں کر رہے۔ عدالتی احکامات کے باوجود آج بھی عدالت میں جام اویس کو پیش نہیں کیا گیا۔

    پیناڈول، پیناڈول ایکسٹرا اور پیناڈول سیرپ کی پیداوار میں کمی کردی گئی

    ناظم جوکھیو کو گزشتہ سال نومبر کو میں قتل کیا گیا تھا۔کیس میں ایم پی اے جام اویس، ایم این اے جام عبدالکریم سمیت دیگر ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا۔

  • طاقت اوروڈیرہ شاہی کےرنگ:ناظم جوکھیو قتل کیس: مقتول کی والدہ کوبھی مقدمےسےدستبردارہونا پڑگیا

    طاقت اوروڈیرہ شاہی کےرنگ:ناظم جوکھیو قتل کیس: مقتول کی والدہ کوبھی مقدمےسےدستبردارہونا پڑگیا

    کراچی:ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں،والدہ،بیوہ اور بچوں کی جانب سے عدالت میں حلف نامہ بھی جمع کرادیا گیاہے۔یاد رہے کہ اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔

    ایڈیشنل سیشن جج ملیر کی عدالت میں ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقتول کی والدہ بھی مقدمے سے دستبردار ہوگئیں۔ناظم جوکھیو کے ورثا نے عدالت کو بتایا کہ قاتلوں سے صلح ہوگئی ہے اور کیس ختم کرنے پر اعتراض نہیں ہے۔

    ورثا نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں حلف نامہ جمع کرادیا ہے۔ عدالت نے قانونی ورثاء سے متعلق اخبار میں اشتہار شائع کرنےکا حکم دے دیا اور نادرا سے بھی آئندہ سماعت تک رپورٹ طلب کرلی۔اس کیس میں پاکستان پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس سمیت6 ملزمان گرفتار ہیں۔

    ملزمان پر آج(24 ستمبر) کو فردِ جرم عائد ہونا تھی۔ عدالت نے سماعت15 اکتوبر تک ملتوی کردی ہے۔

    اس سے پہلے گیارہ ستمبر کو ہونے والی سماعت میں ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں کہا تھا کہ ان بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔ مقتول کی والدہ نےعدالت کو بتايا تھا کہ مجھ سے زبردستی صلح نامہ پراورکمپرومائیز پیپر پرانگھوٹے لگوائے۔

     

     

    عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی تھی۔

     

     

    اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔ملزمان سے صلح نامے کے بعد پولیس نے کیس سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردی تھيں، اور جام کریم سمیت 13ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس کی سفارش کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرديا تھا۔

    مقامی صحافی ناظم جوکھيو کو گزشتہ سال نومبر ميں ملیر میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے کی ويڈيو وائرل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مقدمے میں نامزد پيپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم جوکھیو ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب ضمانت پر ہيں۔ جب کہ رکن سندھ اسمبلی اویس جوکھیو کیس میں گرفتار ہيں۔

    سرکاری زمین پر ذاتی سڑکیں، کلب اور سوئمنگ پول بن رہا ہے،ملک کو امراء لوٹ کر کھا گئے،عدالت برہم

    جتنی ناانصافی اسلام آباد میں ہے اتنی شاید ہی کسی اور جگہ ہو،عدالت

    اسلام آباد میں ریاست کا کہیں وجود ہی نہیں،ایلیٹ پر قانون نافذ نہیں ہوتا ،عدالت کے ریمارکس

  • مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ

    مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ

    کراچی:مجھ سے ناظم جوکھیو کے قاتلوں نے صلح کے لیے زبردستی انگوٹھے لگوائے: والدہ نے اپنے بیٹے کے قاتلوں کی چالاکیوں سے پردہ اٹھا دیا ، اطلاعات کے مطابق مقتول صحافی ناظم جوکھیو کی والدہ نے عدالت میں بیان دیا ہے کہ قاتلوں نے ان سے زبردستی صلح نامے پر دستخط کرائے۔

    بے گناہ قتل ہونے والے مظلوم ناظم جوکھيو کے کيس ميں نيا موڑ آگيا ہے، کیوں کہ مقتول کی والدہ نے قاتلوں سے صلح نامے کو زبردستی کرايا گيا معاہدہ قرار دے کر مسترد کرديا ہے۔ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ماڈل کورٹ ملیر میں ناظم جوکھیو قتل کیس کی سماعت ہوئی۔

    ملزمان کے وکيل نے بتايا کہ مدعی افضل جوکھیو، مقتول کی بیوہ اور ان کی والدہ کی ملزمان سے مصالحت ہوچکی ہے، عدالت ملزمان کو بری کرکے ختم کردے۔سماعت کے دوران ناظم جوکھیو کی والدہ عدالت پہنچ گئیں۔ ۔ جہاں انہوں نے عدالت میں دہائياں دیں کہ بیٹے کے خون کا انصاف کیا جائے۔

    مقتول کی والدہ نے عدالت کو بتايا کہ انہوں نے مجھ سے زبردستی صلح نامہ پر اور کمپرومائیز پیپر پر انگھوٹے لگوائے۔عدالت نے ملزم جام اويس کو 24 ستمبر کو طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اس سے پہلے ناظم جوکھيو کی بيوہ نے پوليس کے تاخيری حربوں اور بااثر افراد کی دھمکيوں سے خوف زدہ ہوکر ملزمان سے سمجھوتا کرليا تھا۔

    ملزمان سے صلح نامے کے بعد پولیس نے کیس سے دہشت گردی کے دفعات ختم کردی تھيں، اور جام کریم سمیت 13ملزمان کے نام خارج کرنے کی سفارش کی تھی۔پولیس کی سفارش کے بعد انسداد دہشتگردی عدالت نے بھی ملزمان کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرديا تھا۔

    ناظم جوکھیو کا قتل

    مقامی صحافی ناظم جوکھيو کو گزشتہ سال نومبر ميں ملیر میں غیرملکیوں کو شکار سے روکنے کی ويڈيو وائرل ہونے کے بعد قتل کردیا گیا تھا۔مقدمے میں نامزد پيپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی عبدالکریم جوکھیو ملک سے فرار ہوگئے تھے اور اب ضمانت پر ہيں۔ جب کہ رکن سندھ اسمبلی اویس جوکھیو کیس میں گرفتار ہيں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کانجو اور سوات کا دورہ کیا

    وزیراعظم شہباز شریف نے چارسدہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا

    پاک فضائیہ کی خیبر پختونخوا، سندھ، بلوچستان اور جنوبی پنجاب کے سیلاب سے شدید متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں۔

  • ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

    ناظم جوکھیو قتل کیس کے ملزم ایم این اے جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے

    کراچی: پیپلز پارٹی کے رکن قومی اسمبلی اور ایم ا ن اے ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں ملوث رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچ گئے، صوبائی وزیر امتیاز شیخ رہنما پیپلز پارٹی سہیل سیال اور شبیر بجارانی نے ایئر پورٹ پر ان کا استقبال کیا جام عبدالکریم سندھ ہائیکورٹ سے 3 اپریل تک حفاظتی ضمانت پر ہیں-

    فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف…

    رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کو امیگریشن کے بعد ایف آئی اے حکام نے ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کے حوالے کیا، وہ جام عبدالکریم کو پولیس سیکیورٹی میں ایئر پورٹ سے اپنے ہمراہ لے گئے-

    ذرائع کے مطابق جام عبدالکریم وزیر اعظم کے خلاف پیش کردہ تحریک عدم اعتماد میں اپنا ووٹ استعمال کرنے کے لئے اسلام آباد جائیں گے-

    واضح رہے کہ ایک روز قبل ہی ناظم جوکھیو کی بیوہ نے اپنے شوہر کے قتل میں ملوث تمام افراد کو معاف کرنے کا ویڈیو بیان جاری کیا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ اپنے شوہر ناظم جوکھیو کے قاتلوں کو معاف کرتی ہوں۔

    شیریں جوکھیو نے کہا تھا کہ میرے چھوٹے بچے ہیں اور مزید کسی سے لڑ نہیں سکتی، اکیلی ہوں کوئی ساتھ نہیں ہے اور سب نے مشورہ دیا کہ کیس سے الگ ہو جاؤ۔ انہوں نے کہا تھا کہ میں نے فیصلہ اللہ تعالیٰ پر چھوڑ دیا ہے۔

    جمعیت نےاسلام مخالف اور”ہم جنس پرستی” کو فروغ دینےکےخلاف مرکزی دروازے…

    واضح رہے کہ پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبد الکریم ناظم جوکھیو قتل کیس میں نامزد ہیں، ناظم جوکھیو کو نومبر 2021 میں قتل کیا گیا تھا مقتول ناظم جوکھیو نے غیر ملکیوں کو شکار سے روکنے کی ویڈیو بنا کر اپنا ویڈیو پیغام بھی جاری کیا تھا اور ناظم جوکھیو کے لواحقین کے مطالبے پر پیپلزپارٹی رکن اسمبلی جام اویس کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا لواحقین کے احتجاج کے بعد جام اویس نے اپنی گرفتاری پیش کی تھی۔ مقتول ناظم جوکھیو نے اپنے آخری ویڈیو بیان میں کہا تھا کہ اسے دھمکیاں دی گئیں۔

  • فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف کر دیا

    فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف کر دیا

    فیصلہ اللہ پر چھوڑ دیا، اپنے ساتھ چھوڑ گئے،ناظم جوکھیو کی بیوہ نے قاتلوں کو معاف کر دیا
    ناظم جوکھیوقتل کیس، ناظم جوکھیوکی اہلیہ نے کیس سےدستبردارہونے کا اعلان کر دیا

    رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم پاکستان پہنچے ہی نہیں ناظم جوکہیو کہ ورثا نے پہلے ہی خون معاف کر دیا ۔ ناظم جوکہیو کی بیوی شیرین جوکھیو کی ویڈیو منظرعام پر آ گئی

    https://twitter.com/RegnlTelegraph/status/1509092995429289985

    مقتول کی بیوہ نے طاقتور ملزمان جام اویس اور جام کریم کو معاف کردیا پولیس نے عدالتی حکم کے باجود چالان انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش نہیں کیا، مقدمہ میں دہشت گردی کی دفعات شامل ہوجاتیں تو کمپرومائز نہیں ہوسکتا تھا ۔اہلیہ شریں جوکھیو کا کہنا ہے کہ میرے اپنوں نے ہی میرا ساتھ چھوڑ دیاہے،میرا درد لوگ سمجھ سکتےہیں،میں کیس آگے نہیں لڑسکتی پیسے نہیں بچوں کی خاطر مجبور ہوں فیصلہ اللہ کی عدالت میں چھوڑتی ہوں، میں جس کرب سے گزر رہی ہوں اللہ نہ کرے وہ کسی پر آئے، میں کیس لڑنا چاہتی تھی لیکن اسلئے نہیں لڑ پا رہی کہ اپنوں نے ہی ساتھ چھوڑ دیا، میری کوئی لالچ نہیں، مجبوری میں ہٹ رہی ہوں، میں نے معاملہ اللہ پر چھوڑ دیا،اب اللہ بہتر فیصلہ کرے گا،

    پابندی کے بعد مذہبی جماعت کیخلاف سپریم کورٹ میں کب ہو گا ریفرنس دائر؟

    ن لیگ نے گرفتار مذہبی جماعت کے سربراہ کو اہم پیغام بھجوا دیا

    کالعدم جماعت کے ساتھ مذاکرات کا پہلا دور کامیاب، کس نے کیا اہم کردار ادا،شیخ رشید نے بتا دیا

    پولیس افسر و اہلکاروں کو حبس بے جا میں رکھنے کے واقعے کا مقدمہ درج

    حافظ سعد رضوی سے جیل میں کس کی آج ہو گی ملاقات؟

    وزیراعظم عمران خان مشکل میں پھنس گئے، یہ کام نہ کیا تو پارٹی چھوڑ دیں گے، اراکین کا اعلان

    سیالکوٹ، توہین مذہب کے الزام پر شہری کا قتل،وزیراعظم کا نوٹس،گرفتاریاں شروع

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ، 16 اکتوبر سے قبل فیصلہ سنائیں گے، عدالت

    توہین رسالت کیس میں نوجوان نے قادیانی گستاخ رسول کو جج کے سامنے گولی ماردی

    وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین رسالت مقدمہ کے اندراج کے لئے درخواست دائر

    توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم و توہین مذہب کا مقدمہ،دفاعی شہادت پیش کرنے کے لئے مزید مہلت کی استدعا مسترد

  • ناظم جوکھیوقتل کیس: جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری:پی پی قیادت پریشانی میں مبتلا

    ناظم جوکھیوقتل کیس: جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری:پی پی قیادت پریشانی میں مبتلا

    اسلام آباد:ایک طرف عدم اعتماد تو دوسری طرف ایک نئی بحث شروع ہوچکی ہے ، ادھر اسی سلسلے میں‌ وزارت داخلہ نے پیپلزپارٹی کے رکن قومی اسمبلی جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دے دی۔

    اسلام آباد سے وزارت داخلہ ذرائع کے مطابق ای سی ایل کمیٹی اجلاس میں وزیر داخلہ شیخ رشید نے جام عبدالکریم کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی سفارش کی جس کے بعد ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دی گئی۔ڈی جی ایف آئی اے کو ریڈ وارنٹ جاری کرنے کے لیے انٹرپول کو خط لکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    وزیر داخلہ کی جانب سے ایف آئی اے کو ہدایت کی گئی کہ جام عبدالکریم کو دبئی سے انٹرپول کے ذریعے گرفتار کیا جائے، اجلاس میں وزیر داخلہ، وزیر قانون اور دیگر افسران شریک تھے۔

    واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مفرور پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی جام کریم نے وطن پہنچ کر سندھ ہائیکورٹ سے حفاظتی ضمانت کروالی۔ذرائع کا کہنا تھا کہ ہائیکورٹ نے رکن قومی اسمبلی جام کریم کی 10 دن کی حفاظتی ضمانت منظور کرلی۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ قتل کیس میں نامزد جام کریم عدم اعتماد میں ووٹ ڈالیں گے، واضح رہے کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمہ درج ہونے پر جام کریم دبئی چلے گئے تھے۔

    گزشتہ روز معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا تھا کہ اپوزیشن والوں نے قانون کو مذاق بنادیا ہے، جام کریم کا نام ای سی ایل میں ڈلوائیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ ان کا نام ای سی ایل میں اس لیے ڈلوائیں گے تاکہ وہ دوبارہ فرار نہ ہوسکیں۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا تھا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریوں کے احکامات خلافِ قانون ہے۔تفصیلات کے مطابق مرتضیٰ وہاب نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت کے باوجود گرفتاریوں کے احکامات خلافِ قانون ہے، فیصلہ عدالت نے کرنا ہے،الزام تراشی درست نہیں۔ ماضی میں بھی عدالتی فیصلے قبول کیے۔یاد رہےکہ مذکورہ ایم این ائے قتل کے بعد دبئی فرارہوگئے تھے

  • ناظم جوکھیو کیس:خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو وفاقی حکومت اس کیس کو آگے بڑھائے گی

    ناظم جوکھیو کیس:خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو وفاقی حکومت اس کیس کو آگے بڑھائے گی

    اسلام آباد: وفاقی وزیر شیرین مزاری نے اعلان کیا ہے کہ اگر ناظم جوکھیو کا خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو ریاست اس کیس کو آگے بڑھائے گی۔

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت نے ناظم جوکھیو قتل کیس سے متعلق اہم فیصلہ کیا ہے،وفاقی وزیرانسانی حقوق شیریں مزاری کہتی ہیں ناظم جوکھیو کا خاندان صلح کرتا ہے تو ریاست اس کیس کو آگے بڑھائے گی،کمیٹی اجلاس میں اتفاق کیا گیا کہ ایک دورہ اڈیالہ اور ایک بھکر جیل کا کیا جائے گا۔

    عثمان بزدار کو بڑی یقین دہانی کروا دی گئی

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے انسانی حقوق کا اجلاس سینٹیر ولید اقبال کی زیرصدارت ہوا،سندھ پولیس کی جانب سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ ناظم جوکھیو قتل کیس میں رکن صوبائی اسمبلی زیرحراست ہیں ناظم جوکھیوپرتشدد ہوا اور اسے مارا گیا،ناظم جوکھیو کے بھائیوں نے 3 پولیس افسران کا نام لیا کہ وہ تحقیقات کریں۔

    سندھ میں ناظم جوکھیو کیس سے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے تحریک انصاف کےسینیٹر سیف اللہ ابڑو کاکہنا تھا کہ سندھ میں ہزاروں ایسےقتل ہورہےہیں،پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس اور عبدالکریم نے عرب مہمانوں کو بلایا، سندھ میں صرف پرندوں کا شکار نہیں ہوتا بلکہ عرب سے آئے شہزادے جو کرتے ہیں ان پر بریفنگ ہونی چاہیے، جہاں یہ بحثیت مہمان شریک ہوتے ہیں وہاں نہ جانے کیا شرمناک کام ہوتے ہیں۔

    نوازشریف کےوفادار پیروکار”شیرپُتر”نے پھربڑھک ماردی

    اجلاس میں سندھ، خیبر پختونخوا اور بلوچستان سے ڈی آئی جیز انسانی حقوق کمیٹی میں پیش ہوئے وفاقی وزیر شیریں مزاری کا کہنا تھا کہ سندھ کے ایم پی اے اور ایم این اے اجلاس میں شریک ہیں تو آئی جی کو پیش ہونا چاہیے سندھ میں صحافی کے قتل کا معاملہ اہم ہے اس میں پولیس ناکام نظر آرہی ہے، اس صوبے سے کبھی کوئی سینئر آفیشل نہیں آتا۔

    سیف اللہ ابڑو نے اجلاس کو بتایا کہ ایم پی ایز کے گارڈز ناظم جوکھیو کو فارم ہاؤس میں پکڑ کر اندر لے گئے، افضل اپنے بھائی ناظم کو لے کر گیا اس نے اپنے چھوٹے بھائی کہ چیخیں سنیں، سندھ میں ہزاروں ایسے قتل ہو رہے ہیں، لیکن کوئی سرکاری اعداد وشمار نہیں ہوتے، ناظم جوکھیو کے اہل خانہ نےبھی جسدخاکی کو نیشنل ہائی وے پر رکھا تو ایف آئی آر درج ہوئی۔

    کراچی میں کورونا کیسز میں اضافہ، وزیراعلیٰ سندھ نے اہم ہدایت جاری کردی

    وفاقی وزیر شیریں مزاری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت نے سندھ پولیس کو مقتول ناظم جوکھیو کے خاندان کی حفاظت کی ہدایت کی ہے، ناظم جوکھیو کا خاندان قاتلوں سے صلح کرتا ہے تو ریاست اس کیس کو آگے بڑھائے گی، قندیل بلوچ کا کیس ہمارے سامنے ہے، وفاقی حکومت کا فیصلہ ہے کہ ریاست اس کیس کو آگے بڑھائے گی اور کیس لڑے گی۔

    خیال رہے کہ سندھ کے رہائشی ناظم جوکھیو نے ملیر میمن گوٹھ میں غیر ملکیوں کو شکار سے روکا اور ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی تھی جس کے بعد ان کی تشدد زدہ لاش ملی تھی۔

    عرب ممالک میں نسوار کے ساتھ فضائی سفر جرم قرار:پٹھان غُصّے میں‌ آگئے

    ناظم جوکھیو نے اپنے قتل سے پہلے فیس بک پر ایک وڈیو اپ لوڈ کی تھی جس میں ان کا کہنا تھا کہ ایک گاڑی میں بیٹھے افراد ہمیں دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ہماری سڑک بلاک کر کے کھڑے ہوئے ہیں۔ ہم نے ان سے پوچھا کہ وہ اس علاقے میں کیا کر رہے ہیں، یہ ہمارا علاقہ ہے، تو وہ ہم نے بد سلوکی کر رہے ہیں۔ ہمیں پولیس کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ ودیو کے دوران ہی گاڑی سے اترنے والے افراد نے ناظم کا موبائل فون لینے اور وڈیو روکنے کی کوشش کی۔

    ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کا کہنا تھا کہ واقعے کے بعد پیپلزپارٹی کے ایم پی اے جام اویس نے اپنے پرسنل سیکریٹری کے نمبر سے کال کی اور کہا کہ اپنے بھائی کو سمجھاؤ ورنہ میں کچھ بھی کرسکتا ہوں اپنے بھائی کو میرے پاس پیش کرو اور اس سے کہو کہ یہ ویڈیو سوشل میڈیا سےہٹائےمیرے بھائی نے یہ کرنے سے منع کردیا۔

    حکومت لنڈے کے کپڑوں پر بھی ٹیکس لگانا چاہتی تھی،وزیر کا انکشاف

    افضل جوکھیو کا کہنا تھا کہ جس روز ان کے بھائی کا قتل ہوا، اس رات 11 بجے جام سومرو کے لوگ آئے اور زبردستی مجھے اور میرے بھائی کو ملیر میمن گوٹھ میں فارم ہاؤس لے گئے۔ انہوں نے میرے سامنے میرے بھائی پر تھوڑا تشدد کیا اور رات 3 بجے مجھ سے کہا کہ میں اپنے بھائی کو ان کے پاس چھوڑ کر چلا جاؤں کیونکہ وہ ہماری اور شکار کے لیے آنے والے افراد کی صلح کروائیں گے۔ میں مجبورا اپنے بھائی کو ان کے بھروسے چھوڑ کر گیا مگر پھر مجھے اطلاع ملی کہ انہوں نے صبح چھ بجے میرے بھائی پر بہت تشدد کرکے قتل کردیا اور اس کی لاش کو میم گوٹھ میں کہیں پھینک دیاناظم جوکھیو قتل کیس میں پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی جام اویس اور ان کے دو ملازمین سمیت 5 افراد نامزد ہیں۔

    سال 2021 میں 45 صحافیوں کو قتل کیا گیا،آئی ایف جے

  • ناظم جوکھیو قتل کیس:مدعی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ:بلاول بھٹو مشکل میں پھنس گئے

    ناظم جوکھیو قتل کیس:مدعی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ:بلاول بھٹو مشکل میں پھنس گئے

    کراچی :ناظم جوکھیو قتل کیس:مدعی کا بلاول بھٹو سے بڑا مطالبہ:بلاول بھٹو مشکل میں پھنس گئے،اطلاعات کے مطابق ناظم جوکھیو قتل کیس میں مقدمے کے مدعی اور مقتول کے بھائی افضل جوکھیو نے پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ قتل کے مرکزی ملزم پیپلز پارٹی کے ایم پی اے جام اویس کی اسمبلی سے رکنیت کو معطل کریں۔

    سیئنر صحافی مبشر زیدی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مقتول ناظم جوکھیو کے بھائی افضل جوکھیو کی ویڈیو شیئر کی ہے۔
    ویڈیو میں افضل جوکھیو نے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایم پی اے جام اویس کی اسمبلی سے رکنیت کو فوری طور پر معطل کریں۔

     

     

    https://twitter.com/eternallymisfit/status/1470472173240397824?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1470472173240397824%7Ctwgr%5E%7Ctwcon%5Es1_&ref_url=https%3A%2F%2Fnews360.tv%2Flatest%2F55736%2F

    انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے مقدمے کے حوالے سے کسی بھی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا۔ اس حوالے سے مجھ پر بے بنیاد الزامات عائد کئے گئے ہیں، میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں۔

    افضل جوکھیو نے چیئرمین پیپلز پارٹی سے یہ بھی مطالبہ کیا ہے کہ انہیں سیکیورٹی فراہم کی جائے، اس سے پہلے بھی وہ سیکیورٹی کا کہہ چکے ہیں تاہم اس پر ہنوز عملدرآمد نہیں ہوسکا ہے۔

    افضل جوکھیو کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں پیپلز پارٹی کا ورکر ہوں، میں پہلے بھی شہید رانی بی بی کی پیپلز پارٹی کے ساتھ رہا اور اب بھی چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو کے ساتھ ہوں۔

    واضح رہے کہ تین نومبر کو پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی کے مہمانوں کے شکار کی ویڈیو وائرل کرنے والے ناظم جوکھیو کی کراچی میں جان لے لی گئی تھی۔ ناظم جوکھیو کی لاش ملیر میمن گوٹھ کے قریب سے ملی ۔