Baaghi TV

Tag: نام

  • شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    شمالی کوریا نے والدین کو بچوں کے انوکھے نام رکھنے کی ہدایت کر دی

    شمالی کوریا نے والدین کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام’Bomb’،’ Gun’ اور ‘Satellite’ جیسے حب الوطنی کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

    باغی ٹی وی: شمالی کوریا دوسرے ممالک سے مختلف ہے۔ اتنا تو دنیا میں سب جانتے ہیں۔ لیکن جب سب سے ابتدائی اور معمول کی چیزوں کی بات کی جائے تو وہ کتنے مختلف ہیں؟-

    مطلق العنان حکومت باقی دنیا سے مختلف قوانین کی پیروی کرتی ہے۔ ان کا اپنا کیلنڈر ہے، شہریوں کو بغیر اجازت ملک سے باہر جانے کی اجازت نہیں ہے، غیر ملکی موسیقی پر پابندی ہے، بے وفائی کی سزا سخت ہے، اور بال کٹوانے کے لیے حکومت سے منظور شدہ ہونا ضروری ہے۔

    یہ ملک کے بہت سے غیر معمولی قوانین میں سے کچھ ہیں۔ فہرست میں اضافہ کرنے کے لیے، حکومت نے حال ہی میں ملک میں والدین کو حکم دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کے نام ‘بم’، ‘گن’ اور ‘سیٹیلائٹ’ رکھیں تاکہ حب الوطنی کا جذبہ پیدا ہو۔

    حکومت چاہتی ہے کہ شمالی کوریا کے بچے حب الوطنی اور عسکری پسندی کی عکاسی کرنے والے نام رکھیں جس سے جنوبی کوریا اور ان کی ثقافت میں فرق آئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کی جانب سے یہ فیصلہ ملک میں پیار بھرے نام رکھنے کے خلاف کریک ڈاؤن کے طور پر کیا گیا ہے۔

    اس سے قبل شمالی کوریا کی حکومت نے شہریوں کو جنوبی کوریا کی طرح زیادہ پیار بھرے نام جیسے کہ A Ri (پیارا) اور Su Mi (انتہائی خوبصورت) رکھنے کی اجازت دی تھی۔

    اگر امریکی کانگریس نے میڈیا بل منظور کیا تو فیس بک سے خبریں ہٹا دیں گے،میٹا

    لیکن اب حکومت نے حکم دیا ہے کہ وہ اس قسم کے ناموں کے بجائے مزید محب وطن اور نظریاتی ماننے والوں کی نشاندہی کرنے والے نام رکھیں۔

    یہ ایک ایسے وقت میں آیا ہے جب پیانگ یانگ ان ناموں کے استعمال پر کریک ڈاؤن کر رہا ہے جو حکومت کے خیال میں بہت نرم ہیں۔
    جنوبی کوریا کی طرح، دارالحکومت نے پہلے ایسے ناموں کی اجازت دی تھی جو سر کے ساتھ ختم ہوتے ہیں جیسے A Ri (پیار) اور Su Mi (سپر بیوٹی)۔ جو کہ اب نئی حکومتی ہدایت کے ساتھ تبدیل ہونے والا ہے۔

    حکومت چاہتی ہے کہ ‘نرم ناموں’ والے لوگ اپنے اور اپنے بچوں کے نام بدل کر زیادہ نظریاتی اور عسکری معنی رکھنے والے رکھیں۔
    رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کم جونگ ان کی قیادت والی حکومت ان خاندانوں پر جرمانے عائد کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جو اس ہدایت کی تعمیل نہیں کریں گے۔

    کہا جاتا ہے کہ حکومت کا خیال ہے کہ جن ناموں کا کوئی حتمی حرف نہیں ہے وہ ‘سوشلسٹ مخالف’ ہیں ملک کے حکام نے مبینہ طور پر کہا کہ نئے نام جنوبی کوریا کے ناموں سے ملتے جلتے نہیں ہونے چاہئیں۔

    ناسا کا خلا میں ٹماٹر اگانے کا منصوبہ شروع

    رپورٹس کے مطابق شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ اُن چاہتے ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے نام ایسے رکھیں جس میں final consonant(حروف کا ایک ایسا گروپ، عام طور پر دو یا تین جو لفظ کے آخر میں اپنی آواز نکالتے ہیں) شامل ہوں، مثال Pok Il (bomb)، Ui Song (satellite)۔

    انہوں نے ان لوگوں کو جرمانے کی دھمکی دی ہے جو اس کی خلاف ورزی کریں گے، رپورٹس کے مطابق کم جونگ مانتے ہیں final consonant کے بغیر نام اینٹی سوشلسٹ ہوتے ہیں۔

    دوسری جانب کچھ شہری شکایت کر رہے ہیں کہ حکام لوگوں کو ملک کے مطلوبہ معیارکے مطابق اپنے نام تبدیل کرنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ایسے لوگ جن کے ناموں میں final consonant نہیں ہیں، ان کے پاس سال کے آخر تک وقت ہے کہ وہ ریاست کے معیارپر پورا اترنے کے لیے ایسے نام رکھیں جس کے سیاسی معنی ہوں۔

    کولمبیا میں مٹی کا تودہ بس پرگرنے سے27 افراد ہلاک

  • شہزاد اکبر کا ای سی ایل پر نام ڈالنے پر جواب

    شہزاد اکبر کا ای سی ایل پر نام ڈالنے پر جواب

    سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا.
    وفاقی کابینہ اجلاس، 10 نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری

    اپنے بیان میں ان کا کہنا تھا کہ این سی اے سیٹلمنٹ نیب انکوائری پر نیب کو دو بار مراسلہ لکھا۔انہوں نے بتایا کہ میں نے نیب کو لکھا کہ میرا بیان ویڈیو لنک پر یا لندن ہائی کمیشن میں لے لیا جائے، لگتا ہے نیب آزادانہ انکوائری میں دلچسپی نہیں رکھتا اس لیے اپنے خطوط پبلک کیے۔

    پنجاب اسمبلی میں نجی قرض پر سود کی پابندی کا بل متفقہ طورپر منظور

     

    شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ تمام خطوط اور واٹس ایپ میسیجز موصول کیے گئے ہیں، نیب نے گھوڑے کے آگے گاڑی ڈال دی، ابھی تک کوئی کیس نہیں مگر نام ای سی ایل میں۔ سابق وزیراعظم کے مشیر احتساب نے سوال اٹھایا کہ یاد دلاؤں یہ این سی اے سے تصفیہ ہے تو کیا این سی اے عہدیداروں کے نام بھی ای سی ایل میں ڈالیں گے؟شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ نیب کے آئی بی میں تبدیل ہونے میں کوئی شک باقی نہیں رہے گا، منی لانڈررز انتقامی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

    وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق مشیر داخلہ شہزاد اکبر سمیت 10 افراد کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل ) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس اسلام آباد میں منعقد ہوا ۔ وفاقی کابینہ نے سابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر سمیت دس افراد کے نام ای سی ایل میں ڈال دیے۔

    وفاقی کابینہ نے 10افراد کے نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی اور 22لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے کی منظوری دیدی۔ کابینہ نے وزارتِ داخلہ کی سفارش پر 22 لوگوں کے نام ای سی ایل سے نکالنے جبکہ 3 لوگوں کوایک مرتبہ باہر جانے کی اجازت کی منظوری بھی دی۔

  • وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نےعمران خان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی منظوری دیدی

    وفاقی کابینہ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئر مین اور سابق وزیراعظم عمران خان کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کی منظوری دیدی۔

    وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس جاری ہے جس میں پی ٹی آئی ممنوعہ فنڈنگ کیس کےفیصلے کی روشنی میں آئندہ لائحہ عمل پر مشاورت ہو رہی ہے۔

    باغی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق اجلاس میں عمران خان کی نااہلی کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیے جانے کا امکان ہے۔ وفاقی کابینہ نے تحریک انصاف کے پی ٹی آئی چیئر مین کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا گیا ہے جبکہ ممنوعہ فنڈنگ کیس میں تمام افراد کے نام ای سی ایل میں شامل کرنے کی منظوری دیدی گئی ہے۔

    ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ اجلاس کے دوران وزیراعظم کی ہدایت پر سیکرٹری قانون اور سیکرٹری داخلہ کے علاوہ تمام بیوروکریٹس کو اجلاس سے باہر بھیج دیا گیا۔

    کابینہ اجلاس کے بعد وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں افواج پاکستان کے افسران و اہلکار شہید ہوئے،حکومت نے این ڈی ایم اے او رپی ڈی ایم اے کی رپورٹس کا تفصیلی جائزہ لیا،شہدا بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں انجام دے رہے تھے،کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،وزیراعظم نے آج بھی سیلاب سے متاثرہ افراد کی فوری امداد کی ہدایت کی ہے،کابینہ اجلاس میں این ڈی ایم اے اور پی ڈی ایم اے کی کارروائیوں کو سراہا گیا،وزیراعظم سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا خود دورہ کررہے ہیں.

    مریم اورنگزیب کا کابینہ کے اجلاس کے بعد میدیا بریفنگ کے دوران کہنا تھا کہ متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے سروے کیلئے مفتاح اسماعیل کی سربراہی میں کمیٹی تشکیل دی گئی.75ویں یوم آزادی پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کیلئے وزارت داخلہ سے سمری منگوائی گئی ،دو تہائی سزا مکمل کر لینے والے عورتوں، بچوں اور بزرگوں کی سزاؤں میں کمی کی تجاویز مانگی گئیں،کابینہ کے اجلاس میں الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تفصیلی بات ہوئی،الیکشن کمیشن کا فیصلہ پی پی او 2002 اور الیکشن ایکٹ 2017 کے مطابق آیا،8سال کے دوران پی ٹی آئی نے کوئی جواب نہیں دیا، اسٹیٹ بینک نے تمام ریکارڈ فراہم کیا،وزیر قانون نے آئینی و قانونی پہلوؤں پر کابینہ کو مفصل بریفنگ دی،تحریک انصاف کے خلاف ڈکلیئریشن سپریم کورٹ بھیجنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے،تحریک انصاف فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر ہو چکی ہے،کابینہ کے آئندہ اجلاس میں وزارتِ قانون ڈکلیریشن پیش کرے گی،پی ٹی آئی نے 16 اکاؤنٹس ڈکلیئر نہیں کئے.

    ان کا کہنا تھا کہ حکومت پی ٹی آئی کیخلاف پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002اور پولیٹیکل پارٹیز ایکٹ 2017کے تحت کارروائی کرنے کی پابندہے،یہ اکاؤنٹس عمران خان سمیت سینئر قیادت کے نام پر کھلے،سیکریٹریٹ ملازمین کے ناموں پر پیسے ان اکاؤنٹس میں آتے رہے، 8سالوں میں تحریک انصاف نے 51 بار التوامانگا،ایف آئی اے کو فوری طور پر انکوائری شروع کرنے کی ہدایت کر دی گئی،اسٹیٹ بینک، ایف بی آر سمیت تمام ادارے فیصلے کی روشنی میں انکوائری کریں گے، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار کسی جماعت کو فارن فنڈڈ پارٹی ڈکلیئر کیا گیا ہے،