Baaghi TV

Tag: نانبائی

  • نانبائیوں کی من مانی،مکھیوں کا راج،فوڈ اتھارٹی و پیرا فورس  سے نوٹس کا مطالبہ

    نانبائیوں کی من مانی،مکھیوں کا راج،فوڈ اتھارٹی و پیرا فورس سے نوٹس کا مطالبہ

    قصور
    نانبائیوں کی من مانیاں عروج پر، شہری مہنگے اور ناقص نان لینے پر مجبور

    قصور کے نواحی علاقے موضع کھارا نزد بائی پاس میں نانبائیوں کی من مانیاں کھل کر سامنے آ گئی ہیں جہاں سادہ نان سرکاری نرخوں کے برعکس 25 روپے میں فروخت کیا جا رہا ہے جبکہ اس کا وزن بھی مقررہ معیار سے کم ہو کر صرف 80 سے 90 گرام رہ گیا ہے
    اہل علاقہ کے مطابق نان نہ صرف مہنگا دیا جا رہا ہے بلکہ اس کی کوالٹی بھی انتہائی ناقص ہے جبکہ متعدد دکانوں پر صفائی کی صورتحال تشویشناک ہے اور نان پر مکھیوں کا راج ہے جو صحت عامہ کے لیے سنگین خطرہ بن چکا ہے
    مقامی آبادی، جس کی تعداد تقریباً 40 ہزار ہے، اس صورتحال سے شدید پریشانی کا شکار ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث نانبائی کھلے عام من مانی کر رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں
    اہلیان علاقہ نے ڈپٹی کمشنر قصور، پیرا فورس اور پنجاب فوڈ اتھارٹی سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ سرکاری نرخوں اور وزن پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے صفائی کے ناقص انتظامات کا خاتمہ کیا جائے اور ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے، تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے

  • پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر

    محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ نے ضلع پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کر دیا گیا،روٹی کی قیمت مقرر کرنے کےلئےصوبائی مشیر شیراز اکرم باچا کی کمشنر پشاور ڈویژن محمد زبیر کے ساتھ کمیٹی تشکیل دی گئی جس میں محکمہ خوراک کے راشننگ کنٹرولر جمشید آفریدی اورایڈیشنل ڈپٹی کمشنر پشاور ثانیہ صافی شامل کیئے گئے، جنہوں نے نان بائی ایسوسی ایشن کے ساتھ روٹی کی قیمت مقرر کرنے پر مذاکرات کیے،جو کامیاب ہونے کے بعد پشاور میں 120 گرام روٹی کی قیمت 20روپے مقرر کر دی گئی،جسکا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا، نوٹیفیکشن کےمطابق نان بائیوں کی ہر ایک دکان پر نرخنامہ آویزاں کیا جائے گا،گ جس کے تحت گرانفروشی
    ، کم وزن اور نامہ آویزاں نہ ہونے پر نان بائیوں کو جیل بھیج دیا جائے گا ،محکمہ خوراک خیبر پختونخواہ کا مذید کہنا تھا کہ
    شہر کو گرانفروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے آٹے کی قیمت میں نمایاں کمی اور پنجاب سے آٹے کے پرمٹ جاری ہونے پر فیصلہ کیا گیا،جس سے عوام کو مناسب قیمت میں روٹی مہیا کی جائے گی،