Baaghi TV

Tag: نان فائلر

  • معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی  وزیر خزانہ

    معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے،وفاقی وزیر خزانہ

    واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا-

    باغی ٹی وی : واشنگٹن میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا کہ نان فائلر گاڑیاں اور جائیدادیں نہیں خرید سکے گا، نان فائلر سے متعلق ہمیں قانونی کور کی ضرورت ہے، ہم نان فائلر کی اصطلاح ہی ختم کررہے ہیں، امریکا میں اسٹیک ہولڈرز سے ملاقاتیں مثبت رہیں، اسٹیک ہولڈرز نے پاکستان میں مہنگائی میں کمی کو سراہا ہے، ٹیکس کے لیے کسی کو ہراساں نہیں کیا جائے گا، ٹیکس ٹو جی ڈی پی کو 9 فیصد سے 13 فیصد تک لائیں گے، معاشی ترقی کیلئے طویل مدتی منصوبے بنانا ہوں گے، ملکی زرمبادلہ کے ذخائر 11 ارب ڈالر سے بڑھ گئے ہیں۔

    انہوں نے کہا تمام ریٹنگ ایجنسیاں کہہ رہی ہیں کہ پاکستان درست معاشی سمت پر گامزن ہے، ورلڈ بینک پاکستان کو قرض نہیں گرانٹ دے گا، آئی ایم ایف کے ساتھ تعمیری بات چیت ہوئی ہےکوشش ہوگی ہمارا آئی ایم ایف کے ساتھ آخری پروگرام ہو، ہمارے اقدامات کی وجہ سے ملک میکرو اکنامک استحکام کی جانب گامزن ہے، معیشت کی بہتری کے لیے ہمیں مشکل فیصلے کرنا ہوں گے، امریکا میں سعودی وزیرخزانہ سمیت دیگر ممالک سے بات چیت مثبت رہی، امریکا میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے نمائندوں سے ملاقاتیں مثبت رہیں، امریکا میں بزنس کمیونٹی پاکستان میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہے۔

    اس موقع پر گورنر سٹیٹ بینک نے کہا کہ پاکستان نے غیر ملکی قرضوں پر انحصار کم کر دیا ہے، اس وقت تمام بینک ہمارے ساتھ تعاون کرنے پر تیار ہیں، عالمی ادارے بھی قرض دینا چاہتے ہیں لیکن اب ہم اپنی شرائط پر قرض لیں گے۔

  • ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    ایف بی آر کا نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے نان فائلرزکی کیٹیگری ختم کرنے کا فیصلہ کر لیا-

    باغی ٹی وی: فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس نہ دینے والوں پر 15 پابندیاں عائد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے، جن میں ابتدائی طور پر 5 اہم پابندیاں شامل ہوں گی، یہ پابندیاں جائیداد کی خریداری، گاڑیوں کی خریداری، بین الاقوامی سفر (مذہبی سفر کے علاوہ)، کرنٹ اکاؤنٹس کھولنے اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاری پر لگائی جائیں گی،ایف بی آر کا مقصد ٹیکس کمپلائنس کو بڑھانا اور ٹیکس بیس کو وسیع کرنا ہے، جس کے تحت نان فائلرز کو نشانہ بنانے کے لیے یہ اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

    انگریزی اخبار دی نیوز کوچیئرمین ایف بی آر راشد محمود لانگریال نے بتایا کہ نان فائلرز کے لیے 15 مخصوص سرگرمیوں پر پابندی عائد کی جائے گی، جن میں ابتدائی طور پر 5 شعبوں پر توجہ دی جائے گی، یہ اقدامات وزیر اعظم کی منظوری سے ایف بی آر کے تبدیلی کے منصوبے کا حصہ ہیں۔

    آئی ایم ایف کی شرائط کڑی تھیں،کچھ کا تعلق چین سے تھا،وزیراعظم

    ایک سرکاری عہدیدار نے تصدیق کی کہ یہ اقدام ایک آرڈیننس کے ذریعے نافذ کیا جائے گا، ایف بی آر اس کے قواعد و ضوابط پر کام کر رہا ہے اور قانون کی وزارت کو بھی شامل کر رہا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر نے نان فائلرز کے تصور پر تنقید کی اور کہا کہ ایسی درجہ بندیاں دنیا بھر میں نہیں پائی جاتیں، اس لیے انہیں ختم کر دینا چاہیئے ہم جدید مشین لرننگ اور الگورڈمز کے ذریعے نان فائلرز کی شناخت کریں گے۔“ گزشتہ سال نان فائلرز سے صرف 25 ارب روپے کی فیس جمع کی گئی جبکہ ان افراد سے ممکنہ ٹیکس ریونیو ابھی بھی وصول نہیں ہوا نئی پالیسی کے تحت، نان فائلرز کو روایتی بینک اکاؤنٹس کھولنے سے روکا جائے گا، سوائے کم آمدنی والے افراد کے بنیادی اکاؤنٹس کے،علاوہ ازیں ایف بی آر ملک بھر میں اہم داخلی مقامات پر اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کے لیے آٹومیشن اور افرادی قوت میں اضافہ کر رہا ہے-

    ایران عالمی برادری کے ساتھ تعلقات بہتر کرنےکیلئے تیار ہے،ایرانی صدر

  • پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں  کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،وزیراعظم

    وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کا ایف بی آر کی اصلاحات پر اعلی سطحی جائزہ اجلاس ہوا

    اجلاس کو ایف بی آر کی اصلاحات اور ڈیجیٹائیزیشن کے عمل پر پیش رفت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ وزیرِ اعظم کی ہدایات پر عمل تیزی سے جاری ہے. ایف بی آر کے موجودہ نظام اور افرادی قوت کے حوالے سے جائزہ اپنے حتمی مراحل میں ہے. اجلاس کو ابتدائی اقدامات کے نتائج کے حوالے سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ قریباً 4 ہزار کمپنیوں کی جانب سے جعلی اور اندر انوائس والے سلیز ٹیکس ریفنڈز کی نشاندہی کرکے انہیں روکا جا چکا ہے جبکہ 45 لاکھ کے قریب ایسے افراد کی نشاندہی کی جا چکی ہے جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں مگر ٹیکس میں نہیں ہیں.

    45 لاکھ کے قریب افراد کی نشاندہی جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں مگر ٹیکس میں نہیں
    وزیرِ اعظم نے ایف بی آر کی ڈیجیٹائیزیشن اور اصلاحات کے حوالے سے معینہ اہداف کے ساتھ جامع لائحہ عمل آئندہ اجلاس میں طلب کر لیا.اجلاس میں وفاقی وزراء محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، وزیرِ مملکت علی پرویز ملک، وزیرِ اعظم کے کورڈینیٹر رانا احسان افضل، چیئرمین ایف بی آر، پاکستان بزنس کونسل کے سی ای او احسان ملک، کارنداز کے سی ای او وقاص الحسن اور متعلقہ حکام کے ساتھ ساتھ ڈاکٹر شمشاد اختر، نوید اندرابی، آصف پیر اور علی ملک نے وڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ایسے لوگ نان فائلر جو ٹیکس دینے کی استعداد رکھتے ہیں اور گوشوارے جمع نہیں کرواتے انہیں فوری طور پر ٹیکس نیٹ میں لایا جائے.وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کسٹمز اپریزرز کا صوابدیدی اختیار فوری طور پر ختم کرنے کی ہدایت کی ،وزیرِ اعظم نے چیئرمین ایف بی آر کو آئندہ چوبیس گھنٹے میں ان ہدایات کے نفاذ کو یقینی بنا کر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کر دی

    چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے اپنے گواشورے جمع کروائے
    اجلاس میں وزیرِ اعظم کو ایف بی آر کے جاری ڈیجیٹائیزیشن کے عمل اور اصلاحات پر بریفنگ دی گئی. بریفنگ میں بتایا گیا کہ حکومتی اقدامات کے نتیجے میں گزشتہ چند ہفتوں میں 3 لاکھ سے زائد نئے ٹیکس دہندگان نے اپنے گواشورے جمع کروائے. گزشتہ دو ہفتوں میں انڈر انوائسنگ اور جعلی سیلز ٹیکس ریفنڈز کرنے والی 4 ہزار کمپنیوں کی نشاندہی کرکے ریفنڈز روکے جاچکے ہیں.

    ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ٹیکس چوری میں ملوث لوگوں کے ساتھ ساتھ اس جرم میں ان کا ساتھ دینے والے افسران و اہلکاروں کو بھی سزا دی جائے گی. پاکستانی عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے والوں اور انکا ساتھ دینے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا. ایسے ٹیکس دہندگان جو بروقت اپنی ذمہ داری پوری کرتے ہیں انکی اس امر کیلئے پزیرائی کی جائے گی. بندرگاہوں پر جدید اور بین الاقوامی معیار کے اسکینرز لگائے جائیں جس سے نظام میں شفافیت اور کرپشن کا خاتمہ ہوگا. ٹیکس چوری کا تخمینہ اور اسکی روک تھام کے حوالے سے ایک جامع رپورٹ پیش کی جائے. اربوں روپے کی ٹیکس چوری کو روکنے کیلئے ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اولین ترجیح ہے. ٹیکس نظام کی ڈیجیٹائیزیشن اور اصلاحات کے نفاذ پر پیش رفت کی نگرانی کیلئے فوری طور پر ایک ڈیش بورڈ بنایا جائے.ٹیکس کے حوالے سے عالمی سطح پر رائج بہترین نظام کو پاکستان میں نافذ کیا جائے گا. ٹیکس پالیسی کی تشکیل کیلئے پیشہ ورانہ طور پر اچھی شہرت کے حامل افسران اور ماہرین کی تعیناتی کی جائے.

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    پاکستان سٹیل ملز کو نجکاری کے لسٹ سے نکال لیا گیا، رانا تنویر

    امید ہے پی آئی اے کی نجکاری سے کوئی بھی بے روزگار نہیں ہوگا،علیم خان

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

  • نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع  کرنے کی تجویز

    نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کرنے کی تجویز

    اسلام آباد: چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکہا ہےکہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے۔

    باغی ٹی وی : سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کا سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں چیئرمین ایف بی آر امجد زبیر ٹوانہ نےکمیٹی کو بتایا کہ نان فائلر کی موبائل سم، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیے جائیں گے، نان فائلرپر ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح بھی زیادہ ہے، نان فائلر کی موبائل سم اور بزنس کو بھی بندکیا جاسکتا ہے۔

    چیئرمین ایف بی آر کے مطابق 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والےلوگ بھی ہیں ماضی یہ لوگ ٹیکس ریٹرن میں اپنی آمدن ظاہر کر چکے ہیں صرف گاڑی، پلاٹ یا گھر خریدنےکے لیے وقتی فائلر بننے والوں کو بھی اضافی ٹیکس دینا ہوگا، ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی، حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنیٰ ہوگا۔

    وزیراعظم کی امیر قطر اور عمان کے سلطان کو ٹیلیفون پر عیدالااضحیٰ کی مبارکباد

    کمیٹی نے تنخواہ کے سلیب کم کرنے اور ٹیکس میں اضافہ کرنے کی تجویز کی منظوری دے دی جبکہ یکم جولائی سے پراپرٹی پر 15 فیصد کیپٹل گینز ٹیکس عائد کرنے کی تجویز مسترد کر دی، کمیٹی نے پارلیمنٹیرینز کا ریکارڈ ٹیکس وصولی کیلئے نادرا کو دینے کی تجویزبھی مسترد کر دی۔

    سینیٹر انوشہ رحمان نے کہا نادرا کا ڈیٹا محفوظ نہیں ہے ،چیئرمین ایف بی آر نے کہا ایس آئی ایف سی نے نادرا کو ڈیٹا دینے کا کہا ہے ،گریڈ 17 اور 22 کا ڈیٹا بھی دیا جائے گا۔

    ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شکست:پی سی بی کا بابر اعظم کی کپتانی سے متعلق …

  • نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ منظور

    نان فائلرز کیلئے گاڑیوں کی رجسٹریشن ٹیکس میں 100 فیصد اضافہ منظور

    سینیٹ کیمجلس قائمہ برائے خزانہ نے ایف بی آر میں گوشوارے جمع نہ کرانے والوں کے لیے گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔

    سینیٹ کی مجلس قائمہ برائے خزانہ کے اجلاس میں چیئرمین ایف بی آر اور دیگر حکام نےشرکت کی .اجلاس میں چیئرمین کمیٹی نے ایف بی آر حکام کو ہدایت کی کہ جو بھی قانون سازی ہو اسے بل کی شکل میں لایا جائے اور آرڈیننس کے ذریعے قانون سازی نہ کی جائے۔

    ایف بی آر حکام نے کمیٹی کوبریفنگ دی کہ پائلٹ کیلئے فلائنگ الاؤنس کو بھی اس کی تنخواہ میں شامل کیا گیا ہے، پہلے فلائنگ الاؤنس پر 7.5 فیصد ٹیکس تھا، فلائنگ الاؤنس پر ٹیکس لگانا درست نہیں، تنخواہ پر ٹیکس لیا جارہا ہے۔

    سینیٹ کی مجلس قائمہ برائےخزانہ نے فلائنگ الاؤنس تنخواہ میں ضم کرکےٹیکس لگانےکی مخالفت کی۔ایف بی آر حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ریٹائرڈ اور سرونگ آرمی ملازمین کیلئے پراپرٹی پرکیپٹل گین ٹیکس چھوٹ واپس لی جارہی ہے، حکومتی ملازمین کیلئے بھی پراپرٹی پرکیپٹل گین ٹیکس کی چھوٹ واپس لی جارہی ہے۔ایف بی آر حکام کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ نے ایف بی آرکی تجویز منظور کرلی ہے۔

    ایف بی آر حکام نے بتایا کہ گاڑیوں پر نان فائلر کیلئے ٹیکس 100 فیصد بڑھا دیا گیا ہے اس پر چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ چھوٹی گاڑیوں پر ٹیکس نہ لگایا جائے، چاہے وہ فائلر ہے یا نہیں .چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ نان فائلرگاڑی خرید سکتاہے تو ٹیکس دے، نان فائلر جو بھی پراپرٹی خریدے گا اس پر 5 فیصد ٹیکس دے گا۔ کمیٹی نے نان فائلر پر گاڑیوں کی رجسٹریشن کا ٹیکس 100 فیصد بڑھانے کی تجویز منظور کرلی۔

    ایوان بالا کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ، محصولات و اقتصادی امور کا اجلاس چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے فنانس بل 2022 میں انکم ٹیکس، سیلز ٹیکس اور کسٹم ٹیکس کے حوالے سے متعلقہ اداروں کی تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا۔

    قائمہ کمیٹی نے اجلاس میں اسلام آباد کیپٹل ٹیرٹری آرڈنینس سے متعلقہ تجاویز کا جائزہ بھی مکمل کر لیا۔ چیئرمین کمیٹی سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے کہا کہ قائمہ کمیٹی نے فنانس بل میں تمام تجاویز کا تفصیلی جائزہ لیا ہے۔ قائمہ کمیٹی کے بروز سوموار کو منعقد ہونے والے اجلاس میں وزیر خزانہ کے ساتھ مل کر تمام تجاویز کو حتمی شکل دی جائے گی اور منگل کے روز منعقد ہونے والے ایوان بالاء کے اجلاس میں کمیٹی کی رپورٹ پیش کر دی جائے گی۔ قائمہ کمیٹی کے آج کے اجلاس میں سینیٹرز سعدیہ عباسی، محمد طلحہ محمود، ذیشان خانزادہ،انوار الحق کاکڑ کے علاوہ چیئرمین ایف بی آربھی شریک ہوئے.