Baaghi TV

Tag: نایاب

  • ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    ڈیزل نایاب، گندم کی بوائی والے کاشتکار سخت پریشان

    قصور
    کئی دنوں سے بننے والا ڈیزل کا بحران تاحال جاری،گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ چند دنوں سے ڈیزل کا بحران ہے جو کہ تاحال برقرار ہے جس کے باعث گندم کی بوائی کرنے والے کاشتکار سخت پریشان ہیں کیونکہ بیشتر پیٹرول پمپوں پہ ڈیزل دستیاب نہیں اور جن کے پاس ڈیزل موجود ہے وہ اپنے مستقل گاہگوں کو فروخت کرتے ہیں
    پیٹرول پمپ مالکان کا کہنا ہے کہ ہمیں ڈیزل 240 روپیہ فی لیٹر مل رہا ہے جس کے باعث ہم نہیں خرید رہے اگر خرید بھی لیں تو مجبوراً مہنگا فروخت کرنا پڑتا ہے لہذہ گورنمنٹ ایکشن لے اور ڈیزل کی دستیابی یقینی بنائے کیونکہ گندم کی بوائی کا سیزن ہے کاشتکار کیساتھ پیٹرول پمپ مالکان بھی ڈیزل کی عدم دستیابی سے سخت پریشان ہیں

  • شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل

    شرقپور سے ایک سال قبل غائب ہوئی لڑکی تاحال لاپتہ،پولیس ڈھونڈنے میں ناکام،جدید ٹیکنالوجی بھی فیل

    تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے نکلی لیکن گھر واپس نہ آئی ایک سال گزر جانے کے بعد بھی پولیس نایاب کو ڈھونڈنے میں ناکام ہو گئی-

    باغی ٹی وی : تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دیا گیا’ مٹھی گرم ہوتے ہی پولیس نے آنکھیں بند کر لیں جبکہ جدید ٹیکنالوجی بھی فیل ہو گئی والدنےاپیل کی کہ وزیراعلیٰ پنجاب ،آئی جی پنجاب اورآر پی او شیخو پور ہ’میری بیٹی نایاب کو جلد تلاش کر کے ملزمان کے خلاف سخت کارروائی کریں-

    یونیورسٹی حملہ، دہشت گرد کونسی "ایپ” سے رابطے میں ہوتے ہیں؟ شرجیل میمن کا انکشاف

    شیخوپورہ کے علاقہ تھانہ شرقپور شریف کی حدود سے 15 سالہ لڑکی نایاب گھر سے کام کی غرض سے منیر اور یوسف نامی شخص کے ساتھ اسٹابری اور امرود کے باغ میں گئی اور واپس نہ آئی۔


    شرقپور شریف کے علاقہ ڈھامکے کے رہائشی خدا بخش نے ایک سال قبل تھانہ شرقپور میں مقدمہ درج کروایا جس میں خدا بخش نے بتایا کہ میں اور میرے بیوی بچے سٹابری اور امرود کے باغ میں کام کرتے تھے۔ اکثر اوقات میری 15 سالہ بیٹی نایاب منیر اور یوسف کے ہمراہ باغ میں کام کے لیے جاتے تھے۔

    والد نے کہا کہ ایک دن منیر اور یوسف کے ہمراہ میری بیٹی نایاب باغ میں کام کے لیے گئی جو کہ اہل محلہ نے بھی ان کو ایک ساتھ جاتے دیکھا۔ کافی وقت گزرنے پر جب سائل نے منیر اور یوسف سے اپنی بیٹی بارے دریافت کیا تو منیر اور یوسف نے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ نایاب کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔

    والد کی جانب سے بار بار پوچھنے پر منیر اور یوسف نے گمشدہ لڑکی نایاب کے والد کو دھمکانا شروع کر دیا سائل نے 1 سال قبل تھانہ شرقپور شریف میں مقدمہ درج کروایا لیکن پولیس نے ایف آئی ار درج کر کے ردی کی ٹوکری میں ڈال دی۔

    پولیس کی جانب سے تاحال کسی قسم کی کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جا سکی۔ نایاب کے والد نے وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور آر پی او شیخوپورہ سے اپیل کی ہے کہ انکی بیٹی نایاب کو جلد تلاش کیا جائے اور ملزمان کے خلاف سخت سے سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔

    اٹلی میں گلیشیئر گرنے سے سات افراد ہلاک ،متعدد زخمی

  • آٹا نایاب،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    آٹا نایاب،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    شہر قصور و گردونواح میں رمضان بازاروں کے علاوہ دکانوں سے آٹا غائب،قصور کی ملیں آٹا دے نہیں رہیں ،دکانداروں کا مؤقف،10 کلو آٹے کے تھیلے کیلئے روزہ کیساتھ لائن میں لگنا مشکل ہے،شہریوں کا مؤقف

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے گاؤں دیہات میں آٹا نایاب ہو گیا ہے
    چند ایک رمضان بازاروں میں آٹا موجود ہے جہاں سے حاصل کرنا ہر کسی کے بس کی بات نہیں
    لمبی لائنیں ،سخت گرمی اور روزہ، بدلے میں 10 کلو آٹے کا تھیلا
    شہریوں کا کہنا ہے کہ اتنی مشکل سے آٹا لینا روزہ کیساتھ بہت مشکل کام ہے
    جبکہ قصور شہر اور گردونواح کے دیہات کی دکانوں سے آٹا غائب ہے دکانداروں سے پوچھنے پر بتایا گیا کہ قصور شہر کی ملیں آٹا نہیں دے رہیں جس کے باعث ہم مجبور ہو کر لاہور و رائیونڈ کی ملوں سے تھوڑا بہت آٹا لا کر بیچ رہے ہیں تاکہ ہمارے گاہکوں کو پریشانی نا ہو

    شہریوں نے آٹے کی قلت پر ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے

  • پیناڈول نایاب،75 پیسے والی گولی 6 روپیہ میں

    پیناڈول نایاب،75 پیسے والی گولی 6 روپیہ میں

    قصور
    ملک بھر کی طرح قصور سے بھی پیناڈول گولی کو غائب ہوئے 2 ماہ ہو گئے،لوگ پیناڈول کے متبال لوکل کمپنیوں کی گولیاں مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ،ڈریپ ،صوبائی و وفاقی حکومت بے بس

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دو ماہ سے پیناڈول گولی نایاب ہو چکی ہے
    ملک بھر کی طرح قصور میں بھی پیناڈول گولی غائب ہے
    جس کے باعث لوگ عام کمپنیوں کی پیناڈول گولی ( پیراسیٹامول) مہنگے داموں خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں
    گزشتہ ڈیڑھ سال قبل پیناڈول فی بلسٹر ( 10 گولی پیکنگ) کی قیمت محض 7 روپیہ تھی جو کہ بڑھتے بڑھتے 22 روپیہ تک جا پہنچی اور اب گزشتہ دو ماہ سے مکمل غائب ہو چکی ہے
    اکثر مقامات پر پیناڈول کا بلسٹر 60 روپیہ میں فروخت ہو رہا ہے
    یعنی محض ڈیڑھ سال قبل 75 پیسہ کی گولی اب 6 روپیہ میں فروخت ہو رہی ہے
    واضع رہے کہ موجودہ دور حکومت میں ادویات کی قیمتیں اندازاً 13 ویں مرتبہ بڑھ چکی ہیں جس سے ادویات کی قیمتوں میں 500 فیصد تک کا اضافہ ہوا ہے
    ادویات کی پرائس کنٹرول پر ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی ( ڈریپ) صوبائی و وفاقی گورنمنٹ مکمل ناکام ہے اور ایسا لگتا ہے کہ ادویات کی آئے روز کی قیمتوں میں اضافہ و نایابی حکومتی سرپرستی میں ہو رہی ہے جس سے غریب آدمی انتہائی پریشان ہو کر رہ گیا ہے
    چونکہ ایم بی بی ایس ڈاکٹر صاحبان کی فیسیں مزودر کی ایک دن کی مزدوری سے زیادہ ہیں اس لئے غریب غرباء اور سفید پوش لوگ جسم درد،بخار،زکام وغیرہ میں پیناڈول جیسی سستی گولیاں کھا کر گزارہ کرتے تھے تاہم اب غریب سے یہ گزارہ بھی چھین لیا گیا ہے اور سرکاری ہسپتالوں میں زیادہ رش کے باعث لوگوں کو اپنی دیہاڑی ضائع کرکے جانا پڑتا ہے پھر آگے سے ڈاکٹر صاحبان کی مرضی لکھی پرچی تھما دیں یا دو گولی پیناڈول 800 روپیہ کی دیہاڑی کے عیوض

  • پیٹرول کے باعث کرونا کا پھیلاؤ

    پیٹرول کے باعث کرونا کا پھیلاؤ

    قصور
    پیٹرول تاحال نایاب حکومت بحالی کروانے میں ناکام منی پیٹرول پمپوں پر ڈاکو راج
    تفصیلات کے مطابق یکم جون سے قصور میں بھی پورے ملک کی طرح پیٹرول نایاب ہے مگر افسوس کے گلی محلوں میں موجود منی پیٹرول پمپوں پر دستیاب ہے جو کہ اپنی مرضی کے ریٹوں پر فروخت کر رہے ہیں
    قصور سے رائیونڈ تک قصور بائی پاس پر واقع ٹوٹل کمپنی کے پیٹرول پمپ کے علاوہ کسی پمپ کے پاس پیٹرول نہیں مگر جہاں موجود ہے وہاں باری گھنٹوں بعد ہی آتی ہے اور بہت زیادہ رش کے باعث ایس او پیز کی دھجیاں بکھر رہی ہیں جس سے کرونا کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی ہے کیونکہ اب تک قصور شہر میں بہت سے کرونا مریض کنفرم ہو چکے ہیں لہذہ گورنمنٹ جلد سے جلد پیٹرول کی سپلائی بحال کروائے ورنہ کرونا کے پھیلاؤ کا شدید خطرہ ہے