Baaghi TV

Tag: نبگلہ دیش

  • پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان معاشی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

    اسلام آباد: پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ٹیکس تعاون اور دوطرفہ معاشی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر اور نیشنل بورڈ آف ریونیو (این بی آر) کے اعلیٰ سطحی وفد نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کا دورہ کیا ہے۔

    وفد کی قیادت این بی آر کے رکن انٹرنیشنل ٹیکسز محمد لطفل عظیم کر رہے ہیں جبکہ وفد میں رکن ٹیکس ایڈمنسٹریشن جی ایم عبد الکلام کائیکوباد، بیریسٹر متصم بلال فاروقی فرسٹ سیکریٹری ٹیکس پالیسی، محمد عبد الرکیب کمشنر آف ٹیکسز، محمد جعفر امام فرسٹ سیکریٹری ٹیکس پالیسی، دیوان محمد غلام کبریا سیکنڈ سیکریٹری اور عتیق الاسلام سینئر اسسٹنٹ سیکریٹری شامل ہیں۔

    دورے کے پہلے روز بنگلہ دیشی وفد کا استقبال ایف بی آر کے ممبر ایڈمنسٹریشن اقبال خان اور ڈائریکٹر جنرل انٹرنیشنل ٹیکسز آفتاب عالم نے کیا ،فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی ڑر)کے مطابق اس موقع پر بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر/سفیر محمد اقبال حسین خان نے چیئرمین ایف بی آر رشید محمود لنگڑیال سے ملاقات کی ہے-

    افغانستان کی نئی ٹی ٹوئنٹی لیگ متعارف

    اس ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین تاریخی اور برادرانہ تعلقات کا اعادہ کیا اور باہمی تجارت کے فروغ کے ساتھ ساتھ معاشی تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے،اس موقع پر دونوں فریقین کے درمیان بین الاقوامی ٹیکس کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال ہوا اور تجربات شیئر کیے گئےدونوں جانب سے اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ باقاعدہ روابط اور ملاقاتوں کے ذریعے ادارہ جاتی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا تاکہ دوطرفہ اقتصادی تعلقات کو نئی جہت دی جا سکے۔

    ملاقات کے دوران یہ بھی طے پایا کہ دونوں ممالک کی بین الاقوامی ٹیکس سے متعلق تکنیکی ٹیمیں موجودہ ڈبل ٹیکسیشن معاہدے کا جائزہ لیں گی اور اسے بدلتے ہوئے عالمی معیارات سے ہم آہنگ بنانے کے لیے بات چیت کریں گی، اس سلسلے میں عملی پیش رفت کے لیے باقاعدہ مذاکرات اور تکنیکی مشاورت جاری رکھنے پر زور دیا گیا ہے۔

    بنگلہ دیش ، بھارت کشیدگی میں اضافہ، دہلی میں قونصلر اور ویزا سروس معطل

    پاکستان کے دورے پر آیا ہوا بنگلہ دیش کے نیشنل بورڈ آف ریونیو کا ایک اعلیٰ سطح وفد 26 دسمبر 2025 تک پانچ روزہ سرکاری دورے پر پاکستان رہے گا اس دورے کا مقصد پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان آمدنی پر ٹیکس سے متعلق دوہرے ٹیکس سے بچاؤ اور مالی بے ضابطگیوں کی روک تھام کے موجودہ کنونشن میں ترمیم کے لیے پروٹوکول پر مذاکرات کا آغاز کرنا ہے۔

  • بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی

    بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی

    بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گرنے سے تین بچوں سمیت 17 افراد جاں بحق اور 35 زخمی ہوگئے۔

    باغی ٹی وی: غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ گزشتہ روز پیش آیاجہاں مسافروں سے بھری بس ضلع جھلکٹھی صدرکےعلاقے چھترکنڈا کے ایک تالاب میں جا گری باریشال جانے والی بس میں 52 مسافروں کے بیٹھنے کی گنجائش تھی لیکن بس میں 60 افراد سوار تھے جو باریشال کھلنا ہائی وے پر چھترکنڈا کے علاقے میں بنے تالاب میں گرگئی۔

    حادثے کے نتیجے میں 17 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے، مرنے والوں میں 3 بچے بھی شامل ہیں جب کہ 35 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں انتظامیہ کی جانب سے حادثے کا ذمہ دار ڈرائیور کو ٹھہرایا جارہا ہے جبکہ بس گرنے کی وجہ بس میں مسافروں کا گنجائش سے زیادہ سوار ہونا بھی بتایا جارہا ہے۔

    بنگلادیش میں مسافروں سے بھری بس تالاب میں گر گئی، تین بچوں سمیت 17 افراد …

    دوسری جانب حادثے میں بچ جانے والے محمد مومن مسافر نے بتایا کہ وہ بھنڈاریا سے بس میں سوار ہوا تھا اور بس مسافروں سے ضرورت سے زیادہ بھری ہوئی تھی، جبکہ لوگ بس کے کوریڈور میں بھی کھڑے تھے ڈرائیور سپروائزر سے بات کررہا تھا اور اتنے میں بس سڑک سے اتر کر تالاب میں گرگئی تمام مسافر بس کے اندر پھنس گئے تھے چونکہ اس میں زیادہ بوجھ تھا بس فوری طور پر ڈوب گئی میں کسی طرح بس سے باہر نکلنے میں کامیاب ہو سکا-

    باریشال کے ڈویژنل کمشنر محمد شوکت علی نے تصدیق کی کہ تمام 17 افراد موقع پر ہی دم توڑ گئے اور باقی زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔

    بنگلہ دیش میں بسوں کے حادثات معمول بن گئے ہیں۔ روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن (RSF) کے مطابق، صرف جون میں کل 559 سڑک حادثات پیش آئے ان حادثات میں 562 افراد ہلاک اور 812 دیگر زخمی ہوئے۔

    دنیا بھرمیں طلاق کی شرح میں نمایاں اضافہ کیوں؟ سائنسدانوں نے بڑی وجہ بتا دی

    ڈھاکہ ٹریبیون کی جانب سے جاری بدھ کو جاری کردہ رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ ملک بھر میں 207 موٹر سائیکل حادثات میں 169 افراد ہلاک ہوئے جو کہ کل اموات کا 33.75 فیصد بنتا ہے جن میں 78 خواتین اور 114 بچے تھے۔

    تاہم، نو آبی گزرگاہوں کے حادثات میں نو افراد ہلاک اور سات لاپتہ ہو گئے، جبکہ ڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، اسی عرصے کے دوران 21 ریلوے حادثات میں کم از کم 18 افراد ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے مزید یہ کہ اس دوران کم از کم 38 قربانی کے جانور حادثات میں ہلاک ہوئے۔ مزید برآں، سڑک حادثات میں 99 پیدل چلنےوالےہلاک ہوئے جو کہ اموات کی کل تعداد کا 19.18 فیصد ہےڈھاکہ ٹریبیون کے مطابق، 76 ڈرائیور اور ان کے معاونین ہلاک ہو چکے ہیں جو کہ کل اموات کا 14.72 فیصد بنتا ہے۔

    روڈ سیفٹی فاؤنڈیشن کے مشاہدے اور تجزیہ کے مطابق، سب سے زیادہ، 247 (44.18 فیصد) حادثات علاقائی سڑکوں پر، 182 (32.55 فیصد) قومی شاہراہوں پر، 59 (10.55 فیصد) دیہی سڑکوں پر، اور تین (0.53 فیصد) شہری سڑکوں پر ہوئے۔

    دبئی ایک بار پھر سیاسی سرگرمیوں کا مرکز،آصف زرادری کے بعد نواز شریف بھی …

  • سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز:پاکستان نے بنگلادیش کو شکست دے دی

    سہ ملکی سیریز کے آخری گروپ میچ میں بنگلہ دیش نے پاکستا ن کو جیت کیلیے174رنز کا ہدف دیا تھا،پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا-

    باغی ٹی وی : کرائسٹ چرچ میں کھیلے جانے والے میچ میں بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا بنگلہ دیش نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں6 وکٹوں کے نقصان پر 173 رنز بنائے۔


    پاکستان نے 174 رنز کا ہدف آخری اوور میں حاصل کرلیا،پاکستان نے بنگلادیش کو 7 وکٹ سے شکست دے دی-

    ہدف کے تعاقب میں قومی ٹیم کے اوپنر محمد رضوان اور بابراعظم نے ایک اور سینچری پارٹنرشپ قائم کی، بابراعظم نے 55 رنز اسکور کیے جبکہ رضوان نے 69 رنز کی اننگز کھیلی۔ میچ کے اختتامی لمحات میں محمد نواز نے 20 گیندوں پر 45 رنز کی جارحانہ اننگز کھیل کرکے ٹیم کو فتح سے ہمکنار کیا۔


    بنگلہ دیش کی جانب سے حسن محمود نے 2 جبکہ سومیا سرکار نے ایک وکٹ حاصل کیں۔


    بنگلادیش کی جانب سے اوپننگ کرتے ہوئے نجم الحسین شانتو نے 12 رنز جب کہ سومیا سرکار نے 4 رنز بنائے نسیم شاہ کی گیند پر کیچ آوٹ ہوئے بعدازاں لٹن داس نے 2 چھکوں اور 6 چوکوں کی مدد سے اپنی ففٹی مکمل کی اور 42 بالز پر 62 رنز کی اننگز کھیل کر محمد نواز کی گیند پر آؤٹ ہوئے جب کہ شکیب الحسن نے بھی 3 چھکے اور 7 چوکے لگا کر 42 بالز پر 63 رنز بنائے اور نسیم شاہ کی گیند پر آؤٹ ہوئے اننگز کے آخری لمحات میں بنگلادیش کے عفیف حسین نے 11 رنز، یاسر علی 1 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے

    نجم الحسین شانتو نے 12 رنز بنا ئے انہیں محمد وسیم نے پویلین کی راہ دکھائی نسیم شاہ اور محمد وسیم نے 2،2 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    قومی ٹیم میں آج ایک تبدیلی کی گئی ہے، فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کی جگہ محمد حسنین کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ٹاس کے بعد کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ہم پہلے بولنگ کرنا چاہتے تھے، پچ پر گراس ہے اپنے بولرز کا اچھا استعمال کرنا چاہیں گے۔

    دوسری جانب بنگلہ دیشی کپتان شکیب الحسن نے کہا کہ آج کے میچ کیلئے ٹیم میں کچھ تبدیلیاں کی گئی ہیں، ہماری کوشش ہوگی کہ میچ کے آغاز میں مومنٹ پکڑلیں اور پھر اسی مومنٹم سے کھیل جاری رکھ سکیں۔

    نائب کپتان شاداب خان بھی پلیئنگ الیون میں شامل جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں محمد رضوان، شان مسعود، افتخار احمد اور حیدر علی شامل محمد نواز، آصف علی، وسیم جونیئر، محمد حسنین اور نسیم شاہ بھی پلیئنگ الیون کا حصہ ہیں

    واضح رہے کہ بنگلہ دیش کی ٹیم لگاتار تین میچ ہارنے کے بعد ٹورنامنٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ ایونٹ کا فائنل کل بروز جمعہ نیوزی لینڈ اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان ہوگا۔