Baaghi TV

Tag: نجم سیٹھی

  • نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر  بھارتی صحافی کرن تھاپر کیخلاف مقدمہ درج

    نجم سیٹھی کا انٹرویو کرنے پر بھارتی صحافی کرن تھاپر کیخلاف مقدمہ درج

    مودی حکومت نے سینئر صحافی کرن تھاپر کی میزبانی میں پاکستانی مبصر نجم سیٹھی کے لائیو انٹرویو کے بعد ڈیجیٹل میڈیا آؤٹ لیٹ TheWire.in پر پابندی لگا دی جبکہ کرن تھاپر کے خلاف دہلی پولیس تھانے میں شکایت درج کرا دی–

    پاکستان کے سینیئر صحافی و تجزیہ کار نجم سیٹھی نے بھارتی صحافی کرن تھاپر کو دیے گئے انٹرویو میں پہلگام حملے کے بعد بھارت کی جانب سے پاکستان پر عائد کردہ بے بنیاد الزامات کو سختی سے مسترد کر دیا اور انہوں نے حملے کو فالس فلیگ آپریشن قرار دیتے ہوئے بھارتی خفیہ عناصر کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا۔

    نجم سیٹھی نے کہا تھا کہ پہلگام حملے کے پیچھے بھارتی سکیورٹی فورسز کی ناکامی اور انٹیلی جنس کی خامیاں واضح ہیں لیکن بھارتی میڈیا اپنی حکومت سے سخت سوالات کرنے سے گریزاں ہے یہ واقعہ بھارتی ریاست یا اس کے طاقتور خفیہ عناصر کے مفادات سے جڑا ہو سکتا ہے۔ اگر بھارت کے پاس کوئی ثبوت ہے تو اسے پاکستان اور عالمی برادری کے سامنے پیش کیا جائے نہ کہ صرف میڈیا میں پروپیگنڈا کیا جائے۔

    ہر کوئی اس عدالت کےلئے قابل احترام ہے،عمران کی رہائی کی درخواست پر عدالت کے ریمارکس

    نجم سیٹھی نے بھارتی میڈیا کے جنگی ماحول کے مقابلے میں پاکستان کے پرسکون ردعمل کو اجاگر کیا اور کہا کہ پاکستانی عوام بھارتی الزامات کو سنجیدگی سے نہیں لے رہے جبکہ پاکستانی مسلح افواج پر عوام کو مکمل اعتماد ہے کہ وہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور جواب دیں گی انہوں نے ماضی کے واقعات کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بھارت کی نام نہاد کامیابیاں پاکستانی عوام کے نزدیک ناکامیاں ہیں۔

    پاکستان کی جوہری پالیسی پر بات کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کرن تھاپر کے سوال کے جواب میں واضح کیا کہ پاکستان کی جوہری پالیسی تین اہم نکات پر مبنی ہے: (1) اگر بھارتی فوج پاکستانی سرزمین پر قبضہ کرتی ہے تو پاکستان اپنی سرزمین پر ٹیکٹیکل جوہری ہتھیار استعمال کرے گا، (2) اگر بھارت کراچی کی ناکہ بندی کر کے معاشی دباؤ ڈالتا ہے تو جوہری ہتھیار استعمال ہوں گے، (3) اگر بھارت پانی روک کر قحط پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے تو پاکستان جوہری ہتھیار استعمال کرے گاہم نے یہ بم تہواروں کے لیے نہیں بنایا، یہ ہماری دفاعی پالیسی کا حصہ ہے۔

    5ہزار سے زائد پاکستانی بھکاری بیرون ممالک سے ملک بدر

    نجم سیٹھی نے پاکستانی حکومت کے ذمہ دارانہ ردعمل کی تعریف کی جس نے بھارت سے کہا کہ وہ اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات کے لیے امریکیوں اور دیگر فریقوں کو شامل کرے یہ معاملہ اب صرف پاک-بھارت تک محدود نہیں بلکہ چین بھی اس میں شامل ہے، سی پیک جیسے منصوبوں اور حالیہ چینی فوجی تعاون کے پیش نظر چین کے مضبوط تعلقات پاکستان کے موقف کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

    تم جنگ ہی نہیں دل بھی جیت چکے .تحریر:ملک سلمان

    نجم سیٹھی کی سچائی بھارت کو ہضم نہیں ہوئی انٹر ویو وائرل ہونے کے بعد بھارت میں کرن تھاپر کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا یہاں تک کہ انتہا پسندوں کی جانب سے صحافی کو دھمکیاں دی گئیں اور دہلی کے پولیس تھانے میں مقدمہ بھی درج کرایا کیا، سرکاری عہدیداروں نے اس واقعہ کو ادارتی ذمہ داری میں ایک سنگین کوتاہی قرار دیتے ہوئے تنقید کی-

    https://x.com/nirwamehta/status/1921905617167413727

  • سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار،نجم سیٹھی” پریشان”،اکرم چودھری کی پالیسیاں لے ڈوبیں

    سما ٹی وی بحران کا شکار، نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ سے پریشان،تو دیگر بھی نوکریاں چھوڑنے کا تیار، اکرم چودھری نے سب اچھا کی رپورٹ دے کر سما ٹی وی کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا، عبدالعلیم خان نے سما ٹی وی کی فروخت کے لئے غورو خوض شروع کر دیا

    سما ٹی وی جس کے مالک وفاقی وزیر عبدالعلیم خان ہیں تباہی کے دہانے پر پہنچ چکا ہے،اکرم چودھری کی من مانیوں نے سما ٹی وی کی کٹیا ڈبو دی،سما ٹی وی کے اینکر نجم سیٹھی پروگرام کی ایڈیٹنگ صحیح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہو چکے ہیں،طلعت حسین نے الیکشن کے دنوں میں سما ٹی وی چھوڑنے کا اعلان کیا تھا لیکن نہیں چھوڑا، ابصار عالم سما ٹی وی میں آئے پروگرام کو کامیاب کرنے کی کوشش کی لیکن ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” گیا، سما ٹی وی کے مالک عبدالعلیم خان چینل کی موجودہ صورتحال سے انتہائی پریشان اور اذیت کا شکار ہیں،نجم سیٹھی جو پروگرام کر رہے تھے انکے پروگراموں کی ایڈیٹنگ تیس تیس ہزار روپے تنخواہ لینے والے کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی پریشان ہیں کیونکہ انکی ایڈیٹنگ درست نہیں ہوتی،نجم سیٹھی کئی بار نشاندہی کر چکے ہیں لیکن ان کی بات نہیں مانی گئی اور وہی ایڈیٹر ہی کام کر رہے ہیں جس کی وجہ سے نجم سیٹھی ناخوش ہیں،

    اینکر طلعت حسین بھی سما ٹی وی میں ہیں اور انہوں نے کہا تھا کہ وہ الیکشن کے بعد سما ٹی وی چھوڑ دیں گے لیکن انہوں نے نہیں چھوڑا ،ابھی تک سما ٹی وی میں ہی ہیں،تاہم انتظامیہ سے ناخوش ہیں،سما ٹی وی نے حال ہی میں اینکر طلعت حسین کا ایک پروگرام آن ایئر نہیں کیا تھا جس پر طلعت حسین نے معافی مانگ لی تھی،صحافی طلعت حسین نے 16 جولائی کی رات 10 بجکر 53 منٹ پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ”ایکس“ پر اپنی پوسٹ میں ریکارڈ پروگرام آن ایئر نہ ہونے پر مہمانوں سے معافی مانگی،اپنی پوسٹ میں طلعت حسین نے لکھا کہ ’کاشف عباسی، شہزاد اقبال، عامر الیاس رانا اور منیب فاروق سے معافی مانگتا ہوں جنہوں نے میرے پروگرام ’ ریڈ لائن ود طلعت ’ میں شرکت کی تھی، جو آج (منگل) ریکارڈ کیا گیا لیکن نشر نہیں ہوا،سینئر صحافی طلعت حسین نے اپنی پوسٹ میں مزید لکھا کہ ’پروگرام کے آن ایئر نہ ہونے کی وجوہات میرے کنٹرول سے باہر ہیں.طلعت حسین کے بارے میں بھی اس بات کا قوی امکان ہے کہ وہ بھی کسی وقت سما ٹی وی چھوڑ سکتے ہیں،

    معروف صحافی وتجزیہ کار ابصار عالم نے سما ٹی وی جوائن کیا، ابصار عالم نے پروگرام تو شروع کر لیا لیکن ان کو بھی وہ پذیرائی نہ مل سکی جو ملنی چاہئے تھی، ابصار عالم کا بھی سما ٹی وی پر پروگرام مقبول نہ ہو سکا، چینل انتظامیہ کی کوشش تھی کہ ابصار عالم کا پروگرام کامیاب ہو تا ہم انہیں ناکامی ہوئی، اور ابصار عالم کا پروگرام بھی "وڑ” چکا ہے، جس کی وجہ سے علیم خان انتہائی پریشان ہیں، نجم سیٹھی کی پروگرام کی ایڈیٹنگ کی پریشانی ،طلعت حسین کا پروگرام آن ایئر ہونا،اور پھر ابصار عالم کے پروگرام کا کامیاب نہ ہونے کی وجہ سے علیم خان دلبرداشتہ ہیں، اکرم چودھری جو خود کو علیم خان کا ایڈوائزر کہتے ہیں، سما ٹی وی کے تمام معاملات وہی دیکھ رہے ہیں اور سما ٹی وی میں موجودہ بحران کے ذمہ دار بھی وہی ہیں، اکرم چودھری کی وجہ سے ہی سما ٹی وی جو پاکستان کا ایک بڑا چینل تھا کی پذیرائی میں کمی ہوئی ہے، سما ٹی وی پر اب کوئی بھی پروگرام لائیو نشر نہیں ہو رہا بلکہ تمام پروگرامز کی ریکارڈنگ پہلے ہوتی ہے اور پھر انکو چلایا جاتا ہے ۔انہی حالات کےپیش نظر سما ٹی وی کے مالک ،وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے سماٹی وی کے فروخت کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے، عنقریب ایسی خبر سننے کو ملے گی کہ سما ٹی وی ایک بار پھر "فروخت” ہو گیا، اور اسکی تمام تر ذمہ داری اکرم چودھری پر ہی عائد ہو گی.

  • ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    ایشیا کپ: کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟،نجم سیٹھی

    کولمبو سے میچز ہمبنٹوٹا منتقل کرنے پر رضامندی کے بعد جے شاہ نے پھر انکار کردیاجس پر سابق چیئرمین پی سی بی نے ایشین کرکٹ کونسل کی جانب سے ایشیا کپ کے بقیہ میچز کولمبو میں کروانے کے فیصلے پر سوال اٹھایا ہے کہ کیا بھارت پاکستان کے ساتھ کھیلنے اور شکست سے ڈرتا ہے؟-

    باغی ٹی وی : ایشیا کپ 2023 ہائبرڈ ماڈل کے تحت کھیلا جارہا ہے جس کی مشترکہ میزبانی پاکستان اور سری لنکا کررہے ہیں، بارش کے بعد متفقہ طورپر بقیہ میچز کی ہمبنٹوٹا منتقلی طے کیے جانے کے باوجود صدراے سی سی جے شاہ نے یکطرفہ طور پرتمام میچز کولمبو میں ہی کروانے کا فیصلہ کیا۔


    اس فیصلے پر سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ نجم سیٹھی نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھارتی کرکٹ بورڈ اور ایشین کرکٹ کونسل نے پی سی بی کو آگاہ کیا تھا کہ بارش کی پیشگوئی کے پیش نظر بھارت اور پاکستان کے درمیان اگلا میچ کولمبو سے ہمبنٹوٹا منتقل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ایک گھنٹے کے اندر انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور کولمبو میں میچ کروانے کا اعلان کیایہ کيا ہو رہا ہے? کیا بھارت پاکستان سے کھیلنے اور ہارنے سے ڈرتا ہے؟،انہوں نے پوسٹ میں آئندہ دنوں میں کی جانے والی بارش کی پیش گوئی بھی شیئرکی۔

    پولیس میری گاڑی بھی ساتھ لے گئی،پرویز الہی کے وکیل کا دعویٰ

    دوسری جانب ایشیاکپ کے معاملے پر ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے درمیان سرد جنگ شروع ہوگئی ایشیاکپ ٹورنامنٹ کے دوران بارش سے متاثر ہونے کی وجہ سے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا،پاکستان کرکٹ بورڈ کے بڑے سر جوڑ کر بیٹھ گئے ہیں اور فیصلہ ماننے سے انکار کردیا ہے دوسری جانب براڈ کاسٹررز کی جانب سے ہمبنٹوٹا میں میچز کرانے کیلئے لاجسٹک کے انتظامات شروع کر دیے گئے تھے،اب پھر نئے سرے سے انتظامات کرنا ہوں گے، کھلاڑی بھی صورت حال واضح نہ ہونے کی وجہ سے پریشان ہیں۔

    برطانیہ نےروسی ملیشیا ویگنر گروپ کو دہشتگرد تنظیم قرار دے دیا

    ذرائع کے مطابق ای میل کے ذریعے سب کو ہیمبنٹوٹا کے حوالے سے آگاہ کیا گیا تھا، دوبارہ ای میل کر کہ سب کو آگاہ کیا گیا میچز شیڈول کے مطابق کولمبو میں ہوں گے-

  • ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ  بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت مایوسی کا اظہار

    ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پرنجم سیٹھی کا سخت مایوسی کا اظہار

    لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے سابق سربراہ نجم سیٹھی نے ایشیا کپ میں پاک بھارت میچ بے نتیجہ ختم ہونے پر سخت مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    باغی ٹی وی :نجم سیٹھی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں کہاکہ کرکٹ کا سب سے بڑا میچ بارش سے متاثر ہونا مایوس کن ہے، سری لنکا میں ان دنوں بارشوں کا ہمیشہ خدشہ رہتا ہےبطور پی سی بی سربراہ اے سی سی کو کہا تھا کہ میچز یو اے ای میں کر لیں لیکن سری لنکا کو ایونٹ دینے کے لیے مختلف بہانے بنائےگئے تھے اور کہا گیا کہ یو اے ای میں گرمی ہوگی، یو اے ای میں ویسا ہی موسم ہوتا جیسا آئی پی ایل یا پچھلے ایشیاکپ میں تھا کھیلوں پر سیاست کو ترجیح دینا ناقابل معافی عمل ہے۔

    ایشیا کپ 2023 :بارش کے باعث پاک بھارت میچ ختم، دونوں ٹیموں کو پوائنٹ مل …


    واضح رہے کہ ایشیاکپ 2023 میں بارش کے باعث پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والا میچ بے نتیجہ ختم ہوگیا اور دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ مل گیاسری لنکا کے شہر کینڈی کے پالی کیلے اسٹیڈیم میں جاری میچ میں بھارت نے ٹاس جیت پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، بھارت کی پوری ٹیم 48.5 اوورز میں 266 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی،بارش کے باعث تیسری بار پاک بھارت میچ روک دیا گیا-

    ایشیا کپ 2023: شاہین شاہ کی عمدہ بولنگ پر شعیب اختر کا دلچسپ تبصرہ

  • چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کا  کھیل عدالتوں میں تیز ہو گیا

    چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے انتخاب کا کھیل عدالتوں میں تیز ہو گیا

    پی سی بی چئیر مین کے انتخاب پر پشاور ہائی کورٹ نے حکم امتناعی جاری کر دیا جبکہ لاہور میں دائر تین درخواستیں جمع کر دی گئیں ، نجم سیٹھی بطور سربراہ منیجمنٹ کمیٹی نوے روز اور پھر دو ماہ کی توسیع تک چیئرمین بننے کے مضبوط امیدوار تھے لیکن ان کے روایتی حریف ذکا اشرف کی دبنگ انٹری سے سارا کھیل ہی خراب ہو گیا ، پاور شوز کے باوجود راستہ کلیئر نہ ہوا تو میدان ایک بار پھر عدالتی ایوانوں میں لگ گیا، پیٹرن اِن چیف وزیر اعظم شہباز شریف کی نامزدگی اور پھر الیکشن سے ایک روز قبل بلوچستان ہائیکورٹ نے سترہ جولائی تک انتخاب روکنے کا حکم جاری کر دیا ، پشاور ہائیکورٹ نے حکم امتناعی پر فیصلہ سنا دیا کہ تعلیمی قابلیت سمیت دیگر غیر قانونی معاملات کو جواز بناتے ہوئے بارہ جنوری تک الیکشن نہیں ہو سکتے ، ساتھ ہی واضح کر دیا کہ سولہ میں سے جن نو ریجنز کے انتخاب ہو چکے، چیئرمین کے چناؤ میں حصہ لے سکتے ہیں ، ادھر لاہور ہائیکورٹ میں دائر رکن منیجمنٹ کمیٹی شکیل شیخ، ملک ذوالفقار اور گل زادہ کی درخواستوں کو جسٹس شاہد کریم کے پاس اکٹھے سماعت کے لیے بھجوا دیا جس کی تاریخ ابھی آنا باقی ہے

  • وفاقی حکومت نے  پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

    وفاقی حکومت نے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے دور کا خصوصی آڈٹ کروانے کا فیصلہ کرلیا

    پاکستان کرکٹ بورڈ میں مبینہ بے ضابطگیوں کے معاملے میں وفاقی حکومت نے پی سی بی کے بارے میں بڑا قدم اٹھالیا۔
    نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کروانے کے لیے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا گیا۔ خط میں آڈیٹر جنرل کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کریں۔ اس کے ساتھ انہیں نجم سیٹھی دور میں ہونے والے اخراجات کا بھی مکمل آڈٹ کروانے کی ہدایت کی گئی ہےوفاقی حکومت نے پی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی کے دور کا آڈٹ کرانے کیلئے آڈیٹر جنرل پاکستان کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ آڈیٹرجنرل 22 دسمبر 2022 سے 20 جون 2023 کا بلا تاخیر آڈٹ شروع کرے، ساتھ ہی آڈیٹر جنرل پی ایس ایل 8 کا بھی فوری آڈٹ شروع کرے۔
    واضح رہے کہ وفاقی حکومت کوپی سی بی مینیجمنٹ کمیٹی کےغیرضروری اخراجات کی شکایات ملی تھیں جس کے بعد وفاقی حکومت نے دسمبر 2022 میں عارضی مینیجمنٹ کمیٹی تشکیل دی تھی۔

  • پی سی بی  بورڈ اف گورنرز کے لیے ذکاء اشرف سمیت دو ممبر نامزد

    پی سی بی بورڈ اف گورنرز کے لیے ذکاء اشرف سمیت دو ممبر نامزد

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ ،پی سی بی کے بورڈ آف گورننس کے لئے دو ممبران کی نامزدگی کر دی

    وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر پی سی بی کے بورڈ آف گورننس کے لئے دو اراکین کی منظوری دی گئی ہے،محمد زکا اشرف، سابق چیئرمین پی سی بی اور مصطفیٰ رمدے، وکیل سپریم کورٹ کو پی سی بی کا بورڈ آف گورننس کا ممبر منتخب کیا گیا ہے، سپشیل سیکرٹری ٹو پرائم منسٹر نے اس حوالہ سے نوٹفکیشن جاری کر دیا ہے

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے پاکستان کرکٹ بورڈ کی کمیٹی کوتحلیل کر دیا،نوٹفکیشن جاری کر دیا گیا، مینیجیجمنٹ کمیٹی کے اختیارات الیکشن کمیشن پی سی بی کو ارسال کر دیئے گئے،اس سے قبل وزیر اعظم نے زکااشرف اورمصطفی رمدے کے نام تجویز کیے تھے پاکستان کرکٹ بورڈ منیجمنٹ کمیٹی کو ڈی نوٹیفاٸی کر دیا گیا وزارت بین الصوباٸی رابطہ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا 19اور 20 جون کی درمیانی شب پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کی مدت مکمل ہو گٸی، پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی 19جون شب 12بجے سے ختم ہوگٸی پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی سمیت تمام ممبران غیر فعال ہو گٸے پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کو اب کوٸی فیصلے کرنے کا اختیار نہیں

    واضح رہے کہ پی سی بی چیئرمین کے لئے پی پی اور ن لیگ میں جنگ جاری تھی، وزیر برائے بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) احسان مزاری نے کہا تھا کہ ذکا اشرف کا پی سی بی کے چیئرمین کی حیثیت سے پچھلا دور بہت کامیاب رہا۔ انہیں پیپلز پارٹی کی قیادت کا اعتماد حاصل ہے۔ چونکہ پی سی بی آئی پی سی کی وزارت کے تحت کام کرتا ہے، اس لیے پی پی پی کو تمام حق حاصل ہے کہ وہ اپنے امیدوار کو اس معاملے کی سربراہی میں رکھے۔

    ،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی

    پی سی بی نے کھلاڑیوں کو این او سی دینے کے لیے شرط رکھ دی

  • ہائیبرڈ ماڈل ایک حل ہے،بلیک میلنگ نہیں پی سی بی چئیر مین نجم سیٹھی

    ہائیبرڈ ماڈل ایک حل ہے،بلیک میلنگ نہیں پی سی بی چئیر مین نجم سیٹھی

    چئیر مین پی سی بی نجم سیٹھی کی میڈیا سے گفتگو،ہائیبرڈ ماڈل ایک حل ہے بلیک میلنگ نہیں،جس کے لئے ہم نے بہت محنت کی،نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ انڈین میڈیا نے اس حوالے سے غلط خبریں چلائی،جس سے صاف واضح تھا کہ ہائیبرڈ ماڈل کا نام کسی طرح ورلڈ کپ سے جوڑا جائے،اے سی سی کی پریس ریلیز میں ہائبر ڈ ماڈل کا لفظ استعمال کیا گیا ،بھارت کی تجویز تھی کہ کہ پورا ایشیاء کپ ایک ہی نیوٹرل وینیو پر کیا جائے،نجم سیٹھی نے آگے بتایا کہ انڈیا کا آئی سی سی بڑا اثر و رسوخ ہے تو اپ سوچھے کہ اے سی سی میں کتنا ہوگا، ہمیں ایگزیکٹو کمیٹی میں بھی نہیں بٹھایا جاتا تھا وہاں سے سارے خود ساختہ فیصلے کئے جاتے تھے،اور ہمیں پوچھا بھی نہیں جاتا تھا،اس قسم کے حالات کو بدلنے کے لئے ہمیں بہت محنت کرنی پڑی جس کے لئے دبئی اور بحرین میں کافی خفیہ اور کھلے میٹنگز کئے گئے،تب جا کہ ہم یہاں پہنچے کہ ایشیاءکپ میں ہمیں راستہ ملا،اے سی سی میں ہائبرڈ ماڈل کا نام آنا ہماری کامیابی ہے کیونکہ ایک وقت ایسا آئے کا کہ اس ماڈل کو مکمل طور پر تسلیم کیا جائے گا،، ایک سوال کے جواب میں نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان، بھارت کے درمیان جہاں بھی میچ ہوگا وہ ’فل ہاؤس‘ ہوگا، ایشین کرکٹ کونسل چاہتا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان دو میچز ہوں اور اگر دونوں کے درمیان فائنل ہوجائے تو پھر مزید بہترہے۔
    انہوں نے کہا کہ اگر پاکستان میں کرکٹ کو لانا ہے تو کچھ اقدامات اٹھانے ہوں گے۔
    ایک اور سوال پر انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کے پاس جانے کے حوالے سے نہ ہم کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں نہ ہی بھارتی کرکٹ بورڈ، بلکہ یہ فیصلہ حکومتیں کر سکتی ہیں، ایشین کرکٹ کونسل کے شیڈول میں بھارت کے مختلف شہروں میں کرکٹ میچز کھیلنے کا کہا گیا مگر حکومت سے منظوری کے بغیر ہم کیسے مںظوری دے سکتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ ہم نےآئی سی سی کو بھی کہا کہ اگر ہماری حکومت سیکیورٹی کے پیش نظر ہمیں اجازت دے گی تو ہم آئیں گے اگر اجازت نہ دی گئی تو نہیں آئیں گے۔

  • حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

    حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے،رہنما پیپلز پارٹی

    کراچی : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے-

    باغی ٹی وی: نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے چیئرمین پی سی بی کی تعیناتی کےحوالےسےکہا کہ امید ہےپاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا اگلے چیئرمین پیپلز پارٹی کے ذکا اشرف ہی بنیں گے انہوں نے کہا کہ حکومت نجم سیٹھی کی صلاحیتوں سے کسی اور جگہ استفادہ کرلے پی سی بی کی چیئرمین شپ پر پیپلز پارٹی کا حق ہے۔

    قبل ازیں وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ احسان مزاری نے بھی واضح کیا تھا کہ کھیلوں کی وزارت پیپلز پارٹی کے پاس ہے۔ چیئرمین پی سی بی وہی ہوگا جس کو پیپلز پارٹی لیڈر شپ نامزد کرے گی۔

    مجھے ایسا نہیں لگتا کہ 2022 میرا آخری ورلڈکپ تھا،لیونل میسی

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل،بھارت اور آسٹریلیا پر بھاری جرمانےعائد

    واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی کے عہدے سے متعلق ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے درمیان اختلافات کافی حد تک بڑھ گئے پیپلز پارٹی کی جانب سے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ ذکا اشرف جبکہ ن لیگ کی طرف سے نجم سیٹھی کو دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس حوالے سے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ وزیر اعظم شہباز شریف ہمیشہ سب کو ساتھ لے کر چلتے ہیں پیپلز پارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری بھی ہمیشہ افہام و تفہیم سے بات کرتے ہیں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ کے معاملے پر کسی پارٹی کی رائے ہوسکتی ہے لیکن اختلاف کوئی نہیں ہے۔

    ہاکی کی بہتری کے لئے خصوصی چیک وصول

    سنیل گواسکر ویرات کوہلی پر برس پڑے

    بھارتی کرکٹ بورڈ نےورلڈکپ کا شیڈول فائنل کرکے آئی سی سی کو بھیج دیا،پاک بھارت …

  • پی سی بی چئیر مین منتخب کرنے پر سیاسی جماعتوں میں چپقلش

    پی سی بی چئیر مین منتخب کرنے پر سیاسی جماعتوں میں چپقلش

    باغی ٹی وی کے مطابق سابق چئیر مین پاکستان کرکٹ بورڈ ذکاء اشرف کی انٹر پراوینشل کواردڈنیشن کے وزیر احسان اللہ مزاری سے ملاقات ہوئی ہے،ذکاء اشرف چئیر مین کرکٹ بورڈ کے لئے امیدوار ہیں جس کے حوالے سے آئی پی سی کے وزیر سے تبادلہ خیال کیا،باغی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے امور پر بات چیت ہوئی،باغی ٹی وی کے مطابق آج نجم سیٹھی کی بھی اس حوالے سے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات ہوئی ہے وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کی کوششوں کو سراہا ،،، نجم سیٹھی نےایشیا کپ اور ورلڈ کپ کے حوالےسے بھی وزیراعظم سے مشاورت کی ،وزیر اعظم نے نجم سیٹھی کو جلد پی سی بی میں الیکشن کا عمل مکمل کرنے کی ہدایت جاری کر دی،تاہم اس معاملے پر پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن میں اختلافات پائے جاتے ہے کیونکہ دونوں امیدواروں کو سیاسی پارٹیوں کی مکمل پشت پناہی حاصل ہے،