Baaghi TV

Tag: نجومی

  • پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    پنجاب: مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس سے قبل تنخواہیں اور پنشن دینے کا فیصلہ

    محکمہ خزانہ پنجاب نے مسیحی سرکاری ملازمین کو کرسمس کے تہوار سے قبل تنخواہیں اور پنشن فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق صوبہ بھرکے تمام ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفسزاورمتعلقہ محکموں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں واضح ہدایت دی گئی ہے کہ دسمبرکی تنخواہیں اورپنشن 19 دسمبرتک تمام مسیحی ملازمین کوادا کی جائیں، یہ اقدام ملازمین کے مالی سہولت اور تہوارکی خوشیوں کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے۔

    صوبائی حکومت نے تمام محکموں کو ہدایت کی ہے کہ ادائیگی کے عمل میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہو اور ملازمین کو بروقت تنخواہیں اور پنشن فراہم کی جائیں،یہ اقدام صوبائی حکومت کی طرف سے کرسمس کے موقع پر سرکاری ملازمین کی مالی ضروریات اور خوشیوں کا خیال رکھنے کی کوشش کے طور پر لیا گیا ہےملازمین نے بھی اس فیصلے کو خوش آئند قراردیا ہے اور اسے کرسمس کی خوشیوں میں اضافے کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

  • نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    نوسٹراڈیمس کی 2026 سے متعلق خوفناک پیشگوئیاں

    16ویں صدی کے ایک نجومی نے 2026 میں سیاسی ہلچل اور مشرق اور مغرب کے درمیان نئے سرے سے تصادم کی پیشین گوئی کی تھی ، لیکن یہ سب کچھ تباہی اداسی نہیں ہے اور نئے سال کے منتظر ہونے کے لیے کچھ مثبت ہو سکتا ہے۔

    مشہور فرانسیسی نجومی نوسٹراڈیمس کی پیشگوئیوں کو دنیا بھر میں ہمیشہ خاص اہمیت دی جاتی رہی ہے، سولہویں صدی میں لکھی گئی ان کی کتاب ”لی پروفیسی“ (Les Propheties) میں موجود 942 مبہم اور شاعرانہ اِشاروں کو لوگ آج بھی مختلف انداز میں سمجھنے اور موجودہ حالات پر فٹ کرنے کی کوشش کرتے ہیں، انہی اشاروں کی روشنی میں ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ بعض اشعار اور اشارے سال 2026 سے بھی تعلق رکھتے ہیں، انہی اشاروں کی روشنی میں ان کے ماننے والوں کا کہنا ہے کہ بعض اشعار اور اشارے سال 2026 سے بھی تعلق رکھتے ہیں۔

    ڈیلی میل کے مطابق ایک مشہور شعر میں شہد کی مکھیوں کے اُٹھ کھڑے ہونے یا حملے کا ذکر ملتا ہے موجودہ دور میں بھی تعبیر کرنے والے اسے مکھیوں یا کیڑوں سے نہیں جوڑ رہے بلکہ ”مکھیوں کے جُھنڈ“ اور ”حملے“ کو طاقت اور اختیار رکھنے والے عالمی رہنماؤں کی علامت سمجھتے اور اسی سے تعبیر کرتے ہیں اسی لیے بعض ماہرین کا خیال ہے کہ 2026 میں ڈونلڈ ٹرمپ، ولادیمیر پیوٹن یا دیگر مضبوط لیڈروں کو سیاسی کامیابیاں مل سکتی ہیں، یا بڑے ممالک اچانک نئے اتحاد تشکیل دے سکتے ہیں۔

    یونیسکو نے سندھ کے قدیم لوک ساز بوریندو کو ثقافتی ورثے میں شامل کرلیا

    ایک اور پیشگوئی میں سوئٹزرلینڈ کے جنوبی علاقے ٹچینو میں خون بہنے کا اشارہ ملتا ہے چونکہ یہ علاقہ اٹلی کی سرحد کے قریب ہے، اس لیے کچھ لوگ اسے یورپ میں کسی نئے تنازع یا سرحدی کشیدگی سے تعبیر کر رہے ہیں، اگرچہ شعر کی اصل مراد واضح نہیں، لیکن اس میں جغرافیائی نشان دہی کی وجہ سے کئی سوالات جنم لیتے ہیں۔

    نوسٹراڈیمس کی پیشگوئیوں کے شیدائی اس کے کئی مبہم اشعار کو دنیا میں پھیلنے والی وباؤں سے بھی جوڑتے ہیں،بعض لوگ دعویٰ کرتے ہیں کہ اس نے صدیوں پہلے ایسی عالمی بیماریوں کا اشارہ دیا تھا جو اچانک پوری دنیا کو متاثر کر دیں اسی حوالے سے کووڈ-19 کا بھی ذکر کیا جاتا ہے، اور کہا جاتا ہے کہ نوسٹراڈیمس کے بعض اشارے اس وبا جیسے حالات کی طرف اشارہ کرتے ہیں،اگرچہ پیشگوئیاں مبہم ہیں لیکن لوگ انہیں کووڈ وباؤں کے تناظر میں دیکھتے ہیں۔

    نیپرانےاضافی بجلی کی کھپت پر رعایتی نرخ کی منظور ی دے دی

    نوسٹراڈیمس کے ایک اور مبہم شعر میں ”سات مہینے طویل جنگ“ اور دو شہروں کے ذکر کے ساتھ ایک ایسے بادشاہ کی بات کی گئی ہے جو پیچھے نہیں ہٹے گا کچھ ماہرین اسے روس اور یوکرین کی شدت پکڑتی کشیدگی، یا مشرق اور مغرب کے درمیان کسی بڑے ٹکراؤ کا اشارہ سمجھتے ہیں اس تناظر میں ولادیمیر زیلنسکی اور ڈونلڈ ٹرمپ جیسے رہنماؤں کے کردار پر بھی مختلف قیاس آرائیاں سامنے آ رہی ہیں۔

    ایک اور پیشگوئی میں جنگ، خونریزی اور مشرق کی جانب سے اٹھنے والی ”تین آگ“ کا ذکر ہے جبکہ مغرب کے خاموش ہو جانے کی بات بھی سامنے آتی ہے کچھ ماہرین اس کو ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے بڑھتے ہوئے کردار سے جوڑ رہے ہیں،ان کے مطابق مشرقی ممالک، جیسے چین اور جاپان، اے آئی کے میدان میں تیزی سے آگے بڑھ رہے ہیں، جبکہ یورپ معاشی دباؤ سے دوچار ہے اسی پس منظر میں یہ شعر مغرب کی طاقت میں ممکنہ کمی کا اشارہ ہو سکتا ہے۔

    وفاقی حکومت نیب کے ذریعے سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتی، وزیراعظم

    اگرچہ زیادہ تر پیشگوئیاں جنگ، کشیدگی اور بحران کی ہیں، لیکن نوسٹراڈیمس نے اپنے اشاروں کے آخر میں ایک مثبت خبر بھی دی ہے انہوں نے لکھا کہ ”سایوں کے گرنے کے بعد روشنی کا انسان ابھرے گا“ اور لوگ اندرونی بصیرت کی طرف متوجہ ہوں گے،اس بات پر مبصرین کہتے ہیں کہ س کا مطلب یہ ہو سکتا ہے کہ ممکن ہے مشکلات اور تنازعات کے بعد دنیا میں نیا لیڈر، نیا نظام یا انسانوں کے درمیان نئی ہم آہنگی سامنے آئے۔

  • اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

    اپنی موت کی پیشگوئی کرنیوالے نجومی کو محبوبہ نے زہر دے دیا

    بیجنگ: چین کے ایک نجومی، جس نے پیشگوئی کی تھی کہ وہ اپنی 50 کی دہائی میں مر سکتا ہے، اپنی محبوبہ کے ہاتھوں اسی عمر میں ہی قتل ہو گیا۔

    باغی ٹی وی : ”ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ“ کے مطابق نجومی کا نام ژو تھا، اور وہ چین کے جنوب مغربی صوبہ سیچوان کے شہر نانچونگ میں بطورنجومی کام کرتا تھاآٹھ برس قبل 2017 میں اس کی موت پیرا کوٹ زہر کے سبب ہوئی، جو انتہائی زہریلا اور تیز اثر والا جڑی بوٹیوں کا زہر ہے، یہ زہر انسانی جسم میں جذب ہونے پر پھیپھڑوں، گردوں اور جگر کے لیے خاص طور پر نقصان دہ ہوتا ہے ژو کی محبوبہ، جس کا نام جنگ تھا، نے اس کی زندگی کا خاتمہ اس کے زیر جامہ میں زہر لگا کر کیا، جس کی وجہ سے اس کا جسم گلنے سڑنے لگا۔

    ژو نے پیشگوئی کی تھی کہ “ 50 کی دہائی میں میری موت ہو جائے گی“جب وہ 60 کے قریب پہنچ رہا تھا، وہ شدید بیمار ہوگیا اوراسے اسپتال منتقل کیا گیا اس دوران ژو کی موت ہو گئی، طبی معائنے سے پتہ چلا کہ اس کی موت زہریلے مادے کی وجہ سے ہوئی تھی۔

    پنجاب کے مختلف شہروں سے انسانی اسمگلنگ میں ملوث 6 ملزمان گرفتار

    ژو کی اچانک موت نے اس کے خاندان کو یقین ہوگیا کہ اسے قتل کیا گیا ہے ان کا شک اس وقت مزید بڑھا جب اس کی بیٹی نے چوہوں کے زہر کے ٹیسٹ کے ذریعے یہ دریافت کیا کہ اس کا کھانسی کا شربت زہریلے مادوں سے بھرپور تھا نجومی ژو کے خاندان نے فوراً پولیس کو اطلاع دی، اور تحقیقات کے بعد حکام نے ژو کی محبوبہ جنگ کے ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔

    چینی اخبارکے مطابق مسٹر ژو کی 2011 میں جنگ نامی خاتون سے ملاقات ہوئی تھی جب اس کی والدہ کو آخری درجے کا کینسر تشخیص ہوا تھا جنگ نے اپنی والدہ کی بیماری کے حوالے سے نجومی کی مدد طلب کی تھی جس کے بعد دونوں کے درمیان رومانوی تعلق قائم ہوا، اس دوران مسٹر ژو نے محبوبہ جنگ کو بار بار اسقاط حمل پر مجبور کیا۔

    مہک مقبول نے وزیراعلیٰ سندھ کو شطرنج میں ہرا دیا

    خاتون نے بارہا ژو سے شادی کرنے کی درخواست کی، تاہم اس نے ہمیشہ انکار کر دیا اور اپنی سابقہ بیوی کے ساتھ صلح بھی کرلی، ایک بار تو اس نے مسز جنگ سے جھوٹ بولا کہ اسے کینسر ہو گیا ہے۔

    چینی خاتون نے کہا کہ ژو نے اس کی زندگی تباہ کر دی، اس نے نجومی کو عمارت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی دھمکی بھی دی تاہم مئی 2017 میں اس نے نجومی سے انتقام لینے کا فیصلہ کیا اس نے انٹرنیٹ پر پیراکوٹ کے خطرات کے بارے میں تحقیق کی اور اس زہر کو کھانسی کے شربت میں ملا کر مسٹر ژو کو دے دیا۔

    امریکی بینک نے شہری کے اکاؤنٹ میں 81 کھرب ڈالر جمع کرا دیئے

    کھانسی کا شربت پینے کے بعد ژوکو گلے میں شدید درد محسوس ہوا، اور جب اس نے زہر والے زیر جامہ پہنے، تو اس کا جسم گلنے سڑنے لگ گیا ستمبر 2024 میں اس کیس میں مس جنگ کو دانستہ قتل کے الزام میں 14 سال قید کی سزا سنادی گئی۔