Baaghi TV

Tag: نجکاری کمیشن

  • پی آئی اے کو مارکیٹ ویلیو سے کم میں فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    پی آئی اے کو مارکیٹ ویلیو سے کم میں فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    حکومت کو پی آئی اے کے باقی 25 فیصد حصص کی فروخت سے تقریباً 45 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے-

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری کا اجلاس ہوا، جس کی صدارت سینٹر ڈاکٹر افنان اللہ خان نے کی، اجلاس میں نجکاری کمیشن کے سیکریٹری عثمان اختر باجوہ نے بتایا کہ حکومت کو پی آئی اے کے باقی 25 فیصد حصص کی فروخت سے تقریباً 45 ارب روپے حاصل ہونے کا امکان ہے، جس سے پی آئی اے کی کل فروخت کی آمدنی تقریباً 55 ارب روپے تک پہنچ جائے گی۔

    انہوں نے بتایا کہ نجکاری کے لین دین کی مالی تکمیل اپریل کے آخر تک متوقع ہے عارف حبیب کی قیادت میں کنسورشیم نئی انتظامیہ اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تلاش کر رہا ہے، جبکہ کابینہ کمیٹی کی منظوری کے بعد فوجی فرٹیلائزر کمپنی بھی اس کنسورشیم میں شامل ہوگی عارف حبیب کنسورشیم 29 اپریل تک باقی حصص خرید سکتا ہے انہوں نے واضح کیا کہ پی آئی اے کو مارکیٹ ویلیو سے کم میں فروخت کرنے کا تاثر غلط ہے۔

    افواج پاکستان نے کابل اور ننگرہار میں 6 دہشت گرد ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، عطا اللہ تارڑ

    سیکریٹری نے بتایا کہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کی خالص اثاثہ قدر صرف 9 ارب روپے تھی، لیکن حکومت نے اثاثوں کی دوبارہ قیمت لگانے کے بعد اس کی خالص اثاثہ قدر بڑھا دی پی آئی اے کے کل واجبات 125 ارب روپے تھے جو اب نئی انتظامیہ کو منتقل کر دیے گئے ہیں۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کنسورشیم نے پی آئی اے ایکویٹی لمیٹڈ کے نام سے نئی کمپنی قائم کی ہے، جس میں تمام شیئر ہولڈرز شامل ہوں گے اور نجکاری کے عمل میں کوئی بڑی رکاوٹ باقی نہیں ہے اس مقصد کے لیے دو ورکنگ گروپس بھی قائم کیے گئے ہیں جو مرکزی اسٹیئرنگ کمیٹی کو رپورٹس پیش کر رہے ہیں۔

    فروری میں کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس 427 ملین ڈالر ریکارڈ

    پی آئی اے ہولڈنگ کمپنی کی پراپرٹیز کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ کمپنی کی مختلف جائیدادوں کی مجموعی قیمت تقریباً 12 ارب روپے ہے، جبکہ 180 ارب روپے کے واجبات بھی ہولڈنگ کمپنی کو منتقل کیے گئے ہیں۔ اسلام آباد کے نیو بلیو ایریا میں واقع ایک پلاٹ کی قیمت تقریباً 3 ارب روپے بتائی گئی۔

    پی آئی اے کے افسران نے کمیٹی کو بتایا کہ 2024 میں کمپنی کا منافع 7.3 ارب روپے رہا جبکہ سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان کو 26 ارب روپے کا منافع رپورٹ کیا گیا اجلاس میں ریٹائرڈ ملازمین اور پنشنرز کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات پر بھی بات کی گئی، اور کمیٹی نے فوری اقدامات کے احکامات جاری کیے۔

    ابوظہبی میں میزائل کا ملبہ گرنے سے ایک پاکستانی جاں بحق

    کمیٹی نے نجکاری کے مختلف پہلوؤں، پی آئی اے کی جائیدادوں اور نئے طیارے کی خریداری پر دی جانے والی جی ایس ٹی چھوٹ کے بارے میں بھی سوالات اٹھائے گوادار انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا گیا کہ اس کے قریب وسطی ایشیا اور مشرق وسطیٰ ہونے کی وجہ سے اسے علاقائی ٹریفک کے لیے مؤثر طور پر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

  • اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری:مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری:مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے مذاکراتی کمیٹی قائم

    اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری کے عمل کو آگے بڑھانے کے لیے اہم پیشرفت سامنے آئی ہے-

    نجکاری کمیشن بورڈ نے مالیاتی مشیر کی تقرری کے لیے ایک مذاکراتی کمیٹی قائم کردی ہے، فی الحال ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے۔

    نجکاری کمیشن کے مطابق مشیرِ نجکاری محمد علی کی زیر صدارت بورڈ اجلاس میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی نجکاری سے متعلق مختلف امور پر غور کیا گیا، اجلاس میں ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ ممکنہ مالیاتی مشاورتی خدمات کے معاہدے کی شرائط پر بات چیت کے لیے مذاکراتی کمیٹی کی منظوری دی گئی۔

    اعلامیے میں بتایا گیا کہ یہ فیصلہ پرائیویٹائزیشن کمیشن ریگولیشنز 2018 کے تحت کیا گیا ہے، جو بورڈ کے اس سابقہ فیصلے کا تسلسل ہے جس کے تحت ایشیائی ترقیاتی بینک کے ساتھ براہِ راست مذاکرات کی منظوری دی گئی تھی، مذاکراتی کمیٹی کو پابند کیا گیا ہے کہ وہ قابلِ اطلاق ریگولیٹری فریم ورک کے مطابق بات چیت کرے اور اپنی سفارشات بورڈ کو منظوری کے لیے پیش کرے۔

    بورڈ اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ نجکاری کا عمل کھلے، شفاف اور مسابقتی طریقہ کار کے تحت انجام دیا جائے گا منصوبے کے تحت رعایتی ماڈل کے ذر یعے ایئرپورٹ آپریشنز کی آؤٹ سورسنگ کا ارادہ ہے، جس کا مقصد آپریشنل کارکردگی میں بہتری، مسافروں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور حکومتِ پاکستان کے لیے زیادہ سے زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنا ہے بورڈ نے نجکاری کے تمام لین دین شفاف، اصول پر مبنی اور عوامی مفادات کے تحفظ کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کرنے کا فیصلہ کیا ہے،نجکاری کمیشن بورڈ نے قانونی تقاضوں کے مطابق مالی سال 2024-25 کے لیے نجکاری کمیشن کے آڈٹ شدہ ما لیا تی گوشواروں کی بھی منظوری دے دی۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ سے متعلق حکومتی کوششوں میں اب تک کوئی حتمی پیشرفت نہ ہونے پر اس معاملے کو نجکاری کمیشن کے سپرد کیا گیا تھا۔

  • پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے واجبات ادا نہیں کرے گا، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے واجبات ادا نہیں کرے گا، سیکریٹری نجکاری کمیشن

    سیکریٹری نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے 26ارب 60کروڑروپے کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔

    مشیر برائے نجکاری محمد علی کا کہنا ہے کہ پی آئی اے (pia)کی نجکاری 23 دسمبر کو ہوگی، 19دسمبر تک تمام معاملات طے ہو جائیں گے،سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے نجکاری میں بریفنگ دیتے ہوئے سیکریٹری نجکاری کمیشن کا کہنا تھا کہ پی آئی اے خریدنے والے کو نئے جہاز خریدنے پر سیلز ٹیکس ادا نہیں کرنا ہوگا،پچھلی بار 33 ارب روپے کے واجبات بھی سرمایہ کار نے ادا کرنے تھےپی آئی اے خریدنے والا ایف بی آر کے 26ارب 60کروڑروپے کے واجبات ادا نہیں کرے گا۔

    عثمان باجوہ نے مزید کہا کہ پی آئی اے کا کامیاب بولی دہندہ پاکستان ایوی ایشن کے 7 ارب روپے بھی ادا نہیں کرے گا،پی آئی اے کے 51 فیصد سے 100 فیصد شیئرز فروخت کیے جائیں گے پچھلی بار آئی ایم ایف سے جی ایس ٹی پر رعایت بروقت نہیں مل سکی تھی،اب تو برطانیہ اور یورپ کے روٹ بھی کھل گئے ہیں۔

    سرمایہ کاروں کیساتھ حتمی کمرشل شرائط آج رات تک طے ہو جائیں گی،سرمایہ کاروں کو بولی میں شرکت کیلئے 2ارب روپے زر ضمانت جمع کرانے ہونگے۔نجکاری کے فورا بعد پی آئی اے میں 80 ارب روپے کی سرمایہ کاری کرنا ہو گی۔

  • پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 اداروں نے دلچسپی ظاہر کر دی

    پی آئی اے کی نجکاری کی دوسری کوشش، 8 اداروں نے دلچسپی ظاہر کر دی

    پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز (پی آئی اے) کی نجکاری کے دوسرے مرحلے میں 8 مختلف پارٹیوں نے شرکت میں دلچسپی کا اظہار کیا ہے۔

    حکومت کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق نجکاری کمیشن کو مقررہ تاریخ 19 جون تک 5 امیدوار پارٹیوں کی جانب سے باضابطہ کوالیفکیشن دستاویزات موصول ہوئیں۔دستاویزات جمع کرانے والوں میں لکی سیمنٹ، حب پاور، کوہاٹ سیمنٹ اور میٹرو وینچرز پر مشتمل کنسورشیم شامل ہے۔ اس کے علاوہ عارف حبیب، فاطمہ فرٹیلائزر، سٹی اسکول اور لیک سٹی ہولڈنگز پر مشتمل گروپ نے بھی دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    ایئر بلیو اور فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے بھی باضابطہ طور پر شرکت کے لیے کوالیفکیشن مکمل کی ہے۔دیگر کمپنیوں میں آگمنٹ سیکیورٹیز، سیرین ایئر، بحریہ فاؤنڈیشن، میگا ہولڈنگ اور ایکویٹاس نے مشترکہ طور پر پی آئی اے کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔

    اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ موصول ہونے والی درخواستوں میں سے اہل قرار پانے والی پارٹیاں اگلے مرحلے میں "ڈیٹا روم” تک رسائی حاصل کریں گی، جہاں وہ مزید معلومات حاصل کر کے بولی میں حصہ لے سکیں گی۔

    ایران اسرائیل جنگ: برطانیہ کی شمولیت پر لبرل ڈیموکریٹس نے بڑا مطالبہ کر دیا

    190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان اور بشریٰ بی بی کی سزا معطلی درخواستیں سماعت کے لیے مقرر

    ڈبلیو ایچ او کا ایران اور اسرائیل میں صحت مراکز پر حملوں پر اظہارِ افسوس

    صدر ٹرمپ نے ایران پر حملے کی منظوری سے متعلق خبر کو بے بنیاد قرار دے دیا

  • پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    پی آئی اے نجکاری، درخواستوں کی تاریخ میں 2 ہفتے کی توسیع

    نجکاری کمیشن نے قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ میں توسیع کردی۔

    نجکاری کمیشن کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے اظہارِ دلچسپی جمع کروانے کی آخری تاریخ 19جون تک بڑھا دی گئی،آخری تاریخ سرکاری طور پر 15 دن کے لیے بڑھائی گئی ہے جو کہ پہلے 3 جون تھی، قومی ایئر لائن کی خریداری کے لیے دیگر تمام شرائط جوں کی توں رہیں گی تاریخ میں توسیع کا فیصلہ عید کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

    ذرائع کےمطابق پاک بھارت کشیدگی اور عید الاضحیٰ کی تعطیلات کے باعث سرمایہ کاروں کو اضافی وقت دیا گیانجکاری کے تحت پی آئی اے کے اکاون سے سو فیصد تک شیئرز فروخت کے لیے پیش کیے جائیں گے،اسٹیٹمنٹ آف کوالیفکیشن بھی 19جون تک جمع کرائی جا سکے گی۔

  • پی آئی اے نجکاری،  پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    پی آئی اے نجکاری، پھر درخواستیں طلب کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن کی نجکاری کے لیے ایک بار پھر درخواستیں 24 اپریل کو طلب کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ملکی و غیر ملکی سرمایہ کاروں کو کم از کم ایک ماہ کی مہلت دی جائے گی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق اس حوالے سے نجکاری کمیشن نے بتایا کہ پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ صرف سنجیدہ سرمایہ کار ہی اہل ہوں۔حکام کے مطابق پری کوالیفکیشن میں سرمایہ کار کمپنیوں کو ملٹی ایئر ریونیو کی شرط پوری کرنا ہوگی، یورپ کے لیے پروازوں کی بحالی کے بعد پی آئی اے سرمایہ کاروں کے لیے مزید پرکشش بن چکی ہے اور خلیجی ریاستوں اور ترک ایئر لائن سمیت متعدد اداروں کی جانب سے دلچسپی متوقع ہے۔

    انہوں نے کہاکہ اس بار کلین پی آئی اے کا ماڈل اپنایا گیا ہے اور حکومت پہلے ہی پی آئی اے کا قرضہ اپنے ذمہ لے چکی ہے، وفاقی کابینہ نج کاری کمیشن کی سفارش پر نج کاری کی منظوری دے چکی ہے۔نجکاری کمیشن نے بتایا کہ اس عمل میں صرف سنجیدہ سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کے لیے پری کوالیفکیشن کے معیار سخت کر دیے گئے ہیں۔

    مزید کہا گیا کہ نج کاری کے لیے پی آئی اے کے 51 فیصد سے 10 فیصد تک شیئرز فروخت کیے جائیں گے، نج کاری کے عمل میں ملازمین کا تحفظ اور سروس اسٹرکچر برقرار رکھا جائے گا۔اس ضمن میں کہا گیا کہ پی آئی اے کے اثاثوں اور مالی حیثیت کا جائزہ جولائی تک مکمل کرلیا جائے گا، درخواستوں کی جانچ پڑتال ستمبر 2025 تک اور نج کاری کا عمل دسمبر 2025 تک مکمل کرنے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے۔

    پی ایس ایل 10، ملتان کا لاہور کو جیت کیلئے 229رنز کا ہدف

    کراچی کے تاجروں کی 26 اپریل کو ہڑتال کی حمایت

  • پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری

    پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری

    نجکاری کمیشن بورڈ کا اہم اجلاس ہوا،

    وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد کی زیر صدارت اجلاس ہوا، اجلاس میں مالیاتی مشیر کے تقرر کیلئے جمع کرائی گئی درخواستوں کا جائزہ لیا گیا،اجلاس میں‌پی آئی اے کارپوریشن کی نجکاری کے لیے فنانشل ایڈوائزر کی تعیناتی کی منظوری دی گئی،ارنسٹ اینڈ ینگ کی سربراہی میں قائم کنسورشیم کو کامیاب بولی دہندہ قرار دیا گیا،بورڈ نے تمام طریقہ کار کی شفافیت کو سراہا،بورڈ نے ہاؤس بلڈنگ فنانس کارپوریشن لمیٹڈ اور فرسٹ ویمن بنک لمیٹڈ کے فنانشل ایڈوائزرز کے ساتھ سروس معاہدات کی توسیع،تجدید کی بھی منظوری دی،بورڈ نے HBFCL اور FWBL کی نجکاری میں غیر ضروری تاخیر کی ذمہ داری کے تعین کا بھی فیصلہ کیا.

    رپورٹ، محمد اویس، اسلام آباد

    بی بی سی نے 82 سال مسلسل نشریات کے بعد فارسی ریڈیو بند کردیا
    40 نوری سال کے فاصلے پر15کروڑ سال قبل وجود میں آنیوالا نیا سیارہ دریافت
    کوئٹہ کی مقامی عدالت نے حسان نیازی کو پنجاب پولیس کےحوالےکردیا
    بریانی اے ٹی ایم مشین، جہاں گرما گرم بریانی آرڈر کرسکتے ہیں

  • نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے  کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

    نجکاری کمیشن کل سے پی آئی اے کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھالے گا

    اسلام آباد: نجکاری کمیشن کل سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا۔

    باغی ٹی وی: ذرائع کے مطابق نجکاری کمیشن 9 اکتوبر (کل) سے پاکستان انٹرنیشنل ائیر لائنز کے مالی معاملات کا کنٹرول سنبھال لے گا جبکہ پی آئی اے انتظامی طور پر بدستور ایوی ایشن ڈویژن کےپاس رہے گی،نجکاری کمیشن کی جانب سے انتظامی معاملات سنبھالنے کے بعد پی آئی اے کی نجکاری کا مرحلہ وار بنیادوں پر آغاز ہو گا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ پی آئی اے کی نجکاری کے لیے پہلے ہی ہدایات دے چکے ہیں اور انہوں نے فواد حسن فواد کو اپنی کابینہ میں نگران وفاقی وزیر مقرر کیا ہے اور انہیں نجکاری کمیشن کا سربراہ بھی لگایا گیا ہے جو پی آئی اے کی نجکاری کے معاملات کو حتمی شکل دے رہے ہیں۔

    پی آئی اے پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ،مسافر انتظار کی مشکلات سے دوچار

    خیال رہے کہ پی آئی اے اس وقت شدید مالی مسائل سے دوچار ہے اور گزشتہ ماہ ائیر لائن نے حکومت سے 20 ارب روپے کی فوری گرانٹ بھی مانگی تھی جسے وزارت خزانہ سے مسترد کر دیا تھا۔

    دوسری جانب قومی ائیر لائن پی آئی اے کی قومی اور بین الاقوامی پروازوں کا شیڈول بری طرح متاثر ، کئی پروازیں غیرمعمولی تاخیر کا شکار ہو گئیں،خاص طور پر سعودی عرب سے آنے والے عمرہ زائرین 12 گھنٹے سے زائد وقت ائیرپورٹس پر گزارنے کی وجہ سے شدید تکلیف سے دوچار ہیں-

    افغانستان میں زلزلے سے اموات کی تعداد 2 ہزار سے زائد ہو …