Baaghi TV

Tag: ندا یاسر

  • بچوں سے متعلق بیان:  ند ا یاسر   ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

    بچوں سے متعلق بیان: ند ا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں

    پاکستانی میزبان ند ا یاسر ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئیں-

    ٹی وی میزبان ندا یاسر نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا جس دوران انہوں نےسفر سے متعلق بتایا کہ ’میں نے بہت سی جگہوں کا سفر کیا ہے، شاپنگ کی شوقین ہوں لیکن اس کے باوجود کپڑوں پر سوچ سمجھ کر پیسے خرچ کرتی ہوں اور جن کپڑوں کی ضرورت ہو بس وہی خریدتی ہوں، بیرون ملک سے واپسی پر پہلے پہلے سب کیلئے تحائف لیتی تھی لیکن اب مہنگائی کا سوچ کر صرف بہنوں اور ابو کیلئے خریدتی ہوں‘ ۔

    ندا نے بتایا کہ ’میں دوسرے لوگوں کی طرح کمپلیکس یا کلاس کو ترجیح دینے والی خواتین جیسی نہیں ہوں ، زیادہ سفر کرتی ہوں اس لیے میرے پاس miles اور points موجود ہوتے ہیں، دوسری جانب بزنس کلاس کی کوئی اچھی ڈیل آفر کی جائے تو میں سستے بزنس کلاس کی ٹکٹ خرید لیتی ہوں‘۔

    شہری نے نجی ایئر لائن کے خلاف درخواست دائر کر دی

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنے بچوں کو بھی زندگی میں ایک مرتبہ بزنس کلاس میں سفر کروایا ہے وہ بھی اس لیے کہ انہیں اس سفر کی حسرت نہ رہے، اس کے بعد سے بچوں کو کہہ دیا ہے کہ اپنی تنخواہ سے ہی بزنس کلاس میں سفر کریں، اب اگر بجٹ نہ ہو تو میں اور یاسر بزنس کلاس میں سفر کرتے ہیں جبکہ میرے تینوں بچے اکانومی کلاس میں ہی سفر کرتے ہیں میں نے اپنی بہت سی بیوقوفیوں کی وجہ سے کافی مرتبہ فلائٹ مس کی ہے‘۔

    میزبان کی جانب سے بچوں کو اکانومی کلاس میں سفر کرانے کے بیان پر سوشل میڈیا صارفین نے ندا یاسرپر تنقید کی۔

    پی اے سی اجلاس :ارکان پارلیمنٹ اور گریڈ 22 کے افسران کی مراعات اور تنخواہوں کی تفصیلات طلب

  • ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    ندا یاسر نے کیا ایک بڑا انکشاف

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جو اپنے مارننگ شو کی وجہ سے چرچہ میں رہتی ہیں، وہ اپنے شوز میں روٹین سے ہٹ کر مہمانوں‌ کو مدعو کرتی ہیں جس کی وجہ سے ان کو تنقید کا سامنا رہتا ہے. ندا یاسر اس حوالے سے کہہ چکی ہیں کہ وہ صرف انہی کو بلاتی ہیں جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. تاہم اب انہوں نے اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا ہے کہ میرے شو پر بہت ساری ایسی سلیبرٹیز آتی ہیں جنہوں نے خفیہ شادیاں‌کر رکھی ہوتی ہیں وہ میرے شو پر آتے ساتھ ہی آف کیمرہ مجھے بتا دیتے ہیں‌کہ ہم نے نکاح کر رکھا ہے لیکن ابھی تک اس نکاح‌ کی خبر کو پبلک کے ساتھ شئیر نہیں کیا لہذا آپ اس حوالے سے کسی قسم کا سوال مت کیجیے گا. ندا یاسر نے کہا کہ میں بہت سارے ایسے فنکاروں کو جانتی ہوں‌جنہوں نے نکاح کر

    رکھا ہے اور دنیا کے سامنے آبھی تک نہیں‌لیکر آئے ، لیکن اخلاقیات کا تقاضا یہی ہے کہ میں کبھی اس پر بات نہ کروں‌کہ کس نے کس کے ساتھ نکاح کیا . ندا یاسر کے ایسے بیان کے بعد سوشل میڈیا پر تکے لگائے جارہے ہیں کہ کس اداکار نے کس سے نکاح کر رکھا ہو گا . یاد رہے کہ ہماری بہت ساری ایسی جوڑیاں ہیں جنہوں نے نکاح کیا اور کافی عرصے کے بعد اس منظر عام پر لیکر آئے صائمہ اور سید نور کا نکاح اسکی مثال ہے.

  • ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    ندا یاسر نے تنقید کرنے والوں کو منافق کہہ دیا

    اداکارہ اور میزبان ندا یاسر نے کہا ہے کہ عوام جو دیکھنا چاہتی ہے کہ ہم وہی دکھاتے ہیں اور میں نے ہمیشہ ان لوگوں کو اپنے پروگرام میں مدعو کیا جن کو لوگ دیکھنا چاہتے ہیں. میں‌ نے بہت باصلاحیت لوگوں‌کو بھی اپنے شوز میں دکھایا لیکن جب میں نے ان پروگرامز کی ریٹنگ دیکھی تو پتہ چلا کہ وہ ان کی بجائے دوسرے لوگوں کو دیکھنا چاہتے ہیں انہوں نے مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے 2021 میں دنانیر مبین نامی لڑکی کو اپنے شو پربلایا تھا جنہوں نے محض پاوری ہو رہی ہے مکالمہ سے عوام میں بے پناہ مقبولیت حاصل کی تھی ۔اس کے علاوہ ان کے ساتھ

    ACCA کے امتحان میں 179 ممالک میں سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی زارا نعیم کو بھی بلایا گیا تھا ۔مگر ان دونوں کے ایک ساتھ کیے گئے شو میں صرف دانانیر مبین کے کلپس وائرل ہوئے ۔ ندا یاسر نے کہا کہ مجھے عوام کی منافقت سمجھ نہیں آتی . ندا یاسر لتا منگیشکر میرا دل یہ پکارے آجا سے شہرت حاصل کرنے والی لڑکی کواپنے پروگرام میں‌مدعو کرنے کے حوالے سے وضاحت دیتے ہوئے کہا کہ میں صرف یہ جاننا چاہتی تھی کہ اس گانے کے ڈانس میں ایسی کیا بات تھی جو کہ اتنی مقبول ہوئی .

  • شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    شوبز سلیبرٹیز کی بڑی تعداد محسن عباس کے ساتھ کھڑی ہو گئی

    اداکار محسن عباس حیدر کو بڑے پیمانے پر مل رہی ہے ہمدردی اور ہمدردی مل بھی رابعہ انعم کی ایک غلط حرکت کی وجہ سے رہی ہے. جب سے رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کی موجودگی میں‌شو چھوڑا ہے تب ان کو سوشل میڈیا پر زیادہ تر لوگ کھری کھری سنا رہے ہیں.تاہم شوبز انڈسٹری کے بہت سارے لوگ محسن عباس حیدر کو سپورٹ کررہے ہیں. سلیم معراج بینا سرور ، متھیرا و دیگر محسن عباس حیدر کے حق میں بات کررہے ہیں سب کا کہنا ہےکہ ایک انسان جب اچھائی کے راستے پر چلنے کی کوشش کررہا ہو تو اسکے ماضی کو نظر انداز کر دینا چاہیے. جو

    حرکت رابعہ انعم نے کی ہے اس سے تو اگلہ انسان ڈپریشن میں جا کر خود کشی کی طرف بھی جا سکتا ہے. ہمیں سب کو ایکدوسرے کا ساتھ دینا چاہیے نہ کہ زلیل کرنا چاہیے. یاد رہے کہ جب سے رابعہ انعم نے شو چھوڑا ہے محسن عباس حیدر سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کررہے ہیں لیکن انہوں نے ابھی تک کچھ بھی نہیں کہا. دوسری طرف ان کی سابقہ اہلیہ فاطمہ سہیل اور گرل فرینڈ نازش جہانگیر نے بھی سوشل میڈیا پر تاحال کچھ نہیں کہا .محسن عباس حیدر کافی عرصے کے بعد چند ایک پراجیکٹس میں‌کام کررہے ہیں لیکن رابعہ انعم کی شو چھوڑ‌کر جانے کی حرکت کو پذیرائی نہیں‌مل رہی .

  • رابعہ انعم اٹینشن سیکر ہیں  مشی خان

    رابعہ انعم اٹینشن سیکر ہیں مشی خان

    مشی خان جو کہ سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں سیاست کے علاوہ وہ سوشل ایشوز پر بھی بات کرتی رہتی ہیں . حال ہی میں جب نیوز کاسٹر رابعہ انعم نے ندا یاسر کے شو میں صرف اس لئے بیٹھنے سے انکار کر دیا کیونکہ اس میں محسن عباس حیدر موجود تھے. تو انہیں جہاں بہت زیادہ سراہا گیا وہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا گیا.مشی خان نے لے لیا ہے رابعہ انعم کو آڑھے ہاتھوں اور کہا ہے کہ رابعہ ایک اٹینشن سیکر ہے اس کو بس ہر حال میں توجہ چاہیے ہوتی ہے. یہ بہت ہی غلط بات ہے کہ آپ کسی شو میں بیٹھ کر ہزاروں لوگوں کے سامنے ایک انسان کی تضحیک کریں. رابعہ انعم نے آکر میک اپ کروایا ہو گا شو سے پہلے ڈسکشنز ہوئی ہوں گے تو کیا انہیں پتہ نہیں چلا کہ محسن عباس حیدر اس

    شو میں بطور مہمان شریک ہو رہے ہیں. انہوں نے یہ بھی کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ رابعہ انعم نے پروگرام شروع ہونے کا انتظار کیا اور شو میں بیٹھ کر پبلسٹی سٹنٹ کھیل کر اٹھ گئیں جو کہ بہت ہی غلط بات ہے . یاد رہے کہ محسن عباس حیدر اداکار ، وی جے اور گلوکار ہیں، انہوں نے رابعہ انعم کی اس حرکت پر ابھی تک کسی قسم کا ردعمل نہیں دیا .

  • رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کی موجودگی میں شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

    رابعہ انعم نے محسن عباس حیدر کی موجودگی میں شو میں بیٹھنے سے انکار کر دیا

    معروف اینکر رابعہ انعم جو ایک بڑی تعداد میں فین فالونگ رکھتی ہیں ان کو حال ہی میں میزبان ندا یاسر نے اپنے شو میں‌بطور مہمان بلایا اور ان کے ساتھ شو میں فضا علی اور محسن عباس حیدر بھی موجود تھے. رابعہ انعم نے جب دیکھا کہ محسن عباس حیدر اس شو میں ہیں تو انہوں نے کہا کہ مجھے نہیں پتہ تھا کہ محسن عباس حیدر بھی اس شو کا حصہ ہیں اگر پتہ ہوتا تو وہ نہ آتیں . انہوں نے کہا کہ مجھے تو صرف فضا علی کا ہی پتہ تھا کہ وہ شو کا حصہ ہیں . رابعہ انعم نے کہا کہ کچھ غلطیوں کی معافی ہوتی ہے اور کچھ غلطیاں عمر بھر ساتھ رہتی ہیں. میں اس شو کا مزید

    حصہ نہیں‌رہ سکتی. اور میں اس شو میں بیٹھ کر گھریلو تشدد کو مزید فروغ نہیں‌دینا چاہتی .اس لئے میں آپ سب سے معذرت کرتی ہوں میں‌جا رہی ہوں. رابعہ انعم کا یہ کلپ بہت زیادہ وائرل ہو رہا ہے اور زیادہ تر لوگوں کا کہنا ہےکہ جو اپنی بیویوں پر تشدد کرتے ہیں ان کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیا جانا چاہیے. بہت سارے سوشل میڈیا صارفین نے کہا کہ رابعہ انعم کی طرح ہر کسی کو جرائت دکھانی چاہیے. اس شخص کو انڈسٹری کی نمائندگی کا حق نہیں‌ہونا چاہیے جو تشدد کرنے پر یقین رکھتا ہو.

  • رنویر مجھ سے جونئیر ہے مجھے اس کے ساتھ نہ ملائیں محسن عباس حیدر

    رنویر مجھ سے جونئیر ہے مجھے اس کے ساتھ نہ ملائیں محسن عباس حیدر

    اداکار محسن عباس حیدر جو دنیا ٹی وی کے ایک پروگرام میں بطور ڈی جے کام کرتے تھے ان کو اس شو سے اس وقت نکالا گیا جب ان کی اہلیہ فاطمہ سہیل نے ان پر تشدد کرنے کے الزامات لگائے۔ تب سے محسن عباس حیدر صر ف اداکاری کے پراجیکٹس میں ہی نظر آرہے ہیں ۔ اپنے حالیہ انٹرویو میں محسن عباس حیدر نے کہا کہ میں نے ہمیشہ کھٹے میٹھے رنگ پہنے ہیں جب میزبان نے ان کے اس عمل کو رنویر سنگھ کے ساتھ ملایا تو محسن عباس حیدر بولے میں رنویر سنگھ کی بہت عزت کرتا ہوں اور وہ بہت اچھے اداکار ہیں۔ لیکن میرے کپڑے پہننے کا اپنا

    ایک انداز ہے جو تب سےہے جب رنویر سنگھ نے ابھی اداکاری بھی شروع نہیں کی تھی۔ رنویر کو تو چند سال ہوئے ہیں انڈسٹری میں آئے جبکہ میں تو پچھلے اٹھاراں سال سے کام کررہا ہوں لہذا میرا کپڑوں میں کھٹے میٹھے رنگ پہننے کا کریڈٹ میرے پاس ہی رہنے دیں۔ یوں محسن عباس حیدر نے رنویر سنگھ کو خود سے جونئیر کہہ دیا ۔ محسن عباس حیدر کے اس بیان کے بعد سوشل میڈیا پر دلچپسپ تبصرے ہوئے کسی نے کہا کہ محسن عباس ٹھیک کہہ رہے ہیں تو کسی نے کہا کہ محسن عباس حیدر کو سوچ سمجھ کر بولنا چاہیے۔

  • فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    فلم چکر یوٹیوب پر ریلیز کی جائیگی

    یاسر نواز کی فلم چکر جو کہ عید الفطر پر ملک بھر میں ریلیز کی گئی تھی وہ اب عید الاضحی کے موقع پر یوٹیوب پر ریلیز کی جا رہی ہے. یاسر نواز اور ندا یاسر نے انسٹاگرام پر ایک وڈیو پیغام جاری کیا اس میں انہوں نے بتایا کہ وہ اب اپنی فلم چکر یوٹیوب پر جاری کرنے جا رہے ہیں.ندا یاسر نے کہا کہ ہمارے پرستاروں نے ہم سے بہت بار کہا کہ اس فلم کو یوٹیوب پر جاری کریں تو پھر ہم نے سوچا کہ کیوں نہ اس عید پر اپنے پرستاروں کو فلم چکر ریلیز کرکے تحفہ دیا جائے. یاد رہے کہ فلم کی کاسٹ میں احسن خان، نیلم منیر، جاوید شیخ ، محمود اسلم و دیگر کے نام شامل ہیں. فلم عید الفطر پر سینما گھروں کی

    زینت بنی تھی لیکن خاطر خواہ بزنس نہ کر سکی.چکر کوشائقین کی طرف سے بالکل بھی ریسپانس نہیں دیا گیا پہلے ہی ہفتے بلکہ دو دن کے بعد سے سینما ہالز خالی دکھائی دئیے. ندا یاسر اور یاسر نواز نے کہا تھا کہ ہالی وڈ فلم سینما گھروں میں‌لگنے کی وجہ سے ان کی فلم کو دیکھا نہیں گیا اورانہوں نے یہ بھی کہا تھا کہ پاکستانی فلموں کے ساتھ ہالی وڈ کی فلموں کو نہیں لگایا جانا چاہیے کیونکہ ایک دن میں آدھے سے زیادہ شوزتو وہ فلمیں لے جایا کرتی ہیں. اس عید پر بھی دو بڑی فلموں‌کے ساتھ تھور فلم ریلیز کی جا رہی ہے دیکھنا یہ ہے کہ تھور لگنے کے باوجود پاکستانی فلمیں کتنا بزنس کرتی ہیں.

  • ندا یاسر سے ہوئے سب ایکبار پھر سے خوش

    ندا یاسر سے ہوئے سب ایکبار پھر سے خوش

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جن کا مارننگ شو خاصا مقبول ہے انہوں نے ایکبار پھر اپنے پرستاروں کو خوش کر دیا۔ندا یاسر اپنے شوز میں اکثر کچھ ایسا بول دیتی ہیں یا ان کی کہی ہوئی کسی بات کا ایشو بن جاتا ہے۔ ان کی باتوں کے اکثر کلپس سوشل میڈیا پر وائرل رہتے ہیں۔ ندا یاسر اپنے شو میں کسی نہ کسی کو بلاتی اور انٹرویو کرتی ہیں ان کے انٹرویو سے لوگ محظوظ ہوتے ہیں گزشتہ روز انہوں نے ایک ماہر غذائیات کو شو میں مدعو کیا اور ان سے مزے مزے کے سوال کرتی رہیں ماہر غذائیات
    انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ پر بات کررہیں تھیں پھر ایک ایسا وقت بھی ٓآیا کہ ندا اور ماہر غذائیات دونوں انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو انٹرمیڈیٹ فاسٹنگ کہنے لگیں۔ان دونوں کا یہ کلپ سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہوا اور لوگ ندا یاسر کے انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کو انٹرمیٹینٹ فاسٹنگ کہنے پر کافی ہنسے۔ یوں ندا یاسر ایک بار پھر سوشل میڈیا پر چھائی رہیں اور لوگ ان کے وائرل کلپ سے محظوظ ہوتے رہے۔

    واضح رہے کہ ندا یاسر کا شو اکثر تنقید کی ذد میں اس وقت آتا ہے جب ندا کچھ غیر ضروری بول دیتی ہیں۔ندا ڈراموں میں بھی کام کرتی رہی ہیں لیکن ایک عرصے سے انہوں نے صرف مارننگ شو کو ہی فوکس کیا ہوا ہے اس عید پر ان کی بنائی ہوئی فلم چکر بھی ریلیز ہو چکی ہے۔

  • ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    ندا یاسر نے مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنوانے کی وجہ بتا دی

    اداکارہ و میزبان ندا یاسر جنہیں‌عوامی سطح پر بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے ان کو آج کل شدید تنقید کا سامنا ہے. تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پرایک وڈیو وائرل ہوئی جس میں‌ ندا یاسر سے ان کے ایک مداح نے کہا کہ میں آپ کے ساتھ تصویر بنوانا چاہتا ہوں تو انہوں نے یہ کہہ کر منع کر دیا کہ میں مردوں کے ساتھ تصویریں نہیں‌ بنواتی ان کے اس رد عمل پر انہیں خاصی تنقید کا سامنا کرنا پڑا سوشل میڈیا پر ان کے اس بیان پر کافی لے دے ہوئی. یہاں تک کہ ندا یاسر کو کلئیر کرنا پڑا کہ انہوں نے ایسا کیوں کہا . انہوں‌ نے کہا کہ مردوں کے ساتھ تصویرنہ بنوانے کی وجہ یہ ہے کہ مرد حضرات تصویر بنا لیتے ہیں لیکن بعد میں‌ تصویریں سوشل میڈیا پر

    لگا کر لکھتے ہیں کہ ملئیے میری دوست سے تو مجھے ایسے کپیشن اچھے نہیں‌ لگتے. اس لئے میری کوشش ہوتی ہے کہ مردوں کے ساتھ تصویر نہ بنائوں میں اب بھی کہتی ہوں‌ کہ خواتین اورعورتوں کے ساتھ تصویریں بنوا لوں گی لیکن مردوں کے ساتھ تصویر نہیں بنائوں گی.
    یاد رہے کہ ندا یاسر نہ صرف اداکاری کرتی ہیں بلکہ شوز کی میزبانی کے ساتھ فلمیں بھی بناتی ہیں ان کی ہوم پروڈکشن فلم چکر حال ہی میں عید الفطر پر ریلیز ہوئی ندا کہتی ہیں کہ مصروفیت کی وجہ سے وہ اداکاری کم کررہی ہیں اور اب جب بھی اداکاری کا کوئی پراجیکٹ کریں گے وہ یاسر نواز کا ہی ہو گا.