Baaghi TV

Tag: نرسز

  • پمز ہسپتال میں مریضوں کیلئے دو ایم آر ائی ،ایک سی ٹی سکین مشین ہونیکا انکشاف

    پمز ہسپتال میں مریضوں کیلئے دو ایم آر ائی ،ایک سی ٹی سکین مشین ہونیکا انکشاف

    سینیٹ قائمہ کمیٹی صحت خدمات امور کا چیئرمین سینیٹر عامر ولی الدین چشتی کی صدارت میں اجلاس ہوا

    صحت سے متعلق وزیراعظم کے کوآرڈینیٹر ڈاکٹر مختار احمد برتھ اور سیکرٹری صحت نے اجلاس میں شرکت کی، اسلام آباد کے سرکاری ہسپتالوں کے سربراہان بھی اجلاس میں شریک ہوئے، سیکرٹری صحت نے قائمہ کمیٹی اجلاس میں بتایا کہ رواں مالی سال 2024-25 کے لئے قومی صحت خدمات کے لئے 26 ارب روپے کا بجٹ مختص کیا گیا ہے۔ سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ چین اور وسط ایشیائی ریاستوں میں میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے پاکستانی ڈاکٹرز کو چین اور وسط ایشیائی ریاستوں میں پریکٹس کی اجازت نہیں۔افسوس کا مقام ہے کہ جو ملک پیسے لے کر ہمارے بچے بچیوں کو ڈاکٹر کی ڈگری دے رہیں ، وہی ممالک ان کو اپنے ملکوں میں ڈاکٹر ماننے کے لئے تیار نہیں ۔ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ ایران اور جنوبی کوریا نے پاکستان کے این آئی ایچ کی طرز پر ادارے قائم کئے۔یہ دونوں ملک ویکسین تیار کر رہے ہیں۔ہم کوشش کر رہے ہیں کہ این آئی ایچ میں نجی اور سرکاری شعبے کے تعاون سے ویکسین تیاری شروع کر سکیں۔

    اسلام آباد میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کی تعمیرکا منصوبہ، بجٹ میں پانچ ارب روپے مختض
    صحت سہولت پروگرام کے تحت اسلام آباد ، گلگت بلتستان، آزاد جموں کشمیر، تھرپارکر کے 25 لاکھ سے زائد ابادی کو خدمات فراہم کریں گے۔صحت سہولت پروگرام جاری رکھنے کے لئے تجاویز پر مشتمل سمری منظوری کے لئے بھجوائی ہوئی ہے۔ پروگرام کے تحت غریب مریضوں کے علاج پر ستر فیصد اخراجات حکومت اور تیس فیصد مریض خود برداشت کرے گا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ رواں سال پاکستان میں پولیو کے اٹھ کیسز سامنے آچکے ہیں ۔کوآرڈینیٹر ہیلتھ نے کہا کہ ستمبر میں افغانستان کے ساتھ صحت خصوصا پولیو مہم سے متعلق بات چیت ہو گی۔اسلام آباد میں قائد اعظم ہیلتھ ٹاور کی تعمیر کر رہے ہیں۔ہیلتھ ٹاور کے لئے سی ڈی اے نے ایچ سولہ سیکٹر میں جگہ کی نشاہدہی کی ہے۔ہیلتھ ٹاور کی تعمیر کے لئے رواں مالی سال بجٹ میں پانچ ارب روپے مختض کئے گئے ہیں ۔

    ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز ڈاکٹر عمران سکندر نے کہا کہ بارہ سو بستروں کے پمز ہسپتال میں مریضوں کے لئے دو ایم آر ائی اور ایک سی ٹی سکین مشین ہیں۔ سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ بہت ہی افسوس کا مقام ہے کہ جس ہسپتال میں یومیہ سات ہزار سے زائد مریض او پی ڈی میں آتے ہیں وہاں صرف ایک سٹی سکین مشین ہے۔ کوارڈینیٹر ہیلتھ نے کہا کہ پانچ لاکھ روپے مالیت کی ایک کیبل نہ ہونے سے کئی برسوں تک سی ٹی سکین مشین فعال نہیں ہو سکی۔ سینیٹر پلوشہ خان نے کہا کہ اس نااہلی کی ذمہ داری کس پر عائد ہوتی ہے۔

    کویت، سعودی عرب، بحرین نے پاکستانی نرسز کے معیار پر ہمیں شکایات کی ہیں،کوآرڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد
    68 ارب روپے کی لاگت سے ہیپاٹائٹس سی کے علاج کے لئے تین سالہ پروگرام شروع ہو گا،اس حوالے سے وزیراعظم کی صدارت میں نیشنل ٹاسک فورس کام کرے گی،ڈین پی ایم ڈی سی نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر تین لاکھ 49 ہزار چار سو اٹھارہ ڈاکٹرز رجسٹرڈ ہیں۔ سیکرٹری صحت نے کہا کہ پاکستان میں مجموعی طور پر ایک لاکھ دس ہزار نرسز ہیں۔سینیٹر ڈاکٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ پاکستان میں نرسنگ کے جعلی کالجز ہیں۔کوارڈینیٹر ہیلتھ ڈاکٹر مختار احمد نے کہا کہ کویت، سعودی عرب، بحرین نے پاکستانی نرسز کے معیار پر ہمیں شکایات کی ہیں،سعودی حکومت نے حالیہ دورے میں وزیراعظم کے سامنے بھی یہ معاملہ اٹھایا۔سیکرٹری صحت نے کہا کہ پمز ہسپتال میں طبی سہولیات کی بہتری اور نئے شعبوں کے قیام کے لئے ساڑھے سات ارب روپے کے فنڈز منظور ہو چکے ہیں۔

    عمران خان نے آخری کارڈ کھیل دیا،نواز شریف بھی سرگرم

    موجودہ بجٹ معیشت، عوام ،ملک کے لئے تباہ کن ثابت ہوگا،شاہد خاقان عباسی

    شاہد خاقان عباسی کچھ بڑا کریں گے؟ن لیگ کی آخری حکومت

    پی ٹی آئی کی ڈیجیٹل دہشت گردی کا سیاہ جال،بیرون ملک سے مالی معاونت

    جسٹس ملک شہزاد نے چیف جسٹس سے چھٹیاں مانگ لیں

    اگر کارروائی نہیں ہو رہی تو ایک شخص داد رسی کیلئے کیا کرے؟چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

    عمران خان کیخلاف درخواست دینے پر جی ٹی وی نے رپورٹر کو معطل کردیا

    سوال کرنا جرم بن گیا، صحافی محسن بلال کو نوکری سے "فارغ” کروا دیا گیا

    صوبائی کابینہ نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف شواہد کے تحت کارروائی کی اجازت دی

    توشہ خانہ،نئی پالیسی کے تحت تحائف کون لے سکتا؟قائمہ کمیٹی میں تفصیلات پیش

    باسکن رابنز پاکستان کو اربوں روپے جرمانے اور منی لانڈرنگ کی تحقیقات کا سامنا

    اگلے دو مہینے بہت اہم،کچھ بڑا ہونیوالا؟عمران خان کی پہنچ بہت دور تک

    اڈیالہ جیل میں قید عمران خان نے بالآخر گھٹنے ٹیک دیئے

    جعلی ڈگری،جسٹس طارق جہانگیری کے خلاف ریفرنس دائر

    "بھولے بابا” کا عام آدمی سے خود ساختہ بابا بننے کا سفر ،اربوں کے اثاثے

    اصلی ولن آئی ایم ایف یا حکومت،بے حس اشرافیہ نے عوام پر بجلی گرا دی

  • قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور اسپتال سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں

    قصور: ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر (ڈی ایچ کیو) اسپتال قصور سے نومولود بچی کے اغوا میں 3 نرسیں ملوث نکلیں، رپورٹ میں تینوں نرسسز کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی : قصور کے ڈی ایچ کیو اسپتال سے بچی کی اغوا ہونے کی تحقیقات کرنے والی پانچ رکنی کمیٹی نے رپورٹ تیار کرلی ہے، جس میں انکشاف ہوا ہے کہ بچی کو اغوا کرنے میں اسپتال کی ہی 3 نرسیں ملوث تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں 21 جولائی کو ایک نومولود بچی کو نامعلوم عورت ایمرجنسی میں چھوڑ کر چلی گئی، اور اسپتال کی نرس گلشن بچی کو لے کر اپنی بھانجی نرس عنبرین کے ساتھ سرکاری گاڑی میں بیٹھ کرچلی گئی بچی کے اغوا کے بعد سکیورٹی گارڈ نے شور مچا دیا، تو نرس گلشن اور عنبرین کچھ دیربعد بچی کو واپس لے آئیں سکیورٹی گارڈ نومولود بچی کو گود لینا چاہتا تھا-

    شیخوپورہ: پراپرٹی آفس پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق

    نرس گلشن نے پانچ رکنی کمیٹی کو بتایا کہ اس کا بھائی ایک اعلیٰ سرکاری افسر ہے اور وہ اپنے بھائی کو بچی دینا چاہتی تھی۔ رپورٹ میں تینوں نرسوں کے خلاف کارروائی کی سفارش کی گئی ہے۔

    قصور اسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر فاروق کا کہنا تھا کہ رفعت، گلشن اور عنبرین تینوں ڈی ایچ کیو کی 17 ویں اسکیل کی نرسیں ہیں، واقعے کی انکوائری کے لیے 5 رکنی کمیٹی بنائی گئی ابتدائی انکوائری رپورٹ سیکرٹری ہیلتھ کو بھجوا دی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق تینوں نرسیں بچی کے اغوا میں ملوث پائی گئی ہیں، تینوں نرسوں کےخلاف پیڈ ایکٹ کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی ہے بچی کو بغیر اجا زت ڈی ایچ کیو اسپتال قصور سے دوسرے اسپتال شفٹ کرنے پر آیاکوبرطرف کردیاگیا۔

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

  • نرسنگ کے شعبے کی محرومیت دورکر دی گئی،پروفیسر الفرید ظفر

    نرسنگ کے شعبے کی محرومیت دورکر دی گئی،پروفیسر الفرید ظفر

    پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ و امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفرنے کہا ہے کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کیلئے ضروری ہے کہ عوامی شعور کو بھرپور طریقے سے اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ ہسپتالوں کے وارڈز،آپریشن تھیٹرز اور لیبارٹریز سمیت مختلف جگہوں کو انفکیشن سے پاک رکھا جائے تاکہ مریض جلد از جلد صحت یاب ہوں اور بیماریاں مریضوں اور ہسپتال سٹاف میں منتقل نہ ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس امر سے نہ صرف علاج معالجے پر آنے والے اخراجات کو کافی حد تک کنٹرول کیا جا سکتا ہے بلکہ بیڈز پر موجود مریضوں کی شرح بھی کم کی جا سکتی ہے۔

    ان خیالات کا اظہار پروفیسر الفرید ظفر نے جنوبی پنجاب کے سیلاب سے متاثرہ اضلاع کے ڈی ایچ کیو (DHQ) اور ٹی ایچ کیو (THQ) ہسپتالوں کی نرسنگ سٹاف کیلئے انفکیشن کی روک تھام کیلئے محکمہ صحت اور عالمی ادارہ صحت کے تعاون سے لاہور جنرل ہسپتال میں ایک ماہ سے جاری تربیتی کورس کے اختتام پر سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر عالمی ادارہ صحت پاکستان کے سربر راہ ڈاکٹر پلیتھا ماہی پالا،ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر الیاس گوندل، پروفیسر آصف بشیر، پروفیسر جودت سلیم،ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر آمنہ آصف،ڈاکٹر عرفان ملک، ڈاکٹر عبدالعزیز اورڈاکٹرز و نرسز بڑی تعداد میں موجود تھے جبکہ ڈیرہ غازی خان،روجھان،تونسہ شریف، کوٹ چٹھہ اور جام پور سمیت دیگر اضلاع سے نرسز کی کثیر تعداد نے اس کورس میں حصہ لیا۔

    پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ نرسز ہماری قوم کا انتہائی قیمتی سرمایہ ہیں ان کی عزت اور قدر بھی کرنی چاہیے۔ انہوں نے کہا کہ اس امر میں کوئی شک نہیں کہ زندگی اور موت اللہ رب العزت کے ہاتھ میں ہے لیکن انسانی جانیں بچانے کے لئے نرسیں اللہ پاک کا فراہم کردہ ایک مقدس وسیلہ ہیں اور پنجاب حکومت نے وقت کے ساتھ ساتھ نرسنگ کے شعبے کی محرومیت دور کر کے اسے با وقار اور با عزت پروفیشن میں بدل دیا ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ سیلابی علاقوں میں جلدی امراض اور آلودہ پانی پینے سے مہلک بیماریاں جنم لیتی ہیں جن کے تدارک کے لئے مقامی لوگوں کو آگاہی فراہم کرنا بھی ضروری ہے تاکہ وہ پانی ابال کر استعمال کریں اور صابن سے ہاتھ دھوئیں جبکہ سیلاب متاثرین کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی اور اُن کی غذائی ضروریات کا خیال رکھنا بھی ضروری ہے تاکہ ان کی زندگیوں کو محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ پوسٹ گریجویٹ میڈیکل و لاہور جنرل ہسپتال عالمی ادارہ صحت کے مشکور ہیں جن کے تعاون سے ایسے تربیتی کورس منعقد ہوتے ہیں جو نرسز کی پیشہ وارانہ مہارت میں اضافہ کرتے ہیں۔ڈبلیو ایچ او کے نمائندہ، ڈی جی ڈاکٹر الیاس گوندل، ایم ایس ڈاکٹر خالد بن اسلم نے تربیت حاصل کرنے والی نرسز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے اپنے ہسپتالوں میں جا کر دیگر نرسز کی بھی تربیت کریں تاکہ مریضوں کی بہترسے بہتر خدمت کو یقینی بنایا جا سکے جبکہ تقریب کے اختتام پر نرسز میں سرٹیفکیٹس بھی تقسیم کیے گئے۔

    عمران خان پرلاٹھیوں کی برسات، حالت پتلی، لیک ویڈیو، خواجہ سرا کے ساتھ

    عمران خان کی محبت بھری شاموں کا احوال، سب پھڑے جان گے، گالی بریگیڈ پریشان

    مونس الہیٰ نے اسپین میں 40 کروڑ کی جائیدادیں، اثاثہ جات اور بارسلونا میں ٹیکسی سروس شروع کی۔

    25 برس قبل بھرتی: جنرل ہسپتال کی29 نرسز کو گریڈ17 مل گیا

  • ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترکیہ زلزلہ،اسپتال میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل

    ترکیہ میں 7.1 شدت کے زلزلے کے دوران اسپتال میں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔

    باغی ٹی وی: ترک میڈیا کے مطابق گازیانٹیپ کے ایک اسپتال کے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ کی گئی انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں نرسوں کی نوزائیدہ بچوں کو بچانے کی ویڈیو وائرل ہوگئی جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دو نرسیں اپنی جانوں کی پروا کیے بغیر بچوں کی حفاظت کرنے لگیں-

    جہاز میں کھڑکی والی سیٹ نہ ملنے پرخواتین نے ایک دوسرے کی پٹائی کر دی،ویڈیو


    ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب زلزلے سے اسپتال کی عمارت ایک منٹ تک لرزتی رہی تو ڈیوٹی پر موجود ڈیولٹ نظام اور گزول کالسکان نامی نرسوں نے بچوں کے انکیبیوٹرز کو گرنے سے بچایا۔

    سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے ان نرسوں کی فرض شناسی کو سراہا جا رہا ہے۔

    واضح رہے کہ پیر کی صبح کے وقت، جنوبی ترکیہ اور شمالی شام میں 7.7 شدت کا زلزلہ آیا جس کے بعد چند گھنٹوں بعد 7.6 کی شدت کے ساتھ ایک اور زلزلہ آیا اور سینکڑوں پرشدید آفٹر شاکس آئے، جس سے دونوں ممالک میں بے پناہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے،ترکیہ میں آنے والے زلزلے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 24 ہزار 600 سے تجاوز کر گئی ہے 1939 کے بعد سے ترکیہ میں آنے والے یہ سب سے زیادہ ہلاکت خیز زلزلہ ثابت ہوا ہے۔

    برطانیہ میں دوسری جنگ عظیم کا 250 کلو وزنی بم پھٹ گیا

    ترکیہ اور شام میں قیامت خیز زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد تیس ہزار سے زائد ہوچکی ہے۔ رپورٹ کے مطابق زلزلے سے ایک لاکھ سے زائد افراد زخمی ہیں۔ جنگ زدہ شام کے اکثر متاثرہ علاقوں میں اب تک امداد نہ پہنچ سکی، جہاں لوگ مدد کو پکار رہے ہیں۔ زندہ بچ جانے والوں کو شدید سرد موسم کا بھی سامنا ہے۔