Baaghi TV

Tag: نشتر

  • جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    جو نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ ہسپتال مکمل کرواتے،وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے نشر 2 اسپتال میں ترقیاتی کاموں کے جائزے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مجھے یہاں آکر دکھ بھی ہوا اور خوشی بھی ہوئی. دکھ اس بات کا کہ ہم نے 2018 میں جب اس منصوبے کا باقاعدہ اعلان کیا اور سارے لوازمات کو مکمل کیا .جھرلو الیکشن کے بعد چاہیے تھا جو بھی عمران نیازی کو کندھوں پہ بٹھا کے لائے تھے وہ عمران نیازی حکومت سے یہ ہسپتال مکمل کرواتے.یہ ہسپتال ابھی زیر تکمیل ہے وزٹ کے دوران مجھے بتایا گیا ہے کہ انشاءاللہ یہ 30 ستمبر کو یہ اپنی تکمیل کے مراحل طے کرلے گا یہ عوامی خدمت کا ایک بہت بڑا منصوبہ ہے اور دکھی انسانیت کیلیے ایک خوشی کا پیغام ہے نوجوان وزیر اعلی محسن نقوی کی قیادت میں دن رات یہاں کام ہورہا ہے،حمزہ شہباز کی سربراہی میں اس کام کو اگے بڑھانے کا عمل شروع ہوا تھا لیکن جو انکی حکومت کے ساتھ ہوا وہ سب کو پتہ ہے،

    وزیرِ اعظم نے ملتان میں علاج معالجے کی بین الاقوامی سہولیات سے آراستہ زیر تعمیر نشتر 2 اسپتال کا دورہ کیا اور جاری تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا. 500 بستروں پر مشتمل اس اسپتال سے جنوبی پنجاب کے دور دراز علاقوں کے لوگ مستفید ہونگے.

    اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے،وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے ملتان میں کامیاب نوجوان پروگرام کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میرٹ وہ اثاثہ ہے جس سے قومیں بنتی ہیں اور جو قومیں میرٹ سے ہٹ جاتی ہیں سفارش کرپشن اقربا پروری اور دوسری خرافات جب مل جائیں تو وہ قومیں تباہ ہوجاتی ہیں لیکن جو قومیں ماضی کی غلطیوں سے سبق حاصل کرکے آگے بڑھتی ہیں ان کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا. اس ملک میں لاکھوں ایسی بیٹیاں موجود ہیں جن کے والدین کے پاس وسائل نہیں یا جن کے والدین دنیا سے کوچ کرگئے ہیں انکی تعلیم انکا رہنا سہنا ,علاج نہ صرف حکومت کی ذمہ داری ہے بلکہ معاشرے کے ان طبقوں کی بھی ذمہ داری جنہیں اللہ تعالیٰ نے بے شمار وسائل سے نوازا ہے.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کوئی حلوہ یا کھیر نہیں ہے یہ بہت سخت شرائط ہیں جنہیّ ہم نے ملک میں استحکام کی خاطر برداشت کیا.الیکشن کے بعد اگر اللہ تعالیٰ نے ہمیں موقع دیا تو یہ ایک 1 لاکھ لیپ ٹاپ نہیں ہم 5 سالوں میں 50 لاکھ لیپ ٹاپ دینگے

    وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف ملتان میں مصروف دن گزاریں گے ضلعی انتظامیہ نے آج وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف کی ملتان آمد کے موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کر دئیے، دوسری جانب ضلعی پولیس وزیراعظم کی ملتان امد کے سلسلے میں سکیورٹی پلان تیار کر لیا ہے

    وزیرِ اعظم ملتان میں جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے باصلاحیت نوجوانوں میں وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت چیکس تقسیم کریں گے. وزیرِ اعظم یوتھ لون اسیکم کے تحت اب تک ایک لاکھ دس ہزار سے زائد باصلاحیت نوجوانوں کو 101.6 ارب روپے کے آسان اور کم سود والے قرضہ جات دیئے جا چکے ہیں جو انہیں اپنے زرعی و دیگر کاروبار سے با اختیار، خودمختار اور دوسرے نوجوانوں کیلئے روزگار پیدا کرنے کے قابل بنا رہے ہیں.وزیرِ اعظم ملتان میں باصلاحیت اور قابل طلباء و طالبات میں وزیرِ اعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت لیپ ٹاپس بھی تقسیم کریں گے.

    چینی باشندوں کی جان لینے والوں کو پھانسی کے پھندے پر لٹکائیں گے،

    کراچی یونیورسٹی میں ایک خاتون کا خودکش حملہ:کئی سوالات چھوڑگیا،

    پاکستان میں تعینات چینی ناظم الامور مس پینگ چَن شِیؤکی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ سے ملاقات ہ

    کراچی کی مچھر کالونی کی سن لی گئی،سی پیک سے متعلق سست روی کا تاثر غلط ہے،خالد منصور

  • ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کے واقعہ پروزیراعلیٰ کا بڑا ایکشن

    ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کے واقعہ پروزیراعلیٰ کا بڑا ایکشن

    وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی زیر صدارت اعلی سطح کا اجلاس ہوا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کونشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاشیں پھینکنے کے واقعہ کے بارے میں ابتدائی انکوائری رپورٹ پیش کی گئی وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا،وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کی ہدایت پر غفلت کے ذمہ دار نشتر ہسپتال کے 3 ڈاکٹرز، 3 ملازمین اور متعلقہ تھانوں کے 2 ایس ایچ اوز معطل کر دیئے گئے، وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے شعبہ اناٹومی کی سربراہ پروفیسر ڈاکٹر مریم اشرف، ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر عبدالوہاب اور ڈیموسٹیٹر ڈاکٹر سیرت عباس کو عہدوں سے ہٹانے کا حکم دے دیا،ایس ایچ اوتھانہ شاہ رکن عالم کالونی عمر فاروق اور ایس ایچ او تھانہ سیتل ماڑی سعید سیال بھی معطل کر دیئے گئے، نشتر میڈیکل یونیورسٹی ملتان کے ملازمین غلام عباس، محمد سجاد ناصر اور عبدالروف کو بھی معطل کردیا گیا

    وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی نے غفلت کے ذمہ داروں کے خلاف پیڈا ایکٹ کے تحت بھی کارروائی کا حکم دیا اور کہا کہ کسی بھی صورت میں لاشوں کے ساتھ ایسا برتاؤ قبول نہیں،اس گھناؤنے واقعہ کی جتنی بھی مذمت کی جائے، کم ہے، دین اسلام میں لاشوں کی تجہیز و تدفین کی تعلیمات بالکل واضح ہیں،لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے، لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے،

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے انسانی لاشوں کا چھت پر موجود ہونا اور کافی عرصے سے پڑے رہنے پر ہسپتال انتظامیہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکی، ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ چھت پر انسانی لاشیں پڑی ہیں، اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام جاگے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا،نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر طارق زمان گجرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے سرد خانے میں 200 لاشیں موجود تھیں، زبردستی سرد خانہ کھلوایا تو یہ انکشاف سامنے آیا، طارق زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں ، اندازےکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا سپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جبکہ چھت پر 3 تازہ لاشیں تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں جنہیں گنتی کیا اور ویڈیو بنوائی کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں میں نے وی سی سے پوچھا کہ یہ لاشیں یہاں کیوں اس طرح رکھی ہیں؟ وی سی نے جواب دیا کہ یہ لاشیں میڈیکل کے طلبہ کے تجربات کیلئے رکھی گئی ہیں

  • نشتر اسپتال ملتان: لاشیں چھت پر رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    نشتر اسپتال ملتان: لاشیں چھت پر رکھنے والے ملازمین کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

    ملتان:نشترمیڈیکل یونیورسٹی ملتان کی چھتوں پر لاشوں کی بیحرمتی کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ہے اور اس حوالے سے تحقیقات کے لیے تشکیل دی گئی کمیٹی کی رپورٹ بھی سامنے آگئی ہے، میں نشتر اسپتال کی چھت پر لاشوں کی موجودگی کے معاملے کی انکوائری رپورٹ مکمل کر کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ارسال کر دی گئی۔نشتر اسپتال میں ایڈیشنل چیف سیکریٹری کی قائم کردہ تحقیقاتی کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

    انکوائری رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ لاشیں وصول کرنے اور چھت پر رکھنے والے اسپتال ملازمین کے خلاف محکمانہ کارروائی کی جائےگی کیونکہ انہیں لاشیں کمرے میں رکھنی چاہیے تھیں۔

    رپورٹ میں کہا گیا کہ پولیس جس دن لاوارث لاش لائےگی اس کے 28 دن کے بعد لاش لے جانےکی ذمہ دار ہوگی، پولیس یونین کونسل کے سیکرٹری کے ساتھ مل کر لاش کی تدفین کرے گی، اسپتال انتظامیہ اور پولیس لاشوں کی تدفین کے لیے آپس میں رابطے میں رہیں گے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل نشتر اسپتال کی چھت سے لاشیں اور باقیات ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی اور ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے اس معاملے پر تحقیقاتی کمیٹی قائم کی تھی۔

    ایڈیشنل چیف سیکریٹری ریٹائرڈ کیپٹن ثاقب ظفر نے اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر سیکریٹری مزمل بشیر کو واقعے کا جائزہ لینے کی ہدایت بھی کی اور معاملے کی تحقیقات کے لیے چھ رکنی ٹیم تشکیل دی تھی جس کی رپورٹ کے بعد اب ملازمین کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے

  • نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پرلاوارث انسانی لاشیں،وائس چانسلربھی میدان میں‌ آگئے

    ملتان:نشتر ہسپتال ملتان کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کا معاملہ ، قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ، شعبہ اناٹومی کی سربراہ کا موقف بھی سامنے آ گیا ، لاوارث لاشوں کو پیوٹریفیکیشن کے عمل سے گزارنے کیلئے چھت پر رکھنا ضروری ہوتا ہے،

    نشتر ہسپتال کے شعبہ اناٹومی کی چھت پر لاوارث انسانی لاشوں کو پھینکے جانے کی نشاندہی گزشتہ روز مشیر وزیراعلی پنجاب طارق زمان گجر نے دورے کے دوران کی تھی جس پر وزیراعلی پنجاب نے نوٹس لیا تھا اس حوالے سے قائم مقام وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر مہناز خاکوانی نے تین رکنی انکوائری کمیٹی قائم کر دی ہے جس میں پروفیسر ڈاکٹر عباس نقوی ، ڈاکٹر غلام مصطفی اور ڈاکٹر طارق پیرزادہ شامل ہیں ،

     

    آئی ایم ایف سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے:وزیرخزانہ اسحاق ڈار

    ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کے مطابق کمیٹی کھلے آسمان کے نیچے چھت پر رکھی گئی لاوارث لاشوں کے حوالے سے تحقیقات کریگی ، تاہم ہوم ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز کے مطابق لاوارث لاشوں کی تدفین کیلئے سی پی او ملتان کو مراسلہ بھجوا چکے ہیں ، سی پی او کو چند ماہ قبل بھجوائے گئے مراسلہ میں ایس ایچ او ملتان کینٹ کو لاوارث لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین یقینی بنانے کا کہا گیا ہے ،

    میری قوم کے بچوں کو اسکولوں میں سیرت النبیﷺ پڑھانے کی ضرورت ہے،عمران خان

    اس حوالے سے شعبہ اناٹومی کی سربراہ ڈاکٹر مریم اشرف نے بھی وائس چانسلر نشتر میڈیکل یونیورسٹی کو تحریری طور پر معاملے پر جواب دیتے ہوئے بتایا ہے کہ پولیس کی جانب سے پوسٹ مارٹم کیلئے لائی گئی لاوارث لاشوں کو فریزر میں رکھنا ناممکن ہوتا ہے ، لاشوں کی حالت اس قدر خراب ہوتی ہے کہ انہیں ٹیچنگ کے مقاصد کے لئے بھی استعمال نہیں کیا جا سکتا ، طبی اصطلاح میں پیوٹریفیکیشن کا عمل مکمل کرنے کیلئے لاشوں کو چھت پر رکھا جاتا ہے ، عمل مکمل ہونے کے بعد لاش کی ہڈیوں کو طلبا اور طالبات کو سمجھانے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ، ہڈیوں نکالنے کے بعد لاشوں کی ایس او پیز کے مطابق تدفین کی جاتی ہے ،

    پاکستان میں مہنگائی، بیروزگاری میں خطرناک حد تک اضافہ:معاملات مزید خراب ہوسکتے…

    جبکہ ترجمان نشتر میڈیکل یونیورسٹی کا کہنا تھا کہ لاشوں کو چھت پر جالی سے بند کمروں میں رکھا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں سے ٹیچنگ مقاصد کیلئے ہڈیوں کا حصول بھی قانون کے مطابق کیا جاتا ہے ، لاوارث لاشوں کی متعلقہ پولیس اسٹیشن کے ذریعے تدفین کروائی جاتی ہے۔

  • احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا

    اسلام آباد: احساس راشن رعایت:کس کس کوہوگا فائدہ یہ بھی اعلان کردیاگیا،اطلاعات کے مطابق حکومت نے احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر اقتصادی امور عمر ایوب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایک نکاتی ایجنڈے پر ہی غور کیا گیا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں احساس راشن رعایت میں کریانہ مالکان کے لیے 8 فی صد کمیشن کی منظوری دی گئی ہے، کریانہ مالکان کو ہر سیل پر سبسڈی رقم کے ساتھ 8 فی صد کمیشن بھی دیا جائے گا۔

    وزیر اعظم کی معاون خصوصی ثانیہ نشتر نے بتایا کہ خصوصی راشن کمیشن کا مقصد کریانہ مالکان کی حوصلہ افزائی ہے، اس پروگرام پر عمل درآمد نیشنل بینک کے اشتراک سے ہو رہا ہے، کریانہ مالکان کوفی سہ ماہی بذریعہ قرعہ اندازی انعامات دیے جائیں گے۔ثانیہ نشتر کا کہنا تھا کہ انعامات میں گاڑیاں، موٹر سائیکلز، موبائل فونز اور دیگر اشیا شامل ہیں۔

    انھوں نے بتایا کریانہ مالکان کی رجسٹریشن بذریعہ ویب پورٹل جاری ہے، چھوٹے بڑے سب کریانہ مالکان اس پروگرام میں رجسٹر ہو سکتے ہیں، پروگرام میں شمولیت کے لیے کریانہ مالکان کا بینک اکاؤنٹ اور اینڈرائڈ فون ضروری ہے۔

    معاون خصوصی نے کہا کہ نیشنل بینک کی شاخوں میں کریانہ مالکان کے اکاؤنٹ کھولے جا رہے ہیں۔

    دوسری طرف یہ بھی اطلاعات ہیں کہ کریانہ مالکان نے دھڑا دھڑ اپنے اکاونٹ نیشنل بینک میں‌ کھولنے کے لیے اپلائی کرلیا ہے اوربہت بڑی تعداد اس کھیل میں‌شامل ہوجائے گی