Baaghi TV

Tag: نشتر پارک

  • کراچی:8 محرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہو گا

    کراچی:8 محرم کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہو گا

    شہر قائد میں 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس آج نشتر پارک سے برآمد ہوگا جس میں حضرت امام حسینؑ کے علمدار حضرت عباسؑ کی عظیم قربانی کی یاد میں عزاداران کربلا شرکت کریں گے۔

    آج کا جلوس حضرت امام حسین کے لشکر کے علمدار حضرت عباس کی شہادت کی مناسبت ہے,جلوس سے قبل نشتر پارک میں مجلس میں کربلا کے شہدا کی لازوال قربانی اورفلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی جلوس سے قبل نشتر پارک میں صبح 11 بجے مجلس عزا منعقد ہوگی جس سے معروف عالم دین علامہ شہنشاہ حسین نقوی خطاب کریں گے مجلس میں کربلا کے شہدا کی لازوال قربانیوں اور فلسفہ شہادت پر روشنی ڈالی جائے گی۔

    ججلوس دوپہر 1 بجے تک ابوالحسن اسکاؤٹ اور امروہہ اسکاؤٹس کی رہنمائی میں برآمد ہوگا,جلوس شاہنواز بھٹو سے ہوتا ہوا۔ ایم اے جناح روڈ مرکزی نمائش چورنگی پہنچے گا,امام بارگاہ علی رضا کے سامنے تقریباً ڈیڑھ بجے نماز ظہرین ادا کی جائے گی جلوس میں شامل عزادار شہدائے کربلا کی یاد میں ماتم کرتے ہوئے روایتی راستوں سے ہوتا ہوا کھارادر میں واقع حسینہ ایرانیان پراختتام پذیر ہوگا.

    انتظامیہ کے مطابق جلوس کے دوران سکیورٹی اور ٹریفک کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ عزاداران کو مکمل سہولت فراہم کی جا سکے آٹھ محرم الحرام کے مرکزی جلوسوں، مجالس اور حساس مقامات کی سیکیورٹی کے لیے جامع انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں شہر بھر میں 5 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار سیکیورٹی ڈیوٹی انجام دیں گے، مرکزی جلوسوں کے راستوں اور حساس مقامات پر اضافی نفری، ریزرو فورس اور اسنائپرز تعینات کیے گئے ہیں، سرچ و سویپ آپریشنز کے ذریعے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنایا جائے گا –