Baaghi TV

Tag: نشتر ہسپتال

  • پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

    پنجاب حکومت نے ایک استعفیٰ مانگا، 31 استعفے آ گئے

    ملتان کے نشتر ہسپتال میں ایڈز پھیلنے کے واقعے کی انکوائری کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب نے غفلت برتنے پر وی سی نشتر میڈیکل یونیورسٹی، مناز خاکوانی کو استعفیٰ دینے کی ہدایت کی تھی۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی نے وی سی کے خلاف کارروائی کو انتقامی قرار دیتے ہوئے اپنے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو جمع کروا دیے۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی کی فیکلٹی ممبران نے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ وہ حالیہ واقعات پر گہرے تحفظات رکھتے ہیں، جن میں اعلیٰ حکام کی جانب سے فیکلٹی اور وائس چانسلر کے ساتھ نامناسب رویہ اپنایا گیا۔فیکلٹی ممبران نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے متعلقہ عہدوں سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے رہے ہیں۔نشتر میڈیکل یونیورسٹی و ہسپتال کے قریب 31 فیکلٹی ممبران نے اپنے استعفے سیکرٹری ہیلتھ پنجاب کو ارسال کر دیے ہیں، جس سے ہسپتال کی انتظامیہ اور حکومت کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوگیا ہے۔فیکلٹی کا موقف ہے کہ ان کے ساتھ ہونے والی زیادتی اور فیصلوں میں ان کی مشاورت نہ ہونے کی وجہ سے وہ یہ قدم اٹھانے پر مجبور ہوئے ہیں۔

    خیبرپختونخوا، اسکولوں میں موسم سرما کی چھٹیوں میں توسیع

    مراد علی شاہ کا غیر ملکی سیاحوں سے لوٹ مار کا نوٹس

    ایکنک کمیٹی کی 217 ارب کےترقیاتی منصوبوں کی منظورری

    دھرنے ختم، ورنہ قاانونی کاروائی کریں گے، کراچی پولیس چیف

  • آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ،  شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    لاہور / ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پولس ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بارڈر ایریا میں موجود پولیس چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے ، جدید وسائل کے ساتھ ماہر سنائپرز کو بھی تعینات کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب محمد سلیم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تونسہ شریف واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سی پی او بھجوانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کچہ سمیت دیگر حساس علاقوں میں پولیس آپریشنز کی خود نگرانی کریں جبکہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچے کے علاقے میں قانون کی رِٹ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے منظم کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن کئے جائیں ۔ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ سپروائزری افسران آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کہ کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کیلئے پولیس ٹیموں کو پہلے سے زیادہ وسائل ، جدید اسلحہ اور نفری فراہم کی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجرمان کی نقل و حرکت ختم کرنے کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس سے کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شئیرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج آر پی او آفس ڈی جی خان میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب کو تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز جنوبی پنجاب ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، آر پی او ڈی جی خان ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

    قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز ڈی جی خان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔آئی جی پنجاب نے شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ پنجاب پولیس کے شہید بیٹے کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاران ، میڈیا نمائندگان، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا گزشتہ روز پنجاب خیبر پختونخواہ کے بارڈر پر واقع پولیس پکٹ پر نامعلوم مجرمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے سوگواران میں والدین، بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں ۔

    مزید برآں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور تونسہ شریف پولیس چوکی پر حملہ میں زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کی عیادت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار محمد رمضان کی صحت بارے دریافت کیا ۔ آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکار محمد رمضان کو بہترین نگہداشت اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

  • ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

    ہسپتال کی چھت سے انسانی لاشیں ملنے کا معاملہ عدالت پہنچ گیا

    نشتر ہسپتال ملتان میں لاشوں کی بے حرمتی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی ہے

    درخواست میں چیف سیکرٹری پنجاب ،سیکرٹری ہیلتھ سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست مقامی وکیل سردار فرحت منظور خان چانڈیو ایڈووکیٹ نے دائر کی ، درخواست گزار نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں کہا کہ نشتر ہسپتال میں مرد خواتین کی لاشوں کی بے حرمتی کی گئی انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی اقدام کیا گیا ڈاکٹرز ہماری زندگیاں بچاتے ہیں ان پر اعتماد ہے ایسے اقدام سے شہریوں کے جذبات مجروح ہوئے عدالت متعلقہ فریقین کو واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات کرنے کا حکم دے

    200 سے زائد نازیبا ویڈیو کیس میں اہم پیشرفت

    نازیبا ویڈیو سیکنڈل،پولیس لڑکیوں کو بازیاب کروانے میں تاحال ناکام

    شہر قائد، ایک ہفتے میں نالوں سے 11 لاشیں برآمد

    مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار

    مارگلہ ہلز میں آگ لگا کر ویڈیو بنانے والی خاتون ٹک ٹاکر کے 3 ساتھی گرفتار کر لئے گئے ہیں

    ملازمت کے نام پر لڑکیوں کی بنائی گئیں نازیبا ویڈیوز،ایک اور شرمناک سیکنڈل سامنے آ گیا

     پرویز الٰہی نے انکوائری رپورٹ کی روشنی میں نشتر ہسپتال ملتان کے واقعہ پر سخت ایکشن لیا

    واضح رہے کہ پنجاب کے شہر ملتان کے نشتر ہسپتال کی چھت سے لاشیں ملنے کی خبروں نے تہلکہ مچایا ہوا ہے انسانی لاشوں کا چھت پر موجود ہونا اور کافی عرصے سے پڑے رہنے پر ہسپتال انتظامیہ کوئی معقول جواب نہیں دے سکی، ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں دکھایا گیا تھا کہ چھت پر انسانی لاشیں پڑی ہیں، اس ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکام جاگے اور وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لیا،نشتر ہسپتال کی چھت پر لاشوں کی خبر کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی کے مشیر طارق زمان گجرنے دعویٰ کیا ہے کہ ہسپتال کے سرد خانے میں 200 لاشیں موجود تھیں، زبردستی سرد خانہ کھلوایا تو یہ انکشاف سامنے آیا، طارق زمان گجر نے ہسپتال کا دورہ کیا اور بتایا کہ مجھے ایک شخص نے کہا اگر نیک کام کرنا ہے تو سرد خانے چلیں میں نے سرد خانہ کھولنے کا کہا تو نہیں کھول رہے تھے جس پر میں نے کہا اگر نہیں کھولا گیا تو ابھی ایف آئی آر کٹواتا ہوں سرد خانہ کھلوایا تو وہاں بہت ساری لاشیں تھیں ، اندازےکے مطابق 200 لاشیں سرد خانے میں تھیں، لاشوں پرایک کپڑا تک نہیں تھا اپنی 50 سالہ عمر میں پہلی بار ایسا دیکھا سپتال کی چھت پر لاشوں کو گدھ اور کیڑے کھا رہے تھے جبکہ چھت پر 3 تازہ لاشیں تھیں اور پرانی 35 لاشیں تھیں جنہیں گنتی کیا اور ویڈیو بنوائی کچھ لاشیں ایسی لگ رہی تھیں جو دو سال تک پرانی ہوں میں نے وی سی سے پوچھا کہ یہ لاشیں یہاں کیوں اس طرح رکھی ہیں؟ وی سی نے جواب دیا کہ یہ لاشیں میڈیکل کے طلبہ کے تجربات کیلئے رکھی گئی ہیں