Baaghi TV

Tag: نصراللہ گڈانی

  • صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل تحقیقات کے لیے درخواست دائر

    میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی(نامہ نگار مشتاق علی لغاری)سندھ ہائی کورٹ میں صحافی نصراللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے درخواست دائر کر دی گئی۔

    صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے سندھ ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں چیف سیکرٹری سندھ، محکمہ داخلہ،آئی جی سندھ پولیس و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار ماجد گبول ایڈووکیٹ و دیگرکی جانب سے مؤقف اپنایا گیا ہے کہ 21 مئی کو میرپور ماتھیلو میں صحافی نصر اللہ گڈانی پر موٹر سائیکل سوار ملزمان نے فائرنگ کی تھی۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ علاقے کے لوگ صحافی نصر اللہ گڈانی کو بچانے آئے تو ملزمان نے ہوائی فائرنگ کرکے انہیں بھگا دیا تھا، صحافی نصر اللہ گڈانی کا قتل مقامی وڈیروں کی جانب سے کھلی دہشت گردی ہے۔نصر اللہ گڈانی پر حملے کا مقدمہ سات روز بعد درج کیا گیا تاکہ کیس کو خراب کیا جا سکے۔
    درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت سے استدعا ہے نصر اللہ گڈانی قتل کی تحقیقات کیلئے سندھ حکومت کو ہائیکورٹ جج پر مشتمل جوڈیشل کمیشن بنانے کا حکم دیا جائے۔جوڈیشل کمیشن میں پولیس کے ایماندار اور ماہر افسرا ن کو بھی شامل کیا جائے۔

    میر ماتھیلو :شہیدصحافی نصر اللہ گڈانی کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر احتجاجی ریلی نکالی گئی

    میہڑ:صحافی نصراللہ گڈانی اور جان محمد مہر کے قاتلوں کی عدم گرفتاری پر صحافیوں کا احتجاج

    صحافی نصراللہ گڈانی کراچی کے نجی اسپتال میں دم توڑ گیا ،شرجیل میمن کا اظہار تعزیت

    نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا تھا، نصر اللہ گڈانی کو سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر علاج کے لئے کراچی منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہو سکے.

    ہتک عزت بل 2024ء پنجاب اسمبلی میں منظور،اپوزیشن نے بل کی کاپیاں پھاڑ دیں

    ایمنڈ کا پنجاب ہتک عزت بل 2024 کے قیام پر شدید تحفظات کا اظہار

    لاہور پریس کلب نے پنجاب حکومت کا مجوزہ ہتک عزت قانون 2024 مسترد کر دیا

    ہم جنس پرستی کلب کے قیام کی درخواست پر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا ردعمل

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    ایبٹ آباد میں "ہم جنس پرستی کلب” کے قیام کے لیے درخواست

    گھوٹکی کے بہادر بے باک صحافی نصر اللہ گڈانی کے قتل کو 12 روز گزر گئے قاتل گرفتار نہ ہو سکے، سیاسی سماجی رہنماؤں صحافیوں اور شہریوں کی جانب سے احتجاجی کیمپ قائم کر دیا گیا کئمپ میں موجود مظاہرین نے کہاکہ صحافی نصراللہ گڈانی پر حملہ کرنے والے ملزمان ابھی تک گرفتار نہیں کیئے گئے، پولیس کی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے، شہید صحافی نصرالله گڈانی نے ہمیشہ مظلوم عوام کا ساتھ دیا ہے جس کی بنا پر ان کو شہید کر دیا گیا ہے. جب تک شہید نصرالله گڈانی کے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیا جاتا احتجاج جاری رہے گا، مظاہرین نے الزام لگایاکہ ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ مقدمہ میں ملوث ملزمان کو گرفتار کرنے کے بجائے ان پر پردہ ڈال رہے ہیں، ایس ایس پی گھوٹکی سمیر نور چنہ کو فوری طور پر ہٹایا جائے،

  • قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    قاتلانہ حملے میں زخمی صحافی علاج کیلئے سندھ حکومت کی ایمبولینس پر کراچی منتقل

    صحافی نصراللہ گڈانی کو علاج کے لئے کراچی منتقل کر دیا گیا، سندھ حکومت کی ایئر ایمبولینس پر صحافی نصراللہ گڈانی کو آغا خان ہسپتال منتقل کیا گیا

    حکومت سندھ نے زخمی صحافی نصر اللہ گڈانی کے علاج کے لئے آغا خان ہسپتال کو مراسلہ بھیج دیا ،وزیر اعلی سندھ کی طرف سے آغا خان ہسپتال کے متعلقہ شعبے کو مراسلہ بھیجا گیا،مراسلے میں کہا گیا کہ حکومت سندھ زخمی صحافی کے تمام اخراجات برداشت کرے گی،زخمی صحافی کا علاج کے تمام بلز حکومت سندھ کو ارسال کئے جائیں، سندھ کے سینئر وزیر، صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ زخمی صحافی نصراللہ گڈانی ائیر ایمبولینس میں کراچی پہنچنے والے ہیں،ہم نصر اللہ گڈانی کو آغا خان ہسپتال کراچی میں منتقل کر رہے ہیں وزیراعلیٰ سندھ نے ہدایت کی کہ تمام اخراجات سندھ حکومت برداشت کرے، اللہ تعالیٰ نصر اللہ گڈانی کو جلد صحتیابی عطا کرے،

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےصحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کا نوٹس لیا اور کہا کہ میرپور ماتھیلو کے صحافی نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کی مذمت کرتا ہوں، سندھ حکومت آزادی صحافت پر یقین رکھتی ہے، صحافیوں سمیت عوام کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، صحافی نصراللہ گڈانی پر حملے سے متعلق انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے،

    وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار نے گھوٹکی میں سینئر صحافی نصر اللہ گڈانی پر حملے کی مذمت کی ہے، وزیر داخلہ نے ایس ایس پی گھوٹکی سے واقعے کی تفصیل طلب کرلی اور کہا کہ صحافی پر حملے میں ملوث ملزمان کو جلد گرفت میں لایا جائے، جامع تفتیش کر کے پس پردہ عوامل و محرکات کا پتہ لگایا جائے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز نصراللہ گڈانی پر حملہ کیا گیا تھا جس میں وہ زخمی ہو گئے تھے،انہیں تین سے چار گولیاں لگی تھیں رحیم یار خان میں انکا علاج جاری تھا تا ہم انکی حالت بہتر نہ ہونے پر سندھ حکومت کی کوشش سے کراچی منتقل کر دیا گیا،نصراللہ گڈانی گھوٹکی کے شہر میرپور ماتھیلو کے رہائشی ہیں، وہ سندھی روزنامہ عوامی آواز سے منسلک ہیں،نصراللہ گڈانی کو 21 مئی کو موٹر سائیکل سوار ملزمان نے نشانہ بنایا،

    نصراللہ گڈانی پر قاتلانہ حملے کے خلاف سندھ بھر کے صحافیوں اور تنظیموں کی جانب سے شدید مذمت کی گئی اور سندھ حکومت سے ملزمان کو گرفتار کرنے اور زخمی صحافی کو آغا خان اسپتال منتقل کرنے کا مطالبہ کیا گیا،