Baaghi TV

Tag: نصیر آباد

  • نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

    نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے

    ڈیرہ مراد جمالی (منصور مگسی ): نصیر آباد کے میونسپل حکام ” کفن چور” نکلے-

    باغی ٹی وی: باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے چند ایک میونسپل اداروں میں عبرت انگیز کرپشن ہو رہی ہے جس کے تحت لاشوں ، مزدوروں اور کتوں کے بجٹ کو بھی مبینہ طور پر ہڑپ کرنے کا دھندہ پرانا ہے جن کو خوردبرد کرنے کیلئے عجیب عجیب قسم کے طریقہ کار استعمال کئے جاتے ہیں-

    ذرائع کے مطابق میونسپل اداروں کے مجاز حکام کفن چور، مزدور کش، انسان کش اور آوارہ کتوں کے محافظ بنے ہوئے ہیں لاوارث میت یا لاشوں کو دفنانے کے ماہرین ہر ماہ دو یا تین حقیقی لاوارث لاشوں کی تدفین کے ساتھ ساتھ کئی فرضی لاوارث لاشوں کی بھی” تدفین” کر لیتے ہیں جس سے اس مد میں متعلقہ مخصوص بجٹ پر ہاتھ صاف کرتے رہتے ہیں جبکہ صفائی کے عملے کے عارضی ملازمین میں سے فرض شناس ملازمین کو مبینہ طور پر 22 ہزار روپے کی جگہ 10 ہزار روپے دیئے جاتے ہیں اور دستخط 22 ہزار روپے کی وصولی کے لیئے جاتے ہیں انکار کی صورت میں ان غریب ملازمین کو ملازمت سے فارغ کرنے کی دھمکی دی جاتی ہے-

    ترکیہ نےسویڈن کی نیٹو رکنیت کیلئےحمایت کر دی

    اس کے برعکس بااثر شخصیات کے مخصوص عارضی ملازمین کو گھر بیٹھے 22 ہزار روپے کی تنخواہ ادا کی جاتی ہے جبکہ آوارہ اور باولے کتوں کو تلف کرنے کی بجائے ان کی رقم بھی مبینہ طور پر ہڑپ کی جاتی ہے جس سے کتے تو مرنے سے بچ جاتے ہیں مگر ان آوارہ کتوں کے کاٹنے سے مہنگا علاج نہ ملنے کے باعث کتوں کے کاٹے ہوئے غریب مریض اذیت کی موت مر جاتے ہیں ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ نصیر آباد ڈویژن کے چند میونسپل اداروں کے بجٹ پر ایک درجن سے زائد بااثر شخصیات کے مہمان خانے چل رہے ہیں اور وہ شخصیات مفت میں” سخی اور فیاض” بنے ہوئے ہیں ۔

    دبئی میں ہونےوالی مشاورت میں پی ڈی ایم کےسربراہ کو کیوں دوررکھا گیا؟ حافظ حمداللہ

  • بلوچستان کے حصے کا پانی حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،غلام محمد بادینی

    بلوچستان کے حصے کا پانی حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں،غلام محمد بادینی

    ڈیرہ مراد جمالی (محبوب مگسی ):ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی نے کہا ہے کہ سندھ سے بلوچستان کے پانی کا پورا حصہ لینے کیلئے بھرپور کوششیں کی جا رہی ہیں پٹ فیڈر کینال میں پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے-

    باغی ٹی وی: ایکسیئن ایریگیشن غلام محمد بادینی نے میڈیا سے گفتگومیں کہا ہے کہ نصیر آباد میں زراعت کے فروغ و ترقی اور زرعی پیداوار بڑھانے کیلئے اپنے حصے کے پانی کا حصول بہت ضروری ہے جس کیلئے حکومت بلوچستان سنجیدگی کے ساتھ اقدامات کر رہی ہے پٹ فیڈر کینال بلوچستان کی سب سےبڑی نہر ہے جس کے پانی کا زیادہ تر حصہ صوبہ سندھ میں چوری کیا جاتا ہے-

    ہم بلوچستان کے حصے کا پانی حاصل کرنے کیلئے بھرپور کوشش کر رہے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ضلع نصیر آباد میں پٹ فیڈر کینال سے پانی کی منصفانہ تقسیم کو یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جا رہے ہیں تا کہ کسی زمیندار کی حق تلفی نہ ہو ان شاء الله نصیر آباد کے زمینداروں کی توقعات پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کروں گا انہوں نے کہا کہ پٹ فیڈر کینال سے پانی کی غیرقانونی ترسیل کے عمل کی سختی کے ساتھ روکنے کی بھرپور کوشش کریں گے-

    اس سال ملک میں عید پر کتنے جانور قربان ہوئے؟

    اسکاٹ لینڈ سے شکست، 2 بار کی عالمی چیمپئن ویسٹ انڈیز ورلڈ کپ 2023 سے …

    بلاول بھٹو زرداری 4 روزہ دورے پر جاپان پہنچ گئے

  • ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ”  بن گیا

    ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا

    ڈیرہ مراد جمالی ( محبوب مگسی ) :ڈیرہ مراد جمالی کا فیملی پارک” ویران خانہ” بن گیا،نہ پانی نہ بجلی نہ سیکورٹی تمام تر سہولیات سے محروم، پارک اوباش اورآوارہ لڑکوں کا مسکن بن چکا ہے-

    باغی ٹی وی: ڈیرہ مراد جمالی میں قائم ضلع نصیر آباد کا واحد فیملی پارک نصیر آباد کی ضلعی و ڈویژنل انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث ویران خانہ بن چکا ہے جس میں نہ پینے کا صاف اور ٹھنڈا پانی ، نہ بیٹھنے اور سستانے کیلئے کرسیاں، ریفریشمنٹ کیلئے کوئی شاپ، بچوں اور خواتین کے تحفظ کیلئے سیکورٹی کا کوئی انتظام نہیں ، بچوں کی تفریح اور کھیل کود کیلئے جھولے و دیگر تفریحی سامان ٹوٹ پھوٹ چکے ہیں کچھ بھی ثابت نہیں رہا ہے-

    مئی میں 25 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کا کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا،اسٹیٹ بینک

    سیکورٹی گارڈز نہ ہونے کی وجہ سے پارک شہر کے آوارہ اور اوباش لڑکوں کا مسکن بن گیا ہے نصیر آباد کی معروف علمی،ادبی و سماجی تنظیم کیئر نصیر آباد کی جانب سے کمشنر نصیر آباد ڈویژن اور ڈپٹی کمشنر نصیر آباد سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ نصیر آباد کے واحد تفریحی مقام ” فیملی پارک” جو کہ پارک کی بجائے ایک ویران خانہ اور شہر بھر کے بدقماش لوگوں کا مسکن بن چکا ہے اس میں سیکورٹی کا فوری انتظام کرتے ہوئے فیملی پارک کو تمام تر بنیادی سہولتوں سے آراستہ کیا جائے۔

    ملائشیا نے بھی بھارتی تیجا طیارے خریدنے سے انکار کر دیا