Baaghi TV

Tag: نعیمہ بٹ

  • جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟  نعیمہ بٹ

    جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ نعیمہ بٹ

    پاکستانی اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں کام نہ ملنے سے متعلق ویڈیو شیئر کی ہے-

    اداکارہ نعیمہ ان دنوں کسی نئے ڈرامے میں نظر نہیں آ رہیں لیکن وہ سوشل میڈیا پر خاصی سرگرم ہیں ،اپنی ویڈیو میں نعیمہ بٹ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جو کہتے ہیں کہ تمہیں پاکستانی ڈراموں میں کام نہیں ملتا، اس لیے ایسی ویڈیوز بنا رہی ہو تو جس میڈیا میں اداکاراؤں کی لاشیں ملتی ہیں، وہاں کون کام کرنا چاہتا ہے؟ آئیں میرے پالتو کتے سے ملیں، کم از کم وہ تو وفادار ہے۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو پر صارفین نے ملے جلے تاثرات دیے، کچھ نے نعیمہ پر طنزیہ انداز اپنانے اور انڈسٹری کو برا بھلا کہنے پر تنقید کی ایک صارف نے لکھا کہ اسی انڈسٹری سے شہرت ملی اور اب اسی پر طنز؟ ایک اور نے کہا کہ اگر کسی نے کام نہیں دیا تو نام لے کر بات کرو، پوری انڈسٹری کو برا کہنے کی کیا ضرورت ہے؟کئی افراد نے نعیمہ کو حسد کرنے والی اور منفی سوچ رکھنے والی شخصیت بھی قرار دیا۔

    جہلم :پولیس انسپکٹر خاندانی دشمنی کی بنا پر قتل

    بارشوں اور سیلاب سے جاں بحق افراد کی تعداد 299 ہوگئی، این ڈی ایم اے

    اسرائیلی وزیرکی قیادت میں سیکڑوں یہودی مسجد اقصیٰ میں داخل

  • ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے،نعیمہ بٹ

    کراچی: پاکستان شوبز انڈسٹری کی اداکارہ نعیمہ بٹ نے انکشاف کیا ہے کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے-

    باغی ٹی وی : مشہور ڈرامہ ’کبھی میں کبھی تم‘ میں رباب کا کردار ادا کرنے والی باصلاحیت اداکارہ نعیمہ بٹ نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ شو میں شرکت کی تھی، اس موقع پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے مردوں کی خوبصورتی پر ہونے والی بحث کے دوران انکشاف کیا کہ ماضی میں میری زندگی میں ایک بہت پیارا شخص آ چکا ہے، وہ مجھے بہت زیادہ پیارا لگتا تھا۔

    نعیمہ بٹ نے کہا کہ وہ شخص اب میری زندگی میں موجود نہیں، وہ شخص دنیا سے جا چکا ہے، آپ کو کوئی شخص ایک بار ہی پیارا لگتا ہے جس سے آپ کی آنکھیں اور دل جڑ سکتا ہے اس شخص کے جانے کے بعد مجھے اب کسی کے خوبصورت ہونے نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب مجھے کوئی چاہ نہیں رہی ہے، اب مجھے کوئی بھی مل جائے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے، اب بس میری سب سے ظاہری بات چیت ہی ہوتی ہے، اب کسی کی بھی اتنی اہمیت نہیں رہی۔

    اسی پروگرام میں اداکارہ نے انڈسٹری کے اندرونی رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا نعیمہ بٹ کا رباب کے طور پر کردار ناظرین میں بے حد مقبول ہوا، ان کے کانفیڈنٹ، دبنگ اور منفرد انداز نے ڈرامے کو نئی بلندیوں تک پہنچایا اور ناظرین نے ان کی اداکاری کو خوب سراہا، تاہم کامیابی کے اس سفر کے پیچھے کچھ تلخ تجربات بھی چھپے ہوئے تھے –

    انہوں نے کہا کہ میں نے خود یہ محسوس کیا ہے کہ لوگ صرف انسٹاگرام پر دکھاوے کی دوستی کرتے ہیں، وہ اصل میں وہ نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا پر دکھا رہے ہوتے ہیں۔

    انہوں نے واضح طور پر اپنے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کو اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود اس بات کا تجربہ ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے میرے بہت قریبی دوست ہوں، لیکن حقیقت میں وہ بالکل مختلف تھے، یہاں تک کہ کچھ مواقع پر ایونٹس کے دوران وہ مجھے اسٹیج سے دھکیلنے کی کوشش بھی کرتے رہےمیں زیادہ تفصیل میں نہیں جانا چاہتی، مگر انسٹاگرام پر جو فرینڈ شپ گولز کی پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔

    ان کے اس بیان نے سوشل میڈیا پر ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، مداحوں کی بڑی تعداد نے نعیمہ بٹ کی صاف گوئی اور بہادری کو سراہا ہے اور کئی لوگوں نے کہا ہے کہ وہی اصل لوگ ہوتے ہیں جو سچ بولنے کی ہمت رکھتے ہیں۔