Baaghi TV

Tag: نقدی

  • لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ  کا سامان لوٹ لیا

    لاہور،گھر میں ڈکیتی،خاتون کو یرغمال بنا کر 82 لاکھ کا سامان لوٹ لیا

    لاہور: شہر کے پوش علاقے ڈیفنس میں تین مسلح ڈاکوؤں نے ایک گھر میں گھس کر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنا لیا اور لاکھوں روپے مالیت کے زیورات اور نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔

    پولیس میں درج ایف آئی آر کے مطابق، متاثرہ شہری عامر زیدی اپنی والدہ کے ساتھ گھر میں موجود تھا جب تین نقاب پوش ڈاکو زبردستی اندر داخل ہوگئے۔ ملزمان نے اسلحے کے زور پر ماں اور بیٹے کو یرغمال بنایا اور ایک کمرے میں بند کر دیا۔ڈاکو گھر کی الماریوں سے 25 تولے سونے کے زیورات، جن کی مالیت تقریباً 80 لاکھ روپے بتائی جا رہی ہے، اور 2 لاکھ 20 ہزار روپے نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے۔سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق، ملزمان نے واردات سے قبل گھر کی ریکی کی تھی اور گاڑی میں بیٹھ کر حالات کا جائزہ لیا تھا۔ پولیس نے فوٹیج حاصل کر لی ہے اور ڈاکوؤں کی شناخت اور گرفتاری کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

    تھانہ ڈیفنس بی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور مختلف شواہد کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کرکے لوٹی گئی رقم اور زیورات برآمد کر لیے جائیں گے۔یہ واقعہ شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتیوں کی ایک اور مثال ہے، جس نے شہریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ پولیس حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ ملزمان کو جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • حسینہ کے قریبی،سابق سیکرٹری کے گھر سے 3 کروڑ کی نقدی برآمد

    حسینہ کے قریبی،سابق سیکرٹری کے گھر سے 3 کروڑ کی نقدی برآمد

    بنگلہ دیش، حسینہ واجد کے قریبی سابق سیکرٹری شاہ کمال کے گھر سے 3 کروڑ کی نقدی برآمد ہوئی ہے

    ڈھاکہ میٹروپولیٹن پولیس نے جمعہ کو دارالحکومت کے محمد پور علاقے میں بابر روڈ پر واقع ایک سابق سینئر سیکرٹری کے گھر سے تقریباً 3.11 کروڑ روپے مالیت کی مقامی اور غیر ملکی کرنسیوں سمیت بڑی رقم برآمد کی۔
    ڈی ایم پی نے محمد پور میں چھاپہ مار کر مکان ے رقم برآمد کی۔ سابق سیکرٹری شاہ کمال جو حسینہ واجد کے انتہائی قریبی سمجھے جاتے ہیں کے گھر سے 3.1 کروڑ روپے سے زائد کی نقدی، 74,400 روپے کے پرائز بانڈز اور 10 لاکھ روپے سے زائد کی غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی ہے۔

    ان غیر ملکی کرنسیوں میں 3000 امریکی ڈالر، 1320 ملائیشین رنگٹ، 2969 سعودی ریال، 4122 سنگاپوری ڈالر، 1915 آسٹریلین ڈالر، 35000 کورین یوآن اور 199 چینی یوآن برآمد ہوئے۔کمال شاہ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اور ریلیف کی وزارت میں سابق سینئر سیکرٹری رہ چکے ہیں۔

    دوسری جانب حسینہ واجد کے قریبی افسران کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری ہے کئی افسران روپوش ہو چکے ہیں جن کی تلاش جاری ہے، طلبا تحریک میں شامل افراد حسینہ کے قریبی افراد کے گھروں تک بھی پہنچ رہے ہیں جن کو تالے لگے ہوئے ہیں.

  • اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ: صدرگوگیرہ کے نواحی قصبے فتح پور میں نامعلوم چور کروڑوں روپے مالیت کا سامان چوری کرکے فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور میںچوری کی بڑی واردات ۔ چور مجموعی طور پراکیاسی لاکھ پچیس ہزار کے زیورات و نقدی چوری کرنے میں کامیاب ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات گوگیرہ کے نواحی قصبہ فتح پور شریف میں رواں سال کی سب سے بڑی چوری کی واردات میں مجموعی طور پر 8125000روپے کا مال و زر چرا لیا گیا۔سید ثقلین عابد کاظمی اپنی فیملی کے ساتھ گھر میں سویا ہوا تھا کہ پانچ نامعلوم چور گھر کی دیواریں پھلانگ کر داخل ہو گئے ساتھ والے کمرے کا تالہ توڑکر کمرے میں موجود سیف الماری اور شو کیس کے تالے بھی توڑ کر 38تولہ سونا ، 65000روپے نقدی، 52000سعودی ریال، 12000امریکن ڈالراور دیگر سامان چوری کر کے مین گیٹ کے اندر سے تالہ توڑ کر رات کے اندھیرے میں فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔صبح نماز کے لئے بیدار ہوئے تو کمرے کا تالہ ٹوٹا ہوا پایا تو پولیس کو اطلاع دی گئی گوگیرہ پولیس اور کرائم سین یونٹ نے موقع پر آ کر شواہد اکھٹے کئے اور نمونے لیبارٹری بجھوا دئیے تا حال پولیس نے چوری کا مقدمہ درج نہ کیا ہے۔

  • اوکاڑہ، واں محبت کی میں ڈاکو گھر میں گھس آئے، سامان اور نقدی چھین کر فرار

    اوکاڑہ، واں محبت کی میں ڈاکو گھر میں گھس آئے، سامان اور نقدی چھین کر فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) نواحی گاؤں واں محبت کی میں پانچ نامعلوم مسلح ڈاکو ایک کاشتکار کے گھر میں رات کو گھس آئے اور میاں بیوی کو باندھ کر پانچ تولے سونا اور 52 ہزار روپے چھین کر رات کی تاریکی میں غائب ہو گئے۔

  • اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار

    اوکاڑہ صدر گوگیرہ تھانہ کے سامنے چور ایک دکان کا شٹر توڑ کر نقدی چرا کر فرار

    اوکاڑہ(علی حسین) صدر گوگیرہ میں تھانہ کے سامنے نامعلوم چوروں نے ایک دکان کا شٹر توڑ کر 15000 روپے چرا کرفرار ہوگئے. موقع پر موجود پہرے دار کو آتا دیکھ کر چور فرار ہوگئے. شہریوں نے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر تھانہ کے سامنے عوام الناس کو تحفظ میسر نہیں تو دوسری جگہوں پر کیا حال ہوتا ہوگا. شہریوں نے عدم تحفظ کا اظہار کیا ہے.

  • اوکاڑہ تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کاروائی جرائم پیشہ افراد گرفتار

    اوکاڑہ تھانہ بصیرپور پولیس کی بڑی کاروائی جرائم پیشہ افراد گرفتار

    اوکاڑہ(علی حسین) ایس ایچ او تھانہ بصیرپور ارسلان اعظم جوئیہ کی قیادت میں انکی ٹیم نے 4 کس ملزمان کو گرفتار کر کے ان سے (1،60،000) روپے نقدی اور موٹر سائیکل مالیتی (60،000) روپے برآمد کیا گیا علاوہ ازیں ملزمان سے ناجائز اسلحہ بندوق 12 بور اور 3 عدد پسٹل 30 بور برآمد کر لیے گئے۔ مقدمات درج کرلیے گئے ہیں۔