Baaghi TV

Tag: نمائش

  • پاکستان کی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش کا کراچی میں افتتاح

    پاکستان کی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش کا کراچی میں افتتاح

    پاکستان کی 5ویں بین الاقوامی ٹیکسٹائل اور لیدر نمائش کا افتتاح کر دیا گیا،نمائش میں 52 ممالک نے شرکت کی ہے

    ٹیکسپو کا افتتاح وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ اور چیف گیسٹ وزیر تجارت جام کمال خان نے کیا، گورنر خیبر پختون خواہ فیصل کریم کنڈی نے بھی ایونٹ میں شرکت کی، اس موقع پر وزیر تجارت جام کمال خان کا کہنا تھا کہ ٹیکسٹائل اور لیدر کی صنعتوں میں پاکستان کا عالمی سطح پر اہم کردار ہے ،پاکستانی مصنوعات عالمی معیار کی ہیں، ٹیکسپو میں جدید مصنوعات کی نمائش کی گئی ہے، ٹیکسٹائل اور لیدر مصنوعات پاکستان کی قومی برآمدات کا 60 فیصد حصہ ہیں،ٹیکسٹائل اور لیدر کی صنعتوں کی ترقی میں ہنر مند افراد کا کردار اہم ہے، پاکستان کی ٹیکسٹائل اور لیدر صنعت میں اعلیٰ قدر کی مصنوعات کی بڑھتی ہوئی برآمدات،پاکستانی برآمد کنندگان ماحول دوست اور شفافیت کے عالمی معیار پر پورا اتر رہے ہیں،نیٹ زیرو پاکستان اقدام کے تحت کمپنیوں کی پائیداری کے لیے کوششیں جاری ہیں،چھوٹے اور درمیانے درجے کی صنعتیں عالمی معیار کے مطابق خود کو ڈھال رہی ہیں، قومی کمپلائنس سینٹر کے قیام سے عالمی معیارات پر پورا اترنے میں مدد ملے گی، حکومت صنعتوں کو سستے نرخوں پر توانائی فراہم کرنے کے اقدامات کر رہی ہے،پاکستان کی برآمدات میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے 2022 میں 18.86 بلین ڈالر کی تاریخی برآمدات ہوئی ہیں،پاکستان کا ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں کا مستقبل روشن اور پائیدار ہے، ہم ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں میں مزید جدت اور تنوع لانے کے لیے کام کر رہے ہیں، ٹیکسٹائل اور لیدر صنعتوں میں حکومت کا نجی شعبے کے ساتھ قریبی تعاون ہے ، پاکستان کی مصنوعات عالمی منڈیوں میں مسابقت کے قابل بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں، عالمی سطح پر پاکستان کی صنعتوں کے ساتھ شراکت داری کو فروغ دینے کے لیے یہ نمائش اہم ہے، جام کمال خان۔

    گورنر کے پی فیصل کریم کنڈی نے جام کمال خان کو پشاور میں بھی ایک ایسی ٹکسپو کرنے کی دعوت دی۔گورنرخیبرپختونخوافیصل کریم کنڈی نےتقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹیکسٹائل اینڈلیدرنمائش کے کامیاب انعقاد پر سندھ حکومت کو مبارکباد پیش کی اور کہا کہ دنیابھرسے آنے والے تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں .پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں.پشاورمیں بھی ٹیکسٹائل اینڈ لیدرنمائش کے انعقاد کا منصوبہ ہے.خیبرپختونخوا معدنیات سے مالامال صوبہ ہے.تمام مندوبین کو خیبرپختونخوا کادورہ کرنے کی دعوت دیتا ہوں،

    ٹک ٹاکر مناہل ملک کی انتہائی نازیبا،جسمانی تعلق،بوس و کنارکی ویڈیو وائرل

    بچوں کی دینی تعلیم کے نام پر نازیبا ویڈیو بنانے والا گرفتار ، 497 ویڈیوز برآمد

    خواتین اداکاروں کی کپڑے بدلنے کے دوران نازیبا ویڈیو بنائے جانے کا انکشاف

    ڈیٹنگ ایپس،ہم جنس پرستوں کے لئے بڑا خطرہ بن گئیں

    دوہرا معیار،موبائل میں فحش ویڈیو ،اور زیادتی کے مجرموں کو سزا کا مطالبہ

    بھارت میں خاتون ڈاکٹر زیادتی و قتل کیس،سپریم کورٹ نے سوال اٹھا دیئے

    ٹرینی خاتون ڈاکٹر کی دل دہلا دینے والی پوسٹ مارٹم رپورٹ،شرمگاہ پر بھی آئی چوٹیں

    بھارت ،ڈاکٹر کی نرس کے ساتھ زیادتی،دوسری نرس ،وارڈ بوائے نے کی مدد

    ڈاکٹر کو زیادتی کا نشانہ بنانے سے قبل ملزم نے شراب پی، فحش ویڈیو دیکھیں

  • چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں

    چین میں پاکستانی آموں کی نمائش اگست کے تیسرے ہفتے میں

    چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پاکستانی آموں کی نمائش کے حوالے سے ایوان بالاء کی خصوصی کمیٹی کا اجلاس کنونیئر کمیٹی سینیٹر رانا محمود الحسن کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں منعقد ہوا۔

    خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں سینیٹرز دنیش کمار، جام مہتاب حسین دھر کے علاوہ متعلقہ محکوں کے حکام نے شرکت کی ، کنونیئر کمیٹی نے کہا کہ پاکستانی آموں کا شمار ذائقہ کے لحاظ سے دنیا کے بہترین آموں میں ہوتا ہے اگر بہتر حکمت عملی اختیار کی جائے تو پاکستانی آم کو ایکسپورٹ کر کے اربوں روپے کمائے جا سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چین کے شہروں اورمچی اورسنکیانگ میں پانچ روزہ نمائش کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں پاکستانی آم کے ایکسپورٹرز اور مینگو گروورز کو پاکستانی آموں کی نمائش کے لئے بھر پور مواقع دیا جائے گا۔ اس حوالے سے آج معاملات کا تفصیل سے جائزہ لیا جا رہاہے۔

    خصوصی کمیٹی کو ٹی ڈیپ وزارت کامرس، ایف بی آر، خارجہ امور، مواصلات، سول ایوی ایشن کے حکام نے اب تک ہونے والے تیاریوں بارے تفصیل سے آگاہ کیا۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اورمچی میں یہ نمائش 17 سے 21 اگست2023 کو منعقد ہو گی اس کے لئے تین دن اسلام آباد اور چار دن لاہور سے پروازیں جائیں گی۔ کمیٹی کو بتایا گیا کہ اس پروگرام کا مقصد چین اور دنیا بھر کی مارکیٹوں میں پاکستانی آموں کی طلب کو بڑھانا ہے۔وہاں مختلف ممالک کے لوگ اس نمائش میں شرکت کریں گے۔ پاکستانی تاجروں اور مینگو گروورز کی وہاں کے تاجروں اور کسانوں سے ملاقاتیں کرائی جائیں گی۔پاکستانی آموں کی نمائش کے لئے 11 سٹالز خریدے جائیں گے۔ 48 ممالک کے لوگ اس نمائش میں شرکت کریں گے۔

    کنونیئر کمیٹی نے متعلقہ محکموں کو ہدایت کی کہ نمائش کے حوالے سے تمام تر اقدامات بروقت اور موثر انداز میں مکمل کیے جائیں کسی بھی قسم کی کوئی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ پنجاب اور سندھ کے آموں کے پیدا کرنے والے کسان و تاجر بھر پور شرکت کریں گے وہ اپنے اخراجات پر نمائش میں حصہ لیں گے۔ تمام تیاریاں بروقت ہونی چاہیں۔ خصوصی کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ چین میں قائم پاکستانی سفارتخانہ بھی اس حوالے سے تعاون کرے اور دیگر متعلقہ محکمے بھی اس حوالے سے موثر حکمت عملی اختیار کریں۔

    قیام پاکستان سے اب تک توشہ خانہ کے تحائف کی تفصیلات کا ریکارڈ عدالت میں پیش

    نیب ٹیم توشہ خانہ کی گھڑی کی تحقیقات کے لئے یو اے ای پہنچ گئی، 

    وفاقی دارالحکومت میں ملزم عثمان مرزا کا نوجوان جوڑے پر بہیمانہ تشدد،لڑکی کے کپڑے بھی اتروا دیئے

    بزدار کے حلقے میں فی میل نرسنگ سٹاف کو افسران کی جانب سے بستر گرم کی فرمائشیں،تہلکہ خیز انکشافات

    10جولائی تک فیصلہ کرنا ہے،آپ کو 7 اور 8 جولائی کے دو دن دیئے جا رہے ہیں 

  • الحمرا آرٹس کونسل میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے نمائش کا انعقاد

    الحمرا آرٹس کونسل میں پاک ایران تعلقات کے فروغ کیلئے نمائش کا انعقاد

    .صوبائی وزیر اطلاعات و سیاحت عامر میر نے ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کے زیر اہتمام الحمراء آرٹس کونسل لاہور میں پاک ایران ہیریٹیج ایکسچینج پروگرام کا افتتاح کیا۔

    پروگرام میں ایرانی قونسل جنرل مہران موحدفر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر عامر میر نے کہا کہ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے خصوصی نمائش کا انعقاد کیا گیا ہے۔ پاک ایران ہیریٹیج فوٹو اینڈ لٹریچر فیسٹول میں شرکت کر کے بڑی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔ آج کی یہ نمائش دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید تقویت دے گی کیونکہ پاکستان اور ایران ناصرف مذہبی بلکہ ثقافتی رشتوں میں بھی بندھے ہوئے ہیں۔ عامر میر نے کہا کہ پاکستان بائیکر گروپ کے دورہ ایران کی تاریخی جگہوں کی تصاویر ایک قیمتی اثاثہ ہیں۔ پاک ایران تعلقات بہتر بنانے کے لیے اس طرح کی تقریبات اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے لوگوں کی کاوشیں نظر آ رہی ہیں اور بین الاقوامی تعلقات بہتر بنانے کے لیے لوگوں میں ہم اہنگی اور شعور پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ صوبائی وزیر سیاحت نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب ٹورازم کے زریعے پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی تعلقات کی مضبوطی کی خواہاں ہے۔ حکومت پنجاب اس قسم کی شاندار تقریبات کی بھرپور حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔

    عامر میر نے محکمہ سیاحت اور ٹی ڈی سی پی کو اس شاندار تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ امید کرتا ہوں کہ آئندہ بھی اس قسم کے پروگراموں کا انعقاد جاری رہے گا۔صوبائی وزیر عامر میر نے ایرانی قونسل جنرل کے ہمراہ اسٹالز کا بھی دورہ کیا۔ ایرانی دستکاری کے ساتھ لائیو ایرانی موسیقی کا اہتمام بھی نمائش میں موجود تھا۔ ایرانی اور پاکستانی کھانوں کے اسٹالز بھی سجائے گئے۔ ایرانی اور پاکستانی روایتی موسیقی اور صوفیانہ رقص بھی پیش کیا گیا۔

    سیکرٹری سیاحت، آرکیالوجی اور میوزیمز ڈیپارٹمنٹ آصف بلال لودھی کا کہنا تھا کہ ٹی ڈی سی پی نے ایرانی کونسلیٹ کے ساتھ مل کر ایک کامیاب نمائش کا میلہ سجایا ہے جو دو روز تک جاری رہے گا۔ ایسے میلوں سے دونوں ممالک کو ایک دوسرے کے مزید قریب آ نے کا موقع ملتا ہے

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

    9 مئی کے بعد زمان پارک کی کیا حالت ہے؟؟

    لیبیا کشتی حادثہ میں ملوث انسانی سمگلر کو گرفتار کر لیا گیا

  • دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کےلیے پیش کردیا گیا

    دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کےلیے پیش کردیا گیا

    دبئی میں دنیا کا سب سے بڑا ہیرا نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا۔

    باغی ٹی وی : جیمولوجیکل انسٹی ٹیوٹ آف امریکہ کے مطابق، گولڈن کینری ناشپاتی کے سائز کے پیلے رنگ کے ہیرے کا وزن 303.10 قیراط ہے، جو اسے دنیا کا سب سے بڑا بے عیب ہیرا بناتا ہے-

    ’پیر‘ہفتے کا بدترین دن قرار

    تین سو قیراط کے ناشپاتی کی شکل کے گولڈن کینری ہیرے کی ابتدائی قیمت سوا تین ارب روپے سے زائد ہے، نایاب زردی مائل سنہری ہیرے کو 1980ء میں کانگو میں ایک بچی نے دریافت کیا تھا۔

    متحدہ عرب امارات میں نمائش کے بعد اس ہیرے کو عالمی سطح پر بھی نمائش کے لیے بھیجا جائے گا، جن ملکوں میں اس ہیرے کی نمائش کی جائے گی ان میں ہانگ کانگ، تائی بے اور جنیوا شامل ہیں، جبکہ 7 دسمبر کو نیویارک میں اسے نیلامی کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

    انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دبئی میں ہیروں کی نمائش ایک ممکنہ مارکیٹ کے طور پر اس خطے کی اہمیت کو ظاہر کرتا ہے۔

    گولڈن کینری پتھر ابتدائی طور پر 1980 کی دہائی میں جمہوریہ کانگو میں دریافت ہوا تھا۔ جہاں ایک بچی نے اپنے چچا کے گھر ملبے کے ڈھیر میں کھیلتے ہوئے غیر معمولی نظر آنے والا پتھر دیکھا، جسے پھر ایک مقامی ہیروں کے ڈیلر کو فروخت کر دیا گیا۔ اس وقت پتھر – اپنی کھردری حالت میں 890 کیرٹس کے وزن میں تھا۔

    11.15 کیرٹس میں، ‘ولیمسن پنک سٹار’ نیلامی میں ظاہر ہونے والا دوسرا سب سے بڑا اندرونی طور پر بے عیب فینسی وشد گلابی ہیرا تھا۔

    ایتھوپیئن ایئر لائنز کی پرواز بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی

    اس کی اکتوبر کی نیلامی میں، ‘Williamson Pink Star’ Sotheby’s Hong Kong میں تقریباً 57.7 ملین ڈالر (نیلامی پریمیم سمیت) میں فروخت ہوا۔

    دوسرے سب سے بڑے اندرونی طور پر بے عیب فینسی وشد گلابی ہیرے کو نیلامی میں پیش ہونے میں تقریباً 20 منٹ لگے، جیسا کہ سوتھبی کے لائیو سٹریم کے ذریعے دیکھا گیا ہے۔

    اس کی فی کیرٹ قیمت 5 ملین ڈالر سے زیادہ نے نیلامی کے پچھلے ریکارڈ کو توڑ دیا۔ یہ نیلامی میں فروخت ہونے والا اب تک کا دوسرا سب سے قیمتی زیور یا جواہر ہے صرف ریکارڈ توڑنے والے سی ٹی ایف پنک سٹار، 59.60 کیرٹ کا اوول مکس کٹ ہیرا، جو اپریل 2017 میں سوتھبیز میں 71.2 ملین ڈالر میں فروخت ہوا، اور اب بھی ہے۔ کسی بھی ہیرے، قیمتی پتھر یا زیور کی نیلامی کا عالمی ریکارڈ رکھتا ہے۔

    بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

  • نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد اساتذہ کے آرٹ ورک  کی نمائش

    نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد اساتذہ کے آرٹ ورک کی نمائش

    نیشنل کالج آف آرٹس کے 14 سے زائد نوجوان اساتزہ کا آرٹ ورک نمائش کے لیے پیش کیا گیا ۔تمام آرٹسٹس نے مختلف رنگوں اور ٹیکنیکس کا استعمال کر کے اپنے فن پاروں اور سکلپچرز کو خوبصورت بنایا۔

    فنکاروں میں شہزاد تنویر،عبدالرزاق، علی بابا، اسماعیل ارباب، حنا افضل، حدیقہ عامر، کنول طارق، کرن سلیم، ماہ رخ باجوہ، میثم حسین، نسیم صدیقی، ردا فاطمہ، سیدہ سیرت فاطمہ اور زوبیہ یعقوب شامل ہیں۔

    افتتاحی تقریب میں وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین اور جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکانے بطور مہمان خصوصی شرکت کی ۔ اس موقع پر وفاقی وزیر تعلیم کا رانا تنویر حسین کا کہنا تھا کہ نمائش میں پاکستان کی تہذیب اور تاریخ کی بہترین عکاسی کی گئی ہے۔ جمہوریہ چیک کے سفیر ٹامس سمیٹنکا کا کہنا تھا کہ این سی اے آکر خوشی ہوئی۔ آرٹ کے فروغ میں این سی اے کا بڑا کردار ہے۔

    وائس چانسلر این سی اے پروفیسر ڈاکٹر مرتضی جعفری کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہمارے چودہ نوجوان اساتذہ کے فن پارے اس نمائش میں شامل ہیں، ہمارے ان آرٹسٹوں کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر پزیرائی ملی ہے،امید ہے ینگ فیکلٹی اپنا تخلیقی سفر جاری رکھیں گے۔تقریب میں این سی اے طلبہ، فیکلٹی اور آرٹ کے شائقین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

    اس موقع پر شرکاء کا کہنا تھا کہ ایسے ایونٹس سے نیا ٹیلینٹ سامنے آنے کے مواقع ملتے ہیں،آرٹ گیلری کا مقصد ابھرتے ہوئے فنکاروں کیلئے مواقع فراہم کرنا اور فن و ثقافت سے شہریوں کے روابط کو بڑھانا ہے۔ایسی تخلیقی نمائشوں کے زریعے نہ صرف آرٹ کو فروغ ملتا ہے بلکہ سرمایہ کاری اور روزگار کے مواقع بھی فراہم ہوتے ہیں ۔

  • لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    لاہور میں اسلحے کی نمائش کرنے پر 4 ملزمان گرفتار

    لاہور:ڈولفن اسکواڈ نے دفعہ 144 کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے ویگو ڈالے پر اسلحے کی نمائش کرنیوالے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا-

    باغی ٹی وی : ترجمان ڈولفن کے مطابق دوران پٹرولنگ ڈیفنس کے علاقے میں ڈالے پر سر عام اسلحہ کی نمائش کرنیوالے4 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، ملزمان شاہراہ عام پر سرعام اسلحہ کی نمائش کررہے تھے۔

    شوہر نے اپنے باپ کے ساتھ مل کر بیوی کا قتل کر ڈالا۔

    ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزمان نے ایلیٹ فورس سے مشابہ یونیفارم پہن رکھا تھا، ان کے قبضہ سے آتشیں اسلحہ ، 3رائفلز،3 پستول میگزینز اور درجنوں گولیاں برآمد ہوئیں۔ ملزمان بلال،سفیان،عمار اور قاسم کو تھانہ ڈیفنس سی کے حوالے کردیا گیا۔

    ایس پی ڈولفن سعد عزیز نے کہا کہ پرائیویٹ گارڈز کی ڈالہ کلچر پر اسلحہ کی نمائش عوام کو ہراساں کرنے کے زمرے میں آتی ہے، ضمنی الیکشن کے حوالے سے ضابطہ اخلاق پر سختی سے عملدرآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے، اسلحہ کی نمائش،ہوائی فائرنگ کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔

    لاہور:سسر کے ہاتھوں قتل ہونے والی بہو 26مقدمات میں اشتہاری نکلی

    اسلحے کی نمائش اور ہوائی فائرنگ ایک عام رواج بن گیا ہے شوقیہ ہوائی فائرنگ کی وجہ سے آئے دن نقصانات بھی دیکھنے میں آتے ہیں لیکن پھر بھی اس عمل کع روکنے کے لئے کوئی موثر اقدامات نہیں کئے جاتے اسلحے کی ملکیت کا حساب رکھنے والے ادارے ’گن پالیسی‘ کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں عام شہریوں کے پاس چار کروڑ نو لاکھ سے زیادہ قانونی اور غیر قانونی اسلحہ ہے-

    ان میں سے صرف 60 لاکھ بندوقیں ایسی ہیں جو باقاعدہ طور پر درج شدہ یعنی رجسٹرڈ ہیں اور اگر لائسنس یافتہ اسلحہ رکھنے والوں کی بات کریں تو ان کی تعداد صرف ساڑھے تین لاکھ کے لگ بھگ ہے ہر 100 میں سے 22 افراد کے پاس اسلحہ موجود ہے لیکن اعداد و شمار کے برعکس پاکستان میں کچھ لوگوں کے لیے اسلحہ رکھنا ایک شوق کی مانند ہے۔

  • یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    یوم یکجہتی کشمیر،الحمرا میں نمائش،ڈی سی آفس نے بھی نکالی ریلی

    ضلعی انتظامیہ لاہور کی جانب سے یوم یکجہتی کشمیر ریلی واک کا اہتمام کیا گیا. ڈی سی آفس لاہور سے ریلی نکالی گئی. ڈی سی لاہور عمر شیر چٹھہ نے ریلی کی قیادت کی.ریلی میں سی ای ایم سی ایل، اے ڈی سی آر لاہور تو قیر چیمہ، اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان ندیم ، اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید ، اے سی سٹی فیضان احمد، اے سی شالیمار تہنیت بخاری ڈپٹی ڈائریکٹر عمران مقبول، پی ایس او ٹو ایڈمنسٹریٹر میاں وحید اور دیگر نے شرکت کی،ریلی میں شریک شرکاء نے بینرز بھی اٹھا رکھے تھے اور کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بھی لگائے.

    لاہور آرٹ کونسل نے یوم یکجہتی کشمیر پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا،آرٹ کونسل کے تحت ہفتہ کو الحمرا آرٹ سنٹر مال روڈ پر کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک نمائش اور ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ذوالفقار علی زلفی کے ہمراہ نمائش کا افتتاح کیا اور الحمرا سے مال روڈ تک ریلی کی قیادت کی۔ الحمرا کے افسران، ملازمین اور دیگر شرکاء نے کشمیریوں کے حق میں آواز بلند کی۔

    اس نمائش میں ملک بھر کے فنکاروں کی 100 کے قریب پینٹنگز رکھی گئی تھیں۔ نمائش میں رکھی گئی تصاویر میں فنکاروں نے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی اور قربانیوں کو اجاگر کیا۔ چیئرپرسن الحمرا منیزہ ہاشمی نے فنکاروں کا کام دیکھا اور ان کی تعریف کی۔

    اس موقع پر چیئرپرسن منیزہ ہاشمی نے کہا کہ الحمرا کشمیریوں کی اس وقت تک حمایت کرے گا جب تک وہ آزادی حاصل نہیں کر لیتے، ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمرا ذوالفقار علی زلفی نے کہا کہ تمام پاکستانی مشکل کی اس گھڑی میں کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں تنازعہ کشمیر ایک بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ مسئلہ ہے اور اسے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل کرنے کی ضرورت ہے۔ زلفی نے کہا کہ لاہور آرٹس کونسل بہادر کشمیری سپاہیوں کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے مسلسل مختلف پروگرام ترتیب دیتی ہے۔ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے چارٹر کے مطابق آزادی کسی بھی فرد یا قوم کا بنیادی حق ہے اور کوئی بھی سفاک ملک آزادی کی اس لذت کو چھین نہیں سکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ یوم یکجہتی کشمیر پر پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کو بھارتی مسلح افواج کے خلاف ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے۔

    صوبائی وزیر لائیو سٹاک سردار حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ کشمیر اور بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ ناروا سلوک ہورہا ہے۔ دنیا بھر میں بھارت کا مکروہ چہرہ عیاں ہوچکا ہے۔ کشمیر اسوقت دنیا کی سب سے بڑی جیل کا منظر پیش کررہا ہے۔ وہ وقت دور نہیں جب کشمیری عوام آزاد ہوں گے۔ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کے لئے بھارتی عزائم خاک میں مل جائیں گے۔

    وزیر اوقاف سید سعید الحسن شاہ کا کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیری عوام کی آزادی اور بقاکی جنگ میں پیش پیش ہے ہندوستان عالمی امن کا دشمن نمبرون قرار پایا ہے۔وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے بھارتی سفاکیت کا پردہ چاک کرنے میں اہم کردارکیا ہے۔وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار ہر محاذ پرمظلوم کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے رہے ہیں۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے پاکستانی عوام کوبھارتی سفاکیت سے ہرلمحہ با خبر رکھا ہے۔حکومت محصور کشمیری عوام کے حق میں بھارت کے غیر قانونی قبضے کی عالمی سطح پرتوجہ مبذول کروارہی ہے۔اک دن ضرور بہادر کشمیریوں کی جدوجہد رنگ لائے گی۔حکومت پاکستان نے ہر فورم پر کشمیر کاز کو موثر انداز میں اجاگر کیا۔خطے میں پائیدار امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کیلئے مسئلہ کشمیر کو حل کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ہندوستانی جارحیت کا نتیجہ میں ڈیڑھ ارب انسانوں کی جا نوں کیلئے خطرات پیدا ہو چکے ہیں۔جموں و کشمیر پر غاصبا نہ قبضہ مودی سرکارکا دنیا کے امن کو سبوتاژ کرنے کی خوفناک سازش ہے۔پاکستانی قوم جموں وکشمیر میں بھارتی جارحیت کے خلاف پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے مظلوم کشمیر یوں پر کیمیکلز او رکلیسٹ بموں کا استعمال بھارتی شکست او رسفاکیت کی علامت ہیں۔

    صوبائی وزیر ثقافت خیال احمد کاسترو نے یوم یکجہتی کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ قبضے کے خاتمے تک جدوجہدِ آزادی کی حمایت جاری رہے گی۔ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور شہ رگ کو جسم سے جدا کرنا ناممکن ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان کشمیریوں کے میں حقیقی سفیر ہیں۔ عنقریب کشمیر میں آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔ عالمی برادری کشمیر پر بھارت کے ناجائز تسلط کا نوٹس لے۔

    سر براہ لاہور پولیس فیاض احمد دیو نے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر پیغام میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام گذشتہ کئی دہائیوں سے آزادی،حق خو ارادیت اور بقا کی جنگ لڑ رہے ہیں،کشمیری عوام نے بھارتی غاصبانہ تسلط سے آزادی کے لئے اپنے لہو سے نئی تاریخ رقم کی،لاہور پولیس پوری قوم کے ہمراہ کشمیری بہن بھائیوں کی جدوجہد میں شانہ بشانہ ہے،لاہور پولیس کشمیری عوام کی دلیرانہ جدجہد کو سلام پیش کرتی ہے، لاہور پولیس کشمیری بہن بھائیوں کو تحریک آزادی کے کسی مرحلہ میں تنہا نہیں چھوڑے گی،پولیس افسران یوم یکجہتی کشمیر پر سکیورٹی اور ٹریفک کے فول پروف انتظامات یقینی بنائیں،سکیورٹی ہائی الرٹ ہے،ایس پیز،ڈی ایس پیز،ایس ایچ اوز سمیت دو ہزار سے زائد نفری تعینات ہے،

    صوبائی وزیر انسانی حقوق اعجاز عالم آگسٹین نے یوم کشمیر پر پیغام میں کہا کہ کشمیر میں انسانیت کی بد ترین خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ بھارت جان لے کہ کشمیریوں کا حق خود ارادیت کسی طور دبایا نہیں جا سکتا۔آج کے دن دنیا بھر میں انسانیت سے پیار کرنیوالے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں 5 اگست 2019 کو مودی حکومت نے کشمیرکی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کی مذموم کوششیں شروع کیں۔ کشمیری عوام ہر طرح کی بنیادی سہولت سے محروم ہے۔ بھارت کی جانب سے اقوام متحدہ کونسل کی قرارداد کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہو رہی ہے۔ وزیراعظم پاکستان عمران خان نے صحیح معنوں میں کشمیری عوام کا مقدمہ ہر فورم پر اٹھایا ہے مودی حکومت کی عوام مخالف پالیسیاں اور کشمیر میں بڑھتے ظلم کی وجہ سے خطے میں امن کو شدید خطرہ ہے۔ وہ دن دور نہیں جب بھارت کے اندر سے ہی ایسا انقلاب اٹھے گا کہ نظام کو تہس نہس کرکے رکھ دیگا۔ کشمیری عوام کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور بہت جلد کشمیر میں بھی آزادی کا سورج طلوع ہوگا۔

    گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورکا کہنا تھا کہ کشمیر کے بغیر پاکستان اور پاکستان کے بغیر کشمیر نہ مکمل ہے. وزیر اعظم عمران خان حقیقی معنوں میں کشمیریوں کے سفیر بن کر انکا مقدمہ لڑرہے ہیں. انشاءاللہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر بنےگا پاکستان. نریندر مودی کشمیر میں دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی کررہاہے. وقت آچکا ہےاقوام متحدہ بھارتی افواج کو دہشت گرد قرار دے.22کروڑ پاکستانی کشمیریوں کی آزادی کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے.کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اور کشمیری پاکستان کی شہ رگ کی آزادی کی جنگ لڑ رہے ہیں.

    پاکستان موٹروے پولیس کی جانب سے یوم کشمیر بڑے جوش و خروش سے منایا جارہا ہے اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے آئی جی انعام غنی ایڈیشنل آئی جی شاہد جاوید کی ہدایات پر یوم کشمیر کی مناسبت سے سندھ بھر میں پروگرام منعقد کیئے جارہے ہیں۔ اس سلسلے میں موٹروے پولیس کے تمام دفاتر میں افسران و ملازمان نے ساتھ مل کر کشمیری بھائیوں کے لئے قران خوانی اور خصوصی دعائیں کیں۔

    اس کے علاوہ موٹروے پولیس کی جانب سے تمام ٹال پلازہ اور سرکاری گاڑیوں پر یکجہتی کے طور پر پاکستان اور کشمیر کے جھنڈے اور بینرز آویزاں کیے گئے۔ اسی طرح یوم کشمیر کی مناسبت سے مختلف مقامات پر ریلیاں بھی نکالی گئیں جس میں سول سوسائٹی و موٹروے پولیس کے افسران شامل تھے اس موقع پر سب لوگوں نے انسانی ہاتھوں سے زنجیر بنا کر کشمیری بھائیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔اور اس امر کو دہرایا کہ کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے ہندوستان کی جانب سے کشمیری بھائیوں پر ڈھائے جانے والی جارحیت و ظلم ہر گز برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا ہے کہ عالمی برادری بھارتی حکومت کی من مانی اور کشمیری مسلمان کے خلاف بھارتی جارحیت کا نوٹس لے، آزادی کشمیریوں کا حق ہے، بھارت نوشتہ دیوار پڑھ لے،انہوں نے کہا کہ عالمی برادری بھارت کی جارحیت اور بربریت کا فوری نوٹس لے۔ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی کی تحریک اپنی منزل تک پہنچ چکی ہے۔بھارت کشمیریوں کی جانوں کا دشمن بن چکا ہیپاکستانی عوام کشمیر کی آزادی کو تکمیل پاکستان کا یقینی مرحلہ تصور کرتی ہے پاکستانی عوام اور افواج پاکستان نے ہمیشہ ثابت کیا ہے کہ وہ اپنے کشمیری بھائیوں کی جدوجہد آزادی کی پشت پر سیسہ پلائی ہوئی دیوار کی طرح کھڑے ہیں انہوں نے کہا کہ مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کشمیر ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کیا

    ۔ریلی میں مناظر حسین گیلانی،اطہر بخاری، نواز ڈولہ، شیخ عمر، ملک اکرم، زیبا احسان، صائمہ گل،اومنا تاج، سید ارشد بخاری،میاں کامران سیف، نصیر آرائیں،عارف جاوید کھوکھر رانا حنیف،جلیل سعید، امتیاز خان، چوہدری سجاد،محمد عتیق سمیت عہدیداران و کارکنان نے بھر پور شرکت کی سینٹر کامل علی آغا نے کہاکہ پاکستانیوں کے دل آج بھی اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں،کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے،پاکستان مسلم لیگ کشمیریوں کی اخلاقی، سیاسی و سفارتی حمایت کرتی رہے گی،انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیریوں کا بنیادی حق ہے بھارت مقبوضہ جموں و کمشی کی عوام کو حق خودارادیت سے محروم رکھ کر نہ صرف اقوام متحدہ کی منظوری قراردادوں کی خلاف ورزی کر رہی ہے بلکہ بھارتی غاصب فوج نہتے اور بے گناہ کشمیریوں پر ظلم کی انتہا کردی ہے مودی سرکار آئینی ترمیم کے ذریعے جدوجہد آزادی کو دبا نہیں سکتی اورلاکھوں کشمیریوں کی شہادت کسی طور پر رائیگاں نہیں جائے گی۔انسانی حقوق کی پامالی پر مہذب دنیا کی خاموشی باعث تشویش ہے

    پاکستان کا ہر جوان تحریک کشمیر کا ترجمان ہے،ورلڈ کالمسٹ کلب کے زیر اہتمام یکجہتی کشمیر سیمینار سے میاں اسلم اقبال کا خطاب

    یوم یکجہتی کشمیر،بھارتی ناجائز تسلط کے خلاف ہو گا دنیا بھر میں احتجاج، سفیرکشمیر جائیں گے مظفر آباد

    یوم یکجہتی کشمیر،وزیرخارجہ نے کیا عالمی دنیا سے بڑا مطالبہ

    مودی مسلمانوں کا قاتل، کشمیر حق خودارادیت کے منتظر ہیں، صدر مملکت

    یوم یکجہتی کشمیرپرتحریک آزادی بارے مفتیان نے کیا فتویٰ دیا؟ لیاقت بلوچ نے بتا دیا

    یکجہتی کشمیر،جماعت اسلامی کی ہوں گی ملک بھر میں ریلیاں، شیڈول جاری

    کشمیر متنازعہ علاقہ، بھارت فوج بھیج سکتا ہے تو پاکستان کیوں نہیں؟ سراج الحق

    تمام پارلیمانی فورموں پر مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا،سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر

    ہماری امن پسندی کو کمزوری نہ سمجھا جائے، یوم یکجہتی کشمیر پر وزیر داخلہ کا پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، وزیراعظم عمران خان نے جاری کیا کشمیریوں کیلئے خصوصی پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر، سینیٹ کا ایک اجلاس کشمیر میں منعقد کرنے کا فیصلہ

    سینیٹ اجلاس،ہندو خاتون رکن نے کی صدارت ،کشمیریوں سے یکجہتی کی قرارداد منظور

    بلوچستان میں دہشتگردی کے واقعات،بھارت کی معاونت تھی،ترجمان دفتر خارجہ

    جی سی ویمن یونیورسٹی میں یوم یکجہتی کشمیرکی تقریب

    یوم یکجہتی کشمیر، آرمی چیف کا کشمیریوں کے لئے پیغام

    یوم یکجہتی کشمیر پر مولانا فضل الرحمان سی پیک کا افتتاح کرنے نکل پڑے

    شہدا کو سلام،آزادی زیادہ دور نہیں،آصف زرداری، بلاول ،شہباز شریف

  • ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج

    ضلع اوکا ڑہ میں اسلحہ کی نمائش کرنے پر 4 افراد گرفتار، مقدمات درج

    اوکاڑہ(علی حسین) اوکاڑہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے چار افراد کو ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے پر گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونیوالے افراد میں مظہر، عثمان، بابر اور قدیر وغیرہ شامل ہیں۔ ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او اوکاڑہ عمرسعید ملک کی ہدایات پر ضلع بھر میں ناجائز اسلحہ رکھنے والوں، جواریوں اور منشیات فروش جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاتفریق آپریشن جاری ہے۔ تھانہ چوچک کی پولیس نے ناجائز اسلحہ کی نمائش کرنے اور لوگوں میں خوف و ہراس پھیلانے کیوجہ سے چار افراد کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔