Baaghi TV

Tag: نمائش آئیڈیاز 2024

  • واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    واہ انڈسٹریز کا ترک کمپنی سے اسلحے کی پیداواری صلاحیت کے لیے معاہدہ

    کراچی میں جاری آئیڈیاز 2024 کے دوران پاکستان کی واہ انڈسٹریز لمیٹڈ اور ترکیہ کی ریپکان کے درمیان 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت بڑھانے سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں اسلحے کی نمائش کے حوالے سے آئیڈیاز 2024 جاری ہے جہاں مختلف ممالک کی کمپنیوں کے ساتھ معاہدے جاری ہیں اور اسی سلسلے میں واہ انڈسٹریز اور ریپکان کے درمیان بھی اہم معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔دونوں ممالک کی کمپنیوں کے درمیان ہونے والے معاہدرے پر منیجنگ ڈائریکٹر واہ انڈسٹریز اور ڈائریکٹر ریپکان نے دستخط کیے اورمعاہدے کے تحت 155 ایم ایم ایمونیشن کی پیداواری صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا۔معاہدے پر دستخط کے موقع پر نائب وزیر ترکیہ بلال دردالی اور چئیرمین پی او ایف بورڈ لیفٹیننٹ جنرل طاہر حمید شاہ بھی موجود تھے۔واضح رہے کہ عالمی دفاعی نمائش آئیڈیاز 2024 ایکسپو سینٹر کراچی میں 19 تا 22 نومبرتک جاری رہے گی، نمائش میں دنیا کے 55 ممالک کے 330 غیر ملکی نمائش کنندگان شریک ہیں ۔آئیڈیاز 2024 میں 33 غیر ملکی وفود بھی شرکت کررہے ہیں ۔دفاعی نمائش میں چین اور ترکی کی کمپنیز کیلئے 3پویلینز بنائے گئے ہیں۔عالمی دفاعی نمائش میں جدید ٹیکنالوجی سے لیس دفاعی ساز و سامان بھی پیش کیا جائے گا ۔ ایران، اٹلی اور یوکرین پہلی بار نمائش میں شریک ہورہے ہیں۔

    صدر جمہوریہ بلغاریہ مختصر دورے پر کراچی پہنچ گئے

  • کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    کراچی پولیس آفس میں آئیڈیاز2024 کی سیکیورٹی کے حوالے سے اجلاس کا انعقاد

    ایڈیشنل انسپکٹر جنرل کراچی پولیس جاوید عالم اوڈھو کی زیر قیادت ایکسپو سینٹر میں منعقد ہونے والی نمائش آئیڈیاز2024 کے سیکیورٹی اقدامات سے متعلق مختلف امور و حکمت عملی کا جائزہ اور جرائم کے حوالے سے اجلاس منعقد کیا گیا۔

    کراچی پولیس آفس میں منعقدہ اجلاس میں پولیس افسران نے آئیڈیاز 2024 کی سیکیورٹی اور شہر میں جرائم کے خلاف اقدامات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔پولیس چیف نے آئیڈیاز 2024 کے موقع پراختیارکردہ سیکیورٹی حکمت عملی اور لائحہ عمل پر عمل درآمد سمیت ٹریفک کی روانی کے ضمن میں بھی جملہ امور کو انتہائی ٹھوس اورغیرمعمولی بنانے کے احکامات جاری کئے، ایئرپورٹ اور ایکسپوسینٹر کراچی کے اطراف، متعلقہ روٹس اور غیر ملکی مہمانوں بالخصوص چائنیز کے قیام کے مقامات کی سیکیورٹی کو فول پروف بنانے پر زور دیتے ہوئے نمائش میں شرکت کرنے والے غیرملکی شخصیات کے ساتھ شہریوں کی سیکیورٹی کو بھی غیر معمولی بنانے کی ہدایت دی۔کراچی پولیس چیف نے افسران کو کہا کہ رینڈم اسنیپ چیکنگ، پیٹرولنگ اور پکٹنگ سمیت علاقوں میں انٹیلی جینس بیسڈ کارروائیوں کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے۔ شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی میں اضافہ اور کومبنگ آاپریشنز میں تیزی لائی جائے۔جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں عمل میں لائی جائیں۔ ٹریفک پلان پر عمل درآمداورٹریفک متبادل روٹس سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے عمل کو بھی یقینی بنایا جائے۔جعلی نمبر پلیٹس اور ٹنٹڈ گلاس والی گاڑیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے۔اجلاس میں ڈی آئی جی ایڈمن، ڈی ائی جی اسپیشل برانچ ،ڈی ائی جی ٹریفک ، ڈی آئی جی سی آئی اے، زونل ڈی ائی جیز، ضلعی ایس ایس پیز، ایس پی سیکیورٹی، ایس پیز انویسٹیگیشن اور دیگر افسران نے شرکت کی۔

    کراچی پولیس کی کرائم کے خلاف کاروائیاں، 8 ملزم گرفتار اسلحہ برآمد