Baaghi TV

Tag: نمائش چورنگی

  • نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی، اہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف

    نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید حملوں کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی کے مطابق بدھ کی شب نمائش چورنگی کے اطراف پولیس کی گاڑی اوراہلکاروں پرمزید 2 حملوں کے متاثرین سامنے آگئے،متاثرین نے مقدمے کے اندراج کے لیے سولجر بازار پولیس سے رجوع کرلیا ہے۔ سابق ایس ایچ او اورپولیس ری ہیب سینٹر کے انچارج عبدالخالق انصاری اورمحافظ پر بھی حملہ کیاگیا۔مبینہ طورپرنمائش چورنگی کے قریب پولیس افسرکے زیراستعمال موبائل کو نقصان پہنچایا گیا۔نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے پولیس افسرعبد الخالق انصاری اورمحافظ پرتشدد کیا گیا۔ دوسرے واقعے میں ڈنڈوں کے وارسے سب انسپکٹرثاقب اورکانسٹیبل جنید زخمی ہوئیتشدد سے زخمی پولیس افسر اور اہلکار کو طبی امداد کے لیے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا بدھ کو نمائش چورنگی کے اطراف ڈی ایس پی کھارادر چوہدری شبیرکی پولیس موبائل سمیت 2 موبائلوں پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراو کیا گیا تھا جس کے باعث پولیس موبائلوں کونقصان ہوا تھا۔ پولیس نے تمام واقعات کی سی سی ٹی وی فوٹیجز حاصل کرلی ہیں جن کی روشنی میں مقدمات کے اندراج کے لیے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

    عاقب جاوید کی ٹیسٹ اور وائٹ بال ٹیم کو الگ الگ کرنے کی حمایت

    برطانیہ کیلئے پی آئی اے کی پروازیں فروری تک چلنے کا امکان

    پٹرولیم مصنوعات کی فروخت میں سالانہ بنیادوں پر 4 فیصد اضافہ

    سعودی عرب جانے والے مسافرسے ہیروئن برآمد

  • کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    کراچی، دھرنا و تصادم، 300افراد کیخلاف دہشتگردی کا مقدمہ درج

    کراچی کی نمائش چورنگی پر دھرنا اور پولیس سے تصادم کرنے والے 300 سے زیادہ افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جس میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔

    باغی ٹی وی کے مطابق نمائش چورنگی پر دھرنا مظاہرین کے پولیس کے ساتھ تصادم کامقدمہ سولجربازار تھانے میں درج کرلیا گیا ہے، جس میں 5 نامزد اور300 نامعلوم افرادکے خلاف ہنگامہ آرائی، اقدام قتل، بلوہ، انسداد دہشت گردی اور پولیس پرحملے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔مقدمے کے متن کے مطابق مشتعل مظاہرین نے پولیس پرلاٹھیوں اورپتھروں سے حملہ کیا۔ مشتعل مظاہرین نے پولیس پر فائرنگ بھی کی۔ شرپسندوں نے سب انسپکٹر راجا خالد سمیت 6 پولیس اہلکاروں کو زخمی کیا۔ تصادم کے دوران پتھرا سے پولیس موبائل کونقصان ہوا، اور متعدد موٹر سائیکلیں جلائی گئیں۔دوسری طرف پولیس نے نمائش چورنگی سے گرفتار ہونے والے کم عمر لڑکوں سمیت 19 ملزمان کو عدالت میں پیش کردیا عدالت نے تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا مسترد کردی.عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا.تفتیشی افسر کی جانب سے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی .

    اقوام متحدہ سلامتی کونسل میں پاکستان کی نئی اننگ کا آغاز

    نیا سال کراچی کی تعمیر و ترقی کا سال ثابت ہوگا ،مرتضیٰ وہاب