Baaghi TV

Tag: نماز

  • فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی

    فجر کی نماز کے لئے اٹھنے پر تکرار کیوں کی؟ بھائی نے بہن کی جان لے لی
    واقعہ خیبر پختونخواہ کے ضلع نوشہرہ کے علاقے حکیم آباد میں پیش آیا،بھائی نے فجر کی نماز کے لئے بہن کو اٹھایا بہن نہ اٹھی اور بحث شروع کر دی، بھائی کو غصہ آیا، بہن کو گولی ماری اور موقع سے فرار ہو گیا، واقعہ کا مقدمہ بدقسمت والد کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے

    تافغان مہاجر میوہ گل نے درج مقدمہ میں کہا کہ میں دیگر اہلخانہ کے ہمراہ گھر میں موجود تھا، میری بیٹی اسما سمیت سب اپنے اپنے کمروں میں سو رہے تھے، بیٹا حمزہ صبح کی نماز کے لیے اسما کو اٹھانےگیا جس پر دونوں میں بحث وتکرارہوئی،اسی دورا حمزہ نے طیش میں آکر اپنی بہن اسما کو فائرنگ کرکے قتل کیا اور موقع سے بھاگ گیا،پولیس نے مقدمہ درج کے ملزم کی تلاش شروع کر دی ہے، پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا

    دوسری جانب واقعہ کا ڈی پی او نے نوٹس لے لیا اور متعلقہ حکام کو ملزم کو فوری گرفتاری کی ہدایت کی، مقامی علما کرام نے بھی واقعہ کی مذمت کی ہےاور کہا کہ دین میں شدت پسندی نہیں ہے،بالغ پر نماز فرض ہے لیکن دین یہ نہیں کہتا کہ نماز کے لیے نہ اٹھنے پر قتل کر دیا جائے،

  • فیصل موورز کیخلاف بائیکاٹ مہم،سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

    فیصل موورز کیخلاف بائیکاٹ مہم،سوشل میڈیا پر ملا جلا ردعمل

    نجی ٹرانسپورٹ کمپنی فیصل موورز کے خلاف سوشل میڈیا پر بائیکاٹ کی مہم شروع ہو گئی

    فیصل موورز کے خلاف بائیکاٹ کی مہم ایک سوشل میڈیا پوسٹ کے بعد شیئر ہوئی، ایک‌صارف نے دعویٰ کیا تھا کہ فیصل موورز کی گاڑی پر سفر کر رہا تھا تو نماز کا وقت ہو گیا، نماز کے لئے گاڑی روکنے کا کہا تھا تو عملے نے کہا کہ ہماری پالیسی نہیں کہ بغیر سٹاپ کے گاڑی روکی جائے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ آج ہم اسلام آباد سے لاہور کے لئے فیصل موورز کے لئے روانہ ہوئے راستے میں قیام و طعام کی جگہ پر روکا پر جب ہم اترنے لگے تو ڈرائیور نے گاڑی چلا دی کہا نماز پڑھانے کی کمپنی کی طرف سے اجازت نہیں ہے میں نے کمپنی کی ہیلپ لائن پر کال کی تو کمپنی کے نمائندوں نے کہا واقعی ہی نماز کی اجازت نہیں ہے میں نے کہا کہ ہم ایک مسلمان ریاست میں ہیں تو نمائندہ نے کہا بلکل لیکن کمپنی کی پالیسی یہ ہی ہے سوال پیدا ہوتا ہے اسلامی ملک ریاست میں ہوتے ہوئے یہ کمپنی ایسی پالیسی بنا رہی ہیں ایسی کمپنی کا مکمل بائیکاٹ کیا جائے ۔ اور حکومت بھی ایسی کمپنیوں پر مکمل پابندی لگائی جائے اور بھاری جرمانہ کئے جائے ہم اپنے ملک میں بھی مکمل آزادی کے ساتھ فرائض کی ادائیگی نہیں کر سکتے اس ملک میں کیا قانون ہے کیا آئین ہے آئین میں تو لکھا ہے حاکمیت صرف اللہ کی اور کوئی قانون ایسا نہیں بن سکتا جو قرآن سنت کے منافی ہو.

    ایک صارف نے لکھا کہ فیصل موورز کے ڈرائیور بس ہوسٹس سےجنسی تسکین میں مصروف اور مسافروں کی زندگیاں موت کے حوالے۔۔۔؟؟!!؟فیصل موورز بس کی گھٹیا سروس پر آئے روز کچھ نہ کچھ پڑھنے کو ملتا ہے مگر آج میں آپ کو اپنا وہ مشاہدہ اور تجربہ بتاؤں گا جس کی تکلیف سے میں مہینہ بھر باہر نہیں آ سکا۔یکم اگست 2023 کو مجھے فیملی کے ہمراہ ملتان سے کراچی آنا تھا، پرواز اور معیاری ٹرین کی عدم دستیابی پر مجبوراً فیصل موورز کی بزنس کلاس 2/1 میں ٹکٹس لیے اور رات ساڑھے گیارہ بجے ملتان سے کراچی کے لیے روانگی ہو گئی، ملتان سے کراچی کا سفر کرنے والے احباب جانتے ہیں کہ ملتان سے بمشکل دو گھنٹے کی دوری پر اقبال آباد نامی قیام و طعام ہے جہاں فیصل موورز رکتی ہے اور بزنس کلاس کے مسافروں کے سامنے نہایت غیر معیاری کھانا پھینکا جاتا ہے۔

    خیر ہم بھی وہاں رکے اور 30 منٹ بعد دوبارہ کراچی کا سفر شروع کر دیا، ابھی موٹروے پر چڑھے ایک گھنٹہ ہی گزرا ہو گا کہ ہماری سیٹ کا اے سی ڈسٹرب ہونے لگا، کبھی چلتا کبھی بند ہو جاتا جس سے فیملی تکلیف میں آئی تو میں نے اپنی نشست سے بیل بجا کر بس ہوسٹس کو بلانا چاہا، مگر مسلسل تین سے چار گھنٹیوں کے باوجود وہ محترمہ تشریف نہیں لائیں، بس کی لائٹیں بند، بلا کی خاموشی مگر اس خاموشی کو بس ڈرائیور اور بس ہوسٹس کی مسلسل باتیں ڈسٹرب کر رہی تھیں، یعنی یہ طے ہے کہ بیل سن لینے کے باوجود بھی اپنی سواریوں کی طرف متوجہ نہیں ہو رہی۔

    خیر کچھ دیر انتظار کے بعد جب گرمی ناقابلِ برداشت ہوئی تو میں اپنی سیٹ سے اٹھ کر بس ہوسٹس کی جانب بڑھا تو جو منظر میں نے دیکھا اسے بیان کرنے سے حیا مانع ہے مگر اتنا بتا دوں کہ ڈرائیور صاحب چلتی بس میں موٹروے جیسی مصروف شاہراہ پر درجنوں مسافروں کی زندگی داؤ پر لگا کر بس ہوسٹس سے اپنی جنسی تسکین میں مصروف تھا۔

    (ایک سوال یہ پیدا ہو سکتا ہے کہ فرنٹ پر بیٹھے مسافروں کو یہ حرکت نظر نہیں آ رہی تھی؟

    تو یاد رہے کہ آج کل کی لگژری بسوں میں ڈرائیور کی سیٹ کافی نیچے ہوتی ہے اور مسافر نشستوں اور ڈرائیور نشست کے درمیان ایک اونچی سی دیوار حائل ہوتی ہے جس سے ڈرائیور اپنی طرف والی مسافر نشست سے اوجھل رہتا ہے جبکہ ڈرائیور کے بائیں جانب یعنی کنڈیکٹر سائیڈ والی نشست بس ہوسٹس کے لیے مختص ہوتی ہے جس پر اس لمحے بس کا سیکورٹی گارڈ خواب خرگوش کے مزے لے رہا تھا، ایک سوال یہ بھی پیدا ہو سکتا ہے کہ چلتی گاڑی میں یہ عمل کیسے ممکن ہے تو اسی لیے میں نے جنسی تسکین لکھا جنسی زیادتی نہیں، مزید وضاحت سے معذور سمجھیے)

    یہ منظر دیکھتے ہی میں الٹے پاؤں واپس پلٹا اور اپنی سیٹ پر جیسے گر سا گیا، تقریباً آدھے گھنٹے تک تو میں بے سدھ پڑا رہا اور اس کھلم کھلا بے حیائی پر دل ہی دل میں اللہ سے التجا کرتا رہا کہ اللہ کریم یہ کیا ہے، آج تلک تو ہم اس طرح کی مجبور خواتین کے جنسی استحصال کی صرف افواہیں اور خود محض اندازوں پر مبنی تبصرے سنتے تھے آج آپ نے یہ مشاہدہ کروا کر دل میں ایک چنگاری اور جلا دی کہ جو درندے اپنے سر پر دوہرے کیمرے لگے ہونے کے باوجود، موٹروے کیمروں کی مانیٹرنگ کے باوجود حیا نہیں کر رہے وہ ٹرمینلز کے کمروں میں کیا درندگی کرتے ہوں گے؟
    یہاں یہ بات بھی پیشِ نظر رہے کہ نہ ہر ڈرائیور ایسا بے حیا ہوتا ہے اور نہ ہی ہر بس ہوسٹس اتنی مجبور، بعض خواتین اپنی زندگی کے مشکل ترین وقت کو اسی نوکری سے کاٹ رہی ہیں، اپنے بچوں کو رزق حلال کھلا رہی ہیں اس کی مثالیں موجود ہیں، لہذا اس پوسٹ کے نتیجے میں نہ تو ہر بس ہوسٹس کا کردار مشکوک ہو اور نہ ہی ہر ڈرائیور کا۔

    خیر سفر جیسے تیسے مکمل ہوا، بوجھل قدموں کے ساتھ چند دن خاموشی سے کڑھتا رہا اور سوچتا رہا کہ آخر اس بدترین مجرمانہ فعل پر میری ذمہ داری کیا ہے، ایک حل تو یہ تھا کہ میں فوراً سوشل میڈیا پر پوسٹ کر دیتا لیکن مجھے یہ مناسب نہیں لگا، مجھے خیال ہوا کہ میں فیصل موورز انتظامیہ سے رابطہ کرتا ہوں، یاد رہے کہ ہر بس میں ایک نمبر لکھا ہوتا ہے کہ اس بس کے متعلق کوئی بھی شکایت ہو تو اس نمبر پر رابطہ کریں اتفاقاً میں نے بس سے اترتے وقت وہ نمبر محفوظ کر لیا اور چند روز بعد اس پر کال کر کے یہ شکایت درج کی۔
    شکایت سننے والے نے پہلے مجھ میرا ٹکٹ نمبر اور دیگر تفصیلات لیں اور پھر پوچھا کہ آپ اس معاملے پر ہم سے کیا چاہتے ہیں؟
    حالانکہ اس بے شرم نمائندے کو اس مسئلے کی سنگینی کا خود احساس ہونا چاہیے تھا اور وہ مجھ سے معذرت کرتا اور خود پلان آف ایکشن بتاتا مگر وہ الٹا مجھ سے سوال کر رہا ہے۔
    خیر میں نے اسے سخت لہجے میں کہا کہ ایک بزنس کلاس گاڑی میں درجنوں مسافروں کو موت کے منہ میں ڈال کر تمہارا ڈرائیورز اپنی حوس کی تسکین میں مصروف ہے اس کا جواب دہ کون ہے؟آپ کو اس عمل پر مجھ سے کوئی دلیل بھی نہیں چاہیے بلکہ اسی بس میں لگے کیمرے آپ کو سارا سچ دکھا دیں گے۔(محمد عبدالودود)

    ایک اور صارف نے کہا کہ سفر کی وجہ سے نماز اکھٹی بھی ادا کی جاسکتی ہے فیصل موورز ایک اچھی سروس ہے اسکے خلاف باقاعدہ ایک مہم سوچی سمجھی سازش لگتی ہے

    https://twitter.com/InaamMorganite/status/1724381223865155910

    ایک صارف نے لکھا کہ فیصل موورز کے خلاف مذہبی بنیادوں پر کمپین جاری ہے،ماہ رمضان میں مسلمان ہر شے کے نرخ بڑھا دیتے ہیں لیکن فیصل موورز شائد پاکستان کی واحد کمپنی ہے جس نے اس سال ماہ رمضان میں اپنے کرائے کم کر دئیے تھے

    ایک صارف کا کہنا تھا کہ ایک افسوسناک طرز عمل جس کا شکار پوری قوم ہو جاتی ہے وہ یہ کہ مذہبی معاملات میں جذبات بھڑکا کر اپنے مذموم مقاصد کا حصول ہے۔ جس کی ایک حالیہ مثال فیصل موورز کے خلاف چلائی جانے والی مہم ہے۔ دین اسلام نے جہاں آسانیاں عطا کی ہیں ان میں سے ایک معاملہ سفر کا بھی ہے۔

    واضح رہے کہ سوشل میڈیا پرفیصل موورز کے بائیکاٹ کی مہم پر بس انتظامیہ کی جانب سے ابھی تک کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا

    پائلٹس کے لائسنس سے متعلق وفاق کے بیان کے مقاصد کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہیے، رضا ربانی

    کراچی طیارہ حادثہ کی رپورٹ قومی اسمبلی میں پیش، مبشر لقمان کی باتیں 100 فیصد سچ ثابت

    ایئر انڈیا: کرو ممبرزکیلیے نئی گائیڈ لائن ’لپ اسٹک‘ ’ناخن پالش‘ خواتین کے لیے اہم ہدایات

    مسافر طیارے کا پچھلا حصہ زمین سے ٹکرا گیا جس کے بعد کیپٹن کا لائسنس معطل کر دیا گیا ہے

  • سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل کی پاکستانی کھلاڑی رضوان کیخلاف درخواست

    بھارت میں آئی سی سی ورلڈ کپ جاری ہے، پاکستان کا گزشتہ روز بھارت سے میچ جیتا جو پاکستانی ٹیم بری طرح ہاری،پاکستان اس سے قبل نیدر لینڈ سے میچ جیت چکا ہے، اس میچ کے دوران پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان نے سٹیڈیم میں ہی نماز پڑھی،جس کی تصویر اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی،رضوان کے سٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف شکایت دائر کر دی

    گراؤنڈ میں نماز پڑھنے پر بھارتی وکیل نے محمد رضوان پر شکایت درج کردی۔بھارتی وکیل ونیت جندال نے چیئرمین آئی سی سی کو خط لکھ دیا۔ آئی سی سی کو لکھے گئے خط میں وکیل نے کہاکہ رضوان نے نیدرلینڈ کے خلاف میچ کے دوران نماز پڑھی،اسپرٹ آف کرکٹ آئی سی سی قوانین کے خلاف ورزی ہے،محمد رضوان کا کرکٹ گراؤنڈ میں نماز پڑھنا کھیل کی روح اور آئی سی سی کے ضوابط کے منافی ہے،محمد رضوان نے نماز ادا کرکے ظاہر کیا ہے کہ وہ مسلمان ہیں جس سے کھیل کی روح کو شکست ہوئی ہے، محمد رضوان نے اس وقت نماز ادا کی جب ٹیم کے دوسرے کھلاڑی وقفے کے دوران پانی کا انتظار کر رہے تھے،اس کے بعد انہوں نے پریس کانفرنس اپنی جیت کو غزہ کے لوگوں کے نام کیا جس سے ان کا مذہب اور نظریات ظاہر ہوتے ہیں،آئی سی سی نے سری لنکا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد محمد رضوان کی طرف سے اس فتح کو غزہ کے لوگوں کے نام کرنے پر کوئی ایکشن نہیں لیا، آئی سی سی نے کہا کہ یہ انفرادی عمل ہے اور اس کے دائرہ اختیار سے باہر ہے،اس سے قبل 2021 میں محمد رضوان نے ٹی20 ورلڈ کپ میں انڈیا کے خلاف میچ جیتنے کے بعد گراؤنڈ میں نماز ادا کی جس پر سابق پاکستانی کرکٹر وقار یونس نے کہا کہ مجھے بہت اچھا لگا کہ محمد رضوان نے ہندوؤں کے سامنے نماز پڑھی،کوئی بھی ایسا عمل جس سے کھیل کی روح کو نقصان پہنچے، متعلقہ حکام کی طرف سے اس کی مذمت کی جانی چاہیے،اسلئے پاکستان وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف سخت ایکشن لیا جانا چاہیے

    بھارتی وکیل ونیت جندال وہی وکیل ہیں جنہوں نے زینب کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا تھا جس کے بعد زینب کو بھارت چھوڑ کر دبئی جانا پڑا تھا،

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ،بریکنگ نیوز:نیدرلینڈ کے خلاف افتتاحی میچ کے دوران اسٹیڈیم میں نماز پڑھنے پر ایک بھارتی وکیل نے پاکستانی وکٹ کیپر محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ایک اور دن ہندوستانیوں کی ایک اور ناقص ذہنیت! بہت بڑی شرم کی بات ہے اس وکیل پر.

    شہریاراعجاز کا کہنا ہے کہ ایک بھارتی وکیل نے محمد رضوان کے خلاف مقدمہ دائر کر دیا۔ یہ نام نہاد میزبان کی طرف سے انتہائی شرمناک اور سستی حرکت تھی۔ وہ صرف ہمارے کرکٹرز پر ذہنی دباؤ ڈال رہے ہیں۔ بھارت پہلے ہی میگا ایونٹ کی میزبانی میں ناکام رہا ہے۔ واقعی مایوسی ہوئی۔

    https://twitter.com/SharyOfficial/status/1713541315307127116

    محمد رضوان بھارت کے خلاف میچ میں آؤٹ ہو کر واپس جا رہے تھے تو اسوقت احمد آباد کے نریندر مودی سٹیڈیم میں موجود بھارتی شائقین کی جانب سے نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ شائقین نے جے شری رام کے نعرے بھی لگائے

    تمل ناڈو کے وزیر برائے کھیل اور نوجوانان ادئے ندھی اسٹالن نے سٹیڈیم میں رضوان کے خلاف نعرے بازی پر تنقید کی اور کہا ہے کہ یہ ناقابل قبول ہے، ادئے ندھی اسٹالن کا کہنا تھا کہ بھارت کھیل اور مہمان نوازی کے لئے مشہور ہے تاہم مودی سٹیڈیم میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ ناقابل قبول ہے، کھیل قوموں کو متحدکرنے، حقیقی بھائی چارے کو فروغ دینے اور نفرتوں کو مٹانے کے لئے ہے

  • سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

    سعودی عرب نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کر دی

    ریاض:سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور نے سوشل میڈیا پر نماز اور جمعہ خطبات نشر کرنے پر پابندی عائد کردی۔

    باغی ٹی وی : سعودی اخبار کے مطابق سعودی عرب کی وزارت اسلامی امور کے ترجمان عبداللہ العنزی نے کہا ہے کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ اسپیکر صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کیے جائیں گے۔

    سعودی عرب : شہریت دینے سے متعلق نئے قوائد و ضوابط جاری

    ایک انٹرویو میں سعودی مذہبی امور کے ترجمان نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ سوشل میڈیا کی اپنی اہمیت ہے مگر اس پر جو کچھ نشر کیا جاتا ہے مواد پر پلیٹ فارم کو کنٹرول نہیں ہوسکتا۔

    بعض اوقات سوشل میڈیا پر پوسٹ کردہ مواد اسلام کی دعوت اور مساجد کے پیغام کو نقصان پہنچاتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ وزارت مذہبی امور نے سوشل میڈیا کے ذریعے نشریات پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اس بات کو یقینی بنایا جا سکے کہ کوئی بھی ایسا مواد جو غلط ہو اور اللہ تعالی کی دعوت کو نقصان پہنچا سکتا ہو اس سے بچا جا سکے۔

    پاکستان کا ایٹمی پروگرام محفوظ ہاتھوں میں ہے،امریکی کمانڈر جنرل

    العنزی نے کہا کہ رمضان کے مہینے میں بیرونی لاؤڈ سپیکر کے استعمال کے بارے میں افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں۔ حکومت کی طرف سے مساجد کے بیرونی لاڈ اسپیکروں کو صرف اذان اور اقامت کے لیے استعمال کرنے کی اجازت ہے۔

  • مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز پڑھنے کی ویڈیو وائرل

    مسلمان خلا باز نے خلا میں بھی نماز نہ چھوڑی ،سوشل میڈیا پر ایک مسلم خلا باز کی خلائی اسٹیشن میں نماز ادا کرتے ہوئے ایک پرانی ویڈیو وائرل ہو رہی ہے-

    باغی ٹی وی :سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ’ساؤتھ ایشین جرنل‘ نامی ٹوئٹر اکاؤنٹ کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیو میں نماز پڑھتے دکھائی دینے والا خلاء باز ڈاکٹر شیخ مصظافر شکور کا تعلق ملائیشیا سے ہے جس نے آج سے کئی سال قبل خلا میں سفر کر کے اپنا نام مسلم خلا بازوں کی فہرست میں درج کروایا تھا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق اس خلائی شٹل کو قازقستان سے روانہ کیا گیا تھا اسی لیے یہ مسلم خلا باز قازقستان کے مقامی وقت کو مدِ نظر رکھتے ہوئے خلائی اسٹیشن میں 5 وقت کی نماز باقاعدگی سے ادا کرتا تھا-

    مسلمان خلاباز کے طور پر خلا کا سفر کیا تاکہ یہ دکھایا جا سکے کہ خلا میں نماز کیسے ادا کی جا سکتی ہے ملائیشیا کے خلا بازڈاکٹر شیخ مصظافر شکورنے اناطولیہ نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہر کوئی جو خلا میں جاتا ہے وہ ایک معجزہ محسوس کرتا ہے رمضان کے مقدس مہینے میں ہونے والے خلا میں اپنے سفر کے دوران، میں نے خلائی اسٹیشن میں ‘نماز کی اذان’ سنی۔

    انہوں نے کہا تھا کہ روزہ اور نماز کا وقت اس بات پر منحصر ہے کہ آپ خلا میں کہاں واقع ہیں۔ چونکہ خلائی شٹل قازقستان سے شروع کی گئی تھی، ہم نے قازقستان کے مقامی وقت کو مدنظر رکھا۔ میں نے قازقستان میں وقت کو مدنظر رکھتے ہوئے دن میں پانچ وقت کی نماز پڑھی۔ مکہ کی طرف نماز پڑھنے کے لیے آپ کو اپنا منہ زمین کی طرف کرنا پڑا۔ خلائی اسٹیشن ایسی پوزیشن میں تھا جہاں سے آپ زمین کو براہ راست دیکھ سکتے تھے-

  • امریکہ:عدالت نےاسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نمازکی اجازت دیدی

    امریکہ:عدالت نےاسکولوں سمیت سرکاری عمارتوں میں باجماعت نمازکی اجازت دیدی

    واشنگٹن:امریکا کی سپریم کورٹ نے اسکولوں اور سرکاری عمارتوں میں باجماعت نماز کی پابندی کو آئین کی پہلی ترمیم کے منافی قرار دیدیا جو ملازمین کے مذہبی عقائد کے احترام کو یقینی بناتی ہے۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی سپریم کورٹ کے قدامت پسند ججوں نے آج ایک بار پھر آئینی ترمیم کی دوبارہ تشریح کی جو سرکاری ملازمین کو کام کی جگہ اپنے عقیدے کے اظہار سے متعلق ہے۔

    امریکی وفاقی ججز نے اسکولوں سمیت تمام سرکاری عمارتوں میں مسلمان ملازمین کو باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دیتے ہوئے کہا کہ پابندی آئین کی پہلی ترمیم سے متصادم ہے جو ملازمین کے عقائد کے تحفظ کی ضمانت دیتی ہے۔6 ججز نے باجماعت نماز کی اجازت دینے کے حق میں فیصلہ دیا جب کہ 3 نے مخالفت کی۔یہ معاملہ اس وقت کھڑا ہوا تھا جب واشنگٹن ہائی اسکول کے ایک سابق فٹ بال کوچ جوزف کینیڈی میچ کے بعد 50 گز کی لائن پر باجماعت نماز پڑھنے کی اجازت دینے کی وجہ سے اپنی ملازمت سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

    سابق فٹ بال کوچ جوزف کینیڈی نے اپنی برطرفی کے خلاف مقدمہ دائر کیا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ انھوں نے نماز پڑھنے کی اجازت محض مذہبی رواداری کے تحت دی تھی جو آئین کی خلاف ورزی نہیں۔عدالت نے اپنے فیصلے میں لکھا کہ آئین کی پہلی ترمیم حکومت کو “مذہب کے قیام کا احترام” کے خلاف کوئی قانون بنانے سے روکتی ہے۔ یہ شق ایسے حکومتی اقدامات پر بھی پابندی عائد کرتی ہے جو غیر ضروری طور پر ایک مذہب کو دوسرے مذہب پر ترجیح دیتے ہیں۔

    جسٹس نیل گورسچ نے لکھا کہ آئین اور ہماری بہترین روایات باہمی احترام اور رواداری کا مشورہ دیتی ہیں، نہ کہ سنسر شپ اور دباؤ کا۔ فٹبال کوچ کو مختصر، پرسکون، ذاتی مذہبی پابندی میں مشغول ہونے پر سزا دی گئی۔

  • وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے:عالم اسلام کے لیے خصوصی دعائیں

    ماسکو:وزیراعظم نے روس کی سب سے بڑی مسجد میں نوافل ادا کیے،اطلاعات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روس کی سب سے بڑی مسجدو اسلامک سینٹر میں نوافل ادا کیے۔

    دورہ روس کے دوران صدر ولادی میر پیوٹن سے طویل ملاقات کے بعد نائب وزیراعظم اور بزنس کمیونٹی سے اہم ملاقاتیں کر کے عمران خان نے کیتھیڈرل مسجد کا دورہ کیا۔

    وزیراعظم عمران خان نےکیتھیڈرل مسجدکے امام سے ملاقات کی اور نوافل ادا کیے۔ وفاقی وزرا اور وفد کے ارکان بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ تھے۔

    دورہ روس مکمل کر کے وزیراعظم ایئرپورٹ کے لیے روانہ ہو گئے اور آج ہی وہ وطن لوٹیں گے۔

    وزیراعظم عمران خان اور روسی صدر ولادی میرپیوٹن کےسربراہی اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔ اعلامیہ کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے روسی صدرپیوٹن سےملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات پربات چیت کی، ملاقات میں باہمی دلچسپی کےعلاقائی اورعالمی امورپر وسیع مشاورت کی گئی۔

    اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ پاک روس تعلقات میں وسعت کیلئے دونوں رہنما پرُعزم ہیں تعلقات وقت کیساتھ دونوں ممالک کےدرمیان مضبوط ترہوں گے دوطرفہ تعلقات کامثبت رخ مستقبل میں بھی آگے بڑھتا رہے گا۔

  • بچے، مسجد میں ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    بچے، مسجد میں ۔۔۔ حافظ ابتسام الحسن

    بچوں کی تعلیم و تربیت پر ہر قوم زور دیتی ہے، لیکن اسلام اور مسلمان اس حوالے سے بطور خاص حساس ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بچوں کی تربیت پر بہت زور دیا ہے، اور تربیت میں بھی نماز کو اولین ترجیح دی ہے کہا کہ اگر بچے سات سال کے ہو جائیں تو انہیں نماز سکھلاؤ اور پڑھنے کی ترغیب دلاؤ اور دس سال کے ہو جائیں تو ان پر نماز کو فرض عین کر دو، اگر نہ پڑھیں تو ان کی پٹائی کرو، غور کرنے کی بات یہ ہے کہ اللہ کے رسول نے کسی اور معاملہ میں بچوں پر کبھی نہ سختی کی اور نہ کرنے کا حکم دیا، بلکہ انس رضی اللہ عنہ کہتے ہیں : "دس سال رسول اللہ کی خدمت کی (آپ نے کسی موقع پر) کبھی اف تک نہ کہا ۔” ایسے حلیم الطبع اور بچوں پر مشفق نبی نماز کے مسئلہ پر اگر بچوں پر سختی کا کہہ رہے ہیں تو ثابت ہوتا ہے کہ اسلام میں حکمِ نماز کتنا اہم اور حساس ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے دور میں بچے بڑے ذوق و شوق سے مسجد میں جایا کرتے تھے، بلکہ جناب عبداللہ بن عمر کہتے ہیں بچپنے سے لے کر کنوارے رہنے تک ہم سویا بھی مسجد میں ہی کرتے تھے۔ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی چھوٹے بچوں کو مسجد میں لانے سے نہیں روکا۔ حدیث میں آتا ہے اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : "میرا دل کرتا ہے کہ میں نماز میں قرأت کو لمبا کروں، پھر میں بچوں کے رونے کی آوازوں کو پاتا ہوں تو میں قرأت کو مختصر کر دیتا ہوں۔ ” اس حدیث سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی قرأت مختصر کردی مگر بچوں کو مسجد میں لانے سے منع نہیں کیا۔
    موجودہ دور بے راہ روی کا دور ہے، اس میں بچے تو کیا بچوں کے والدین بہت کم مسجد میں آتے ہیں۔ مسجدیں اپنے حجم کے حساب سے تقریبا ویران رہتی ہیں ۔ضرورت اس بات کی ہے کہ بچوں اور ان کے والدین کو مساجد میں لا کر مساجد کی رونق کو دو بالا کیا جائے ۔اس حوالے سے ترکی نے سرکاری سطح پر ایک زبردست اقدام کیا، پہلے تو انہوں نے اپنی مساجد میں بچوں کے لیے کھیلنے کے لیے چھوٹے چھوٹے پلے گراؤنڈ بنائے، کہ سات سال سے چھوٹے بچے وہاں کھیلتے رہیں اور ان کے والدین با اطمینان نماز میں مشغول رہیں، پھر سات سال سے اوپر کے بچوں کے لیے یہ اعلان کیا کہ جو بچے چالیس دن نمازیں باجماعت ادا کریں گے انہیں بطور انعام سائیکلیں دی جائیں گی، جو کہ دی بھی گئیں ۔ان بچوں کی سائیکلوں کے ہمراہ تصاویر سوشل میڈیا پر کافی وائرل بھی ہوئی تھیں ۔ترکی کے بعد پاکستان کی کئی مساجد نے اپنے طور پر اس کار خیر کو اپنایا ۔ان میں گوجرانوالہ کی ایک مسجد کا پوسٹر مجھے دیکھنے کا اتفاق ہوا ۔اس کے بعد مسجد حلیمہ سعدیہ الرحمان گارڈن فیز ٹو نے یہ قدم اٹھایا، پہلے پہل تو یقین نہ آیا لیکن جب بچوں کو انعامات لیتے اور سائیکلوں کو سرپٹ دوڑاتے دیکھا، تو یقین مانیے دل کو بہت مسرت ہوئی ۔جامع مسجد حلیمہ سعدیہ الرحمان گارڈن فیز ٹو وہی مسجد ہے جہاں مجھے اس سال رمضان المبارک میں قرآن مجید سنانے کی سعادت حاصل ہوئی تھی، فللہ الحمد ۔
    اس مسجد میں رمضان المبارک سے قبل اعلان کیا گیا تھا کہ جو بچے پورا رمضان مغرب، عشاء اور فجر کی نمازیں باجماعت مسجد حلیمہ سعدیہ میں ادا کریں گے انہیں انعام میں سائیکلیں دی جائیں گی اور دیگر قیمتی انعامات بھی دیے جائیں گے ۔اس خبر کے نشر ہوتے ہی ٹاؤن کے بچوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، وہ بڑھ چڑھ کر اپنا نام درج کروانے لگے
    پچاس بچوں نے اس میں حصہ لیا جو کہ بہت زبردست اور حوصلہ افزا تعداد تھی ، ماشاءاللہ ان پچاس بچوں کی مسجد آمد سے مسجد میں اچھی خاصی رونق ہوجاتی تھی، جس سے اس بات کی خوشی ہوتی تھی کہ ہم اپنی اگلی نسل تک دین پہنچا رہے ہیں ۔ان بچوں کی باقاعدہ حاضری لگتی تھی، جس کی ذمہ داری مسجد ہذا کے صدر ماسٹر مشتاق صاحب بڑی باقاعدگی سے نبھاتے رہے، جس پر وہ بھی اللہ کے ہاں یقینا اجر کے مستحق ہوں گے۔
    ان پچاس بچوں میں سے بیس بچے باقاعدگی سے آتے رہے اور ایک بھی نماز میں کمی نہیں کی ۔ان کی باقاعدگی کا یہ عالم تھا کہ یہ بچے اپنی نانی اماں اور دادی اماں کے ہاں افطاری پر بھی نہیں گئے، جس نے بھی دعوت دی اسے عید کے بعد کا وقت دیا، خوشی کی بات یہ ہے کہ یہ بچے طاق راتوں میں بھی مسجد میں جاگتے رہے ہیں اور عبادات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے رہے ہیں ۔الحمد للہ اس وجہ سے مسجد حلیمہ سعدیہ میں پورا رمضان رونقیں لگی رہیں ۔
    بالآخر رمضان کے آخر جمعہ میں نماز کے بعد بچوں میں سائیکلوں اور دیگر انعامات کی تقسیم کے لیے ایک پروقار تقریب منعقد کی گئی اور ان پابند بچوں میں نئی، اچھی اور معیاری سائیکلیں تقسیم کی گئیں، جنہیں پاکر بچوں کی خوشی دیدنی تھی اور دین پر عمل پیرا ہونے کے جذبات دوگنا ہو چکے تھے۔
    ان بیس بچوں کے علاوہ باقی تیس بچوں کو جن کی حاضری میں کچھ کمی تھی، ان میں حاضری کے بقدر انعامات بانٹے گئے جو کہ قیمتی بھی تھے اور اصلاحی بھی ۔جس میں دارالسلام کی دینی کتب، معیاری خوشبوئیں، منی فینز، گاڑیاں اور دیگر اچھی چیزیں تھیں۔
    اس کاوش میں سب سے اہم کردار اس مسجد کے خطیب پروفیسر حافظ عثمان ظہیر صدر جمیعت اساتذہ پنجاب کا ہے۔انہوں نے یہ اقدام اٹھایا اور سائیکلوں و انعامات کے لیے کافی متحرک بھی رہے ۔ماسٹر مشتاق ورک صاحب جو مسجد کے صدر ہیں، نے بڑی باقاعدگی سے تینوں اوقات میں بچوں کی حاضری لگائی۔ اسی طرح محترم حبیب کبریا صاحب برادر مکرم حافظ عبدالعظیم اسد صاحب کا کردار بھی لائق تحسین ہے جنہوں نے دارالسلام کی خوبصورت پروڈکٹس کے تحفے بچوں کے لیے عنایت کیے۔
    آخر میں پیغام ٹی وی کے زیر اہتمام تقریب نے اس پروجیکٹ کو چار چاند لگادیے ۔پیغام ٹی وی نے اس پروقار تقریب کی کوریج کی اور اسے چینل پر چلایا
    ہمیں امید ہے مسجد حلیمہ سعدیہ کا یہ منصوبہ دوسری مساجد کے منتظمین کو بھی تحرک دے گا اور وہ بھی اپنے علاقے کے بچوں کو مساجد میں لانے کے لیے ایسے ہی اقدامات کریں گے۔ اور یہ عمل نیکی کے فروغ میں مشعلِ راہ ثابت ہو گا۔

  • راولپنڈی/اسلام آباد عید کی نماز کب اور کہاں ہوگی.. ؟

    راولپنڈی/اسلام آباد عید کی نماز کب اور کہاں ہوگی.. ؟

    راولپنڈی /اسلام آباد :ملک بھر میں عید المبارک سنت نبوی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے عین مطابق اکثر لوگ کھلے میدان میں ادا کرتے ہیں اور کچھ مساجد میں, باغی ٹی وی کیمطابق راولپنڈی اور اسلام آباد میں کہاں کہاں عید ہوگی اور کون پڑھائے اور کتنے بجے.. ؟
    5:30
    مولانا ابو بکر حماد (بھابڑہ بازار فضل اللہ مسجد )

    5:40
    مولانا عبیدالرحمٰن ضرار (سارہ مسجد ڈھوک فرمان علی)
    ابو حفص طاہر کلیم (گراؤنڈ اصغر مال کالج)
    5:50
    مولانا آصف الرحمان(جامع مسجد تقوی لیاقت روڈ راولپنڈی )
    6:00
    مولانا عبدالرحمٰن(میاں شہباز شریف پارک نزد ریسکیو 1122 راولپنڈی )
    جامع مسجد محمدغوری ٹاؤن فیز 5اسلام آباد۔مفتی محمدابراہیم
    06:15
    عیدگاہ جامع مسجد امام اعظم ابوحنیفہ مین کشمیر ہائی G-12/4اسلام آباد۔مفتی یوسف صدیقی،جامع مسجد بابریG-10مرکز اسلام آباد۔مولانارضوان اللہ،صدیقیہ مسجد پٹھانوں والی مریڑحسن راولپنڈی۔مولانامحبوب الرحمن قریشی

    06:30
    جامع مسجد عبادالرحمن I-13اسلام آباد۔مفتی شفیع الرحمن،جامع مسجد عبادالرحمن I-13اسلام آباد۔مولاناارشادہزاروی،جامع مسجد حنفیہG-7/1اسلام آباد۔مفتی عبدالرشید،جامع مسجدآل رسول پنڈسنگریال D-13اسلام آباد۔قاری محمدنسیم ؤ،جامع مسجد ظہورالاسلام نزد گولڑہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد۔مولانامحمدریاض،جامع مسجد محمدی نزدحشمت علی کالج فاروق اعظم روڈراولپنڈی۔مولاناشفیق الرحمن،جامع مسجد اقصیٰ برماٹاؤن اسلام آباد۔قاری خلیل احمد،جامع مسجد علی F-11/1اسلام آباد۔مفتی عبدالسلام،جامع مسجد سلمان فارسی I-10/2اسلام آباد۔مولاناعبدالخالق ہزاروی،جامع مسجدخضرمحلہ نین سکھ نزدڈھوک موہری بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناخلیل الرحمن،مسجد امام ابوحنیفہ پرنس روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی ندیم عباسی،جامع مسجد نسیم سیکٹر 1خیابان سرسید راولپنڈی۔قاری عبدالرشید طارق
    06:45
    جامع مسجد مزمل G-11/3اسلام آباد۔مولاناحبیب اللہ،جامع مسجد علی المرتضیٰ ڈھوک اعوان ہمک اسلام آباد۔مولانامحمداسامہ،جامع مسجد امیر حمزہ گارڈن ٹاؤن اسلام آباد۔مفتی محمدعبداللہ،جامع مسجد عمربن خطاب غوری ٹاؤن فیز3گنگال ایسٹ اسلام آباد۔مفتی ثاقب شہزاد،مسجد رحمۃ اللعٰالمین اشرف ٹاؤن کری روڈ اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن،جامع مسجد ابوسفیان G-11/1اسلام آباد۔مولانا وجیہ الدین،جامع مسجد سرداربیگم مین مری روڈبہارہ کہواسلام آباد۔مولانافخرالاسلام سیفی،جامع مسجد عبداللہ بن مسعود کراچی کمپنی اسلام آباد۔مولاناعبدالرزاق حیدری،جامع مسجد انوار مدینہ ترنول اسلام آباد۔مفتی نورخان چترالی،جامع مسجد عثمان غنی ڈھوک موہری بہارہ کہواسلام آباد۔مفتی مرتضیٰ الیاس،مسجد بیت السلام F-11/1اسلام آباد۔مولاناانورسلطان،جامع مسجد شاہ ولی اللہ پیرودھائی موڑپشاورروڈراولپنڈی۔مفتی اقبال حسین،جامع مسجد مدنی پیر صحابہ کالونی نیوچاکرہ راولپنڈی۔مولاناعبدالجلیل حسین،جامع مسجد عمربن خطاب عثمانیہ کالونی ڈھوک مستقیم راولپنڈی۔مولاناحافظ بشیر احمد،جامع مسجد صدیق اکبرگولڑہ شریف E-12اسلام آباد۔مولانانذیر نقشبندی،جامع مسجد فاروق اعظم F-7/3اسلام آباد۔مولاناعبدالباسط,جامع مسجد الرشید ڈھوک منگٹال راولپنڈی۔مولانامحمودحسن تاج
    07:00
    مدنی مسجد کھنہ پل اسلام آباد۔مولاناجاوید الرحمن عباسی،مسجد خدیجۃ الکبریD-12/1اسلام آباد۔مولانامحمدیوسف،مرکزدارالفیضان بلال مسجد E-16اسلام آباد۔بابر خان عباسی،مسجد خلافت راشدہ ملک آبادبھاٹہ چوک راولپنڈی۔مولاناسیف اللہ خاؤلد،مسجد الرحمن سیدپورروڈنزدتھانہ بنی راولپنڈی۔مولاناقاضی مشتاق احمد،جامع مسجد ابوہریرہ پنڈوڑیاں اسلام آباد۔مولاناقریش خان،جامع مسجد مدنی گولڑہ ریلوے اسٹیشن۔مولاناعارؤف اللہ چترالی،جامع مسجد سیدنامحمدمیراجعفرG-12اسلام آباد۔مفتی حفیظ الرحمن،جامع مسجد فاروق اعظم کشمیر کالونی E-13اسلام آباد۔مولانامحمدزادہ،مسجد بلال نزدکارچوک ڈھوک چوہدریاں راولپنڈی۔قاری محمداجمل ملک،جامع مسجد مدنی پاکستان ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناوحیدہزاروی،جامع مسجد خضرمدینہ ٹاؤن کھنہ پل اسلام آباد
    ۔مولاناسیف الرحمن،جامع مسجد سٹی سنٹر بینک روڈ صدر راولپنڈی۔مولاناقاری گلتاسب،جامع مسجد خالدبن ولیدI-8/3اسلام آباد۔مولانامحمدجاوید،جامع مسجد محمدرسول اللہ لیاقت کالونی چکری روڈ راولپنڈی۔مولاناعبدالغفارتوحیدی،ؤؤ
    جامع مسجد حمزہ پراچہ چوک ترلائی اسلام آباد۔مولانادلدارالرحمن ربانی،جامع مسجد فاروق اعظم گلی نمبر5شمس آبادراولپنڈی۔مولانامحمدابراہیم،جامع مسجد الفرقان گلی نمبر9چمن زار کالونی راولپنڈی۔مفتی سید نعیم شاہ شیرازی،جامع مسجد ابوایوب انصاریG-11/1اسلام آباد۔قاری عبدالقیوم شاکر،جامع مسجد غفوریہ G-11/2اسلام آباد۔مولاناحسین طارق،جامع مسجد مکیF-12اسلام آباد۔مولاناملک محمدنعمان،جامع مسجد عمرگلشن مصطفی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسہیل عباسی، مسجد عائشہ صدیقہ یونیورسٹی ٹاؤن پھلگراں بہارہ کہو۔مولانامحمدشعیب عباسی،جامع مسجد صدیق اکبرسملی ڈیم روڈبہارہ کہواسلام آباد۔مولاناعاصم اشرف عباسی،جامع مسجد امیر حمزہ نین سکھ کالونی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسلیم اللہ خان،جامع مسجد الہدٰی لین نمبر7پشاورروڈ راولپنڈی۔مولاناعبدالرشید کوثر،جامع مسجد سیدنابلال حبشیؓبحریہ ٹاؤن فیز8راولپنڈی۔مولاناسعید احمداعوان،جامع مسجد الرحمن سیری چوک بہارہ کہو اسلام آباد۔مولانابشیر احمدبالاکوٹی،جامع مسجد سعبد بن ابی وقاص ملت آبادراولپنڈی۔مولاناحفیظ الرحمن،جامع مسجد عمربن خطاب عثمانیہ کالونی ڈھوک مستقیم راولپنڈی۔مفتی سلمان حبیب، جامع مسجد عکاشہ بن محصن شالے ویلی رینج روڈراولپنڈی۔مفتی غلام مرتضیٰ،جامع مسجد نمرہ نئی آبادی بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناانیس الرحمن،جامع مسجد صدیق اکبرشاہ خالد کالونی چکلالہ راولپنڈی۔مولاناضیاء الحق حقانی،جامع مسجد اقصی گولڑہ شاہ اللہ دتہ اسلام آباد۔مفتی سعید الرحمن،مسجد خدیجۃ الکبریٰD-12/1اسلام آباد۔مولانامحمدیوسف،عثمان غنی پارک مسجد ہلال اصغرمال سکیم راولپنڈی۔مفتی محمدشعیب،جامعہ خلفائے راشدین G-9/2اسلام آباد۔مولانامحمدحسن فاروقی،جامع مسجد قرآن کمپلیکس پیہونٹھ اسلام آباد۔مولاناعمران ریاض،جامع مسجد شہداء I-10/2اسلام آباد۔مولاناقاری عزیزالرحمن،جامع مسجد مجددیہ پارک روڈF-8اسلام آباد۔مفتی محمدفاروق،جامع مسجد ابوذرغفاری G-/2اسلام آباد۔مولاناعبدالسلام جلالی،جامع مسجد عثمان غنی اکرم روڈبنی گالہ اسلام آباد۔مولاناعبدالرشید جلالی،جامع مسجد نورانی مسلم کالونی بری امام اسلام آباد۔مولاناصدیق صدیقی،جامع مسجد معارف القرآن لڑی ملانہ اڈیالہ روڈراولپنڈی۔مولاناشکیم عباسی،جامع مسجد قباء لالہ زاردھمیال روڈراولپنڈی۔مولانامحمداصغر،مرکزی جامع مسجد D-17اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن قاسم نقشبندی،جامع مسجد ادارہ علوم اسلامی سترہ میل بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسعید الرحمن،جامع مسجد باب الاسلامF-7مرکز اسلام آباد۔مفتی سید قائم علی شاہ،جامع مسجد الکریم پام سٹی چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی۔مولاناعطاء الرحمن لغاری،جامع مسجد الرحمن ملک آبادنزد گرجاروڈ راولپنڈی،مفتی ضیاء الرحمن،جامع مسجد ماں بچہ ٹی بی سنٹرہسپتال اصغر مال روڈ راولپنڈی۔مفتی محمدعلی قریشی،جامع مسجدعلی اصغرفضل ٹاؤن فیز2چکلالہ راولپنڈی۔مفتی عتیق الرحمن ربانی،جامع مسجد انوارمدینہ چاہ سلطان گلی نمبر38راولپنڈی۔مفتی محمدطاہر،مسجد عائشہ صدیقہ جھنگی سیداں اسلام آباد۔مفتی محمدسعید الرحمن،ہولی فیملی ہسپتال پارک مسجد۔مولاناعبدالواحد عباسی،جامع مسجد علی المرتضی محلہ سلمان آبادالہ آبادراولپنڈی۔مولاناسیدوکیل شاہ،جامعہ دارالعلوم زکریاترنول اسلام آباد۔مولانا پیر عزیزالرحمن ہزاروی،جامع مسجد صدیق اکبرالہ آبادویسٹریج 3راولپنڈی۔مولانا محمدزکریاعزیز،جامع مسجد تقویٰ صادق آبادراولپنڈی۔مفتی مجیب الرحمن،جامعہ محمدیہ ایف سکس فور اسلام آباد۔مولاناظہوراحمدعلوی،جامع مسجد مدنی I-9/4اسلام آباد۔مولاناسیف اللہ عادل،مسجد سیدنا امیر معاویہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان روڈ کھنہ پل راولپنڈی،۔مولاناجمیل احمد،جامع مسجد صفہ فیصل کالونی چکلالہ راولپنڈی۔مولاناقاضی نصراللہ قریشی،جامع مسجد گلزارقائد اعظم کالونی دھمیال کیمپ راولپنڈی۔مولاناقاضی عبدالرشید،جامع مسجد فاروقیہ ڈھوک مٹکیال راولپنڈی۔مولاناتاج محمدخان،جامع مسجدعثمان بلندمارکیٹ G-10/1اسلام آباد،جامع مسجد الجوادکرنل امان اللہ روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناسعید الرحمن توحیدی،جامع مسجد قباء چکلالہ سکیم تھری راولپنڈی۔قاری شریف ہزاروی،مسجد خلفائے راشدین نیومل شرقی چک شہزاداسلام آباد۔مولاناعبدالغفار،جامع مسجد الفاروق مین روڈبنی گالہ اسلام آباد۔مولانامعظم علی ستی،جامعہ اسلامیہ کشمیر روڈ صدر راولپنڈی۔ڈاکٹرقاری عتیق الرحمن،جامع مسجد گلشن دادن خان شمس آبادراولپنڈی۔مولاناعابدحسین عباسی،جامعہ الیاسیہ ترلائی مرکزترامڑی چوک اسلام آباد۔قاری رحمت نبی ہاشمی،جامع مسجد ابوبکرصدیق لین نمبر8پارک روڈچھٹہ بختاوراسلام آباد۔مولاناعبدالرؤف محمدی،جامع مسجد فاروق اعظم مدینہ ٹاؤن کھنہ پل اسلام آباد۔مولانامنظور حسین بالاکوٹی،مرکزی عیدگاہ امی عائشہ صدیقہ رحمت آبادچکلالہ راولپنڈی۔مولانامحمدادریس حقانی،جامع مسجد سلمان فارسی گلریز راولپنڈی۔مولاناسلیم اللہ رحمانی،جامع مسجد بلال G-12/1اقبا ل ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناجہانگیر عباسی،جامع مسجد نورجہان مریڑحسن راولپنڈی۔مولاناعابدستی،جامع مسجد ابوذرحمادریلوے کیرج فیکٹری کالونی اسلام آباد۔مولاناجاوید مدنی،جامع مسجد عثمان غنی ڈھوک نورچکریروڈراولپنڈی۔مولانامقصودعثمانی،جامعہ قاسم العلوم راول دیم کالونی اسلام آباد۔مولاناحسین احمددیشانی،مسجد امی عائشہ G-12/3اسلام آباد۔قاری اسمعیل فاروقی،جامع مسجد رحمۃ اللعٰلمین ماڈل کالونی بنک گراؤنڈشمس آبادراولپنڈی۔قاری طاسین عباسی،جامع مسجد طیبہ G-7/3-2سروس روڈاسلام آباد۔حافظ محمدطیب،جامع مسجد تقویG-15/4خیابان کشمیر اسلام آباد۔مولاناقاری شیر محمدعثمانی،جامع مسجد صدیق اکبربلیوایریااسلام آباد۔مولاناہارون الرشید،جامع مسجد تقوی G-9/4اسلام آباد۔مولاناعبدالحلیم،جامع مسجد میڈیکل سٹاف کالونی راول رود راولپنڈی۔مولانانوراحمدعابد،جامع مسجد حسان مارگلہ گرین D-12اسلام آباد۔قاری مسعود الرحمن،جامع مسجد طلحہ سوئی گیس چوک I-9مرکز اسلام آباد۔مفتی محمدادریس
    07:15
    جامع مسجدفاضلات میراجعفرF-12اسلام آباد۔مولاناشمس الہادی،مسجد صدیقیہ ای بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی۔مولانامحبوب الرحمن،جامع مسجد دعوۃ الحق چوہڑچوک راولپنڈی۔مولانامطیع اللہ ڈیروی،جامع مسجد صدیق اکبرمحلہ عیدگاہ راولپنڈی۔مفتی طاہرشہزاد
    جامع مسجد الفرقان ای سیون اسلام آباد۔مولاناعبدالحکیم،جامع مسجد موسیٰ F-11مرکز اسلام آباد۔مولانافیصل اعجاز عباسی،جامع مسجد عائشہ صدیقہ محمدی محلہ ڈھوک عباسی ترنول اسلام آباد۔مولاناصدیق الرحمن صدیقی،جامع مسجد مدنی G-11/3اسلام آباد۔مولاناخلیق الرحمن چشتی،مدرسہ شوکت الاسلام ڈھوک دلال راولپنڈی۔مولانااسامہ شوکت،جامع مسجد علی المر،تضیٰ نیومنگیال بہارہ کہواسلام آباد۔مولاناواجد علی عباسی،جامع مسجد برکت سفاری ون بحریہ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناعبدالظاہر فاروقی،جامع مسجد معاذبن جبل سنگم مارکیٹ I-8اسلام آباد۔مولاناابوبکرصابری جا مع مسجد،،اٹامک کالونی روات اسلام آباد۔مفتی محمدصادق جلالی،مسجد سیدناصدیق اکبرریحان سٹی اٹھال گاؤں بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی صادق حسین کشمیری،موتی جامع مسجد لیاقت روڈ راولپنڈی۔مفتی ریاض محمدبٹگرامی،جامع مسجد اسامہ کینٹ ویوکالونی مصریال روڈراولپنڈی۔مولاناظہیرالدین امازئی،جامع مسجد میراں بخش آبادی نمبر3ٹنچ بھاٹہ راولپنڈی۔مولاناوسیم شہزاد،جامع مسجد عثمانیہ ڈھوک کالاخان راولپنڈی۔مفتی حفیظ الرحمن،جامع مسجد قباء G-9/4اسلام آباد۔مولاناعبدالمنان،جامع مسجد فاروق اعظم گولڑہ روڈH-13اسلام آباد۔مولاناطاہر عقیل اعوان،جامع مسجد بلال G-9/3اسلام آباد۔مفتی منظورالحق،جامع مسجد اکبرشاہ پور بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی اکرام الرحمن،جامع مسجدصدیق اکبرمصریال روڈراولپنڈی۔قاری عمران معاویہ،جامع مسجد عطامحمدمین چکری روڈراولپنڈی۔مولانافدااحمدصدیقی،جامع مسجد اختر رخسانہ بحریہ انکلیو اسلام آباد۔مولاناعارف ایڈوکیٹ،جامع مسجد مکی ثمرزارکالونی اڈیالہ روڈراولپنڈی۔مولاناگلفراز معاویہ،جامع مسجد رفیع بحریہ ٹاؤن فیز4راولپنڈی۔مفتی محمدعمر، جامع مسجد خالدبن ولیدعباسی مارکیٹ F-8/3اسلام آباد۔مولانابشیر احمد،مسجد ابوعبیدہ بن جراح توحید آبادترنول اسلام آباد۔مولاناابوبکرعثمانی

    07:30
    فیصل مسجد اسلام آباد مولانا ڈاکٹر طاہرحکیم
    جامع مسجد تقویٰ پنڈوڑہ راولپنڈی۔مولاناقاری شکیل عباسی،جامع مسجد مرحباکری روڈراولپنڈی۔مولانامحمدنعمان حاشر،جامع مسجد فاروقیہ مسلم ٹاؤن راولپنڈی۔مولانامحمدمستحسن قریشی،جامع مسجد نوربندکھنہ روڈمسلمؤ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناولی الرحمن،جامع مسجد انوارختم نبوت گولڑہ ریلوے سٹیشن E-13اسلام آباد۔مولاناپیر خطیب الرحمن قریشی،جامع مسجد اقصیٰ I-8/2اسلام آباد۔مولاناسعید اللہ الازہری،مسجد بسم اللہ ابوذرغفاری گرجاروڈلنک لھگن روڈراولپنڈی۔قاری محمدشعیب،جامع مسجد رحمانیہ بڈھانہ کلاں ترنول اسلام آباد۔مولاناعبدالحلیم
    جامع مسجد مکی دارالعرفان ترنول اسلام آباد۔حکیم مولانایعقوب ہزاروی،جامع مسجد نورانی کرتارپورہ راولپنڈی۔خواجہ ظہیراحمد،جامع مسجد فاروق اعظم G-9/3اسلام آباد۔مولاناعبدالوحید قاسمی،جامع مسجد اقصیٰ ڈیزل ورکشاپ نزد ریلوے ہسپتال راولپنڈی۔مفتی محمداسمعیل طورو،جامع مسجد حنفیہ میرابیگوال سملی ڈیم روڈبہارہ کہو اسلام آباد۔مولانافرید عباسی،دارالعلوم فیض القرآن اقبال کالونی عیدگاہ راولپنڈی۔قاری عابدرشید،،جامع مسجد قباء پولیس کالونی روات اسلام آباد۔مولانامحمدفاروق جلالی،جامع مسجد وارثی نیوکٹاریاں رالپنڈی۔مولاناذوالفقارکشمیری،جامع مسجد نورمصطفے ٹیپوروڈراولپنڈی۔قاری حیات محمدحقانی،جامعہ دارالہدیٰ گولڑہ ریلوے اسٹیشن اسلام آباد۔مولاناولی اکرم استوری،جامع مسجد عمرفاروق بنگش کالونی پیرودھائی راولپنڈی۔قاری محمدشاہجہاں,مسجد تحفیظ القرآن ایف بلاک سیٹلائیٹ ٹاؤن راولپنڈی۔مولاناعبدالواحد،جامع مسجد بلال جناح گارڈن فیز1اسلام آباد۔مولانااقرار عباسی،جامع مسجد مدنی انور کالونی کھنہ ڈاک راولپنڈی۔مفتی تنویر عالم فاروقی، جامع مسجد الکوثر کمال آبادراولپنڈی۔مولاناسلطان اسلم،جامع مسجد حسان جہدگولڑہ اسلام آباد۔مولاناجاوید اختر،جامع مسجد فاروق اعظم کورنگ ٹاؤن اسلام آباد۔مولاناقاضی شبیر احمدعثمانی،جامع مسجد عثمان غنی ائیر پورٹ ہاوسنگ سوسائٹی راولپنڈی۔قاری محمدجہانگیر نقشبندی،جامع مسجد عمیر عمیر سنٹرسکس روڈراولپنڈی۔مولانامحمدشبیر،جامع مسجد علی المرتضیٰ ساریہ ایونیومدنیہ ٹاؤن بہارہ کہو اسلام آباد۔مفتی سفیر احمدثاقب،جامع مسجد محمدی شہزادٹاؤن اسلام آباد۔مولاناعبدالقدوس محمدی،جامع مسجد فاروق اعظم I-9/4اسلام آباد۔مفتی خالد شریف،جامع مسجد اسامہ بن زید G-8/2اسلام آباد۔مولاناعبدالسلام منصور،مسجد عبدالرحمن بن عوف محلہ موہری کوٹ ہتھیال بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناعبدالخالق ہمددر،جامع مسجد اللہ والی سیری چوک بہارہ کہو اسلام آباد۔مولاناعبدالرحمن قاسمی،جامع مسجد عبدالعزیز خیابان جناح اڈیالہ روڈراولپنڈی۔پروفیسر عبدالواحدسجاد،جامع مسجد النوراشرفیہ النور کالونی کھنہ پل راولپنڈی۔مولاناکامران انور،جامع مسجد عثمانیہ محلہ عثمانیہ ترنول اسلام آباد۔مولانااسعد محمود،جامع مسجد عثمانیہ F-11مرکز اسلام آباد۔مولانالیاقت ترابی

    07:45
    مرکزی عیدگاہ لیاقت باغ راولپنڈی۔مولانااشرف علی،جامع مسجد فضائیہ کالونی اسلام آبادایکسپریس وے راولپنڈی۔مولاناقاضی عنایت اللہ،جامع مسجد اشرفیہ F-8مرکز اسلام آباد۔مولانافضل الرحمن

    08:00
    مرکزی جامع مسجد الشیبی مورگاہ راولپنڈی۔مولاناپیر اقبال قریشی,جامعہ اصحاب صفہ ویسٹریج 3راولپنڈی۔مولاناعبدالماجد

  • میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے سینیئرکھلاڑی کا بیان

    پاکستان کرکٹ ٹیم کے سینیئر کھلاڑی شعیب ملک جو 1999 سے ایک روزہ کرکٹ کھیل رہے ہیں وہ اس وقت ورلڈ کپ کھیلنے والے دو سب سے سینیئر کرکٹرز میں سے ایک ہیں. غیر ملکی میڈیا کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میری فٹنس کا راز پانچ وقت کی نماز ہے.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ جب آپ زیادہ کھیلتے ہیں تو آپ کو اندازہ ہوجاتا ہے کہ اپنے آپ کو کیسے فٹ رکھنا ہے.
    شعیب ملک کا کہنا تھا کہ وہ نوجوان کرکٹرز سے زیادہ فٹ رہنا چاہتے ہیں اور اس میں کامیاب بھی رہتے ہیں.
    شعیب ملک کا مزید کہنا تھا کہ مجھے خود پر اور پاکستانی ٹیم پر مکمل بھروسہ ہے کہ ورلڈ کپ میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے.