Baaghi TV

Tag: نماز جنازہ

  • لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    لیفٹیننٹ حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا ، وزیر اعظم ، وزیر دفاع کی شرکت

    شمالی وزیرستان میں شہید ہونے والے پاک فوج کے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی نماز جنازہ لاہور کینٹ میں ادا کی گئی۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف، وزیر دفاع، وزیر اطلاعات اور حاضر سروس سینیئر فوجی و سول حکام اور شہید کے رشتہ داروں نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ محمد حسان اشرف شہید کی بے مثال قربانی کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا۔

    وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کی بے مثال قربانی ہمارے بہادر بیٹوں کے غیر متزلزل عزم اور جذبے کی مثال ہے، ہمارے بہادر بیٹے ملکی سلامتی، دفاع اور خود مختاری کے لیے جانوں کا نظرانہ پیش کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ کندھے سے کندھا ملائے اظہار یکجہتی کرتی ہے۔آئی ایس پی آر کے مطابق 21 سالہ لیفٹیننٹ محمد حسان شہید کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا۔

    ٹرمپ کی روئٹرز، پولیٹیکو، نیویارک ٹائمز سمیت دیگر اداروں کو لاکھوں ڈالر واپس کرنے کا مطالبہ
    جنرل ساحر شمشاد مرزا کا دورہ سعودی عرب:دوطرفہ دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال

  • حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی،عرب میڈیا

    بیروت: اسرائیلی حملوں میں شہید سربراہ حزب اللہ حسن نصراللہ کی نماز جنازہ غیرمعینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: عرب میڈیا کے مطابق اسرائیل نے لبنان پر شدید فضائی حملے کیے ہیں، جس کے نتیجے میں 24 گھنٹوں کے اندر 216 فضائی حملے ہوئے، جن میں حزب اللہ کے تین کمانڈرز سمیت 105 افراد شہید اور 359 زخمی ہو گئے لبنان میں اسرائیل کے زمینی آپریشن کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں جبکہ اسرائیلی فوج نے سرحد پر بکتربند گاڑیاں تعینات کر دی ہیں،لبنانی وزیراعظم نجیب میقاتی نے اس صورتحال کے حل کے لیے سفارتی کوششوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    دوسری جانب امریکی سینیٹر مارک کیلی نے یہ انکشاف بھی کیا کہ لبنانی دارالحکومت میں ہونے والے حملوں میں استعمال ہونے والا گائیڈڈ بم امریکی ساختہ تھا، جس کا وزن 900 کلوگرام ہے اور یہ مارک ایٹی فور سیریز کا تھا۔ یہ بم واشنگٹن نے اسرائیل کو فراہم کیا تھا۔

    بلوچ طلبا کو ریاست کے خلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے ،وزیرِ اعلیٰ بلوچستان

    دوسری جانب اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے متعلق ایک سعودی ٹی وی چینل نے بڑا دعویٰ کر دیااس خبر کی رپورٹ اسرائیلی ویب سائٹ پر شائع کی گئی ہے جس میں سعودی ٹی وی چینل ’’الحدث کا حوالہ دیتے ہوئے انکشاف کیا گیا کہ ایران سے تعلق رکھنے والے ایک مشکوک شخص نے حزب اللہ کے رہنما حسن نصر اللہ سے مصافحہ کیا جس سے ان کے ہاتھوں پر ایک خاص مادہ (پینٹ) لگا، جس کے بعد اسرائیل انہیں ٹریک کرنے میں کامیاب ہوا۔

    کارساز حادثہ کیس :گرفتار خاتون ملزمہ کی منشیات کیس میں بھی ضمانت منظور

    رپورٹ میں انکشاف کیا گیا حزب اللہ کے رہنما حسن نصراللہ کی لاش جب نکالی گئی تو ان کے جسم پر زخم کے نشانات موجود نہیں تھے جس سے تفتیش کاروں کو معلوم ہوا کہ ان کی موت دم گھٹنے سے ہوئی اسرائیل نے لبنانی دارالحکومت بیروت کے جنوبی علاقے میں فضائی بمباری کی تو نصراللہ خراب ہوادار مقام پر موجود تھے، جس سے کمرے میں گیس بھر گئی اور دم گھٹنے سے وہ شہید ہوگئے،فضائی بمباری سے ایسی گیسوں کا اخراج ہوا کہ دھواں کمرے میں بھر گیا تھا۔

    راولپنڈی احتجاج: پنجاب پولیس نے زخمی پولیس افسران اور اہلکاروں کی تفصیلی رپورٹ جاری کردی

  • حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ میں ادا کر دی گئی

    اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ دوحہ کی مسجد امام محمد بن عبدالوہاب میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد نے شرکت کی،حماس کے سینئر رہنما اور کمانڈر شیخ خلیل الحیہ نے نماز جنازہ پڑھائی . پاکستان سے امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان حماس رہنما کے نماز جنازہ میں شریک ہوئے،اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے ترک وزیرِ خارجہ بھی دوحہ پہنچے تھے، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد بھی نماز جنازہ کے موقع پر موجود تھے.نماز میں قطری وزیر اعظم اور وزیر خارجہ نے بھی شرکت کی،افغانستان کے نائب وزیراعظم برائے سیاسی امور محترم مولوی عبدالکبیر کی قیادت میں افغان وفد نے بھی نماز جنازہ میں شرکت کی.جنازے میں حماس کے تمام سینئر قائدین سمیت قطر کے بادشاہ قطر کے وزراء ، ترک وزیر خارجہ اور 50 مسلمان ملکوں سے سفیروں سمیت ہر ملک ہر قوم ہر نسل کے لوگ شریک ہوئے ،جگہ کی قلت اور عوام کے جم غفیر کی وجہ سے مسجد محمد بن عبدالوھاب کے راستے بند ہوگئے ،ہزاروں لوگ خواہش کے باوجود جم غفیر اور رش کی وجہ شریک نا ہوسکے ،بحرین عمان کویت سعودی عرب یو اے ای سمیت دنیا کے کئی ممالک سے لوگ گاڑیوں اور جہازوں کے ذریعے جنازے میں شرکت کے لیے پہنچے ،قطر کے شہر لوسیل میں واقع قطر کے شاہی قبرستان میں شہید اسماعیل ھنیہ کو دفن کیا جائے گا

    گزشتہ رات سے ہی قطر کے دارالحکومت دوحہ کے حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر نماز جنازہ میں شرکت کے لیے لوگوں کی لمبی قطاریں لگ گئی تھیں، نماز جنازہ میں کئی ممالک کے حکام نے شرکت کی ہے۔اس دوران دوحہ میں کچھ سڑکیں اور گلیاں ٹریفک کے لیے بند تھیں، قطر کی سیکیورٹی فورسز نے خاص طور پر محمد بن عبدالوہاب مسجد کے ارد گرد سخت حفاظتی اقدامات کیے تھے، قومی اور بین الاقوامی میڈیا تنظیموں کے پریس کے ارکان بھی مسجد کے ارد گرد موجود تھے.

    قبل ازیں گزشتہ روز حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کا جسد خاکی ایران سے قطر پہنچا دیا گیا تھا،اس دوران دوحہ میں ان کے گھر پہنچنے پر جذباتی مناظر دیکھنے میں آئے،اسماعیل ہنیہ اور انکے ساتھی کے جسد خاکی قطر کے دارالحکومت دوحہ پہنچ گئے، حماس رہنما خالد مشعل نے دونوں میتوں کو وصول کیا، بعد ازاں شہید ہنیہ کی بیوہ نے انتہائی ثابت قدمی کے ساتھ آخری دیدار کرتے ہوئے کہا کہ "سلم علی کل شہداء الغزہ” کہ غزہ کے تمام شہداء کو سلام کہنا۔ہم نے آپ سے عزم ہمت اور صبر سیکھا ہے ،اللہ آپ کی شہادت قبول فرمائے ،آپ کو جنت میں اعلی مقام ملے ،ہم آپ کا مشن کبھی نہیں چھوڑیں گے

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا،بیٹی اسماعیل ہنیہ
    حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ان کی بیٹی خولہ اسماعیل ہنیہ اور بہو ایناس ہنیہ کا پیغام سامنے آیا ہے، حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ کی بیٹی خولہ اسماعیل کا کہنا تھا کہ ” ہم اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہیں کہ اس نے ہمارے والد کو شہادت سے نوازا، ہمارے والد جہاد کر رہے تھے اس لیے شہیدوں میں ان کا انتخاب ہونے پر ہم اللّٰہ کے شکر گزار ہیں اور جنت میں ان کے بلند درجات کے لیے دعا گو ہیں،اسرائیلی حکومت اگر یہ سوچتی ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرکے اُنہیں سکون ملے گا یا وہ جشن منائیں گے تو ایسا نہیں ہوگا بلکہ خدا کی قسم میرے والد کا خون حشر کے دن تک ان کا پیچھا کرے گا، اللّٰہ نے چاہا تو اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا مطلب مقدس سرزمین کی فتح ہوگا۔

    ہم اللّٰہ کی رضا پر راضی،ملاقات جنت میں ہو گی، بہو اسماعیل ہنیہ
    دوسری جانب اسماعیل ہنیہ کی بہو ایناس ہنیہ کا کہنا ہے کہ ہم اللّٰہ کی رضا پر راضی ہیں، دل خدا کی مرضی اور تقدیر سے مطمئن ہے، میں ایک ایسے شخص کے جانے کا افسوس کررہی ہوں جس کی اچھائیوں سے زمین و آسمان بھر جاتے ہیں،شہید بزرگ قائد کی موت پر ہم سب افسردہ ہیں لیکن ہمارا ایمان ہے کہ یہ دنیا فانی ہے اور ان شاء اللّٰہ ملاقات جنت میں ہوگی۔

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • اسلام آباد میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ،وزیراعظم،بیرسٹر گوہر و دیگر کی شرکت

    اسلام آباد میں اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ،وزیراعظم،بیرسٹر گوہر و دیگر کی شرکت

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ شہید کی غائبانہ نمازجنازہ ادا کردی گئی۔

    نمازِ جنازہ میں وزیراعظم محمد شہباز شریف، نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار،چیئرمین تحریک انصاف بیرسٹر گوہر،وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، سابق سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، اسپیکر قومی اسمبلی اور دیگرارکانِ قومی اسمبلی نےشرکت کی،نماز جنازہ کے موقع پر حماس رہنمااسماعیل ہانیہ اور فلسطینی شہداء کیلئے خصوصی دعا کی گئی.غائبانہ نماز جنازہ خطیب جامع مسجد پارلیمنٹ ہاؤس مفتی احمد الرحمن نے پڑھائی۔

    بعد ازاں اللہ تعالٰی سے شہید اسماعیل ہانیہ کے درجات کی بلندی، اسماعیل ہانیہ کے خاندان اور فلسطینی عوام کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کیلئے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعا کی گئی۔ اس موقع فلسطین کی آزادی ور فلسطینی عوام کو درپیش مصائب کے خاتمے اور امت مسلمہ کی صفوں میں یکجہتی اور اتحاد کیلئے بھی خصوصی دعا کی گئی۔

    قبل ازیں قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں فلسطین کے سابق وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کے لیے دعائے مغفرت کروائی گئی،فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے قومی اسمبلی میں قرار داد پیش کردی گئی،قومی اسمبلی میں اسماعیل ہنیہ کے قتل کی مذمت میں قرارداد منظور کر لی گئی، وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اسماعیل ہانیہ کی شہادت کے معاملے پر قرارداد پیش کی ،قرار داد کے مطابق اسرائیلی مظالم کی وجہ چالیس ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوئے، پاکستان ہر قسم کی دہشت گردی کی مخالفت کرتا ہے،ایوان اسرائیلی مظالم کو مسترد کرتا ہے،ایوان فلسطینی بھائیوں کی حمایت کا اظہار کرتا ہے،قراداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان اسماعیل ہانیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتا ہے

    واضح رہے کہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قاتلانہ حملے میں مار دیا گیا تھا، ایران اور حماس نے امریکہ و اسرائیل پر الزام عائد کیا ہے،

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس سربراہ اسماعیل ہنیہ ایران میں قاتلانہ حملے میں شہید

    سراج الحق کی قطر میں حماس کے رہنماؤں اسماعیل ہنیہ اور خالد مشعل سے ملاقات

    اسرائیل پر حماس کے حملے کا ماسٹر مائنڈ،ایک پراسرارشخصیت،میڈیا کو تصویر کی تلاش

    اقوام متحدہ کا غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ

    ہسپتال پر اسرائیلی حملہ ،جوبائیڈن کا دورہ اردن منسوخ

    ہسپتال پر ‘اسرائیلی حملہ’ ایک ‘گھناؤنا جرم’ ہے،سعودی عرب

    غزہ کے الشفا ہسپتال پر بھی بمباری 

    اسرائیل کی حمایت میں گفتگو، امریکی وزیر خارجہ کو مہنگی پڑ گئی

    اسرائیلی بمباری سے فلسطین کے صحافی محمد ابوحطب اہل خانہ سمیت شہید

     فلسطینی بچوں کو طبی امداد کی فراہمی کے لئے متحدہ عرب امارات میدان

    مولانا فضل الرحمان سے حماس رہنماء کی ملاقات

    مفتی تقی کی دوحہ میں حماس کے رہنماؤں سے ملاقات

    اسماعیل ہنیہ کی شہادت تہران کے گیسٹ ہاؤس میں نصب ریموٹ کنٹرول بم سے ہوئی، نیو یارک ٹائمز کا دعویٰ

  • حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا

    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی، نماز جنازہ ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے پڑھائی
    نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی جس میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، نماز جنازہ میں اعلی ایرانی سول حکام ، سرکاری عہدیداروں ور ایرانی پاسداران انقلاب کے افسروں اور جوانوں نے شرکت کی،اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے تھے،اسماعیل ہنیہ کے جسد خاکی کو قطر لے کر جایا جائے گا،اسماعیل ہنیہ کو کل قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سپردِ خاک کیا جائے گا ،ایران کے رہبر آیت اللہ علی خامنہ ای نے نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد ان کے بیٹوں سے تعزیت کی،حماس ترجمان خلیل الحیہ تہران میں موجود ہیں۔ نماز جنازہ میں خواتین بھی بڑی تعداد میں شریک ہوئیں، اس موقع پر شرکا نے اسرائیل کے خلاف نعرے بازی بھی کی.شرکا نے فلسطین کے جھنڈے بھی اٹھا رکھے تھے.

    گزشتہ روز ایران میں اسماعیل ہنیہ اپنے گارڈ سمیت قاتلانہ حملے میں شہید ہو گئے تھے،وہ ایرانی صدر کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لئے ایران گئے تھے.

    بیٹے کو واٹس ایپ کال سے اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن کا پتہ لگایا،اہم انکشاف
    یورپی مبصر برائے مشرق وسطی ایلیاجے میگنیئر کا کہنا ہے کہ اسماعیل ہنیہ کو نشانہ بنانے کے لیے اسرائیل کا جاسوسی سافٹ ویئر استعمال کیا گیا، اسرائیل نے اسماعیل ہنیہ کو واٹس ایپ پیغام میں جدید ترین اسپائی ویئر لگائے،اسپائی سافٹ ویئر نے اسرائیلی انٹیلی جنس کو اسماعیل ہنیہ کی لوکیشن بتائی، اسماعیل ہنیہ کو اپنے بیٹے کے ساتھ ہونے والی کال کے بعد قتل کیا گیا، کال کے دوران اسماعیل ہنیہ کے مقام کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد اسرائیل نے انہیں نشانہ بنایا،

    تم چاہے کتنے ہی رہنماؤں کا قتل کر دو، تم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے،عبدالسلام ہنیہ
    حماس کے سیاسی سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد ان کے بیٹے عبدالسلام ہنیہ کا ویڈیو بیان سامنے آیا ہے، اسماعیل ہنیہ کے بیٹے کا کہنا ہے کہ ہمیں والد کی موت کی خبر ملی، اللہ کا شکر ادا کرتے ہیں میرے والد کو شہادت کی موت نصیب ہوئی، کوئی بھی شخص جو جہاد کے راستے پر چلتا ہے، اس کا انجام شہادت ہوتا ہے یا پھر وہ غازی ہوتا ہے ،حماس رہنما کے بیے عبدالسلام ہنیہ نے اپنے والد کے قاتلوں کو ویڈیو میں مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے والد کے قاتلوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ تم چاہے کتنے ہی رہنماؤں کا قتل کر دو، تم فلسطینی عوام کی جدوجہد کو نہیں روک سکتے اور نہ ہی ہمارے انقلاب کو روک سکتے ہو

    اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ،اسرائیلی وزیراعظم
    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے اپنی قوم سے خطاب کیا جس میں نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ اسرائیل نے اپنے دشمنوں کو عبرت ناک جواب دیا ،اسرائیلی وزیراعظم کا خطاب اسرائیلی ٹی وی پر پانچ منٹ نشر کیا گیا، اسرائیلی وزیراعظم نے اپنے خطاب میں حماس رہنما کے قتل بارے کوئی ذکر نہیں کیا،تاہم بیروت میں حزب اللہ کے رہنما کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسرائیل غزہ میں جاری جنگ بندی کے دباؤ میں آجاتا تو کبھی بھی حماس کے رہنماؤں اور دیگر ہزاروں دہشتگردوں کو ختم نہیں کرسکتا تھا، آنے والے دن اسرائیل کے لیے چیلنجنگ ہیں، اسرائیل اپنی بقا کی جنگ لڑ رہا ہے،حماس، حزب اللّٰہ اور حوثیوں پر تابڑ توڑ حملے کیے ہی، اسرائیل نے حزب اللّٰہ چیف آف اسٹاف فواد شکر سے بدلہ لے لیا ہے، اسرائیل پر حملہ کرنے والوں کو نہیں چھوڑیں گے،اسرائیل نے ایران کی پراکسیز کو منہ توڑ ردعمل دیا ہے، اسرائیل اپنے خلاف کسی بھی جارحیت کا بھرپور طاقت سے جواب دے گا

    اسرائیلی میڈیا نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں نشانہ بنانے کی وجہ بیان کی ہے، اسرائیلی میڈیا کے مطابق تہران میں اسماعیل ہنیہ کی سیکورٹی کی ذمہ داری ایران حکومت کی تھی، سیکیورٹی اسٹیبلشمنٹ چاہتی تو اسماعیل ہنیہ کو قطر میں ہی قتل کردیا جاتا لیکن اسماعیل ہنیہ کو تہران میں قتل کرنے کی دو وجوہات تھیں ،ایک یہ کہ حماس کے سربراہ کو ایران میں نشانہ بنانا تھا اور اسکے بعد یہ دیکھنا تھا کہ ایران اس کا جواب کیسے دیتا ہے؟

    اسماعیل ہنیہ کو کس مقام پر نشانہ بنایا گیا،تصویر سامنے آ گئی
    حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کے قتل کے مقام کی تصویر سامنے آئی ہے، امریکی میڈیا نے اس مقام کی تصویر جاری کی جہاں اسماعیل ہنیہ ٹھہرے ہوئے تھے اور انہیں نشانہ بنایا گیا،امریکی اخبار کے مطابق ایک ایرانی عہدیدار نے یہ تصویر ہم سے شیئر کی ہے،تاہم ایرانی میڈیا نے ابھی تک اس تصویر بارے کوئی تبصرہ نہیں کیا، اسماعیل ہنیہ ایک سرکاری گیسٹ ہاؤس میں ٹھہرے ہوئے تھے جہاں انہیں نشانہ بنایا گیا،یہ بھی انکشاف ہوا ہے کہ اسماعیل ھنیہ ایرانی صدر کی رہائش گاہ سے 750 میٹر کے فاصلے پر رہائش پذیر تھے جہاں انہیں شہید کیا گیا.

    اسماعیل ہنیہ کے نماز جنازہ میں ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کےکمانڈر کی عدم شرکت
    ایران آبزرور نے دعویٰ کیا ہے کہ تہران میں حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی نماز جنازہ میں ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں نے شرکت نہیں کی، ایران آبزورر کے ایکس اکاؤنٹ پر نماز جنازہ کی ادائیگی کی تصویرپوسٹ کی گئی، ساتھ کہا گیا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کے نماز جنازہ کے دوران ایرانی فوج اور پاسداران انقلاب کے کمانڈروں میں سے کوئی بھی نہیں دیکھا گیا۔اس کا مطلب صرف ایک ہی ہو سکتا ہے…

    https://twitter.com/IranObserver0/status/1818935106494497137

    دوسری جانب سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کے کمانڈر انچیف حسین سلامی نے تہران میں اسرائیل کے ہاتھوں اسماعیل ھنیہ کے قتل کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اسلامی مزاحمت کے عظیم محاذ کے وفادار مجاہدین کے غصے اور انتقام کی آگ بھڑک اٹھے گی۔اسکے بعد ہم اسرائیل کو مزید جلائیں گے،

    ایران کے ذرائع ابلاغ نے اطلاع دی ہے کہ گذشتہ رات ایرانی صدر نے تہران میں حماس کے سیاسی دفتر کے نائب خلیل الحیا سے ٹیلی فون پر بات چیت کی اور کہا کہ ہم مضبوط عزم کے ساتھ مزاحمتی محور بالخصوص فلسطینی عوام اور غزہ کے مظلوم عوام کی حمایت جاری رکھیں گے۔ایرانی صدر نے کہا کہ اسرائیل اپنی تمام "مجرمانہ پالیسیوں” میں ناکام رہا ہے اور اسماعیل ہنیہ کے قتل کو "ان کے آخری انجام تک پہنچنے کا نتیجہ” سمجھتا ہے۔

    علاوہ ازیں تہران کے مشہور والیاسر اسکوائر کی دیوار پر ایک نئی تصویر لگائی گئی ہے جس میں ایران کے نئے صدر مسعود ،حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کا ہاتھ پکڑے ہوئے ہیں، جنہیں قتل کر دیا گیا تھا۔یہ تصویر، جو ایرانی پارلیمنٹ میں دونوں کی ملاقات کے موقع پر لی گئی تھی،

    حماس کے عسکری رہنما محمد ضیف 13 جولائی کو فضائی حملے میں مارے گئے،اسرائیل کا دعویٰ
    علاوہ ازیں اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے محمد ضیف گزشتہ ماہ خان یونس پر فضائی حملے کے دوران مارا گیا تھا۔
    اسرائیلی فوج کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس جائزوں کے بعد وہ اس بات کی تصدیق کرنے میں کامیاب ہوئی کہ حماس کی عسکری شاخ کے کمانڈر محمد ضعیف غزہ کی پٹی میں خان یونس پر 13 جولائی (23 جولائی) کو اسرائیلی فوج کے جنگجوؤں کے حملے کے دوران مارے گئے تھے۔ "حماس نے پہلے ضعیف کی موت کی تردید کی تھی اور اس نئی خبر پر ابھی تک کوئی ردعمل ظاہر نہیں کیا ہے۔اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ 13 جولائی کے حملے میں الضیف نہیں بچ سکے، جنگ کا مقصد پورا ہوگیا ہے،واضح رہے کہ حماس کے عسکری رہنما محمد الضیف ابراہیم المصری نے 7 اکتوبر کو طوفان الاقصیٰ آپریشن شروع کیا تھا

    اسرائیل اسماعیل ھنیہ پر پہلے بھی قاتلانہ حملے کر چکا تھا، 2003 میں ایک اسرائیلی فضائی حملے میں شیخ احمد یاسین شہید اور اسماعیل ھنیہ زخمی ہوئے تھے، 2006 میں غزہ میں ھنیہ کے قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔ قاتلانہ حملے کے نتیجے میں اس کا ایک ساتھی جاں بحق اور پانچ افراد زخمی ہوئے تھے، 2014 میں اسرائیل نے غزہ میں ھنیہ کے گھر کو بار بار نشانہ بنایا۔ 2024 میں اسرائیلی فورسز نے ہنیہ کو اس وقت قتل کر دیا، جب وہ ایران کے دارالحکومت تہران میں موجود تھے۔

    سعودی عرب کا اسماعیل ہنیہ کی شہادت پراسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم
    سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے ایران کے قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری سے گفتگو میں صیہونی حکومت کی جانب سے اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے، علاقائی حالات کو بحرانی اور خطرناک قرار دیا۔خبر رساں ادارے ارنا کے مطقب قائم مقام وزیر خارجہ علی باقری نے سعودی عرب کے وزیر خارجہ امیر فیصل بن فرحان کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو میں صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی دفتر کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد کے حالات پر تبادلہ خیال کیا،انہوں نے ایران کے نو منتخب صدر کی تقریب حلف برداری میں سعودی عرب کے وفد کی شرکت پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جعلی صیہونی حکومت نے تمام ریڈ لائنوں کو پار کرتے ہوئے، اسماعیل ہنیہ کو شہید کیا اور ایران کی قومی سلامتی کے خلاف جارحیت کرکے علاقے میں امن و پائیداری کو سنجیدہ خطرے میں ڈال دیا ہے،انہوں نے زور دیا کہ ایران اپنے قانونی جائز حق کو استعمال کرتے ہوئے جعلی صیہونی حکومت کے خلاف پچھتانے پر مجبور کرنے والا اور فیصلہ کن اقدام کرے گا تاکہ غاصب صیہونی حکومت کے مسلسل جنون کو ابدی پشیمانی میں بدل دیا جائے،سعودی عرب کے وزیر خارجہ فیصل بن فرحان نے بھی صیہونی حکومت کے ہاتھوں اسماعیل ہنیہ کے قتل اور اسلامی جمہوریہ ایران کی ارضی سالمیت کے خلاف جارحیت کی مذمت کی اور خطے کی صورتحال کو نازک اور خطرناک قرار دیا،انہوں نے خطے میں کشیدگی کو کم کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے معاملے کا جائزہ لینے کے لیے اسلامی تعاون تنظیم کے اجلاس کے انعقاد کا خیر مقدم کرتا ہے، انہوں نے اسی طرح دونوں ممالک کے درمیان تبادلہ خیال کے جاری رہنے پربھی زور دیا۔

  • گوادر،پر تشدد ہجوم کے حملے میں شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا

    گوادر،پر تشدد ہجوم کے حملے میں شہید سپاہی شبیر بلوچ کی نماز جنازہ ادا

    29 جولائی 24 کو، نام نہاد بلوچ راجی موچی کے آڑ میں ایک پرتشدد ہجوم نے گوادر ضلع میں سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں پر حملہ کیا

    شر پسندوں کے حملے میں سپاہی شبیر بلوچ (عمر: 30 سال؛ رہائشی: ضلع نصیرآباد بلوچستان) نے جامِ شہادت نوش کیا،شہید کی نماز جنازہ گوادر میں ادا کر دی گئی ،نماز جنازہ میں وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو پاک فوج کے آفسران، جوان ، سول اور سماجی شخصیات نے شرکت کی،نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسدِ خاکی کو آبائی علاقے روانہ کر دیا گیا، جہاں انہیں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا

    مظاہرین کے گوادر جانے کا مقصد تھا کہ سی پیک کو روک دیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

    گوادر میں پر تشدد ہجوم کا سیکیورٹی فورسز پر حملہ،ایک شہید،افسر سمیت 16 فوجی جوان زخمی

    کسی بلیک میلنگ میں آکر قومی سلامتی داو پر نہیں لگا سکتے،وزیر داخلہ بلوچستان

    ماہ رنگ بلوچ کا مارچ ناکام: بلوچستان میں اسمگلرز مافیا کی سازش بے نقاب

    مسنگ پرسن کے نام پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کی ملک دشمنی،ماہ رنگ بلوچ کا گھناؤنا منصوبہ

    ”بلوچ یکجہتی کونسل“ کےاحتجاجی مظاہرے کی حقیقت

  • بنوں،خودکش حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں‌نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

    بنوں،خودکش حملے میں شہید جوان آبائی علاقوں میں‌نمازجنازہ کے بعد سپردخاک

    بنوں کنٹونمنٹ پر دہشتگردوں کے خود کش حملے کے نتیجے میں شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، بعد ازاں مقامی قبرستانوں میں سپرد خاک کر دیا گیا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا،نماز جنازہ اور تدفین میں پاک فوج کے سینئرافسران، جوانوں، لواحقین اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی، اس موقع پر شہدا کو سلامی دی گئی،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے بنوں میں شہید ہونے والے نوجوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد شہید (عمر 44 سال، ساکن ضلع پونچھ، آزاد کشمیر)، حوالدار شہزاد احمد شہید (عمر 28 سال، ساکن ضلع نیلم، آزادکشمیر)، حوالدار ظل ِحسین شہید (عمر 39 سال، ساکن ضلع خوشاب)، سپاہی ارسلان اسلم شہید (عمر 26 سال، ساکن ضلع بہاولپور)، سپاہی اشفاق حسین خان شہید (عمر 30 سال، ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی سبحان مجید شہید (عمر22سال،ساکن ضلع مظفرآباد، آزاد کشمیر)، سپاہی امتیاز خان شہید (عمر30سال، ساکن ضلع کرک) اور فرنٹئیر کانسٹبلری کے لانس نائیک سبز علی خان شہید (عمر34سال، ساکن ضلع لکی مروت)اپنے آبائی علاقوں میں مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مادرِ وطن سے دہشتگردی کی لعنت اور آخری دہشتگرد کے خاتمے تک یہ جنگ جاری رہے گی ، شہداء کی یہ عظیم قربانیاں کسی صورت رائیگاں نہیں جائیں گی.

    ڈی آئی خان،دیہی ہیلتھ سنٹر پر شہید ہونیوالے پاک فوج کے جوانوں کی نماز جنازہ ادا
    دوسری جانب 15 اور 16جولائی کی درمیانی شب ضلع ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقےکری شموزئی میں دیہی ہیلتھ سنٹر پر دہشتگردوں کے بزدلانہ حملے کو ناکام بناتے ہوئے شہادت کے عظیم رتبے پر فائز ہونے والے پاکفوج کے نائب صوبیدار محمد فاروق شہید اور سپاہی محمدجاوید اقبال شہید کی نماز جنازہ میں ادا کر دی گئی،بعد ازاں فوجی اعزاز کے ساتھ پاک فوج کے شہیدجوانوں‌کو سپرد خاک کر دیا گیا، نماز جنازہ میں عسکری،سول حکام سمیت اہل علاقہ نے شرکت کی.

    بنوں،دہشتگردانہ حملے میں آٹھ جوان شہید،دس دہشتگرد جہنم واصل

    ژوب،ایک ماہ میں 29 دہشت گرد جہنم واصل

    بلوچستان انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،میجر بابر خان شہید ، 3 دہشت گرد جہنم واصل

    خیبرپختونخوا، سیکورٹی فورسز کی کاروائی، 11 دہشتگرد جہنم واصل

    کراچی ،غیر ملکیوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،دو جاں بحق،حملہ آور ساتھی سمیت جہنم واصل

    بونیر،سیکورٹی فورسز کا آپریشن،دہشتگردوں کا سرغنہ جہنم واصل،دو جوان شہید

    ڈی آئی خان، سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 8 دہشتگرد جہنم واصل

    ڈی آئی خان ،دھماکے میں دو جوان شہید،پنجگور،ایک دہشتگرد جہنم واصل

    شمالی وزیرستان، دہشتگردوں کیخلاف آپریشن،کمانڈر سمیت 8 جہنم واصل

    شمالی وزیرستان ، چوکی پر حملہ، لیفٹیننٹ کرنل اور کیپٹن سمیت 7 جوان شہید

    بنوں کینٹ میں دہشت گردی ،صدر مملکت نے کی مذمت
    صدر مملکت آصف علی زرداری نے بنوں کینٹ میں دہشت گردی کے واقعہ کی پُر زور مذمت کی ہے او رشہید جوانوں کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا ہے، صدر مملکت آصف زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے جوانوں نے بروقت کاروائی کر کے قوم کو بڑے نقصان سے بچا لیا،پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں کی قربانی پر فخر ہے،صدر مملکت نےبنوں کینٹ میں دہشت گردی کی کاروائی ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد عناصر کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا، صدر مملکت نے شہداء کیلئے بلندی درجات ، لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی ہے.

    دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں۔وزیراعظم
    وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ بنوں چھاؤنی حملے میں شہید ہونے والے بہادر جوانوں کو سلام پیش کرتے ہیں،وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں چھاؤنی میں دہشت گردوں کے حملے کی مذمت کی اور حملہ ناکام بنانے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گردی کے خلاف پاک فوج اور دیگر سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں لازوال ہیں، پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے، دہشت گردی کے عفریت کو مکمل ختم کرنے کے لیے پُرعزم ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے حملے میں شہید ہونے والے پاک فوج کے جوانوں نائب صوبیدار محمد شہزاد، حوالدار ظل حسین، حوالدار شہزاد احمد، سپاہی اشفاق حسین خان، سپاہی سبحان مجید، سپاہی امتیاز خان، سپاہی ارسلان اسلم اور فرنٹئیر کانسٹیبلری کے لانس نائیک سبز علی کے بلندی درجات کی دعا کی اور شہداء کے خاندانوں سے اظہار تعزیت کیا،

    اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔وزیر داخلہ
    وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں نے جان دے کر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ خاک میں ملایا اور 10 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا، سکیورٹی فورسز کے بہادر سپوتوں نے دہشتگردی کی سازش کو ناکام بنایا، دہشتگردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملانے پر سیکیورٹی فورسز کی جرات کو سلام پیش کرتے ہیں، شہداء پوری قوم کا فخر ہیں اور ہم سب شہداء کے خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، شہداء کی عظیم قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،دشمن پاکستان میں عدم استحکام پیدا کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے، اتحاد و اتفاق کی قوت سے دہشتگردی کے ناسور کا خاتمہ کریں گے۔

  • ایرانی صدر کی  تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ایرانی صدر کی تہران میں نماز جنازہ ادا، حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کی بھی شرکت

    ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونیوالے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ تہران میں ادا کر دی گئی

    ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے نمازِ جنازہ پڑھائی جس میں حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ نے بھی شرکت کی،نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار تھی،ہر آنکھ نم ، ہر دل غمزدہ،رقت آمیز مناظر دیکھنے میں آئے،تہران میں عوامی سمندر امڈ آیا،نماز جنازہ تہران یونیورسٹی میں ادا کی گئی، اس موقع پر حماس رہنما اسماعیل ہنیہ کا کہنا تھا کہ وہ شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے غزہ سے آئے ہیں وہ فلسطینی عوام اور استقامتی فسطینی محاذ میں شامل تمام گروہوں کی طرف سے شہدا کے جنازے میں شرکت کے لئے تہران آئے ہیںوہ فلسطینی عوام اور استقامتی گروہوں کی جانب سے رہبر انقلاب، حکومت ایران اور ایران کے عوام کو تعزیت پیش کرتے ہیں،فلسطینی عوام بھی اپنے ایرانی بھائیوں کے اس غم میں شریک ہیں۔

    ایرانی صدر کے نماز جنازہ کے موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں‌گے،ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپردخاک کیا جائے گا،ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی تدفین مشہد میں امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی،گزشتہ روز قم میں بھی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔

    ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ کیسے پیش آیا؟
    دوسری جانب ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں کے درمیان رابطوں اور ہیلی کاپٹر حادثے کے تفصیلات سامنے آئی ہیں،صدارتی کانوائے میں شامل تین ہیلی کاپٹروں میں سے ایک میں موجود ایرانی اہلکارغلام حسین اسماعیل کا کہنا ہے کہ صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کا پائلٹ تینوں ہیلی کاپٹروں کے کانوائے کا انچارج تھا، جب ہیلی کاپٹروں نے تبریز کیلئے دوپہر ایک بجے پرواز شروع کی تو اس وقت موسم ٹھیک تھا،” پرواز کے 45 منٹ بعد صدر رئیسی کے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے دیگر ہیلی کاپٹروں کے پائلٹوں کو احکامات دیئے کہ وہ قریب موجود بادل سے بچنے کیلئے اپنے ہیلی کاپٹروں کو مزید بلندی پر لے جائیں”ایرانی صدر کا ہیلی کاپٹر دیگر دو ہیلی کاپٹروں کے درمیان میں تھا، بادلوں کے اوپر پرواز کے 30 سیکنڈ بعد ہمارے پائلٹ نے نوٹ کیا کہ صدر کا ہیلی کاپٹر غائب ہو گیا ،ہمارے ہیلی کاپٹر کے پائلٹ نے فیصلہ کیا کہ وہ اپنے ہیلی کاپٹر سے فضا میں چکر لگائے اور صدر کے ہیلی کاپٹر کو تلاش کرے تاہم کئی کوششوں کے باوجود ریڈیو آلات سے رابطہ نہ ہوسکا، ہمارا پائلٹ پرواز کو نیچے اس لیے نہیں لا سکتا تھا کیونکہ بادل موجود تھا، چنانچہ پرواز جاری رکھی گئی اور قریبی تانبے کی کان پر اسے اتار لیا گیا، وزیرخارجہ حسین امیر اور صدر کے حفاظتی یونٹ کے سربراہ کو کئی بار فون کیا گیا مگر انہوں نے جواب نہیں دیا، صدر کے پائلٹ کیپٹن مصطفوی سے بھی رابطہ کیا گیا مگر وہ بھی جواب نہ دے سکے،رابطے کی کوشش کے دوران جنہوں نے کال اٹھائی وہ تبریز میں نماز جمعہ کے پیش امام محمد علی آل ہاشم تھے، آل ہاشم کی حالت اچھی نہیں تھی تاہم انہوں نے تصدیق کی کہ صدر کا ہیلی کاپٹر وادی میں حادثے کا شکار ہوگیا ہے، اس پر انہوں نے بھی آل ہاشم کو فون کیا اور آل ہاشم نے یہی بات دہرائی کہ ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوگیا ہے،جب حادثہ کی جگہ کا معلوم ہوا تو میتیں دیکھ کر اندازہ ہوا کہ صدر اور دیگر اہلکار موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے تھے تاہم آل ہاشم کی موت کئی گھنٹے بعد ہوئی.

    ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے

    ایران میں صدارت انتخابات 28 جون کو، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
    دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے،ایران کے قائم مقام صدر کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.کاغذات نامزدگی30 مئی سے جمع کروائے جائیں گے،3 جون کو حتمی فہرست لگائی جائے گی.12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جائے گی.

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

  • ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے تبریز سے شروع ،نماز جنازہ کل

    ایرانی صدر کی آخری رسومات کا سلسلہ آج سے تبریز سے شروع ،نماز جنازہ کل

    ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایرانی صدر و دیگر رہنماؤں کی نماز جنازہ کل بدھ کو ادا کی جائے گی،جبکہ تدفین جمعہ کو کی جائے گی

    پاکستان کے وزیر اعظم شہباز شریف بھی ایرانی صدر کے نماز جنازہ میں شریک ہوں گے، وزیراعظم شہباز شریف ایران کا دورہ کریں گے اور نماز جنازہ میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات روانہ ہو جائیں گے.

    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا جسد خاکی تبریز سے تہران پہنچا دیا گیا ہے ایرانی صدر کے ساتھ جاں بحق دیگر رفقا کے جسد خاکی بھی تہران پہنچائے گئے ہیں، تہران ایئر پورٹ پر جہاز پہنچا تو اس موقع پر ایرانی کابینہ کے افراد موجود تھے، ایرانی صدر اور ساتھیوں کی آخری رسومات کی ادائیگی قُم شہر میں بھی ہوگی،ایرانی صدر اور ساتھیوں کی نماز جنازہ کل سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای پڑھائیں گے، ایرانی صدرکی تدفین جمعہ کو مشہد میں امام رضا کے روضے کے احاطے میں کی جائے گی۔نماز جنازہ میں ایرانی قائمقام صدر سمیت دیگر حکام شریک ہوں گے، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے جائیں گے،نماز جنازہ کے بعد مشہد میں ایرانی صدر کی تدفین کی جائے گی جو انکا آبائی علاقہ ہے،ایران نے ہیلی حادثے پر پانچ روزہ سوگ کا اعلان کر رکھا ہے،مشہد اور قم سمیت مختلف شہروں میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی وفات پرشہری غمزدہ ہیں، سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں شہریوں کو دھاڑیں مار کر روتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے،
    ایران کے شہر تبریز میں ہونے والی صدر رئیسی کی آخری رسومات میں 5 لاکھ سے زائد ایرانی شہری شریک ہیں
    ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی آخری رسومات کی ادائیگی کا سلسلہ تبریز سے شروع ہو گیا ہے، ایران کے شہر تبریز میں ہونے والی صدر رئیسی کی آخری رسومات میں 5 لاکھ سے زائد ایرانی شہری شریک ہیں، شہریوں نے ایرانی صدر و دیگر کی مغفرت کے لئے دعا کی،اور ایرانی صدر کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا، تبریز میں ایک ٹرک پر ایرانی صدر اور وزیر خارجہ سمیت ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے تابوت رکھے گئے ہیں،تقریب میں شریک ایرانی شہریوں نے ہاتھوں میں ایرانی صدر رئیسی کی تصاویر اٹھا رکھی تھیں۔
    irani
    تہران میں آخری رسومات بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیں گی
    ایرانی حکام کے مطابق آخری رسومات کے سلسلے میں تبریز، قم، تہران، بیرجند اور مشہد میں جلوس برآمد کیے جائیں گے،تبریز سے تمام میتیں قم لائی جائیں گی جہاں تعزیتی تقریب مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے ہوگی،تہران میں آخری رسومات بدھ کی صبح ساڑھے 9 بجے ادا کی جائیں گی اور جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ بدھ کو تہران ہی میں ادا کی جائے گی، نمازِ جنازہ سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای پڑھائیں گے

    ایران کے سرکاری میڈیا نے حادثے کا سبب ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خرابی کو قراردیتے ہوئے بتایا کہ جنگل اور پہاڑی علاقے میں ہیلی کاپٹر کا ملبہ ایرانی ڈرونزنے تلاش کیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی یاد میں ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی ہے

    ایران میں صدارت انتخابات 28 جون کو، شیڈول کا اعلان کر دیا گیا
    دوسری جانب نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذمہ داریاں سنبھال لی ہیں جبکہ ایران کے ایٹمی مذاکرات کار علی باقری‌ کنی کو قائم مقام وزیر خارجہ مقرر کردیا گیا ہے،ایران کے قائم مقام صدر کے مطابق صدارتی انتخابات کے لئے 28 جون 2024 کی تاریخ مقرر کی گئی ہے.کاغذات نامزدگی30 مئی سے جمع کروائے جائیں گے،3 جون کو حتمی فہرست لگائی جائے گی.12 جون سے 27 جون تک انتخابی مہم چلائی جائے گی.

    ایرانی ڈیزاسٹر مینجمنٹ تنظیم کے سربراہ محمد حسن نامی کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر کریش ہونے سے آگ لگنے کے باوجود صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر تمام افراد کی لاشیں قابل شناخت ہیں اور اس لیے ڈی این اے ٹیسٹ کی ضرورت نہیں ہے،ہسب سے زیادہ بہتر حالت میں آیت اللّٰہ محمد علی آل ہاشم کی لاش ملی ہے، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے کے ایک گھنٹے بعد تک وہ زندہ رہے اور انہوں نے صدارتی آفس کے سربراہ غلام حسین اسماعیلی کو ٹیلی فون کرکے بات بھی کی تھی۔

    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی کا ایرانی سفارتخانے کا دورہ
    قائم مقام صدر سید یوسف رضا گیلانی نے ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا، قائمقام صدر نے ایران میں ہیلی کاپٹر حادثے میں ایرانی صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ اور دیگر کے افسوسناک انتقال پر اظہارِتعزیت کیا.

    Acting President Syed Yousuf Raza Gillani penned down condolatory remarks over the sad demise of the President of Iran Dr Seyyed Ebrahim Raisi, in the visitor's book, during his visit to the Embassy of Iran,

    وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر رومینہ خورشید عالم کا ایرانی سفارت خانے کا دورہ
    وزیر اعظم کی کوآرڈینیٹر برائے موسمیاتی تبدیلی اور ماحولیاتی رابطہ رومینہ خورشید عالم نے اسلام آباد میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سفارت خانے کا دورہ کیا اور ایرانی صدر مملکت کے المناک انتقال پر ایران کی حکومت اور عوام سے تعزیت کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ امیر حسین عبداللہیان اور دیگر اعلیٰ ایرانی حکام، جو پیر کو ہیلی کاپٹر کے حادثے میں ہلاک ہوئے۔ایران کے سفیر جناب رضا امیری موغداد سے بات کرتے ہوئے محترمہ رومینہ خورشید عالم نے مرحوم ایرانی صدر کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے حالیہ شاندار اور یادگار دورہ پاکستان کا اچھے الفاظ میں ذکر کیا۔پاکستان میں ایران کے سفیر سے ملاقات کے دوران انہوں نے ایرانی صدر کے تمام سطحوں پر عالمی مسلم کمیونٹی کی بہتری اور پاکستان اور ایران کے عوام کے مابین تعلقات کو مزید گہرا کرنے کے لیے مرحوم ایرانی صدر کے بے مثال کردار کو سراہا۔ وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر نے صدر رئیسی کے ساتھ اپنے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران ہونے والے مذاکرات کا بھی ذکر کیا اور ایران کی جانب سے پاکستان اور ملک کے عوام کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے ہر سطح پر غیر متزلزل حمایت کے عزائم کو سراہا۔ محترمہ رومینہ خورشید عالم نے کہا صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی بلاشبہ ایک عظیم رہنما، روشن بصیرت رکھنے والے عظیم ساکھ کے عالم تھے،”۔وزیراعظم کی کوآرڈینیٹر نے اسلام آباد میں ایرانی سفارتخانے کے دورے کے دوران اس المناک سانحہ کے موقع پر ایرانی سفارت خانے میں تعزیتی کتاب پر دستخط بھی کیے۔

    اناللہ وانا الیہ راجعون، ایرانی صدر ہیلی حادثے میں جاں‌بحق

    پاکستان اور ایران کے دل ہمیشہ ایک ساتھ جڑے رہیں گے، ایرانی صدر

    پاکستان اور ایران نے دوطرفہ تعاون مزید وسیع کرنے کے عزم کا اظہار

    ایرانی صدر کی اہلیہ کا پاکستان سویٹ ہوم سنٹر اور نمل یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ

    آرمی چیف سے ایرانی صدر کی ملاقات،دوطرفہ تعاون کو فروغ دینے کی ضرورت پر اتفاق

    پاک ایران تجارتی حجم 10ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق کیا ہے،ایرانی صدر کی پریس کانفرنس

    بلاول، آصفہ کا وزیراعلیٰ سندھ کے ہمراہ ایرانی سفارتخانے کا دورہ
    پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کی ایرانی سفارت خانے آمدہوئی ہے،بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری کے ایرانی سفارت خانے کے دورے کے موقع پر وزیراعلی سندھ بھی ہمراہ تھے، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےایرانی قونصل جنرل حسن نورین سے صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس کیا، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نےہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے والے ایرانی وزیر خارجہ امیر عبداللہیان کے جاں بحق ہونے پر بھی افسوس کا اظہار کیا، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے قیمتی زندگیوں کے زیاں پر ایران کے عوام سے اظہار رنج و غم کیا، بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری نے ابراہیم رئیسی اور امیر عبداللہیان کا متحرک کردار اور گراں قدر خدمات پر خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ "ایران میں ہونے والے ہیلی کاپٹر حادثے میں قیمتی زندگیوں کے زیاں پر دلی طور پر صدمہ ہوا، صدر ابراہیم رئیسی اور وزیرخارجہ امیر عبداللہیان سے متعدد مثبت ملاقاتوں میں ایک قلبی تعلق قائم ہوا،دکھ کی اس گھڑی میں پاکستان کے عوام ایران کے بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہیں”.

    bilawal ppp

  • پیر افضل قادری وفات پا گئے

    پیر افضل قادری وفات پا گئے

    تحریک لبیک کے سابق رہنما، امیر عالمی تنظیم اہلسنت پیر محمد افضل قادری وفات پا گئے ہیں

    پیر محمد افضل قادری کئی دنوں سے علیل تھے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے،وہ عارضہ قلب میں مبتلا تھے،اہلِ خانہ نے پیر محمد افضل قادری کے گجرات میں وفات کی تصدیق کی ہے،

    پیر محمد افضل قادری کی نمازِ جنازہ کل دن 2 بجے مراڑیاں میں ادا کی جائے گی ،نماز جنازہ میں کثیر تعداد میں افراد شریک ہوں گے، بعد ازاں مقامی قبرستان میں انکی تدفین کی جائے گی،