Baaghi TV

Tag: نماز جنازہ

  • علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ  ادا، ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    علامہ مسعود الرحمان عثمانی کی نماز جنازہ ادا، ٹارگٹ کلنگ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آ گئی

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گزشتہ روز علامہ مسعود الرحمان عثمانی کو فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا تھا، واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے

    سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ علامہ مسعود الرحمان کی گاڑی غوری ٹاؤن سے گزر رہی ہے کہ مین روڈ پر ہی دو موٹر سائیکل سوار آئے اور گاڑی کے آگے بائیک کر اندھا دھند گولیاں چلا دیں، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے آسانی سے فرار ہوگئے، فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے جب نامعلوم ملزمان گولیاں چلا رہے تھے اس وقت راہگیر بھی موجود تھے جو خوف و ہراس کا شکار ہو گئے اور دور سے فائرنگ کو دیکھتے رہے کسی نے قریب جانے کی کوشش نہیں کیعلامہ مسعود الرحمان عثمانی کو سولہ گولیاں لگی تھیں،

    علامہ مسعود الرحمٰن عثمانی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی ، نماز جنازہ آبپارہ چوک میں ادا کی گئی، نماز جنازہ مولانا مسعود الرحمان عثمانی کے بھائی مولانا خلیل نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے، مولانا مسعود الرحمان عثمان کی نمازجنازہ میں سماجی و سیاسی شخصیات کے علاوہ مولانا محمد احمد لدھیانوی، علامہ اورنگزیب فاروقی،سابق ایم پی اے جھنگ معاویہ اعظم سمیت تینوں مسالک کی جماعتوں کے مرکزی رہنماؤں، کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی، اس موقع پر سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں، پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی ہے

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد کے علاقے غوری ٹائون میں گاڑی پر فائرنگ کی گئی ہے،سنی علما کونسل کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل علامہ مسعود الرحمان عثمانی جاں بحق ہو گئے

    مولانا مسعود الرحمن عثمانی کی نماز جنازہ سے قبل کارکنان نے پارلیمنٹ کے سامنے نماز جنازہ ادا کرنے کا مطالبہ کیا، گزشتہ روز یہ فیصلہ ہوا تھا کہ نماز جنازہ پارلیمنٹ ہاؤس کے سامنے ہو گا تا ہم بعد ازاں نماز جنازہ سیکورٹی کی وجہ سے آبپارہ چوک میں ہی ادا کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

    قاتل گرفتار نہ ہوئے تو 12 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان ہو گا، مولانا احمد لدھیانوی
    اس موقع پر علامہ مسعود الرحمان عثمانی کے بیٹے نے جنازے کےشرکاء سے خطاب بھی کیا،علامہ احمد لدھیانوی نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ ہمارے لئے پارلیمنٹ جانا کوئی مشکل نہیں اگر دھرنے کا فیصلہ کرلیا تو تب تک نہیں جائیں گے جب تک حق نہیں لیتے ،10 جنوری ایصارالحق قاسمی کی شہادت کا دن ہے۔12 جنوری جمعہ کے دن ہمیں مسعود الرحمن عثمانی کا قاتل چاہیے،ہمیں بتانا ہوگا کہ ہم نے قاتل کو گرفتار کرلیا ہے اگر قاتل گرفتار نہیں ہوا تو 12 جنوری کو اگلے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے.

    علامہ اورنگزیب فاروقی نے جنازے کے شرکاء سے خطاب میں کہا کہ دوست کہہ رہے تھے پارلیمنٹ جانا چاہتے ہیں لیکن جس پارلیمنٹ کو تالا لگا ہے اس طرف کیوں جائیں؟ پارلیمنٹ جائیں گے لیکن اعظم طارق کی طرح جائیں گے، یہ فوج پارلیمنٹ اور ملک ہمارا ہے، قائد فیصلہ کریں جو وہ کہیں گے وہی کریں گے،

  • ماموں کی وفات،عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ

    ماموں کی وفات،عمران خان کو پیرول پر رہا کرنے کا مطالبہ

    تحریک انصاف نے عمران خان کی پیرول پر رہائی کا مطالبہ کر دیا

    عمران خان کے ماموں کی وفات پر تحریک انصاف نے مطالبہ کیا ہے کہ عمران خان کو پیرول پر رہا کیا جائے تا کہ وہ ماموں کی نماز جنازہ میں شرکت کر سکیں،ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ عمران خان کے ماموں جاوید زمان خان وفات پا گئے ہیں وہ زمان پارک لاہور میں اپنی رہائش گاہ پر مقیم تھے، مرحوم جاوید زمان عمران خان کے مربی تھے، جن سے بانی پی ٹی آئی کو نہایت قریبی وابستگی تھی، عمران خان کے اہلِ خانہ کا کہنا ہے کہ مرحوم ماموں کی نمازِ جنازہ میں شرکت کی اجازت کا دیا جانا عمران خان کا بنیادی انسانی حق ہے،سائفر مقدمے میں ضمانت کی منظوری کے بعد عمران خان کو جیل میں قید رکھنے کا کوئی قانونی اور آئینی جواز نہیں، اپنے وکلاء سے مشاورت کے بعد ان کی وساطت سے عدالت سے عمران خان کی نمازِجنازہ میں شرکت کی اجازت کی استدعا کریں گے

    عمران خان کے ماموں اور سابق فرسٹ کلاس کرکٹر جاوید زمان خان کی نمازجنازہ آج دوپہر12بجے زمان پارک گراؤنڈمیں اداکی جائےگی، جاوید زمان کو میاں میر قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا

    دوسری جانب سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف سید عدنان بادشاہ نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ جیل حکام سے درخواست ہے عمران خان کو جنازے پر چھوڑنے سے پہلے کیمرے کے سامنے اس سے نماز جنازہ پڑھ کر سنائیں ۔۔۔ جو خاتم النبین لفظ نہیں پڑھ سکتا وہ جنازہ کیا پڑھیگا۔۔۔ عمران خان نے انگلینڈ میں جوا کھیلنے کی خاطر اپنی ماں کے جنازے میں شرکت نہیں کیا مگر آج ٹی وی پر بیان داغنے کے لئے ماموں کے جنازے میں شرکت کے لیے درخواست جمع کرادیا ،عمران خان نے ڈاکٹر عبدالقدیر سے لے کر نعیم الحق اور دوسرے قریب ترین دوستوں کے جنازوں میں بھی شرکت نہیں کی تھی ۔۔ صرف شرپسندی اور جھوٹے بیانات دینے کے لئے جنازہ بہانہ بنا رہا ہے ۔

  • پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور، نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

    پشاور میں نا معلوم ملزمان کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں پولیس اہلکار شہید ہوگیا ہے، جس کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کی گئی۔
    نماز جنازہ میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا، سی سی پی او، ڈی آئی جی ظفر، ایس ایس پی آپریشن ہارون رشید، چیف ٹریفک آفیسر قمر حیات خان اور دیگر نے شرکت کی۔
    ملزمان کا پیچھا کرتے ہوئے نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے پولیس کانسٹیبل سرور شاہ کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کے ساتھ پشاور کی ملک سعد شہید پولیس لائن میں ادا کر دی گئی۔
    وزیراعلیٰ اور پولیس افسران نے شہید کے تابوت پر پھول چڑھائے اور پولیس کے چاق و چوبند دستے نے شہید کو سلامی دی۔
    نگران وزیر اعلیٰ نے اس سلسلے میں ایک بیان میں کہا ہے کہ پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کا واقعہ قابل مذمت ہے۔
    انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی ہے۔ نگران وزیراعلیٰ نے کہا ہے کہ خیبرپختونخوا پولیس نے اپنی جان ومال کی حفاظت کے لیے لامتناہی قربانیاں دی ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ صوبے کے عوام کو پولیس کی قربانیوں پر فخر ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت شہید کے خاندان کو تنہا نہیں چھوڑے گی اور ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔

  • عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    معروف عالم دین مفسر قرآن و شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسلام بن محمد بھٹوی کی نماز جنازہ مریدکے میں ادا کر دی گئی،

    تفصیلات کے مطابق کل مریدکے سب جیل زیر انتظام شیخوپورہ جیل میں نظر بند معروف عالم دین،ہزاروں جید علما کرام کے استاد،شیخ الحدیث حضرت مولانا عبدالسلام بن محمد بھٹوی اچانک حرکت قلب بند ہونے سے وفات پا گئے جن کی نماز جنازہ آج مورخہ 30 مئی کو مرکز مریدکے میں صبح 9 بجے ادا کر دی گئی
    ان کی نماز جنازہ پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن مکی حفظہ اللہ نے پڑھائی جس میں ہر مکتبہ فکر کے ہزاروں لوگوں نے شرکت کی
    مرحوم کی نماز جنازہ میں نا صرف پورے پاکستان بلکہ دنیا کے بیشتر ممالک سے بھی لوگوں نے شرکت کی
    مرحوم انتہائی سادہ مزاج اور درویش صفت انسان تھے جنہوں نے اپنی 77 سالہ زندگی میں 50 سال تک درس و تدریس کے فرائض سر انجام دیئے
    ان کے شاگردوں میں ہزاروں جید علماء کرام شامل ہیں اور آپ نے تفسیر قرآن و کئی احادیث کتب کی شرح بھی لکھی ہے
    مرحوم کا تعلق موضع بھٹہ محبت ،گوہر چک تحصیل پتوکی ضلع قصور سے تھا
    ان کو مریدکے قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ہے

  • ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا

    اسلام آباد میں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نماز جنازہ مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، سعودی سفیر نواف بن سعیدالمالکی، یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چوہدری اور دیگر نے شرکت کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی اور اس موقع پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی سمیت اہم شخصیات نے نماز جنازہ میں شرکت کی جبکہ تدفین آج آبائی علاقے تاجی خیل لکی مروت میں کی جائے گی۔

    وفاقی وزیر مذہبی امور مفتی عبدالشکور سڑک حادثہ میں جاں بحق ہوگئے


    آئی جی اسلام آباد نے کہا ہےکہ مفتی عبدالشکور خود گاڑی چلاتے ہوئے سیکرٹریٹ چوک جا رہے تھے، دوسری طرف سےڈبل کیبن گاڑی ان کی کار سے ٹکرائی، ڈبل کیبن گاڑی میں سوار تمام پانچ افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے، حادثہ تیز رفتاری اور لاپرواہی کا نتیجہ ہے، نجی کمپنی کی ڈبل کیبن گاڑی بھی تحویل میں لے لی گئی ہے پوسٹ مارٹم رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مفتی عبدالشکور کی کئی ہڈیاں فریکچر ہو چکی تھیں-


    اس ضمن میں آئی جی اسلام آباد پولیس کا کہنا ہے کہ مفتی صاحب اکیلے گاڑی ڈرائیو کررہے تھے، عبدالشکور کا انتقال سَر پر چوٹ آنے سے ہوا، گاڑی میں کچھ بزنس مین سوار تھے، یہ ایک روڈ ایکسیڈنٹ ہے جس کی تحقیقات جاری ہے۔


    واقعے کی اطلاع ملتے ہی آئی جی اسلام آباد پولیس کے علاوہ وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وفاقی وزیر مواصلات مولانا اسعد محمود اور دیگر وفاقی وزراء پولی کلینک اسپتال پہنچ گئے تھے-

    وزیراعظم شہباز شریف نے مفتی عبدالشکور کی موت پر رنج وغم اور افسوس کا اظہار کیا جب کہ اہل خانہ اور تمام وابستگان سے اظہار ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔

    جنوبی وزیرستان :سیکیورٹی فورسزاور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،8 دہشتگرد ہلاک،2 جوان شہید

    ایک بیان میں شہباز شریف نے کہا کہ مفتی عبدالشکور ایک نظریاتی سیاسی کارکن اور نیک انسان تھے، مفتی عبدالشکور جمعیت علماءاسلام (ف) کے متحرک رہنما تھے جنہوں نے وزیر مذہبی امور ایمانداری سے فرائض انجام دئیے۔

    صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے مفتی عبدالشکور کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے مرحوم کی بین المذاہب ہم آہنگی کے لئے خدمات کو خراج عقیدت پیش کی۔

    سربراہ جے یو آئی (ف) مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ مفتی عبد الشکور کی وفات بہت بڑا نقصان ہے، مرحوم کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، عبدالشکور درویش صفت انسان تھے، یہ غم صرف ان کے اہل خانہ کا نہیں ،میرا اور پوری جماعت کا غم ہے۔

    مفتی عبدالشکور یکم جنوری 1968 کو لکی مروت کے گاؤں تاجبی خیل میں پیدا ہوئے اور 2018 میں لکی مورت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے۔ انہوں نے فلسفے اور اسلامک سٹڈیز میں ماسٹرز کیا جبکہ وہ مختلف مدارس میں فقہ بھی پڑھاتے رہےمفتی عبدالشکور جے یو آئی ف فاٹا کے امیر تھے اور انہوں نے گزشتہ سال سال اپریل میں وفاقی وزیر برائے مذہبی امور کا قلم دان سنبھالا۔

    ٹک ٹا ک کے بہانے بلوا کر اغوا کئے گئے لڑکے بازیاب

    انہوں نے 2013 میں فاٹا سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا لیکن کم ووٹ حاصل کرنے کی وجہ سے ہار گئے، اس کے بعد مفتی شکور نے 2018 میں فاٹا سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 51 سے متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔

    مفتی شکور کا آبائی علاقہ علاقہ تاجبی خیل ایف آر لکی مروت ہے لیکن عرصہ دراز سے پشاور منتقل ہوگئے تھے اور پشاور کے علاقے پلوسی میں امامت درس و تدریس کرت تھے مرحوم علمی لحاظ سے بہت قابل اور جید عالم دین تھے جبکہ ان کا انتخابی علاقہ ایف آر لکی مروت، ایف آر ٹانک، ایف آر ڈی آئی خان، ایف آر بنوں ایف آر کوہاٹ اور ایف آر پشاور پر وسیع وعریض علاقے پر مشتمل تھا۔

  • سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر پرویز مشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    سابق صدر جنرل (ر) پرویز مشرف کی نماز جنازہ ملیر کینٹ کراچی میں ادا کردی گئی۔

    باغی ٹی وی: نماز جنازہ میں جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد، سابق آرمی چیف جنرل ریٹائر قمر جاوید باجوہ اور جنرل ریٹائر اشفاق پرویز کیانی نے شرکت کی ایم کیو ایم کے رہنما خالد مقبول، مصطفیٰ کمال، فاروق ستار اور فروغ نسیم نے بھی شرکت کی۔


    جس کے بعد چنیسر گوٹھ کے قریب واقع آرمی قبرستان میں انہیں سپرد خاک کیا گیا فوجی قبرستان کے اطراف سکیورٹی اہل کار تعینات کیےگئے ہیں ۔

    واضح رہے کہ 5 فروری کو سابق صدر جنرل (ر) پرویزمشرف دبئی میں انتقال کرگئے تھے وہ طویل عرصے سے امریکن اسپتال دبئی میں زیرعلاج تھے گزشتہ شب سابق صدر پرویز مشرف کی میت کو لے کرخصوصی طیارہ دبئی سے کراچی پہنچا تھا، خصوصی طیارے سے پرویز مشرف کی اہلیہ، بیٹی اور صاحبزدے بھی کراچی پہنچے تھے –

    میڈیا رپورٹس کے مطابق انہیں مکمل فوجی اعزاز اور سرکاری پروٹوکول کے ساتھ فوجی قبرستان میں سپرد خاک کیا جائے گا تاہم حکومت کی طرف سے ان کی تدفین سے متعلق کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

    دفتر خارجہ پاکستان کی جانب سے سہولیات فراہم کیے جانے کے بعد دبئی سے خصوصی طیارہ سابق صدرکی میت کو ان کے اہلخانہ کے ہمراہ لے کر پیر کی رات کراچی ایئرپورٹ پہنچا تھا جہاں پر پرویز مشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں تھیں-

    وفاقی تحقیقاتی ادارے( ایف آئی اے) ذرائع کا کہناتھاکہ پرویزمشرف کا پاسپورٹ اور دیگر دستاویزات امیگریشن افسر نے رکھ لیں،دستاویزات رکھنے کے بعد میت لے جانے کی سفری دستاویز جاری کی گئی سفری دستاویزات ایف آئی اے کے پاس موجود رہیں گی۔

    ایف آئی اے ذرائع کا کہنا تھا کہ پرویز مشرف کی سفری دستاویزات حاکم بادشاہ نامی شخص نے ایف آئی اے کے حوالے کیں، پرویزمشرف مرحوم کا پاسپورٹ 5 جنوری 2023 کو ایکسپائر ہوچکا تھا۔

    سابق آرمی چیف اتوار کے روزطویل علالت کے باعث دبئی میں انتقال کرگئے تھے۔ ان کی عمر 79 برس تھی۔ وہ امائلائیڈوسس نامی غیر معمولی بیماری میں مبتلا تھے-

    جنرل (ر) پرویز مشرف 7 اکتوبر 1998 کو چیف آف آرمی اسٹاف کے عہدے پر فائز ہوئے تھے، 12 اکتوبر 1999 کو وہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہٹا کر چیف ایگزیکٹو بنے اور بعد ازاں اپریل 2002 میں ریفرنڈم کراکے باقاعدہ صدر پاکستان منتخب ہوئے۔

    سال 2004 میں آئین میں 17 ویں ترمیم کے ذریعے مزید 5 سال کے لیے پرویز مشرف باوردی صدر منتخب ہوئے، پرویز مشرف 18 اگست 2008 کو مستعفی ہوکر ملک سے باہر چلےگئے تھے۔

    پرویز مشرف کی میت لانے والا خصوصی طیارہ کراچی ائیر پورٹ پہنچ گیا

  • آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ،  شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت

    لاہور / ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)آئی جی پنجاب کی ڈی جی خان آمد ، شہید ہیڈ کانسٹیبل کی نماز جنازہ میں شرکت ، اعلی سطحی اجلاس کی صدارت
    تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب عامر ذوالفقار خان نے کہا ہے کہ پولس ٹیموں پر حملوں میں ملوث دہشت گرد و سماج دشمن عناصر کے خلاف زیرو ٹالرینس کے تحت کریک ڈاؤن میں تیزی لائی جائے اور دہشت گردوں کے ساتھ ساتھ انکے سہولت کاروں کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ بارڈر ایریا میں موجود پولیس چیک پوسٹوں پر نفری کی تعداد کو بڑھایا جائے ، جدید وسائل کے ساتھ ماہر سنائپرز کو بھی تعینات کیا جائے۔ آئی جی پنجاب نے ڈی آئی جی ایڈمن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب محمد سلیم کو چوبیس گھنٹوں کے اندر تونسہ شریف واقعہ کی تفصیلی انکوائری رپورٹ سی پی او بھجوانے کا حکم دیا ۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کی تمام پہلوؤں سے انکوائری کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب ذمہ داروں کے خلاف کارروائی میں تاخیر نہ کی جائے ۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب کچہ سمیت دیگر حساس علاقوں میں پولیس آپریشنز کی خود نگرانی کریں جبکہ سرچ اور کومبنگ آپریشنز کی رپورٹس روزانہ کی بنیاد پر باقاعدگی سے سنٹرل پولیس آفس بھجوائی جائیں ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ کچے کے علاقے میں قانون کی رِٹ کو مزید مضبوط کرنے کیلئے منظم کریمنل گینگز کے خلاف بھرپور آپریشن کئے جائیں ۔ پولیس ٹیمیں حساس علاقوں میں پٹرولنگ بڑھائیں جبکہ سپروائزری افسران آپریشنز کی خود نگرانی کریں ۔ عامر ذوالفقار خان نے ہدایت کہ کہ سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشن کیلئے پولیس ٹیموں کو پہلے سے زیادہ وسائل ، جدید اسلحہ اور نفری فراہم کی جائے گی ۔ آئی جی پنجاب نے کہا کہ مجرمان کی نقل و حرکت ختم کرنے کیلئے سندھ اور بلوچستان پولیس سے کوارڈی نیشن اور انفارمیشن شئیرنگ کو مزید بہتر بنایا جائے ۔ یہ ہدایات انہوں نے آج آر پی او آفس ڈی جی خان میں اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کے دوران جاری کیں ۔ آئی جی پنجاب کو تونسہ شریف میں پولیس چوکی پر دہشت گرد حملے کی ابتدائی تحقیقات بارے آگاہ کیا گیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل آئی جیز جنوبی پنجاب ، سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، آر پی او ڈی جی خان ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب ، ڈی پی او ڈی جی خان سمیت دیگر افسران نے شرکت کی ۔

    قبل ازیں آئی جی پنجاب نے پولیس لائنز ڈی جی خان میں شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال کی نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ آئی جی پنجاب نے شہید کے جسدِ خاکی پر پھول چڑھائے اور درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی کی ۔آئی جی پنجاب نے شہید کی لازوال قربانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ دوران ڈیوٹی جام شہادت نوش کرنے والے افسران و اہلکار محکمہ کے ماتھے کا جھومر اور قوم کے ہیرو ہیں جن کے اہل خانہ کی بہترین ویلفئیر کا خاص خیال رکھا جائے گا ۔ آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے شہید کے ورثاء سے ملاقات کی ۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گرد عناصر اس طرح کی کاروائیوں سے ہمارے حوصلے پست نہیں کرسکتے ۔ پنجاب پولیس کے شہید بیٹے کا خون کسی صورت رائیگاں نہیں جائے گا ۔ عامر ذوالفقار خان نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے نماز جنازہ میں پولیس افسران و اہلکاران ، میڈیا نمائندگان، وکلاء، سیاسی وسماجی شخصیات سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد شہید کے جسد خاکی کو آبائی گاؤں روانہ کیا گیا جہاں انہیں مکمل سرکاری اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا گزشتہ روز پنجاب خیبر پختونخواہ کے بارڈر پر واقع پولیس پکٹ پر نامعلوم مجرمان کی فائرنگ سے ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے جام شہادت نوش کیا تھا ۔ شہید ہیڈ کانسٹیبل مظہر اقبال نے سوگواران میں والدین، بیوی اور دو بچے چھوڑے ہیں ۔

    مزید برآں آئی جی پنجاب عامر ذوالفقار خان نے نشتر ہسپتال ملتان کا دورہ کیا اور تونسہ شریف پولیس چوکی پر حملہ میں زخمی پولیس اہلکار محمد رمضان کی عیادت کی۔ آئی جی پنجاب نے ڈاکٹرز سے زخمی اہلکار محمد رمضان کی صحت بارے دریافت کیا ۔ آئی جی پنجاب کی زخمی اہلکار کی جلد صحت یابی کیلئے بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ زخمی اہلکار محمد رمضان کو بہترین نگہداشت اور ہر ممکن سپورٹ فراہم کی جائے ۔ اس موقع پر ایڈیشنل آئی جیز سپیشل برانچ ، سی ٹی ڈی ، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور سی پی او ملتان سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے ۔

  • بابائے صحافت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    بابائے صحافت کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    بابائے صحافت حافظ محمد شریف اشرف کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی،صحافیوں،وکلا، سیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

    تفصیلات کے مطابق بابائے صحافت قصور،سابق صدر ڈسٹرکٹ پریس کلب قصور معروف سماجی راہنما،بزرگ صحافی حافظ محمد شریف اشرف کل بروز منگل وفات پا گئے تھے جن کی نماز جنازہ آج ان کے آبائی گاؤں گہلن ہٹھاڑ نزد الہ آباد تحصیل چونیاں میں ادا کر دی گئی ہے
    ان کی نماز جنازہ گورنمنٹ ہائی سکول گہلن ہٹھاڑ میں ادا کی گئی جس میں وکلاء ،صحافی،سیاسی و سول سوسائٹی کے نمائندوں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی
    اس موقع پہ ہر آنکھ اشکبار تھی اور مرحوم کیلئے مغفرت و بلندی درجات کیلئے دعا گو تھی

  • ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    ویڈیو:ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل کی نماز جنازہ ادا

    کچہ میں ڈاکوؤں سے مقابلہ کے دوران شہید کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ پولیس لائن میں ادا کر دی گئی

    ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے شہید کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ میں شرکت کی، ڈی آئی جی ایڈمن جنوبی پنجاب چوہدری محمد سلیم اور اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عاشق نور اورڈپٹی کمشنر سید موسی رضا بھی جنازہ میں شریک ہوئے ڈی پی او اختر فاروق،ڈی پی او بہاولپور عبادت نثار اورایس پی انوسٹی گیشن کیپٹن(ر) دوست محمد نے بھی پولیس لائن میں شہید کنسٹیبل کی نماز جنازہ ادا کی ، شہید کانسٹیبل محمد اکبر کی نماز جنازہ میں چولستان رینجرز کے سیکٹر کمانڈر برگیڈیر دانش عدنان، میجر ذاہد سمیت مختلف سکیورٹی اداروں کے سربراہان نے خصوصی طور پر شرکت کی، ڈی ایس پیز محمد اسلم خان، محمد ایاز لغاری، چوہدری محمد اصغر، غلام دستگیر، رانا نویدممتاز ،شہنشاہ احمد چانڈیہ اور حسن محمود جتوئی بھی جنازہ میں شریک ہوئے، صدر ڈسٹرکٹ بار بشارت علی ہندل، صدر پریس کلب جاوید چوہدری سمیت سیاسی، سماجی شخصیات بھی شہید کی نماز جنازہ میں شریک ہوئے، ضلع بھر کے ایس ایچ اوز سمیت پولیس افسران و اہلکاروں کی کثیر تعداد میں شہید کے نماز جنازہ میں شرکت کی،

    پولیس کے چاک و چوبند دستے نے شہید کانسٹیبل کے جسد خاکی کو سلامی پیش کی، ایڈیشنل آئی جی سائوتھ احسان صادق اور ڈی پی اختر فاروق و دیگر پولیس افسران نے شہید کانسٹیبل محمد اکبر کے جسد خاکی پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں، کانسٹیبل شہید کی نماز جنازہ میں اس کے ورثا بھی شریک ہوئے، کانسٹیبل اکبر شہید کے ورثاء سے ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق ، ڈی پی او اختر فاروق سمیت دیگر افسران نے ملاقات کر کے اظہار تعزیت کیا ،

    مبارک ہو، نور مقدم کی روح کو سکون مل گیا، مبشر لقمان جذباتی ہو گئے

    نور مقدم کیس میں سیشن کورٹ کا فیصلہ خوش آئند ہے ،اسلامی نظریاتی کونسل

    بیٹے کی جانب سے اہلیہ کے قتل کے بعد ایاز امیر کا موقف بھی آ گیا

    پہلے مارا، گھسیٹ کر واش روم لے گیا،ایاز امیر کے بیٹے نے سفاکیت کی انتہا کر دی

    آج ہمیں انصاف مل گیا،نور مقدم کے والد کی فیصلے کے بعد گفتگو

    قبل ازیں ایڈیشنل آئی جی سائوتھ پنجاب ڈاکٹر احسان صادق ،ڈی آئی جی ایڈمن جنوبی پنجاب چوہدری محمد سلیم اور اے آئی جی ڈسپلن جنوبی پنجاب عمران شوکت نے ڈی پی او اختر فاروق کے ہمراہ ہسپتال میں زخمی اہلکاروں کی عیادت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی ،

    گزشتہ شب کچہ میں ڈاکوئوں نے چھپ کر پولیس موبائل پر فائرنگ کی تھی، حملہ میں اے ایس آئی اعجاز النبی، کانسٹیبلان اظہر حسین، نجم اور ڈرائیور نوید زخمی ہوئے ہیں، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے کانسٹیبل محمد اکبر شہید ہو گئے تھے، ڈی پی او اختر فاروق کا کہنا ہے کہ پولیس کچہ میں ڈاکوئوں کی تلاش میں ناکہ بندی، سرچ آپریشن اور حکمت عملی کے تحت کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہے، ایڈیشنل آئی جی سائوتھ احسان صادق کا کہنا ہے کہ کچہ میں ڈاکوؤں کے منطقی انجام تک پولیس کی کارروائیاں جاری رہیں گی،

  • دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا

    تحصیل مئیر ٹانک کی سیکیورٹی پر مامور پولیس موبائل پر دہشتگردوں کے حملے سے شہید ہونیوالے 4 پولیس اہلکاروں کی نماز جنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ادا کردی گئی۔

    گزشتہ شب تحصیل مئیر ٹانک صدام حسین بیٹنی ٹانک کے نواحی گاوں پائی سے واپس جا رہے تھے کہ دیہہ جات پائی اور درکی کے درمیان راستے میں پہلے سے گھات لگائے نامعلوم ملزمان نے ان پر اندھادھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 4 پولیس اہلکار (1) LHC عمران اللہ (2) ایلیٹ کنسٹیبل برکت اللہ (3) ایلیٹ کنسٹیبل رفیع اللہ اور (4) ایلیٹ کنسٹیبل فضل الرحمن نے موقع پر جام نوش کیا جبکہ (1) ہیڈکنسٹیبل ممتازعلی (2) LHC محمدگل اور (3) کنسٹیبل گل زمان زخمی ہوگئے تاہم حملے میں تحصیل مئیر محفوظ رہے۔ شہداء کو بغرض پوسٹمارٹم جبکہ زخمیوں کو بغرض علاج فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹانک منتقل کر دیا گیا۔

    وقوعہ کے فورآ بعد پولیس اور سیکیورٹی فورسز کے افسران بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے اور علاقے کو گھیرے میں لیکر ملزمان کو ٹریس اور گرفتار کرنے کی کوششیں شروع کیں۔ ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکھڑا کرنے تک انکا تعاقب کیا جائیگا۔

    آرمی ایوی ایشن کا ہیلی کاپٹر سسی پنوں کے قریب تباہ ہو گیا.

    وزیراعظم نے آرمی ایوی ایشن کے لاپتہ ہیلی کاپٹر سے متعلق تازہ ترین معلومات حاصل کیں

    ہیلی کاپٹر حادثہ،کور کمانڈر سمیت چھ افسران شہید، ڈی جی آئی ایس پی آر کی تصدیق

    چاروں شہداء کی نمازجنازہ پورے سرکاری اعزاز کیساتھ ڈی پی او آفس ٹانک میں ادا کردی گئ جس میں ڈی پی او ٹانک وقار احمد سمیت سیکیورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں نے کافی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر افسران نے شہداء کی میتوں پر پھولوں کی چادریں چڑھائیں اور پولیس کے چاک وچوبند دستہ کیساتھ میتوں کو سلامی پیش کی۔ نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد شہداء کے درجات کی بلندی، ملک خداداد پاکستان میں دیرپا امن کے قیام اور پاکستان کی سلامتی و بقاء کیلئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔