Baaghi TV

Tag: نمبر پلیٹس

  • عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع   5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    عمران خان نے سیلاب زدگان کیلیے جمع 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟شرجیل میمن

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے ڈاکٹر عارف علوی کے ٹویٹ پر ردعمل میں کہا ہے کہ ڈاکٹر علوی، سندھ حکومت نے سیلاب زدگان کے لیے سندھ پیپلز ہاؤسنگ کے عظیم مقصد کی حمایت میں پاکستان کی پہلی نیلامی کا انعقاد کیا،

    شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ نیلامی میں 2251 مکانات کی تعمیر کے لیے فنڈز اکٹھے کیے گئے، کیا آپ ایمانداری سے واضح کر سکتے ہیں کہ آپ کے لیڈر عمران خان نے سیلاب زدگان کے لیے جمع کیے گئے 5 ارب سے کتنے خاندانوں کی مدد کی؟ ایسا لگتا ہے کہ تمام فنڈز پاکستان کے اداروں کے خلاف سوشل میڈیا مہم میں صرف ہو گئے ہیں، جو ضرورت مندوں کی مدد کرنے کے بجائے افراتفری پھیلا رہے ہیں، عمران خان نے چیریٹی فنڈز کو رئیل اسٹیٹ وینچرز میں موڑ دیا ہے، اب وہ منی لانڈرنگ اور غیر ملکی فنڈنگ ​​کے مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں،

    واضح رہے کہ تحریک انصاف کے رہنما، سابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کا کہنا تھا کہ سندھ میں موٹر کار کی ایک نمبر پلیٹ دس کروڑ میں نیلام ہوئی!میں اور کیا کہ سکتا ہوں؟ سواۓ اس کے کہ اس ملک کے حکمران میرے وطن کو تیزی سے ایک گھٹیا اور زوال پزیر معاشرے کی طرف دھکیل رہے ہیں۔بے شرم انداز سے دولت کی نمائش کی حوصلہ افزائی ایک لالچی ریاست کر رہی ہے، جو خود بھی لوٹ مار کرتی ہے، چوری کے راستے کھولتی ہے، پھر دولت کی عدم مساوات کے عوامی ‘مجروں’ کا اہتمام کرتی ہے۔عوام میں اور موجودہ حکمرانوں میں ایک بہت بڑی خلیج نظر آرہی ہے اور دولت مندوں میں بے حسی کی عجیب کیفیت ہے۔اگر دنیا میں ایسا ہوتا ہے تو ضروری نہیں ہے کہ ہم بھی وہی کریں۔ خاص طور پر جب میرے بھوکے ننگے عوام، اشرافیہ کی عیاشیوں کے لیئے اپنی خون پسینے کا حلال رزق، حرام کھانے والوں کو کمر توڑ ٹیکس کی صورت میں ادا کر رہے ہیں۔اللہ رحم کرے۔خدا کے واسطے اس ظالم نظام کو بدلو،میرے پریشان حال، فرشتہ سیرت غریب لوگوں

    واضح رہے کہ حکومت سندھ نے 40پریمیئم نمبر پلیٹس کی نیلامی سے67کروڑ 54 لاکھ روپے جمع کئے ۔وزیر ٹرانسپورٹ اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا کہ رقم سے سیلاب زدگان کے گھر بنائیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی نمبر پلیٹس کی نیلامی ہوئی ہے

    سابق سینیٹر جمال خان لغاری کی رومینہ خورشید عالم سے ملاقات

    ہم ماحولیاتی تحفظ کے لیے اپنے عزم پر قائم ہیں،رومینہ خورشید عالم

    امن کی فاختہ میڈیا ، چھوٹی سی خبر کسی کی زندگی تباہ بھی کر سکتی ، بچا بھی سکتی ، رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی ایکشن میں صنفی شمولیت کیلیے پاکستان کا عزم غیر متزلزل ہے۔رومینہ خورشید عالم

    موسمیاتی تبدیلی پردنیا سے امداد نہیں تجارت چاہیے،رومینہ خورشید عالم

    گرمی کی لہر،مون سون کیوجہ سے سیلاب کے خطرات،عوامی آگاہی مہم شروع کرنیکا حکم

  • ملکی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی

    ملکی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی

    کر اچی: پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار پریمیم نمبر پلیٹ کی نیلامی 29 جون کو سندھ میں ہوگی۔

    سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے اتوار کو کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ان نمبر پلیٹس کی ایک بنیادی قیمت ہوگی،ان میں پلیٹس تین قسمیں (پلاٹینم، گولڈ اور سلور) شامل ہوں گی یہ ایک کھلی نیلامی ہوگی اگر میں چاہوں کہ مجھے اچھی نمبر پلیٹ مل جائے تو میں یہ نہیں کر سکتا کیونکہ اس کیلئے میرا اس کھلی نیلامی کا حصہ بننا لازمی ہے میگا نیلامی کی تقریب کے اخراجات صوبائی حکومت برداشت نہیں کر رہی ہم نے منصوبہ بنایا ہے کہ گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں اس تقریب کو سپانسر کریں گی امید ہے کہ نیلامی حکومت کے لیے ”اچھا ریونیو“ پیدا کرے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ جعلی نمبر پلیٹس استعمال کرنے والوں کے خلاف میگا آپریشن شروع کیا ہے، لوگ سندھ پولیس اور سندھ حکومت کے نام کی نمبر پلیٹس لگاکر گھوم رہے تھے،کوئی نہ سمجھے کہ اثرورسوخ پر چھوڑ دیں گے، کوئی قانون سے بالاتر نہیں، جعلی نمبر پلیٹس بنا نے والی دکانوں کے خلاف بھی سخت سے سخت ایکشن لیں گے، شرجیل میمن نے کہا کہ نگران حکومت کی کوتاہی کی وجہ سے ریڈ لائن منصوبے پر 8 ماہ سے کام بند تھا، ٹرانسپورٹ کے حوالے سے جلد نئے روٹس شروع کرنے جارہے ہیں لاڑکانہ اور حیدر آباد کے بعد نواب شاہ میں بھی بسیں چلنا شروع ہوجائیں گی۔

  • آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    آئی جی سندھ کا غیرقانونی نمبر پلیٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم

    اسپکٹر جنرل (آئی جی) پولیس سندھ غلام نبی میمن نے کراچی اور صوبے کے تمام اضلاع میں گاڑیوں کی غیر قانونی نمبر پلیٹس اور بلیو، گرین رنگوں یا دیگر پولیس لائٹس کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دے دیا۔

    باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ پولیس کے مطابق آئی جی سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ کی شاہراہوں اور ہائی ویز پر رواں دواں نجی ملکیت کی گاڑیوں پر نصب بلیو، گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، یہ عمل قانون سے تجاوز کے زمرے میں آتا ہے، پرائیویٹ گاڑیوں پر بلیو/گرین نمبر پلیٹس کا استعمال سراسر غیر قانونی اور ماورائے قانون ہے۔

    تحریک نفاذ فقہ جعفریہ پاکستان کے سربراہ آغا سید حامد علی شاہ موسوی انتقال کر گئے

    آئی جی سندھ نے کہا کہ اس قسم کے رجحان کے سدباب اور حوصلہ شکنی کے لیے ایف آئی آرز کے اندراج سمیت تمام تر ضروری قانونی کارروائی اشد ضروری ہےتمام ڈی آئی جیز، ضلعی ایس ایس پیز اور ٹریفک پولیس غیر قانونی بلیو گرین نمبر پلیٹس اور پولیس لائٹس کے خلاف فی الفور ایک ٹھوس اور مربوط مہم کا آغاز کریں اور کارروائیوں کی تفصیلات روزانہ کی بنیاد پر سینٹرل پولیس آفس کو ارسال کریں۔

    14 سالہ بچے سے ’بدفعلی‘ کرنے والا مدرسہ معلم گرفتا

    انہوں نے کہا کہ غیر قانونی عمل میں ملوث یا مرتکب ٹھہرائے جانے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کے خلاف تادیبی کارروائی کو بھی یقینی بنایا جائے، مذکورہ مہم اگلے تین ماہ تک جاری رہے گی۔

    شک کئے جانے پر داماد نے سسرالیوں کے مکان کو نذر آتش کردیا

  • کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

    کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

    لاہور: کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن کیا گیا-

    باغی ٹی وی : سی ٹی او لاہور کے مطابق کالے شیشوں پر 500 کی بجائے 2500 روپے جرمانہ عائد ہو گا اب تک غیر نمونہ نمبر پلیٹس لگانے پر 22 ہزار چالان کیے گئے ہیں-

    سی ٹی او لاہور کے مطابق بوگس نمبر پلیٹس لگانے پر 51 مقدمات درج کروائے گئے جبکہ اپلائیڈ فار، بلانمبری گاڑی و موٹرسائیکل چلانے پر 4 ہزارثالا 213 چالان کیے گئے۔

    آفیشل ڈیٹا کے مطابق کالے شیشے لگانے پر 34 ہزار 112 گاڑیوں کو چالان ٹکٹ جاری کیے گئے، کریک ڈاؤن کےلیے سٹی ٹریفک پولیس کی 17 مخصوص ٹیمیں تشکیل دی گئیں۔

    دوسری جانب انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایت پرنیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس ڈرائیونگ لائسنس پرڈی میرٹ پوائنٹ سسٹم نافذ کرے گی۔ یہ سسٹم ملک بھر کے تمام اضلاع کے 80لاکھ سے زائد ڈرائیونگ لائسنسز کے قومی ڈرائیونگ لائسنس ڈیٹا بیس پر انحصار کرے گا۔ مختلف خلاف ورزیوں کے لیے ڈ ی میرٹ پوائنٹس کی وضاحت نیشنل ہائی ویز سیفٹی آرڈیننس 2000 شیڈول 11میں کی گئی ہے۔

    اس قانون کے مطابق جب ڈ ی میرٹ پوائنٹس دو سال کے اندر20 سے تجاوز کر جائیں گے تومتعلقہ ڈرائیونگ لائسنس معطل کر دیا جائے گا۔ نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس افسران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے سابقہ چالانوں کا ریکارڈ قومی شناختی کارڈ، موبائل نمبر یا لائسنس نمبر کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔

    یہ اقدام نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی شروع کردہ ‘#NoMore’ مہم کا ایک حصہ ہے، جس کے تحت ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے جیسا کہ جدید آلات سے لیس سپاٹرز،جدید سپیڈ چیکنگ کیمروں، ڈرونز، باڈی وارن کیمروں کا نظام متعارف کرایا گیا ہے، جس کے ذریعے موٹرویز اور ہائی ویز پر قوانین کی خلاف ورزیوں کو موثر انداز میں کنٹرول کیا جا سکتا ہے۔

    ڈ ی میرٹ پوائنٹ سسٹم کو نافذ کرنے کا مقصد نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کے قوانین کے یکساں اور موثر نفاذ کے طریقہ کار کو بین الاقوامی معیار کے مطابق کرنا ہے تاکہ ہماری قومی شاہراہوں اور موٹر ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر قابو پایا جا سکے اور حادثات کی شرح میں نمایا ں کمی لائی جا سکے۔

    بے نظیر بھٹو کی 69 ویں سالگرہ: ان کا جرات مندانہ کردار ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

  • گاڑیوں کی نمبر پلیٹس نہیں دی جاتیں جبکہ دفتر میں موجود ہیں

    گاڑیوں کی نمبر پلیٹس نہیں دی جاتیں جبکہ دفتر میں موجود ہیں

    قصور
    دفتر محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن سے لوگوں کو گاڑیوں کی نمبر پلیٹس نہیں دی جا رہیں ، دفتر میں نئی پلیٹوں کے ڈھیر لگے ہیں،شہریوں کا مؤقف،تصویر نہیں اتارنے دی جاتی

    تفصیلات کے مطابق قصور دفتر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن میں گاڑیوں کی رجسٹریشن کروانے والوں کو کئی ماہ سے نمبر پلیٹس نہیں دی گئیں
    سرکاری فیس کی ادائیگی پر دی جانے والی سلپ پر لکھا گیا ہے کہ کسی فنی خرابی کے باعث نمبر پلیٹس نہیں دی جا رہیں
    تاہم شہریوں نے تصدیق کی ہے کہ ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفس کے دفتر داخل ہوتے ہی بائیں سائیڈ کے پہلے کمرے میں ہزاروں نمبروں پلیٹس پڑی ہیں جو کہ صرف جان پہچان والے افراد کو دی جاتی ہیں باقی بغیر سفارش والے افراد کو ذلیل کیا جاتا ہے اور جان بوجھ کر دفتر کے چکر لگوائے جاتے ہیں اور عملہ کی طرف سے دفتر میں کسی بھی قسم کی ویڈیو و تصویر نہیں بنائی جانے دی جاتی
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے ازخود نوٹس لینے کی اپیل کی ہے