Baaghi TV

Tag: نمرہ خان

  • اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش ناکام

    اداکارہ نمرہ خان کے اغوا کی کوشش ناکام

    پاکستانی خاتون اداکارہ نمرہ خان کو اغوا کرنے کی کوشش کی گئی تا ہم انہوں نے ہمت کر کے اغوا کی کوشش ناکام بنا دی،

    واقعہ کے بعد نمرہ خان نے سوشل میڈیا پر ویڈیو جاری کی ہے جس میں اداکارہ نمرہ خان نے تمام تفصیلات بتائی ہیں، اس دوران نمرہ خان جذباتی بھی ہو گئیں اور انکے آنسو بہہ نکلے،اداکارہ نمرہ خان کا کہنا تھا کہ انکے اغوا کی کوشش کا واقعہ ایک روز قبل پیش آیا جب وہ ڈیفنس کے ایک ہوٹل کے باہر اپنی گاڑی کا انتظار کررہی تھیں، ان کی فیملی انہیں پِک کرنے آرہی تھی کہ گاڑی ٹریفک میں پھنس گئی جس کے بعد بارش شروع ہوگئی اور وہ ہوٹل کے باہر کھڑی انتظار کرنے لگیں اسی دوران تین افراد آئے جو مسلح تھے ،انہوں نے گاڑی میرے قریب روکی اور اسلحے کے زور پرمجھے کھینچ کر زبردستی گاڑی میں بٹھانے کی کوشش کی، اس دوران ایک ملزم نے میرے پیٹ پر بندوق رکھی جس کے بعد میں نے چیخیں مارنا شروع کردیں اور مزاحمت کرکے بھاگی، جس وقت یہ ہورہا تھا اس وقت ہوٹل کے گارڈز سامنے تھے لیکن انہوں نے کچھ نہیں کیا، میں وہاں سے بھاگی، لوگ دیکھ رہے تھےلیکن میری کسی نے مدد نہیں کی، اس وقت کچھ بھی ہوسکتا تھا وہ پیچھے سے مجھے گولی مار سکتے تھے لیکن میں بچ گئی

    میں کس چیز کا ٹیکس دے رہی ہوں، یہ ملک جب مجھے تحفظ فراہم نہیں کرسکتا تو میں یہاں کیوں ہوں،نمرہ خان
    اداکارہ نمرہ خان کا مزید کہنا تھا کہ میں نے سڑک سے گزرنے والی ایک گاڑی کو روکا اور اس میں موجود فیملی نے اور ہوٹل کے اسٹاف نے میری مدد کی، مجھے ہوٹل کا اسٹاف اندر لے گیا ،میرا تمام پاکستانیوں سے سوال ہے کہ کیا جب پاکستان میں خواتین محفوظ نہیں تو ہمیں یوم پاکستان کیسے منانا چاہیے؟ میرا سب سے سوال ہے کہ کیا آپ کہہ سکتے ہیں کہ آپ کی بہن، بھابھی، بیوی، بیٹی اور والدہ پاکستان میں محفوظ ہیں، میں کس چیز کا ٹیکس دے رہی ہوں، یہ ملک جب مجھے تحفظ فراہم نہیں کرسکتا تو میں یہاں کیوں ہوں، مجھے اب کوئی حیرانی نہیں کہ لوگ کیوں پاکستان چھوڑ کر جارہے ہیں یا لوگ کیوں ڈالوں پر اپنے ساتھ گارڈز لیے گھومتے ہیں،میں کل سے جس ڈپریشن یا انزائٹی میں ہوں وہ میں جانتی ہوں، میں فون پر فیملی سے بات کررہی تھی، میری چیخیں سن کر جو ان پر گزری میں بیان نہیں کرسکتی، واقعہ کے بعد میری والدہ ہسپتال میں داخل ہو گئی ہیں، اسلام آباد میں میری دوست کی دوست کے ساتھ یہ ہوا، اس کو اغوا کیا گیا اور وہ آج تک نہیں مل سکی، میرے ساتھ بھی ایسا ہوتا تو کچھ دن تک تصاویر سوشل میڈیا پر رہتیں، پھر سب بھول جاتے۔

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

    فیض حمید کی گرفتاری،مبشر لقمان نے کیا کئے تھے تہلکہ خیز انکشافات

    بریکنگ،فیض حمید گرفتار،کورٹ مارشل کی کاروائی شروع

    سابق چیف جسٹس انور کاسی کو نوٹس جاری کر دیا۔جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو بھی نوٹس جاری

     فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی واپس لینے کی درخواست دائر

     فیض حمید جو اب سابق ڈی جی آئی ایس آئی ہیں نے ملک کو ناقابِلِ تَلافی نقصان پہنچایا 

    ،میں ابھی فیض حمید کے صرف پاکستانی اثاثوں کی بات کر رہا ہوں

    فیض حمید مبینہ طور پر نومئی کے حملوں میں ملوث ہیں

     نجف حمید کے گھر چوری کی واردات

    قوم نے فیض آباد دھرنا کیس میں ناانصافی کا خمیازہ 9 مئی کے واقعات کی صورت بھگتا، سپریم کورٹ

    سپریم کورٹ،میں نے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کیا ہے،وکیل فیض حمید

  • نمرہ خان کو ملی سنجے دت کی طرف سے عیدی

    نمرہ خان کو ملی سنجے دت کی طرف سے عیدی

    ڈرامہ آرٹسٹ نمرہ خان ہیں بہت خوش کیونکہ ان کو ملی ہے بھارتی اداکار سنجے دت سے عیدی. نمرہ خان نے انسٹاگرام پر اپنی اور سنجے دت کی وڈیو کال کی ریکارڈنگ لگائی اس ریکارڈنگ میں نمرہ خان اور سنجے دت کو آپس میں بات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے .اداکارہ نے ریکارڈنگ کا کیپشن یہ لکھا کہ مجھے سنجو بابا کی طرف سے عیدی ملی. نمرہ خان کی اس پوسٹ کے نیچے سنجے دت کے مداحوں نے ان کو ہائی بولا تو کسی نے کہا کہ آپ میرے پسندیدہ اداکار ہیں. نمرہ خان ڈراموں میں کام

    کرتی ہیں اور پچھلے کچھ عرصہ سے ٹی وی سکرین سے غائب ہیں.انہوں نے شادی کی لیکن یہ رشتہ نہ چل سکا انہوں نے اپنے شوہر پر انہیں مارنے پیتنے جیسے الزامات لگائےتھے.یاد رہے کہ نمرہ خان پہلے کافی موٹی تھیں انہوں نے اپنا وزن حیران کن حد تک کم کیا ان کے وزن کم کرنے کے بعد ان کو فیشن شوز میں شوز سٹاپر کے طور پر بھی دیکھا گیا.اس ھوالے سے نمرہ خان کہتی ہیں کہ انہیں کبھی کسی نے فیشن شو میں بطور ماڈل آنے کی دعوت نہیں دی تھی لیکن جیسے ہی وہ اپنے وزن میں کمی لائیں انہیں ہم ٹی وی کی طرف سے ایک فیشن شو میں شو سٹاپر کے طور پر آنے کی دعوت دی گئی.نمرہ خان کہتی ہیں کہ انہوں نے وزن میں کمی لانے کےلئے بہت جتن کئے اور اب وہ اپنی ڈائیٹ کا بہت خیال رکھتی ہیں تاکہ پھر سے ان کا وزن نہ بڑھ جائے.

  • اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اپنے جسم کی نمائش پسند نہیں کرتی نمرہ خان

    اداکارہ نمرہ خان جو کہ ٹی وی ڈراموں میں دکھائی دیتی ہیں انہوں نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے جسم کی نمائش کرنا بالکل بھی پسند نہیں ہے. میں ایسا کوئی لباس نہیں پہنتی جس سےمیرا جسم نمایاں ہو اور میں ایسا کوئی کام بھی قبول نہیں کرتی جس میں مجھے ایسا لباس زیب تن کرنا پڑے کہ جس کو میرے بھائی اور باپ نہ دیکھ سکیں . جب میرے باپ بھائی نہ دیکھ سکیں گے تو پرستار کیسے دیکھ سکیں گے.اس لئے میں ضروری سمجھتی ہوں کہ

    لباس مناسب انداز میں پہنوں‌کے کل کو کسی کے سامنے بھی شرمندگی کا سامنا نہ کرنا پڑے. نمرہ خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اس سےکوئی فرق نہیں‌پڑتا کہ میری ساتھی اداکارائیں کیسے لباس پہن رہی ہیں نہ ہی میں‌کسی کے پہننے اوڑھنے پر تنقید کرتی ہوں. میں سمجھتی ہوں کہ ہر کوئی اپنے فیصلے کرنے میں آزاد ہے، ہر کوئی جو چاہے مرضی پہنے ہم اپنے لئے تو کوئی فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن کسی کو یہ نہیں کہہ سکتے کہ آپ ایسا نہ کریں یا ویسا نہ کریں. نمرہ خان نے مزید کہا کہ کسی کی کیا رپیوٹ ہے مجھے اس سے فرق نہیں‌پڑتا اگر کوئی میرے ساتھ اچھا ہے تو بس میرے لئے وہ اچھا ہے میں اسکو اچھا ہی کہوں گی. یاد رہے کہ نمرہ خان کا پہلے بہت زیادہ وزن تھا انہوں نے زبردست قسم کی ڈائیٹ کرکے اپنا وزن کم کیا.

  • نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی

    اسلام آباد: نمرہ خان کا برائیڈل فوٹو شوٹ کیا ہوا کہ سوشل میڈیا پرمداحوں نے حد ہی کردی ، اطلاعات کےمطابق پاکستان کی صف اول کی اداکارہ نمرہ خان نے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا ہے نمرہ خان کے مداحوں نے اس فوٹو شوٹ پرکھل کر داددینی شروع کردی ہے

    ذرائع کے مطابق پاکستانی ڈراموں اور فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ نمرہ خان نے فیشن ڈیزائنرانمتا کے لیے برائیڈل فوٹو شوٹ مکمل کروا لیا، فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کر دی گئی ہیں جن میں انہوں نے سرخ رنگ کا بھاری کڑھائی والا لباس زیب تن کر رکھا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل نمرہ خان کئ برائیڈل فوٹو شوٹ کروا چکی ہیں ، تاہم اس مرتبہ نمرہ کے فوٹو شوٹ کے جس طرح سوشل میڈیا پرچرچے ہورہے ہیں اس سے پہلےنہیں تھے،نمرہ خان ان دنوں بڑی اہم فلم میں بھی کرداراداکررہی ہیں یہ فلم اگلے چند مہینوں تک آسکتی ہے

  • اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ،کل کا کوئی پتہ نہیں‌ ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی

    اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ،کل کا کوئی پتہ نہیں‌ ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی

    اسلام آباد :اپنے کل کو چھوڑو! زندگی سے بھرپورلطف اندوز ہوں ، یہ میری خواہش ہے ، نمرہ خان نے تو حد ہی کردی ، اطلاعات کے مطابق اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ کل کی فکر میں اپنے آج کو نظر انداز کرنے کی قائل نہیں ہوں۔

    سوشل میڈیا پر کی گئی پوسٹ میں اداکارہ نمرہ خان نے کہا کہ ہم لوگ کل کی فکر میں اپنے حال کے اچھے لمحوں سے لطف اندوز نہیں ہو پارہے ہیں اور اپنی موجودہ خوشیوں سے نا واقف ہیں جو سراسر غلط ہے ۔

    میں محمد بن سلمان سے نہیں‌کسی اور سے محبت کرتی ہوں‌، لنزے لوبان کے بیان نے کھلبلی مچادی

    اداکارہ نمرہ خان نے مزید کہا کہ اگر ہم طوفان کی فکر میں لگیں رہیں گے تو سورج کی چمک کو کبھی بھی نہیں دیکھ سکیں گے اور وہ کل کی فکر میں اپنی حالیہ خوشیوں کو نظر انداز نہیں کر سکتی ہیں۔ اداکارہ ڈرامہ ’’ بھول‘‘ میں اہم کردار ادا کر رہی ہیں جو نجی ٹی وی پر آن ائیر ہے۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر اداکارہ کے طرف سے کل کی فکر نہ کرنے کے حوالے سے گفتگو پر صارفین نے بہت غلط قرار دیا ہے اور کہا ہےکہ اداکارہ کا یہ کہنا کہ کل کو چھوڑو اور اپنے آج کے دن کے مزے نہ ضائع جانے دو ایک احقانہ سوچ ہے ، جس نے اپنے کل کی فکر نہ کی اس کا آج بھی اس کی زندگی کی تمام رنگینیاں ختم کردے گا