Baaghi TV

Tag: نواب شاہ

  • نواب شاہ : پولیس نے  سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا

    نواب شاہ : پولیس نے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا

    نواب شاہ : تھانہ بچل پور پولیس نے لاکھوں روپے مالیت کے سگریٹ سے بھرا ٹرک ڈرائیور سمیت اغوا کر لیا۔

    باغی ٹی وی: ایس ایس پی شہید بینظیر آباد تنویر تنیو نے واردات کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ بچل پور صادق وگن، ہیڈ محرر ماجد میر جت، ہیڈ کانسٹیبل شیر محمد سرگانی کے خلاف تعلقہ تھانہ نواب شاہ میں مقدمہ درج کر لیا،ایس ایس پی تنویر تنیو نے بتایا کہ مقدمے میں نامزد دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ ملزم ایس ایچ او فرار ہو گیا ہے مقدمہ ٹرک ڈرائیور صاحبزادہ ولد شہزادہ کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، مقدمے میں اغوا اور ڈکیتی کی دفعات شامل کی گئی ہیں،واردات میں ملوث محکمے کے ایس ایچ او، ہیڈ محرر اور ہیڈ کانسٹیبل کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کی جائے گی۔

    دوسری جانب کراچی میں دن دہاڑے پولیس یونیفارم پہنے ڈاکوؤں نے شہری سے ہزاروں ڈالر چھین لئے ڈکیتی کا یہ واقعہ شارع پاکستان پر واٹر پمپ کے قریب سپر اسٹور کے سامنے پیش آیا تجمل حسین نامی شہری منی چینجر سے ڈالر لے کر نکلا تھا کہ اسے لوٹ لیا گیا۔

    واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزمان کو شہری کو روکتے اور بات چیت کرتے دیکھا جاسکتا ہے، تھوڑی دیر میں ملزم رقم چھین کر گاڑی میں بیٹھ کر فرار ہوجاتے ہیں فوٹیج میں شہری کو ملزموں کی کار کے پیچھے بھاگتے دیکھا جاسکتا ہے-

  • پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی،مسائل زیادہ لیکن حل موجود ہے، بلاول

    پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی،مسائل زیادہ لیکن حل موجود ہے، بلاول

    نواب شاہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نےبختاور گرلز کیڈٹ کالج میں یوم والدین کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ بختاور کیڈت کالج کے طالب علم اس ملک کا اصل چہرہ ہیں،ہم اور آپ نے ملکر ملک کو آگے لے کر چلنا ہے،

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ ہم اس وقت کافی مسائل کا مقابلہ کررہے ہیں، پرانے سیاستدان پاکستان کا ماضی، آپ مستقبل ہیں، ہم ملکر محنت کریں، ملکی ترقی کا مقابلہ کریں گے،ہمارا ملک مشکل حالات سے گزر رہا ہے ،ہمیں تاریخی غربت کا مقابلہ کرنا ہو گا،امید ہے آپ سب پاکستان کی ترقی میں اپنا حصہ ضرور ڈالیں گے،ماضی میں خاندان کے دو افراد کماتے تھے اور پورا گھر کھاتا تھا، آج ایک ہی خاندان کو روٹی کیلئے ماضی کے مقابلے میں دگنی محنت کرنی پڑرہی ہے ،ماضی میں کپڑے ، مکان کا اتنا بحران نہیں تھا جتنا آج ہے، آپ سے ایک نقشہ اور پلان شیئر کرنا چاہتا ہوں ،ایک طرف معاشی بحران اور دوسری طرف موسمیاتی تبدیلیوں سے خطرہ ہے،ملک کی 70 فیصد آبادی نوجوان ہے ، روزگار کا ملنا ان کا حق ہے، نوجوانوں کو یوتھ کارڈز دیں گے،مسائل تو بہت زیادہ ہیں مگر انکا حل بھی موجود ہے، ہم عوام، غریب ، کسان ، مزدور دوست پروگرام لے کر آئے،

    بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ وفاق میں 17 وزارتیں ایسی ہیں جو اٹھارہویں ترمیم کے بعد ختم ہونی چاہئے تھی مگر نہیں ہوئی،ہماری حکومت آئی تو تمام 17 وزارتیں ہم بند کریں گے،سالانہ ایک سو ارب خرچ کیا جاتا ہے ان وزارتوں پر، مجھے بتایا گیا کہ 3 سو ارب سالانہ خرچ ہوتا ہے، ہم 17 وزارتیں بند کریں گے اور انکا 300 ارب صوبوں پر خرچ ہو ں گے، حکومت کی جانب سے عوام کو سبسڈیز دی جائے گی.ہم کسان کارڈ دیں گے، انکو ریلیف دیں گے.ہم پاکستانی نوجوانوں‌سے درخواست کرتے ہیں کہ نفرت کی سیاست ،تقسیم کی سیاست،جو چل رہی ہے اسکو ختم کرنا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دیں تا کہ نہ صرف ملک بلکہ قوم کی قسمت بھی بدلیں،سندھ سے شروع ہونے والے انقلاب کو پورے ملک میں پھیلائیں گے

    قبل ازیں بلاول بھٹو زرداری , بختاور گرلز کیڈٹ کالج نوابشاہ پہنچے تو اس موقع پر بلاول زرداری کو بختاور گرلز کیڈٹ کالج آمد پر گارڈ آف آنر دیا گیا، اس موقع پر سابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ بھی موجود تھے.

    خواتین اگر اسی لگن سے کام کرتی رہیں گی تو جیت انشااللہ پیپلزپارٹی کی ہی ہوگی،

    قوم کو بتایا جائے شہیدوں کے خون کاسودا کس نے کیا،بلاول

    آج بھی کچھ قوتیں نہیں چاہتیں ذوالفقار بھٹو کو انصاف ملے،بلاول

    عمران خان کی جانب سے تحریک طالبان کے ساتھ مذاکرات کا فیصلہ افسوسناک تھا،بلاول بھٹو

    ہمارا مقابلہ سیاستدانوں سے نہیں بلکہ مہنگائی بھوک اور بے روزگاری سے ہیں،بلاول بھٹو

    جو شخص تین بار فیل ہوا وہ چوتھی بار کیا تیر مارے کا ،بلاول بھٹو کا نواز شریف پر وار

  • ہزارہ ایکسپریس: حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال

    ہزارہ ایکسپریس: حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال

    نواب شاہ: سرہاری میں ہزارہ ایکسپریس کے حادثے کے بعد ڈاؤن ٹریک تقریباً 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا-

    باغی ٹی وی: اتوار کو کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس کی 10بوگیاں سانگھڑ میں سرہاری کے مقام پرپٹری سے اترگئیں جس کے نتیجے میں کم از کم 30 افراد جاں بحق اور 80 سے زائد زخمی ہوگئے ہزارہ ایکسپریس حادثے کی وجہ اب تک سامنے نہ آسکی، وزير برائے ریلوے سعد رفیق نے تخریب کاری کا خدشہ ظاہر کردیا،حادثے کا شکار ٹرین ہزارہ ایکسپریس کی 10 بوگیوں کو 13 گھنٹے بعد ٹریک سے ہٹا دیا گیا جس کے بعد ڈاؤن ٹریک 18 گھنٹے بعد بحال کر دیا گیا ہے اور مختلف اسٹیشنز پر روکی گئی ٹرینیں کراچی کیلئے روانہ ہوگئی ہیں البتہ اپ ٹریک اب بھی بند ہے جس کی بحالی کا کام جاری ہے۔

    وابشاہ: ہزارہ ایکسپریس حادثے کا شکار، جاں بحق افراد کی تعداد 22جبکہ 80 سے زائد …

    ریلوے حکام کے مطابق پنڈی سے کراچی آنے والی گرین لائن کو روانہ کردیا گیا ہے، ہزارہ ایکسپریس حادثے کے بعد گرین لائن کو نواب شاہ اسٹیشن روکا گیا تھا اس کے علاوہ حویلیاں سے کراچی جانے والی ہزارہ ایکسپریس بھی روانہ کردی گئی ہے۔

    واضح رہے کہ حادثے کا شکار ٹرین کی بوگیاں پٹری سے اترنے کی آوازیں سنتے ہی مقامی افراد کسی امداد کا انتظار کرنے کے بجائے فوری طور پر حادثے کا شکار ہونے والے مسافروں کی مدد کیلئے پہنچ گئے تھے جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں بھی عسکری اور سول اداروں کے ساتھ ساتھ مقامی افراد نے بھی حصہ ڈالا ٹریک بالکل ٹھیک تھا، جہاں حادثہ ہوا وہاں رفتار کی حد 105 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جب کہ ٹرین صرف 50 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی تھی۔

    ہمارے دو تین دن رہ گئے، ڈر تھا کہ کوئی حادثہ نہ ہو جائے اور …

  • سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری

    سیلابی پانی کی صورتحال بہتر ہونے پر نواب شاہ ائرپورٹ پر بحالی کام تیزی سے جاری ہے-

    باغی ٹی وی : ترجمان کے مطابق ٹیکسی ویز (بی) اور (سی) کو پانی اور کیچڑ سے پاک کردیا گیا ہے، ٹیکسی وے (سی) آپریشنز کے لئے دستیاب ہے، تاہم ٹیکسی وے (بی) پر آپریشنز کی بحالی کے لئے مزید ایک ہفتہ درکار رہے گا-

    موسمیاتی تبدیلیوں سے پوری دنیا متاثر ہو رہی ہے، اجتماعی کوششیں لازم ہیں،وزیر اعظم

    پی اے ایف اور ضلعی انتظامیہ بھی بحالی کی کوششوں میں شریک ہیں رن وے پر ایف او ڈی واک کا انعقاد کیا گیا جس کے 95 فیصد نتائج حاصل ہوئے پی اے ایف اور اے ایس ایف نے بھی ایف او ڈی واک میں شرکت کی-

    مٹ ابزروٹری کو سیلابی پانی سے پاک کرنے کی کوششیں جاری ہیں ایرپورٹ آنے والے کچھ راستوں پر تاحال پانی موجود ہے ائرپورٹ کے کچھ حصوں پر اوراس کے آس پاس دو ماہ سے زائد سے سیلابی پانی کھڑا ہے تمامNOTAMSکو 08 نومبر تک بڑھا دیا گیا ہے-

    دوسری جانب وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے 46.3 ارب روپے کی لاگت سے شدید بارشوں/سیلاب سے تباہ ہونے والی 71 سڑکوں کی اوور ہالنگ/تعمیر نو کی منظوری دیدی ہے تاکہ کام جلد ازجلد شروع کیا جا سکے۔

    امریکی ٹی وی کو انٹرویو،میزبا ن کا باربار سوال ،عمران خان حملے کا الزام لگانیوالوں کیخلاف ثبوت…

    دو روز قبل وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے گزشتہ روز وزیراعلیٰ ہاؤس میں اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا تھا کہ تباہ شدہ سڑکوں کی اوور ہالنگ بالخصوص چھوٹی سڑکیں جو کھیتوں کو منڈی اور مختلف دیہات کو مرکزی شاہراہوں سے جوڑتی ہیں، معیشت کی بحالی اور عوام کی سہولت و آمدورفت کیلیے بہت اہم ہیں۔

    وزیراعلیٰ کو بتایا گیا تھا کہ 23 اضلاع کی 71 سڑکیں، جن کی مجموعی لمبائی 1473.38 کلومیٹر ہے، شدید بارشوں اور سیلاب سے تباہ ہوئی ہیں، ان میں ضلع جام شورو میں 157.7 کلومیٹر طویل 6 سڑکیں، دادو میں 149.27 کلومیٹر کی 5 سڑکیں، شہید بینظیرآباد میں 106.6 کلومیٹر کی 3 سڑکیں، نوشہروفیروز میں 137 کلومیٹر کی 9 سڑکیں، حیدرآباد میں 20.4 کلومیٹر کی 2 سڑکیں، ٹنڈوالہیار میں 93.8 کلومیٹر کی 6 سڑکیں، ٹنڈو محمد خان میں 19کلومیٹر کی ایک سڑک، ٹھٹھہ میں 65 کلومیٹر کی 4 سڑکیں، سجاول میں 55.5 کلومیٹر کی 2 سڑکیں شامل ہیں سڑکوں کی تعمیر ومرمت پر لاگت کا تخمینہ 46.32 ارب روپے لگایا گیا ہے۔

    کراچی ایرپورٹ کے قریب شہر کے پہلے آئی ٹی پارک کا افتتاح

  • نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

    نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر

    نواب شاہ:نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیر،اطلاعات کے مطابق سندھ کے باسی کئی محاذوں پر لڑرہے ہیں ایک طرف سیلاب کی تباہ کاریاں ہیں تو دوسری طرف حکومت کی بے رحمانہ پالیسیاں اورطاقتوروں ،وڈیروں کی خواہشات کا شکار ہورہے ہیں اس اثنا میں اگران پرکوئی اورظلم زیادتی یا تکلیف آجائے تو وہ کدھر جائیں گے

    نواب شاہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ نواب شاہ،سکرنڈمیں غیرمعیاری امدادی کھاناکھانےسےسیلاب متاثرین کی حالت غیرہےاوران کوکوئی پوچھنے والا نہیں مریض تڑپ رہے ہیں

    اس سلسلے میں‌ سندھ پولیس کا کہنا ہے کہ احتجاج کے بعد نواب شاہ،متاثرین میں خواتین اوربچوں سمیت 20 افراد کوہسپتال منتقل کردیاگیا ہے ، جہاں ان کی حالات خراب بتائی جاتی ہے ،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہ کھانا سندھ حکومت کی طرف سے فراہم کیا گیاتھا ، لیکن کھانا باسی تھا اورپھرناقص بھی جس کی وجہ سے کھانا کھانے والے سب بیمار ہوگئے

     

     

    ادھروزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ صوبہ بھر میں 30 لاکھ کچے مکانات تباہ ہوگئے، سیکڑوں پکے مکانات بھی رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ سے زائد لوگ بے گھر ہوچکے، 470 اموات ہوئیں، 8 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ 2010ء کے بعد یہ سب سے بڑا سیلاب ہے، گزشتہ 12 سے 13 روز میں 27 اضلاع کی حقیقت دیکھی، ابھی جیک آباد، گھوٹکی اور کشمور میں نہیں گیا۔

    انہوں نے بتایا کہ سیلاب میں 470 افراد جاں بحق اور 8 ہزار 314 زخمی ہیں، 30 لاکھ سے زیادہ کچے مکانات تھے، جو نہیں بچے، اگر کوئی مکان گرا نہیں ہے تو وہ رہنے کے قابل نہیں رہا، پکے مکانات بھی کئی جگہوں پر ایسے ہیں جو رہنے کے قابل نہیں، ڈیڑھ کروڑ لوگ بے گھر ہوچکے ہیں۔

    وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا ہے کہ کہیں کوئی کٹ لگانا ہو یا پانی نکالنا ہوگا اس کا فیصلہ محکمہ آبپاشی کریگا، سب سے درخواست کرتا ہوں صبر سے کام لیں، پانی قدرتی گزر گاہوں سے سمندر تک جائے گا۔

    انہوں نے دعویٰ کیا کہ ہر وزیر اپنے اپنے ضلع میں گیا ہے، کوئی ایک کونا نہیں سندھ میں جہاں ہمارا منتخب نمائندہ نہیں پہنچا، جو اپنے گھر سے نکلے گا اس کی کیا کیفیت ہوگی، لوگوں نے غصے کا اظہار کیا لیکن جائز کیا۔

    انہوں نے کہا کہ سندھ میں 16 اگست کے بعد جو بارش ہوئی تھی اُس کی تیاری نہیں تھی، ہمارے پاس اتنے وسائل نہیں کہ اس کی تیاری کرسکیں، میڈیا نے دکھانا شروع کیا تب لوگوں کو احساس ہوا کہ حالات واقعی خراب ہیں۔

    وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ جس قسم کی صورتحال ہے میڈیا چینل اب تک وہ نہیں دکھا رہے، میڈیا کو بہت زیادہ درخواست کی تھی تب جاکر کچھ دکھانا شروع کیا، پورا سندھ دریا بنا ہوا ہے، ہر شہر میں دریا کی صورتحال ہے، کئی مقامات پر میری گاڑی روکی گئی لیکن ہم نے لوگوں کو چھوڑا نہیں، جتنا بڑا نقصان ہوا اس میں ہمارے پاس جو سامان تھا ختم ہوگیا۔

    انہوں نے کہا اگست میں معمول سے 700 گنا زیادہ بارش ہوئی، این ڈی ایم اے نے سندھ حکومت کو صرف 8 ہزار ٹینٹ دیئے، ایک لاکھ 10 ہزار ٹینٹ سندھ حکومت تقسیم کرچکی ہے، ہم نے مزید 3 لاکھ ٹینٹ کا آرڈر دیا ہے، اسٹاک میں موجود 20 ہزار ترپال تقسیم کرچکے، 30 لاکھ مچھر دانیوں کی ضرورت ہے، انشاء اللہ مچھر دانیوں کی تعداد پوری ہوجائے گی۔

  • وزیراعظم  کی آصف زرداری سے ملاقات، والدہ کی وفات پر کی تعزیت

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، والدہ کی وفات پر کی تعزیت

    وزیراعظم کی آصف زرداری سے ملاقات، والدہ کی وفات پر کی تعزیت

    سابق صدر آصف علی زرداری، چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور بی بی آصفہ بھٹو زرداری سے تعزیت کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زرداری ہاؤس آمد ہوئی ہے

    وزیر اعظم شہباز شریف کا دورۂ شہید بے نظیر آباد،نواب شاہ ،وزیر اعظم شہباز شریف پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمینٹیرینز کے سربراہ جناب آصف علی زرداری سے ان کی والدہ محترمہ اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی دادی کی وفات پر اظہار تعزیت کرنے زرداری ہاؤس شہید بے نظیر آباد،نواب شاہ پہنچے۔

    وزیر اعظم کے ہمراہ سپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف، ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی، وزیر ریلوے و ہوابازی خواجہ سعد رفیق، وزیرتجارت سید نوید قمر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی سید فہد حسین موجود تھے۔زرداری ہاؤس پہنچنے پر آصف علی زرداری،یوسف رضا گیلانی،شازیہ مری،آصفہ بھٹو،وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ،مرتضی وہاب اورحاجی علی حسن زرداری نے وزیراعظم اوران کے وفد کا استقبال کیا۔ وزیر اعظم اور ان کے وفد نے مرحومہ کی مغفرت،ایصال ثواب اور بلندی درجات کیلئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

    قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف سے پی اے ایف بیس فیصل پر وزیر اعلیٰ سندھ کی ملاقات ہوئی وزیراعظم شہبازشریف سےخالد مقبول صدیقی کی قیاد ت میں ایم کیوایم وفد کی بھی ملاقات ہوئی ہے، ایم کیوایم نے وزیر اعظم کو سندھ حکومت کے ساتھ ہونے والے معاہدے پر عمل درآمد سے آگاہ کیا، ایم کیو ایم نے وزیر اعظم شہبازشریف کو گورنر سندھ کی تقرری سے متعلق اپنے تحفظات سے آگاہ کیا،

    توہین مسجد نبوی،پی ٹی آئی کارکن کو سعودی عدالت نے سزا سنا دی

    پاکستان کے سپہ سالار اپنی افواج،وطن کیلئے ارض حرمین سے ایک اور اعزازو فخر لیں گے، طاہر اشرفی

  • آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات

    نواب شاہ:آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات،اطلاعات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری کی زرداری ہاؤس میں اپنے حلقہ انتخاب کے کارکنان سے ملاقات ہوئی ہے اس ملاقات میں آصف علی زرداری نے خطاب بھی کیا ہے

    نواب شاہ سے ذرائع کے مطابق اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے اپنے حلقہ انتخاب کے جیالوں سے ان کی خیریت دریافت کی، مختصر خطاب بھی کیا، اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ تمام کارکنان سے ملاقات کروں، اپنے حلقہ انتخاب کے عوام سے خاص لگاؤ ہے

     

    آصف علی زرداری نے کہا کہ سیاست دانوں نے ہمیشہ اس ملک کی خوش حالی کی بات کی ہے، ہمیں لوٹ کر اپنے عوام میں آنا ہے، ان کا کہنا تھا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہمیشہ عام آدمی کے روزگار سے متعلق فکرمند رہتی تھیں، یہی فکر آج بھی پاکستان پیپلزپارٹی میں موجود ہے،

    نواب شاہ سے پی پی ذرائع کے مطابق آصف علی زرداری نے کہا کہ مجھے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے ہمراہ عمرے کی متعدد بار سعادت نصیب ہوئی، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری خوش نصیب نوجوان ہیں کہ بیت اللہ کا دروازہ ان کے لئے کھولا گیا،

    ذرائع کے مطابق صدر آصف علی زرداری کی کارکنان سے ملاقات کے موقع پر سید قائم علی شاہ، ضیا لنجار، غلام قادر چانڈیو، عاجز دھامراہ ، طارق مسعود آرائیں، غلام شاہ لغاری، خان بہادر بھٹی، سلیم جلبانی، عبدالستار کیریو، علی مدد جتک، اسلم گل ودیگر بھی صدر آصف علی زرداری اور جیالوں کی ملاقات کے دوران موجود تھے

  • نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس

    نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس

    نواب شاہ:زرعی زمین تنازعہ پرفائرنگ:ایس ایچ او سمیت 5افراد جاں بحق،8زخمی:پولیس ،اطلاعات کے مطابق نواب شاہ کے علاقے نواب ولی محمد کچے کی زمین پر بھنڈ اور زرداری برادری کے درمیان زمین کے تنازعہ پر فائرنگ ہوئی، واقعے میں 5 افراد ہلاک جبکہ 8 زخمی ہوگئے۔ پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔

    نواب شاہ کے قریبی علاقے نواب ولی محمد میں زمین کے تنازعہ پر زرداری برادری اور بھنڈ برادری میں خونی تصادم ہوگیا۔ دونوں برادریوں نے ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی، جس کے نتیجے میں چار افراد جاں بجق ہوگئے۔ موقع پر پہنچنے والے ایس ایچ او مرزا پور عبدالحمید کھوسو بھی فائرنگ کی زد میں آگئے۔ واقعے کے بعد پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی جبکہ زخمی ہونے والے کو قاضی احمد اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں کشیدگی پھیل گئی۔

    یاد رہے کہ اس سے پہلے اندرونِ سندھ کے ضلع خیر پور میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جان کی بازی ہار گئےتھے۔

    اس واقعہ پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ گاؤں گل حسن منگنیجو میں پیش آیا جہاں کئی روز سے دو گروپوں میں زمین کا تنازعہ چل رہا تھا۔ منگل کے روز فریقین میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئےتھے ۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے لاشوں کو ہسپتال منتقل کرکے ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارنے شروع کردیے ہیں۔

  • پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،آصف علی زرداری

    پاکستان کی ترقی کیلئے بھرپور کردار ادا کیا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں ،آصف علی زرداری

    نواب شاہ: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ ہمیں انجنیئرڈ الیکشن میں پھنسا کراپنوں کو لایا گیا تو میں نے ان کو کہا اب ان کو چلا کر دکھاؤ۔

    باغی ٹی وی :زرداری ہاؤس نوابشاہ میں پارٹی ورکرز سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف زرداری نے کہا کہ جب خیبر پختونخوا کا نام رکھا تو اسفندیار ولی جیسا دلیر شخص رو پڑا۔

    کابینہ اجلاس اندرونی کہانی،وزیراعظم نے بڑا فیصلہ کرلیا

    انہوں نے پارٹی کارکنان کو سرمایہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم نے اپنے منشور میں کبھی جھوٹے وعدے نہیں کیے اور ہر زخم پر مرہم رکھے ان کا کہنا تھا کہ ہم نے ملکی ترقی کے لیے آگے بڑھ کر کام کیا پاکستان کو آگے لے کر جانے کے لیے پیپلزپارٹی نے بھرپور کردار ادا کیا زندگی میں اتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں۔

    لاہورقلندرزاوریارکشائرکاؤنٹی کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ:پاکستان کرکٹ پھلنے پھولنے لگی

    اس سے قبل بھی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری نے پارٹی کارکنان کو سرمایہ و طاقت قرار دیا تھا واضح طور پر اعلان کیا تھا کہ بلاول بھٹو پاکستان پیپلزپارٹی کے اگلے وزیراعظم ہوں گے ہم سب مل کر اس حکومت کو گھر بھیجیں گے پہلے بھی کہا تھا اب بھی کہہ رہا ہوں کہ ان سے حکومت نہیں چلے گی۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کا طوفان ہے جس سے غریب آدمی پریشان ہے۔

    قلات میں اومی کرون کے 30 مشتبہ مریضوں کا انکشاف

    آصف زرداری نے کہا تھا کہ وفاق کے سندھ کے ساتھ مسائل چل رہے ہیں مسائل چلتے رہتے ہیں لیکن ہمارا قافلہ نہیں رکے گا ملک کے حالات بہت نازک دور سے گزر رہے ہیں پیپلزپارٹی کے پاس قیادت موجود ہے جو پاکستان چلائے گی تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کے حالات خراب کردیے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ اس وقت غریب عوام سے جینے کا حق چھینا جارہا ہے انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ ہم اس ملک کو چلا بھی سکتے ہیں اور بنا بھی سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ پہلے دن ہی کہہ دیا تھا حکومت ان لوگوں کے بس کی بات نہیں ہے۔