Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • پی ٹی آئی سابق رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کو خط،الزام تراشیوں پر مانگی معافی

    پی ٹی آئی سابق رہنما جاوید بدر کا نواز شریف کو خط،الزام تراشیوں پر مانگی معافی

    تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے نام کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی گئی الزام تراشیوں پر معافی مانگ لی ہے

    تحریک انصاف کے سابق میڈیا کوآرڈینیٹر پنجاب، جاوید بدر نے مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف کے نام ایک کھلا خط لکھ کر ماضی میں کی جانے والی الزام تراشیوں اور سیاسی حملوں پر معافی مانگ لی۔ انہوں نے اس خط میں اپنی غلطیوں کا اعتراف کیا اور نواز شریف سے امید ظاہر کی کہ وہ انہیں معاف کر دیں گے۔جاوید بدر نے اپنے خط میں کہا، "میں نواز شریف سے اپنی تمام گستاخیوں اور الزام تراشیوں پر معافی مانگتا ہوں۔ مجھے امید ہے کہ آپ میری ان غلطیوں کو جہالت اور نادانی سمجھ کر معاف کر دیں گے۔”

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ معافی کسی سیاسی دباؤ یا لالچ کے تحت نہیں بلکہ صرف آخرت کے خوف اور ضمیر کی آواز پر لکھا گیا ہے۔ جاوید بدر نے اعتراف کیا کہ وہ اور ان کے ہم خیال افراد نے ماضی میں پی ٹی آئی کی قیادت کے ساتھ مل کر قوم کے نوجوانوں کی غلط سیاسی تربیت کی اور اس تربیت کے اثرات آج بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس تربیت کا اثر نہ صرف نوجوانوں پر پڑا، بلکہ ان کے والدین اور پورے ملک پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوئے۔جاوید بدر نے خط میں مزید کہا، "نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے، انہیں جیل میں ڈالا گیا، لیکن اللہ تعالیٰ کا انصاف برحق ثابت ہوا اور نواز شریف کو دوبارہ عزت اور مقام حاصل ہوا۔”

    انہوں نے سیاسی اعتبار سے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا اور کہا کہ تحریک انصاف کے دور حکومت میں پاکستان میں سیاسی زہر پھیلایا گیا اور نوجوانوں کے ذہنوں میں انتشار کا بیج بویا گیا۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے جب عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ پنجاب بنایا اور بشریٰ بی بی کو کرپشن کی کھلی اجازت دی، تو وہ اس وقت پارٹی سے الگ ہو گئے۔

    جاوید بدر نے اپنی خط میں پی ٹی آئی حکومت کے اقدامات پر تنقید کرتے ہوئے کہا، "پی ٹی آئی حکومت نے خزانہ خالی کیا، بین الاقوامی تعلقات خراب کیے اور فوج کے خلاف شرانگیز مہم چلائی۔” انہوں نے اس بات کا بھی اعتراف کیا کہ نواز شریف اور ان کی ٹیم نے ملک میں استحکام پیدا کیا اور ان کی حکومت کو اس بات کا خراج تحسین پیش کیا۔

    جاوید بدر نے اپنے خط کے اختتام میں کہا کہ اگر کبھی نواز شریف سے ملاقات ہوئی تو وہ ان کے سامنے اپنی تمام غلطیوں کا اعتراف کریں گے۔

    یہ کھلا خط ایک بڑی سیاسی تبدیلی کی نشاندہی کرتا ہے، جہاں ایک سابق پی ٹی آئی رہنما نے نہ صرف اپنی جماعت بلکہ ماضی کے سیاسی حلیفوں کی پالیسیوں پر بھی سوالات اٹھائے اور ان سے تائب ہونے کا اظہار کیا۔

  • نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین کی شادی کی تیاریاں

    نواز شریف کے پوتے حافظ زید حسین کی شادی کی تیاریاں

    صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیرِ اعظم نواز شریف اپنے پوتے حافظ زید حسین نواز کے سر پر سہرا سجانے کے لیے تیار ہیں۔ مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر گردش کرنے والی خبروں کے مطابق، حسین نواز کے صاحبزادے حافظ زید حسین نواز اس ماہ کے اختتام تک رشتۂ ازدواج میں منسلک ہو جائیں گے۔ اس شادی کی تیاریاں جوش و خروش سے جاری ہیں اور فیملی کی جانب سے اس اہم موقع پر بڑی محنت کی جا رہی ہے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق فی الحال حافظ زید حسین نواز کی دلہن کا نام سامنے نہیں آیا ہے، تاہم مختلف ذرائع کے مطابق، ان کی شادی کی تقریبات کا آغاز 24 دسمبر کو مہندی اور ڈھولک کی رنگین تقریب سے ہو گا۔ اس شادی کے سلسلے میں مختلف تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا، جن میں شریف فیملی کے قریبی عزیز و اقارب اور ملکی و غیر ملکی مہمانوں کو مدعو کیا جائے گا۔

    حافظ زید حسین نواز 2019 میں اس وقت خبروں میں آئے تھے جب انہوں نے اپنی ختم القرآن کی تقریب کی ایک خوبصورت ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کی تھی، جس نے لوگوں کی بڑی توجہ حاصل کی تھی۔ اب وہ ایک اور خوشی کے موقع پر فیملی کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان کی شادی کی تقریبات ان کے چاہنے والوں کے لیے ایک بڑی خوشی کا باعث ہیں۔شادی کے اس اہم موقع پر نواز شریف کے خاندان کے لیے ایک اور یادگار لمحہ آنے والا ہے، جسے وہ اپنے عزیز و اقارب اور دوستوں کے ساتھ منائیں گے۔

    17 ملین سے زائد لائکس والی ٹک ٹاکر سومل کی بھی نازیبا ویڈیو لیک

    چھ ملین فالورز والی ٹک ٹاکر گل چاہت کی نازیبا ویڈیو بھی لیک

    ٹک ٹاکرز خواتین کی نازیبا ویڈیو لیک،کاروائی کیوں نہیں ہو رہی

    ٹک ٹاکر مسکان چانڈیو کی بھی نازیبا،برہنہ ویڈیو لیک

    مناہل اور امشا کےبعد متھیرا کی ویڈیولیک،کون کر رہا؟ حکومت خاموش تماشائی

    نازیبا ویڈیو لیک،وائرل ہونے پر متھیرا کا ردعمل آ گیا

    اب کون سی ٹک ٹاک گرل اپنی ویڈیوز لیک کرنے والی ، اور کیوں؟

    مناہل،امشا کے بعد متھیرا کی بھی برہنہ ویڈیو لیک،وائرل

  • 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے،نواز شریف

    24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن سے پاکستان کیلئے روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ 24 نومبر کو احتجاج کی کال ملک کو ڈی ریل کرنے کی کوشش ہے جھوٹا پروپیگنڈا کرنے والوں کو جھوٹا ہی کہیں گے احتجاج کی کال دینے والے انشاءاللہ کامیاب نہیں ہوں گے۔

    نواز شریف 26 اکتوبر کو لندن پہنچے تھے، اس کے بعد انہوں نے امریکا اور جینیوا کا دورہ بھی کیا تھا نواز شریف وطن واپسی کیلئے ہفتہ کو اپنی بیٹی اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے ہمراہ ایون فیلڈ سے ایئرپورٹ روانہ ہوئے، نواز شریف اور مریم نواز چند روز سے لندن میں مقیم تھے، اس دوران دونوں نے کچھ روز سوئٹزرلینڈ میں بھی گزارے۔

    گزشتہ روز نواز شریف نے لندن میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی بتائیں کہ انہوں نے جنرل باجوہ اور جنر ل فیض حمید کے ساتھ مل کر ہمارے خلاف کیا کیا؟،

    واضح رہے کہ پی ٹی آئی نے اپنے رہنماؤں کی رہائی کیلئے 24 نومبر کو اسلام آباد کی جانب مارچ کی کال دے رکھی ہے۔

    24 نومبر،حکومت نے کچھ کیا تو پورا پاکستان اٹھ کھڑا ہو گا، شیر افضل مروت

    سنبھلتی معیشت پی ٹی آئی کو نہ”بھائی”عمران خان کی ایک بار پھر انتشار کی کوشش

    46 امریکی اراکین کانگریس کا عمران کی حمایت میں خط،اندرونی معاملات میں مداخلت

  • پاکستان میں معیشت بہتر ہورہی ہے،انشااللہ دوبارہ ایشیئن ٹائیگربنے گا،نواز شریف

    پاکستان میں معیشت بہتر ہورہی ہے،انشااللہ دوبارہ ایشیئن ٹائیگربنے گا،نواز شریف

    لندن: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے کہا ہے کہ جن لوگوں نے خواجہ آصف کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں یہی ہے، لوگوں کے پیچھے بھاگنا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے۔

    باغی ٹی وی: لندن میں ورکرز کنونشن سے خطاب میں نواز شریف کا کہنا تھاکہ کارکنوں کی جماعت کےلیےخدمات قابل تعریف ہیں پاکستان ترقی کی راہ پر گامزن ہورہا ہے، پاکستان میں معیشت بہتر ہورہی ہے ملک آگے بڑھ رہا ہے، ن لیگ کی حکومت میں ہمیشہ ملک نےترقی کی اور پاکستان انشااللہ دوبارہ ایشیئن ٹائیگربنے گا، اگر ترقی میں خلل نہ ڈالا جاتا تو اب تک پاکستان ایشیئن ٹائیگربن چکا ہوتا۔

    نوازشریف نے کہا کہ پاکستان کواپنے ذاتی اور چھوٹے مفادات کیلیے نقصان پہنچایا گیا اور ملک کو داؤ پر لگایا گیا، ترقی کرتے پاکستان میں وزیراعظم کواٹھا کرگھربھیج دیا گیا جبکہ مجھے پارٹی کی صدارت سے بھی ہٹایا اور تاحیات پابندی لگائی گئی ، یہ فیصلے ملک کیلئے نہیں اپنی ذات کیلئے کیے گئے تھے، اپنےگریبان میں جھانکیں، ملک کی تباہی کے ذمہ دارآپ ہیں، ایسے فیصلے کر کے ملک کا ستیاناس کر دیا گیا۔

    خواجہ آصف کے ساتھ پیش آئے بدتمیزی کے واقعے پر نواز شریف کا کہنا تھاکہ جن لوگوں نےخواجہ آصف کے ساتھ یہ حرکت کی، ان کے نصیب میں لوگوں کے پیچھے بھاگنا ہے، ان لوگوں کو اور کوئی کام نہیں ہے، ایک جگہ کھڑے ہوکر مردہ باد کے نعرہ لگانا، دھمکیاں دینا، یہی ان کی ٹریننگ اور گرومنگ کی گئی ہے، ان لوگوں کے نصیب میں ہی ایسا لکھا ہوا ہے خواجہ آصف مرد مجاہد ہیں جہاں کھڑے ہو جاتے ہیں پھر بیٹھتے نہیں، خواجہ آصف نے ہمیشہ ہرصورتحال کا جوانمردی سے مقابلہ کیا ہے، ان کو کالج کے زمانے سے جانتا ہوں۔

    نواز شریف نے پی ٹی آئی کا نام لیے بغیر سوال اٹھایا کہ آپ کی پارٹی کو پاورمیں لایا گیا لیکن آپ نے کیا کارکردگی دکھائی؟ بلین ٹری سونامی، 50 لاکھ گھراور ڈیم کہاں ہیں؟ کوئی ایک منصوبہ بتادیں جس پرفخرکرسکیں یہ بس قوم کو بدتمیزی، بدتہذیبی والا کلچردینے آئے تھے اچھا ہوا ان (پی ٹی آئی) سے جان چھوٹ گئی، وہ اسی طرح نعرے لگاتے رہیں گے اور ہم ملک کی خدمت کرتے رہیں گے۔

  • چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے،نواز شریف

    لندن: پاکستان مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے ہندوستان کو مشورہ دیا ہے کہ بھارتی ٹیم کو پاکستان آکر کھیلنا چاہیے تاکہ اگر تعلقات کچھ خراب ہیں تو اُن کو بہتر کیا جاسکے۔

    باغی ٹی وی : پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور وزیرِاعلیٰ پنجاب مریم نواز لندن میں واقع ایون فیلڈ ہاؤس پہنچ گئے ہیں، لندن پہنچنے پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنان نے قائدین کا استقبال کیا، کارکنان نے قائدین کے حق میں نعرے بازی بھی کی۔

    لندن پہنچنے پر نواز شریف نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ چیمپئنز ٹرافی کے لیے بھارت کو پاکستان ضرور آنا چاہئے، پاکستان تمام ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات چاہتا ہے،اچھا ہوتا بھارتی ٹیم چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان آکر کھیلتی، امید ہے جلد ایسا وقت آئے گا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے بھارت کے ساتھ تعلقات سنوارنے میں کوئی مشکل نظر نہیں آتی، پاکستان کے تمام ہمسایوں کے ساتھ اچھے تعلقات ہونے چاہئیں پاکستان کے امریکا کے ساتھ اچھے تعلقات رہے اور رہنے چاہئیں پاکستان تحریک انصاف نے ملک میں بدتمیزی کے کلچر کی بنیاد رکھ دی ہے، نوجوانوں کو لگا دیا گیا ہے کہ گاڑیوں کے پیچھے بھاگو،اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ جاؤ لوگوں کی پگڑیاں اچھالو، اگر ان کی قسمت میں احتجاج لکھا ہے تو پھر کسی اچھے طریقے سے کرنا چاہیے، کوئی ایک منصوبہ بتایا جائے جو پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں دیا ہو۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں بہتری آنا شروع ہوگئی ہے اور مہنگائی مسلسل نیچے آرہی ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے سب سے پہلے آٹے اور روٹی کی قیمتیں کم کرنے کے لیے اقدامات کیے، معیشت کی بہتری کے لیے شہباز شریف نے بے پناہ اقدامات کیے، 6 سے 7 سال بعد پاکستان میں اب دوبارہ ترقی ہورہی ہے۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ اسموگ کا مسئلہ راتوں رات حل نہیں ہوسکتا، تاہم چند سال میں اس مسئلے کو حل کردیں گے۔

  • ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

    ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا،نواز شریف

    سابق وزیراعظم نواز شریف امریکا کے دورے پر ہیں، نواز شریف لندن سے امریکہ پہنچے، نواز شریف کی امریکہ میں پارٹی رہنماؤں و دیگر شخصیات سے ملاقاتیں ہوئیں

    امریکہ میں نواز شریف نے ایک تقریب میں کہا کہ بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر ایک وزیرِاعظم کو نکال دیا گیا تھا، آج میں اسی بیٹے کو اپنے ساتھ لے کر آیا ہوں تاکہ آپ سب دیکھ لیں کہ یہی وہ بیٹا ہے جس سے میں نے تنخواہ نہیں لی۔ بڑے عرصے سے صبر کرکے بیٹھا ہوا ہوں، اسی لیے کہتا ہوں مجھے نہ چھیڑیں میں خاموش ہوں لیکن تہیہِ طوفان کرکے بیٹھا ہوا ہوں،بہت کچھ گزرا، ہم نے صبر سے کام لیا،

    نواز شریف نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خان صاحب ، ایک منصوبہ بتا دیں کہ یہ منصوبہ پاکستان کی ترقی کیلئے شروع کیا تھا، پاکستان میں سب سے پہلی موٹروے کی بنیاد الحمدللہ مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے رکھی، اور سب سے آخری موٹروے بھی مسلم لیگ (ن) اور نواز شریف نے ہی بنائی ،آج آپ کو جان کر خوشی ہو گی کہ اب موٹروے موجود ہے جو پشاور سے شروع ہوتی ہے، اسلام آباد،لاہور، ملتان، رحیم یار خان سکھر جاتی ہے،سکھر حیدرآباد جو رہ گیا تھا وہ بھی نہیں بنی، حیدرآباد کراچی کے درمیان میں میں نے شہباز شریف کو کہا بنائیں، ہم نے سڑکوں کا جال بچھایا،کام ان کا تھالیکن ہزارہ موٹروے بھی ہم نے بنائی وہ پنجاب میں نہیں، چین کے بارڈر تک ہم نے ہائی وے بنائی،خیبرپختونخوا حکومت کو بارہواں سال ہے، بتائیں کوئی ایک موٹروے بنائی ہو ؟ کوئی بجلی کا پلانٹ لگایا ہو، کوئی ہسپتال بنایا ہے؟کے پی کے لوگ علاج کے لیے پنجاب آتے ہیں،

    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کو اوپرلانے کی جدوجہد کریں،صرف پیسے کی انویسمنٹ نہیں دیگر شکلوں میں بھی ہو سکتی ہے، ہم اللہ کے فضل سے پاکستان کو اپنی بساط کے مطابق چلانے کی کوشش کریں گے، پاکستان ہم سب کو بڑا عزیز ہے،اگر ہمارا دور چلتا رہتا توپاکستان میں بے روزگاری،پسماندگی نہ ہوتی، پاکستان خوشحال ہوتا، ایشین ٹائیگر ہوتا لیکن ہمارے ہاں لوگ ٹانگیں کھینچنے کے ماہر ہیں،جو اچھا کام کرے اسکے خلاف سازشیں کرتے ہیں، ہمارے آئینی اداروں نے ہی آئین اور ملک کا ستیاناس کیا ہے، یہ آئینی ادارے ہیں ہمارے، میں سمجھتا ہوں کہ اللہ کا شکر ہے ہم ان سازشوں کا سد باب کرتے چلے آ رہے ہیں.

    مریم پی آئی اے خریدنا چاہتی تھی،میں نے کہا پنجاب اپنی ایئر لائن کا آغاز کرے، نواز شریف
    پی آئی اے کی نجکاری پر بات کرتے ہوئے نواز شریف کا کہنا تھا کہ پی آئی اے کو پی ٹی آئی کے وزیر نے ہی تباہ و برباد کیا جس نے کہا تھا کہ پائلٹس کے پاس لائسنس،جعلی ڈگریاں ہیں، اول تو تھے نہیں اگر تھے تو عوامی سطح پر یہ بات نہیں کرنی چاہئے تھی، مریم نواز چاہتی ہیں پنجاب پی آئی اے کو خرید لےاور ائیر پنجاب کے نام سے لانچ کریں،میں نے کہا آپ مشورہ کریں، آپ پی آئی اے بھی خرید سکتیں یا آپ اپنی نئی پنجاب ایئرلائن کا آغاز کریں، جو براہ راست امریکہ،لندن ،ٹوکیو اور ہانگ کانگ جائے،دنیا کے ہر حصے میں جائے، اس پر غور وخوض ہو رہا ہے.ایئر پنجاب جلد شروع ہو جائے گی،حالت سنواریں، یا پھر پنجاب اپنی ایئرلائن کا آغاز کرے

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

  • اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    اسلام آباد ایئر پورٹ نواز شریف کے قریبی دوست کو دیا جا رہا، مبشر لقمان

    سینئر صحافی و اینکر پرسن مبشر لقمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ سابق وزیراعظم، مسلم لیگ ن کے صدر نواز شریف کے قریبی دوست کے حوالے کیا جا رہا ہے، جنہیں ائیر فورس میں ملازمت کے دوران مبینہ طور پر کورٹ مارشل کیا گیا تھا۔

    یہ انکشاف مبشر لقمان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر کیا، مبشر لقمان کا کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو گیا تو اس سے ہماری اخلاقیات میں واضح کمی آئے گی۔ مبشر لقمان نے اس حوالے سے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسا اقدام ایک بڑے اخلاقی بحران کی نشاندہی کرتا ہے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ حکومت کو ایسے فیصلے کرنے سے گریز کرنا چاہیے جو عوامی اعتماد کو متاثر کرسکتے ہیں۔ یہ معاملہ صرف سیاسی نہیں بلکہ قومی مفاد کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔

    واضح رہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ کے لئے بڈز جمع کروائے گئے تو من پسند کمپنیز کو فائدہ دینے کے لئے دوسری کمپنیز کو اندر ہی نہیں جانے دیا گیا، حکومت من پسند کمپنی کو فائدہ دینا چاہ رہی ہے، دوسری بڈرز کمپنی کے حکام کو چوکیدار کے ذریعے روکے رکھا اور پھر ٹیکنیکلی آؤٹ کر دیا کہ آپ تاخیر سے آئے ہیں،جس پر دوسری بڈرز کمپنی نے عدالت جانے کا اعلان کیا ہے،آئی ایم ایف کی شرائط میں ہے کہ اسلام آباد ایئر پورٹ اور دیگر کو بیچا جائے، جس پر حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے، نجکاری کمیشن اس ضمن میں متحرک ہے، تاہم اسلام آباد ایئر پورٹ کی آؤٹ سورسنگ وزارت ہوابازی خود دیکھ رہی ہے،

    دوسری جانب اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی گزشتہ تین سال کے دوران مجموعی آمدنی 35.46 ارب روپے رہی ہے،اسلام آباد ایئر پورٹ سمیت ملک کے تین بڑے ہوائی اڈوں کو مزید منافع بخش بنانے کے لیے اُنہیں آؤٹ سورس کیا جا رہا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق مالی سال 2020 سے 2023 تک اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی کل آمدنی 35.46 ارب روپے رہی ہے، مذکورہ تین سال کے دوران ایئر پورٹ کی آمدنی میں بتدریج اضافہ ہوا ہے،سال 2020- 21 میں اسلام آباد ایئر پورٹ نے 6.688 ارب روپے کما کر وفاقی حکومت،سول ایویشن کو دیے، اس کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ایئر پورٹ کی سالانہ آمدن میں مزید اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،سال 2021-22 کے دوران اسلام آباد کے بین الاقوامی ہوائی اڈے نے گزشتہ سال کے مقابلے میں 5.63 ارب روپے کی زیادہ آمدنی حاصل کی،وزارت ہوا بازی کے اعداد و شمار کے مطابق مذکورہ سال اسلام آباد کے ہوائی اڈے کی مجموعی آمدنی 12.32 ارب روپے رہی۔

    پی آئی اے نجکاری،صرف 10 ارب کی بولی، کیوں؟سعد نذیر کا کھرا سچ میں جواب

    پی آئی اے نجکاری،خیبر پختونخوا حکومت کی بولی کا حصہ بننے کی خواہش

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    پی آئی اے کا خسارہ 830 ارب روپے ہے، نجکاری ہی واحد راستہ ہے، علیم خان

    پیشکشوں میں توسیع کا وقت ختم، نجکاری کمیشن پری کو آلیفیکیشن کریگا:عبدالعلیم خان

    پی آئی اے سمیت24اداروں کی نجکاری، شفافیت کیلئے ٹی وی پر دکھائینگے:وفاقی وزیر عبد العلیم

     پی آئی اے کی نجکاری کے حوالہ سے اہم پیشرف 

    پی آئی اے کسے اور کیوں بیچا جارہا،نجکاری پر بریفنگ دی جائے، خورشید شاہ

    پی آئی اےکی نجکاری کیلئے 6کمپنیوں نے پری کوالیفائی کرلیا

    اسٹیل مل کی نجکاری نہیں، چلائیں گے، شرجیل میمن

  • وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا رکھا سنگ بنیاد

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے نواز شریف کینسر ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا

    سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ آج ہمارا ایک ایسا خواب پورا ہونے جا رہا جو میری اور نوازشریف کی سب سے بڑی خواہش تھی، آج نوازشریف ادھر ہوتے تو وہ بہت خوش ہوتے،الحمدللہ آج ہم سب مل کر جتنا بھی اللہ کا شکر ادا کریں کم ہے، پنجاب نے اپنے وسائل کے دروازے باقی صوبوں کیلئے کھولے ہوئے ہیں، نواز شریف کینسر ہسپتال میں کسی مریض کو انکارنہیں کیا جائے گا،یہ کینسرہسپتال صرف پنجاب کی عوام کے لیے نہیں بلکہ پورے پاکستان کے لیے ہے،قرآن پاک میں اللہ کا فرمان ہے کہ بہترین شخص وہ ہے جس وجود دوسروں کے لئیے فائدہ مند ہو، میری والد اس مرض کا شکار ہوئیں اور جانبر نہ ہوسکیں،کینسرکا علاج انتہائی مہنگاعلاج ہے، لوگ اپنی جمع پونجی لٹا دیتے ہیں پھر بھی اس بیماری کا علاج نہیں ہو پاتا،لوگ پوچھتے ہیں عوام کا پیسہ ہے اس کا نام نوازشریف کے نام پر کیوں رکھا، میں پوچھنا چاہتی ہوں پیسا بھی ہر حکومت کے پاس ہوتا تو کیوں نہیں لگاتے،

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ کینسر ہسپتال میں مریضوں کے علاج کیلئے بہترین ڈاکٹر اورجدید ترین مشینری لائیں گے۔ ہوٹلز بھی بنیں گے، حکومت کی پہلی سہولت ہو گی جس میں لوگ چاروں صوبوں سے آئیں گے،نجاب کے پہلےسرکاری کینسراسپتال میں مریضوں کا مفت علاج ہوگا،اگر عوام کینسر سے مر رہی ہو اور حکومت کے پاس علاج نہ ہوتو پیسہ کسی کام کا نہیں، میرا روز اس راستے سے گزر ہوتا ہے کیوں کے میرے دفتر کے راستے میں ہے، نوازشریف صاحب آتے جاتے اس جگہ کی طرف دیکھتے ہیں میرے بھی رونگٹے کھڑے ہوتے ہیں،بہت بڑا ہسپتال ہے 3 سال میں یہ منصوبہ مکمل ہوگا، پہلے فیز میں ہسپتال کام شروع کردے گا جو مجھے ایک سال کے اندر اندر چاہیے ،میں عوام سےوعدہ کر کے جا رہی ہوں کے ایک سال کے اندر یہ ہسپتال تیار ہوگا ،

  • وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    وزیراعظم بننے گئے تھے کیوں نہیں بنے؟ نواز شریف سے صحافی کا سوال

    سابق وزیراعظم نوازشریف امریکہ روانگی کیلئے لندن میں اپنی رہائش گاہ سے ائرپورٹ روانہ ہو گئے ہیں

    نواز شریف کی لندن سے امریکہ روانگی کے موقع پر صحافی نے نواز شریف سے سوال کیا کہ آپ پاکستان گئے انتخابات میں حصہ لیا وزیر اعظم کیوں نہیں بنے؟آپ وزیراعظم بننے گئے تھے، عوام دیکھ رہی تھی آپ وزیراعطم کیوں نہیں بنے، جس کے جواب میں نواز شریف کا کہنا تھا کہ امریکہ جانے سے پہلے یہ پوچھنا ضروری ہے؟نواز شریف کے جواب پر صحافیوں‌ سمیت سب مسکرا دیئے، نواز شریف سے ایک اور صحافی نے سوال کیا کہ حکومتی کارکردگی کو کیسے دیکھتے ہیں؟ جس کے جواب میں سابق وزیراعظم کا کہناتھا کہ چند دن میں واپس آکر بتاؤں گا

    نوازشریف کو لندن سے امریکہ روانگی کے موقع الوداع کہنے کے لیے مسلم لیگ ن کے چند کارکنان بھی ایون فیلڈ پہنچے تھے جنہوں نے نواز شریف کے حق میں نعرے بازی کی،نواز شریف امریکا میں تقریباً ایک ہفتہ گزار کر واپس لندن آئیں گے، آئندہ ہفتہ وزیرِ اعلیٰ پنچاب مریم نواز بھی لندن پہنچیں گی اور نواز شریف کے ہمراہ یورپ روانہ ہوں گی۔

    واضح رہے کہ نواز شریف لاہور سے براستہ دبئی لندن پہنچے تھے،لندن میں ایون فیلڈ اپارٹمنٹ پہنچنے پر ن لیگی کارکنان کی جانب سے نواز شریف کا استقبال کیا گیا تھا، اس موقع پر پی ٹی آئی کارکنان بھی احتجاج کے لئے موجود تھے،نواز شریف کی موجودگی میں تحریک انصاف اور ن لیگ کے کارکنوں نے ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی کی،حالات قابو میں رکھنے کے لئے لندن پولیس کی نفری بھی موجود تھی، نواز شریف نے لندن پہنچ کر میڈیا سے کوئی بات چیت نہیں،نواز شریف نےطبی معائنہ کروایا اور پھر آج امریکا روانہ ہو گئے ہیں

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

  • نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    نواز شریف دبئی پہنچ گئے،پاکستانی سفیر نے کیا استقبال

    دبئی : پاکستان مسلم لیگ نون کے قائد میاں محمد نواز شریف ایک روزہ دورے پر دبئی ایئرپورٹ پر پہنچ گئے ہیں

    دبئی ائیر پورٹ پر سفیر پاکستان فیصل نیاز ترمذی اور پاکستانی قونصل خانہ کے افسران نے استقبال کیا ۔ میاں نواز شریف امارات ہلز دبئی میں اپنی بیٹی اسما نواز کے گھر رہائش پذیر ہیں ۔میاں نواز شریف کل شام امارات ائیر لائن کی پرواز سے لندن روانہ ہوں گئے ،

    نواز شریف لاہور سے دبئی کے لئے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف غیرملکی ایئرلائن کی فلائٹ ای کے 625 سے روانہ ہوئے تھے، نواز شریف کے ہمراہ ان کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان اور سٹاف کے ممبران موجود ہیں،دبئی میں ایک روز قیام کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف لندن جائیں گے جبکہ وزیراعلی پنجاب مریم نواز نومبر کے پہلے ہفتے میں لندن جائیں گی جس کے بعد سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز اکٹھے یورپ کا دورہ کریں گے،اسی دورے کے دوران نواز شریف امریکا بھی جائیں گے

    نواز شریف 21 اکتوبر کو 4 سال بعد پاکستان واپس آئے تھے،نواز شریف نے الیکشن میں حصہ لیا تا ہم لاہور سے مبینہ طور پر جیتے اور مانسہرہ سے ہار گئے، دو تہائی اکثریت نہ ملنے پر نواز شریف نے شہباز شریف کو وزیراعظم اور اپنی بیٹی مریم نواز کو پنجاب کا وزیراعلیٰ بنوا دیا تا ہم نواز شریف خود پس پردہ رہ کر کام کر رہے ہیں، گزشتہ دنوں بجلی کے بلوں میں ریلیف کے لئے نواز شریف نے پریس کانفرنس کی جس میں صحافیوں کو نہیں بلایا گیا بلکہ ریکارڈڈ ویڈیو چلائی گئی، نواز شریف میڈیا کا سامنا کرنے سے گھبرا رہے ہیں،

    نواز شریف کی گاڑی کو مری میں نوجوانوں نے روک لیا

    آج بھی میرا وہی سوال ہے کہ مجھے کیوں نکالا؟نواز شریف

    نواز شریف کی زیر صدارت پارٹی اجلاس،حکومت کا بھرپور ساتھ دینے کا فیصلہ