Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • نوازشریف کے وائٹ سیلز،ڈاکٹرعدنان کا کھیل اور شہباز شریف کا مطالبہ

    لاہور : نواز شریف کے وائٹ سیلز اچانک کم ہونے کا معاملہ شدت اختیار کرگیا ، ایک طرف نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کے بارے میں انکشاف ہوا ہےکہ ڈاکٹر عدنان نے جان بوجھ کر ایسی ادویات نواز شریف کو دی ہیں جس سے وائٹ سیلز کم پڑگئے ، یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ اس کے پیچھے بھی کوئی کہانی لگتی ہے ،

    پلاسٹک کے انڈوں کامعاملہ پچیدہ ہوگیا،

    دوسری طرف سروسز اسپتال لاہور میں زیرعلاج سابق وزیراعظم نواز شریف کا علاج جاری ہے، ان کے پلیٹیلیٹس پہلے 10 ہزار اور پھر تقریباً دو ہزار رہ گئے تھے، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پلیٹیلیٹس لگانے شروع کردیے ہیں۔

    نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

    تاہم اب تک یہ بات سامنے نہیں آئی کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے خون میں سفید خلیوں کی تعداد اچانک سے تشویشناک حد تک کم کیسے ہوگئی؟اس حوالے سے حکومت اور ن لیگ کی جانب سے ایک دوسرے پر الزامات عائد کیے جارہے ہیں۔شہباز شریف نے بروقت طبی امداد نہ دینے پر انکوائری کا بھی مطالبہ کیا ہے اور نوازشریف کو تاخیرسے اسپتال منتقل کرنے کا الزام عائد کیا ہے۔

    بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

  • ڈاکٹرعدنان نے وہ کون سی دوائی کھلائی کہ نواز شریف کے وائٹ سیلز کم ہوگئے

    لاہور: پریشان نہیں ہونا میاں نواز شریف اس وقت مکمل صحت مند ہیں اور کچھ وقت کے بعد مزید ٹھیک ہوجائیں گے ، سابق وزیر اعظم نواز شریف کے پلیٹ لیٹس سیلز میں بہتری آنا شروع ہو گئی ہے، ذرایع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو پلیٹ لیٹس سیل کی 2 میگا کٹ لگا دی گئی ہیں۔

    اللہ میری توبہ !حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ

    نواز شریف کی صحت کے حوالے سے ایک اہم خبر گردش کررہی ہے کہ میاں محمد نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے جان بوجھ کی ایسی ادویات کھلائی تھیں جن سے نواز شریف کے وائٹ سیلز کم پڑگئے ،اب پلیٹ لیٹس کٹ لگائے جانے کے بعد ان کی حالت بہتر ہونے لگی ہے۔

    بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

    ڈاکٹروں‌کا کہنا ہےکہ ایک میگا کٹ لگانے سے 8 سے 10 ہزار وائٹ سیلز بڑھتے ہیں، ذرایع نے بتایا کہ نواز شریف کے وائٹ سیلز کی تعداد اب 20 ہزار کے لگ بھگ ہے، دوبارہ سی بی سی ٹیسٹ میگا کٹ لگانے کے ایک گھنٹے بعد کیا جائے گا۔ن لیگی رہنما کو اب بخار بھی نہیں اور حالت خطرے سے باہر ہے۔

    نیٹوہیلی کاپٹروں کی شیلنگ ، کئی ہلاک وزخمی

  • نوازشریف بیچارہ بیمار ہے ، عثمان بزدار کو ترس آگیا

    لاہور:نوازشریف بیچارہ بیمار ہے اور پنجاب حکومت ان کے علاج معالجے کے لیے تمام سہولتیں فراہم کرے گی ، ان ٰخیالات کا اظہار وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے نواز شریف کی صحت کے بارے میں گفتگوکرتے ہوئے کیا،

    بلوچ رجمنٹ میں آرمی چیف کی آمد ،اہم فیصلے

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ صحت اور سروسز ہسپتال کی انتظامیہ کو ہدایات جاری کردیں کہ نواز شریف کو سروسز ہسپتال میں ہر ممکن طبی سہولتیں مہیا کی جائیں اور نوازشریف کے ذاتی معالج سے بھی مشاورت کا عمل جاری رکھا جائے۔یہ بھی معلوم ہوا ہےکہ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہےکہ میاں محمد نواز شریف کے تمام ٹیسٹ دوبارہ سے لیے جائیں

    اللہ میری توبہ !حیدرآباد میں انسانیت سوز واقعہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق وزیر اعظم اورمسلم لیگ(ن) کے قائد نواز شریف کی طبیعت خراب ہوگئی تھی،جس کے بعد انہیں نیب ہیڈکوارٹرزسے سروسزہسپتال منتقل کردیاگیا، جہاں ڈاکٹروں نے ان کا تفصیلی طبی معائنہ کیا ، ان کے دل ،جگرسمیت مختلف ٹیسٹ بھی کرائے گئے۔

  • نواز شریف سخت بیمار،وائٹ سیلز کچھ کم پڑگئے ،

    نواز شریف سخت بیمار،وائٹ سیلز کچھ کم پڑگئے ،

    لاہور: سابق وزیراعظم محمد نواز شریف کے بارے میں معلوم ہواہےکہ وہ بہت ہی سخت بیمار ہوگئے ہیں ، نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان کا کہنا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کی طبیعت خراب ہو گئی۔ فوری طور پر علاج کے لئے ہسپتال میں داخل ہونے کی سفارش کی ہے۔

    بیٹری سے چلنے والیں بسیں اور فواد چوہدری

    سوشل میڈیا کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کے تاحیات قائد نواز شریف میں پلیٹ لیٹس سیل کی کمی پائی گئی ہے۔لیکن اتنے کم نہیں کہ جان کو خطرہ لاحق ہوگیا ہو

    حکومتی اصلاحات نامنظور، گرینڈ ہیلتھ الائنس کا احتجاج جاری

    مسلم لیگ ن کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کو خطرناک علامات کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنے پر شدید احتجاج کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ‎سرکاری رپورٹس میں سنگین خطرات کی واضح نشاندہی کے باوجود ہسپتال منتقل نہ کرنا حکومتی بے حسی اور بدترین سیاسی انتقام پہ مبنی پالیسی ہے۔

    72 گھنٹوں میں 1لاکھ 90 ہزار درخواستیں موصول

    ان کا کہنا تھا کہ میاں محمد نوازشریف کی جان سے کھیلا جارہا ہے، خدانخواستہ کچھ ہوا تو وزیراعظم عمران نیازی کو قاتل ٹھہرائیں گے، عوام کے حق کے لئے لڑنے والے قائد کی خاطر ہر خطرے سے ٹکراجائیں گے، جیل مینوئل پر عمل نہ کر کے کم ظرف حکمران لاقانونیت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔

    دوسری طرف سوشل میڈیا پر ملے جلے ردعمل سامنے آئے ہیں بعض صارفین کا کہنا ہےکہ اس وقت ہر تیسرا پاکستانی وائٹ سیلز کی کمی کا شکار ہے ، جبکہ بعض صارفین کہتے ہیں کہ نواز شریف کے وائٹ سیلز کا کم ہونا جہاں نواز شریف کی جان کے لیے خطرناک ہے وہاں جمہوریت کے لیے بھی خطرناک ہے

  • نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    نواز شریف نےخط میں مولانا فضل الرحمن کے لیا خاص باتیں لکھیں‌ ؟

    لاہور :کرپشن کیس میں سزاپانےوالے مسلم لیگ ن کے رہنما سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے مولانا فضل الرحمن کے لیے جو خاص پیغام لکھ کر بھیجا ہے اس کے بارے میں ماڈل ٹاؤن میں مسلم لیگ (ن) کا مشاورتی اجلاس ہوا جس میں آزادی مارچ سے متعلق حکمت عملی پر غور کیا گیا اور فیصلہ کیا گیا کہ نواز شریف کے خط کےمندرجات مولانا فضل الرحمان سے شیئر کیے جائیں گے۔

    روس ترکی کی حمایت میں بول اٹھا

    ذرائع کےمطابق سابق وزیراعظم نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ جیسے میں کہوں ویسے ہی ہونا چاہیے ، یہ اطلاعات ہیں‌کہ نواز شریف کا خط لے کر مسلم لیگ (ن) کا وفد مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا، اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے بتایا کہ اجلاس میں شہبازشریف نے میاں نواز شریف کے خط کے مندرجات پڑھ کر سنائے، خط میں کہا گیا ہےکہ پارٹی وفد فوری طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے جس کے بعد اب ایک پارٹی وفد فوی طور پر مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کرے گا،

    عرب دنیا کی سب سے بااثر خاتون کون؟

    مسلم لیگ کے اہم رہنما سابق وزیراحسن اقبال نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کی مشاورت سے آزادی مارچ کا حتمی پروگرام تشکیل دیا جائے گا، نواز شریف کے خط کے مطابق ان کے حکم پر پارٹی 100 فیصد عمل درآمد کرے گی۔ دوسری طرف نے پارٹی قیادت میں اختلافات کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی کارکن اور قائدین سب کو نواز شریف کی ذات پر مکمل اعتماد ہے۔

  • بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    بریکنگ : نوازشریف نے عثمان بزدار کی حمایت کا اعلان کردیا،

    اسلام آباد: نوازشریف نے وزیراعلیٰ پنجاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے کیوں کہ نوازشریف سمجھتے ہیں کہ اگرعثمان بزدار رہیں گے تو ہمارا کام آسان ہو جائے گا، جو کام ہم نہیں کر سکتے وہ وزیراعلیٰ پنجاب کریں گے۔

    ذرائع کےمطابق مذکورہ انکشاف پاکستان کے ایک سینئر صحافی شاہد مسعود نے اپنے براہ راست پروگرام میں کیا۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی حمایت کی جائے۔

    ذرائع کےمطابق ڈاکٹر شاہد مسعود کے مطابق کوٹ لکھ پت جیل میں بیٹھ کر سابق وزیراعظم نے اپنی پارٹی کو حکم دیا ہے کہ عثمان بزدار کوہٹانے والی ہر کوشش ناکام بنا دی جائے۔

    ڈاکٹر شاہد مسعود نےکہا کہ عمران خان کی جماعت میں متعدد لوگ اور مقتدر حلقے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہٹانے کا مشورہ دے چکے ہیں کیوں کہ عثمان بزدار کی کارکردگی تسلی بخش نہیں۔

  • امریکہ یاترا ، زردای سب پر بھاری ، 5 دن کے دورے پر 11 کروڑ اڑا دیئے ، نواز شریف بھی پیچھے نہیں رہے ، عمران خان کنجوس ثابت ہوئے

    امریکہ یاترا ، زردای سب پر بھاری ، 5 دن کے دورے پر 11 کروڑ اڑا دیئے ، نواز شریف بھی پیچھے نہیں رہے ، عمران خان کنجوس ثابت ہوئے

    لاہور : امریکہ یاترا ، ایک زرداری سب پر بھاری ، اور پھر زرداری نے یہ ثابت بھی کردیا ، امریکہ یاتری پر سابق آصف علی زرداری نے 5 دن میں قوم کے 11 کروڑ روپےسے زائد اڑا دیئے

    باغی ٹی وی کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے 2009 میں 4 سے 8 مئی تک واشنگٹن میں قیام کے دوران پاکستانی قوم کے 11 کروڑ 74 لاکھ روپے عیش وعشرت میں اڑا دیئے ، ایسے ہی سابق صدر نے 2012 میں‌ اپنے دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں قیام کے دوران 20 کروڑ روپے سے زائد کی رقم خرچ کردی

    باغی ٹی کے مطابق سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی زرداری کا شاہانہ انداز کو اختیار کرنے کی بھرپر کوشش کی اور 2013 میں 20 سے 23 اکتوبر کے دوران پاکستانی قوم کے 8 کروڑ سے زائد سیر سپٹے میں اڑا دیئے ، سابق صدر آصف علی زرداری کی طرح نواز شریف نے بھی 2016 میں‌ دورہ امریکہ کے دوران نیویارک میں قیام کے دوران غریب پاکستانی قوم کے ٹیکس سے جمع کی ہوئی جمع پونجی میں‌ سے 17 کروڑ سے زائد کی رقم عیش وعشرت میں‌گزار دی

    باغی ٹی کو حاصل ہونے والی معلوما ت کے مطابق ان دونوں‌ رہنماوں کے مقابلے میں پاکستا ن تحریک انصاف کے سربراہ وزیراعظم پاکستان عمران خا نے اپنے دورہ امریکہ کے دوران جولائی 2019 کو واشنگٹن ڈی سی میں قیام کے دوران 1 کروڑ روپے خرچ کرکے کفایت شعاری کی بہترین مثال قائم کی ، ایسے ہی عمران خان نے ستمبر میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران اڑھائی کروڑ روپے خرچ کرکے یہ ثابت کیا کہ وہ پاکستانی عوام کے ٹیکس کے محافظ ہیں

  • آہ ! میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں، اب کیا بنے گا ؟

    آہ ! میاں نواز شریف کی صحت خراب کی افواہیں دم توڑ گئیں، اب کیا بنے گا ؟

    لاہور : آہ ! کرپشن کیس میں‌ سزا یافتہ سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیماری کے متعلق وہ حقائق کھل کر سامنے آگئے کہ اب بیماری کا بہانہ چلنا مشکل ہو جائے گا ، اطلاعات کے مطابق سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کی بیماری کا معاملہ، میاں نوازشریف کو گزشتہ ہفتے ذاتی معالج سمیت تین ڈاکٹرز نے چیک کیا، رپورٹس کے مطابق سابق وزیراعظم مکمل صحت مند ہیں۔

    ذرائع کےمطابق جیل حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے نوازشریف کاپی آئی سی کے ڈاکٹر، جیل ڈاکٹر اور ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان نے چیک اپ کیا تھا۔ جس کے بعد ذاتی معالج نے شریف میڈیکل کمپلیکس سے ٹیسٹ کروانے کا کہا، تاہم جیل حکام نے تمام ٹیسٹ آغا خان لیبارٹری سے کرائے۔

    جیل حکام کی طرف سے جاری کردہ رپورٹس کے مطابق نوازشریف مکمل تندرست ہیں۔ جیل حکام کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز روزانہ کی بنیاد پر مکمل چیک اپ کرتا ہے اور جب سے نوازشریف نے پرہیزی کھانا شروع کیا ہے تب سے صحت پہلے سے بہت بہتر ہوئی ہے۔

  • ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    ٹویوٹا انڈس موٹرز نے پاکستانیوں کو خوش کر دیا …

    کراچی: ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے دیامر بھاشا اور مہمند ڈیم کی تعمیر میں مدد کرنے کے عزم کے تحت وزیراعظم عمران خان کو 20 ملین روپے کا ایک اور چیک پیش کردیا ،
    اکتوبر 2018 میں ٹویوٹا انڈس موٹرز نے دیامر بھاشا اور مہند ڈیم کی تعمیر کیلئے پانچ سالوں میں 100 ملین روپے جمع کروانے کا اعلان کیا تھا ، جبکہ یہ بیس ملین روپے کا دوسرا چیک ہے جو وقت سے پہلے پیش کردیا گیا ،

  • وطن عزیز فسطائیت کی زد میں … رانا اسد منہاس

    وطن عزیز فسطائیت کی زد میں … رانا اسد منہاس

         فسطائیت کا لفظ ان دنوں پاکستانی سیاست میں زبان زد عام ہے۔انگریزی میں فسطائیت کو  فاشزم کہتے ہیں۔گزشتہ دنوں سے پاکستانی میڈیا پر اس لفظ کا خوب پرچار ہورہا ہے۔پاکستان مسلم لیگ نون کے صدر میاں محمد شہباز شریف نے بھی اپنے مختلف بیانات میں اس لفظ کا تزکرہ کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں فسطائیت پروان چڑھ رہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم پاکستان جناب عمران خان صاحب فاشزم سے متاثر شخص ہیں اور وطن عزیز میں فسطائیت کے نظریات کو پروان چڑھانا چاہتے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم وطن عزیز میں فسطائیت کو پروان نہیں چڑنے دیں گے بلکہ خان صاحب کے ان نظریات کا رد کر کے ان کا مقابلہ کریں گے۔میاں محمد شہباز شریف نے گزشتہ دنوں رانا ثناء اللہ کی گرفتاری اور دوسرے اپوزیشن ارکان،خصوصی طور پر پاکستان مسلم لیگ نون کے خلاف ہونے والی کاروائیوں کو فسطائیت قرار دیا۔    
    قارئین کرام آج کے کالم میں ہم لفظ فسطائیت کے مفہوم اور اس کی تاریخ سے پردہ ہٹانے کی کوشش کریں گے۔بنیادی طور پر لفظ فسطائیت لاطینی زبان کے لفظ Fascio سے ماخوذ ہے۔لاطینی زبان کی اگر بات کی جائے تو یہ زبان قدیم روم میں بولی جاتی تھی۔لاطینی زبان میں لفظ Fascio کے معنی ڈنڈوں کے مجموعہ کے ہیں۔یہ ڈنڈوں کا مجموعہ اس وقت کے مجسٹریٹ کے پاس ہوتا تھا۔مجسٹریٹ ان ڈنڈوں کواپنے سپاہیوں کو دے دیتا اور وہ ان ڈنڈوں کو ہاتھوں میں لیے بازاروں میں گشت کرتے تھے۔بازار میں اگر کوئی شخص قانون کی خلاف ورزی کرتے پکڑا جاتاتو وہ سپاہی اسی وقت اسے پکڑ کر سزا دیتے تھے۔ یہاں تک کے ان سپاہیوں کے پاس بڑی سے بڑی سزا دینے کے بھی اختیارات ہوتے تھے۔ڈنڈوں کا یہ مجموعہ وقت کے مجسٹریٹ کا نشان تھا جو بعد میں فاشزم یعنی فسطائیت بن گیا۔اگر ہم سیاسی تناظر میں اس لفظ کی وضاحت کریں تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ یہ ایک ایسی قوم پرستی یا شدید وطن پرستی ہے جو آمریت کا رجحان رکھتی ہے۔عام فہم میں آمریت سے مراد طاقت کا استعمال کر کے اپنے سیاسی مخالفین کو دبانا اور اپنے نظریات کی پاسداری کرانا ہے۔
         فاشزم کا آغاز بیسوی صدی میں ہوا،بنیادی طور پر یہ یورپ کی ایک تحریک تھی۔اس تحریک سے ایسے لوگوں کی اکژیت وابستہ تھی جو سوسائٹی پر اپنا کنٹرول چاہتے تھے۔فاشزم نے انڈسٹری،مارکیٹ،کامرس اور بینکنگ پر بھی کنٹرول حاصل کیا۔فسطائیت کی تحریک ایک جرمن فلاسفر فریڈرک نیطشے کی سوچ کا مظہر تھی۔اس کا خیال تھا کہ عیسائیت ایک غلام مذہب ہے،اور یہ لوگوں میں غلامی کو فروغ دیتا ہے۔لہٰذا ہمیں ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہونے کے لیے مذہب کو چھوڑ کر جدید سائنس کو اپنانا چاہیے۔فریڈرک نیطشے کا مشہور مقولہ ہے کہ God is dead جس کا اصل مفہوم یہ ہے کہ زندگی گزارنے کے اصول و ضوابط میں سے خدا کو نکال کر زندگی کے تمام اصول اور قوانین خود طے کیے جائیں۔اس نے ایک سپر مین super men کا تصور بھی متعارف کرایا،جس کے مطابق انسان میں طاقت ہونی چاہیے کہ وہ مقتدر بن کر اقتدار کی قوت کو حاصل کر سکے۔فریڈک کے مطابق ہر وہ چیز اور نظریہ جو انسان کو طاقتور بنائے اچھا ہے جبکہ اس کے برعکس ہر وہ نظریہ جو اس طاقت کو حاصل کرنے سے روکے وہ برا ہے۔قارئین کرام اگر ہم فریڈک نیطشے کے فسطائیت کے مفہوم کو مختصر بیان کرنا چاہیں تو یوں کہا جا سکتا ہے کہ اس نظریے کے مطابق طاقت اور اقتدار ہی اچھائی کا محور و مرکز ہیں۔اس طاقت اور اقتدار کو پانے کے لیے کوئی بھی اچھا یا برا راستہ اختیار کیا جا سکتا ہے۔یہاں تک کہ اس مقصد کے لیے تشدد کا راستہ بھی اختیار کیا جا سکتا ہے۔فسطائیت کا آغاز سب سے پہلے اٹلی میں ہوااور اس کاپہلا بانی بینیٹو مسولینی تھا۔مسولینی سوشلسٹ پارٹی آف اٹلی کا ممبر تھا۔جنگ عظیم اول میں سوشلسٹ پارٹی آف اٹلی نے حکومت کا ساتھ دینے کی بجائے اس کی مخالفت کی جس وجہ سے مسولینی نے اس پارٹی کو خیر باد کہہ کر فاشسٹ پارٹی کی بنیاد رکھی۔اس پارٹی سے منسلک لوگ سیاہ شرٹ پہنتے تھے۔ان کا یہ دعوٰی تھا کہ وہ اٹلی کو ایک عظیم ملک بنائیں گے۔انہوں نے اٹلی کی عوام کو تبدیلی کا ایک نیا تصور دیا۔آغاز ہی میں انہوں نے اٹلی کی ایک مزدوروں پہ مشتمل منظم تحریک کو طاقت کا استعمال کرکے ختم کر دیا۔اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اٹلی کے جاگیرداروں اور سرمایہ دار طبقے نے اس تحریک کو تقویت بخشی اور اس کی حمایت کا باقاعدہ اعلان کر دیا۔اس طرح فسطائیت کی یہ تحریک اٹلی کے ساتھ ساتھ پورے یورپ میں پھیل گئی،اور طاقت کے بل بوتے پر اپنے نظریات منوانے میں کامیاب ہو گئی۔قارئین کرام اس تحریک کا اصل مقصد نیشنلزم اور جمہوریت کی آڑ میں آمریت قائم کرنا تھا۔اگلے کالم میں ہم فسطائیت پہ مبنی نظریات اور اس کی علامات پہ روشنی ڈالیں گے اور یہ جاننے کی کوشش کریں گے کہ کیا واقعی وزیر اعظم عمران خان وطن عزیز میں فسطائیت کو فروغ دینا چاہتے ہیں،اور وہ کونسی وجوہات ہیں جن کی بنا پر اپوزیشن کی جانب سے خان صاحب پہ یہ الزام عائد کیا جا رہا ہے۔
    رانا اسد منہاس جڑانولہ
    adiminhas562@gmail.com