Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں،مولانا فضل الرحمان

    لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے، حکومت کس کی ہے ان کی بات کی جائے ان کی بات اب کرنی پڑے گی،کیپٹن ر صفدر نے بھی غصہ کیا ہمیں پتہ نہیں چلا انہوں نے ہمیں ڈانٹا ہے یا اپنے سسرال کو ڈانٹا ہے

    لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خطہ اسرائیل کا نام تاریخ میں نہیں ملتا، یہودیوں کو ایک سازش کے تحت برطانیہ کی سرپرستی میں آباد کیا گیا، پاکستان نہیں بنا تھا کہ اسرائیل کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی تھی،ہم نے قائد اعظم کے اسرائیل مخالف نظریہ کو بھی نہیں سمجھا، ہم نے نظریہ پاکستان سے بھی بے وفائی کی، حیرت اس بات پر ہے جس کا حدود اربعہ ہی نہیں اسے تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ، آج تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا گیا، اقوام متحدہ اسرائیل کو دفاع کا جواز فراہم کرتا ہے، مسلم دنیا کیوں ہچکچا رہی ہے گولان کی پہاڑیاں ان کے قبضے میں ہیں ، امریکا کے مقابلے میں سپر پاور موجود تھی لیکن روس نے غلطی کرکے افغانستان میں جنگ چھیڑی جس سے دنیا میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ،مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کا ہے، سعودی عرب کویقین دلایا ہے حرمین کے تحفظ کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ جنگی جرم میں شریک ہیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے، تاریخ میں سب سے پہلے امریکا نے ایٹمی طاقت کااستعمال کیا، ابو غریب جیل میں آپ نے کیا کیا، عقوبت خانوں میں لگا ہوا خون تمھارے انسانی حقوق کے دعووں کو بے نقاب کر رہا ہے،عراق پر ظلم ہوا، صدام حسین آج بھی زندہ ہے، جنہو ں نے مارا وہ آج مرے ہوئے ہیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے، ہم اسے انسانی کسی صورت نہیں حقوق ماننے ہیں ،میں داد دیتا ہوں کہ جنوبی افریقہ فلسطینوں کےلیے عالمی عدالت میں چلا گیا، آج اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، حماس نے حملہ کرکے فلسطین کو آزاد کرنے کے لیے یہ کیا ہے، دنیا حماس کی جانب سے فلسطینوں کےلیے شروع کی جانے والی جنگ کو فلسطینوں کی آزادی کےلیے شروع کی گئی جنگ کہتے ہیں ، لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں، کہاجاتاہےاسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، اسرائیل کےحوالےسے تاریخی حقائق کایہ کچھ نہیں بتاتے، خطہ فلسطین کا ذکرتاریخ میں ہزارسالوں تک مل سکتاہے مگرخطہ اسرائیل کا کہیں نہیں،7 ستمبر 2024 کو مینار پاکستان لاہور پر ختم نبوت قانون کے پاس ہونے کی نسبت گولڈن جوبلی منائی جائے گی

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا،ترجمان جے یو آئی
    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری موقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جےیوآئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی موقف اپنایا ہے ،پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا، ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں، کل سندھ کی عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے،

    دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ جے یو آئی بھی جمہوری نظام کےلیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کا اس ملک کی جمہوریت کےلیے کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مولانا نے مذہبی طبقے کو ووٹ کی طرف متوجہ کیا، مولانا نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا، اگر کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پہاڑوں کے راستے سے اسلام کا راستہ نکلتا ہے تو یہ غلط ہے،اس میں سب سے بڑا کردار مولانا فضل الرحمٰن کا ہے جنہوں نے لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر آئین کا راستہ دکھایا۔

  • مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر ، ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے حوالے سے نہ بلایا کریں،مولانا صاحب قدم بڑھائیں اور جہاد کے لیے حکم دیں،میرے اس بیان کے بعد مولانا صاحب مجھے جیل میں کھانا ضرور بھیج دینا،جنرل ر باجوہ پر بیان دینے کی وجہ سے مجھے نااہل کروایا گیا اور سزا دلوائی گئی،

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس غوری ہے سب کچھ ہے، فلسطین کی طرح ہم کشمیر کو آزاد نہیں کروا سکے کیونکہ ہماری قیادت کشمیر آزاد کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی،آج جہاد کا حکم ہو گا، کبھی ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کہا کہ ہر سال حج کرتے ہیں اس سال پیسہ فلسطینیوں کو بھجوا دیتے ہیں، اس سال قربانی نہیں کریں گے پیسہ فلسطین کو بھیجتے ہیں، کبھی ایسا ہوا؟ ہمارے گھروں میں ڈھول بج رہے ہیں، میوزک چل رہا ہے،بچوں کی برتھ ڈے ہو رہی، ولیمے ہو رہے، ہم ان فضول رسموں کا پیسہ فلسطین بھیج سکتے ہیں یا نہیں، اگر امت فلسطین کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو ہم مسلمان کیسے،سود ہم لے رہے ہیں دے رہے ہیں، سود اللہ سےجنگ ہے،ہم پر اللہ کا عذاب آ گیا ہے،قائد ملت اسلامیہ قدم بڑھائیں، امت آپ کے ساتھ ہے،جہاد کا اعلان کریں، لیاقت بلوچ کو کسی حلقے سے کھڑے کرتے ہیں کہتے ہیں دیندار کو ووٹ دو لیکن ووٹ نہیں ملتا،مولانا فضل الرحمان صاحب تشریف فرما ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا داماد ہوں، میں نے کہا مجھے مسلم لیگ ن کے حوالہ سے نہ بلایا کریں، میں صرف مسلمان ہوں،جہاں عقیدہ ختم نبوت کی بات ہو گی میں پہنچوں گاقربانی دوں گا،

  • اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    اسحاق ڈار نائب وزیراعظم بن گئے،اک تجزیہ

    ایک تزویراتی سیاسی اقدام کے طور پر مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے اسحاق ڈار کو نائب وزیر اعظم کا باوقار عہدہ عطا کیا ہے، جس سے انتظامیہ کے اندر ایک قابل اعتماد شخص کے طور پر ان کے کردار کو تقویت ملی ہے۔ یہ اہم تقرری پارٹی کے صدر کے طور پر نواز شریف کے دوبارہ متحرک ہونے کی عکاسی کرتی ہے، جو پارٹی کے اندرونی حلقے میں مضبوط ہونے کی نشاندہی کرتی ہے۔

    سعودی عرب میں ورلڈ اکنامک فورم کے خصوصی اجتماع میں شرکت کے دوران اسحاق ڈار کا اپنے نئے کردار میں ابتدائی قدم انہیں عالمی سطح پر لے جاتا ہے۔ یہ تبدیلی ان کے گزشتہ دور میں وزیر خزانہ کی حیثیت سے شاندار کارکردگی کے بعد آئی ، موجودہ حکومت میں اسحاق ڈار کو وزارت خارجہ دی گئی تھی، اسحاق ڈار کی اب بطور نائب وزیراعظم تقرری کے بارے میں قیاس آرائیوں سے پتہ چلتا ہے کہ یہ مسلم لیگ (ن) کے اقتدار سنبھالنے سے پہلے ہی طے ہو چکا تھا

    تاہم یہ بات قابل غور ہے کہ آئین واضح طور پر نائب وزیر اعظم کے عہدے کی وضاحت نہیں کرتا ۔ 2012 میں مسلم لیگ (ق) کے رہنما اور موجودہ پی ٹی آئی کے رہنما پرویز الٰہی 2012 میں نائب وزیراعظم کے عہدے پر رہ چکے ہیں،سیاسی مصلحت کے لیے یا پسندیدہ افراد کو نوازنے کے لیے ایسے کرداروں کی تشکیل قانونی اصولوں اور آئینی اصولوں سے متصادم ہے۔

    نائب وزیر اعظم کے کردار کو جلد متعارف کرانے کا فیصلہ شہباز شریف حکومت پر بری طرح جھلکتا ہے،جو ممکنہ طور پر ان کے اختیارات کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ آیا شہباز شریف اور اسحاق ڈار کے درمیان تناؤ پیدا ہوگا یا نہیں کیونکہ مؤخر الذکر اپنا اثر و رسوخ قائم کرنے کی کوشش کر رہا ہے

    روایتی طور پر وزیر خزانہ کے دائرہ اختیار میں، مالیاتی معاملات کے حوالے سے ممکنہ تنازعات پر تشویش کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ شہباز شریف کی جانب سے اسحا ق ڈار کی جگہ پر محمد اورنگزیب کو وزارت خزانہ میں تعینات کرنے کے باوجود، اورنگزیب کی قبولیت کی شرائط خود مختاری کی خواہش کا اشارہ دیتی ہیں۔ مالی معاملات پر اسحاق ڈار کی مداخلت کے بارے میں وہ کس طرح ردعمل ظاہر کرتے ہیں اس سے انتظامیہ کے اندر کی حرکیات کا تعین ہو سکتا ہے۔

    ان پیش رفتوں کے بارے میں عوامی تاثر سازگار سے کم ہے، بہت سے لوگ انہیں اقربا پروری اور پاکستان کے اہم چیلنجوں سے نمٹنے میں سنجیدگی کی کمی کے طور پر دیکھتے ہیں،اور سیاسی چالبازی کے بجائے بنیادی تبدیلی کی خواہش کی نشاندہی کرتے ہیں۔

  • نواز شریف دوبارہ ن لیگ کے صدر ؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

    نواز شریف دوبارہ ن لیگ کے صدر ؟ تجزیہ ، شہزاد قریشی

    اسلام آباد (تجزیہ شہزاد قریشی) سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ کی جانب سے قرارداد میں پارٹی کی صدارت سنبھالنے کی دعوت ایک راست اقدام ہے۔ میاں نوازشریف نے پنجاب کی دومرتبہ وزارت اعلیٰ اور وطن عزیز کی تین مرتبہ وزارت عظمیٰ کے دوران ثابت کر دکھایا کہ انہیں اپنے وطن کے عوام، غریب، کسانوں، تاجروں ، صنعتکاروں، محنت کشوں ، طالب علموں اور ہر مکتبہ فکر سے تعلق رکھنے والوں سے ایک عشق ہے انہیں پاکستان کے عوام اور پاکستان کے قریہ قریہ کو ترقی کے ثمرات سے چمکانے کی لگن تھی اور لگن ہے۔ پاکستان بھر میں موٹرویز کا جال بچھا کر نوازشریف پاکستان کی ٹرانسپورٹ اور مواصلات کو ترقی یافتہ ممالک کی صف میں لاکھڑا کیا۔

    نوازشریف نے تعلیم کے میدان میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کو سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں میرٹ پر ملازمتیں دیں اور سکولوں میں بھی ایم فل،پی ایچ ڈی اساتذہ فراہم کئے اس سے قبل میں نوازشریف نے بیروزگار نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے جاری کر کے اور پیلی ٹیکسی اور صنعتی و کاروباری قرضے دے کر مائیکرو اکنامک ترقی کو گراس روٹ سطح پر متحرک کیا جس کے ثمرات میں غربت اور بیروزگاری میں کمی ہوئی تھی اور پاکستان کی جی ڈی پی اور شرح نمومیں اضافہ ہوا تھا سی پیک اور گوادر پورٹ پاکستان کو ایشین ٹائیگر بنانے کا ایک عملی قدم تھا۔

    سی پیک منصوبے پاکستان کی عوام میں ایک امید پیدا کی تھی اور پاکستان کو بیرونی قرضوں کی چنگل سے نجات اور بیرونی امداد کے کشکول کو توڑنے کا ایک عملی ثبوت تھا اور پاکستان دنیا کی ابھرتی ہوئی معیشت بن کر سامنے آرہا تھا اور چین ،یورپ اور مڈل ایسٹ سمیت ایشیائی و افریقی ممالک بھی پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے لپک رہے تھے آج بھی پاکستان مسلم لیگ ن کی قیادت نے پاکستان کی ترقی اور پاکستان کو درپیش چیلنج کے تناظر میں ایک احسن قدم اٹھایا ہے اور میاں نوازشریف کو پاکستان مسلم لیگ ن کی صدارت سنبھالنے کی دعوت دی ہے اور میاں نوازشریف کو چھ سال قبل ایک منصوبے کے تحت نااہل قرار دیا گیا تھا اور حتیٰ کہ پارٹی قیادت سے بھی محروم کر دیا گیا تھا۔

    اب میں نوازشریف کو پارٹی قیادت اور صدارت سنبھالنے سے مسلم لیگ ن پر عوام کے اعتماد، محرومیوں کے شکار صوبوں میں امید کی کرن اور بین الاقوامی برادری میں پاکستان کے وقار میں اضافے کا رجحان پیدا ہوگا۔ بیشک میاں نوازشریف عوام اور پاکستان کی فلاح و ترقی کی نبض پر دست شفا رکھ سکتے ہیں اور عوام میں مسلم لیگ ن کی مقبولیت میں اضافے اور فعال کردار سے جمہوری استحکام پیدا ہوگا۔

  • نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

    نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ

    لاہور،جاتی امرا: سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد میاں محمد نواز شریف پانچ روزہ دورے پر چین روانہ ہوگئے۔

    باغی ٹی وی : پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف چین کے دورے میں نجی اور سیاسی ملاقاتیں کریں گے، نواز شریف چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں کریں گے،سابق وزیر اعظم نواز شریف کے ہمراہ ان کے قریبی دوست بھی ہوں گے، نواز شریف اور اسحاق ڈار چینی عہدیداروں اور سرمایہ کاروں سے ملاقاتیں کریں گے۔نوازشریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف دورہ میں اپنا چیک کروائیں گے، اس دوران پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گے،نوازشریف کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے۔

  • نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے تیار

    نواز شریف بیرون ملک جانے کے لئے تیار

    سابق وزیراعظم نواز شریف آج بیرون ملک جائیں گے

    نواز شریف آج چین کے دورے پر روانہ ہوں گے، نواز شریف چین کا پانچ روزہ دورہ کریں گے، نواز شریف اکتوبر میں لندن سے پاکستان واپس آئے تھے، اکتوبر کے بعد نواز شریف کا پہلا غیرملکی دورہ ہو گا، نواز شریف رواں برس عمرے کی ادائیگی کے لئے سعودی عرب نہیں گئے تھے بلکہ وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز عمرے کی ادائیگی کے لئے ماہ رمضان کے آخری عشرے میں سعودی عرب گئے تھے،

    میڈیا رپورٹس کے مطابق وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار بھی نواز شریف کے ہمراہ جائیں گے،نواز شریف کا دورہ چین ذاتی نوعیت کا ہے، نواز شریف چین میں اپنا چیک اپ کروائیں گے، نواز شریف کے دورے میں پنجاب کے ترقیاتی کاموں سے متعلق ملاقاتیں بھی ہوں گی، سابق وزیرِ اعظم کی چین میں چینی کمپنیز کے مالکان سے بھی ملاقات طے ہے ،نواز شریف آج شب لاہور سے چین کے لئے روانہ ہوں گے، پانچ روزہ دورے کے بعد نواز شریف واپس لاہور آئیں گے.

    نواز شریف نے عام انتخابات میں دو سیٹوں پر حصہ لیا تھا، مانسہرہ سے ہار گئے تھے تا ہم این اے 130 لاہور سے جیت گئے تھے تاہم مد مقابل امیدوار ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی کو چیلنج کر رکھا ہے

    سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    سستی روٹی نہ ملنے پر نواز شریف کے حلقہ انتخاب میں شہری پھٹ پڑے

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے احکامات پر عمل نہ ہو سکا، لاہور میں روٹی 20 روپے کی فروخت ہو رہی، تندور والوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز کا حکم ماننے سے انکار کر دیا

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے روٹی سستی کرنے کا اعلان کیا تو تندور والوں نے حکم ماننے سے انکار کر دیا،وزیراعلیٰ مریم نواز اور سابق وزیراعظم نواز شریف نے تندور پر جا کر روٹی کی قیمت بھی چیک کی تھی ، اور ہدایات دی تھیں کہ روٹی 16 روپے میں فروخت کی جائے، وزن بھی پورا رکھا جائے، تا ہم نواز شریف کے حلقہ انتخاب این اے 130 جو لاہور میں آتا ہے میں کسی بھی تندور پر روٹی 16 روپے کی فروخت نہیں ہو رہی،بلکہ 20 روپے کی مل رہی ہے، تندور مالکان کا کہنا ہے کہ اگر روٹی سستی کروانی ہے تو حکومت آٹے کے ساتھ پٹرول، گیس، اور بجلی بھی سستی کرے، گیس کے بل سو گنا بڑھ چکے ہیں، پڑول کے ریٹ بڑھ چکے ہیں ایسے میں ہم کیسے سستی روٹی بیچ سکتے ہیں، وہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ نواز شریف اپنے حلقے کے تندور بھی آ کر چیک کر لیں کہ یہاں روٹی کتنے کی فروخت ہو رہی، اگر حکم پر عمل نہیں ہوتا تو وزیراعلیٰ ایسے احکامات دینے سے گریز کریں، جس وزیراعلیٰ کی لاہور میں کوئی نہیں سن رہا باقی شہروں میں کیا عمل ہو رہا ہو گا؟

    روٹی مہنگی فروخت کرنے پر پانچ دنوں میں 817 گرفتار،347 مقدمے،ایک کروڑ 17 لاکھ جرمانہ
    دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر روٹی کی قیمت میں کمی پر عملدرآمد کیلئے پنجاب حکومت متحرک ہے اور مقررہ سے زائد نرخوں پر فروخت کرنے والوں کیخلاف کارروائیوں کے دوران گزشتہ پانچ روز میں 817 افراد کو گرفتار، 347 مقدمات درج اور ایک کروڑ 17 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے کئے گئے ہیں۔

    روٹی زائد قیمت پر فروخت کرنے والوں کے خلاف کارروائیوں ے متعلق رپورٹ چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اخترزمان کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں منعقد اجلاس کے دوران پیش کی گئی۔اجلاس میں صنعت اور خوراک کے محکموں کے ایڈمنسٹریٹو سیکرٹریز، چیئرمین پی آئی ٹی بی اور متعلقہ افسران نے شرکت کی جبکہ تمام ڈویژنل کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوئے۔چیف سیکرٹری نے کہا کہ روٹی کی قیمت میں کمی عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے پنجاب حکومت کا بہت بڑا اقدام ہے، مقرر کردہ نرخوں پر فروخت کو ہرصورت یقینی بنایا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آٹے کی قیمت میں کمی اور دیگر اخراجات کو مد نظر رکھ کر روٹی کی نئی قیمت مقرر کی گئی، زائد قیمت پر فروخت کا کوئی جواز نہیں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ قیمتوں کی مانیٹرنگ کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس فیلڈ میں متحرک رہیں۔سیکرٹری صنعت نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا کہ اب تک 22ہزار سے زائد تنوروں کی انسپکشنز اور 94 تنوروں کو سیل کیا گیا ہے۔لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد سمیت 10 اضلاع میں روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کی گئی ہے، 26 اضلاع میں روٹی کی قیمت 15 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان اور راجن پور میں روٹی کی قیمت 13 روپے، مظفر گڑھ اور کوٹ ادو میں 12 روپے مقرر کی گئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق تنوروں پر نئی قیمتوں کے پینا فلیکس آویزاں کر دیئے گئے ہیں، زائد نرخوں سے متعلق شکایات قیمت پنجاب ایپ یا شکایات سیل کے نمبر 080002345 پر درج کرائی جا سکتی ہیں

    روٹی کی قیمت کم نہ کرنے پر مقدمہ درج،کاروائیاں بند کی جائیں، فاروق چوہدری

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • ضمنی انتخابات، پولنگ 21 اپریل کو،تیاریاں مکمل

    ضمنی انتخابات، پولنگ 21 اپریل کو،تیاریاں مکمل

    پنجاب میں ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ 21 اپریل کو ہوگی،ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن نے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی ہیں

    پنجاب کے 14 حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے174 امیدوار میدان میں ہیں، سنی اتحاد کونسل کے امیدوار بھی الیکشن لڑ رہے ہیں جن کا انتخابی نشان گھوڑا ہے،تحریک انصاف کے امیدوار 4 قومی اسمبلی، 12 پنجاب اسمبلی اور 2 خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقوں میں ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔لاہور میں پی ٹی آئی رہنما شہر یار آفریدی، زرتاج گل و دیگر پی ٹی آئی امیدواروں کی مہم چلا رہے ہیں، وہیں ن لیگ کی ضمنی انتخابات میں الیکشن مہم نظر نہیں آ رہی، سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور میں ہی موجود ہیں تا ہم کسی ایک بھی حلقے میں نہیں گئے،

    پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قمر زمان کائرہ نے پی پی36 میں کارنرمیٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کا پی پی36 کے ضمنی الیکشن میں (ن) لیگ کی حمایت کرنے کا اعلان کرتے ہیں اسی حکومت کو چلنا ہے اور 5 سال چلنا ہے۔

    مرکزی مسلم لیگ کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔تابش قیوم
    ترجمان مرکزی مسلم لیگ تابش قیوم نے کہا ہے کہ ہماری جماعت ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گی۔ ہم اپنی توجہ خدمت کی سیاست پر مرکوز رکھیں گے۔عام انتخابات میں ہونے والی بے ضابطگیوں کے سبب مرکزی مسلم لیگ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ ہمارا کوئی امیدوار ضمنی انتخاب نہیں لڑے گا۔ سوشل میڈیا پر نشر ہونے والی ویڈیوز سابقہ امیدواران کا ذاتی فیصلہ ہے۔ مرکزی مسلم لیگ کا کوئی امیدوار ضمنی انتخابات میں حصہ نہیں لے گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک میں موجود اشرافیہ اور موروثی سیاسی جماعتوں کی ہٹ دھرمی نے چھوٹی سیاسی جماعتوں کے لیے مواقع مشکل بنادیے ہیں۔ ہم اپنا خدمت کا سفر جاری رکھیں گے اور اس وطن کو خدمت کی سیاست کے ذریعے بدل کر دکھائیں گے۔ ملک بھر میں ہونے والے ضمنی انتخابات میں مرکزی مسلم لیگ کا کوئی

    واضح رہے کہ پنجاب کے 12صوبائی اور 2 قومی اسمبلی حلقوں میں ضمنی انتخابات کی تیاریاں جاری ہیں، الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ 14حلقوں میں ضمنی انتخابات کیلئے 40 لاکھ 44 ہزار 552 ووٹر رجسٹرڈ ہیں، ووٹرز میں 21 لاکھ77 ہزار 187 مرد اور 18 لاکھ 67 ہزار 365 خواتین شامل ہیں، صوبائی الیکشن کمیشن کا کہنا تھا کہ ضمنی انتخابات کیلئے 663 مردانہ، 649 زنانہ اور 1289مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہوں گے، ضمنی انتخابات کی پولنگ کا انعقاد 21 اپریل کو کیا جائے گا،

    نواز شریف ہم قدم، بھتیجی بازی لے گئی، انقلاب آ گیا

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    حریم شاہ مبشر لقمان کے جہاز تک کیسے پہنچی؟ حقائق مبشر لقمان سامنے لے آئے

    متنازعہ ٹک ٹاکر حریم شاہ کی ایک اور نازیبا ویڈیو”لیک”

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    نواز شریف توشہ خانہ کیس:نیب نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی

    اسلام آباد: نیب نے نوازشریف کو شامل تفتیش کرنے سے متعلق عدالتی احکامات پر عملدرآمد رپورٹ جمع کروا دی-

    باغی ٹی وی : نیب کی جانب سے جمع کروائی گئی رپورٹ میں کہا گیاہے کہ سعودی حکومت نے 1997 میں گاڑی اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف کو تحفے میں دی، اس وقت کے وزیراعظم نوازشریف نے تحفے میں ملی گاڑی توشہ خانہ میں جمع کروا دی تھی ،2008 میں اس وقت کے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے نوازشریف کو گاڑی خریدنے کی آفر کی –

    رپورٹ میں کہا گیا کہ نوازشریف نے گاڑی توشہ خانہ سے نہیں وفاقی ٹرانسپورٹ پول سے خریدی ، نواز شریف نے گاڑی کی قیمت جعلی بینک اکاونٹ سے ادا نہیں کی ، نوازشریف نے تحفہ ملی گاڑی کو توشہ خانہ میں جمع کروایا ،خریداری کے وقت گاڑی توشہ خانہ کا حصہ نہیں تھی، عدالت نوازشریف کو توشہ خانہ ریفرنس سے خارج یا بری قرار دے سکتی ہے ۔

  • نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی،یاسمین راشد نے چیلنج کر دی

    نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی،یاسمین راشد نے چیلنج کر دی

    سابق وزیر اعظم نواز شریف کی این اے 130 سے کامیابی لاہور ہائیکورٹ الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کر دی گئی

    ڈاکٹر یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کیخلاف انتخابی عذرداری دائر کی ہے،انتخابی عذرداری میں یاسمین راشد نے نواز شریف کی کامیابی کے نوٹفکیشن کو چیلنج کیا ہے،ڈاکٹر یاسمین راشد نے اپنے وکیل احمد اویس اور رانا مدثر ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی،یاسمین راشد کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن نے قانون کے منافی نواز شریف کی جیت کا نوٹیفکیشن جاری کیا، نواز شریف کی کامیابی کو کالعدم قرار دیا جائے،جسٹس سلطان تنویر احمد پر مشتمل الیکشن ٹریبونل انتخابی عذرداری پر سماعت کرے گا

    واضح رہے کہ عام انتخابات میں لاہور کے حلقہ این اے 120 میں نواز شریف کے مقابلے میں‌یاسمین راشد امیدوار تھیں،ابتدائی نتائج میں یاسمین راشد جیت رہی تھیں تا ہم پھر نتائج رک گئے اور نواز شریف جیت گئے، نواز شریف کی جیت کا فارم 47 بھی دو بار جاری کیاگیا، پہلے فارم 47 میں غلطیوں کی نشاندہی ہوئی تو دوبارہ نیا فارم جاری ہوا جس میں نواز شریف کے ووٹ مزید بڑھ گئے اور یاسمین راشد کے کم ہو گئے تھے،نواز شریف این اے 15 مانسہرہ سے الیکشن لڑے تھے تا ہم نواز شریف مانسہرہ سے ہا رگئے تھے،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری