Baaghi TV

Tag: نواز شریف

  • سابق وزیراعظم نواز شریف  ایک بار پھر پارٹی  صدر بن  گئے

    سابق وزیراعظم نواز شریف ایک بار پھر پارٹی صدر بن گئے

    لاہور: سابق وزیراعظم نواز شریف 6 سال بعد ایک بار پھر پارٹی کے صدر بن گئے۔

    باغی ٹی وی : (ن) لیگ کے سابق صدر شہباز شریف کے پارٹی عہدے سے استعفے کے بعد نئے صدر کے چناؤ کے لیے الیکشن ہوا جس میں پارٹی صدر کے عہدے کیلئے نواز شریف کے 8 کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے، نواز شریف کے چاروں صوبوں سے الگ الگ کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے۔

    آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد سے بھی نواز شریف کے کاغذات نامزدگی جمع کرائےگئے، سندھ سے (ن) لیگ کے صدر بشیر میمن، خیبرپختونخوا سے امیر مقام اور بلوچستان سے سردار یعقوب نے نواز شریف کے کاغذات جمع کرائے، کاغذات نامزدگی کی جانچ دن2 بجے تک کی گئی۔

    بجلی کی لوڈشیڈنگ جاری ، شارٹ فال 5319 میگاواٹ تک پہنچ گیا

    پارٹی چیف الیکشن کمشنر رانا ثنا اللہ نےتجویز کنندگان اور تائید کنندگان کو طلب کیا اور نواز شریف کے کاغذات کی جانچ کی، بعد ازاں نواز شریف کے پارٹی صدر کے لیے کاغذات منظور کرلیے گئے اور وہ بلامقابلہ (ن) لیگ کے صدر منتخب ہوگئے۔

    سی پیک کے اگلے مرحلے کے حوالےسے بھرپور تیاری کر رہے ہیں،وزیراعظم

  • الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔مریم نواز

    الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔مریم نواز

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ الحمدللہ ،پاکستان اور پاکستانی عوام کے لئے اچھے دن آ رہے ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ یو اے ای کی جانب سے 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے بیان کا خیرمقدم کرتے ہیں۔ 10-ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت پر بیرونی اعتماد کا ناقابل تردید ثبوت ہے۔ مثبت معاشی عشاریے پاکستان کیلئے بہتر مستقبل کی نوید ہیں۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ روز بروز ریکارڈز قائم کر رہی ہے۔سٹاک مارکیٹ 100 انڈیکس کا مثبت رحجان خوش آئند ہے ۔روٹی سمیت دیگر اشیا کے نرخ میں مزید کمی ہوگی ۔ مہنگائی کی شرح میں کمی آئے گی اور پاکستانی کرنسی مستحکم ہوگی۔ مسلم لیگ (ن) کی حکومت کو تاجروں صنعتکاروں اورسرمایہ کاروں کا اعتماد حاصل ہے۔ پاکستان میں فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ کیلئے شہباز شریف حکومت کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔ انشاللہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت میں پاکستان اپنا کھویا ہوا مقام حاصل کرے گا۔ دعا ہے اللہ تعالیٰ پاکستان کی ترقی میں رکاوٹ ڈالے والے عناصر کے شر سے ملک کو محفوظ رکھے۔ حکومت کی پوری توجہ مہنگائی میں کمی لاکر عوام کو ریلیف دینے پر مرکوز ہے۔

    آسمانی بجلی گرنے سے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں،وزیراعلیٰ پنجاب
    وزیراعلی پنجاب مریم نوازشریف نےبارشوں کے دوران آسمانی بجلی اورگھروں کی دیواریں گرنے سے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پرگہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی اوراظہار تعزیت کیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نےانتظامیہ کو موثر امدادی کارروائیوں کا حکم دیا،وزیر اعلیٰ مریم نواز نے پی ڈی ایم اے کو ممکنہ بارشوں کے پیش نظر پیشگی تیاری کی تیاری کی ہدایت کی اور کہا کہ آسمانی بجلی گرنے سے زخمی افراد کو بہترین طبی سہولتیں فراہم کی جائیں -حکومت پنجاب متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہے

    جنس معلوم کرنے کیلئے حاملہ بیوی کا پیٹ چاک کرنے والے شوہر کو عمرقید

    بھارت میں مرد ٹیچر نے الیکشن ڈیوٹی سے بچنے کیلئے خود کو ’حاملہ‘ قرار دیدیا

    سفاک شوہر نے حاملہ بیوی اور کمسن بیٹی کو جان سے مار دیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    سماعت سے محروم بچوں کے والدین گھبرائیں مت،آپ کا بچہ یقینا سنے گا

    چلڈرن ہسپتال کا کوکلیئر امپلانٹ کے تمام اخراجات برداشت کرنے کافیصلہ،ڈاکٹر جاوید اکرم

    سوتیلے باپ نے لڑکی کے ساتھ کی زیادتی، ماں‌نے جرم چھپانے کیلیے کیا تشدد

    کم عمر لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کے شوقین جعلی عامل کو عدالت نے سنائی سزا

    کاروبار کے لئے پیسے نہ لانے پر بہو کو کیا گیا قتل

  • نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار  کا ردعمل

    نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار کا ردعمل

    لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے،نواز شریف نے کہا کہ آڈیو میں ثاقب نثار کہہ رہے ہیں بانی پی ٹی آئی کو لانا ہے، نواز شریف اور مریم کو جیل میں رکھنا ہے،جس پرثاقب نثار کا بھی رد عمل سامنے آیا ہے-

    باغی ٹی وی : نواز شریف کے بیان پر سابق چیف جسٹس پاکستان ثاقب نثار نے نجی خبررساں ادارے سے کہا کہ اپنی آڈیو کے حوالے سے کہا کہ میری تو ایک ہی آڈیو آئی تھی، اس آڈیو کے فرانزک سے ثابت ہوگیا کہ وہ جوڑ کر بنائی گئی تھی کبھی نہیں کہا کہ نواز شریف اور مریم نواز کو جیل میں رکھو عمران خان کو لانا ہے، اگر میاں نواز شریف کے پاس آڈیو ہے تو سامنے لائیں۔

    افغانستان :غور میں شدید بارش کے نئے سلسلے اور سیلاب نے تباہی مچادی

    واضح رہے مسلم لیگ ن کی سینٹرل کمیٹی سے خطاب کرتے ہوئے نواز شریف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی آڈیو ان کے پاس محفوظ ہے، اور مطالبہ کیا تھا کہ ا یک چیف جسٹس ایسی بات کرے تو اس کا احتساب ہونا چاہیے،مظاہر نقوی نے اتنی جائیدادیں بنائیں، انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے، آپ بھی نیب کو بھگتیں، ہم نے بھی بھگتا ہے۔نواز شریف نے کہا کہ ہمارے خلاف اعجاز الاحسن کو مانیٹرنگ جج بنایا گیا، اعجاز الا حسن چیف جسٹس بننے والے تھے، کیوں بھاگ گئے؟، پاکستان کو جنہوں نے تباہ برباد کیا، کیا ان کا احتساب نہیں ہونا چاہیے؟سیاستدانوں کا تو احتساب ہو باقی لوگوں اور ان ججز کا بھی احتساب ہونا چاہیے جنہوں نے نا انصافی کی، دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو ججز نہیں نکال سکتے، 3 بندے بیٹھ کر 25 کروڑ عوام کے نمائندے کو کیسے تاحیات نااہل کر سکتے ہیں؟-

    بشکیک سے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کا عمل شروع

    وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا بلدیاتی نمائندوں کی مراعات اور تنخواہیں ڈبل کرنے کا اعلان

  • ن لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس، نواز شریف  پارٹی صدر نامزد

    ن لیگ سنٹرل ورکنگ کمیٹی اجلاس، نواز شریف پارٹی صدر نامزد

    مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس جاری ہے

    اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف، وزیراعظم شہباز شریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، رانا ثناء اللہ،مریم نواز، احسن اقبال ودیگر شریک ہیں، اجلاس میں ن لیگ کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی نے نواز شریف کو متفقہ طور پر پارٹی صدر نامزد کرنے کی منظوری دے دی ہے،اجلاس میں پارٹی کے سینئر رہنماؤںے سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام بطور صدر ن لیگ تجویز کردیا جبکہ دیگر اراکین نے نام کی تائید کی ہے، اجلاس میں کسی رکن نے بھی اس فیصلے کی مخالفت نہیں کی،

    اگر ن لیگ کی حکومت کو کام جاری رکھنے دیاجاتا تو پاکستان آگے نکل چکاہوتا،نواز شریف
    مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے نواز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب کو یہاں دیکھ کر بہت خوشی ہو رہی ہے ،ہر چہرہ مسلم لیگ ن کا ستون ہے ، مسلم لیگ ن کی پوری لیڈر شپ یہاں پر موجود ہے ،ہر صوبے کی قیادت یہاں پر موجو دہے ،بڑے عرصے کے بعد ہم سب لوگ اکٹھے ہوئے ، بڑا عرصہ ہم لوگ جدا رہے ، کوئی جیل میں ، کوئی ملک سے باہر تھا،جھوٹے مقدمات میں لوگوں کو گرفتار کیا جا رہا تھا ، یہاں پر لوگ بیٹھے ہیں جنہوں نے جھوٹے مقدمات کاسامنا کیا ہے ،کچھ لوگوں نے ایسے کیسز کا بھی سامنا کیا جن کی سزا موت ہے ، جنہوں نے بہت مشکل وقت گزارا آج پھر عہدوں پر بیٹھے ہیں ،ن لیگ کے رہنماؤں نے بہادری کے ساتھ مشکل حالات کا مقابلہ کیا، ہمارے پرانے ساتھی سونے میں تولنے کے برابر ہیں، بتایاجائے ہماری حکومت کا تختہ کیوں الٹاگیا،اگر ن لیگ کی حکومت کو کام جاری رکھنے دیاجاتا تو پاکستان آگے نکل چکاہوتا،اگر کام جاری رکھنے دیا جاتا تو پاکستان کا دنیا میں ایک مقام ہوتا ،ابھی تک جواب نہیں ملا کہ 1990کی حکومت کیوں ختم کی گئی؟تختہ نہ الٹاجاتا تو ہم ایشیا میں سب سے آگے ہوتے،سب جانتےہیں موٹرویز کا پاکستان کی معاشی ترقی میں کتنا اہم کردار ہے،ہم نےصرف معاشی ترقی پر کام ہی نہیں کیا، ملک کو ایٹمی قوت بھی بنایا ،1998میں 5بلین ڈالر بڑی رقم تھی،لیکن ہم نے اس رقم کو ٹھکرادیا ، ہم نے 5بلین ڈالر کو تسلیم نہیں کیا اور پاکستان کو ایٹمی قوت بنایا،پرویز مشرف نے مارشل لا ءلگایا اور وزیراعظم کو ہائی جیکر بنا دیا گیا ، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے پر ہائی جیکر بنادیاگیا، صبح میں وزیراعظم تھا اور شام میں ہائی جیکر بن گیا،جھوٹے مقدمات بنائے گے جو ہم نے بھگتے ،ایک وزیراعظم پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ، جلا وطن کیا گیا ،کلثوم نواز کی جدوجہد ایک مثالی تھی ، میرے خلاف کراچی میں حکومت کی مدعیت میں مقدمہ درج کیاگیا، پاکستان کو ایٹمی قوت بنانے والے وزیراعظم کو جلاوطن کردیاگیا،

    عمران خان نے چھرا گھونپا،مولانا میرے دوست،مجھےتاحیات نااہل کیا گیا اس کا جواب کون دے گا، نواز شریف
    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ 2013میں اقتدار ملا تو سب سے پہلے بنی گالا گیا اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی سے ملاقات کی،35پنکچر کی رٹ لگانے والے شخص کو کہا ہم الیکشن جیت چکےہیں ،2013میں سابق چیئرمین پی ٹی آئی کو کہا ملکی ترقی کیلئے ساتھ دیں ، جہانگیرترین،عرفان صدیقی،چودھری نثار اور دیگر رہنما اس وقت ملاقات میں شریک تھے، بنی گالا سے جانے لگا تو سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا ہماری سڑک بنادیں،سابق چیئرمین پی ٹی آئی کے کہنے پر 15روز میں بنی گالا کی سڑک بنوائی، چند روز بعد پرویزالہٰی اور سابق چیئرمین پی ٹی آئی لندن پہنچ گئے، ان لوگوں کے ساتھ ظہیراسلام صاحب بھی لندن پہنچے ہوئے تھے، لندن میں ان لوگوں نےسازش کا جال بنا اور دھرنے شروع ہو گئے ، میں نے کہا کچھ روز پہلے توسابق چیئرمین پی ٹی آئی سے بات کر کے آیا ہوں ، بنی گالا میں کہا تعاون کریں گے اور ادھر ہماری کمر میں خنجر گھونپا، پاکستان میں دھرنوں کے باعث چین کے صدر کا دورہ ملتوی ہوگیا، چین نے پاکستان کو سی پیک جیسا منصوبہ دیا،مولانا فضل الرحمان میرےبہت اچھے دوست ہیں ، مولانا فضل الرحمان نے اس وقت کہا ہم خیبرپختونخوا میں حکومت بناسکتےہیں،میں نے اس وقت کہا خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی سنگل لارجسٹ پارٹی ہے ،2013میں پی ٹی آئی کی حکومت نہیں بنتی تھی اگر ہم مدد نہ کرتے،ہم نہ چاہتے تو خیبر پختونخوا میں 2013میں پی ٹی آئی کی حکومت نہ بنتی، میں نے مولانا فضل الرحمان سے کہا سنگل لارجسٹ پارٹی کو حکومت بنانے دیں،2013میں آزاد کشمیر میں پیپلزپارٹی کی حکومت تھی مگر ہم نے اس کو نہیں چھیڑا،بیٹے سے تنخواہ نہ لینے پر مجھے نااہل قراردےدیاگیا، نااہل قراردینے کے بعد پارٹی صدارت سے بھی ہٹانے کی مہم شروع ہوگئی آپ لوگوں کے پاس کیا اختیار ہے کہ مجھے پارٹی صدارت سے ہٹادیاگیا،دنیا میں صدر اور وزیراعظم کو کوئی جج نہیں نکال سکتا،مریم نواز کے ساتھ 150پیشیاں بھگتیں سیاست بھی کسی اصول کے ساتھ کرنی چاہیے، مجھے یہ پوچھنے کا حق ہے اور یہ حق میں تادم مرگ اپنے پاس رکھوں گا، مجھےتاحیات نااہل کیا گیا اس کا جواب کون دے گا،

    مجھے قوم سے گلہ ہے، ایک وزیراعظم کو نااہل قراردیاگیا اور قوم خاموش رہی،نواز شریف
    نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں کہتے ہیں بیٹے سے تنخواہ نہیں لی، ڈالو جیل میں، ہمارے خلاف نیب انکوائری پر مانیٹرنگ جج بٹھا دیا گیا،مظاہر نقوی نے جائیدادیں بنائیں،انہیں بھی نیب میں ڈالنا چاہیے،ہم نے نیب بھگتی ہے تو انہیں بھی بھگتنی چاہیے ،ان ججز کے اکاؤنٹبلٹی بھی ہونی چاہیے ،جنہوں نے یہ فیصلے دئیے ، ثاقب نثار کی آڈیو لیکس میرے پاس موجود ہے،ثاقب نثار کہہ رہےہیں نوازشریف اور مریم کو جیل میں ہی رکھناہے،پاکستان کو تباہ کرنے والوں کو احتساب ہوناچاہیے،ایسے شخص کو لایاگیا جس نے ملک میں تباہی مچا دی ، ن لیگ کے دور میں شرح سود5فیصد تھی ، آج 22فیصد ہے ،ن لیگ کے دور میں ڈالر 104 روپے پر قابو تھا، کیا عوام ووٹ دیتے وقت نوازشریف اور دیگر کی کارکردگی کے بارے میں سوچتےہیں،مجھے قوم سے بھی گلہ ہے ، کیا انہوں نے کارکردگی کا پوچھا ایک وزیراعظم کو فارغ کر دیا گیا اور قوم خاموش بیٹھی رہی ، کون اچھا اور کون برا ،قوم کو اس کے بارے میں جواب دیناچاہیے، دل سے بات کررہاہوں کہ مجھے قوم سے گلہ ہے، ایک وزیراعظم کو نااہل قراردیاگیا اور قوم خاموش رہی آج ن لیگ کے دور میں مہنگائی میں کمی آئی ہے، شہبازشریف کے دور میں ملک ترقی کررہاہے، مشکلات کے باوجود بھی شہبازشریف محنت کررہےہیں،شہباز شریف کا پنجاب میں کام مریم نواز کیلئے رہنمائی کا درجہ رکھتا ہے ،شہبازشریف کی نیت نیک ہے،حالات ضرور بدلیں گے،جتنی خدمت ہو سکی شہباز شریف نے پارٹی کی ہے ،شہباز شریف نے امانت بہت سنبھال کر رکھی ،اگر مجھے امانت سونپی گئی تو اسی طرح خیال رکھوں گا جیسے شہباز شریف نے رکھا ،

    نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگانے کا منظر قیامت تک نہیں بھول سکتا۔شہباز شریف
    پاکستان مسلم لیگ ن کی سنٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے شہباز شریف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ
    نواز شریف کو صدارت سے علیحدہ کرکے ظلم کیا گیا تھا، انصاف کے پرخچے اُرائے گئے، قوم آپ کی خدمات نہیں بھول سکتی، آپ کے ساتھ بہت ظلم ہوا ہے،نوازشریف پر 1999 میں ظلم کے پہاڑ توڑے گئے تھے.نواز شریف کو ہتھکڑیاں لگانے کا منظر قیامت تک نہیں بھول سکتا۔نوازشریف کو صدارت سے ہٹا کر ظلم کیا گیا، اُنہیں واپس صدارت کی امانت لوٹانا باعث اطمینان ہے،پارٹی قائد کی امانت نواز شریف کے قدموں میں نچھاور کرتا ہوں،100 فیصد نہیں لیکن کافی حد تک ذمہ داری ادا کی،بیگم کلثوم نواز نے جو تحریک چلائی تاریخ ہمیشہ اسے یاد رکھے گی، نواز شریف ہی ملک میں یکجہتی لاسکتے ہیں۔مسائل سے نکال سکتے ہیں۔

    ن لیگ کے صدارتی انتخابات کے لئے شیڈول جاری،رانا ثناء اللہ چیف الیکشن کمشنر مقرر
    مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی نے رانا ثنااللہ کو چیف الیکشن کمشنر مقرر کیا ہے، ن لیگ کے الیکشن کمیشن کا اجلاس ہوا،اجلاس کی صدارت چیف الیکشن کمشنر رانا ثنااللہ خان نے کی،اجلاس میں الیکشن کمیشن کے دیگر اراکین اقبال ظفر جھگڑا، عشرت اشرف، جمال شاہ کاکٹر اور کھیل داس کوہستانی شریک ہوئے،الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب کےلیے الیکشن شیڈول جاری کر دیا گیا،ستائیس مئی کو پارٹی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون سے کاغذات نامزدگی حاصل کئے جا سکیں گے،

    اس سے قبل وزیراعظم شہباز شریف پارٹی صدر کے عہدے سے مستعفی ہو چکے ہیں، وزیراعظم شہباز شریف نے چند روز قبل پارٹی عہدے سے استعفیٰ دیا تھا،ن لیگ کا سیکرٹری جنرل خواجہ سعد رفیق کو بنائے جانے کا امکان ہے،اب تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ احسن اقبال کے پاس ہے، احسن اقبال کے پاس وفاقی وزارت بھی ہے، احسن اقبال نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ خواجہ سعد رفیق پارٹی سیکرٹری جنرل بنیں گے.

    واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ،

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے دیا استعفیٰ

    شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے دیا استعفیٰ

    مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف پارٹی صدارت سے مستعفیٰ ہو گئے ہیں

    وزیر اعظم شہباز شریف نے پارٹی صدارت چھوڑ دی ہے، شہباز شریف نے پارٹی صدارت سے استعفیٰ دے دیا ہے، اب ن لیگ کا صدر نواز شریف کو بنایا جائے گا، اس ضمن میں 28 مئی کو ن لیگ کا اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے، ن لیگ کی مرکزی مجلس عاملہ کا اجلاس 18 مئی بروز ہفتہ کو طلب کیا گیا،اجلاس پارٹی کے آئین کی شق 15 کے تحت بلایا گیا ہے، پارٹی کے سیکرٹری جنرل احسن اقبال نے تمام اراکین مجلس عاملہ کو میٹنگ کا نوٹس ارسال کر دیا ہے، اجلاس میں پارٹی کی جنرل کونسل اجلاس کے ایجنڈے سمیت اہم فیصلوں کی توثیق لی جائے گی،

    اجلاس میں سابق وزیراعظم نواز شریف دوبارہ ن لیگ کی صدارت کے عہدے پر فائز ہوں گے تو وہیں خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز سامنے آئی ہے،اب تک سیکرٹری جنرل کا عہدہ احسن اقبال کے پاس ہے، احسن اقبال کے پاس وفاقی وزارت بھی ہے، احسن اقبال نے پارٹی عہدہ چھوڑنے کا عندیہ بھی دے دیا ہے ،جس کے بعد قوی امکان ہے کہ خواجہ سعد رفیق پارٹی سیکرٹری جنرل بنیں گے.

    مسلم لیگ ن کے جنرل کونسل اجلاس میں خواجہ سعد رفیق کو سیکرٹری جنرل بنائے جانے کی تجویز پیش کی جائے گی اور اجلاس میں اس ضمن میں حتمی فیصلہ کر لیا جائے گا،خواجہ سعد رفیق کے مقابلے میں لطیف کھوسہ الیکشن جیت گئے تھے، سعد رفیق نے لطیف کھوسہ کو فون کر کے انتخابات جیتنے پر مبارکباد دی تھی اور نتائج کو تسلیم کیا تھا، خواجہ سعد رفیق کے اس عمل کو سراہا گیا تھا،

    واضح رہے کہ چند روز قبل صدر مسلم لیگ ن پنجاب رانا ثناء اللہ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سنبھالنے کی تجویز پیش کی گئی تھی ،

    مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ وزیراعظم جناب محمد شہبازشریف نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی صدارت سے استعفی دے دیا ہے۔ 11 مئی 2024 کو پارٹی کے سیکریٹری جنرل کو بھجوائے جانے والے استعفے میں جناب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ 2017 میں قائد محمد نوازشریف سے ناحق وزارت عظمی اور جماعت کی صدارت چھین لی گئی تھی۔ میرے محبوب قائد کی بریت اُن کے باوقار کردار اور قوم کی خدمت کے بے داغ ماضی کی گواہی ہے۔ جماعت اور قیادت نے دور ابتلا و آزمائش کا بڑی بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کیا اور سرخرو ہوئے۔اس عہدے کو ہمیشہ ایک امانت سمجھا ہے جسے اپنے قائد کو واپس لوٹا رہا ہوں کہ وہ اپنی غیر معمولی لیڈرشپ اور وژن سے ملک اور جماعت کی راہنمائی فرمائیں۔

    عمران خان کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے، ملک احمد خان
    سپیکر اسمبلی ملک محمد احمد خان نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف نے جب پارٹی صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے اسے امانت قرار دیا تھا،شہبازشریف نے واضح کیا تھا کہ میرے قائد و رہنما نوازشریف ہیں۔پارٹی صدارت کا عہدہ نوازشریف کی امانت ہے،سیاست میں اپنی کی ہوئی غلطیاں ماننی چاہئیں،سیاست سے ڈائیلاگ نکال دیں گے تو سیاست ختم ہوجائے گی،عمران خان کا صرف اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا رویہ معاشرے کی ترقی کےلئے زہر قاتل ہے، عمران خان کا بات نہ کرنے کا رویہ بنیادی برائی ہے،اسی بنیادی برائی نے اس ملک کی جڑیں کھوکھلی کی ہیں،عمران خان جڑیں کھوکھلی کرنے میں اپنا حصہ بخوبی ڈال رہے ہیں، کشمیر میں عوامی مینڈیٹ سے حکومت بنی ہے،عارف علوی کا احترام اپنی جگہ پر لیکن انہیں اس قسم کی باتوں سے باہر نکلنا چاہئے، کشمیر میں ہونے والے مسائل کا حل بات چیت ہے،

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • پی ٹی آئی امیدوار نے انتخابی پوسٹر پرعمران خان کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی

    پی ٹی آئی امیدوار نے انتخابی پوسٹر پرعمران خان کے ساتھ نواز شریف کی تصویر بھی لگا دی

    این اے 148 ملتان، ضمنی انتخاب، انوکھے پوسٹرز منظرعام پر آگئے

    بیرسٹر تیمور الطاف کے پوسٹر پر میاں نواز شریف اور عمران خان کی تصاویر آویزاں کی گئی ہیں،حلقہ این اے 148 میں میاں نواز شریف اور عمران خان کی ایک ساتھ تصاویر دیکھ کر ووٹرز بھی حیران ہو گئے،بیرسٹر تیمور الطاف این اے 148 میں سنی اتحاد کونسل کے امیدوار ہیں،پوسٹرز پر مسلم لیگ ن کے رہنما سکندر حیات بوسن اور شوکت بوسن کی بھی تصاویر آویزاں ہیں،حلقے میں کئی مقامات پر فلیکس لگائے گئے ہیں جن میں ایک طرف عمران خان اور دوسری طرف نواز شریف کی تصویر لگی گئی ہے، بیرسٹر تیمور الطاف2024ء کے عام انتخابات میں پیپلزپارٹی کے سید یوسف رضا گیلانی سے ہار گئے تھے،یوسف رضا گیلانی نے الیکشن جیت کر یہ سیٹ چھوڑ دی تھی اور سینیٹر کا الیکشن لڑ کر چیئرمین سینیٹ بن گئے ہیں،بیرسٹر تیمور ملک کا انتخابی نشان گھوڑا ہے، پاکستان پیپلز پارٹی کے نوجوان رہنما قاسم گیلانی انکے مقابلے میں امیدوار ہیں .

    ملتان کے حلقہ این اے 148 ضمنی الیکشن میں حکومتی اتحاد نے پیپلزپارٹی کے علی قاسم گیلانی کی سپورٹ کااعلان کیا ہے جس پر ن لیگی ورکرز نالاں تھے سابق وفاقی وزیر سکندربوسن نے تیمور ملک کی سپورٹ کا اعلان کیا ہے،

    دوسری جانب صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب اعجاز انور چوہان نے ملتان کا دورہ کیا،صوبائی الیکشن کمشنر اعجاز انور چوہان نے این اے 148 میں ضمنی انتخابات کے انتظامات کا جائزہ لیا،ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ رضوان قدیر اور سی پی او صادق علی ڈوگر نے الیکشن انتظامات پر بریفنگ دی،

    مریم نواز کا آٹھ سو کا سوٹ،لاہوری صحافی نے عظمیٰ بخاری سے مدد مانگ لی

    مریم نواز تو شجر کاری مہم بھی کارپٹ پر واک کرکے کرتی ہے،بیرسٹر سیف

    بچ کر رہنا،لڑکی اور اشتہاریوں کی مدد سے پنجاب پولیس نے ہنی ٹریپ گینگ بنا لیا

    مہنگائی،غربت،عید کے کپڑے مانگنے پر باپ نے بیٹی کی جان لے لی

    پسند کی شادی کیلئے شوہر،وطن ،مذہب چھوڑنے والی سیماحیدر بھارت میں بنی تشدد کا نشانہ

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

  • توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

    توشہ خانہ ریفرنس، نواز شریف کی بریت کی درخواست پر نوٹس جاری

    احتساب عدالت اسلام آباد میں صدر مملکت آصف علی زرداری، سابق وزرائے اعظم میاں نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس پر سماعت ہوئی ،

    احتساب عدالت کے جج ناصر جاوید رانا نے کیس پر سماعت کی ، صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز عدالت میں پیش ہوئے۔سابق وزیر اعظم نواز شریف کی جانب سے ان کے پلیڈر رانا محمد عرفان عدالت میں پیش ہوئے ، توشہ خانہ گاڑیوں کے ریفرنس میں نواز شریف کی جانب سے بریت کی درخواست دائر کردی گئی۔جج ناصر جاوید رانا نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ بریت کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری کر دیتے ہیں جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ درخواست بریت کو نیب ہیڈ کوارٹر بھجوا دیتا ہوں ، شارٹ نوٹس کردیں،احتساب عدالت نے نواز شریف کی بریت کی درخواست پر دلائل 23 مئی کو طلب کرلئے۔دوران سماعت سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی جانب سے حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی، عدالت نے درخواست منظور کرلی۔

    وکیل ارشد تبریز نے عدالت میں کہا کہ صدر آصف علی زرداری کو صدارتی استثنیٰ حاصل ہے ان کی حد تک کیس نہیں چل سکتا ، جس پر نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ صدراتی استثنٰی کے حوالے سے درخواست مل گئی ہے اس کا جائزہ لے رہے ہیں،احتساب عدالت نے توشہ خانہ گاڑیوں سے متعلق ریفرنس پر سماعت 3 جون تک ملتوی کر دی۔

    17 اپریل کو نیب نے سابق وزیر اعظم نواز شریف کو توشہ خانہ کی گاڑیوں سے متعلق ریفرنس میں کلین چٹ دی تھی ، نیب نے احتساب عدالت میں رپورٹ جمع کروا ئی تھی ، جس میں کہا گیا ہے کہ عدالت کا اختیار ہے کہ وہ نواز شریف کو مقدمے سے بری کر دے۔

    واضح رہےکہ احتساب عدالت میں نیب کے دائر کردہ ریفرنس کے مطابق یوسف رضا گیلانی پر پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور صدر آصف زرداری اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف پر غیر قانونی طور پر گاڑیاں الاٹ کرنے کا الزام ہے, نواز شریف، آصف زرداری اور یوسف رضا گیلانی پر الزام ہے کہ وہ مختلف ممالک کے سربراہان کی جانب سے تحفے میں ملنے والی گاڑیاں معمولی رقم ادا کرنے کے بعد توشہ خانہ سے اپنے ہمراہ لے گئے تھے.مارچ 2020 میں پاکستان کے قومی احتساب بیورو (نیب) نے  آصف علی زرداری سمیت دو وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی کے خلاف اسلام آباد کی ایک احتساب عدالت میں ’توشہ خانے‘ سے بیرون ملک سے تحائف کی صورت ملنے والی قیمتی کاریں خریدنے کا نیا ریفرنس دائر کیا تھا.

    نیب کے مطابق ان عوامی عہدیداروں نے خلاف ضابطہ توشہ خانے سے قیمتی گاڑیاں خریدی ہیں۔ توشہ خانے میں صدور اور وزرائے اعظم کو بیرون ملک سے ملنے والے تحائف کو رکھا جاتا ہے اور کوئی بھی اسے گھر نہیں لے جا سکتا۔ نیب کے ریفرنس میں سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزرائے اعظم نواز شریف اور یوسف رضا گیلانی پر سنہ 2004 میں سابق فوجی صدر پرویز مشرف کے دور میں بنائی جانے والی پالیسی کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا تھا.

    عبدالقوی باز نہ آئے، ایک اور نازیبا ویڈیو وائرل

    مفتی قوی نے مجھے گاڑی میں نشانہ بنایا،غلط کام کیا:حریم شاہ نے شرمناک حرکتوں کوبیان کرتے ہوئے شرم نہ کی

    میرا وجود ،میرا جسم ….. نازیبا ویڈیو کے بعد مفتی عبدالقوی کی ایک اور ویڈیو آ گئی

    مفتی عبدالقوی کا ایک اور بڑا دھماکہ،اللہ سے وعدہ، اب یہ کام نہیں کریں گے

    مفتی عبدالقوی کی خاتون کے ساتھ رقص کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

    معروف مذہبی سکالرمفتی عبدالقوی کو حریم شاہ نے تھپڑرسید کردیا :آوازدورتک سنائی دی

    کراچی:ہوٹل کےکمرے میں حریم شاہ کےساتھ کچھ وقت گزارا:پھر کیا ہوا:مفتی عبدالقوی نےسچ سچ بتادیا

  • نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم   اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔عظمیٰ بخاری

    نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔عظمیٰ بخاری

    صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر خیبر پختونخواہ میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کے لئے 25 ہزار راشن بیگ پر مشتمل امدادی سامان روانہ کر دیا گیا ہے۔ بارشوں اور سیلاب کے باعث کے پی کے لوگوں کا بہت نقصان ہوا ہے۔ میں گلگت بلتستان کے واقعہ پر لوگوں سے اظہار یکجہتی کرنا چاہتی ہوں۔ خیبرپختونخواہ میں 6 ٹرک کھانے پینے کا سامان بھجوا رہے ہیں۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب نے ہمیشہ تمام صوبوں کیلئے بڑے بھائی کا کردار نبھایا ہے۔ جب ڈینگی آیا تھا تب بھی خیبرپختونخواہ کے لیڈر پہاڑوں پر چڑھ گئے تھے۔ ڈینگی کے وقت بھی شہباز شریف کی جانب سے فیلڈ ہسپتال خیبرپختونخواہ بھجوائے تھے۔کے پی کے انتظامیہ اور وزیراعلیٰ بس دھمکیاں دیتے ہیں۔ میں نے آج تک نہیں سنا کہ خیبر پختونخواہ میں کوئی پراجیکٹ شروع ہوا ہو۔ میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے دو ماہ کے 38 پراجیکٹ گنوا سکتی ہوں۔2 سے 3 پراجیکٹ خیبرپختونخوا والوں نے کاپی کرنے کی کوشش کی مگر پورے نہ کر سکے۔ کاش خیبرپختونخواہ کی حکومت اڈیالہ کے ساتھ ساتھ خیبرپختونخواہ کے لوگوں کا بھی سوچیں۔ میں کوئی ایک بیان تک نہیں دیکھا جو متاثرہ خاندانوں کیلئے دیا گیا ہو۔

    عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ میاں نوازشریف اسوقت پاکستان کے وزیراعظم بھی ہیں اور وزیراعلیٰ پنجاب بھی ہیں۔ وہ تین مرتبہ کے منتخب وزیراعظم ہیں تمام حکومتوں کو انکے تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہیے۔ تمام فیصلے میاں نوازشریف کی مرضی سے ہورہی ہیں۔ گندم کے معاملے پر وزیراعظم شہبازشریف انکوائری کروارہے جلد تحقیقات قوم کے سامنے آئیں گی۔ موجودہ حکومت کا گندم ایشو سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ پنجاب اسمبلی میں اسٹینڈنگ کمیٹیوں کا معاملہ ایک دو دن میں حل ہو جائے گا۔ پنجاب میں امن و امان کی صورتحال سے متعلق پولیس اور تمام سیکیورٹی فورسز متحرک ہیں

    ہوشیار، آپکی جمع پونجی پر بڑا ڈاکہ تیار،الرحمان ڈیویلپرز ،اربن سٹی کی دو نمبریاں پکڑی گئیں

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    تجوری ہائٹس کا پلاٹ گورنر سندھ کی اہلیہ کے نام پر تھا،سپریم کورٹ میں انکشاف

    چیف جسٹس کا نسلہ ٹاور کی زمین بیچ کر الاٹیز کو معاوضے کی ادائیگی کا حکم

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    ضمنی انتخابات میں مریم نواز کا جادو کیسے چلا؟ اہم انکشافات

    مریم نواز نے پولیس وردی پہنی،عثمان انور نے ساڑھی کیوں نہیں پہنی؟ مبشر لقمان کا تجزیہ

  • لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں،مولانا فضل الرحمان

    لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں،مولانا فضل الرحمان

    جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ یہاں بلاوجہ شہبازشریف کی شکایت کی گئی اس بیچارے کی حکومت ہی کب ہے، حکومت کس کی ہے ان کی بات کی جائے ان کی بات اب کرنی پڑے گی،کیپٹن ر صفدر نے بھی غصہ کیا ہمیں پتہ نہیں چلا انہوں نے ہمیں ڈانٹا ہے یا اپنے سسرال کو ڈانٹا ہے

    لاہور میں قومی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ خطہ اسرائیل کا نام تاریخ میں نہیں ملتا، یہودیوں کو ایک سازش کے تحت برطانیہ کی سرپرستی میں آباد کیا گیا، پاکستان نہیں بنا تھا کہ اسرائیل کے قیام کی قرارداد منظور ہوئی تھی،ہم نے قائد اعظم کے اسرائیل مخالف نظریہ کو بھی نہیں سمجھا، ہم نے نظریہ پاکستان سے بھی بے وفائی کی، حیرت اس بات پر ہے جس کا حدود اربعہ ہی نہیں اسے تسلیم کرنے کی باتیں کی جارہی ہیں ، آج تک اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل نہیں کیا گیا، اقوام متحدہ اسرائیل کو دفاع کا جواز فراہم کرتا ہے، مسلم دنیا کیوں ہچکچا رہی ہے گولان کی پہاڑیاں ان کے قبضے میں ہیں ، امریکا کے مقابلے میں سپر پاور موجود تھی لیکن روس نے غلطی کرکے افغانستان میں جنگ چھیڑی جس سے دنیا میں طاقت کا توازن بگڑ گیا ،مسجد اقصیٰ امت مسلمہ کا ہے، سعودی عرب کویقین دلایا ہے حرمین کے تحفظ کے لیے کٹ مرنے کے لیے تیار ہیں

    مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا اور یورپ جنگی جرم میں شریک ہیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے، تاریخ میں سب سے پہلے امریکا نے ایٹمی طاقت کااستعمال کیا، ابو غریب جیل میں آپ نے کیا کیا، عقوبت خانوں میں لگا ہوا خون تمھارے انسانی حقوق کے دعووں کو بے نقاب کر رہا ہے،عراق پر ظلم ہوا، صدام حسین آج بھی زندہ ہے، جنہو ں نے مارا وہ آج مرے ہوئے ہیں، امریکا انسانی حقوق کا قاتل ہے، ہم اسے انسانی کسی صورت نہیں حقوق ماننے ہیں ،میں داد دیتا ہوں کہ جنوبی افریقہ فلسطینوں کےلیے عالمی عدالت میں چلا گیا، آج اسرائیل کو قبول کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے ، حماس نے حملہ کرکے فلسطین کو آزاد کرنے کے لیے یہ کیا ہے، دنیا حماس کی جانب سے فلسطینوں کےلیے شروع کی جانے والی جنگ کو فلسطینوں کی آزادی کےلیے شروع کی گئی جنگ کہتے ہیں ، لوگوں کےدماغ میں اسرائیل سےمتعلق عجیب سوالات ڈالےجاتےہیں، کہاجاتاہےاسرائیل حقیقت ہے، تسلیم کرنے میں کیا قباحت ہے، اسرائیل کےحوالےسے تاریخی حقائق کایہ کچھ نہیں بتاتے، خطہ فلسطین کا ذکرتاریخ میں ہزارسالوں تک مل سکتاہے مگرخطہ اسرائیل کا کہیں نہیں،7 ستمبر 2024 کو مینار پاکستان لاہور پر ختم نبوت قانون کے پاس ہونے کی نسبت گولڈن جوبلی منائی جائے گی

    امجد بخاری کی "شادی شدہ” افراد کی صف میں شمولیت

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    سرکاری اداروں کا یہ کام ہے کہ کرپٹ افسران کو بچانے کی کوشش کرے؟چیف جسٹس برہم

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    بحریہ ٹاؤن،چوری کا الزام،گھریلو ملازمین کو برہنہ کر کے تشدد،الٹا بھی لٹکایا گیا

    بحریہ ٹاؤن کے ہسپتال میں شہریوں کو اغوا کر کے گردے نکالے جانے لگے

    سماعت سے محروم بچوں کے لئے بڑی خوشخبری

    پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا،ترجمان جے یو آئی
    ترجمان جے یو آئی اسلم غوری نے کہا ہے کہ اسمبلی فلور پر جے یو آئی کے اصولی اور جمہوری موقف سے پی ٹی آئی کے دوسرے درجے کے رہنما غلط فہمی کا شکار ہو گئے ہیں، ترجمان جے یو آئی اسلم غوری کا کہنا تھا کہ جےیوآئی نے سیاست میں ہمیشہ جمہوری اور اصولی موقف اپنایا ہے ،پی ٹی آئی قیادت اپنے اندرونی معاملات میں ہمیں نہ گھسیٹیں، پی ٹی آئی کے ساتھ چلنے سے قبل ہمارے تحفظات کو دور کرنا ضروری ہو گا، ہم اپنی تحریک شروع کر چکے ہیں انتظار کرنے کے عادی نہیں ہیں، کل سندھ کی عوام عوامی اسمبلی کراچی میں فروری کے انتخابات کو بھاری اکثریت سے مسترد کریں گے،

    دوسری جانب جے یو آئی سندھ کے جنرل سیکریٹری راشد محمود سومرو کا کہنا ہے کہ جے یو آئی بھی جمہوری نظام کےلیے اپنی خدمات سرانجام دے رہی ہے،مولانا فضل الرحمان کا اس ملک کی جمہوریت کےلیے کردار کسی سے ڈھکا چھپا نہیں، مولانا نے مذہبی طبقے کو ووٹ کی طرف متوجہ کیا، مولانا نے بندوق چھین کر ووٹ کا راستہ دکھایا، اگر کچھ قوتیں سمجھتی ہیں کہ پہاڑوں کے راستے سے اسلام کا راستہ نکلتا ہے تو یہ غلط ہے،اس میں سب سے بڑا کردار مولانا فضل الرحمٰن کا ہے جنہوں نے لوگوں کو پہاڑوں سے اتار کر آئین کا راستہ دکھایا۔

  • مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    مجھے مسلم لیگ ن کے حوالے سے نہ بلایا جائے میں صرف مسلمان ہوں،کیپٹن ر صفدر

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے شوہر ، ن لیگی رہنما کیپٹن ر صفدر نے کہا ہے کہ مجھے مسلم لیگ کے حوالے سے نہ بلایا کریں،مولانا صاحب قدم بڑھائیں اور جہاد کے لیے حکم دیں،میرے اس بیان کے بعد مولانا صاحب مجھے جیل میں کھانا ضرور بھیج دینا،جنرل ر باجوہ پر بیان دینے کی وجہ سے مجھے نااہل کروایا گیا اور سزا دلوائی گئی،

    ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیپٹن ر صفدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے پاس غوری ہے سب کچھ ہے، فلسطین کی طرح ہم کشمیر کو آزاد نہیں کروا سکے کیونکہ ہماری قیادت کشمیر آزاد کروانے میں دلچسپی نہیں رکھتی،آج جہاد کا حکم ہو گا، کبھی ہم نے فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لئے کہا کہ ہر سال حج کرتے ہیں اس سال پیسہ فلسطینیوں کو بھجوا دیتے ہیں، اس سال قربانی نہیں کریں گے پیسہ فلسطین کو بھیجتے ہیں، کبھی ایسا ہوا؟ ہمارے گھروں میں ڈھول بج رہے ہیں، میوزک چل رہا ہے،بچوں کی برتھ ڈے ہو رہی، ولیمے ہو رہے، ہم ان فضول رسموں کا پیسہ فلسطین بھیج سکتے ہیں یا نہیں، اگر امت فلسطین کے ساتھ نہیں کھڑی ہو گی تو ہم مسلمان کیسے،سود ہم لے رہے ہیں دے رہے ہیں، سود اللہ سےجنگ ہے،ہم پر اللہ کا عذاب آ گیا ہے،قائد ملت اسلامیہ قدم بڑھائیں، امت آپ کے ساتھ ہے،جہاد کا اعلان کریں، لیاقت بلوچ کو کسی حلقے سے کھڑے کرتے ہیں کہتے ہیں دیندار کو ووٹ دو لیکن ووٹ نہیں ملتا،مولانا فضل الرحمان صاحب تشریف فرما ہیں،لوگ کہتے ہیں کہ مسلم لیگ ن کا داماد ہوں، میں نے کہا مجھے مسلم لیگ ن کے حوالہ سے نہ بلایا کریں، میں صرف مسلمان ہوں،جہاں عقیدہ ختم نبوت کی بات ہو گی میں پہنچوں گاقربانی دوں گا،