قصور
موضع نند کا تکیہ میں دو نوجوان لڑکوں کو جو کہ موٹر سائیکل پر سوار تھے کو مین روڈ پر نامعلوم افراد نے گولیاں مار کر زخمی کر دیا،ہسپتال منتقل
تفصیلات کے مطابق دو نوجوان موضع نند کا تکیہ تھانہ تھ شیخم مین سڑک پر موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جار ہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے موٹر سائیکل سواروں نے ان پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جو سے دونوں نوجوان شدید زخمی ہو گئے جنہوں ریکسیو 1122 نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے
زخمی ہونے والوں میں سے ایک نوجوان کا تعلق موضع مہتاب والی حویلی راجہ جنگ جبکہ دوسرے کا باہمنی والا سے ہے گولیاں مارنے والوں میں سے ایک اپنا پسٹل جاتے ہوئے وہیں پھینک گیا
معاملہ کسی دشمنی کا لگتا ہے پقلیس تھانہ تھ شیخم نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے
Tag: نوجوان زخمی

دو نوجوانوں کو گولیاں مار کر زخمی کر دیا

روکنے پر نوجوان کو زخمی کر دیا
قصور
پتوکی تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں دولو ملتانی میں سرعام اسلحہ کی نمائش کرنے سے روکنے پر تلخ کلامی، اسلحہ سے مسلح سات ملزمان کا ارشد جاوید کے بیٹے اور ساتھیوں پر حملہ،فائرنگ سے محمد ندیم شدید زخمی ہو گیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے نواحی گاؤں دولو ملتانی میں ملزمان راشد،ظفراقبال،شمشاد،غلام نبی،ارشاد اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ گاؤں میں سرعام اسلحہ کی نمائش کر رھے تھے،محمد ندیم نے ملزمان کو اسلحہ کی نمائش کرنے سے منع کیا جس کا انھوں نے برا منایا،اور تلخ کلامی ھو گئی،اور اسی رنجشن کی بنا پر ملزمان نے ارشد جاوید کے بیٹے محمد ندیم اوربھتجے عمران علی پر حملہ کر دیا اور فائرنگ کر دی،فائرنگ کے نتیجے میں محمد ندیم شدید زخمی ھو گیا،جسکو تشویش ناک حالت کے پیش نظر تحصیل ھیڈ کوارٹر ھسپتال پتوکی سے لاھور ھسپتال منتقل کر دیا گیا ھے،تھانہ سرائے مغل پولیس نے مدعی ارشد جاوید کی تحریری درخواست پر راشد،ظفراقبال سمیت سات ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے

شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی
قصور
شادی پر ہوائی فائرنگ،نوجوان زخمی ،ہسپتال منتقلتفصیلات کے مطابق بستی سلیمان والا حدود تھانہ راجہ جنگ میں اسلم حجام کے لڑکی کی شادی پر نوجوان فائرنگ کر رہا تھے کہ اس کی زد میں وقاص ولد آس محمد سکنہ بستی جمال دین آ گیا جس کی ٹانگ و پیٹ میں گولیاں لگیں جسے فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کیا گیا ہے
پولیس چوکی اوراڑہ تھانہ راجہ جنگ نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا اور ملزمان کی تلاش جاری ہے
نیز اس سے قبل پولیس نے لوگوں کو بارہا ہوائی فائرنگ نا کرنے کی تنبیہہ کی ہے


