Baaghi TV

Tag: نوجوان ہلاک

  • 18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، کون تھا یہ لڑکا خبر نے سب کو رلا دیا

    18 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر جاں بحق ، کون تھا یہ لڑکا خبر نے سب کو رلا دیا

    لاہور : جلد بازی یا تقدیر کا معاملہ صبح صبح دردناک ، غم ناک خبر نے سب کو غمگین کردیا ، اطلاعات کے مطابق لاہو رگڑھی شاہو کے علاقے میں‌ کراچی پھاٹک پر ریلوے ٹریک عبور کرتے ہوئے اٹھارہ سالہ نوجوان عمر ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔ریلوے پولیس نے نوجوان کی ہلاکت کے بعد واقعہ کی تحقیقات شروع کردیں‌

    ریلوے پولیس کے مطابق گڑھی شاہو کے علاقے کراچی پھاٹک کے قریب 18 سالہ نوجوان عمر ریلوے ٹریک عبور کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا، واقعہ کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی، ریلوے پولیس نے ضروری کارروائی کے بعد عمر کی لاش ورثا کے حوالے کر دی۔پولیس کے مطابق اٹھارہ سالہ نوجوان گڑھی شاہو کے علاقے ورکشاپس کا رہائشی تھا۔

  • لاہور:26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    لاہور:26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک

    لاہور:کاہنہ کے علاقہ چوکی ہلوکی کے قریب 26 سالہ نوجوان ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا ہے .اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان ریلوے لائن پر چل رہا تھا کہ ٹرین کی زد میں آکر ہلاک ہو گیا 26 نوجوان کی شناخت اسحاق کے نام سے ہوٸی۔
    26 سالہ نوجوان اسحاق علی پور جتوٸی کا رہائشی تھا۔

    ریلوے ٹریک پر اس طرح کے کئی حادثے پہلے ہی ہوچکے ہیں .حکومت ان حادثات کو روکنے میں کس حد تک کامیاب ہوتی ہے فی الحال کچھ نہیں کہا جا سکتا. ایدھی ایمبولینس کے ذریعے 26سالہ نوجوان کی لاش کو اس کے آبائی گاؤں علی پور جتوئی منتقل کیا جا رہا ہے۔