Baaghi TV

Tag: نوجوان

  • نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے،وزیراعظم

    نوجوانوں کی ترقی وخوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے،وزیراعظم

    پاکستان سمیت دنیا بھر میں نوجوانوں کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے،جس کا مقصد نوجوانوں کو دورحاضر کے چیلنجز اور مشکلات کے بارے میں شعور و آگاہی فراہم کرنا ہے ۔

    نوجوانوں کے عالمی دن کے موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی 60 فیصد سے زائد آبادی جو نوجوانوں پر مشتمل ہے کو عالمی یومِ نوجوانان بہت بہت مبارک ہو.

    وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جہاں رب کریم نے بے شمار قدرتی وسائل سے نوازا ہے وہیں ہماری نوجوان افرای قوت ہماری سب سے بڑی طاقت ہے. بد قسمتی سے ماضی میں نوجوانوں کی ترقی کی طرف کوئی خاص توجہ نہ دی گئی مگر اللہ کے فضل و کرم سے جب جب عوام نے مجھے اپنے اعتماد سے اپنی خدمت کی ذمہ داری سونپی، میں نے اپنی تمام تر توانائیاں اس کوشش میں صرف کیں،گزشتہ 15 ماہ میں ہی میں نے نوجوانوں کیلئے بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات، عالمی تقاضوں سے ہم آہنگ پیشہ ورانہ تربیت، لاتعداد وظائف، اینڈاؤمنٹ فنڈز، کھیلوں کی سہولیات، لیپ ٹاپس اور آسان قرض فراہم کئے. نوجوان ہمارا مستقبل ہیں، یہ ہمارے ملک کے معمار ہیں. نوجوانوں کی ترقی و خوشحالی پاکستان کی ترقی کی ضامن ہے.

    مفتی عزیز الرحمان کا اعتراف جرم، کہا بہت شرمندہ ہوں

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل کی حمایت کرنیوالا مفتی اسماعیل بھی گرفتار

    مفتی عزیز الرحمان کو دگنی سزا ملنی چاہئے، پاکستان کے معروف عالم دین کا مطالبہ

    مفتی عزیزالرحمان ویڈیو سیکنڈل، پولیس نے مانگا مفتی کا مزید”جسمانی” ریمانڈ

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل ،مفتی عزیز الرحمان کی عدالت پیشی، عدالت کا بڑا حکم

    مدرسہ ویڈیو سیکنڈل،مفتی عزیز الرحمان کے بیٹوں کی درخواست ضمانت پر ہوئی سماعت

  • جھوٹے وعدے نہیں کرتے،جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں، بلاول

    جھوٹے وعدے نہیں کرتے،جو کہتے ہیں وہ پورا کرتے ہیں، بلاول

    پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے نوجوانوں کے عالمی دن پر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ نوجوان ہیں، ہمارے نوجوان ملک کے بھتر مستقبل کی ضمانت ہیں.

    بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ ہمارے نوجوان ہر چیلنج کا مقابلہ اور ہر شعبے میں قیادت کے لیے پرعزم ہیں،اب پاکستان کی ترقی کو کوئی روک نہیں سکے گا،پورا یقین ہے، نوجوان نسل خوشحال، مضبوط اور ترقی پسند پاکستان کی تعمیر کے لیے ہر شعبے اور محاذ پر قیادت کی صلاحیت رکھتی ہے،پاکستان ایک خوش نصیب ملک ہے کہ اس کی 63 فیصد سے زائد آبادی 15 سے 33 سال کی عمر پر مشتمل ہے،پیپلز پارٹی نے نوجوانوں کی صلاحیتوں کو ترقی اور خوشحالی کے لیے بروئے کار لانے اور انہیں مواقع دلوانے کے لیے کوئی موقع نہیں گنوایا،قائدِ عوام شہید بھٹو نے اپنے دورِ وزارتِ اعظمیٰ میں نوجوانوں کو جتنی نوکریاں دیں، اس سے قبل کبھی ایسا نہیں ہوا تھا

    بلاول زرداری کا کہنا تھا کہ قائدِ عوام نے پاکستانی نوجواںوں کی ایک بڑی تعداد کو دوست ممالک میں بھی روزگار دلوایا تھا،شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے متعلق تو زبان زد عام تھا کہ "بینظیر آئے گی، روزگار لائے گی،نوجوانوں کو گذشتہ تین دہائیوں میں آخری بار سب سے زیادہ نوکریاں اور روزگار کے مواقع صدر آصف علی زرداری کی زیرِ قیادت عوامی حکومت میں ملے،پیپلز پارٹی آج کے نوجوانوں کو درپیش مسائل اور مشکلاتوں سے مکمل طور آگاہ ہے،نوجوانوں کو تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع کی بلاامتیاز فراہمی پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے نوجوان مایوس نہ ہوں، ہم سب مل جل کر محنت کریں  گے اور نوجونوں کے لیے معیاری تعلیم و روزگار کو یقینی بنائیں گے،ہم جھوٹے وعدے نہیں کرتے، جو وعدہ کرتے ہیں وہ پورا بھی کرکے دکھاتے ہیں

    تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے

    عابد زبیری نے مبینہ آڈیو لیک کمیشن طلبی کا نوٹس چیلنج کردیا

    آڈیو لیکس جوڈیشل کمیشن نے کارروائی پبلک کرنے کا اعلان کر دیا

  • فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

    فرانس:پولیس نے نوجوان کو گرلی مار کر ہلاک کر دیا

    فرانسیسی پولیس نے نوجوان کو گولی مار کر ہلاک کر دیا، واقعے پر شہری سڑکوں پر نکل آئے، توڑ پھوڑ ، جلاؤ گھیراؤ شدید احتجاجی مظاہرے کئے-

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق پیرس کے نواحی علاقے میں پوچھ گچھ کے دوران نوجوان کار سوار کو گولی مار دی، سینے میں گولی لگنے سے نوجوان موقع پر ہی ہلاک ہوگیا،فرانسیسی پولیس کی فائرنگ سے ہلاک نوجوان کی شناخت نائل کے نام سے کی گئی، نوجوان کرائے کی گاڑی چلا رہا تھا۔

    پولیس کے نوجوان کو گولی مارنے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی ہے، پولیس نے دعویٰ کیا تھا کہ نوجوان ڈرائیور نے انہیں کچلنے کی کوشش کی تاہم ویڈیو نے حقیقت ظاہر کردی لواحقین کے وکیل کا کہنا ہے کہ ویڈیو نے پولیس کے مؤقف بدلنے کی کوشش ناکام بنا دی ہے،عینی شاہدین کے مطابق پولیس نے بلااشتعال گولی ماری-

    موبائل فون کی لت، 13 سالہ لڑکی نے گھر والوں کو قتل کرنے کی …

    ہلاک شدہ فرانسیسی، الجزائری نوجوان کی عمر17 برس تھی، اسے دن دیہاڑے مبینہ طورپر بغیر کسی وجہ کے قتل کیے جانے پر مشتعل افراد نے پولیس اسٹیشن کے باہر مظاہرہ کیا اور جلاؤ گھیراؤ کے دوران کئی گاڑیوں کو بھی آگ لگادی صرف 2022 میں گاڑی نہ روکنے پر فرانسیسی پولیس نے 13 افراد کی جان لی تھی۔

    یمرجنسی سروسز کی مدد کے باوجود نوجوان سینے میں گولی لگنے سے جائے وقوعہ پر ہی دم توڑ گیا رات بھر مظاہروں اور بدامنی کے بعد پندرہ افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی سے تصدیق شدہ واقعے کی فوٹیج میں دو پولیس افسران کو گاڑی کو روکنے کی کوشش کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ ایک اپنے ہتھیار کو کھڑکی سے ڈرائیور کی طرف اشارہ کرتا ہے اور جب وہ گاڑی چلانے کی کوشش کرتا ہے تو خالی جگہ پر فائر کرتا دکھائی دیتا ہے ویڈیو میں ایک شخص کو یہ کہتے ہوئے سنا جا سکتا ہے کہ "آپ کو سر میں گولی مار دی جائے گی” – لیکن یہ واضح نہیں ہے کہ یہ کس نے کہا۔

    فائرنگ کے وقت کار میں دو دیگر سوار تھے – جن میں سے ایک فرار ہو گیا جبکہ دوسرے، ایک نابالغ کو بھی پولیس نے گرفتار کر لیا نوجوان کو گولی مارنے کے الزام میں 38 سالہ افسر کو قتل کے الزام میں حراست میں لیا گیا ہے۔

    فائرنگ نے پیرس کے بالکل مغرب میں واقع علاقے نانٹیرے میں منگل کی رات مظاہروں کا ایک سلسلہ شروع کر دیا جہاں نوجوان کو ہلاک کر دیا گیا تھا کاروں اور کوڑے کے ڈھیروں کو آگ لگا دی گئی، اور بس شیلٹر تباہ کر دیے گئے۔ تھانے کے قریب آتش بازی بھی کی گئی۔ فسادات کی پولیس نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کا استعمال کیا، جن میں سے کچھ نے رات بھر رکاوٹیں کھڑی کر دیں۔

    روس کو درپیش مشکل ترین آزمائش پر قابو پالیا گیا ہے،روسی صدر

  • بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،مریم نواز

    بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،مریم نواز

    پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز  سے نیشنل پارٹی کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے

    سابق وزیراعلی بلوچستان اور صدر نیشنل پارٹی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی سربراہی میں وفد نے ملاقات کی ،نیشنل پارٹی کے نائب صدر اور سابق سینیٹر کبیر احمد، سیکریٹری جنرل جان بلیدی سینیٹرطاہر بزنجو بھی ملاقات میں موجود تھے سینیٹر اکرم، ایوب ملک اور نیشنل پارٹی کے پنجاب کے صدر اسلم بلوچ بھی وفد میں شامل تھے ،مریم نوازشریف نے نیشنل پارٹی کے وفد کا خیرمقدم کیا ملاقات میں ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ملاقات میں مریم نواز نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور اس کے عوام کو نہایت اہمیت دیتے ہیں، نوازشریف اور وزیراعظم شہبازشریف نے ہمیشہ بلوچستان کی ترقی کے لئے کام کیا ہے، بلوچستان کی ترقی پاکستان کی ترقی کی بنیاد ہے،سی پیک ، گوادر پورٹ، مغربی روٹ سمیت دیگر منصوبے بلوچستان کی ترقی کا ذریعہ بنیں گے،

    مریم نوازکا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوانوں کی ترقی اولین ترجیح ہے، وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت بلوچستان کے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع دیں گے،تعلیم، زراعت، صنعت، آئی ٹی میں نئے کاروبار، روزگار دیں گے، کھیلوں میں ترقی کے مواقع دیں گے،

    ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے مریم نواشریف کی سیاسی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ نوازشریف نے سیاسی اکاموڈیشن کی ہمیشہ فراخ دلانہ مثال قائم کی ہے،ملاقات میں پاکستان مسلم لیگ (ن) اور نیشنل پارٹی میں سیاسی تعاون بڑھانے پربھی تبادلہ خیال ہوا

     

    دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز سے بھکر سے رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں سیاسی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ،ڈاکٹر افضل ڈھانڈلہ نے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترقی کے وژن کو خراج تحسین پیش کیا

    جی ایچ کیو حملے میں پی ٹی آئی خواتین رہنماوں کا کردار,تحریک انصاف کی صوبائی رکن فرح کی آڈیو سامنے آئی ہے،

    جناح ہاؤس لاہور میں ہونیوالے شرپسندوں کے حملے کے بارے میں اہم انکشافات

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

    جناح ہاؤس میں سب سے پہلے داخل ہونے والا دہشتگرد عمران محبوب اسلام آباد سے گرفتار 

  • گرل فرینڈ کو موبائل و تحفے دینے کیلئے نوجوان نے شروع کیا گھناؤنا کام

    گرل فرینڈ کو موبائل و تحفے دینے کیلئے نوجوان نے شروع کیا گھناؤنا کام

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گرل فرینڈ کو موبائل تحفہ دینے کے لئے نوجوان نے ڈکیتی کی وارداتیں شروع کر دیں

    واقعہ دہلی کا ہے ، پولیس نے ایک 18 سالہ نوجوان کو مشرقی دہلی سے گرفتار کیا ہے جو اپنی گرل فرینڈ کے لئے موبائل و دیگر تحائف خریدنے کے لئے ڈکیتی کی وارداتیں کر رہا تھا، ملزم کی شناخت کیف سکنہ سندر نگری دہلی کے طور پر ہوئی،پولیس نے ملزم کو اسوقت گرفتارکیا جب وہ دوست کے ساتھ مل کر ایک شخص سے موبائل فون چھین رہا تھا، ملزمان نے پیدل چلتے شخص سے فون چھینا اور فرار ہو گئے تا ہم پولیس نے تھوڑا آگے جا کر پکڑ لیا،

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس روہت مینا نے ملزمان کے بارے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ کہ جیسے ہی ملزم کو دیکھا تو اسے گرفتار کر لیا گیا،دوران تحقیقات کیف نے انکشاف کیا کہ اس کی گرل فرینڈ کو مہنگے تحائف کا شوق ہے جس کی وجہ سے وہ شاہدرہ اور شمال مشرقی دہلی کے علاقے میں پیدل چلنے والوں سے فون چھین کر کسی نا معلوم شخص کو اچھے نرخ پر فروخت کرتا تھا اس کے قبضے سے 2 موبائل فون اور ایک سکوٹر برآمد ہوا ہے

  • جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے،احسن اقبال

    جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے،احسن اقبال

    وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی پروفیسر احسن اقبال کی زیر صدارت نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے لئے نجی شعبہ کے نمائندوں کا اجلاس ہوا

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دو تہائی آبادی 30 سال سے کم ہے پاکستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لئے ” باصلاحیت نوجوان انٹرنشپ پروگرام ” کا آغاز کیا جا رہا ہے انٹرن شپ کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا، 25 ہزار ماہانہ وظیفہ دیا جائیگا وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی ہے پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبہ کے فعال کردار پہ ہے اس پروگرام کے تحت 30 ہزارنوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لئے ملکر کام کرنا ہے

    احسن اقبال کا مزید کہنا تھا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے کس نے آگ لگائی اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن آراونڈ پاکستان مہم کا چیمپین بننا ہو گا

    3 ماہ سے کوما میں گئی خاتون بچی کو جنم دینے کے بعد ہوش میں آگئی
    12 سالہ بچی کو تین سال تک زیادتی کا نشانہ بنانے والا ملزم گرفتار
    چین اور شمالی کوریا کی دھمکیوں کے پیش نظر جاپان کی دفاعی اورسیکورٹی پالیسی میں بڑی تبدیلی
    اسلام آباد سیشن عدالت ؛عمران خان کی عبوری ضمانت میں نو جنوری تک توسیع
    ریحان احمد انگلینڈ کی جانب سے ٹیسٹ کیرئیر کا آغاز کرنے والے کم عمر ترین کھلاڑی بن گئے

  • لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ نشہ کرتی ہیں

    لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ نشہ کرتی ہیں

    لڑکوں کے مقابلے میں لڑکیاں زیادہ نشہ کرتی ہیں، نوجوانوں کو نشے کی لت کیسے لگتی ہے؟

  • بے روزگاری، نوجوان اور سائنس!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    بے روزگاری، نوجوان اور سائنس!!! — ڈاکٹر حفیظ الحسن

    ہم جس دنیا میں رہتے ہیں وہاں ہمارے ارگرد ٹیکنالوجی کا ایک وسیع جال پھیلا ہوا ہے۔ ترقی یافتہ ممالک میں ٹیکنالوجی کا استعمال روزمرہ زندگی کے تمام شعبوں میں نمایاں ہے۔ نئے سے نئے معاشرتی حل ٹیکنالوجی کی بدولت سامنے آ رہے ہیں۔ مسائل کے حل پر نیے نئے سٹارٹ اپ یعنی نوزائیدہ کمپنیاں بن رہی ہیں۔ حال ہی میں مجھے ہالینڈ جانے کا اتفاق ہوا جہاں میرے ایک دوست نے ایک کمپنی کھولی ہے۔ کمپنی کا آئیڈیا کیا تھا؟ کھانے پینے کی اشیاء پر بہتر اور تیز تر مارکنگ کرنا۔

    یعنی مارکیٹ میں بیچی جانے والی اشیاء جیسے کہ پانی کی بوتلیں، کین یا دودھ کی پیکنگ پر اُسکی معیاد اور دیگر تفصیلات لیزر کے ذریعے لکھنا۔ اب یہ کام مختلف بڑی بڑی کمپنیاں پہلے سے رائج ٹیکنالوجی کے ذریعے کرتی ہیں مگر اس میں اشیاء کی پیکنگ پر تفصیلات پرنٹ کی جاتی ہے۔ سو اس میں تین مسائل ہیں۔ اول اس میں سیاہی کا استعمال ہوتا ہے، دوسرا پرنٹنگ کا عمل تیز نہیں اور تیسرا سیاہی کے مٹ جانے یا خراب ہونے کی صورت مارکیٹ میں کسی چیز کو قانوناً بیچا نہیں جا سکتا ۔اس مسئلے کا حل اُنہوں نے کیا ڈھونڈا ؟

    جینوا سوئٹزرلینڈ میں سرن کے اندر ہونے والی ایک تحقیق سے ایک ٹیکنالوجی دریافت ہوئی۔ جس میں لیزر کے ذریعے مختلف شکل (گول، تکونی، چکور) اشیاء کو مختلف میٹریل (پلاسٹک، ٹن وغیرہ) سے بنتی ہیں، پر مارکنگ کرنا بے ءد آسان ہو گیا۔ یعنی لیزر کے ذریعے بے حد صاف اور سیاہی کے استعمال کے بغیر کسی طرح کی سطح پر لفظ یا جملے کندہ کیے جا سکتے تھے۔ یہ بے حد صاف اور تیز عمل تھا۔ اس سے چند سیکنڈ میں ہزاروں لفظ بذریعہ لیزر کندہ کیے جا سکتے تھے۔

    اب جب ایک مسئلے کا حل نکل آئے جو پہلے سے موجود حل سے بہتر ہو تو اسکی بنیاد پر ایک سٹارٹ اپ یا کمپنی بنائی جا سکتی ہے۔ جب کوئی ایسا نیا حل مل جائے جس سے ایک وسیع پیمانے پر انڈسٹریوں کو یا معاشرے کو فائدہ ہو سکتا ہو تو باہر کے ممالک میں لوگ حکومت سے تحقیق یا اپنی کمپنی کے قیام کے لیے معاونت طلب کرتے ہیں۔ ان ممالک کی حکومتیں ان سٹارٹ اپ کی مدد کرنے کے لئے مختلف پروگرامز شروع کرتی ہیں۔ اسکے علاوہ بزنس اور پرائیوٹ سیکٹر سے لوگ ان نئی کمپنیوں میں پیسہ انوسٹ کرتے ہیں۔ یوں سائنس میں ہوئی پیشرفت اور تحقیق پر مبنی ٹیکنالوجی نئی نئی کمپنیوں کی بنیاد بنتی ہے۔ آج دنیا میں بہت سی کمپنیاں اسکی مثال ہیں۔

    جیسے کہ گوگل، مائکروسافٹ ، فیسبک۔وغیرہ انہی طریقوں اور انہی عوامل سے گزر کر اتنی بڑی بڑی کمپنیاں بن پائیں جن سے لاکھوں لوگوں کا روزگار جڑا ہے۔گویا ٹیکنالوجی، دماغ اور بہتر مالی وسائل کے ذریعے کسی بھی معیشت میں اربوں ڈالر کا اضافہ کیا جا سکتا ہے، نئے روزگار کے مواقع پیدا کیے جا سکتے ہیں اور ملکوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔

    پاکستان میں اس وقت 64 فیصد سے زائد آبادی 30 سال کی عمر سے کم ہے۔ یہ پاکستانی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ اتنے کم عمر نوجوان اتنی زیادہ تعداد میں موجود ہیں اور یہ تعداد 2050 تک متواتر بڑھے گی۔ پاکستان میں ہر سال تقریباً 40 لاکھ نوجوان ورک فورس میں شامل ہوتے ہیں۔ یعنی وہ کمانے کی عمر میں آتے ہیں۔ اعداد و شمار کے مطابق ملک میں ہر سال تقریباً 9 لاکھ نئے روزگار کے مواقع پیدا ہوتے ہیں مگر معیشت کا پہیہ چلانے اور بے روزگاری کے خاتمے کے لیے اس وقت ملک کو ہر سال کم سے کم مزید 13 لاکھ نوکریاں پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ مواقع کیسے پیدا ہونگے؟ سائنس اور ٹیکنالوجی کے ذریعے۔ جیسا کہ اوپر کی مثال دی۔ یونیورسٹیوں کو معاشرے کے مسائل کے مطابق سائنس میں تحقیق کر کے، یونیورسٹی کے گریجویٹس کو نئی سے نئی ٹیکنالوجی کے ذریعے مسائل کے حل تلاش کر کے کمپنیاں بنانے سے، حکومت کا اس سلسلے میں ان نوزائیدہ کمپنیوں کو بہتر سے بہتر تربیت اور ٹیکس میں چھوٹ دیکر۔

    پرائیویٹ اور کاروباری شخصیات کو ان کمپنیوں میں پیسہ لگا کر۔۔ حکومتی سطح پر اس حوالے سے بہتر پالیساں بنا کر۔ یونیورسٹیوں میں ایسے کلچر کو فروغ دیکر۔ سائنس کی سمجھ بوجھ کو بہتر بنا کر۔ تعلیمی نصاب میں بہتری لا کر۔ جدید علوم سے واقفیت دلا کر۔ معاشرے اور دنیا کے مسائل کا ادراک حاصل کر کے۔ بہتر کاروباری مواقع پیدا کر کے، بہتر سیکھنے کا ماحول پیدا کر کے۔۔تعمیری سوچ اپنا کر۔ ایک سمت کا تعین کر کے۔

    اگر جلد پالیسی سازوں نے یہ فیصلے نہ کیے تو آبادی کا ٹائم بم تو ویسے ہی پھٹنے کو ہے۔ ایسا نہ ہو کہ یہی نوجوان زومبی بن کر اشرافیہ کی موٹی اور سریے سے بھری گردنوں کا پھندہ بن جائیں۔اور پچھلی بے کار ، موٹی توندوں، خالی عقل والی نسل کا قرض چکاتے چکاتے نئی نسلیں بھی تباہ ہو جائیں۔

  • اساتذہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت پربھی توجہ دیں،گورنر پنجاب

    اساتذہ تعلیم کے ساتھ نوجوانوں کی تربیت پربھی توجہ دیں،گورنر پنجاب

    گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کی کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں آمد۔ گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے گرلز ہاسٹل فاطمہ بلاک کا افتتاح کیا. ورنر پنجاب نے افتتاح کے بعد گرلز ہاسٹل میں پودا بھی لگایا.

    وائس چانسلر خالد مسعود گوندل نے کورونا وبا کے دوران یونیورسٹی اور ہسپتالوں کی خدمات پر روشنی ڈالی۔ گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کا دورہ کیا۔ پروفیسر بلقیس شبیر کی گورنر پنجاب کو شعبہ ٹیلی میڈیسن بارے بریفنگ۔

    اس موقع پر گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے کہا کہ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی ایک قدیمی اور معیاری درس گاہ ہے. کورونا وبا کے دوران کنگ ایڈورڈ میڈیکل کے ٹیلی میڈیسن سنٹر کا کردار قابل ستائش ہے. کنگ ایڈورڈ کے شعبہ ٹیلی میڈیسن کی آگاہی سے عوام کو فائدہ ہو گا۔ بطور چانسلر تمام یونیورسٹیوں سے متعلق مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروں گا ۔

    گورنر پنجاب نے کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ تعلیم کے ساتھ ساتھ نوجوان نسل کی تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔ ایک میڈیکل پروفیشنل کا ڈاکٹر کے ہونے کے ساتھ ساتھ ایک بہترین انسان بھی ہونا چاہیے۔ تمام تر معاشی مشکلات کے باوجود تعلیم اور صحت کو ترجیح دی جا رہی ہے۔ چانسلر ہونے کے ناطے آپ کے تمام تر اقدامات کو سراہتا ہوں۔ ٹیم سپرٹ کے ساتھ کام کرنے سے اچھے نتائج حاصل ہوتے ہیں. پروفیسر خالد مسعود گوندل نے ٹیم ورک کی ایک اچھی مثال قائم کی ہے۔

    صوبائی وزیر خواجہ سلمان رفیق ،وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی خالد مسعود گوندل ،پرو وائس چانسلر پروفیسر اعجاز حسین، ڈینز، ممبران اکیڈیمک کونسل اور ایم ایسز بھی اس موقع پر موجود تھے۔

    قبل ازیں گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی. گورنر پنجاب نے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی ،سیکرٹری اوقاف نبیل جاوید, مسلم لیگ ن کے ایم این اے پیر عمران شاہ اور پیر ناظم حسین شاہ بھی اس موقع پر موجود تھے،گورنر پنجاب نے اس موقع پر ملک اور قوم کی سلامتی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی.

    بلیغ الرحمان نے کہا کہ حضرت داتا گنج بخش نے امن، برداشت اور رواداری کا درس دیا.
    معاشرے میں امن، رواداری اور برداشت پیدا کرنے لے لیے حضرت داتا گنج بخش کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ضرورت ہے.

  • پاکستان کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے،وفاقی سیکرٹری اطلاعات

    پاکستان کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے،وفاقی سیکرٹری اطلاعات

    وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF-21) کی سکالرشپس حاصل کرنے والے کامیاب امیدواروں کے اعزاز میں ظہرانہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا مقصد نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول کی سکالرشپس جیتنے والے نوجوانوں کی عالمی شہرت یافتہ فلم انسٹی ٹیوٹ نیویارک فلم اکیڈمی، آسٹریلیا میں تعلیم حاصل کرنے کے لئے روانگی سے قبل کامیابی کو منانا تھا۔

    تقریب میں وفاقی سیکرٹری اطلاعات و نشریات شاہیرہ شاہد، ڈائریکٹر جنرل ڈائریکٹوریٹ آف الیکٹرانک میڈیا اینڈ پبلیکیشنز (ڈی ای ایم پی) عمرانہ وزیر، ایڈیشنل سیکرٹری مبشر توقیر، ڈائریکٹر (ڈی ای ایم پی) آصف الرحمان، آئی ایس پی آر کے افسران بریگیڈیئر عمران نقوی اور میجر احمد بٹ نے بھی شرکت کی۔

    نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول سکالرشپس حاصل کرنے والے حمزہ بن افتخار، عقیدہ چشتی، روح اللہ کشفی، شاہ زیب علی، ثقلین عباس، حذیفہ احمد، مریم نقوی، وشال کدوانی، عرفان نور بخش اور حارث لطیف جبکہ ایفنیٹی سے صبا چوہان، میثم رضا اور محمد یاسر بھی موجود تھے۔

    سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول (NASFF-21) کے سکالرشپس حاصل کر نے والے نوجوانوں کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاکستان کے نوجوانوں میں بڑی صلاحیت موجود ہے۔نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول پلیٹ فارم پاکستان کے نوجوانوں کے لیے اس شعبے میں اپنا کیرئیر بنانے کا بہترین موقع ہے۔ انہوں نے نوجوانوں پر زور دیا کہ وہ تخلیقی صلاحیتوں اور مہارتوں کے اظہار کے لیے ایسے ایونٹس میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔

    اس موقع پر آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر (پروڈکشنز) بریگیڈیئر عمران نقوی نے خطاب کرتے ہوئے نیو یارک فلم اکیڈمی، آسٹریلیا میں ایک سالہ ڈپلومہ کی سکالرشپ حاصل کرنے والوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ یہ ان کے لیے ایک بہترین موقع ہے اور انہیں اس سے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہیے۔ اپنے ڈپلومہ کی تکمیل کے بعد وہ پاکستان کی خدمت کے لیے واپس لوٹیں گے اور اندرون و بیرون ملک کا مثبت تشخص پیش کریں گے۔ انہوں نے اسکالرشپ کی سپانسر شپ اور نوجوان طلباء کی صلاحیتوں پر اعتماد کرنے پر ایفنیٹی (Afiniti) کے نمائندوں کا بھی شکریہ ادا کیا۔

    نیشنل امیچور شارٹ فلم فیسٹیول نوجوانوں کو میڈیا سائنسز اور فلم سازی کے میدان میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کر رہا ہے۔