Baaghi TV

Tag: نورا فتیحی

  • نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں،حقیقت سامنے آگئی

    ممبئی: معروف ڈانسر نورا فتیحی کی حادثے میں ہلاکت کی خبریں سوشل میڈیا پر زیر گردش ہیں –

    باغی ٹی وی : رپورٹ کے مطابق سوشل میڈیا کے مختلف پلٹ فارمز پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں ایک خاتون کو بنجی جمپنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے، ویڈیو میں خاتون کے چیخ و پکار کی آوازیں بھی سنی جا سکتی ہیں مذکورہ ویڈیو کے بارے میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ یہ نامور بالی ووڈ اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کی ویڈیو ہے، جس میں وہ بنجی جمپنگ کے دوران موت کا شکار ہوگئیں۔

    یہ ویڈیو پوسٹ ہونے کے فوراً بعد ہی وائرل ہوگئی اور کئی دیگر اکاؤنٹس نے بھی اس خبر کو دوبارہ سے شیئر کیا تاہم بعد ازاں علم ہوا کہ یہ خبر مکمل طور پر غلط تھی اور اداکارہ بالکل ٹھیک ہیں، اور بھارتی میڈیا کی جانب سے اس افواہ کی تردید کی گئی ،بھارتی میڈیا کے مطابق وائرل ویڈیو میں دکھائی دینے والی عورت نورا فتیحی نہیں، وائرل ویڈیو کے بارے میں مزید وضاحت دی گئی کہ ویڈیو میں دکھائی جانے والی عورت کو کیبلز کے ساتھ محفوظ طریقے سے باندھا گیا تھا اور انہوں نے حفاظتی سامان پہنا ہوا تھا۔

    پنجاب کے تعلیمی اداروں میں تمباکونوشی پر پابندی خوش آئندقرار

    نورا فتیحی نے خود اس خبر کی تردید کرتے ہوئے بتایا کہ وہ بالکل ٹھیک ہیں اور اپنے نئے گانے "Snake” کی پروموشن میں مصروف ہیں انہوں نے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ بالکل ٹھیک نظر آرہی ہیں۔

    واضح رہے کہ نورا فتحی آج 6 فروری 2025 کو 33 برس کی ہوچکی ہیں وہ کینیڈا میں پیدا ہوئیں مگر ان کا آبائی خاندان مراکش سے ہے۔

    ٹیسٹ اور ٹی ٹوئنٹی پلیئرز کی رینکنگ جاری،محمد رضوان بابر اعظم کی تنزلی

  • بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    بنگلادیش نے ملکی زرمبادلہ بچانے کیلئے نورا فتیحی کا شو کینسل کردیا

    زر مبادلہ کو مستحکم رکھنے اور ڈالرز کو بچانے کے لیے بنگلا دیشی حکومت نے مراکشی نژاد بولی وڈ ڈانسر نورا فتیحی کا ڈانس کنسرٹ منسوخ کردیا۔

    باغی ٹی وی : نورا فتیحی یورپی، مشرق وسطی اور ایشیائی ممالک میں ڈانس کنسرٹس کرتی رہتی ہیں، ساتھ ہی وہ ڈانس کلاسز کے ذریعے فٹنیس کی ترغیب بھی دیتی ہیں اور اسی سلسلے میں انہوں نے بنگلا دیشی دارالحکومت ڈھاکا میں بھی پرفارمنس کرنی تھی۔

    عالیہ بھٹ بچے کی پیدائش کے بعد ایک سال تک بچے کو بھرپور ٹائم دیں گی

    ’بلوم برگ‘ کی رپورٹ کے مطابق نورا فتیحی کو رواں ماہ 18 اکتوبر کو ڈھاکا میں پرفارمنس کرنی تھی اور ان کا شو طے تھا مگر حکومت نے چند دن قبل ہی ان کے شو کو منسوخ کرنے کے احکامات جاری کیے۔


    رپورٹ میں بتایا گیا کہ بنگلا دیش کی وزارت ثقافت نے نورا فتیحی کا ڈانس ایونٹ منسوخ ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ ڈانسر کو ویمن لیڈرشپ کارپوریشن کے ایونٹ میں پرفارمنس کرنی تھی۔

    ارجن کپور نے اپنے چچا سنجے کپور کا کیا شکریہ ادا لیکن کیوں؟

    وزارت ثقافت نے بنگلا دیش کی مرکزی بینک کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ حکومتی پالیسیوں کے باعث مرکزی بینک نے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ دینے سے انکار کرتے ہوئےبتایا کہ پہلے ہی ملک میں زر مبادلہ کے ذخائر کم ہیں، اس لیے ڈانسر کو ڈالرز میں معاوضہ فراہم نہیں کر سکتے۔

    منتظمین نورا فتیحی کو ڈالرز میں معاوضہ ادا کرتے ہیں، تاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ڈانسر کو کتنی رقم دی جانی تھی۔

    رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ بنگلا دیش میں 12 اکتوبر تک ذخائر کم ہوکر 36 ارب ڈالر تک پہنچ گئے تھے اور وہاں کی حکومت نے قرض لینے کے لیے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے مذاکرات بھی شروع کردیئے ہیں۔

  • جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

    جیکولین فرنینڈس اورنورا فتیحی کا جیل میں قید مجرم سے کروڑوں روپے کے تحائف لینے کا انکشاف

    بالی ووڈ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کا منی لانڈرنگ کیس میں ملوث شخص سے کروڑوں کے تحائف لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: بھارتی میڈیا کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے منی لانڈرنگ کیس میں فائل کی جانے والی چارج شیٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ اداکارہ جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی نے دھوکے بازی اور بھتہ خوری میں ملوث مجرم سے کروڑوں کے تحائف لیے۔

    میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ اور بھتہ خوری کے کیس میں سکیش چندرا شیکھر، اس کی بیوی اداکارہ لینا ماریا پول اور دیگر 6 افراد کے خلاف 7000 صفحات پر مبنی چارج شیٹ داخل کی ہے۔

    چارج شیٹ کے مطابق سکیش نے تفتیش کے دوران حکام کو بتایا کہ اس نے اداکارہ جیکولین فرنینڈس کو کروڑوں مالیت کے تحائف دئیے اس کے علاوہ بھارتی اداکارہ و ڈانسر نورا فتیحی کو مہنگی کار بھی تحفے میں دی تھی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق سکیش اور جیکولین کے درمیان جنوری 2021 میں بات چیت شروع ہوئی تھی جس کے بعد سکیش نے اداکارہ کو تقریباً 10 کروڑ کے تحائف دئیے جس میں ہیرے کے زیورات، مہنگی کراکریز، اعلیٰ نسل کی چاربلیاں جن میں سے ہر ایک کی قیمت 9 لاکھ ہے اور 52 لاکھ کی خطیر رقم کا گھوڑا بھی شامل ہے۔

    بھارتی میڈیا میں جیکولین فرنینڈس اور سکیش چندر شیکھر کی چند تصاویر بھی وائرل ہورہی ہیں جن میں دونوں ایک دوسرے کے کافی قریب نظر آرہے ہیں۔

    پاکستان میں 2021 میں یوٹیوب پر سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ویڈیوز

    چارج شیٹ ایڈیشنل سیشن جج پروین سنگھ کی عدالت میں داخل کی گئی اس کے علاوہ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے چارج شیٹ داخل کرنے سے پہلے استغاثہ اور اپنے سینئر اہلکاروں سے قانونی رائے بھی لی۔ اس چارج شیٹ میں جیکولین فرنینڈس اور نورا فتیحی کے بیانات بھی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ دونوں اداکاراؤں کو گزشتہ کچھ عرصے کے دوران اسی کیس کے سلسلے میں کئی بار انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے دفتر کے باہر آتے اور جاتے ہوئے بھی دیکھا گیا تھا دلچسپ بات تو یہ ہے کہ اس سے قبل 200 کروڑ کے منی لانڈرنگ کیس میں اداکارہ جیکولین فرنینڈس نے بطور گواہ اپنا بیان ریکارڈ کروایا تھا اور کہا تھا کہ وہ قریبی دوست کے ذریعے اس ریکٹ کا شکار ہوئیں۔

    کترینہ اور وکی کی شادی: 700 سال پرانا قلعہ ہوٹل میں تبدیل

    خیال رہے کہ سکیش چندرا شیکھر جیل کے اندر سے بھتہ خوری کا ریکٹ چلا رہاتھا اور ایک تاجر کی بیوی سے سے 200 کروڑ روپے بھتہ لیا اور اسے کرپٹو کرنسی خریدنے میں استعمال کیا گیا انفورسمنٹ ڈائریکٹر نے اپنے بیان میں کہا تھا کہ چندرا شیکھر اس فراڈ کا ماسٹر مائنڈ ہے وہ 17 سال کی عمر سے جرائم کی دنیا کا حصہ رہا ہے اس کے خلاف پولیس اسٹیش میں کئی شکایات درج ہیں اور وہ روہنی جیل میں بند ہے۔

    امیتابھ بچن نے “کون بنے گا کروڑ پتی” کی میزبانی کرنے کی حامی کیوں بھری؟

  • غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے،نورا فتیحی

    غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے،نورا فتیحی

    نامور بالی ووڈاداکارہ نورا فتیحی نے اپنی آپ بیتی بتا تے ہوئے کہا کہ غیر ملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی کزارنا بہت مشکل ہے جب کے انہوں نے بالی ووڈ میں جگہ بنانے کیلئے کئی قربانیاں دی ہیں-
    حال ہی میں دئیےگئے انٹر ویو میں نورا فتیحی کا کہنا تھا کہ ابتدا میں انہیں ہندی نہیں آتی تھی جس کی وجہ سے انہیں کئی با ر آڈیشنز میں شرمندہ کیا گیا-نورا نے کہا لوگ مجھ پر ہنستے تھے جسے میں کوئی سرکس ہوں،مجھے پریشان کرتے تھے،میری تذلیل کرتے تھے-ایک بار ایک کاسٹنگ ایجنٹ نے مجھے کہا کہ واپس چلی جاؤ ہمیں تماری ضرورت نہیں-
    نورا نے مزید کہا کہ وہ ایک ایجنسی کے ذریعے کینیڈاسے بھارت آئی تھیں ان کا روایہ بہت ہی خراب تھا جب میں نے ایجنسی کو چھوڑناچاہا تو انہوں نے میرے20 لاکھ روپے دینے سے انکار کر دیا جومیں نے اشتہاری ایجنسی میں کام کر کے کمائے تھے.ان کا کہنا تھا کہ غیرملکیوں کیلئے بھارت میں زندگی گزارنا بہت مشکل ہے.ان کا کہنا تھا کہ میں نے سوچا کہ بڑا کام کرنے کیلئے قربانیاں دینی پڑتی ہیں-