Baaghi TV

Tag: نوری آباد

  • وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری

    وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری

    احتساب عدالت اسلام آباد،وزیراعلیٰ سندھ اور دیگر کونوری آباد پاورپلانٹ کیس میں باعزت بری کرنے کا فیصلہ جاری کر دیا گیا

    احتساب عدالت نے فیصلے میں کہا کہ تحقیقات میں وزیراعلی مرادعلی شاہ اوردیگرکےذاتی فائدہ اٹھانےکےکوئی شواہد نہیں ملے، ریکارڈ میں ایسامواد بھی موجود نہیں جس سےپاور پراجیکٹ پر زیادہ لاگت لگائی گئی ہو،سندھ نوری آباد پاورکمپنی سرکاری نجی شراکت داری کے تحت پہلا منصوبہ ہے،نوری آباد پاور پلانٹ اپنے ڈیزائن کے مطابق بجلی مہیا کر رہا ہے، کورٹ کے مطابق نوری آباد پاور پلانٹ 2019 سے ابتک منافع بخش منصوبہ ہے، نوری آباد پاور پلانٹ قومی خزانے میں ہر سال اپنا حصہ ڈال رہاہے اور ٹیکس بھی ادا کر رہا ہے،

    واضح رہے کہ نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے تھے،مرادعلی شاہ سمیت تمام 17 ملزمان پر کرپشن کی سیکشن نائین اے ایک،چار، چھ،گیارہ اور بارہ کے تحت الزامات عائد ہیں۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا تھا کہ اومنی گروپ سے متعلق نوری آباد میں پاورپلانٹس لگانے کا منصوبہ بغیر فیزیبلٹی منظور کرایا گیا اور قومی خزانےکے8 ارب روپے جھونک دیئے گئے،وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نےکابینہ کے سامنے اس منصوبے کو عوامی فلاح کا قرار دیا تھا۔ریفرنس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ مراد علی شاہ نے بطور وزیر توانائی و خزانہ اختیارات کا غلط استعمال کیا اور اومنی گروپ کے ہی کنسلٹنٹ خورشید جمالی کے مشورے پر منصوبوں کا آغاز ہوا اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کی آڑ میں 8 ارب روپے کے علاوہ 2 کمپنیوں کو 3 ارب روپے کا قرض مراد علی شاہ نے جاری کروایا۔ ریفرنس میں نوری آباد پلانٹ کو کےالیکٹرک گرڈ سے ملانےکیلئے ٹرانسمیشن لائن کا ٹھیکہ بھی غیرشفاف بولی سےدینے کاالزام عائد کیا گیا تھا.

  • نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد: انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق

    نوری آباد،باغی ٹی وی (اللہ وسایاپالاری) انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ، خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق
    جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کھانوٹ کے قریب کوریجا موڑ پر کار، مسافر وین اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں بچے اور خاتون سمیت 8 افراد جاں بحق اور 12 زخمی ہوگئے۔ جامشورو پولیس کے مطابق مانجھند جانے والی کار مسافر وین اور ٹرک سے ٹکرائی، کار اور مسافر وین مکمل تباہ ہوگئی، جاں بحق اور زخمیوں کو سول اسپتال جامشورو منتقل کردیا گیا ہے۔

    پولیس نے بتایا کہ جاں بحق افراد میں خاتون کی شناخت مقدس کے نام سے ہوئی، ایدھی ذرائع نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والے مزید دو افراد کی شناخت بھی ہوگئی ہے، جن میں نیاز علی اور اکرام شامل ہیں اور پولیس دیگر جاں بحق افراد کی شناخت کی کوششں کررہی ہے۔

    زخمیوں میں سید کرم علی، منیر لغاری، نیاز جونیجو اور اللہ ڈنو کوریجو سمیت دیگر شامل ہیں، حادثے میں شدید زخمی ہونے والے 5 افراد کو تشویش ناک حالت میں سول اسپتال حیدرآباد منتقل کیا جا رہا ہے۔

  • نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس،وزیراعلیٰ سندھ کی بریت کی درخواست پر ہوئی سماعت

    نوری آباد پاور پراجیکٹ کیس،وزیراعلیٰ سندھ کی بریت کی درخواست پر ہوئی سماعت

    احتساب عدالت اسلام آباد میں نوری آباد پاور پلانٹ پراجیکٹ ریفرنس کیس سماعت ہوئی

    مراد علی شاہ کے وکیل عمیر مجید ملک کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل کا آغاز کیا گیا،اختیارات کے ناجائز استعمال سے متعلق سپریم کورٹ آڈر کے حوالے دیئے گئے، انور سیف اللہ اور مسعود چشتی سمیت دیگر کیسز کے بھی حوالے دیے گئے ،وکیل نے کہا کہ 18 ترمیم کے بعد صوبوں کو یہ اختیار دیا گیا وہ فنڈز اکھٹے استعمال کر سکتے ہیں،یہ پہلا گیس سے بجلی پیدا کرنے والا پراجیکٹ ہے جو صوبائی سطح پر لگایا گیا ہے، پراجیکٹ میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا فیصلہ کیا گیا اور 51 فیصد پرائیویٹائز کرنے کا فیصلہ کیا گیا،اخبار میں باقاعدہ اشتہار دیا گیا فائنل ہونے والی تین کمپنیز نے پرپوزل دیا ،پرپوزل دینے والی کمپنیز میں اومنی،این ایف سی بھی شامل تھیپبلک پریکیورمنٹ رولز کے مطابق پرائیوٹائز کیا گیا12 لوگوں پر پالیسی بورڈ مشتمل تھا،وکیل نیب کی جانب سے پالیسی بورڈ تمام ممبران ملزم نہیں بنایا گیا پک اینڈ چوز کے تحت ملزم بنایا گیا،میرے موکل پر الزام لگایا گیا کہ میں نے بورڈ کو مس گائیڈ کیا کیونکہ میرا موکل اس بورڈ میں شامل تھا،

    عدالت نے استفسار کیا کہ کیا اس میں کوئی گواہ موجود ہے،وکیل نے کہا کہ اس میں کوئی گواہ موجود نہیں تفتیشی افسر گواہ ہیں،میرے موکل پر کوئی ایسا الزام نہیں جس سے ظاہر ہو کہ میرے موکل نے کوئی فائدہ اٹھایا ہوکیس کی سماعت میں وقفہ کر دیا گیا

    مبشر لقمان کی دہائی، ابھی نہیں تو کبھی نہیں۔جنرل فیض بے نقاب،وائٹ پیپر،خطرے کی گھنٹیاں
    ایران میں خواتین کیلئے گاڑیوں میں سر پر اسکارف لازمی پہننے کی وارننگ دوبارہ جاری
    ملک بھرمیں گزشتہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا سے دو اموات رپورٹ
    متعدد ممالک کی چین سے آنیوالے مسافروں کیلئے شرط،چینی حکومت کا شدید ردعمل
    برِ صغیر کی معروف علمی، ادبی اور سماجی شخصیت،عطیہ فیضی
    دہشتگردی کے خلاف دفاع کرنا پاکستان کا حق ہے،افغان طالبان اپنے وعدوں کو پورا کریں،امریکا

    نیب ریفرنس میں وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کیخلاف سنگین الزامات عائد کئے گئے ہیں اور درج ہے کہ کرپشن کی 12 میں سے 5 شقوں کے تحت مراد علی شاہ کو مجرم ٹہرایا گیا ہے۔مرادعلی شاہ سمیت تمام 17 ملزمان پر کرپشن کی سیکشن نائین اے ایک،چار، چھ،گیارہ اور بارہ کے تحت الزامات عائد ہیں۔ ریفرنس میں الزام عائد کیا گیا ہے کہ اومنی گروپ سے متعلق نوری آباد میں پاورپلانٹس لگانے کا منصوبہ بغیر فیزیبلٹی منظور کرایا گیا اور قومی خزانےکے8 ارب روپے جھونک دیئے گئے۔

    وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہےکہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد کیس نیب کے دائرہ اختیار میں نہیں رہا، ترمیمی آرڈیننس کے بعد ریفرنس سے بری کیا جائے۔

  • نوری آباد حادثہ،مرنیوالوں میں کمسن بچی بھی شامل،ماں نے سینے سے لگا رکھا تھا،دونوں کی موت

    نوری آباد حادثہ،مرنیوالوں میں کمسن بچی بھی شامل،ماں نے سینے سے لگا رکھا تھا،دونوں کی موت

    نوری آباد بس آتشزدگی،مرنیوالوں میں کمسن بچی بھی شامل،ماں نے سینے سے لگا رکھا تھا،دونوں کی موت

    سندھ کے ضلع جامشورو کے علاقے نوری آباد کے نزدیک گزشتہ شب افسوسناک واقعہ پیش آیا

    مسافر بس کو آگ لگنے سے 18 افراد جھلس کر ہلاک ہوگئے۔ ڈپٹی کمشنر جامشورو آصف جمیل شیخ کے مطابق بدھ کی رات بس کو لگنے والی آگ سے جاں بحق افراد میں 8خواتین اور 9بچے شامل ہیں چالیس کے قریب مسافر زخمی ہوئے جن کو طبی امداد کے لئے کراچی اورحیدرآباد کے ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا

    نوری آباد کے قریب بس میں لگی آگ میں جھلس کر جاں بحق ہونے والوں میں ایک معصوم بچی بھی شامل ہے جسے اس کی ماں نے سینے سے لگا لیا تھا اور اسی حالت میں جھلس گئی، جس کا تعلق سیلاب زدگان شہر خیرپور ناتھن شاھ سے تھا ،جاں بحق اور زخمی افراد کراچی میں منگھو پیر بند مراد کے علاقے سے اپنے آبائی گاؤں جا رہے تھے

    جاں بحق افراد کے رشتے دار مظفر مغیری نے میڈیا کو بتایا کہ جاں بحق افراد میں والد کے کزن کی فیملی ہے تمام افراد کا تعلق 1 ہی خاندان سے تھا جاں بحق افراد میں 6 بھائیوں کی فیملی بھی شامل ہے جن کی عمریں 20 سال سے کم ہیں

    مسافربس کے ائیرکنڈیشنڈ یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس کے بعد بس جل کر خاکستر ہو گئی، لاشیں شناخت کے قابل نہیں، ورثاء نے ڈی این اے کرانے سے انکارکر دیا،ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق مسافر کوچ کے ائیر کنڈیشن یونٹ میں آگ بھڑک اٹھی تھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے بس کو لپیٹ میںؐ لے لیا بسوں میں ہنگامی اخراج کے حوالے سے آئی جی خالد محمود کے اقدامات سے مسافروں کی اکثریت محفوظ رہی زخمی مسافروں کو بروقت جلتی بس سے ایمرجنسی دروازے سے موٹروے پولیس نے نکالا ۔

    صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے حیدر آباد- کراچی موٹروے پر سیلاب متاثرین کی بس میں آگ لگنے سے 18 افراد جانبحق ہونے پر اظہارِ افسوس کیا ،صدر مملکت نے حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہارکیا صدر مملکت نے ورثا سے اظہارِ ہمدردی، جانبحق ہونے والوں کیلئے بلندی درجات کی دعا کی

    پی پی پی چیئرمین و وزیرخارجہ بلاول بھٹو زرداری نے نوری آباد اور گولاڑچی میں دو ٹریفک حادثات میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہارِ افسوس کیا،پی پی پی چیئرمین نے نوری آباد کے سیلاب متاثرین کی کوچ کو آگ لگنے کے واقعے میں جانبحق افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہارکیا

    وزیراعلیٰ سندھ سید مرادعلی شاہ نے جامشورو کے قریب نوری آباد کے علاقے میں بس میں آتشزدگی کے واقعے کانوٹس لیا ہے ،وزیراعلیٰ سندھ سید مرادی علی شاہ نے ضلعی انتظامیہ کوزخمیوں کوعلاج معالجے کی بہترسہولتیں فراہم کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مرحومین کے لئے دعائے مغفرت بھی کی

    ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے نوری آباد ٹریفک حادثے میں متعدد مسافروں کے جانبحق ہونے پر اظہار افسوس کیا،اور کہا کہ اللہ جانبحق ہونے والوں کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائیں، تمام سوگوار لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں، زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لئے دعاگو ہیں، حکومت سے اپیل ہے کہ زخمیوں کے علاج معالجے کے لئے اقدامات کئے جائیں،