Baaghi TV

Tag: نور بخاری

  • سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    سابقہ اداکارہ نور بخاری کے ہاں بیٹی کی پیدائش

    پاکستان شوبز کی سابقہ اداکارہ اور میزبان نور بخاری اور ان کے شوہر عون چوہدری کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    نور بخاری نے آج صبح سویرے اپنے مداحوں و سوشل میڈیا صارفین کے ساتھ یہ خوشخبری شیئر کی،انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے نور بخاری نے بتایا کہ ان کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے جن کا نام انہوں نے ’دعا زہرا‘ رکھا ہے۔

    نور بخاری نے انسٹاگرام پر اپنے اور بچی کے ہاتھ کی تصویر شیئر کرتے ہوئے قرآن کی آیت کا ترجمہ لکھاکہ ’اور تم اپنے رب کی کون کون سی نعمتوں کو جھٹلاؤ گے‘۔

    شاہد آفریدی کی وزیراعظم سے ملاقات،مسلح افواج کو خراج تحسین پیش

    انہوں نے بتایا کہ ’اللہ نے ہمیں خوبصورت بیٹی دعا زہرا سے نوازا ہے، اللہ اسے نظر بد سے محفوظ رکھے، میری بیٹی دعا کو اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

    واضح رہے کہ اداکارہ نور بخاری نے 2017 میں شوبز انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا، نور بخاری کی 4 شادیاں ناکام ہوچکی ہیں ان کی پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے ہوئی تھی لیکن 2 سال بعد انہوں نے طلاق لے لی تھی، نور کی دوسری شادی 2010 میں فاروق مینگل سے ہوئی جو کہ ایک سال سے بھی کم عرصہ چل سکی نور بخاری نے تیسری شادی عون چوہدری سے 2012 میں کی تھی لیکن وہ بھی صرف کچھ ماہ ہی چل سکی، نور بخاری نے 2015 میں گلوکار ولی حامد خان سے شادی کی جو ان کی چوتھی شادی تھی، ستمبر 2017 میں نور نے عدالت کے ذریعے ولی سے خلع لی تھی،نور بخاری نے 2020 میں اپنے سابق شوہر عون چوہدری کے ساتھ دوبارہ شادی کی تھی جو ان کی پانچویں شادی تھی۔

    نیویارک ٹائمز نے آپریشن بنیان مرصوص کو پاکستانی مسلح افواج کی بڑی کامیابی قرار دیدیا

    نور بخاری نے چند سال قبل اپنے شوبز کیریئر کو خیرباد کہہ کر اپنے مذہبی عقائد کی جانب قدم بڑھایا تھا۔ وہ اپنی روحانی تربیت کے سلسلے میں بشریٰ بی بی، عمران خان کی اہلیہ، کی شاگرد بھی ہیں، نور بخاری اور بشریٰ بی بی کی کئی تصاویر عمرہ کی ادائیگی کے دوران بھی سامنے آئی ہیں، جس سے ان کے روحانی تعلق کی جھلک ملتی ہے۔

  • شان پر تنقید کرنے والے اب فواد پر بھی تنقید کریں نور بخاری

    شان پر تنقید کرنے والے اب فواد پر بھی تنقید کریں نور بخاری

    اداکار نور بخاری نے حال ہی میں ایک انٹرویو دیا ہے اس میں انہوں نے آڑھے ہاتھوں لیا ہے ماہرہ خان اور فواد خان کو.انہوں نے کہا کہ جو آج پنجابی فلموں میں کام کررہے ہیں گنڈاسہ ہاتھ میں پکڑ رہے ہیں‌یہی لوگ ہمیں باتیں کیا کرتے تھے ، کہا کرتے تھے کہ یہ لوگ تو کھیت اجاڑ دیتے ہیں اچھی فلموں میں‌کام نہیں‌کرتے ، اب خود بھی سب کچھ کررہے ہیں . میں نے ابھی تک دا لیجنڈ آف مولا جٹ اسی لئے نہیں‌دیکھی کیونکہ مجھے لگتا ہے کہ یہ دوغلی سی بات ہے کہ ایک طرف آپ لوگ جن کو باتیں‌کیا‌کرتے‌تھے‌آج انہی کی طرح کام بھی کررہے ہیں. نور نے کہا کہ میں

    پاکستانی فلموں‌کو سپورٹ کرتی ہوں اچھی بات ہےکہ مولا جٹ نے بہت اچھا بزنس کیا ہے. لیکن مجھے بس یہ گلہ ہے کہ ہًمیں باتیں کرنے والے آج خود بھی وہی کچھ ہی کررہے ہیں. نور نے کہاکہ آج کل ندیم بیگ بہت اچھا کام کررہے ہیں‌انہوں نے ہمایوں سعید کی جتنی بھی فلمیں بنائی ہیں وہ مجھے بہت پسند ہیں. نور نے کہا کہ ابھی میری بیٹی چھوٹی ہیں جیسے ہی بڑی ہوئیں تو ایک ایسی فلم ضرور بنائوں گی جو ہمارے کلچر اور مذہب کی عکاسی کرتی ہو.لیکن ابھی وقت نہیں ہے کیونکہ میرے بچے مجھے بہت زیادہ مصروف رکھتے ہیں.

  • نور بخاری کس وجہ سے ہیں حیران اور پریشان ؟

    نور بخاری کس وجہ سے ہیں حیران اور پریشان ؟

    نور بخاری جو کہ اداکاری کو خیرباد کہہ چکی ہیں انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری شئیر کی جس میں انہوں نے پاکستانیو‌ں کا ہالوین منانے پر حیرانی کا اظہار کیا. انہوں نے کہا کہ یہ ایک نہایت ہی خطرناک رجحان ہے کہ پاکستانی اس دن کو منائیں اور مجھے ڈر ہے کہ کہیں یہ ہماری ثقافت کا حصہ ہی نہ بن جائے. نور بخاری کی انسٹاگرام کی اس سٹوری پر سوشل میڈیا صارفین نے دلچپسپ تبصرے کئے کسی نے نور بخاری کے حق میں بات کی تو کسی نے نور بخاری کی اس تشویش کو فضول قرار دیا . یاد رہے کہ ہالووین امریکا میں منایا جانے والا ایک تہوار ہے جس میں گلی کوچوں، بازاروں، سیرگاہوں اور دیگر مقامات پر جابجا ڈراؤنے چہروں اور خوف ناک لبادوں میں ملبوس چھوٹے بڑے بھوت اور چڑیلیں چلتی پھرتی دکھائی دیتی ہیں۔ اکثر گھروں کے باہر بڑے بڑے کدو پِیٹھے نظر آتے ہیں جن پر ہبت ناک شکلیں تراشی گئی

    ہوتی ہیں اور ان کے اندر موم بتیاں جل رہی ہوتی ہیں۔ کئی گھروں کے باہر ڈراونے ڈھانچے کھڑے دکھائی دیتے ہیں اور ان کے قریب سے گزریں تو وہ ایک خوف ناک قہقہہ لگا کر دل دہلا دیتے ہیں۔کاروباری مراکز میں بھی یہ مناظر اکتوبر شروع ہوتے ہی نظر آنے لگتے ہیں۔ 31 اکتوبر کو جب تاریکی پھیلنے لگتی ہے اور سائے گہرے ہونا شروع ہوجاتے ہیں تو ڈراؤنے کاسٹیوم میں ملبوس بچوں اور بڑوں کی ٹولیاں گھر گھر جاکر دستک دیتی ہیں اور trick or treat کی صدائیں بلند کرتی ہیں۔ جس کا مطلب یہ ہوتا ہے کہ یا تو ہمیں مٹھائی دو، ورنہ ہماری طرف سے کسی چالاکی کے لیے تیار ہو جاؤ۔ گھر کے مکین انہیں ٹافیاں اور میٹھی گولیاں دے کر رخصت کر دیتے ہیں۔

  • محبت پر شنیرا اکرم کا تبصرہ

    محبت پر شنیرا اکرم کا تبصرہ

    عید الاضحی کے موقع پر ہمایوں سعید کی فلم لندن نہیں‌جائونگا ریلیز ہوئی ہے اس فلم کو عوامی سطح پر بہت پسند کیا جا رہا ہے.شائقین کی ایک بڑی تعداد اس فلم کو تازہ ہوا کا جھونکا قرار دے رہی ہے لیکن اداکارہ نور بخاری جنہوں نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے انہوں نے لندن نہیں جائونگا دیکھی اور اداکار و پرڈیوسر ہمایوں سعید پر برسا دئیے تنقید کے نشتر. انہوں نے ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ اپنی عمر کے حساب سے کردار کریں اس عمر میں اس طرح کے

    کرار اچھے نہیں‌لگتے جو آپ نے لندن نہیں‌جائونگا میں‌کیا ہے. اداکارہ نور بخاری کے اس قسم کے مشورے پر رد عمل دیتے ہوئے وسیم اکرم کی اہلیہ شنیرا اکرم نے کہا ہے کہ میں نہیں جانتی کہ نور کیا کہنا چاہ رہی ہیں لیکن میرے حساب سے محبت تو کسی بھی عمر میں‌ہوجاتی ہے، اور بعض لوگوں‌کو تو محبت بڑی عمر میں جا کر ملتی ہے.انہوں نے کہا کہ دنیا میں بہت سارے لوگ طلاق یافتہ ہیں، غیر شادی شدہ ، بیوائیں ہیں ان کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے. محبت کرنے کےلئے کوئی خاص عمر نہیں‌ہے. میرے تجربے کے مطابق زندگی کے دوسرے حصے میں ناقابلِ یقین محبت کی کہانیاں بہت زیادہ ہوتی ہیں۔

  • نور بخاری کی ہمایوں سعید پر تنقید اور کبری خان کی تعریف

    نور بخاری کی ہمایوں سعید پر تنقید اور کبری خان کی تعریف

    نوے کی دہائی کی اداکارہ نور بخاری جو شوبز کو چھوڑنے کا اعلان کر چکی ہیں انہوں نے حال ہی میں فلم لندن نہیں جائونگا پر تبصرہ کیا ہے انہوں نے گزشتہ روز انسٹاگرام پر ایک سٹوری لگائی اور اس میں ہمایوں سعید پر کی جم کر تنقید، انہوں نے کہا کہ ہمایوں سعید کو اس عمر میں اس قسم کے کردار نہیں کرنے چاہیں وہ اپنی عمر کا خیال کریں اور اس عمر میں پیار نہیں ہوتا اور جو انہوں نے کردار نبھایا ہے وہ ان کو نہیں‌کرنا چاہیے. نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید نے اس عمر میں جو کردار

    ادا کیا ہے وہ ہضم نہیں ہوتا. نور بخاری نے کہا کہ اداکارہ کبری خان اچھی اداکارہ ہیں انہوں نے فلم میں بہت اچھا کام کیا ہے . نور بخاری نے یہ بھی کہا کہ ہمایوں سعید اس عمر میں اس قسم کے کردار نہ ہی کریں تو بہتر ہے. نور بخاری کی اس قسم کی تنقید کے بعد ہمایوں سعید کے پرستاروں نے نور بخاری کو لیا آڑھے ہاتھوں ، انہوں نے کہا کہ نور بخاری خود تو اداکاری چھوڑ چکی ہیں انکو کسی دوسرے کے بارے میں اس طرح کی بات نہیں کرنی چاہیے. جبکہ کئی صارفین نے نور بخاری کی بات سے اتفاق کیا اور ہمایوں سعید کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی عمر کے مطابق کردار ادا کریں.

  • نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری دعا زھری کے حق میں کھڑی ہوگئیں

    نور بخاری جنہوں نے اداکاری کو خیرباد کہہ دیا ہوا ہے ان کی سوشل میڈیا پر ایک وڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ کہتی ہوئی دکھائی دے رہی ہیں کہ دعا ذھری کو ان کے والدین کےساتھ ملنے کی اجازت دی جائے انہوں نے اس وڈیو میں اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ بچی کو والدین سے ملوایا جائے ہو سکتا ہے یہ ملاقات معاملات کو بہتر کر دے ۔نور بخاری نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کیوں بچی کو والدین سے نہیں ملوایا جا رہا ہے ۔معاملہ شاید اتنا خراب ہی نہ ہوتا اگر بچی کو والدین کے ساتھ ملا دیا جاتا اب بھی بچی کو والدین کے ساتھ ملایا جائے ممکن ہے کہ اس ملاقات میں مسئلے کا حل نکل آئے ۔

    یاد رہے کہ دعا زھری نے پسند کی شاد ی کرنے کےلئے اپنا گھر بار چھوڑ دیا اور لاہور آگئیں کراچی میں دو تین دن تک ان کے والدین اپنی بیٹی کوپولیس کی مدد سے تلاش کرتے رہے پولیس نے معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے تحقیقات کا دائرہ وسیع کیا تو دعا دھری کا سراغ مل گیا اور پتہ چلا کہ بچی نے تو شادی کر لی ہے اور اپنے شوہر کےساتھ سسرال میں رہ رہی ہے یہ خبر والدین پر بجلی بن کر گری ۔ابھی تک معاملہ حل نہیں ہو سکا والدہ اپنی بیٹی سے ملنے کے لئے ایک وڈیو میں بے چین دکھائی دے رہی ہے تاہم بچی کے بیانات جو سامنے آئے ہیں ان میں وہ کہہ رہی ہے کہ میںاپنے شوہر کیساتھ بہت خوش ہوں ۔