Baaghi TV

Tag: نوزائیدہ بچے

  • کراچی:کچرا کنڈی سے  تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

    کراچی:کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین برآمد

    کراچی: نارتھ ناظم آباد سے کچرا کنڈی سے تین بچوں کے بوتلوں میں بند جنین ملے ہیں جو بوتلوں میں بند کرکے پھینکے گئے تھے۔

    باغی ٹی وی: یہ افسوسناک واقعہ شاہراہ نور جہاں تھانے کی حدود نارتھ ناظم آباد بلاک جے میں واقعہ پیش آیا، ترجمان چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق شہری کی جانب سے ہیلپ لائن پر بچوں کے بوتلوں میں بند جنین کی اطلاع دی گئی، خدارا ایسی حرکتیں نہ کی جائیں ، کوئی بھی نوزائیدہ کو کچرا کنڈی ندی نالوں میں نہ پھینکے۔

    پولیس کے مطابق اطراف کے مقامات سے سی سی ٹی وی حاصل کی جارہی ہیں لاشیں کس نے پھینکی فوٹیج کی مدد سے تلاش کیا جائے گا،واقعہ بظاہر اسقاط حمل کا معاملہ لگتا ہے واقعے کا مقدمہ قانون کے مطابق درج کیا جائے گا۔

    بارش نے میچ دوبارہ روک دیا، پاکستان کی جیت کا امکان

    واضح رہے کہ قبل ازیں روں ماہ جولائی میں انسپکٹر جنرل (آئی جی) سندھ غلام نبی میمن نے سندھ پولیس کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ نوزائیدہ بچوں کی لاشیں ملنے پر اب مقدمات درج کیے جائیں گےیہ بات مشاہدے میں آئی ہے کہ کچرا کنڈیوں یا سنسان مقامات سے نوزائیدہ کی لاشیں ملتی ہیں، رفاہی اداروں کے تحت نوزائیدہ بچوں کی لاشیں سپرد خاک کردی جاتی ہیں۔

    غلام نبی میمن نے حکم دیا تھا کہ رفاہی اداروں کو پابند کیا جائے کہ لاش ملنے پر پولیس کو مطلع کیا جائے، نوزائیدہ بچوں کی لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے قانونی کارروائی مکمل کی جائے، متعلقہ اسپتال میں موجود میڈیکو لیگل آفیسر (ایم ایل او) لاش کا معائنہ کرے، نوزائیدہ بچوں کی لاشیں تدفین کے لیے رفاہی اداروں کو دیتے وقت بھی قانون کے مطابق کارروائی کرنا ہوگی۔

    سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ن لیگ کے الیکشن سیل کے چیئرمین مقرر

  • امریکہ میں  نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ

    امریکہ میں گزشتہ دو دہائی سے زائد کے عرصے میں پہلی بار 2022 کے دوران نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ ہوا ہے۔

    باغی ٹی وی: امریکہ میں امراض کی روک تھام و تدارک مراکز کی جاری کردہ ایک رپورٹ کے مطابق امریکہ میں 2022 کے دوران 20 ہزار 538 نوزائیدہ بچوں کی اموات ہوئیں جو کہ 2021 کی 19 ہزار 928 اموات کی نسبت 3 فیصد زائد ہےیہ پہلا سال ہے جس میں گزشتہ برس کی شرح اموات میں اضافہ ہوا۔

    اس میں 28 دن سے کم عمر میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں 3 فیصد جبکہ 28 سے 364 دن تک کی شرح اموات میں 4 فیصد اضافہ ہوا،زچگی کی پیچیدگیوں جیسے پریکلیمپسیا یا قبل ازوقت زچگی اور بیکٹیریل اسیپسس کی وجہ سے نوزائیدہ بچوں کی اموات میں بالترتیب 8 فیصد اور 14 فیصد اضافہ ہوا۔

    امریکی اکیڈمی برائے امراض اطفال کے صدر سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات میں اضافہ پریشان اور مایوس کن ہے۔ ہم ایک ایسے ملک میں رہتے ہیں جہاں وافر وسائل ہیں اس کے باوجود امریکہ میں نوزائیدہ بچوں کی شرح اموات حیران کن حد تک زیادہ ہے۔

    سینڈی ایل چھونگ نے بتایا کہ اس کی کئی مختلف وجوہات ہیں غربت کا شکار خاندانوں کو غذائیت سے بھرپور خوراک اور سستی صحت کی دیکھ بھال تک رسائی سمیت بہت سی مشکلات کا سامنا ہے قابل رسائی صحت کی دیکھ بھال میں نسلی اور گروہی تعصب، قبل از پیدائش صحت خدمات ، بچوں کے پیدائشی وزن میں کمی اور بعض اوقات نوزائیدہ بچوں کی اموات اس کی ممکنہ وجوہات میں سے ایک ہیں۔