Baaghi TV

Tag: نوشکی

  • نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ،3 دہشتگرد ہلاک، 5 افراد شہید

    نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوگئے جبکہ 5 افراد شہید ہوئے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر خودکش حملہ ہوا جس میں 5 افراد شہید ہوگئے ،شہداء میں 3 سیکیورٹی اہلکار اور 2 معصوم شہری شامل ہیں ۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے جوانوں میں حوالدار منظور علی، حوالدار علی بلاول، اور نائیک عبدالرحیم شامل ہیں جبکہ شہید شہریوں میں ڈرائیور جلال الدین اور محمد نعیم شامل ہیں ۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے جوابی آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ علاقے میں کلیئرنس آپریشن اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کی تلاش جاری ہے۔ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو کسی صورت نقصان نہیں پہنچنے دیں گے، پاکستانی قوم اور فورسز مل کر دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں۔

    وزیر اعظم شہباز شریف کا سیکیورٹی فورسز کو خراج عقیدت
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ضلع نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر ہوئے خود کش بم دھماکے میں شہید ہونے والے سیکیورٹی فورسز کے جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔انہوں نے حملے میں شہید ہونے والے حوالدر منظور علی، حوالدار علی بلاول، نائیک عبد الرحیم ، ڈرائیور جلال الدین اور ڈرائیور محمد نعیم کی بلندی ء درجات کی دعاء کی اور شہداء کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا۔

    وزیر اعظم نے حملہ آوروں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے کامیاب کاروائی میں تین دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کی ستائش کی۔وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پوری قوم شہداء کو سلام پیش کرتی ہے، ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئے پر عزم ہیں۔

    پشاور میں کھلونا بندوق اور فائر کریکر پر دفعہ 144 نافذ

    مصطفی کمال کا صوبائی ایمرجنسی آپریشن سینٹر برائے پولیو کراچی کا دورہ

    مولانا عبدالحق جمعیت علمائے اسلام (س) کے مرکزی امیر مقرر

  • نوشکی میں مسافروں کے قتل میں ملوث  چار مشتبہ افراد گرفتار

    نوشکی میں مسافروں کے قتل میں ملوث چار مشتبہ افراد گرفتار

    نوشکی میں مسافروں کو بس سے نکال کر اغوا کرنے کے بعد قتل کرنے والے 4 مشتبہ حملہ آوروں کو گرفتار کیا گیا ہے-

    باغی ٹی وی : پولیس کے مطابق نوشکی میں 12افرادکی ٹارگٹ کلنگ کے واقعات میں ملوث ملزمان گرفتار تاحال گرفتار نہیں ہو سکے ہیں پولیس، سی ٹی ڈی اور قانون نافذ کرنے والے ادارے معاملے کی تحقیقات کر رہے ہیں، چار مشتبہ افرادکو پوچھ گچھ کے لیے حرا ست میں لیا گیا ہے،سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں، ملزمان کی گرفتاری کے لیے جیو فینسنگ سمیت جدیدٹیکنالوجی سے مدد حاصل کی جا رہی ہے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل کوئٹہ سے تفتان جانے والی بس کے مسافروں کو دہشتگردوں نے نوشکی میں قومی شاہراہ پر اغوا کے بعد فائرنگ کرکے قتل کر دیا تھا اور لاشیں پہاڑی علاقے میں پھینک کر فرار ہو گئے تھے،ایس پی نوشکی کا کہنا تھا کہ پنجاب سے تعلق رکھنے والے افراد کو ایک بس سے اتارنے کے بعد انھیں فائرنگ کرکے ہلاک کیا گیا اس علاقے کے پہاڑی علاقے میں مسلح شرپسندوں نے کوئٹہ سے تفتان جانے والی ایک بس کو روکا،اس بس سے پنجاب سے تعلق رکھنے والے نو افراد کو اتارا گیا، جنھیں کچھ فاصلے پر لے جانے کے بعد فائرنگ کر کے ہلاک کیا گیا۔

    راولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے جج کی 9 مئی کے مقدمات …

    ایس ایس پی نوشکی نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے مسافروں کا تعلق پنجاب کے علاقے منڈی بہاِؤالدین اور دیگر دو علاقوں سے تھایہ افراد کوئٹہ سے تفتان جانے کے لیے مسافر بس میں بیٹھے تھے انہی شرپسندوں کی طرف سے سلطان چڑھائی کے علاقے میں ایک اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی تھی گاڑی کے نہ رکنے پر شرپسندوں نے گاڑی پر فائرنگ کی تھی جس کے باعث گاڑی ایک کھائی میں گر گئی، فائرنگ اور گاڑی کو پیش آنے والے حادثے کے باعث گاڑی میں سوار دو افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے، ان کے مطابق فائرنگ کا نشانہ بننے والی گاڑی میں ہلاک اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ضلع نوشکی کے علاقے کیشنگی سے ہے۔

    اسرائیلی فوج کی بمباری جاری، مزید 56 سے زائد فلسطینی شہید

    وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی اور وزیر داخلہ محسن نقوی نے نوشکی واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے واقعے کی رپورٹ طلب کی ہے۔

  • بلوچستان، بس سے اتارکر 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

    بلوچستان، بس سے اتارکر 9 مسافروں سمیت 11 افراد قتل

    نوشکی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جاں بحق 9 افراد کی میتیں کوئٹہ روانہ کر دی گئی ہیں

    لاشوں کو کوئٹہ سے آبائی علاقوں میں بھجوایا جائے گا،جہاں انکی تدفین کی جائے گی، مارے جانے والے تمام افراد کا تعلق پنجاب سے ہے

    نقاب پوش افراد آئے، نو افراد کو اتار ا اور کہا بس کو آگے لے جاؤ، مسافر
    نوشکی واقعہ، بس میں سوار مسافر نے آنکھوں دیکھا حال بتا دیا، نوشکی واقعے کی بس میں سوار دیگر افراد سٹی تھانہ نوشکی میں موجود ہیں،بس میں سوار مسافر سجاد نے واقعی بارے بتاتے ہوئے کہا کہ ہم 15 مرد اور 4 خواتین ایران جا رہے تھے، کوئٹہ سے بس میں سوار ہوئے، بس میں تقریباً 70 افراد سوار تھے، نوشکی کے قریب نقاب پوش بندے گاڑی میں آئے، بس کو روکا، 9 افراد کو بس سے اتارا اور ڈرائیور سے کہا کہ بس کو آگے لے جاؤ، ڈرائیور بس کو آگے تھانے تک لے گیا،ہم لوگ نوشکی تھانے میں موجود ہیں، کچھ مقامی افراد تھے، وہ چلے گئے ہیں،

    نوشکی میں قتل ہونے والے شاہزیب کا تعلق گوجرانوالہ سے تھا اسکے پاس ایران کا ویزہ تھا دیگر مقتولین کے پاس بھی ایران اور عراق کے ویزے تھے یہ سب زیارات کے لئے جا رہے تھے

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایک صارف نے لکھا کہ نوشکی میں دہشتگرد تنظیم کے ہاتھوں مارے جانے والے مزدوروں کی یہ لاشیں اس ملک کی عدالتیں سے سوال کر رہی ہیں کہ کب تک اس ملک کی عدالتیں ان دہشتگردوں کے لواحقین کے مظلومیت کے ڈارمے دیکھ کر ان دہشتگردوں کو مسنگ پرسن کہہ کر ان دہشتگردوں کو بےعزت بری کر کے مظلوموں کا یوں ہی قتل کرتی رہے گی ؟

    https://twitter.com/Dukhtar_E_B/status/1779052921146978322

    بلوچستان میں افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، ضلع نوشکی میں نا معلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کے 2 مختلف واقعات میں 11 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے ہیں،ڈپٹی کمشنر نوشکی کے مطابق نوشکی کے مقام پر قومی شاہراہ پر ایک بس سے مسلح افراد نے 9 مسافروں کو اغوا کیا اور انہیں قریبی پہاڑوں کی جانب لے گئے، مسافر بس کوئٹہ سےتفتان جارہی تھی پولیس کا کہنا ہے کہ نوشکی سے اغوا کیے جانے والے 9 مسافروں کی لاشیں پہاڑی کے قریب پل کے نیچے سے ملیں، مرنے والوں کا تعلق منڈی بہاؤ الدین،گوجرانوالہ اور وزیرآباد سے ہے،پولیس کے مطابق کسی اغوا کار کو ہلاک یا گرفتار کرنے کی تصدیق نہیں ہوسکی

    نوشکی میں شہید ہونے والوں میں سے زیادہ افراد کا تعلق منڈی بہاوالدین سے ہے ،مسلح افراد نے مسافروں کو نوشکی سے تقریبا ایک کلو میٹر دور کوئٹہ نوشکی تفتان این 40 شاہراہ پر بس سے اتارا تھا،مسلح افراد نے بس میں مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے تھے،مغویوں کی لاشیں کچھ فاصلے پر ایک پُل کے نیچے سے ملیں،ایس ایچ او نوشکی اسد مینگل کا کہنا ہے کہ مسافروں کو گولیاں مار کر قتل کیا گیا،مقتولین کو جسم کے مختلف حصوں میں گولیاں ماری گئیں

    نوشکی، بس واقعہ میں جاں‌بحق افراد کے نام
    1 ساجد عمران ولد محمد عارف ساکن منڈی بہاوالدین
    واسق فاروق ولد محمد فاروق رانا ساکن وزیر آباد
    مزمل حسین ولد محمد علی ساکن منڈی بہاوالدین
    مظہر اقبال ولد محمد اشرف ساکن منڈی بہاوالدین
    محمد ابوبکر ولد محمد اسلم ساکن منڈی بہاوالدین
    محمد قاسم ولد محمد اعظم ساکن منڈی بہاوالدین
    7 جاوید شہزاد ولد محمد ارشد ساکن افضل پور
    تنزیل ولد جاوید ناصر منڈی بہاوالدین
    رانا شاہ زیب ولد عبدالحمید ساکن گجرانوالہ

    نوشکی میں قومی شاہراہ پر گاڑی پر فائرنگ کے ایک اور واقعے میں 2 افرادجاں بحق اور 3 زخمی ہوئے ہیں،ڈی سی نوشکی نے بتایا کہ ایک جاں بحق شخص رکن صوبائی اسمبلی کا رشتے دارہے۔

    دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفرازبگٹی نے نوشکی میں فائرنگ سے 11 افرادکے قتل کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث دہشت گردوں کو معاف نہیں کیا جائے گا، معصوم افراد پر حملوں میں ملوث دہشت گردوں کا پیچھا کریں گے، دہشت گردی کے واقعات کا مقصد بلوچستان کے امن کوسبوتاژ کرنا ہے۔

    نوشکی واقعہ،وزیراعظم کا اظہار افسوس،قرار واقعی سزا دی جائے گی،وزیراعظم
    وزیراعظم محمد شہباز شریف نے بلوچستان کے ضلع نوشکی کے علاقے میں قومی شاہراہ 40 پر بس مسافروں کے اغواء کے بعد قتل کے اندوہناک واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے وزیراعظم نے اس لرزہ خیز واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ، وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ رنج کی اس گھڑی میں سوگوار خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں، دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو قرار واقعی سزا دی جائے گی، دہشت گردی کے عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔

    ٹاٹا موٹرز کی کینٹین میں سموسوں سے کنڈوم،تمباکو،پتھرنکل آئے،مقدمہ درج

    شادی کی ضد مہنگی پڑ گئی،ملزم نے خاتون کو پارک میں زندہ جلا دیا

    خبردار، حق خطیب سے بڑا فنکار آ گیا، سائنس ہار گئی،ہاتھ سے موبائل کی بیٹری چارج

    بلیک میلنگ کی ملکہ حریم شاہ کا لندن میں نیا”دھندہ”فحاشی کا اڈہ،نازیبا ویڈیو

    سوشل میڈیا پر دوستی،پھر عریاں تصاویر،پھر زیادتی،کم عمر لڑکیاں‌بنتی ہیں زیادہ شکار

    حاجرہ خان کی کتاب کا صفحہ سوشل میڈیا پر وائرل،انتہائی شرمناک الزام

    سوشل میڈیا پر رابطہ،دبئی ویزے کے چکر میں خاتون عزت لٹوا بیٹھی

    زبردستی دوستی کرنے والے ملزم کو خاتون نے شوہر کی مدد سے پکڑوا دیا

    دوران دوستی باہمی رضامندی سے جنسی عمل کو شادی کے بعد "زیادتی” قرار دے کر مقدمہ درج

    خاتون کو برہنہ کر کے تشدد ،بنائی گئی ویڈیو،آٹھ ملزمان گرفتار

    بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں، بلاول
    چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے نوشکی بلوچستان میں دہشتگردی کی مذمت کی ہے اور ہدایت کی ہے کہ وزیر اعلی بلوچستان معصوم انسانوں کے قاتلوں کو انصاف کے کٹہرے میں لائیں۔بلاول زرداری نے نوشکی میں قتل ہونے والوں کے لواحقین سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ بیگناہ اور معصوم انسانوں کے قاتلوں کو عبرت ناک سزا ملے گی، بلوچستان میں خونریزی کرنے والے بلوچستان کی ترقی کے دشمن ہیں،

    بے رحمی سے بھارتی پراکسیوں کا صفایا کیا جائے۔ جان اچکزئی
    سابق نگران وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی کا کہنا ہے کہ نوشکی میں بے گناہ مزدوروں کے قتل کے بعد بہت ہو گیا۔ مندرجہ ذیل اقدامات فوری طور پر کیے جائیں۔ 1. دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف مکمل آپریشن کے لیے بلوچستان کو فوج کے حوالے کیا جائے۔ 2. BYC اور مہرنگ بلوچ پر پابندی لگائی جائے اور ان کے خلاف مقدمہ چلایا جائے جو انہیں پروپیگنڈے کے لیے جگہ دیتے ہیں۔ 3. دہشت گردوں کو تیزی سے پھانسی دینے کے لیے خصوصی عدالتیں قائم کی جائیں اور دیگر تمام دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو پھانسی دی جائے جو عام عدالتوں میں ٹرائل کے منتظر ہوں۔ 4. لاپتہ افراد اور "ناراض بلوچ” کی تمام باتوں اور نعروں پر پابندی عائد کی جائے۔ 5. ڈرون کی مدد سے سمارٹ کائینیٹک آپریشنز شروع کیے جائیں۔ 6. ایران اور افغانستان میں ان کی پناہ گاہیں ہمیشہ کے لیے تباہ کر دی جائیں۔ 7. بے رحمی سے ان بھارتی پراکسیوں کا صفایا کیا جائے۔

    وفاقی وزیر نجکاری عبدالعلیم خان کاکہنا ہے کہ بلوجستان کے ضلع نوشکی میں دہشتگردی کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے۔ بے گناہ اور معصوم افراد کی جانیں لینا کسی طور انسانیت نہیں۔ سانحہ نوشکی ملک میں صوبائی منافرت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے۔ ایسے ملک دشمن عناصر سے آہنی ہاتھوں سے نمٹنا ہوگا۔ اللہ تعالیٰ جانبحق افراد کی مغفرت فرمائے، آمین۔ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں۔

  • مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاںبحق

    مختلف ٹریفک حادثات میں 8افراد جاںبحق

    بلوچستان کی تحصیل نوشکی میں مزدا اور ویگن میں تصادم ہوگیا جس کے نتیجے میں 4 افراد جھلس کر جاں بحق ہو گئے۔

    باغی ٹی وی : لیویز ذرائع کا کہنا ہے کہ نوشکی حادثہ آر سی ڈی شاہراہ جورکین کے مقام پر پیش آیا ہے ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی لاشوں کو ٹیچنگ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب آزاد کشمیر کے ضلع مظفر آباد کی تحصیل نصیرآباد میں کار دریائے نیلم میں جاگری، جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق ہوگئے واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو کی ٹیمیں جائے حادثہ پر پہنچ گئی، اورریسکیو آپریشن شروع کردیا،ریسکیو کے مطابق حادثہ رات کو بارش کے باعث پھسلن کی وجہ سے ہوا، رضاکار دریائے نیلم سے لاشیں نکالنے میں مصروف ہیں۔

    خیبر میں سی ٹی ڈی اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ،3 دہشت گرد ہلاک

    علاوہ ازیں ٹھٹہ میں کینجھر جھیل کے قریب ماہی گیروں کی وین اور ٹرک کے تصادم میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے چلیا اور کینجھر جھیل کے درمیان قومی شاہراہ پر ماہی گیروں کو لے کر جانے والی وین مخالف سمت سے آنے والے ٹرک سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں 4 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے زخمیوں کو سول اسپتال مکلی منتقل کیا گیا جہاں اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ایک شخص دم توڑ گیا وین کے مالک اور ایک اور شخص کو نازک حالت میں کراچی بھیجا گیا تاہم دونوں زخمیوں کو کراچی لے جانے والی ایمبولینس مہنگائی کے خلاف احتجاج میں گھگھر پھاٹک کے قریب پھنس گئی اور تاخیر سے اسپتال پہنچنے کے باعث دونوں زخمیوں نے دم توڑ دیا۔

    بنوں میں شہید ہونیوالے9 شہدا کو ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کردیا گیا

  • ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    ”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:آئی ایس پی آر

    راولپنڈی:”خونِ دل دے کر نکھاریں گے رُخِ برگِ گلاب ہم نے گلشن کے تحفظ کی قسم کھائی ہے:اطلاعات کے مطابق پاک فوج کے ترجمان ادارے آئی ایس پی آر نے قوم کے نام بلوچستان میں سیکورٹی فورسز پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کوجہنم واصل کرنے اور علاقے کو دہشتگردوں سے پاک کرنے کا پیغام جاری کیا ہے

    آئی ایس پی آر کے سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے نوشکی اور پنجگور میں کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا ہے، کارروائی میں 20 دہشتگرد مارے گئے جبکہ پاک فوج کے 9 جوان شہید ہوئے۔

     

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق دہشت گردوں نے 2 فروری کو سکیورٹی فورسز کے پنجگور، نوشکی کیمپوں پر حملہ کیا تھا، سیکیورٹی فورسز نے فوری جواب دیتے ہوئے دونوں مقامات پر دہشت گرد حملے ناکام بنائے۔

     

    بیان کے مطابق نوشکی میں نو دہشت گرد مارے گئے، ایک افسر سمیت چار جوان شہید ہوئے۔ پنجگور میں سکیورٹی فورسز نے 4 حملہ آور دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا جبکہ چار کو گھیرے میں لیا گیا تھا، کلیئرنس آپریشن کے دوران گھیرے میں لیے گئے 4 دہشت گردوں کو بھی آج جہنم واصل کر دیا گیا جبکہ پنجگور آپریشن میں 5 جوان شہید ہوئے جبکہ 6 زخمی ہوئے۔

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق 72 گھنٹوں کے دوران ان آپریشنز میں افسر سمیت 9 جوان شہید ہوئے جبکہ چھ زخمی ہوئے، ان حملوں میں ملوث 3 دہشت گرد گذشتہ روز ہلاک کئے گئے جن میں دو ہائی ویلیو ٹارگٹ بھی شامل تھے۔

     

    بیان کے مطابق نوشکی، پنجگور میں سیکیورٹی فورسز کا کلیئرنس آپریشن مکمل کر لیا گیا ہے۔ کلیئرنس آپریشنز کے دوران مجموعی طور پر 20 دہشت گرد مارے گئے۔ سکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دہشت گردی کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

     

  • بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف

    بلوچستان،دہشتگردوں کیخلاف آپریشن میں سات جوان شہید،دہشتگردوں کو کہاں سے کنٹرول کیا جا رہا تھا؟ اہم انکشاف
    نوشکی اور پنجگور میں فورسز کے آپریشن میں 13 دہشتگرد ہلاک ہو گئے ہیں

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی اور پنجگور میں کامیاب آپریشن کے بعد فورسز کا کلیئرنس آپریشن ہوا نوشکی میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں مزید 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے ہیں جس کے بعد نوشکی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کی تعداد 9 ہوگئی،حملہ ناکام بنانے کے دوران ایک افسر سمیت 4 بہادر سپوت شہید ہوئے،

    پنجگور میں فرار دہشت گردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے پنجگور میں اب تک 4 دہشت گرد مارے جا چکے ہیں سیکیورٹی فورسز نے 4 سے 5 دہشتگردوں کو گھیرے میں لے لیا ہے،پنجگور میں شدید لڑائی کے دوران 3 فوجی جوان شہید اور4 زخمی ہوئے،

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان،بھارت میں دہشتگردوں اور ان کے سہولت کاروں میں رابطے کو روکا ہے دہشتگردوں کو بھارت اور افغانستان سے کنٹرول کیا جارہا تھا، بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کو دہشگردوں کےخلاف بڑی کامیابی مل گئی

    دوسری جانب دہشت گردو ں کے زیراستعمال اسلحہ اور جوتے امریکی ساختہ ہیں

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ دہشت گردحملوں کی اطلاع تھی،ہم نے صوبوں کو آگاہ کردیا تھا،چیف سیکریٹریز کو بھی ممکنہ حملوں سے آگاہ کیاتھا،دہشت گردوں کے زیراستعمال وہی اسلحہ ہے جوافغانستان میں چھوڑا گیا، افغانستان اوربھارت میں ٹی ٹی پی دوبارہ سے رابطوں میں ہے، نوشکی میں ہنگامی طور پر موبائل فون سروس معطل کر رہے ہیں ،سیکیورٹی فورسز دہشت گردو ں کو ختم کرکے ہی دم لیں گی،

    وزیر داخلہ بلوچستان ضیا لانگو کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں دہشت گردی کے واقعات قابل مذمت ہیں متاثرہ علاقوں کو کلیئر کرنے کے لیے آپریشن جاری ہے کارروائی میں ایف سی کے 12اہلکار زخمی ہوئے ہیں 4سے5دہشت گرد بازار کی طرف فرار ہوئے اورزندہ ہیں متاثرہ علاقے میں بازار بند ہے جلد دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے گا،نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے،پنجگور میں آپریشن جاری ہے،رات سے آپریشن جاری تھا ،جائزہ لے رہے ہیں ،جلد آگاہ کیاجائے گا،

    قبل ازیں وزیراعظم عمران خان نے بلوچستان میں دہشتگرد حملوں کو ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے

    وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم اپنی بہادر سیکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں سیکیورٹی فورسز نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گردی کے حملوں کو ناکام بنایا، قوم ہماری سیکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے جو ہماری حفاظت کے لیے قربانیاں دے رہی ہیں،

    وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسزکسی بھی قسم کی دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں،نوشکی میں 9اور پنجگو ر میں 6دہشت گرد ہلاک ہوئے نوشکی میں 4جوان شہید ہوئے سیکیورٹی فورسز دہشت گردوں کو کسی بھی صورت کامیاب نہیں ہونے دے سکتی،پنجگور اور نوشکی میں ہونے والے دونوں حملے پسپا کر دئے گئے، رات دیر گئے دہشت گردوں کے حملے کو ہماری عظیم افواج نے ناکام بنایا،یہ بڑی عظیم کامیابی ہے جو پاک فوج نے دہشت گردی کے خلاف حاصل کی ہے

    گورنر سندھ عمران اسماعیل نے نوشکی اور پنجگور میں سیکیورٹی فورسز پر دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ مٹھی بھر دہشت گرد قوم کے حوصلے کو کمزور نہیں کرسکتے،قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہے،وطن کے دفاع میں مسلح افواج کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا،

    ن لیگی رہنما سابق وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہمارے بہادر سپاہیوں نے نوشکی اور پنجگور میں جس جرات سے دہشتگردوں کے حملہ ناکام بنائے وہ قابل تحسین ہے لیکن وفاقی و صوبائی حکومتوں سے یہ سوال پوچھنا بنتا ہے کہ بلوچستان جہاں مکمل امن بحال ہو چکا تھا وہاں کچھ عرصے سے دہشتگردوں کو کیونکر منظم ہو کر کاروائیاں کرنے کا موقع مل رہا ہے؟

    وزیراعظم آزاد کشمیرنے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اور کہا کہ حملہ ناکام بنانے پر ایف سی جوانوں کو سلام پیش کرتا ہوں بلوچستان میں دہشت گرد کارروائیوں میں بھارت کا ہاتھ ہے،بلوچستان میں امن قائم کرنے میں پاک فوج کا کردار مثالی ہے،

    وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے نوشکی اور پنجگور میں سیکورٹی فورسز کے کیمپ پر حملوں کی کوشش کی مذمت کی ہے،وزیر اعلی عثمان بزدار نےدہشت گردوں کے مذموم عزائم ناکام بنانے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ وطن عزیز کے بہادر سپوتوں نے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرکے مذموم عزائم کو خاک میں ملایا۔قوم کو سیکورٹی فورسز کی جرات پر ناز ہے۔دشمن بزدلانہ کارروائیوں کرکے عدم استحکام پیدا کرنے کی سازش کر رہا ہے۔
    قوم دہشت گردی کے خلاف یکجان ہے۔دشمن کی کوئی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان نے پنجگور اور نوشکی میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کی اوروزیراعلیٰ بلوچستان نے ایف سی کیمپ حملے میں اہلکار کی شہادت پر اظہار افسوس کیا،وزیر اعلیٰ بلوچستان نے دہشت گرد حملے ناکام بنانے پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کو مرعوب نہیں کر سکتے سیکیورٹی فارسز دہشت گردی کے خلاف تاریخ رقم کر رہی ہیں دہشت گرد یاد رکھیں،مقابلہ دنیا کی بہترین فوج سے ہے،

    بلوچستان کے علاقے پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں نے سیکورتی فورسز کے کیمپوں پرحملے کیے پاک فوج نے دونوں حملے ناکام بنا دئیے ۔جوابی کاروائی میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان پہنچا۔آئی ایس پی آر کے مطابق نوشکی میں دہشت گردوں نے ایف سی کیمپ میں گھسنے کی کوشش کی جس کا بھرپور جواب دیا گیا ۔ نوشکی میں چار دہشت گرد مارے گئے ۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایک افسر زخمی ہو گیا ۔

    کشمیر تکمیل پاکستان کا نامکمل ایجنڈہ، آخری حد تک جائیں گے، آرمی چیف کا دبنگ اعلان

    یوم دفاع و شہداء، چلو شہداء کے گھر،باغی ٹی وی کی خصوصی کوریج

    ہمارے شہدا ہمارے ہیرو ہیں،ترجمان پاک فوج کا راشد منہاس شہید کی برسی پر پیغام

    سیکیورٹی خطرات کے خلاف ہم نے مکمل تیاری کر رکھی ہے، ترجمان پاک فوج

    الیکشن پر کسی کو کوئی شک ہے تو….ترجمان پاک فوج نے اہم مشورہ دے دیا

    فوج کو سیاست میں نہ گھسیٹا جائے ، دعا ہے علی سد پارہ خیریت سے ہو،ترجمان پاک فوج

    طاقت کا استعمال صرف ریاست کی صوابدید ہے،آپریشن ردالفسار کے چار برس مکمل، ترجمان پاک فوج کی اہم بریفنگ

    انسداد دہشت گردی جنگ تقریبا ختم ہو چکی،نیشنل امیچورشارٹ فلم فیسٹیول سے ڈی جی آئی ایس پی آر کا خطاب

    افغان امن عمل، افغان فوج نے کہیں مزاحمت کی یا کرینگے یہ دیکھنا ہوگا، ترجمان پاک فوج

    وطن کی مٹی گواہ رہنا، کے نام سے یوم دفاع وشہداء منانے کا اعلان

    شُہداء، غازیوں اوراُن سے جُڑے تمام رِشتوں کو سَلام،آئی ایس پی آر کی نئی ویڈیو جاری

  • پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید

    راولپنڈی:پنجگور اور نوشکی میں دہشتگردوں کے حملے،4 ملک دشمن جہنم واصل،1 جوان شہید ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردوں نے نوشکی اور پنجگور میں سکیورٹی فورسزکے کیمپوں پرحملے کئے، جوابی کارروائی میں 4 ملک دشمن جہنم واصل ہوگئے جبکہ 1 جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے بلوچستان میں پنجگوراورنوشکی میں کیمپوں پر حملے کی کوشش کی،نوشکی میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے جوابی کارروائی میں 4 دہشتگرد مارے گئے۔

     

     

    آئی ایس پی آر کے مطابق جوابی کارروائی میں دہشتگردوں کا بھاری نقصان ہوا جبکہ پنجگور حملے میں ایک جوان وطن پر قربان ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پنجگور میں دہشتگردوں نے 2 اطراف سے سکیورٹی فورسز کیمپ میں داخلے کی کوشش کی، فورسز کے بروقت ردعمل کی صورت میں دہشتگرد حملہ ناکام بنا دیا گیا۔

    خیال رہے کہ بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک کے قریب دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیا۔پولیس کی جانب سے بتایا گیا تھا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری رہا۔

  • بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق

    بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی۔اطلاعات کے مطابق بلوچستان میں ہوا کے بگولوں نے تباہی مچادی، دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق ہوچکے ہیں‌

    بلوچستان کے شمال مغربی اور ساحلی علاقوں میں گرد آلود طوفانی ہوائیں چلنے سے معمولات زندگی اور اہم شاہراہوں پر آمدورفت متاثر ہوگئی۔

    تیز ہواؤں کے باعث چمن میں کچے مکانات کی دیواریں گرگئیں اور چھتیں اُڑ گئیں۔ قلعہ عبداللہ کی تحصیل گلستان میں تیز ہواؤں کے باعث دیوار گرنے سے دو بچے جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے۔

    تیز ہواؤں کے باعث شاہرگ کے قریب 132 کے وی ہائی ٹرانسمیشن لائن کا ٹاور گرگیا جس کے نتیجے میں ضلع ہرنائی میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی۔

    گرد آلود ہواؤں سے کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہے۔

    ادھر بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکوں کی اطلاعات پر ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے ردعمل دیا گیا۔

    ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی تھیں۔

    رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔

  • بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    بلوچستان:نوشکی دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری

    کوئٹہ:بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا:ایف سی کے گیٹ پردھماکہ سیکورٹی اداروں کی جوابی کارروائی جاری ،اطلاعات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی اور پنجگور میں متعدد دھماکے ہوئے ہیں جس سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ بلوچستان کے شہرنوشکی کے بازار اور پنجگور گھوڑا چوک میں دھماکے ہوئے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔

    پولیس کی جانب سے بتایا گیا کہ دھماکوں سے مکانات کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکوں کے بعد فائرنگ بھی جاری ہے۔دھماکوں کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا اور سکیورٹی فورسز کی جانب سے صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کی جارہی ہے۔

    بلوچستان کا شہر نوشکی 2 دھماکوں سے گونج اٹھا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع نوشکی میں 2 دھماکے ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق نوشکی مینگل روڈ پر ہوئے دھماکوں کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے۔ دھماکوں کے بعد شہر میں شدید فائرنگ کی بھی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

    پولیس کے مطابق سول ہسپتال نوشکی کی عمارت کو نقصان پہنچا ہے۔ ترجمان بلوچستان حکومت بشریٰ رند کی جانب سے بتایا گیا کہ ایف سی ہیڈ کوارٹر کے گیٹ پر دھماکہ ہوا، دھماکے کے بعد فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے، تاحال جانی نقصان سے متعلق کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو کسی صورت نہیں چھوڑیں گے۔