Baaghi TV

Tag: نون لیگ

  • اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

    اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی ، فواد چودھری

    اسلام آباد: وفاقی وزیراطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اگرنون لیگ شریف فیملی سے خودکو علیحدہ ہ کرتی ہے تو یہ مثبت پیشرفت ہوگی۔

    باغی ٹی وی : وزیراطلاعات فواد چوہدری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ اگر نون لیگ شریف فیملی سے خود کو علیحدہ کرتی ہے تو یہ ایک مثبت پیش رفت ہو گی۔

    وزیراعلیٰ ہاؤس کے بعد گورنر ہاؤس بھی جائیں گے، حافظ نعیم الرحمان

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں کو اخلاقی اور مالی کرپشن کا شکار قیادت کو بدلنے کی ضرورت ہے۔ نواز شریف ہر مشکل وقت میں کارکنوں کو تنہا چھوڑ کر لندن پناہ گیر ہو گئے ایسے لیڈر کی عزت نہیں رہتی۔

    آمدنی کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہی : فواد چوہدری

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ حکومت سیاسی جماعتوں سے بات چیت کرنا چاہتی ہے۔ ہم چاہتے ہیں انتخابی اصلاحات ، عدالت اور احتساب کے نظام میں اصلاحات آئیں یہ اپوزیشن کے بغیر ممکن نہیں لیکن نون لیگ اور پیپلز پارٹی کی کرپٹ قیادت اپنے مقدمات میں ریلیف کے علاوہ کسی اور موضوع پر گفتگو نہیں کرنا چاہتی۔

    بلوچستان عوامی انڈومنٹ فنڈ میں مزید 2 ارب روپے کے اضافہ کی منظوری

    قبل ازیں وزیراطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ سب سے زیادہ مشکل میں تنخواہ دار طبقہ ہے جن کی تنخواہیں نہیں بڑھائی جاتیں، آمدن کم اور اخراجات زیادہ ہوں تو مہنگائی زیادہ لگتی ہے، نوازشریف کا مسئلہ مہنگائی سے جڑا ہوا ہے، 1947 سے 2008 تک 6 ہزار ٹریلین کا قرضہ لیا گیا، جب کہ 2008 سے 2018 تک 23 ٹریلین قرضہ لیا گیا، پی ٹی آئی کی حکومت 32 ارب ڈالر قرضہ واپس کرچکی ہے، نوازشریف لندن کی سب سے مہنگی پراپرٹی میں بیٹھے ہوئے ہیں، لندن میں آصف زرداری ہوٹل کا مہنگا ترین اپارٹمنٹ لے کر رہتے ہیں۔

    سیالکوٹ بزنس کمیونٹی کیجانب سے پریانتھا کمارا کے اہلخانہ کیلئے 0.1 ملین ڈالر امداد

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ اپوزیشن پارٹیوں کے درمیان اعتماد کا فقدان ہے، ان کے مارچ کا شور پہلے دن سے سنتے آرہے ہیں، آئندہ عام انتخابات 1100 سیٹوں پر ہوں گے، اور پی ٹی آئی کے علاوہ ان سیٹوں پر کوئی جماعت امیدوار کھڑے نہیں کر سکتی، الیکشن آنے دیں میدان بھی ہوگا گھوڑا بھی ہوگا اور ہم بتائیں گے الیکشن کیسے لڑے جاتے ہیں، آئندہ 5 سال بھی تحریک انصاف کے ہی ہوں گے-

  • ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں, فردوس عاشق  اعوان

    ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں, فردوس عاشق اعوان

    معاون خصوصی وزیر اعلی پنجاب برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن کے ماسٹر مائنڈ نے ڈسکہ میں ہونے والے پولنگ اسٹیشنز پر جاکر پی ٹی آئی کے کارکنوں کو ہراساں کیا۔ن لیگ کی روائتی ہٹ دھرمی کی وجہ سے دوقیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔رانا ثناء اللہ نے کارکنان کو اشتعال دلایا۔
    یہ بات انہوں نے ڈسکہ میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر نے انتخابی حلقوں میں افراتفری مچائی۔ پولنگ سٹیشنز کو ن لیگ نے یرغمال بنایااور تصادم کے نتیجہ میں دوافراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہوئے۔ انہوں نے فائرنگ کے واقعہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ن لیگ کے انتہا پسندی کے روائتی مزاج کی وجہ سے یہ واقعہ رونما ہوا۔شہید ہونے والے پی ٹی آئی کے پولنگ ایجنٹس پرتشدد کیا گیا اور گولیاں چلائی گئیں۔اس واقعہ کے پیچھے ن لیگ کی متشدد سوچ کارفرما ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی آر او اور ڈی ایم او نے حکومتی امیدوار کے حمایتیوں کو جرمانے کئے جبکہ اپوزیشن کی جانب جان بوجھ کر آنکھیں بند رکھیں۔ن لیگی رہنما پولنگ کے عملے اور سرکاری ملازمین کو دھکیاں دیتے رہے اور ن لیگی ورکرز نے فائرنگ بھی کی۔حلقہ این اے 75کے پی ٹی آئی کے کارکنوں کو سلام پیش کرتی ہوں۔پی ٹی آئی کارکنوں نے 45دن کی انتخابی مہم کے دوران غنڈہ عناصر کا جرات سے مقابلہ کیا۔
    معاون خصوصی نے کہا کہ الیکشن کے دوران جہاں ڈی ایم او اور آر اوز نے حکومت سے مدد طلب کی وہاں حکومت نے ان کا احسن طریقے سے ساتھ دیا۔ مگربدقسمتی یہ ہے کہ جس نظام کو بدلنے کیلئے حکومت پرعزم ہے، اس کے راستے میں ن لیگ کی چھتری تلے پلنے والے سانپ رکاوٹ بن رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خواجہ سعد رفیق کے حلقہ سے لائے گئے ڈی ایم او الیکشن کو سبوتاژ کرتے دکھائی دئیے۔الیکشن کو سبوتاژ کرنے والے عناصر کے خلاف الیکشن کمیشن متحرک کیوں نظر نہیں آیا؟پی ٹی آئی کے وہ کارکنان جو ن لیگ کی غنڈہ گردی کانشانہ بنے پارٹی ان کے ساتھ کھڑی ہے۔غنڈوں اور ان کے سہولتوں کاروں کو اپنے کئے کا حساب دینا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی وزراء اور عہدیداران پولنگ اسٹیشنز میں نہیں گھسے۔ حکومت اداروں کو بااختیار بنا چاہتی ہے۔ آزاد الیکشن کمیشن کے منصفانہ کردار کو یقینی بنائیں گے۔حکومت اپنی آئینی اور قانون ذمہ داریاں بطریق احسن انجام دے گی

  • احتساب ۔۔۔ اسد عباس خان

    احتساب ۔۔۔ اسد عباس خان

    وہ ایک جاگیردار اور جاگیردار کا بیٹا تھا۔ شنید ہے بچپن میں کبھی کسی فلم یا ڈرامے کا کردار بھی بنا اور لڑکپن میں سینما ہال کے باہر ٹکٹیں بھی بلیک میں فروخت کیں۔ جوانی میں قدم رکھا تو اس وقت کے سب سے بڑے پاکستانی سیاستدان (ذوالفقار علی بھٹو) کی بیٹی (محترمہ بینظیر بھٹو) کو اُچک لیا۔ کچھ لوگ اسے ڈاکو بھی کہتے ہیں اس بات میں تو سچائی کا علم نہیں البتہ یہ بات روز روشن کی طرح عیاں ہے کہ اپنی ہی اہلیہ کے دور حکومت میں ایام زندگی جیل کی کال کوٹھری میں گزارے۔ جس کا دو مرتبہ کی منتخب وزیراعظم (بینظیر بھٹو) اور ملک کی اہم سیاسی جماعت کی سربراہ کا شوہر ہونے کے باوجود کوئی سیاسی کردار نہیں تھا۔ مرحومہ جب جلاوطنی کی زندگی گزار کر واپس آ رہی تھی اور کراچی میں آمد کے ساتھ ہی محترمہ پر خود کش حملہ ہوا جس میں سینکڑوں قیمتی جانیں گئیں۔ اور پھر خطرے کو دیکھنے کے باوجود مرحومہ نے اپنی انتخابی مہم جاری رکھی یہاں تک کہ راولپنڈی میں ایک اور مہلک حملہ ہوا اور محترمہ اس حملہ میں جاں بحق ہو گئیں تو یہ شخص باہر بیٹھ کر سب کچھ (پلاننگ) دیکھ رہا تھا۔ لوگ جس شخص کو قاتل سمجھ رہے تھے وہ شخص محترمہ بینظیر بھٹو کے دنیا سے رخصت ہونے کے ساتھ ہی ٹسوے بہاتے ہوئے وطن واپس آ پہنچا اور ساتھ ہی ایک خفیہ خط نکال لایا کہ محترمہ بینظیر بھٹو کی خواہش تھی کہ میرے بعد آصف علی زرداری پیپلز پارٹی کے سربراہ ہوں گے۔ 2007 کے عام انتخابات میں بینظیر بھٹو کے نام پر پڑنے والے ووٹ کا خوب فائدہ اٹھایا گیا ملک کا صدر منتخب ہونے کے بعد محترمہ کے قاتلوں کو پکڑنے کے بجائے کمال چالاکی سے محترمہ کے معتمد ساتھیوں کو بطور خاص ٹھکانے لگا دیا گیا۔ شدید مخالف حزب اختلاف کو بھی خوب مہارت سے ڈیل کیا۔ جو جس پر خوش ہوا اسے اس ضمانت پر دے دیا گیا کہ میری کرسی کو کوئی گرزند نہ پہنچ پاۓ۔ اس تمام عرصہ میں کرپشن اور بدعنوانی کے نئے ریکارڈ قائم ہوئے، ملکی شرح نمو زوال پذیر ہوئی، برآمدات و درآمدات میں وسیع خلیج پیدا ہونے کے باعث ڈالر کو پر لگ گئے، قومی اداروں کو خوب نقصان پہنچایا گیا ریلوے، پی آئی اے، پاکستان اسٹیل مل تباہی کے دہانے پر پہنچ گئیں، عدلیہ سے پنگے بازی اور فیصلوں پر عملدرآمد کرنے میں تاخیری حربے استعمال کیے گئے، حسین حقانی جیسے غدار کو امریکہ میں سفیر مقرر کیا اور میمو گیٹ اسکینڈل سامنے آیا، سیاست پوری طرح کاروبار کی شکل اختیار کر گئی مسٹر ٹین پرسنٹ کے نام سے بچہ بچہ واقف ہوا اور یوں ملکی تاریخ میں پہلی بار جمہوری حکومت نے اپنی مدت مکمل کی اور زرداری صاحب کا مشہور زمانہ قول "جمہوریت بہترین انتقام ہے” واقعی ریاست اور عوام سے انتقام لینے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ اگلی حکومت "ن” لیگ کی آئی تو مسٹر ٹین پرسنٹ نے بظاہر اپنے حریف کے ہر مشکل وقت میں (اندر خانے) خوب یاری نبھائی۔ ہر بار میثاق جمہوریت کا راگ الاپا، وقتاً فوقتاً سندھ کارڈ بھی کھیلا۔ ایان علی، منی لانڈرنگ، فالودے اور سبزی والوں کے ناموں پر کروڑوں اربوں روپوں کی ٹرانزکشن سمیت سینکڑوں بے نامی اور فیک بینک اکاؤنٹ ظاہر ہونے کے بعد جب متعلقہ حکام نے پوچھ گچھ کا سلسلہ شروع کیا تو یہی صاحب دھمکیاں دینے پر آ گئے۔ کبھی فوج اور عدالتوں کو بڑھکیں لگائی کہ "وہ تین سال کے لیے آتے ہیں ہمیں ہمیشہ رہنا ہے” اور کبھی "میں ان کی اینٹ سے اینٹ بجا دوں گا” جیسے جملے کسے۔ وفاقی احتساب کے ادارے نیب کے چیئرمین کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا! "چیرمین نیب کی کیا حیثیت ہے اسکی کیا مجال ہے جو میرے اوپر کیسس بنواۓ”
    پھر یوں گویا ہوئے کہ نیب کو میں تھکا دوں گا۔۔۔۔۔۔ وغیرہ وغیرہ
    بار بار ضمانتیں ہوتی رہی اور آج جب ضمانت منسوخ ہونے پر نیب نے گرفتار کیا تو پھر پوری دنیا نے زرداری کو بھیگی بلی بنا دیکھا۔ گرفتاری کی ویڈیو دیکھ کر بلاول کی ہنسی بتا رہی تھی کہ وہ بہت خوش ہے۔ شائد اپنی والدہ کے قاتل پکڑے جانے کی خوشی ہو واللہ اعلم
    نواز شریف اپنے کیے کی سزا بھگت رہا ہے اب زرداری صاحب بھی جیل روانہ ہو چکے ہیں جو شاید میاں صاحب کی تنہائی کے ساتھی بنیں گے۔ بار بار کمینی مسکراہٹ کے ساتھ گیارہ سال جیل میں گزارنے کو بطور فخریہ بتانے اور پھر اس بات پر اترانے والوں کے جیالوں کو سوچنا چاہئے کہ جیلوں سے عزت دار لوگ ڈرتے ہیں چوروں ڈاکوؤں کو اس کی عادت ہوتی ہے۔ حکومت کے ساتھ ساتھ اصل امتحان اب عوام کا بھی ہے کہ وہ ان چوروں ڈاکوؤں کی چکنی چپڑی باتوں میں نہ آئیں کسی احتجاجی تحریک کا حصہ نہ بنیں۔ احتسابی اداروں پر بھی بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ بلا تفریق احتساب کا عمل اب رکنا نہیں چاہیے۔