Baaghi TV

Tag: نوٹ

  • آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،وزیر خزانہ

    سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائےخزانہ کا اجلاس ہوا

    اجلاس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ کل سے میڈیا میں آئی ایم ایف کے حوالے سے خبریں چل رہی ہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہو چکا ،آئی ایم ایف کے ساتھ معاہدہ ستمبر میں ہو جائے گا،آئی ایم ایف کی کچھ شرائط پوری کرنا تھیں وہ پوری کر دی،

    سینیٹ کی قائمہ کمیٹی خزانہ میں 5 ہزار روپے کا نوٹ ختم کرنے کی تجویز پیش
    رکن کمیٹی محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ کرپشن سمیت دیگر مسائل کی وجہ بن رہا ہے، پانچ ہزار روپے کا نوٹ ختم ہونا چاہیے، یہ معاملہ پارلیمنٹ میں بھی اٹھایا تھا، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کے نوٹ ختم کرنے کی ابھی کوئی تجویز زیر غور نہیں ہے،اس حوالے سے پہلے بھی تجاویز آتی رہی ہیں مگر اس تجویز کو نہیں مانا گیا، اسی لئے ابھی ہم جو نئے ڈیزائن کے نوٹ لانے جارہے ہیں اس میں بھی پانچ ہزار روپے کا نوٹ شامل ہے،محسن عزیز نے کہا کہ پانچ ہزار روپے کا نوٹ اگر آپ نے بند کردیا تو یقین دلاتا ہوں مارکیٹ میں یہ نوٹ3 ہزار کا فروخت ہوگا، گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ اسکا غلط استعمال روکنا تو لاء انفورسمنٹ ایجنسیوں کا کام ہے،پلاسٹک کے نئے نوٹ لانے کے لیے کابینہ سے منظوری لی جائے گی، پلاسٹک کرنسی کے لیے دیکھا جائے گا کہ اسکی عمر کیا ہے، اسکی فی نوٹ لاگت کیا ،پلاسٹک کرنسی کے لیےسیکیورٹی فیچر کس قدر پائیدار اور طویل ہیں،ابھی ہم نے ٹیسٹ کرنا ہے، اسی لئے ابتدائی طورایک نوٹ پلاسٹک کرنسی میں متعارف کروانا چاہ رہے ہیں ، اگر یہ نوٹ پائیدار، سیکیورٹی فیچر لانگ ٹرم ہوئے تو ہم متعارف کروائیں ورنہ یہ شائد قابل عمل نہ ہو،

    شکریہ جنرل باجوہ،اہم معلومات ہاتھ لگ گئی،فیض ،عمران ،بشریٰ کا گٹھ جوڑ

    فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے،عمران خان

    فیض حمید عبرت کا نشان،عمران کا نشہ بند، بشریٰ پر فیض کا فیض

    فیض حمید کے بارے مبشر لقمان کے پروگرام کھرا سچ میں محسن بیگ کے چشم کشا انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر نہ ڈرا ہوں نہ گھبرایا ہوں،عمران خان

    جنرل فیض حمید کا 30 سال تک قبضے کا منصوبہ،بغاوت ثابت؟

    فیض نیازی گٹھ جوڑ جنرل (ر) قمر جاوید باجوہ نے کیسے توڑا تھا؟ اہم انکشافات

    فیض حمید کی گرفتاری پر خلیل قمر،عمر عادل خوش،اڈیالہ جیل سے جاسوس گرفتار

    گرفتاری کا خوف،سابق چیف جسٹس ثاقب نثار بیرون ملک فرار

    فیض حمید کا نواز،شہباز کو پیغام،مزید گرفتاریاں متوقع

    فیض حمید پر ڈی ایچ اے پشاور کو 72 کروڑ کا نقصان کا الزام،تحقیقات

    قوم کا پاک فوج پر غیر متزلزل اعتماد ہمارا سب سے قیمتی اثاثہ ہے،آرمی چیف

    فیض حمید "تو توگیا”،ایک ایک پائی کا حساب دینا پڑے گا، مبشر لقمان

  • بھارت میں 2 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    بھارت میں 2 ہزار کا نوٹ ختم کرنے کا فیصلہ

    بھارتی حکومت نے 2000 روپے کا نوٹ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے-

    باغی ٹی وی : روئٹرز کے مطابق بھارت کے مرکزی بینک نے کہا کہ وہ 2 ہزار روپے مالیت کا سب سے بڑا نوٹ ختم کرنے جارہا ہے جس کو2016 میں متعارف کروایا گیا تھا، ساتھ ہی عوام سے کہا کہ رواں برس 30 ستمبر2023 تک اِن نوٹوں کو بینک میں جمع یا تبدیل کروالیں۔

    باراک اوباما اورمتعدد صحافیوں سمیت 500 امریکیوں کی روس میں داخلے پرپابندی عائد

    وزارت خزانہ کے اعلی عہدیدار، ٹی وی سوماناتھن نے کہا کہ حکومت کے اِس قدام سے خلل پیدا ہونے کی توقع نہیں ہے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے کہا کہ شواہد سے ظاہر ہوتا ہے کہ لین دین کے لیے عام طور پر فرق استعمال نہیں کیا جا رہا تھا نوٹ قانونی طور پر ٹینڈر رہیں گے، لیکن لوگوں سے کہا جائے گا کہ وہ انہیں 30 ستمبر تک جمع کر کے چھوٹے نوٹوں میں تبدیل کر دیں۔

    جب 2016 میں 2 ہزار روپے کے نوٹ متعارف کروائے گئے تھے تواس کا مقصد تھا کہ معیشت کو دوبارہ بہتر کرنا تھااس بات کے بہت کم شواہد موجود ہیں کہ منصوبہ کامیاب ہوا، لیکن اس اقدام نے معیشت کی 86% کرنسی کو راتوں رات قدر کے لحاظ سے گردش میں لے کر نقد رقم کی ایک منظم قلت پیدا کر دی۔

    شہزادی ڈیانا کی موت کا ذمہ دار کون تھا،مصنوعی ذہانت کے انکشاف نے تہلکہ مچا …

    حکومت نےبعد ازاں 500 روپے کے نئے نوٹ جاری کرنا شروع کیے، اور 2,000 کا اضافہ کرنسی کو تیزی سے گردش میں لانے کے لیے شامل کیا تاہم اب بھارت کے مرکزی کا کہنا ہے کہ وہ زیادہ مالیت کے نوٹوں کو کم کرنا چاہتا ہے اور گزشتہ چار برسوں میں 2 ہزار روپے کے نوٹوں کی چھپائی بند کردی ہے۔

    ریزرو بینک آف انڈیا نے ان نوٹوں کو واپس لینے کے فیصلے کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ یہ نوٹ عام طور پر لین دین کے لیے استعمال نہیں ہوتے ہیں اگرچہ حکومت اور مرکزی بینک نے اس اقدام کی وجہ نہیں بتائی لیکن تجزیہ کار کہتے ہیں کہ ملک بھر میں عام انتخابات سے پہلے نقد کے استعمال میںٓ تیزی آتی ہے۔

    ایل اینڈ ٹی فائنانس ہولڈنگز کی گروپ چیف اکانومسٹ روپا ریگے نِتسور نے کہا کہ عام انتخابات سے پہلے ایسا اقدام کرنا ایک دانشمندانہ فیصلہ ہے کیونکہ جو لوگ اس کو اپنے پاس محفوظ رکھتے ہیں ان کے مشکل پیش آسکتی ہے۔

    سلمان خان نے اپنے کیرئیر کا سب سے بڑا معاہدہ طے کرلیا

    روپا ریگے کہنا ہے کہ یہ اقدام سے کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں کرے گا کیونکہ کم مالیت کے نوٹ کثیر تعداد میں موجود ہیں جبکہ گزشتہ 7، 6 برسوں کے دوران ڈیجیٹل لین دین اور ای- کامرس نے کافی وسعت اختیار کی ہے ماہراقتصادیات یوویکا سنگھل کا کہنا ہے کہ لیکن چھوٹے کاروبار جیسے کہ زراعت اور تعمیرات جو نقد پر انحصار کرتے ہیں ان کو کچھ وقت کے لئے تکلیف ہوسکی ہے۔

    مزید کا کہ جن کے پاس یہ نوٹ ہیں تو وہ لوگ اس کو بینک جمع کروانے کے بجائے خریداری کرتے ہیں اور ایسی چیزیں خرید لیتے ہیں جس کی ان کو ضرورت نہیں ہوتی ہے۔

    حکومت نے عوام سے کہا کہ وہ 30 ستمبر تک کم مالیت کے نوٹ جمع کرائیں یا تبدیل کر دیں جس کی وجہ سے بینک ڈپازٹس میں اضافہ ہوگا۔ یہ ایک ایسے وقت میں ہورہا ہے جب ڈپازٹ کی نمو بینک کریڈٹ سے کم ہے۔

    شامی صدر بشارالاسد 12 سال بعد عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی …

  • اسٹیٹ بینک نے 75 روپےکا نوٹ جاری کردیا

    اسٹیٹ بینک نے 75 روپےکا نوٹ جاری کردیا

    کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پاکستان کے75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے 75 روپےکا اعزازی بینک نوٹ جاری کردیا۔

    اسٹیٹ بینک کے مطابق بینک کے صدر دفتر میں 14 اگست مناتے ہوئے اعزازی بینک نوٹ کا ڈیزائن پیش کیا گیا تھا، عوام کے لیے 75 روپے کا اعزازی بینک نوٹ آج سے جاری کیا جا رہا ہے۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہےکہ اعزازی نوٹ ملک بھر میں خریداری کے لیے استعمال کیا جاسکےگا۔

     

     

     

    مرکزی بینک سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق یادگاری نوٹ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے بی ایس سی دفاتر اور کمرشل بینکوں کی برانچز میں دستیاب ہوگا۔اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ عوام بھی 75 روپے کا یادگاری نوٹ کل (جمعہ 30 ستمبر) سے خرید سکیں گے۔

     

    اسٹیٹ بینک کے مطابق 75 روپےکے نوٹ کا ڈیزائن اسٹیٹ بینک اور مقامی آرٹسٹوں نے مرتب کیا، نوٹ کےایک جانب قائداعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں، نوٹ کےدوسری جانب مار خور اور دیودارکےدرخت کی تصاویرہیں، نوٹ کی پشت کو ماحولیاتی تبدیلیوں پرقومی عزم کو مدنظر رکھتےہوئےمرتب کیا گیا ہے۔

    پاکستان کی 75ویں سالگرہ پر جاری یادگاری نوٹ سبز زمرد رنگ کا ہے جبکہ اس کا سائز 147 ملی میٹر چوڑا اور 65 ملی اونچا ہے اور اس کے عقب پر قومی جانور مارخور اور پہاڑوں کے ساتھ دیودار درخت بھی دکھائے گئے ہیں۔

     

  • 75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    75 ویں یوم آزادی پر 75 روپے کا یاد گاری نوٹ

    پاکستان کے 75 ویں یوم آزادی کی مناسبت سے اسٹیٹ بینک نے 75 روپے کے یادگاری نوٹ کا ڈیزائن جاری کر دیا۔


    اسٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کیے گئے یادگاری نوٹ کے ڈیزائن میں قائد اعظم، علامہ اقبال، سرسید احمد خان اور فاطمہ جناح کی تصاویر ہیں۔

    دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کا افتتاح کر دیا، وزیر اعظم کو منصوبے سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔یوم آزادی کے موقع پر اسلام آباد میں راول چوک فلائی اوور کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم شہباز شریف نےکہا کہ گزشتہ 4 سال سے یہ منصوبہ التوا کا شکار تھا، جسے چند ماہ میں مکمل کیا، امید ہے بھارہ کہو کا منصوبہ 4 ماہ میں مکمل ہو جائے گا۔

    وزیراعظم نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہم نے یہ ملک بےپناہ قربانیوں سے حاصل کیا ہے، ہم دن رات محنت کرکے ملک کی تقدیر بدلیں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

    اس سے قبل وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ہمارے آبائواجداد کی عظیم قربانیوں کا ثمر ہے،قائد اعظم نے ایمان،اتحاد اور نظم وضبط کی تعلیم دی،قیام پاکستان کی ولولہ انگیز داستان ہمارے لئے مشعل راہ ہے،پاکستان اگر جوہری قوت بن سکتا ہے تو معاشی قوت بھی بن سکتا ہے،ملک کو اس وقت قومی مکالمے کی اشد ضرورت ہے،ہمیں امانت و دیانت کواپنا شعار بنانا ہوگا.

  • لبنان میں نوٹوں والے گلدستوں کے چرچے

    لبنان میں نوٹوں والے گلدستوں کے چرچے

    بیروت: لبنان میں پھولوں کے کاروبار سے وابستہ ایک خاتون نے گلدستوں میں پھول اور غنچے سجانے کے بجائے ان میں کرارے نوٹوں کو پھولوں کی شکل میں سجاکر فروخت کرنا شروع کردیا –

    باغی ٹی وی : غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ انداز 30 سالہ تمارا ہریری نے اسے متعارف کرایا ہے۔ وہ کہتی ہیں کہ لبنان میں 10 سے 15 لاکھ لبنانی پونڈ کا ایک گلدستہ آتا ہے جبکہ پھولوں کی بجائے نوٹوں کا گلدستہ بنایا جاسکتا ہے جسے لوگ خوشی سے خرید رہے ہیں اور اپنے پیاروں کو دے رہے ہیں۔

    تمارا ہریری کہتی ہیں کہ تمام مشکلات کے باوجود بھی لوگوں کی بڑی تعداد ان مشکل حالات میں بھی دوسرے ضرورت مندوں کی مدد کررہی ہےیہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے گلدستے لے جاتے ہیں اور اپنے عزیزوں یا ضرورت مندوں کو دے رہے ہیں اس طرح ایک مشکل صورتحال میں مدد کا یہ نیا طریقہ سامنے آیا ہے۔

    تمارا کہتی ہیں کہ یہ رقم غریب افراد، طالب علموں اور دیگر افراد کے لیے کسی خزانے سے کم نہیںبہت سے سفید پوش افراد مدد مانگنے سے کتراتے ہیں اور اگر ان کی مالی مدد کی جائے تو وہ ناراض بھی ہوسکتے ہیں۔ بصورتِ دیگر امدادی رقم خوبصورت انداز میں پیش کی جائے تو وہ اسے بخوشی قبول کرتے ہیں۔

    واضح رہے کہ لبنان میں شدید مہنگائی اور افراطِ زر کی فضا ہے جبکہ لبنانی بڑے پیمانے پر خیرات کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ رقم والے چھوٹے بڑے گلدستے لے کر ضرورت مندوں کی خاموشی سے مدد کر رہے ہیں۔ نوٹوں کے گل دستوں میں لبنانی کرنسی اور امریکی ڈالر خاص انداز میں سجا کر لگائے گئے ہیں۔

  • پاکستان کی75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    پاکستان کی75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ

    حکومت نے 75 ویں جشن آزادی پر 75 روپے کا نوٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے جبکہ کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کے قیام کی 75 ویں سالگرہ یکم جولائی 2023 کو بھی جاری ہوگا۔

    باغی ٹی وی : وفاقی حکومت کی جانب سے پاکستان کے قیام کی 75ویں سالگرہ پر 75روپے کا یادگاری نوٹ جاری کیا جائے گا جس کا وزارت خزانہ نے نوٹیفیکیشن بھی جاری کر دیا ہے وزارت خزانہ نے اسٹیٹ بینک کو 75 روپے کا نوٹ چھاپنے سے آگاہ کردیا ہے۔

    پاکستان نے 20 بھارتی ماہی گیروں کو رہا کر دیا

    نوٹی فکیشن کے مطابق فنانس ڈویژن نے کابینہ کے فیصلہ کی روشنی میں اسٹیٹ بینک کو ہدایات جاری کر دیں، 75روپے کے کرنسی نوٹ کے ڈیزائن کی منظوری بھی دے دی گئی ہے-

    نوٹی فکیشن میں بتایا گیا ہے کہ 75 روپے کے نوٹ کی چھپائی مقامی کاغذ پر ہوگی۔

    لاہور میں ضمنی الیکشن:انتخابی مہم کے دوران جھگڑا، متعدد افراد زخمی

  • کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں،اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا اہم بیان جاری

    اسلام آباد:کرنسی نوٹ فوراً تبدیل کروا لیں، اسٹیٹ بینک کا اہم بیان جاری ،اطلاعات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے پرانے کرنسی ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرانے کی حتمی تاریخ میں توسیع کردی ہے۔

    مرکزی بینک کی جانب سے کیے گئے ٹویٹ میں اطلاع دی گئی ہے کہ پرانے ڈیزائن کے کرنسی نوٹ تبدیل کرانے کی آخری تاریخ ایک سال مزید آگے بڑھا دی گئی ہے۔ایس بی پی کے مطابق پرانے کرنسی نوٹ 31 دسمبر 2022 تک اسٹیٹ بینک کے کاؤنٹرز سے تبدیل کرائے جا سکتے ہیں۔

    اسٹیٹ بینک کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ نئے نوٹوں کی سیریز 2005 سے 2008 تک جاری کی گئی تھی اور پرانے ڈیزائن کے نوٹوں کا استعمال آہستہ آہستہ بند ہو گیا تھا۔جاری بیان میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت نے 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے نوٹوں کو تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق یکم دسمبر 2016 سے پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کیے جاچکے ہیں، لیکن اب حکومت نے ایک مرتبہ پھر پرانے ڈیزائن کے نوٹ تبدیل کرنے کی نئی تاریخ کا اعلان کیا ہے۔31 دسمبر 2022 تک 10، 50، 100 اور 1000 کے پرانے ڈیزائن والے کرنسی نوٹ اسٹیٹ بینک کی سروسز کارپوریشن برانچز سے تبدیل کرائے جا سکیں گے۔

    یہ سہولت کراچی، لاہور، پشاور، کوئٹہ، اسلام آباد، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، حیدرآباد، سیالکوٹ، سکھر، بہاولپور، مظفرآباد اور ڈیرہ اسماعیل خان میں اسٹیٹ بینک کی سروسز برانچز پر دستیاب ہے۔