Baaghi TV

Tag: نوٹس

  • وزیراعظم کا نوٹس، بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

    وزیراعظم کا نوٹس، بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب

    نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے بجلی کے نرخوں کے حوالے سے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

    وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کل اسلام آباد میں بجلی کے نرخوں اور صارفین کے بلوں پر ہنگامی اجلاس طلب کر لیا، وزیراعظم نے وزارت بجلی اور تقسیم کار کمپنیوں سے اس حوالے سے تفصیلی بریفنگ پیش کرنے کی بھی ہدایت کر دی، اجلاس میں صارفین کو بجلی کے بِلوں کے حوالے سے زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کے حوالے سے مشاورت کی جائے گی

    واضح رہے کہ بجلی کے بلوں کی وجہ سے پاکستان بھر کی عوام سراپا احتجاج ہے، بجلی کے بل زیادہ آنے کی وجہ سے عوام خود کشیان کرنے پر مجبور ہو چکی ہے، ملک بھر میں بجلی صارفین بھاری بلوں سے تلملا اٹھے ،حکومت ایک طرف سرکاری ملازمین کو مفت بجلی فراہم کرتی ہے تو دوسری طرف بجلی چوری اور لائن لاسز بھی عوام کے کھاتے میں ڈال پیسے وصول کئے جاتے ہیں ،بجلی کی قیمتیں ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں،سرکاری ملازمین کیلئے پھر بھی مفت بجلی کے مزے برقرار ہیں،مہنگائی کے ستائے پاکستان کے شہریوں کیلئے بجلی کے بل ادا کرنا مشکل ہو گیا

    توانائی کے شعبے سے وابستہ سرکاری اداروں کے ملازمین کو اربوں روپے کی مفت بجلی دی جارہی ہے ،ایک سال میں 8 ارب 19 کروڑ روپے مالیت کی بجلی مفت استعمال کی جاتی ہے ،سرکاری ملازمین نے ایک برس میں 34 کروڑ 46 لاکھ یونٹس بجلی مفت استعمال کی,ایک تا درجہ چہارم کے حاضر سروس ملازمین کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے ،اسی درجہ کے ریٹائرڈ ملازمین کو 50 یونٹ بجلی مفت فراہم کی جاتی ہے,پانچویں سے 10ویں اسکیل تک حاضر سروس 150 اور ریٹائرڈ کو 75 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,11ویں سے 15ویں اسکیل تک حاضر سروس کو 200 اور ریٹائرڈ کو 100 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,16ویں اسکیل کے حاضر سروس کو 300، 17ویں کو 450، 18ویں کو 600 یونٹ بجلی مفت دی جاتی ہے,ذ19ویں گریڈ کو 880، 20ویں کو 1110 یونٹ بجلی مفت دی جا رہی ہے,21 اور 22 گریڈ والے ملازمین کو بجلی کے 1300 یونٹ مفت دیے جاتے ہیں,

    بجلی چوری اور سہولت کاری میں ملوث 10 سرکاری ڈسکوز کے 743 ملازمین وافسران کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے، سب سے زیادہ 422 اہلکاروں کا تعلق حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے 124 ملتان الیکٹرک سپلائی کمپنی، 118 لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی کے اہلکار ملوث پائے گئے 44 فیصل آباد، 12 ٹیسکو اور سیپکو 11 کا تعلق اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی سے ہے

    جماعت اسلامی کے سینیٹر مشتاق احمد خان نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ عوام نے بجلی کے بلوں کی خاطر خودکشیاں اور خود سوزیاں شروع کر دیں۔یہ ورسک روڈ پشاور کی ایک دکان کا بجلی بل ہے۔ اس میں 13 مختلف قسم کےٹیکسز لیے جا رہے ہیں۔ بجلی 18 ہزار کی خرچ ہوئی، 16 ہزار کے ٹیکس بل میں شامل کرکے بجلی کا بل34 ہزار آیا ہے اور اب قیمتوں میں حالیہ5 روپے 40 پیسے فی یونٹ اضافہ بھی کر دیا گیا ہے۔گزشتہ دنوں پشاور کے رہائشی نبی گل نے جو عشرت سنیما چوک گلبہار پشاور میں ایک PCO چلارہا تھا، پچھلے ماہ 23 ہزار بجلی کا بل آیا تو موٹر سائیکل بیچ کر بل جمع کروایا اس ماہ 29 ہزار بل آ گیا تو تنگ آ کر خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی۔ حکمرانوں ڈرو اس وقت سے جب عوام اپنے اوپر تیل چھڑکنے کی بجائے آپ کے محلات اور عیش و عشرت کے ایوانوں کی طرف تیل چھرکنے کیلئے لپکیں گے۔ حکمرانوں خدارا اس معاشی دہشتگردی کو روکو۔ عوام کا معاشی قتل بند کرو۔ بجلی، گیس، پٹرولیم مصنوعات، ضروریات زندگی اور ادویات کی قیمتوں میں اضافہ بند کرو۔

    بجلی کے بلوں میں اضافہ پرشہری سڑکوں پرنکل آئے

    بجلی کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کو مشتعل کر دیا ہے جبکہ بجلی کے بھاری بھرکم بلز دیکھ کر عوام کا پارہ ہائی ہوگیا ہے کیونکہ آئے روز ہر حکومت بلوں میں اضافہ کررہی ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت لاہور میں عوام بجلی کی قیمتوں میں اضافے اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج کے لئے سڑکوں پر نکل آئے اور سراپا احتجاج شہریوں نے حکومت کو آڑے ہاتھوں لیا ہے.

    مظاہرین کے مطابق بجلی آئے نہ آئے مگر بھاری بل ضرور ادا کرنا پڑتا ہے جبکہ اوپر سے جرمانے الگ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ جینا محال ہو رہا ہے کوئی تو اس مہنگائی کو لگام ڈالے۔ ادھر دوسری جانب کراچی میں بھی شہریوں نے مہنگی بجلی اور بھاری بھرکم بلوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرایا ،پنجاب کے شہروں لاہور، قصور، گجرات، ملتان، رحیم یار خان، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جہلم اٹک ، چکوال ،میانوالی سمیت دیگر میں عوام نے بجلی بلوں کے خلاف بھر پور احتجاج کیا، شہریوں کا کہنا تھا کہ مہنگائی کے اس دور میں بجلی کے اضافی بل عوام کی برداشت سے باہر ہوگئے غریب عوام دو وقت کی روٹی پوری کریں یا بجلی کے بھاری بل جمع کرائے؟شہریوں نے مطالبہ کیا کہ بجلی کی قیمتوں میں کمی کی جائے اور ٹیکس بھی ختم کیا جائے

    غریب بچے اچانک خوشی سے جھوم اٹھے، جب ایک ٹوٹا کھلونا کباڑ سے نکلا
    توشہ خانہ فوجداری کیس میں عمران خان کی اپیل پر سماعت آج ہو گی
    ڈریپ نے دواؤں کی قیمت میں اضافے کی تردید کر دی

     

  • مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    مسلسل عدم پیشی،رانا ثناء اللہ اور ضمانتی دونوں کو عدالت نے کیا طلب

    انسداد دہشت گردی عدالت میں وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات میں درج مقدمے سے متعلق سماعت ہوئی،

    عدالت نے مسلسل عدم پیشی پر رانا ثناء اللہ کے وکلاء پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 25 جولائی کو طلب کر لیا ،عدالت نے حکم دیا کہ پولیس رانا ثناء اللہ کو پابند کرے کہ وہ ہر صورت پیش ہوں ،انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر داخلہ کے ضمانتی رانا سعد کو بھی 25 جولائی کیلئے نوٹس جاری کر دیا جس میں کہا گیا کہ آپ نے رانا ثناء اللہ کیلئے 5 لاکھ روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرائے آپ نے لکھ کر دیا کہ ملزم ہر حاضری پر پیش ہوتا رہے گا اقرار کیا گیا تھا رانا ثناء اللہ پیش نہ ہوئے تو 5 لاکھ روپے بطور تاوان ادا کریں گے ملزم عدالت سے غیر حاضر ہو گیا اور مقدمہ سننے سے گریزاں ہے

    واضح رہے کہ مقدمہ میں وارنٹ گرفتاری جاری ہونے پر رانا سعد نے وزیر داخلہ کی ضمانت دی تھی ،وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ کیخلاف گجرات کے تھانہ انڈسٹریل میں اگست 2022ء میں مسلم لیگ ق کے مقامی رہنما کی مدعیت میں درج کیا گیا تھا ،ایف آئی آر میں چیف سیکرٹری پنجاب اور ان کے اہلخانہ کو دھمکیاں دینے کا الزام لگایا گیا

    سیما کو گرفتاری کے بعد ضمانت مل گئی 

    ضمانت ملی تو ملک کے بعد مذہب بھی بدل لیا،

    سیما کو واپس نہ بھیجا تو ممبئی طرز کے حملے ہونگے،کال کے بعد ہائی الرٹ

     سیما حیدر کے بھارت میں گرفتاری کے ایک بار امکانات

  • پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    پی ٹی آئی نےمزید 6 ممبرزکی بنیادی رکنیت معطل کردی

    اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف نے مزید 6 ممبرز کی بنیادی رکنیت معطل کر دی۔

    باغی ٹی وی: پارٹی کے سیکرٹری جنرل عمر ایوب نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا نوٹیفکیشن کے مطابق حاجی شوکت علی، مجاہد میتلہ سمیت نادیہ عزیز کی بنیادی رکنیت معطل کی گئی ہے اس کے علاوہ سلیم بریار، ذوالفقار شاہ اورعثمان ترکئی کی بھی بنیادی رکنیت معطل کر دی گئی ہے،پارٹی پالیسی سے انحراف پر ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کوبھی شوکاز نوٹس جاری کر دئیے گئے۔

    سیکریٹری جنرل عمر ایوب کے دستخط شدہ نوٹیفیکشن میں اراکین کو چارج شیٹ کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ میڈیا کے مختلف فورمز پر آپ کی پریس کانفرنس کی گردش اور بڑے پیمانے پر نشریات دیکھی گئی کہ آپ نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑ دی ہے۔ آپ نے جان بوجھ کر پارٹی دفاتراور پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دینے کا اعلان کیا ۔ لہذا آپ کو پاکستان تحریک انصاف کی بنیادی رکنیت ختم کرنے کا نوٹس دیا جاتا ہے۔

    ملک کی قسمت کےلیے یکسو ہوجائیں تو کوئی راستہ نہیں روک سکتا،وزیراعظم

    نوٹس میں کہا گیا کہ آپ کو ہدایت کی جاتی ہے کہ پارٹی کا نام ۔ عہدہ اوررکنیت کا کسی بھی طریقے سے استعمال کرنے سے گریز کریں ۔ خلاف ورزی کی صورت میں پارٹی آپ کے خلاف قانونی کارروائی کرے گی۔

    دوسری جانب پی ٹی آئی کی جانب سے گلگت بلتستان الیکشن میں پارٹی پالیسی سے انحراف پر پی ٹی آئی نمائندوں کو شوکاز نوٹس جاری کردیا گیا، شوکاز نوٹس ایم ایل اے گلگت بلتستان فتح اللہ خان اور حشمت اللہ خان کے نام جاری کیا گیا۔ نوٹس کے متن کے مطابق کہا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کے علم میں آیا ہے کہ آپ نے پارٹی کے فیصلے کے خلاف ووٹ دیا ہے، آپ کے حوالے سے گلگت بلتستان میں الیکشن کے دوران پارٹی کے خلاف سازش میں ملوث ہونے کی اطلاعات ہیں، آپ کو تین روز کے اندر تحریری طور پر وضاحت پیش کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے، جواب نہ ملنے یا غیر تسلی بخش ہونے کی صورت میں پارٹی پالیسی اور قواعد کے مطابق مزید کارروائی کی جائے گی۔

    ایرانی شخص کی خلیج فارس میں وہیل شارک پرسواری کرنے کی ویڈیو وائرل

  • منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے اسد عمر کو کیا طلب

    منی لانڈرنگ کیس،ایف آئی اے نے اسد عمر کو کیا طلب

    ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کیس میں اسد عمر کو کراچی طلب کر لیا

    اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی میں 25 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، اسد عمر کو اینٹی منی لانڈرنگ سرکل میں دن 12 بجے پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے اسد عمر نے اپنے گھریلو ملازم لیاقت حسین کے نام پر 2013 میں یوبی ایل کے اکاؤنٹ میں چار کروڑ کی رقم منگوائی

    تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کو نوٹس ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی منی لانڈرنگ سیل عبدالرؤف شیخ کی جانب سے بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 15 اپریل 2013 کو اسد عمرکے گھر سے 3 کروڑ روپے بینک عملے نے وصول کئے بینک عملے کی جانب سے رقم پی ٹی آئی جناح ایونیو اسلام آباد برانچ میں ڈپازٹ کی گئی 5 مئی 2013 کو ایک کروڑ کے قریب رقم دوبارہ سے وصول کی گئی اور مزید رقم پی ٹی آئی اکاؤنٹ میں بے نامی اکاونٹ سے ڈپازٹ کی گئی

    ذرائع ایف آئی اے کے مطابق اسد عمر کے گھر سے وصول رقم لیاقت حسین کے نام سے ڈپازٹ ہوئی رقم جمع کرنے میں لیاقت حسین کا شناختی کارڈ استعمال کیا گیا حقائق مدنظررکھ کر معلوم ہوتا ہے کہ اسدعمر معاملے سے بخوبی واقف ہیں ،اسد عمر کو 25 مئی کو طلب کیا گیا ہے،

    سیاسی مفادات کے لئے ملک کونقصان نہیں پہنچانا چاہئے

    نواز شریف کو سزا سنانے والے جج محمد بشیر کی عدالت میں عمران خان کی پیشی 

     لیگل ٹیم پولیس لائن گئی تو انہیں عدالت جانے سے روک دیا گیا

    غیر ملکی سفارت خانوں نے اپنے شہریوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کر دی 

  • محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو لگثریری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے عمران خان کو لگثریری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

    محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے سابق وزیر اعظم عمران خان کو لگثریری ٹیکس کا نوٹس بھجوا دیا

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ عمران خان کو زمان پارک گھر کا لگثریری ٹیکس نوٹس بھجوایا ہے عمران خان کو 14 لاکھ 40 ہزار ٹیکس ادا کرنے کا نوٹس ملا ہے، پہلے آخری تاریخ بارہ مئی تھی پھر آج آخری تاریخ کا نوٹس بھجوایا تھا،عمران خان کا زمان پارک والا گھر ان کے اور چار بہنوں کے نام ہے عمران خان کا یہ گھر پرانا تھا جس کو گرا کر نیا تعمیر کیا گیا ،عمران خان سے گزشتہ ماہ اس کا ریکارڈ طلب کیا تھا جو انہوں نے جمع کرایا جس کا تخمینہ لگانے کے بعد ان کو لگثریری ٹیکس کا چالان جو 14 لاکھ 40 ہزار روپے بنتا ہے بھجوایا گیا،

    ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن حکام کا کہنا ہے کہ آج لگثریری ٹیکس جمع کرانے کی آخری تاریخ ہے اگر نہیں جمع کرائیں گے تو پھر قانون کے تحت ایک اور نوٹس جاری کیا جائے گا، ذرائع ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا کہنا ہے کہ نوٹس عمران خان نے وصول کر لیا ہے اور جمع بھی کرائیں گے کیونکہ اس سے قبل وہ ریگولر ٹیکس جمع کراتے رہے ہیں،لگثریری ٹیکس صرف ایک دفعہ جمع کروانا ہوتا ہے

    برج کھیل کب ایجاد ہوا، برج کھیلتے کیسے ہیں

    عمران خان سے اختلاف رکھنے والوں کی موت؟

    حضوراقدس پر کوڑا بھینکنے والی خاتون کا گھر مل گیا ،وادی طائف سے لائیو مناظر

    برج فیڈریشن آف ایشیا اینڈ مڈل ایسٹ چیمپئن شپ مہمان کھلاڑی حویلی ریسٹورنٹ پہنچ گئے

    کھیل سے امن کا پیغام دینے آئے ہیں.بھارتی ٹیم کے کپتان کی پریس کانفرنس

    وادی طائف کی مسجد جو حضور اقدس نے خود بنائی، مسجد کے ساتھ کن اصحاب کی قبریں ہیں ؟

  • الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا

    الیکشن کمیشن نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو کل طلب کرلیا

    اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے این اے 45 کرم کے کے ضمنی انتخاب میں صوبائی وزیر کی مدد لینے پر عمران خان کو کل طلب کرلیا۔اطلاعات ہیں کہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ افسر کرم نے نوٹس جاری کرتے ہوئے اقبال وزیر کی ضمنی الیکشن کی مہم میں مدد لینے کے الزام میں عمران خان کو کل طلب کرلیا ہے۔

    الیکشن کمیشن کے نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو ذاتی حیثیت میں یا وکیل کے ذریعے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر صوبائی وزیر اقبال وزیر کو حلقہ بدر کرنے کا حکم بھی دیا ہے۔ اس حوالے سے ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر نے ڈی پی او کرم کو مراسلہ بھیج دیا ہے۔

    یاد رہےکہ اس سے پہلے آج ہی الیکشن کمیشن نے پہلے پیش ہونے کی اورتاریخ دی تھی، الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہا تھاکہ 10 نومبر کے بعد عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس میں فرد جرم کے علاوہ کوئی آپشن نہ ہو گا۔

    عمران خان، اسد عمر اور فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کی سماعت ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بینچ نے کی، پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے انور منصور عدالت میں پیش ہوئے۔

    انور منصور نے کہا کہ نوٹس سیکرٹری الیکشن کمیشن نے جاری کیے ہیں الیکشن کمیشن نے نہیں، جب تک یہ مسئلہ حل نہ ہو تب تک یہ شوکاز نوٹس غیر قانونی ہے، شوکاز نوٹس پر بھی ڈی جی لاء کے دستخط ہیں۔

    وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ ہماری ہائیکورٹ میں 31 اکتوبر کو سماعت ہے اس کے بعد کی تاریخ مقرر کی جائے جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے نوٹس جاری کیے ہیں، سیکرٹری کی طرف سے نوٹس نہیں دیا گیا، انھوں نے صرف اطلاع دی ہے۔

    انور منصور نے کہا کہ اسد عمر کو گزشتہ رات دھمکیاں آئی ہیں، ان کے پاس سیکورٹی نہیں ہے، جس پر ممبر الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہمارے پاس 10نومبر کے بعد کوئی راستہ نہیں بچےگا کہ چارج فریم کر دیں۔

    غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

    بیوی طلاق لینے عدالت پہنچ گئی، کہا شادی کو تین سال ہو گئے، شوہر نہیں کرتا یہ "کام”

    50 ہزار میں بچہ فروخت کرنے والی ماں گرفتار

  • پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    پی ٹی آئی کا ہاکی سٹیڈیم میں جلسہ،عطاءتارڑ نے قانونی نوٹس بھیج دیا

    تحریک انصاف کوہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے،وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ نے چیف سیکرٹری پنجاب، کمشنر لاہور اور ڈی جی سپورٹس پنجاب کو قانونی نوٹس بھجوا دیا.

    وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے بھجوائے گئے نوٹس میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہاکی سٹیڈیم میں جلسے کی اجازت دے کر قانون کی خلاف ورزی کی گئی ہے ،نوٹس میں کہا گیا ہے کہ کروڑوں روپے مالیت کی آسٹرو ٹرف اکھاڑ کر اختیارات سے تجاوز کر کے صوبے کے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔ نیب کے قانون کے تحت یہ سنگین جرائم ہیں۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی عطاءاللہ تارڑ کا کہنا ہے کہ جلسے کی اجازت کو فوری طور پر منسوخ کیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    بنی گالا،پی ٹی آئی کارکنوں کا صحافیوں اور کیمرہ مین پر تشدد،ایف آئی آر درج

    قبل ازیںوزیراعظم کے معاون خصوصی عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ شہبازگل کی گفتگو پارٹی پالیسی سے ہٹ کرنہیں تھی،پاکستان کی تاریخ میں ایسے الفاظ کبھی استعمال نہیں کیےگئے،عمران خان کا بین الاقوامی سازش کا بیانیہ ناکام ہوچکاہے،شہبازگل نے دوران تفتیش اعتراف کرلیاہے،شہبازگل نے پولیس کو بتایا کہ بیان پارٹی پالیسی سے ہٹ کر نہیں،عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی.

    خان کا جلسہ لاہور، نیشنل ہاکی اسٹیڈیم کی کروڑوں کی آسٹروٹرف اتار دی گئی

    پریس کانفرنس کرتے ہوئے عطاء تارڑ کا کہنا تھا کہ عمران خان اور شیخ رشید نے ابھی تک شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کی،مونس الہٰی بتائیں کہ وہ حیثیت سے پنجاب پولیس کو بنی گالہ بھیج رہےہیں،وزیرداخلہ پنجاب میں ہمت ہے تو گرفتار کرکے دیکھیں،پنجاب حکومت شہبازگل کے بیان کا کھل کر دفاع کررہی ہے،یہ لوگ اپنی سیاست کی وجہ سے شہبازگل کے بیان کی مذمت نہیں کررہے

  • ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    ارکان خریدنے کا الزام،عطا اللّٰہ تارڑکا فواد چوہدری سمیت 3 پی ٹی آئی ارکان کو قانونی نوٹس

    صوبائی وزیر داخلہ عطا اللہ تارڑ کے وکیل نے پی ٹی آئی کے 3 ایم پی ایز اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کی طرف سے ہارس ٹریڈنگ اور وزیر اعلی کے انتخاب میں ووٹ خریدنے کے غلط الزامات پر ہتک عزت کا نوٹس جاری کر دیا. ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اظہر اقبال کے ذریعے لیگل نوٹس ڈی فیمیشن آرڈیننس 2002ء کی زیر دفعہ 8 کے تحت بھجوائے گئے.

    عطا اللہ تارڑ کے وکیل کا کہنا ہے کہ ایم پی ایز شہاب الدین محمد عامر عنایت اور غضنفر عباس نے وزیر اعلی کے ووٹ کے بدلے پیسوں کی آفر کے غلط الزامات پر مبنی بیان حلفی دیئے۔ فواد چوہدری نے کل پریس کانفرنس میں تین ایم پی ایز کی طرف سے بیان حلفی پریس کانفرنس میں پڑھے اور بے بنیاد الزامات لگائے۔ میرے موکل عطا اللہ تارڑ پر شرمناک اور بے بنیاد الزامات عائد کیے گئے ۔اس حرکت کے ذریعے میرے موکل کی عزت اور ساکھ کو نقصان پہنچانے کی دانستہ کوشش کی گئی۔

    وکیل عطا اللہ تارڑنے کہا کہ بیان حلفی میں لگائے گئے الزامات سراسر جھوٹ پر مبنی اور گمراہ کن ہیں ۔ میرے موکل کی طرف سے کسی کو کوئی کال نہیں کی گئی نہ ہی کسی کے ذریعے بات کی گئی ۔میرے موکل عطا اللہ تارڑ سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیراعلی کے الیکشن کی شفافیت کو برقرار رکھنے کے پرزور حامی ہیں. نوٹس میں 14 دن کے اندر معافی مانگنے کا مطالبہ رکھا گیا ہے اور بصورت دیگر قانونی کاروائی عمل میں لائے جائے گی.میرے موکل جھوٹے بیاں حلفی دینے پر قانونی کارروائی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کی جانب سے الزام عائد کیا گیا تھا کہ ہمارے ایم پی اے مسعود مجید کو مبینہ طور پر 40 کروڑ روپے دے کر ترکی پہنچا دیا گیا ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ رحیم یار خان سے ہمارے ایم پی اے مسعود مجید 40 کروڑ روپے لے چکے ہیں اور ترکی پہنچ چکے ہیں، عطا تارڑ نے ہمارے ایم پی اے سے رابطہ کیا ہے۔

    جس کے جواب میں وزیر داخلہ پنجاب عطا اللّٰہ تارڑ کا کہنا تھا کہ چوہدری مسعود کو ایک پیسہ بھی دیا ہو تو اللّٰہ مجھ پر عذاب نازل فرمائے، ہر روز لیڈر تبدیل کرنا اور اسے والد کہنا مناسب نہیں ہے۔وزیر داخلہ پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے ایم پی اے چوہدری مسعود 3 اپریل کو مستعفی ہوچکے، جبکہ میں قرآن پر حلف دینے کو تیار ہوں کہ ہم نے چوہدری مسعود کو کوئی پیسہ نہیں دیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ کبھی بھی کسی رکن کو خریدنے کی کوشش نہیں کی ، جھوٹا بیان حلفی پریس کانفرنس میں دکھایا گیا.

  • ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا عطاءتارڑ کے بعد حمزہ شہباز کو نوٹس

    ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی،الیکشن کمیشن کا عطاءتارڑ کے بعد حمزہ شہباز کو نوٹس

    پنجاب میں ضمنی انتخابات سے متعلق جاری ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پرالیکشن کمیشن نے صوبائی وزیر داخلہ عطاءتارڑ کے بعد وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیج دیا۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیےکے مطابق پنجاب میں 100 یونٹ فری بجلی کے سبسڈی ریلیف پیکج پر الیکشن کمیشن نے وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کو نوٹس بھیجا ہے۔

    محنت کریں، حسد نہ کریں،مریم نواز کا مفت بجلی پر تنقید کرنیوالوں کوجواب

    الیکشن کمیشن کے مطابق ضمنی انتخابات سے قبل سبسڈی ریلیف پیکج کے اعلان پر حمزہ شہباز شریف کو7 جولائی کیلئے نوٹس جاری کیا گیا ہے۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہےکہ پنجاب کے20 حلقوں میں انتخابات کےشیڈول کا اعلان 25 مئی کو کیا گیا تھا، منتخب نمائندہ یا سرکاری اور حکومتی عہدیدار الیکشن شیڈول کے بعد ترقیاتی اسکیم کا اعلان نہیں کرسکتا، نوٹس وزیر اعلیٰ پنجاب کے ” روشن گھرانہ پروگرام ” کے تحت بجلی صارفین کے لیے 100 یونٹ سبسڈی ریلیف پیکج پردیا ہے۔

     

    فواد چودھری نے پنجاب کی سیاسی صورتحال پر سپریم کورٹ کو خط لکھ دیا

     

    خیال رہےکہ وزیراعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز شریف نے گزشتہ روز صوبے میں 100 یونٹ تک استعمال کرنے والے گھریلو صارفین کو مفت بجلی دینےکا اعلان کیا تھا۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ جب بجلی کا بل آتا ہے تو قیامت ڈھاتا ہے، پچھلے6 ماہ میں جنہوں نے 100 یونٹ بجلی استعمال کی ہے، پنجاب حکومت انہیں مفت بجلی فراہم کرے گی، 100 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے بل کا خرچہ اگست سے پنجاب حکومت اٹھا ئےگی۔

    قبل ازیں الیکشن کمیشن نے وزیر قانون پیجاب عطاء اللہ تارڑ کو الیکشن کمیشن کے ضابظہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر وضاحت طلب کر لی.الیکشن کمیشن کی جانب سے صوبائی وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی طلبی کا مراسلہ جاری کیا گیا ہے ،مراسلے میں کہا گیا کہ کہ وزیر داخلہ پنجاب نے 27 اور 28 جون کو جھنگ کا دورہ کیا اور جھنگ میں منعقد پونے والے ضمنی انتخابات کے سلسلے میں پی پی 125 اور پی پی 127 کے حلقوں میں الیکشن کمین میں حصہ لیا.وزیر داخلہ نے ان حلقوں میں لوگوں سے ملاقاتیں کیں اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا.

    مراسلے میں مزید کہا گیا کہ وزیر داخلہ پنجاب عطاءاللہ تارڑ کی جانب سے الیکشن کمپین میں حصہ لینے کی کئی ذرائع سے تحریرٰ اطلاعات ملی ہیں.مراسلے کے مطابق وزیر داخلہ پنجاب عطاء تارڑ کو خود یا اپنے وکیل کے ذریعے یکم جولائی 2022 کو دوپہر 2 بجے ڈ سٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر جھنگ الیکشن کمیشن کے روبرو پیش ہو کر وضاحت کریں بصورت دیگر ان کے خلاف الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی.

    مراسلے میں 15 جون کے ضمنی الیکشن کیلئے جاری کئے گئے ضابظہ اخلاق کو بھی دوبارہ دوہرایا گیا.اور بتا کیا کہ الیکشن کمیشن کے قوانین کے مطاباق صدر ،وزیراعظم ،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین سینیٹ، اسمبلی کے سپیکر اور ڈپٹی سپیکر وفاقی وزراء،وزراء مملکت،گورنرز، وزراء اعلی، وزیراعظم اور وزراء اعلی کے معاونین ، مشیران ،میئرز، چیئرمین، اور ناظم الیکشن کے دوران کمپین میں حصہ نہیں لے سکتے.مراسلہ ڈسٹرکٹ مانیٹرنگ آفیسر الیکشن کمیشن برائے ضمنی الیکشن جھنگ محمد توصیف قادر کے دستخط سے جاری کیا گیا.

    پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما فواد چوہدری نے پنجاب حکومت کی جانب سے 100 یونٹ مفت بجلی کے اعلان پر سپریم کورٹ کو خط بھی لکھا ہے۔پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر مرکزی نائب صدر فواد چوہدری کی جانب سے سپریم کورٹ کو لکھےگئے خط میں کہا گیا ہےکہ پنجاب کو بحران سے نکالنے کے لیے وزیراعلیٰ کا فارمولا سیاسی فوائدکے لیے ہے، یہ فیصلہ عدالتی احکامات کی خلاف ورزی ہے، عدالت نے انہیں حکم دیا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب 22 جولائی تک صرف ضابطے کے اختیارات استعمال کریں گے۔

  • نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    نجی اسکول میں 2 قتل آئی جی پنجاب کا فوری نوٹس،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق لاہور کے ایک مشہور شہر قصور میں جرم کی واردات سامنے آئی ہے ۔ حال ہی میں بہت سے اس شہر میں جرم کے بہت سے واقعات سامنے آ چکے ہیں۔ ابھی پھر سے ایک جرم کی واردات سامنے آئی ہے۔جس میں نجی اسکول میں لڑکا اور لڑکی کو گولیاں مار کے قتل کیا گیا ہے۔
    مزید تفصیلات سے آگاہ کیا جاتا ہے کہ ڈی پی او قصور صہیب اشرف کی رپورٹ کے مطابق کھارا چونگی قصور کے نجی اسکول میں مرد و خاتون کو قتل کیا گیا ہے۔ یہ قتل نا معلوم افراد نے کیا ہے ۔ان نا معلوم افراد نے گولیاں مار کر ان مرد اور خاتون کو قتل کیا ۔

    مزید یہ کہ اس واقعے کے بعد شناخت کی تو مرد کی عمر 24 سال معلوم ہوئی اور اس کا نام علی شان تھا اور سیکورٹی گارڈ تھا ۔جبکہ عورت کی شناخت بھی بہت کی لیکن عورت کی شناخت ابھی بھی جاری ہے۔عورت کی شناخت فلحال نہیں ہو پائی۔
    اس حوالے سے پھر ڈی پی او کا کہنا تھا کہ جیسے ہی جرم کا پتا چلا تو فوری طور پر تفتیش شروع کر دی گئی تھی۔تاہم قتل یاخودکشی سے متعلق کچھ بھی کہنا ابھی قبل اَز وقت ہو گا ۔قتل ہونے والے مرد اور عورت کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا جا چکا ہے۔

    مزید براں یہ کہ اس واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی خان نے اس نجی اسکول میں جو واقعہ پیش آیا ہے اس کا بھی نوٹس لے لیا ہے۔اس واقعے کے حوالے سے آئی جی پنجاب کا کہنا ہے جیسے ہی مجرموں کا پتا چلے تو فوری طور پر گرفتار کیا جاۓ۔